Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل  ندیم رضا کیلئے  ترکی کا اعلیٰ فوجی ایوارڈ

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کیلئے ترکی کا اعلیٰ فوجی ایوارڈ

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کیلئے ترکی کا اعلیٰ فوجی ایوارڈ

    باغی ٹی وی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں ،انہوں نے انقرہ میں وزیر دفاع برائے قومی دفاع جنرل ہولوسی اکر (ر) سے ملاقات کی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے جنرل یاسر گلر ، ترک مسلح افواج کے کمانڈر اور سربراہان سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز کا دورہ بھی کیا۔

    ملاقاتوں کے دوران ، دونوں فریقین نے دلچسپی کے مختلف شعبوں ، سیکیورٹی ، انسداد دہشت گردی اور بالخصوص افغانستان کے حوالے سے موجودہ علاقائی ماحولیات سمیت دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقین نے دفاعی پیداوار کے میدان میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور بہترین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کی تصدیق کی۔

    ترکی کی فوجی قیادت نے پاکستان آرمڈ فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو متاثر کن سرمایہ کاری کی تقریب میں ترکی کا اعلی فوجی ایوارڈ "لیجن آف میرٹ” سے بھی نوازا گیا۔
    قبل ازیں ترکی کے جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ترکی کی مسلح افواج کے ایک دستہ نے ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔


    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

  • براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ کون کس کواورکس کےکہنے پربچارہے ہیں،خطرناک حقائق سامنے آگئے

    براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ کون کس کواورکس کےکہنے پربچارہے ہیں،خطرناک حقائق سامنے آگئے

    اسلام آباد: براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ کون کس کواورکس کے کہنے پربچارہے ہیں،خطرناک حقائق سامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بیوروکریسی نے اپنی اور سیاستدانوں کی کرپشن چھپانے کے لئے ریکارڈ چھپانے اورگمانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

    پاکستان میں طاقتور طاقتورکوکس طرح تحفظ دیتے ہیں اس حوالے سے منظرعام پرآنے والی تفصیلات کے مطابق براڈشیٹ کمیشن رپورٹ میں بیوروکریسی کا عدم تعاون بے نقاب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیوروکریسی نے ریکارڈ چھپانے اور گمانے کی ہر ممکن کوشش کی اور کمیشن کے کام شروع کرنے سے پہلے ہی بیوروکریسی نے خود کو خول میں بند کرلیا۔

    رپورٹ میں کہا ہے کہ مختلف اداروں اور منسٹریز کے عدم تعاون سے موہن داس گاندھی خوش ہوئے ہوں گے ، بیوروکریسی کی جانب سے کوشش کی گئی حقائق چھپائے جائیں اور ریکارڈگما دیا جائے، بیورو کریسی نے یہ اقدامات اپنی اور سیاستدانوں کی کرپشن چھپانے کے لئے کئے۔

    کمیشن رپورٹ میں کہا گیا کہ ریکارڈ نا صرف اسلام آباد بلکہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں بھی غائب پایا گیا اور ریکارڈ کا ایک حصہ نیب سےہونیوالی خط وکتابت سے موصول ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق کمیشن نے 26 گواہوں کو بلاکران کے بیانات ریکارڈ کئے رپورٹ گواہوں کے بیانات اورمیسر کردہ ریکارڈ پر مشتمل ہے، طارق فواد ملک کا بیان ریکارڈ کیا گیا اور سوالات پوچھے گئے، طارق فواد ملک مفرور ملزم ہے اور انٹرپول نے ریڈ وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

    براڈشیٹ کمیشن رپورٹ میں کہا گیا کاوے موسوی سزا یافتہ شخص ہے، اس نے میڈیا پر چند لوگوں کیخلاف بیان دیے جوسچ ہوسکتے ہیں اور نہیں بھی اور بعض شخصیات پرالزامات لگائے، اگرحکومت چاہے توان الزامات کی مزید تحقیقات کی جاسکتی ہے۔

    اس حوالے سے عظمت سعید نے کہا رپورٹ کےکچھ حصے میں نے مارگلہ پہاڑی کے دامن میں رہتے ہوئے بنائے، رپورٹ بناتے ہوئے مسلسل گیدڑوں کی آوازیں کانوں میں آتی رہیں، لیکن گیدڑوں کی آوازیں میرے کام میں رکاوٹ نہیں بنیں۔

    براڈشیٹ کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کرپشن کی حمایت کرنیوالےہر جگہ موجود ہیں، سوچتاہوں کیایہ رجحان پہلے سے چلا آرہا ہے اور حیران ہوں کہ یہ رجحان قبائلی دورکاہےیااخلاقی دیوالیہ ہے، یا ایسے لوگ ٹکڑوں کے لئے اپنے منہ پھاڑتے اور دم ہلائے کھڑے رہتے ہیں۔

  • پاک بھارت تجارت کی بحالی، کابینہ ڈٹ گئی، بڑا فیصلہ کر لیا

    پاک بھارت تجارت کی بحالی، کابینہ ڈٹ گئی، بڑا فیصلہ کر لیا

    پاک بھارت تجارت کی بحالی، کابینہ ڈٹ گئی، بڑا فیصلہ کر لیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا.

    وفاقی کابینہ نے بھارت سے کپاس درآمد کرنے کی ای سی سی کی تجویز مسترد کردی ،ای سی سی نے گزشتہ روز بھارت سے کاٹن منگوانے کی تجویز پیش کی تھی ای سی سی نے قیمت کم ہونے پر بھارت سے درآمد کرنے کی تجویز پیش کی تھی جو مسترد کر دی گئی ہے کابینہ نے بھارت سے چینی درآمد کرنے کی سمری بھی مسترد کردی،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے سستی چینی منگوانے کی سفارش کی تھی

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اوراقتصادی صورتحال پرغورکیا گیا وفاقی کابینہ اجلاس میں ویکسی نیشن کےعمل پر بریفنگ دی گئی

    گزشتہ روز ای سی سی کا اجلاس ہوا تھا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاک بھارت تجارت کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دی تھی، ای سی سی کی جانب سے منظوری کے بعد پاکستان نے 30 جون 2021 تک بھارت سے کپاس کی درآمد کرنی تھی تا ہم وفاقی کابینہ نے ای سی سی کی منظوری کو مسترد کر دیا ہے

    قبل ازیں پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرں کہا تھا ای سی سی کے فیصلوں کوکابینہ کی توثیق کی ضرورت ہوتی ہے اور کابینہ منظوری کے بعد ہی فیصلے حکومت کے سمجھے جاتے ہیں .کابینہ میں ای سی سی کے بھارت سے تجارت کے فیصلے پر مشارت ہوگی اور مشاورت کے بعد ہی حکومت بھارت سے تجارت کا حتمی فیصلہ کرے گی ،

  • ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

    ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

    ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    ن لیگی امیدوار کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی طرف سے ویڈیولنگ پر دلائل دیئے گئے، جسٹس عمرعطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں آپ مختصر دلائل دیں گے،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی انکوائری کے بغیر فیصلہ دینے کی بات درست نہیں،الیکشن کمیشن نے تمام متعلقہ حکام سے رابطہ کیا،

    جسٹس عمر عطا بندیال نے سلمان اکرم راجہ کی سرزنش کی اور کہا کہ پچھلے ہفتے بھی دلائل مکمل نہ کرنے کی وجہ سے سماعت آگے لے جانا پڑی، آج بھی دن کا اختتام ہوگیا ہے آپ ابھی تک صرف فیصلے پڑھ کر سنا رہے ہیں ہمیں بتائیں کہ آپ اور کون کون سے فیصلے پڑھ کر سنانا چاہتے ہیں،عدالت کے سامنے کون سا نکتہ لانا چاہتے ہیں؟آپ کو دلائل مکمل کرنے کے لیے آدھا گھنٹہ اور دیں گے، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں کوشش کرونگا آدھے گھنٹے میں دلائل مکمل کر لوں، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا کہ آپ اپنے بنیادی نکتے پر آئے بغیر دلائل ختم کر لیں، آپ کو معلوم ہے آپ کا بنیادی نکتہ کیا ہے؟ سلمان اکرم راجہ نے پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات سے متعلق عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا، اورکہا کہ کسی حلقے میں ایک شخص کو بھی تھپڑ مار دیا جائے تو دوبارہ پولنگ کیلئے یہی بات کافی ہے کسی ایک پرتشدد واقعہ سے پورا الیکشن متاثر ہوتا ہے،جس پر جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ فیصلے پڑھ رہے ہیں لیکن اصل نقطے کی طرف نہیں آ رہے گزشتہ ہفتے بھی آپ دلائل مکمل نہیں کر سکے تھے آپکے دلائل آپ مکمل کرنے میں ناکامی کے باعث طوفان برپا ہوا جسٹس عمر عطاء بندیال نے ن لیگ کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جن فیصلوں کا آپ حوالہ دے رہے وہ چند پولنگ سٹیشنز کے متعلق ہے، ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کا حکم پورے حلقے کیلئے دیا گیا، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر دلائل مکمل نہ کرنا آپکی ناقابلیت تھی،ایک بجے تک کیس سنیں گے، دلائل مکمل کر لیں،کچھ دیر علی اسجد ملہی کے وکیل اور الیکشن کمیشن کو سنیں گے،

    الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے دوران 20 پریذائیڈنگ افسران کے غائب ہونے کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 10پریذائیڈنگ افسر کئی گھنٹے ایک ہی جگہ پر موجود رہے ،لاپتہ ہونے پریذائیڈنگ افسروں میں دو خواتین افسر بھی شامل ہیں

    تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے دستیاب ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا اس لیے کمیشن کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔مخالفین پہلے ہی ضمنی الیکشن میں شکست سے دوچار ہوچکے ہیں۔علی اسجد ملہی نے اپیل میں ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار ،الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

    پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

    این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

    این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

    ہمارے لوگ شہید ہوئے، کن شہروں سے غنڈوں کو لایا گیا،علی اسجد ملہی کا اہم انکشاف

    ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چادر کھینچ لی،یہ لڑائی میری نہیں بلکہ، نوشین افتخار برس پڑی

    ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے، جو ہارے وہاں دھاندلی،شبلی فرازبرس پڑے

    معاملہ خراب کرنے کا الزام نہ لگائیں تحقیقات کریں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج

    ڈسکہ میں جو کچھ ہوا ہے اس پر مٹی نہ ڈالی جائے،ن لیگی وکیل کے دلائل

    کیا 20 پولنگ کے علاوہ باقی پولنگ اسٹیشن پر آپکی امیدوار جیت نہیں رہی؟ چیف الیکشن کمشنر کا سوال؟

    این اے 75 ضمنی انتخابات،کون ٹھہرا کامیاب ؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

    ڈسکہ ضمنی انتخابات، تحریک انصاف کی اپیل پر کب ہو گی سپریم کورٹ میں سماعت؟

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

    ڈسکہ ضمنی انتخابات، سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی امیدوار کو بڑا جھٹکا

    مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟

    مہربانی کریں ہمیں حقائق بتائیں،سپریم کورٹ کا ن لیگی امیدوار کے وکیل سے مکالمہ، سماعت ملتوی

    مسلم لیگ ن کا اثرو رسوخ تھا تو تشدد اور بد امنی پھیلانے کی ضرورت کیوں پڑی؟ ڈسکہ انتخابات کیس میں عدالت کا استفسار

    قبل ازیں این اے 75 انتخابات کالعدم قراردے دیئے گئے، این اے 75 میں دوبارہ الیکشن ہوں گے الیکشن کمیشن نے این اے 75ڈسکہ پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا پورے حلقے میں انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست منظورکر لی گئی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ اور قتل و غارت ہوئی، این اے 75 ضمنی انتخابات میں ماحول خراب کیا گیا،

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

  • اناڑی کے ہاتھ میں گاڑی آ جائے تو ستیاناس ہی ہوتا ہے ،جہانگیر ترین کیخلاف ایکشن ہو گا یا نہیں؟ شہزاد اکبر

    اناڑی کے ہاتھ میں گاڑی آ جائے تو ستیاناس ہی ہوتا ہے ،جہانگیر ترین کیخلاف ایکشن ہو گا یا نہیں؟ شہزاد اکبر

    اناڑی کے ہاتھ میں گاڑی آ جائے تو ستیاناس ہی ہوتا ہے ،جہانگیر ترین کیخلاف ایکشن ہو گا یا نہیں؟ شہزاد اکبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اناڑی کے ہاتھ میں گاڑی آ جائے تو ستیاناس ہی ہوتا ہے

    شوگر سبسڈی سے متعلق تمام کیس نیب کو منتقل کر دیئے گئے ہیں پنجاب میں مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف قانون سازی کی گئی وفاقی اورصوبائی حکومتوں نےمل کرکام کیا ہے،ہم کسی کو این آراو دینے کے لیے تیار نہیں ،جہانگیر ترین کےخلاف کیس قانون کے مطابق چلے گا کوئی پسندیدہ نہیں ہمارے بندے کا نام آیا پھر بھی شوگر انکوائری رپورٹ منظرعام پرلائی گئی اناڑی کے ہاتھ میں گاڑی آ جائے تو ستیاناس ہی ہوتا ہے،این آر او کی کوشش کسی سے ڈھکی چھپی نہیں

    یوسف رضا گیلانی سے جہانگیر ترین کے رابطے کی خبریں، جہانگیر ترین نے سب کو سرپرائیز دے دیا

    سینیٹ انتخابات،ہو گیا وہی جس کا سب کو تھا انتظار، جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری ،مگر کس کے لئے؟

    علی سدپارہ کی موت، جہانگیر ترین نے کیا کن جذبات کا اظہار؟

    پی ڈی ایم فیل، بی آر ٹی پر چیلنج، وفاقی وزیر دفاع نے جہانگیر ترین بارے اہم دعویٰ کر دیا

    جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا

    جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتیں گزشتہ ادوار میں بڑھی ہیں،مارکیٹ فورس ناجائز منافع خوری میں ملوث ہوتی ہے،ایف آئی اے اور نیب کو مواد فراہم کیاگیا ہے،چینی اسکینڈ ل پاکستان میں نئے نہیں،پہلے بھی یہ ہوتا رہا ہے ،پنجاب میں 8،10بڑے پلیئر چینی کی قیمت طے کرتے ہیں،غیر قانونی مارکیٹ فورسز کےخلاف کارروائیاں کررہے ہیں سٹہ مافیا چینی کی بوریوں پر نہیں واٹس ایپ پر سارا کام کرتے ہیں،کمیشن سے متعلق کارروائی کو عدالت نے درست قرار دیا ،شواہد کے فرانزک آڈٹ سے بہت سے انکشافات ہوئے ،شواہد کے فرانزک آڈٹ سے ہی طریقہ کار کا پتہ چلا،سٹےبازوں نے پہلے سے طے کیا تھا کہ اپریل میں چینی کا ریٹ کیا ہوگا،سٹہ مافیا سے متعلق لاکھوں کی تعداد میں دستاویزات ملی ہیں ،قیمتوں پر صرف شوگرملز نہیں مارکیٹ فورسز بھی اثر انداز ہوتی ہیں،فروری مارچ کی چیٹ میں 8 ہزار سے ساڑھے 8ہزار کلور یٹ شروع ہوا،چینی کی پیداوارکا 60 فیصد صنعتوں ،40 فیصد صارفین کو جاتا ہے،اطلاعات ہیں سٹہ مافیارمضان میں چینی کے دام بہت زیادہ کرنے جا رہے تھے رمضان کیلیے چینی کی فروری،مارچ کی قیمت سے 20 سے 25 فیصداضافہ کیا جا رہا تھا 392 خفیہ اور بے نامی تھرڈ پارٹی اکاؤنٹس کا بھی پتا چلاہے ان اکاؤنٹس میں 32کروڑ روپے کی رقم منجمد کر دی گئی ہے 464 ذاتی بینک اکاؤنٹس میں 106ارب کی ٹرانزیکشن کا پتا چلا ہے بہانے کیے جاتے ہیں کہ ایکس مل پرائس طے کرنا مشکل ہے ،

  • حکومت کی اپوزیشن کو منانے کی ایک اور کوشش، کمیٹی قائم

    حکومت کی اپوزیشن کو منانے کی ایک اور کوشش، کمیٹی قائم

    حکومت کی اپوزیشن کو منانے کی ایک اور کوشش، کمیٹی قائم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فنانس آرڈیننس منظوری کے حوالے سے حکومت نے اپوزیشن کو منانے کی کوشش کی ہے

    فنانس آرڈیننس پراپوزیشن کے اعتراضات پراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 8 رکنی مشترکہ کمیٹی بنا دی ،کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس کل 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا کمیٹی اجلاس میں دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد آرڈیننس کا فیصلہ ہوگا ،وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ قانون سازی کے حوالےسے یہ بڑا بریک تھرو ہے،کمیٹی کا مقصد شورشرابے،گالی گلوچ سے ہٹ کر قانون سازی کی جائے،کمیٹی میں بابر اعوان،حماد اظہر،احسن اقبال،ایازصادق ،پرویز اشرف،نوید قمر اور دیگرشامل ہیں

    سینیٹ میں بیٹھے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کرتے،سینیٹر فیصل جاوید

    آئین کہتا ہے کوئی عدالت آرڈیننس کو چیلنج نہیں کر سکتی،سینیٹ اجلاس میں انکشاف

    ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس2021،اے این پی رہنما امیر حیدر خان ہوتی کا بڑا اعلان

    کمیٹی کل اجلاس میں بحث کرے گی اور قانون سازی کے حوالہ سے سفارشات تیار کرے گی، دوسری جانب حکومت کی جانب سے کمیٹی تو بنا دی گئی لیکن اپوزیشن جماعتیں کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوتی ہیں یا نہیں اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، کیونکہ اپوزیشن جماعتیں بالخصوص مسلم لیگ ن سپیکر کی بنائی گئی کمیٹیوں میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر چکی ہے، پی پی کی جانب سے بھی جلد ردعمل متوقع ہے

  • اپوزیشن کی اہم شخصیت کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    اپوزیشن کی اہم شخصیت کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    اپوزیشن کی اہم شخصیت کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما نثار کھوڑو کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے نثار کھوڑو کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا ،نیب حکام نے عدالت میں کہا کہ خدشہ ہے ملزم ملک سے باہر جانے بعد وطن واپس نہیں آئے گا، وکیل نثار کھوڑو نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نثار کھوڑو کی فیملی ملک سے باہر مقیم ہے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث نثار کھوڑو فیملی سے نہیں ملے ۔عدالت نے پی پی رہنما نثار کھوڑو کو 9 اپریل سے 19 مئی تک بیرون ملک جانے کی اجازات دے دی ،سندھ ہائی کورٹ نے نثار کھوڑو کو مقررہ تاریخ کے بعد وطن واپسی سے آگاہ کرنے کا حکم دے دیا

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    احتساب عدالت،زرداری غصہ میں سیکورٹی اہلکار کو ڈنڈہ ماردیا، بند کمرے میں سماعت

    فریال تالپور کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لانے پر پی پی کا احتجاج

    خورشید شاہ کے گرد گھیرا تنگ، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    نثار کھوڑو کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور بے نامی اکاوَنٹس کی تحقیقات جاری ہیں،نثار کھوڑو پر رہائشی سوسائٹیزمیں حصہ داری کے معاملے پر بھی تحقیقات جاری ہیں

    پی ڈی ایم جلسہ ،عوام کی عدم شرکت کے بعد اخبارات نے بھی "آئینہ” دکھا دیا

    شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ

    مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج

    مینار پاکستان کے ناکام جلسے کے بعد اگلا پی ڈی ایم جلسہ کہاں ہو گا؟ نثار کھوڑو نے بتا دیا

  • پاکستان میں سی پیک کے متعلق پراپیگنڈہ کرنے والوں کوچینی قونصلیت نے کھری کھری سنادیں

    پاکستان میں سی پیک کے متعلق پراپیگنڈہ کرنے والوں کوچینی قونصلیت نے کھری کھری سنادیں

    کوئٹہ:پاکستان میں سی پیک کے متعلق پراپیگنڈہ کرنے والوں کوچینی قونصلیت نے کھری کھری سنادیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بیجیان کا کہنا ہےکہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبےکی رفتار کم نہیں کی گئی ہے۔

    کوئٹہ میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے چین کے قونصل جنرل لی بیجیان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبےکی رفتار کم نہیں کی گئی ہے،گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبے وقت سے پہلے مکمل کرلیں گے۔

    کوئٹہ میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بڑا دکھ ہوتا ہے کہ جب پاکستانی سیاسی جماعتیں اورافراد حکومت کی مخالفت میں آکرایسے ایسے جھوٹ اورایسی بہتان بازی کرتی ہیں کہ جن کا حقیقت سے دور بھی بھی تعلق نہیں ہوتا

    کوئٹہ میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نےکہا کہ ایسے عناصرجوجھوٹ اوربہتان بازی سے کام لے رہے ہیں وہ سن لیں کہ نہ توسی پیک کی رفتارکم ہوئی اورنہ ہی کوئی اختلاف ہوا ہے ، سی پیک کے تمام منصوبوں کو مکمل کرنا یہ دونوں ملکوں‌کی اسٹریٹجی ہے اوراس پرحکمت عملی سے کام جاری ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بات کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیے

    اس کے ساتھ ہی چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ایسٹ بے منصوبہ رواں سال کے آخر اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر جولائی میں مکمل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ گوادر ائیر پورٹ کا منصوبہ اگلے سال کے آخر میں مکمل ہوگا۔

    لی بیجیان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے اب تک پاکستان کو انسداد کورونا وائرس ویکسین کی 15لاکھ خوراکیں مہیا کی ہیں ۔

  • دوشنبے کی سب سے خوش آئند بات: وزیرخارجہ نے بتادیا

    دوشنبے کی سب سے خوش آئند بات: وزیرخارجہ نے بتادیا

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ دوشنبے میں سب سے خوش آئند بات یہ تھی کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہارٹ ایشیا کانفرنس میں پاکستان کے حوالے سے کوئی منفی بات نہیں کی۔

    دوشنبے میں ایک بھارتی ٹی وی رپورٹر انس ملک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر کو انتہائی غور سے سنا، انہوں نے ماضی کے برعکس اپنے تقریر میں پاکستان کے بارے میں کوئی نامناسب اور منفی تذکرہ نہیں کیا۔ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ کی طرف سے پاکستان پر الزام تراشی اورطعنے بازی کا رویہ اختیار نہ کرنے کو انتہائی مثبت اقدام قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آگے بڑھنے کا واحد راستہ صرف بات چیت ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت خطے میں امن کے لئے اگر ایک قدم آگے بڑھائے گا تو پاکستان دو قدم آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا۔ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں۔ دونوں ملک جنگ کی حماقتوں میں ملوث نہیں ہو سکتے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مسائل کے حل کا کوئی ملٹری آپشن نہیں ہے جنگ دونوں ملکوں کے لئے خودکشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے تو بات چیت سے گریز کیوں۔ 

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوشنبے میں بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے کوئی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی۔ میڈیابھی اس کا گواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ملاقات کی کوئی درخواست نہیں ملی تھی اور نہ ہی ہماری کوئی ملاقات طے تھی۔ بھارتی وزہرخارجہ اپنے طے شدہ پروگرام میں مصروف تھے اور میری اپنی مصروفیات طے تھیں۔ 

    وزیر خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کو خوش آئند قرار دیااور کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ دونوں ملکوں نے 2003 میں ہونے والے فائر بندی کے معاہدے کی اہمیت کو سمجھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھی اس کا خیرمقدم کررہے ہیں۔ 

    وزیر خارجہ نے پاکستان کے قومی دن کے موقعہ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مبارکبادی خط اور وزیر اعظم عمران خان کے جوابی خط کا خاص طور پر ذکر کیا اور کہا کہ عمران خان نے مودی کا شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ پاکستان کی دیرینہ خواہش رہی ہے کہ وہ تمام ہمسایوں کے ساتھ بہتر تعلقات اور امن کے ساتھ زندگی گزارے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو تمام حل طلب معاملات کا مناسب حل نکالنا چاہئے۔  

  • کس کس کو نہیں چھوڑوں گا عمران خان نے بتاکرخطرے کی گھنٹی بجادی ساتھ خوشخبری بھی سنادی

    کس کس کو نہیں چھوڑوں گا عمران خان نے بتاکرخطرے کی گھنٹی بجادی ساتھ خوشخبری بھی سنادی

    اسلام آباد:کس کس کو نہیں چھوڑوں گا عمران خان نے بتاکرخطرے کی گھنٹی بجادی ساتھ خوشخبری بھی سنادی،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبھی میری قوم کی تکلیف کا باعث بنے گا اس کونہیں چھوڑوں گا

    خوشخبری سناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کے اچھے دن آنے والے ہیں اور آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

    بنی گالا میں میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جو مافیا کے سامنے کھڑی ہوئی ہے۔ سٹے باز، قبضہ اور شوگر مافیا نے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے اچھے دن آنے والے ہیں۔آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔ جو بھی عوام کے مفاد کو نقصان پہنچائے گا اسے نہیں چھوڑیں گے۔

    پنجاب میں‌صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سال کے آخر تک پورے پنجاب میں صحت کارڈ فراہم کر دیں گے۔ رمضان میں پناہ گاہیں میں سیر اور افطار کا انتظام کیا جائے۔ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھی جائے، رمضان میں ہر چیز کی نگرانی خود کروں گا۔ اجلاس میں میں ملکی صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔