Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ہم وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    ہم وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    ہم وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا رولز کی تشکیل سے متعلق کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی گئی

    کمیٹی کو ایک ماہ میں رپورٹ تیار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت عدالت نے کر دی،اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کمیٹی تشکیل دیدی ہے، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت اس اقدام کو سراہتی ہے، امیدہےکمیٹی اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز اور اعتراضات سن کر رپورٹ مرتب کرے گی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ کیا آپ بھی کمیٹی کی معاونت کریں گے ؟جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت میں جواب دیا کہ ضرورت پڑی تو اٹارنی جنرل آفس دستیاب ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اپنی کمیٹی بنائی ہے،کمیٹی کی رپورٹ پر کوئی اعتراض ہو تو آپ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں، عدالت نے حکم دیا تھا کہ مشاورت میں تمام ا سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے، اسٹیک ہولڈرز نے تجاویز دینی ہیں کمیٹی اسکو دیکھ کر رولز تشکیل دے گی، اٹارنی جنرل نے کہا کہ تین ماہ اسی بات میں لگ جاتے ہیں کہ کمیٹی کا ممبر کون ہو گا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ عدالتیں خدشات پر نہیں چلتیں، جب کچھ ہو جائے تو عدالت آ سکتے ہیں،

    وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل کی سفارش پر 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

    اٹارنی جنرل نے سوشل میڈیا قوانین پر اپنی سفارشات وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیں ،اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا رولز اور نگرانی کیلئے بڑے پیمانے پرمشاورت کی جائے گی،سوشل میڈیا رولزمیں انسانی حقوق،آزادی رائے کو ملحوظ خاطررکھا جائے گا،شیریں مزاری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،ملیکہ بخاری،علی ظفر،سیکریٹری وزارت آئی ٹی کمیٹی میں شامل ہیں چیئرمین ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کمیٹی کاحصہ ہیں کمیٹی 30 روز میں اپنی سفارشات وزیراعظم کودے گی

    پروپیگنڈے کرنیوالی مودی سرکار باغی ٹی وی کا "سچ” برداشت نہ کر سکی،باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی درخواست کر دی

    آزادی اظہار کی دعویدار ٹویٹر انتظامیہ کو مودی کے ظلم کی حمایت کرنے پر شرم آنی چاہیے ، سید فیاض الحسن رہنما پی ٹی آئی

    بھارتی اقدام قابل مذمت، باغی ٹی وی کو دباؤ میں نہیں آنا چاہیئے،خرم نواز گنڈا پور

    سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کیخلاف درخواست پر سماعت

    پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا،ملزم کو کتنی سزا سنائی گئی؟ اہم خبر

    سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    اٹارنی جنرل نے ماہ جنوری میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ حکومت سوشل میڈیا رولز میں نظر ثانی کرنے پر تیار ہے ،اٹرنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ یہ رولز حرف آخر نہیں اسٹیک ہولڈرز تجاویز دے سکتے ہیں، عدالت نے پی ٹی اے اور اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ عدالت کو لگ رہا ہے کہ پی ٹی اے نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی، مشاورت ہو تاکہ کوئی ابہام ہی نہ رہے، اٹارنی جنرل کا موقف تو بہت مناسب ہے،اسٹیک ہولڈرز کو بلا کر سننا بہت مناسب تجویز ہے، جو اسٹیک ہولڈرز ہیں ان کی آپ بھی نشاندہی کردیں،اٹارنی جنرل رپورٹ پیش کریں گے تو بہتر چیز سامنے آئے گی،

    وکیل نے کہا کہ ہمیں پہلے بھی پی ٹی اے نے سنا مگر ہماری تجاویز شامل نہیں کی گئیں،جس پر عدالت نے کہا کہ آپ اٹارنی جنرل پر بھروسہ رکھیں،اٹارنی جنرل نے کہہ دیا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کو سننے کے لیے تیار ہیں، اٹارنی جنرل پر اس عدالت کی طرح آپ بھی مکمل اعتماد رکھیں،اٹارنی جنرل نے تجویز دی ہے کہ درخواست گزار تجاویز سننے کو تیار ہیں،

  • بھارت کےساتھ حالات معمول پرلانا وقت کی ضرورت ہے،    چین سمین عالمی برادری کادباو:مشاورت کےلیےبلا لیاگیا

    بھارت کےساتھ حالات معمول پرلانا وقت کی ضرورت ہے، چین سمین عالمی برادری کادباو:مشاورت کےلیےبلا لیاگیا

    اسلام آباد:بھارت کےساتھ حالات معمول پرلانا وقت کی ضرورت ہے،چین سمین عالمی برادری کادباو:مشاورت کےلیےآج بلا لیاگیا ،اطلاعات کے مطابق عالمی برادری مجبورکررہی ہے کہ بھارت کے ساتھ معاملات کومعمول پرلائیں:کیا کیا جائے؟سب کوآج بلا لیاگیا،

     

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیرخارجہ اور وزارت خارجہ کے دیگر متعلقہ حکام کو بھی آج طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت سے تعلقات کس حد تک ہوں گے، فیصلہ بریفنگ کے بعد ہوگا۔

    اہم ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان حالات کو نارمل کرنے میں عرب دوست ممالک اورحتی کہ چین بھی اس پرزوردے رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ امریکہ سمیت دیگرعالمی قوتیں بھی پاکستان کومجبورکررہی ہیں کہ وہ بھارت کے ساتھ اب اپنا غصہ ٹھنڈا کردے

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے بھارت کے ساتھ تجارت کے معاملے پرکابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے،کابینہ ذیلی کمیٹی بھارت کے ساتھ تجارت کی تجاویز پر سفارشات دے گی،کمیٹی کے ارکان کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

     

    اس حوالے سے باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق چین بھی خطے کے حالات کے تناظرمیں یہ چاہتا ہے کہ پاکستان کواپنی طرف سے بھارت کے ساتھ حالات کونارمل لانا چاہیے تاکہ دوسرے محاذوں پرچین اورپاکستان بہتراندازسے اپنی حکمت عملی کو آگے بڑھا سکیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چین نے اس حوالے سے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کے لیے یہ اہم وقت ہے اورافغانستان اورخطے میں امریکہ کی طرف سے ون بیلٹ ون روڈ کی مخالفت کا مقابلہ کرنے کے لیے پہلے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ حالات کو معمول پرلانا عقلمندی ہے اس لیے پاکستان اپنے موقف پر بھی رہے اوردونوں ملکوں‌کے درمیان حالات کو بھی نارمل رکھنے میں کردار ادا کرے

    ادھر یہ بھی معلوم ہو اہے کہ چین کے علاوہ عرب دوست ممالک ، امریکہ ،برطانیہ اوردیگراتحادی بھی یہی چاہتے ہیں کہ جنوبی ایشیا کو ایٹمی جنگ سے بچانے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان حالات کو معمول پرلانا اشد ضروری ہے

  • بریکنگ:سپریم کورٹ:فائزعیسٰی کیخلاف صدارتی ریفرنس پردائرنظرثانی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

    بریکنگ:سپریم کورٹ:فائزعیسٰی کیخلاف صدارتی ریفرنس پردائرنظرثانی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

    اسلام آباد:سپریم کورٹ:فائزعیسٰی کیخلاف صدارتی ریفرنس پردائرنظرثانی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف صداتی ریفرنس پر دائر نظرثانی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئیں۔

    جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی لارجر بینچ 5 اپریل کو اپیلوں کی سماعت کرےگا،مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیےگئے ہیں۔

    گزشتہ سماعت پر جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

    دوسری طرف اس حوالے صورت حال بڑی دلچسپ ہوگئی ہے ، قاضی فائز عیسی جو کہ اس وقت عدالتی نظام کے لیے خود مذاق بن گئے ہیں ان کے اس طرزعمل نے بہت زیادہ صورت حال تبدیل کرکے رکھ دی ہے

  • بہاولپور:میاں بیوی نےغربت سےتنگ آکربچوں کوزہردیکرخودکشی کرلی:لیکن کہیں کوئی قیامت نہیں اتری

    بہاولپور:میاں بیوی نےغربت سےتنگ آکربچوں کوزہردیکرخودکشی کرلی:لیکن کہیں کوئی قیامت نہیں اتری

    بہاولپور:بہاولپور:میاں بیوی نےغربت سےتنگ آکربچوں کوزہردیکرخودکشی کرلی:لیکن کہیں کوئی قیامت نہیں اتری،اطلاعات کے مطابق شہر میں میاں اور بیوی نے مل کر پہلے دونوں بچوں کو زہردیا انکو مار کر خود بھی زہرپی لیا

    بہاولپورسے ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ کرائے کےمکان میں رہتےتھے میاں بیوی کام ناملنے کی وجہ سے پچھلے تین ماہ سے کرایا نہیں دے سکےتھے۔ جس کی وجہ سے یہ خاندان بہت ہی پریشان تھا اوران کوکوئی دکھائی نہیں آرہا تھا

    ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہو اہے کہ مکان مالک نے گھرخالی کرنےکا کہا اور واپڈا نے 17500 کا بل بھیج دیا بجلی کا میٹر بھی اتارا گیا ”

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ایک طرف مالک مکان تنگ کررکھا تھا تودوسری طرف معصوم بچوں نےدودھ لانے کی ضد کی میاں بیوی نے بچوں سمیت پنےآپ کو ہمیشہ کیلئےختم کردیا-

    دوسری طرف اس وقت ملک بھر میں اس خاندان کی خودکشی کی ایک طوفان بپا ہے ، ہر طرف سے افسوس کا اظہارکیا جارہا ہے اورحکومت کوآڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے

  • مریم نواز کا عظیم کارنامہ ایوارڈ تو بنتا ہے ،امریکہ نے پھر پاکستان کو گولی کرادی، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    مریم نواز کا عظیم کارنامہ ایوارڈ تو بنتا ہے ،امریکہ نے پھر پاکستان کو گولی کرادی، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    مریم نواز کا عظیم کارنامہ ایوارڈ تو بنتا ہے ،امریکہ نے پھر پاکستان کو گولی کرادی، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے نئے وی لاگ میں کہا ہے کہ ای سی سی نے پہلے اس بات کی اجازت دی کہ بھارت کے ساتھ کپاس اور چینی وغیرہ کی تجارت کھولی جائے . لیکن بعد میں کابینہ نے کپاس کی اجازت نہیں دی ، ان کا کہنا تھا کہ یہ کس لیے کیا علم نہیں حالانکہ ای سی سی بھی حکومت کا حصہ ہے اور کابینہ بھی حکومت ہی ہے پہلے اجازت دے کر روک لینا ، نہ جانے کس نے ایسا کرنے سے روکا ہے .

    ان کا کہنا تھا کہ شاید اس لیے ہے کہ حکومت چاہیتی ہے کہ سارے آپشن شو نہ کیے جائیں تا کہ کمزوری کا اظہار نہ ہو.ان ایک سوال کیا گیا کہ پہلے پیپلزپارٹی کے دور میں شوکت ترین کو نکال کر حفیظ شیخ کو لایا گیا تھا اور اب یہ حفیط شیخ کو نکال کر شوکت ترین کو لا رہے ہیں . یہ تو وہی کام ہے .

    کیا ہم ماضی سے کچھ سیکھتے نہیں ہے . اس پر ان کا کہنا تھا کہ آپ نے کبھی سوچا نہیں کہ آرمی ہم سے اتنی زیادہ منظم کیوں ہے جبکہ ہم سول بال غیر منظم ہیں . آرمی میں‌ایک شخص اگر ریٹائر ہو جائے تو پھر وہ جنرل بھی کپتان ہی نہیں‌بن سکتا. ایک جاتا ہے تو اسی طرح کا قابل شخص آتا ہے . لیکن سولین میں‌کچھ بھی نہیں ہے . اگر دوسرا شخص بھی غلطیاں ہی کرے تو پھر پہلے کو کیوں لانا ہے اسی کو رہنے دیا جائے تو غلطیاں تو یہ بھی کر رہے ہیں.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جب تک یوتھ کو موقع نہیں دیا جاتا تب تک کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہے . اور یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ شوکت ترین نے وزیر خزانہ بننے سے انکار کر دیا ہے . ان کا کہنا تھا کہ پہلے مجھ پر بنےسب مقدمے ختم کیے جائیں تب میں وزیر بنوں گا . اب دیکھنا ہوگا کہ یہ کیا کرتے ہیں .

    اسی طرح عالمی مسئلے پر بات کرتے ہوئے عالمی کلائمیٹ اینوائے مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں آئے پاکستان کو سکپ کر دیا ، ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بات بتاتا ہوں کہ امریکا پاکستان پر مزید پابندیاں لگانا چاہتا ہے . فیٹف کی صور ت میں ہو یا ورلڈ بینک لگائے اور مزید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے .

    مبشر لقمان کا کہناتھا کہ آپ نے کوئلے کے پلانٹ لگائے ہیں اور چین سے لے کر لگائے ہیں اور وہ بھی زرعی زمین پر لگائے ہیں . فضائی آلودگی بارے تو پاکستان کے خلاف بہت جلد کیس بن جائے گا . اور دیکھنا اس کا بہانا بنا کر آپ کیا کچھ کیا جاسکتا ہے .

  • ان اللہ وانا الیہ راجعون:اورخبرنے غمگین کردیا : ہرطرف لاشیں ہی لاشیں

    ان اللہ وانا الیہ راجعون:اورخبرنے غمگین کردیا : ہرطرف لاشیں ہی لاشیں

    گڑھی خدا بخش:ان اللہ وانا الیہ راجعون:ہرطرف لاشیں ہی لاشیں ،لاڑکانہ سےغمناک خبرسے پورا ملک بھی غمگین ہوگیا: 10 افراد جاں بحق:15 زخمی حالت بہت خراب،اطلاعات کے مطابق لاڑکانہ میں مسافر بس کے حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق حادثہ لاڑکانہ میں بھینس کالونی کے قریب پیش آیا جہاں ایک مسافر بس الٹنے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق لاڑکانہ جو کہ بھٹوخاندان کا آبائی ضلع اوریہاں‌ہی بلاول بھٹو کا گھرواقع ہے، بلاول بھٹو کے آبائی علاقے جسے بھٹو کا گھربھی کہا جاتا ہے اس واقعہ سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے ، دوسری طرف بلاول بھٹو نے بھی دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سانحے پربہت دکھی ہیں

    پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین، 2 بچے اور 5 مرد شامل ہیں، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ بس حادثے کے 15 زخمیوں کو بھی اسپتال لایا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس کالونی کے قریب ٹریکٹر کو بچاتے ہوئے بس الٹ گئی، حادثے کے بعد بس کو کاٹ کر زخمی اورجاں بحق افراد کا نکالا گیا۔

  • پیپلزپارٹی حکومت کےاچھےکاموں میں تعاون کرے گی:یوسف رضا گیلانی نے”گل ای مُکا دتّی”

    پیپلزپارٹی حکومت کےاچھےکاموں میں تعاون کرے گی:یوسف رضا گیلانی نے”گل ای مُکا دتّی”

    اسلام آباد:پیپلزپارٹی حکومت کے اچھے کاموں میں تعاون کرے گی:یوسف رضا گیلانی نے”گل ای مُکا دتّی”،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی نے انتخابی اصلاحات سمیت ملکی مفاد کیلئے قانون سازی کےلیے حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ضروری ہیں، ہم ہرطرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں، ہم چاہتے ہیں ایوان کا ماحول اچھا ہونا چاہیے۔

    سید یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر نے انتخابی اصلاحات اور ایوان کی کاروائی کیلئے تعاون مانگا ہے۔

    یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ ہم چاہتے ہیں ایوان کا ماحول اچھا ہونا چاہیے، ہم نے اسپیکر سے کہا کہ ایوان کا ایسا ماحول بنائیں جہاں ہر رکن کو اظہار رائے کی مکمل آزادی حاصل ہو۔

    سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ضروری ہیں، ہم ہرطرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے 6 آزاد ارکان سے رابطوں کے بارے کہا کہ آزاد اراکین پارلیمنٹ سے میرا مسلسل رابطہ ہے۔

    واضح رہے سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا، جس میں ایوان کا ماحول بہتر بنانے اور انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • بھارت سن لے پہلے کشمیر:پھرتجارت پرہوگی بات:وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی بیان کردی

    بھارت سن لے پہلے کشمیر:پھرتجارت پرہوگی بات:وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی بیان کردی

    اسلام آباد:بھارت سن لے پہلے کشمیر:پھرتجارت پرہوگی بات:وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی بیان کردی،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے بھات کے حوالےسے ہونے والی بحث کوسمیٹتے ہوئے خارجہ پالیسی پھرواضح کردی

    کابینہ اجلاس میں پاکستان کے دیرینہ موقف کودہراتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت کشمیر کی قیمت پر نہیں ہوسکتی، دوستی اور معاشی ترقی کیلئے ہندوستان کو کشمیر پر5 اگست کی پوزیشن پر واپس جاناہوگا، عمران خان کے ہوتے کوئی کشمیر کا سودا نہیں کرسکتا،چینی اور کپاس درآمد کرنے کی بات ای سی سی میں ہوئی تھی۔

    وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حکومت پاکستان نے بھارت کے ساتھ کسی قسم کی تجارت قبول نہیں کی، چینی اور کپاس بھارت سے درآمد کرنے کی بات ای سی سی میں ہوئی تھی،

    فواد چوہدری نے اس حوالے سے مزید وضاحت کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات سے امن کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں لیکن سب سے پہلے کشمیراوربھارت میں رہنے والے مسلمان عزیز ہیں ، خطے میں فیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ بھارت میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری سمجھا جائے اور مسلمانو

    ں کا قتل عام کیا جائے ،کشمیر کے لوگوں کو ان کے حقوق نہ دیں، پھر بھی ہم سمجھیں کہ دونوں ممالک ہنسی خوشی رہیں ایسا ممکن نہیں ہے۔

  • براڈ شیٹ کمیشن نے5 طاقتوروں‌کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

    براڈ شیٹ کمیشن نے5 طاقتوروں‌کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد :براڈ شیٹ کمیشن نے5 طاقتوروں‌کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ نے براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ میں ملوث 5 لوگوں کے خلاف فوجداری کاروائی کا حکم دے دیا ہے،

    یہ پانچ طاقتورکون ہیں ان کے بارے میں وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ نےحکم دیا کہ احمد بلال صوفی ، حسن ثاقب شیخ ایف بی آر میں ہیں، سابق سیکرٹری وزارت قانون غلام رسول،سابق برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرعبدالباسط،شاہد علی بیگ،طارق فواد ملک نے براڈ شیٹ کا کنٹریکٹ کروایا تھا، ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

    ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ براڈشیٹ کمیشن نے ان پانچ لوگوں کو اہم ملزم ڈکلیئر کیا ہے، براڈشیٹ کمیشن نے ایک اور نقطہ اٹھایا کہ نیب میں 2011اور 2017ء کے درمیان سب سے زیادہ اندھیرنگری مچائی گئی۔

    اس رپورٹ میں‌ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ قمرالزمان چیئرمین نیب تھے، ان کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے سوئس دستاویزات غائب ہوگئیں، لوگوں کو دستاویزات کا پتا ہی نہیں چلا، اب ان کی مجرمابہ غفلت کا تعین کیا جائے گا،

    یاد رہے کہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کی دوسری قیادت اسی لیے بری ہوئی تھی کہ جب کہا گیا تھا کہ آصف زرداری کیخلاف سوئس اکاؤنٹس کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے، لیکن عظمت سعید شیخ کی کاوش کی ریکارڈ دوبارہ حاصل کیا گیا ہے، اب دوبارہ سوئس اکاؤنٹس کھل سکتے ہیں۔

  • یا اللہ مدد فرما،پاکستان الجھ گیا، سیاسی بھونچال کے بعد بیرونی محاذ کھل گیا، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    یا اللہ مدد فرما،پاکستان الجھ گیا، سیاسی بھونچال کے بعد بیرونی محاذ کھل گیا، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    یا اللہ مدد فرما،پاکستان الجھ گیا، سیاسی بھونچال کے بعد بیرونی محاذ کھل گیا، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ جہاں اس وقت پاکستان کو اندرونی مشکلات اور سیاسی بھونچال کا سامنا ہے تو دوسری جانب بیرونی محاذ پر بھی کم مسائل کا سامنا نہیں ہے ۔ گورننس ، ایف اے ٹی ایف ، آئی ایم ایف ، معیشت ، بھارت کے ساتھ تنازعات ، افغانستان کا مسئلے سمیت ایک لمبی لسٹ ہے جس میں پاکستان الجھا ہوا ہے ۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہر طرف پاکستان پھنسا ہوا ہے ۔ اور ایک پل صراط ہے جس پر پاکستان کو چلنا ہے ۔ اب یہ معلوم نہیں ہو پا رہا ہے کہ ہم اس کو پار کر پائیں گے یا نہیں ۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی تین خبریں آپ کے گوش گزار کرتا ہوں ۔ پہلی ۔۔۔ امریکی صدر نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہ اجلاس میں عمران خان کو شرکت کی دعوت نہیں دی ۔ دوسری ۔۔۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اپنے فیصلے آزادی کے ساتھ کرتا ہے، ایسے ممالک کی طرح نہیں جو ایک فون کال پر موقف بدل لیتے ہیں۔ تیسری ۔۔۔ جوبائیڈن نے برطانوی وزیراعظم سے گفتگو میں چین کے ون بیلٹ ون روڈ کے مقابلے میں منصوبہ لانے کی تجویز بھی دی ہے۔ امریکی صدر نے بورس جانسن کو مشورہ دیا ہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ جیسا اقدام جمہوری ریاستوں سے آنا چاہیے۔۔ یعنی ہمیں سمجھ لینا چاہیے کہ امریکا کی پالیسی میں پاکستان پر پریشر بڑھانے کا مکمل ارادہ ہے اور اس سلسلے میں پہلے چند قدم اٹھائے بھی جا چکے ہیں۔ وزیر اعظم کو دعوت نامہ نہ بھجوانا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ۔ ایران کے ساتھ 400 بلین ڈالر کے 25 سالہ سٹریٹجک پارٹنر شپ کے معاہدے کے بعد چین کے وزیر خارجہ کا ۔۔۔ ایک فون کال پر پالیسی بدل لینے والے ممالک ۔۔۔ والا بیان صاف طور پر پاکستان کی جانب اشارہ ہے اور نرم الفاظ میں یہ بھی دباؤ بڑھانے کا ایک قدم ہے۔۔ باقی ہم کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیے رکھیں اور اپنے آپ کو تسلی دیتے رہیں کہ پاکستان کا ڈائریکٹ نام نہیں لیا گیا یا بیان چینی وزیر خارجہ نے نہیں ایرانی وزیر خارجہ کا ہے۔ یا چینی وزیر خارجہ کا اشارہ بھارت یا سعودی عرب کی جانب تھا۔ تو مسائل نے تو خود حل ہونا نہیں ۔ اور نہ ہی ایسے ہماری مشکلات کم ہوسکتی ہیں آخر ہم کب تک اپنے آپ سے جھوٹ بولیں گے ۔ صورتحال یہ ہے کہ چین اور امریکہ دونوں بڑی طاقتیں ہمیں پوری طرح اپنے کیمپ میں کھینچنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور اس کے لیے بھرپور کوشش بھی کر رہی ہیں۔ ۔ ہم مکمل طور پر ایک بلاک میں جانے کا خطرہ بھی افورڈ نہیں کر سکتے اور کوشش کر رہے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح ایک توازن قائم رکھا جا سکے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کیونکہ جیسا شروعات میں ذکر کیا کہ معیشت ، آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط ، ایف اے ٹی ایف کے لیے ہم کو چین کے ساتھ ساتھ امریکہ کی جانب بھی دیکھنا پڑتا ہے اورچاہتے نہ چاہتے ہوئے اسکی ماننی بھی پڑتی ہے ۔ دوسری جانب سی پیک ہے اور ہر عالمی فورم اور معاملہ چین ساتھ کھڑا ہوتا ہے ۔ اور پاکستان کے خلاف ہر چیز اور ہر حربے کو سلامتی کونسل میں ویٹو بھی کرتا ہے ۔ اس لیے اب پاکستانی ریاست کا اصل امتحان شروع ہو چکا ہے۔ اس امتحان میں دھمکیاں بھی ہوں گی۔ سخت اقدامات بھی ہوں گے اور لالچ بھی دیے جائیں گے۔ ان سب سے بچتے ہوئے ہم کیسے اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ یہ ضروری ہے ۔۔ دوسری جانب سوال یہ ہے کہ کیا چین اور پاکستان میں تعلقات اتنے ہی خراب ہو چکے ہیں کہ یوں چین دوسرے ملک میں کھڑا ہو کر اس انداز سے ہماری تضحیک کرے گا؟ چین تو پاکستان کے خلاف قراردادوں کو آج بھی سیدھاویٹو کر دیتا ہے۔ پھر ایسا کیا ہوا کہ وہ یوں پاکستان کو کوسنے دیتا پھرے؟ دوسری جانب امریکہ کی بھارت سے قربت اور پاکستان سے سرد مہری بڑھتی جا رہی ہے ۔ بھارت نے امریکہ کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات قائم کرکے چار دفاعی معاہدے کرلیے ہیں۔ وہ رُوس کے ساتھ ساتھ امریکہ فرانس اور اسرائیل سے بڑے پیمانے پر اسلحہ خرید رہا ہے۔ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے نئے خطرات جنم لے چکے ہیں۔امریکی ماہرین کھل کر کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کو اگر امریکہ کے لیے اہم ہونا ہے تو اسے خود کو بہت تبدیل کرنا ہوگا یعنی اپنی پالیسیوں میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہوں گی۔ اِن بنیادی تبدیلیوں کاآسان الفاظ میں مطلب یہ ہے کہ چین سے فاصلہ کرو۔ بھارت کی جنوبی ایشیا میں بالادستی قبول کرو۔ کشمیر کو بھول جاؤ اور امریکہ بھارت اتحادکی ماتحت ریاست بن کر رہو۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اوپر بیان کیے گئے یہ وہ تمام بنیادی سوال یا ایشوز جن کا ہم کو بیرونی محاذ پر سامنا ہے ۔ اور یہ کافی مشکل صورتحال ہے ۔ کیونکہ اس وقت geo strategic locationہمارے لیے سب سے بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے ۔ ہر کوئی ہم کو اپنے جانب کھنچنے کے چکروں میں ہے ۔ امریکہ اور چین کے علاوہ عرب ممالک بھی ہم زور لگاتے رہے ہیں کیونکہ ہم ایران کے ہمسائے ہیں ۔ اس کے علاوہ افغانستان میں جہاں امریکی مفادات ہیں تو روس ، چین ، ایران ، بھارت سب کے ۔۔۔ stakes ہیں ۔ اور سب کا زور پھر پاکستان پر ہی آتا ہے ۔ تو ایک وہ کہتے ہیں نا ۔۔۔ گونجل ۔۔۔ بنا ہوا ہے جس میں پاکستان پھنسا ہوا ہے ۔ آخر میں صرف اتنا کہوں گا کہ میں خارجہ پالیسی کا ماہر تو نہیں ہوں ۔ مگر ایک مثال دے سکتا ہوں ۔ آپ دیکھیں ترکی امریکی اتحاد نیٹو کا حصّہ ہے لیکن اس نے رُوس کے ساتھ بھی اچھے تعلقات استوار کیے ہوئے ہیں۔ ترکی کی کمپنیوں نے رُوس میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ ترکی کے طالبعلم رُوس جا کرسائنس اورٹیکنالوجی کے تعلیم حاصل کرتے ہیں جسکے نتیجہ میں ترکی کی مقامی صنعت کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ہم ایسا کیوں نہیں کرسکتے۔ ہم تو اب کسی امریکی اتحاد کا حصہ بھی نہیں ہیں بلکہ امریکہ نے بھارت سے ملکر ہم پر کئی طرح کی پابندیاں لگائی ہوئی ہیں جن میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنا بھی شامل ہے۔ پر یہ طے ہے ہم کو یقینی طور پر آئندہ دنوں میں امریکہ اور چین کے درمیان کے کوئی نہ کوئی راستہ نکالنا ہوگا ۔