Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • جھانسی کی رانی بیمار طبیب لندن سے ،پاکستان کو سعودی عرب سے کیا ملے گا ؟ امریکہ سخت پریشان، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    جھانسی کی رانی بیمار طبیب لندن سے ،پاکستان کو سعودی عرب سے کیا ملے گا ؟ امریکہ سخت پریشان، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    جھانسی کی رانی بیمار طبیب لندن سے ،پاکستان کو سعودی عرب سے کیا ملے گا ؟ امریکہ سخت پریشان

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے وی لاگ میں کہا ہے کہ اب مریم نواز کی طبیعت خراب ہوگئی ہے . اور باہر سے انہوں‌نے اپنا فیملی معالج بھی منگوا لیا ہے . یہ سب باہر جانے کی تیاری ہے . ڈاکٹر عدنان نے جب سے لندن میں قدم رکھا تب سے ایک بھی ٹویٹ نہیں آئی . ادھر رہتے ہوئے کبھی پلیٹ لیٹس کم ہو جاتے تھے اور کبھی زیادہ ہوجاتے . اس بے شرم کو تو ڈاکٹروں نے لائسنس بھی معطل کر رکھا ہے . ڈاکٹروں کا یہ جھوٹا شخص ہے . اس پتہ نہیں نواز شریف کو زہر دینے کی کوشش بھی کی ہے .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جھانسی کی رانی جھانسا دے کر پھر سے باہر جانےکی تیاری کر رہی ہے اور لگتا یہ ہے کہ وہ باہر چلی جائے گی . حالانکہ اسے اندر جیل میں ہونا چاہیے . پی ڈی ایم کے مسقبل کے بارے میں انہوں نے کہا یہ پی ڈی ایم تباہ ہو چکی ہے . اور اس کو تباہ کرنے کے پیچھے صرف مریم نواز کا ہاتھ ہے .جس کو یہ پتہ ہی نہیں‌کہ پارٹی اور اتحاد کو کیسے لے کر چلنا ہے . پیپلز پارٹی نے اسی لیے کہہ دیا ہے کہ اہم مریم سے نہیں حمزہ سے بات چیت کریں گے اور ہماری آئندہ کی ڈیلنگ اور معاملات کی استواری حمزہ شہباز سے ہوگی . مریم تو تو بچوں والا ذہن ہے .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عدنان کا پتہ نہیں لندن میں لائسنس بھی ہے کہ نہیں کہ ڈاکٹر عدنان نے صرف ایک بیماری نہیں لگائی نواز شریف کو وہ انکو لگ نہں سکتی ورنہ اس کے بس میں‌ہوتا تو یہ بھی لگا دیتے .
    اسی طرح ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم پر کروڑوں کی گاڑیاں گل رہی ہیں. اس پر ہمارے احتساب کے ادارے خیال نہیں کر ہے جو کسٹم والوں کی مٹھی گرم کر دے گا اس کی گاڑی دو دن میں مل جائے گی . اور نہیں کر سکتا اس کی پھر جتنی مہنگی گاڑی ہو گی ایسے ہی گلے سڑے گی.

    مبشر لقمان نے جہانگیر ترین کے بارے میں کہا ان کو کچھ نہیں ہوگا. اگر ان کو اندر کیا جاتا ہے تو پھر رزاق داؤد اور عثمان بزدار کو بھی کرنا ہوگا جنہوں نے ان کو اجازت دی . کیا عثمان بزدار کو جیل بھیجے گا کوئی کبھی نہیں تو پھر جہانگیر ترین کو بھی کچھ نہیں ہوگا . اس لیے اس بارے میں کچھ نہیں ہوگا. اگر چینی سکینڈل پر ایکشن لیا گیا تو پھر تو مونس الہیٰ اور خسروبختیار بھی پھنس جائیں گے تو کیا ساری حکومت کو اندر کرنا ہے پھر حکومت کون چلائے گا . ایس اکچھ نہں ہوگا .صرف چند کروڑ یا ارب روپے واپس دے کو چھوڑ جائی گے اور وہ یہ روپے پہلے ہی کما رہے ہیں چینی ایک سو دس روپے بک رہی ہے . اس سے کیا ہوگا ،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کیا اس ملک میں کسی امیر آدمی کو کبھی سزا ملی ہے کوئی ایک مثال دے دیں . یہ سب امیر بچ جائیں گے . جہانگیر ترین کو کچھ نہیں ہو گا .

  • چین کےخلاف امریکہ اوراتحادیوں کوجنگ کا جوازمل گیا:گھیرا ڈالنے کے لیےخطرناک منصوبوں پرکام شروع

    چین کےخلاف امریکہ اوراتحادیوں کوجنگ کا جوازمل گیا:گھیرا ڈالنے کے لیےخطرناک منصوبوں پرکام شروع

    واشنگٹن:چین کے خلاف امریکہ اوراتحادیوں کوجنگ کا جوازمل گیا:گھیرا ڈالنے کے لیے مفروضوں پرکام شروع،اطلاعات کے مطابق امریکہ اوراتحادیوں نے چین کے خلاف ایک خطرناک جنگ لڑنے کا منصوبہ بنا لیا ہے اوراس منصوبے پرکام شروع ہوچکا ہے

    معتبرذرائع کےمطابق اس منصوبے کے تحت چین پرپہلے توایسی پابندیاں لگیں گی کہ جن کی وجہ سے چین کومعاشی طورپرکمزورکرنے کی کوشش کی جائے گی اوردوسری صورت میں ان پابندیوں کےساتھ ساتھ چین کی بحری ناکہ بندی کی جائے گی

    باغی ٹی وی کےمطابق یہ بہانہ یہ جواز”کرونا”وائرس ہے جس کا ملبہ چین پرڈالنے کے لیے امریکی ادارے ملک کرایسے مفروضوں‌پرکام کررہےہیں کہ جن کومنظرعام پرلانے کے بعد اس کو حقیقت کی شکل دی جائے گی

    اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے اس خطرناک منصوبے پرعمل درآمد اس وقت شروع کیا جائے گا جب امریکہ اوردیگراتحادی کرونا وبا سے نکلنے میں کامیاب ہوجائیں گے اورپھراس کے بعد اسی وبا کو چینی کی طرف سے بائیولوجیکل ہتھیاراستعمال کرنے کا الزام لگا کردنیا کوایک پلیٹ فارم پراکھٹا کیا جائے گا

    اد اس حوالے سے معتبرذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس سلسلے میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ماہرین کرونا وائرس کو چین کے کھاتے میں ڈالنے کے لیے کئی مفروضوں پرکام کررہے ہیں

    اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پہلا جو جوازتیارکیا جائے گا اس کے مطابق

    کرونا وائرس کی تیاری کا الزام چین پرلگانے کے لیے وہان میں قائم لیبارٹری کی تحقیقات کرنے کی اجازت نہ دینے کو پہلا جواز قراردیا جائے گا اوریہ بھی کہا جائے گا کہ چین اپنے جرائم پرقابوپانے کے لیے ماہرین کواجازت دینے سے انکاری ہے اوریہ عالمی قوانین کے خلاف ہے

    دوسرا یہ جوازتیارکیا جارہا ہے کہ کرونا وائرس چینی سائنسدانوں نے چینی ا فواج کے لیے بائیولوجیکل ہتھیار کے طورپرتیارکرکے دیا ہے جو دنیا میں آزمایا گیا ہے

    یہ ایک جنگی جرم کےطورپردنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا

    اس کے بعد یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کرکچھ چینی سائنسدانوں کی حوالگی کا بھی مطالبہ کرے گا اورلامحالہ چین یہ مطالبہ قبول کرنے کے لیے تیارنہیں ہوگا توپھراس انکار کو جوازبناکرپابندیاں لگانے کا مطالبہ دہرایا جائے گا

    اس کے بعد ساتھ ہی امریکہ میں تیارہونے والی اس سازش کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے ذریعے یہ قراردپیش کی جائے گی کہ عالمی برادری کو چین کے ایغورمسلمانوں سے ملنے اوران کے مسائل جاننے کےلیے وفود کووہاں جانے کی اجازت دی جائے یہ بھی مطالبہ قبول نہیں کیا جائے جس کے بعد چین کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ زورپکڑجائے گا

    ادھر متعبر ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ان منصوبوں کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ میں چینی مداخلت کو بھی جوازبناکرہانگ کانگ کوعلیحدہ سے ایک ریاست کے طوردنیا کے نقشے پرلانے کا منصوبہ تیارہوچکا ہے اس منصوبے کے منظرعام کے آنے کےساتھ ہی چینی افواج ہانگ کانگ میں اتریں گی اوریوں اسے ایک تنازعہ بناکرچینی افواج کووہاں سے نکالنے کے لیے اقوام متحدہ سمیت امریکی اتحاد کے پلیٹ فارمز کواستعمال کیا جائے گا

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ تائیوان کے حوالے سے تیار ہونے والے منصوبے کے مطابق تائیوان میں مداخلت عالمی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا جائےگا اوربازنہ آنے کی صورت میں چین کے خلاف پابندیوں کے منصوبوں کوزیادہ موثرکرنے میں مدد ملے گی

    اس کے علاوہ پہلے سے جاری پابندیوں کوبھی جواز کے طورپرپیش کیا جائے گا ، جس کےتحت چین کوعملدرآمد سے انکاری قراردے کرچین کے خلاف گھیرابندی کی جائے گی اورچین کومعاشی طورپرتباہ کرنے کی کوشش کی جائےگی

    امریکی چھتری کے نیچے اس بلاک میں شامل 50 سے زائد ممالک کے اتحاد کی صورت میں اس کے اثرات بلا شبہ پاکستان پربھی ہوں‌گے پاکستان کوچین سے دوررہنے کی دھمکیاں‌بھی ملیں گی اورپاکستان کے خلاف مزید معاشی ہتھکنڈے بھی استعمال کیے جائیں گے تاکہ چین دنیا میں تہنا رہ جائے

    دوسری طرف اس وقت بیجنگ اوراسلام آبادامریکہ کے اس منصوبے کا توڑکرنے کے لیے پہلے ہی سرجوڑ کربیٹھے ہیں اورچین نے خطےمٰں اپنا اثرورسوخ بڑھانے کے لیے پہلے ہی کام شروع کردیا ہے

    ادھرعالمی دفاعی ماہرین کا کہنا ہےکہ امریکہ اورچین کے درمیان بات چیت کے دروازے بند ہوجائیں گے اورچین ایک حد سے زیادہ عالمی دنیا کواپنے معاملات میں دخل کی اجازت نہیں دے سکتا اس صورت میں مخالف اتحاد کوچین کے خلاف بحری ناکہ بندی کی طرف لے آئیں گے اورپھرہہیں سے باقاعدہ جنگ شروع ہوجائےگی جو پھرعالمی جنگ کی شکل اختیارکرجائے گی

  • بھارت پاکستان کے خلاف تحریکوں کومعاونت دینے میں سرگرم:باقاعدہ فندزقائم،بھارتی سفارتخانے متحرک

    بھارت پاکستان کے خلاف تحریکوں کومعاونت دینے میں سرگرم:باقاعدہ فندزقائم،بھارتی سفارتخانے متحرک

    اسلام آباد: بھارت پاکستان کے خلاف تحریکوں کومعاونت دینے میں سرگرم:ماسکوسے اہم بلوچ رہنما کی باغی سے گفتگو،اطلاعات کے مطابق اس وقت بھارت دنیا بھرمیں پاکستان کے خلاف پھرتحریکوں کوہوا دینے میں معاونت کرنے لگا ،اطلاعات کے مطابق بھارت ایک طرف پاکستان سے دوستی کی پینگیں بڑھا رہا ہے تودوسری طرف دنیا بھرمیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے،

    دوسری طرف ماسکومیں مقیم بلوچ رہنما جمعہ مری نے پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اورکامیابی کے لیے تہہ دل سے کوششیں جاری رکھنے کا عہد کیا ہے

    اس سے پہلے کہ جمعہ مری سے ہونے والی کچھ عرصہ پہلے گفتگو کوشامل کیا جائے پہلے پچھلے دودن سے دنیا بھرمیں پاکستان کے خلاف ناراض بلوچوں کی پشت پناہی کرنے والے بھارتی کی کرتوتوں پرسے پردہ اٹھانا ضروری ہے

    معتبرذرائع کے مطابق بھارت ، امریکہ اورکچھ اتحادی ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کی باہمی مشاورت کے بعد دنیا بھرمیں ان مفرور پاکستانیوں کوپاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کے لیے ان مفرورپاکستانیوں کوتیارکیا اوران کواس سلسلے میں مالی معاونت بھی کی

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے میڈیا پرکوریج کی ذمہ داری بھی بھارت اورامریکہ کی حامی قوتوں نے لی

    اس حوالے سے بھارت کی ایما پر بلوچ قومی تحریک کے حامیوں نے 27 مارچ کو یوم سیاہ منانے کے لئے جرمنی ، نیدرلینڈز اور جنوبی کوریا سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں احتجاج اور مظاہرے کیے۔

    یوم سیاہ منانے کے لئے جرمنی کے شہر ہنور میں بی این ایم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں بلوچ مردوں ، خواتین اور بچوںنے حصہ لیا اسی طرح برطانیہ کے ایمسٹرڈیم میں بھی بلوچ مظاہرین نے احتجاج کیا۔

    دوسری طرف فیس بک اورٹویٹرکوبھی یہ ہدایت کی گئی کہ پاکستان کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو بھرپورکوریج دی جائے ، اس سلسلے میں ٹویٹرانتظامیہ نےفری بلوچستان موومنٹ آرگنائزیشن کے لوگوں نے بھی ٹویٹر پر پاکستان کے خلاف مہم چلائی۔

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے خلاف اس مہم کوبھارتی میڈیا نے بھی بھرپورکوریج دی اوریہ تاثردینے کی کوشش کی کہ پاکستان میں‌بلوچوں کوحقوق بنیادی حقوق حاصل نہیں

    ادھر پاکستان اوربلوچستان سے بلوچوں نے ان مفرور بلوچوں کے ان دعووں کو مسترد کردیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ بلوچ خوش اورخوشی سے اپنی زندگیاں گزاررہے ہیں

    کوئٹہ سے ملنے والی اطلاعات میں‌بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ اوردیگرحصوں میں ان مفرور بلوچوں کے خلاف سخت ردعمل کا اظہارکیا اوران کوبھارت نوازقراردے کرپاکستان دشمن قراردیا

    ادھر ذمہ دارذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بھارت ، امریکہ ،اسرائیل ، برطانیہ سمیت کئی ملکوں نے ایک خفیہ فنڈ بھی قائم کررکھا ہے ،اس فنڈنگ میں بھارت 50 فیصد،امریکہ 30 فیصد ، برطانیہ 10 فیصد اوراسرائیل سمیت دیگرملک باقی 10 فیصد اپنا حصہ ڈالتے ہیں اوریہ ساری رقم پھریہاں سے ان مفرور بلوچوں کے اکاونٹس میں منتقل ہوتی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسی فنڈ سے ان مفرور بلوچوں کوماہانہ تنخواہوں کے ساتھ ساتھ کرایہ مکان اورٹی اے ڈی الاونس بھی دیا جاتا ہے

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کے علاوہ پاکستان کے خلاف پروگراموں اورمظاہروں سمیت تمام سرگرمیوں‌کے لیے فنڈز بھارتی سفارتخانے کی طرف سے الگ طورپردیا جاتا ہے

    ادھر معتبرذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی طرف سے ان مفرور بلوچوں کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کی طرف سے فوکل پرسنز بھی تعینات کیے گئے ہیں جوپاکستان کے خلاف ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے بھارتی خواہش کے مطابق اسائنمنٹ دیتے ہیں اورپھرساتھ معاونت بھی کرتے ہیں‌

    اس کے ساتھ ساتھ ٹویٹر، واٹس ایپ ، فیس بک اورایسے گوگل کے دیگرایپس پربھی بھارتیوں کا مکمل کنٹرول ہے ،

    اس کنٹرول کا اندازہ ان حقائق اوراس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کشمیر، خالصتان اورایسے ہی بھارت میں جاری دیگرعلیحدگی کی تحریکوں کی سرگرمیوں کوان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پراپ لوڈن ہونے سے پہلے ہی بلاک کردیا جاتا ہے اوران کی بھارت سے آزادی کی کوششوں کودبانے کے لیے یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھارتی خواہش پرمرکزی کردار ادا کرتے ہیں

    یہ وجہ ہے کہ نہ صرف بھارت کے اندربلکہ بھارت کے باہرجوافراد، ادارے بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرآوازاٹھاتے ہیں ہیں ان کی آوازدبا دی جاتی ہے

    ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پربھارتی اثرورسوخ کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ کشمیرکے ساتھ اظہاریکجہتی کرنے والے کشمیریوں ، پاکستانیوں اوردیگرملکوں سے تعلق رکھنے والوں کے ٹویٹراکاونٹس ، فیس بک پیجز بندکردیئے جاتے ہیں‌

    لیکن دوسری طرف پاکستان مخالف قوتوں کی طرف سے ناراض بلوچوں کواکسا کرپاکستان سے بھگانے کے بعد یورپ اوردیگرملکوں‌میں ان مفرور بلوچوں کی پاکستان سرگرمیوں کوان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پربھرپورکوریج دینے کے لیے ہرقسم کی سہولت میسرہے

    اس سلسے میں اکثربلوچ رہنماوں کویہ احساس بھی ہوا ہے کہ ان کوپاکستان کے خلاف اس قسم کی تحریکوں اورسرگرمیوں سے دوررہنا چاہیے تھااوربھارت اوردیگرہمنوا قوتوں کا آلہ کارنہیں بننا چاہیے تھا ، یہی وجہ ہےکہ اب ان میں سے اکثراب پاکستان سے نفرت نہیں بلکہ محبت کرتے ہیں اوراپنے آبائی وطن کی خوشحالی اورترقی کے لیے دعا گوہیں

    باغی ٹی وی نے روس میں‌ بلوچ رہنما سے کچھ عرصہ پہلے اس حوالے سے بات کی توان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ان کی کوئی ناراضگی نہیں ، پاکستان ہمارے اباواجدادکی سرزمین ہے اورہمیں اپنی جان سے پیاری ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اب ہروقت پاکستان کو بڑھتا ہوا اورپھولتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں

     

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سلسلے میں‌پاکستان کی سلامتی کے اداروں‌کی کوششیں بہت کامیاب رہی ہیں اوران کی ان کوششوں کے نتیجے میں‌ آج بلوچستان پھرامن کا گہوارہ بننے کی طرف جارہا ہے اوربہت جلد اسی بلوچستان کی بنیاد پرپاکستان دنیا کا ایک مضبوط معاشی مرکز کے طورپردنیا کے سامنے آئے گا

  • بریکنگ، پاک بھارت تعلقات میں بڑی پیشرفت، تجارت بحالی کی منظوری دے دی گئی

    بریکنگ، پاک بھارت تعلقات میں بڑی پیشرفت، تجارت بحالی کی منظوری دے دی گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت تعلقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے

    باغی ٹی وی کی گزشتہ روز بریک کی جانے والی خبر ی تصدیق ہو گئی ہے پاکستانی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاک بھارت تجارت کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ پاکستان 30 جون 2021 تک بھارت سے کپاس کی درآمد کرے گا۔ چینی کی درآمد کے لئے بھی منظوری جلد متوقع ہے۔

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے تجارت کی بحالی کی منظوری پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ان اقدامات کے بعد اب بھارت پر انحصار ہے کہ وہ آگے بڑھے

    دوسری طرف باغی ٹی وی امید کرتا ہے کہ اب پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز بھی شروع ہو جائے . اسی طرح انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بھی ایک دوسرے کے ساتھ پہلے کی طرح مل کر کام شروع کر دے گی .اس کے ساتھ ساتھ دیگر باہمی امور پر روابط بھی بحال ہو جائیں

    خیال رہے کہ پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو معطل کردیا تھا. جب بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا.اس کے بعد پاکستان اور بھارت کے حالات نہایت کشیدگی کیطرف جا چکے تھے ، میڈیا پر آئے روز یہ خبریں تھیں کہ اب جنگ ہوتی ہے . کیونکہ لائن آف کنٹرول پر بہت زیادہ کشیدگی رہی لیکن اب یہ کشیدگی معمول کی جانب گامزن ہے .

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان بہت اہم ہے جب انہوں نے کہ اب آگے بڑھنا ہو گا ایل او سی پر سیز فائر ہونا چاہیے ، ماضی کو دفن کر کے آگے بڑھیں ، امن بحال ہونا چاہیے . ہمیں‌مسئلے حل کرنا چاہیے آرمی چیف کے بیان کے بعد کے بعد وزیر خارجہ نے یواے سی کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا جبکہ اس کے اگلے روز ہی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا ۔

    باغی ٹی وی یہ خبر بھی شائع کر چکا ہے کہ یو اے ای کے حکام نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس ضمن میں یہ توقع کی جا رہی تھی کہ سیز فائر کے بعد تجارت کی بحالی ہو گی اور پاکستان نے اب اہم قدم اٹھایا ہے۔ مودی کے خط کے بعد پاکستانی وزیراعظم کے جواب دینے کے روز ہی یہ سمری سامنے آئی جس میں بھارت کے ساتھ تجارت کی بحالی کی بات کی گئی ہے

    پاکستان نے دو برس قبل پلوامہ حملے اور بعد ازاں بالا کوٹ پر بھارت کے فرضی حملے کے بعد بھارت کے طیارے گرائے اور بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا جس کو امن کے لیے پاکستان نے بھارت واپس روانہ کیا بعد ازاں اگست 2019 میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تو پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کر دیئے تھے ۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو لے کر پاکستان نے عالمی دنیا کے سامنے کشمیریوں کی آواز بلند کی تا ہم اب حالات میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے ۔ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوتیں ہیں اور عالمی دنیا کی بھی یہی خواہش ہے کہ اس خطے میں امن آئے ۔امن آئے تو تو دونوں ملک غربت اور بے روزگاری سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے

    بھارتی وزیراعظم مودی کے عمران خان کو خط لکھے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر عمران خان کو مودی کا یار کہا جا رہا ہے تاہم حقائق یہ ہیں کہ پاکستان کو خطے میں امن کے لئے کردار ادا کرنا ہے۔افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار دنیا تسلیم کر چکی ہے ایسے میں پاک بھارت تجارت کی بحالی خوش آئند امر ہے ۔پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر بھی خطے میں امن کا پیغام دیا تھا جس کو عالمی دنیا نے سراہا تھا

  • وزیراعظم کریں گے سعودی عرب کا دورہ، رمضان میں مساجد کھلی رہیں گی یا بند؟ طاہر اشرفی کا بڑا اعلان

    وزیراعظم کریں گے سعودی عرب کا دورہ، رمضان میں مساجد کھلی رہیں گی یا بند؟ طاہر اشرفی کا بڑا اعلان

    وزیراعظم کریں گے سعودی عرب کا دورہ، رمضان میں مساجد کھلی رہیں گی یا بند؟ طاہر اشرفی کا بڑا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مساجد بندکرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کررہی،

    علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مساجد کھلی رہیں گی اور تراویح بھی ہونگی،ایس اوپیز پر چلتے ہوئے مساجد کھلی رہیں گی، وزیراعظم جلد سعودی عرب کا دورہ کرینگے، پاکستان ڈے پریڈ میں پوری امت کو ہم نے جمع کیا ، علما مشائخ نے فتویٰ دیا ہے کہ ویکسین لگوائی جائے، کورونا ویکسین نہ لگوانے کی باتیں جہالت ہے، حکومت تمام مذہبی جماعتوں سے رابطے میں ہے، کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سب سے زیادہ عمل مساجد میں ہی ہوا ہےکورونا وائرس کی ویکسین لگوانا چاہیے، کورونا ویکسین نہ لگوانے کی باتیں پاگل پن ہیں ہمارے تعلقات عرب ممالک کے ساتھ پہلے کی نسبت بہتر ہیں مصر کے ساتھ 10 سال بعد تعلقات اچھے ہوئے ہیں مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن ممکن نہیں، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا خطے میں امن نہیں ہوگا،حکومت مصنوعی منہگائی کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہے،ضلعی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ،آئین سے بالاتر ہو کر کسی کو کام نہیں کرنے دیں گے ،

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

    قبل ازیں دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کوسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کیا ہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق دریافت کیا ،دونوں رہنماوَں نے خطےکی صورتحال،باہمی تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا سعودی عرب نے بلین ٹری سونامی منصوبےمیں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا،ٹیلی فونک گفتگو میں عہد کیا گیا کہ پاکستان اورسعودی عرب ماحولیاتی منصوبوں پرمل کرکام کریں گے،وزیراعظم عمران‌ خان نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا

  • جہانگیر ترین بیٹے سمیت بڑی مشکل میں پھنس گئے

    جہانگیر ترین بیٹے سمیت بڑی مشکل میں پھنس گئے

    جہانگیر ترین بیٹے سمیت بڑی مشکل میں پھنس گئے

    ایف آئی اے لاہور نے جہانگیرترین اورعلی ترین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

    جہانگیرترین اورعلی ترین پر سوا 3 ارب روپے کے مالیاتی فراڈ کا الزام ہے ،جہانگیرترین نے داماد کی فیکٹری میں جی ڈی ڈبلیو کمپنی سے سوا 3 ارب منتقل کیے ،فیکٹری میں بھیجی گئی رقم بعد میں فیملی ارکان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی،ایف آئی اے لاہور نے جہانگیر ترین کےقریبی ساتھی رانا نسیم کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا رانا نسیم گنے کی خریداری میں غبن کرتا تھا، رانا نسیم بطور چیف فنانشل افسر جہانگر ترین کی کمپنی میں کام کر رہا تھا

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بند فیکٹری میں پیسے لگا کر 3ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، سی ای اوجے ڈی ڈبلیو نے جعلسازی سے 3 ارب14 کروڑ بند کمپنی کو منتقل کئے،ایف آئی آر میں چینی کی ذخیرہ اندوزی  خوردبورد اور دھوکہ دہی کا بھی الزام لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے اپنےاور اہلخانہ کے ذاتی مفاد کیلئے بند کمپنی کو رقم منتقل کی، 12-2011 میں3ارب سے زائدرقم فاروقی پلپ ملک لمیٹڈ کمپنی کو منتقل کئے گئے۔ 12-2011میں جہانگیر ترین اور اہلخانہ نے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدے  انھوں نے خاص طریقہ کار پر ڈالر خریدے تاکہ گرفت میں نہ آسکیں

    یوسف رضا گیلانی سے جہانگیر ترین کے رابطے کی خبریں، جہانگیر ترین نے سب کو سرپرائیز دے دیا

    سینیٹ انتخابات،ہو گیا وہی جس کا سب کو تھا انتظار، جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری ،مگر کس کے لئے؟

    علی سدپارہ کی موت، جہانگیر ترین نے کیا کن جذبات کا اظہار؟

    پی ڈی ایم فیل، بی آر ٹی پر چیلنج، وفاقی وزیر دفاع نے جہانگیر ترین بارے اہم دعویٰ کر دیا

    جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا

    جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا

    تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے کا اندراج افسوسناک ہے حقائق کو نظر انداز کیاگیا ہےمجھ پر اور علی ترین پر لگائے گئے الزامات بےبنیاد ہیں مالیاتی امور میں صاف اور شفاف ہو ں

  • غیرقانونی کام زیادہ ہونے پر دفاتر کو آگ لگا دی جاتی تھی، سپریم کورٹ میں کس نے ایسا کہا؟

    غیرقانونی کام زیادہ ہونے پر دفاتر کو آگ لگا دی جاتی تھی، سپریم کورٹ میں کس نے ایسا کہا؟

    غیرقانونی کام زیادہ ہونے پر دفاتر کو آگ لگا دی جاتی تھی، سپریم کورٹ میں کس نے ایسا کہا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متروکہ وقف املاک لیز پر دینے سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی

    سپریم کورٹ نے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ، متروکہ وقف املاک کی فروخت غیرقانونی قرار دے دی گئیں،سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک کی تمام اراضی کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ آڈیٹر جنرل تین ماہ میں فرانزک آڈٹ کرکے رپورٹ پیش کریں، چیئرمین بورڈ املاک کی ادارے کو واپسی یقینی بنائیں، عدالت نے خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دیا دوران سماعت متروکہ وقف کی ہزاروں ایکڑ اراضی کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا،چیئرمین متروکہ وقف املاک نے عدالت میں بتا یا کہ ماضی میں غیرقانونی کام زیادہ ہونے پر دفاتر کو آگ لگا دی جاتی تھی، 39ہزار املاک میں سے تمام کا ریکارڈ دستیاب نہیں،

    پنجاب کی لوکل حکومتوں کو کیوں ختم کیا گیا؟ چیف جسٹس کا استفسار

    ڈسکہ ضمنی انتخابات، سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی امیدوار کو بڑا جھٹکا

    مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

    سابق وزیراعلیٰ کیخلاف سوتیلی ماں کی درخواست،سپریم کورٹ نے کیا حکم دیا؟

    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ سیاسی طور پر بھرتی کئے گئے افراد کو نکالتے کیوں نہیں؟ چیئرمین املاک بورڈ نے عدالت کو جواب دیا کہ نئی بھرتیوں پر پابندی ہے، سب کو نکال دیں تو محکمہ کیسے چلے گا؟ چیف جسٹس نے چیئرمین املاک بورڈ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے ساتھ کھیل نہ کھیلیں،سب کچھ آپ کی ناک کے نیچے ہو رہاہے، عدالتی حکم کے باوجود زمینیں لیز پر دی جا رہی ہیں، آپکو یہاں سے ہی جیل بھجوا دیں گے، تمام زمینیں تو فروخت ہوچکی محکمہ بند ہی کر دیتے ہیں، کیا اتنا بڑا محکمہ صرف کرایہ اکٹھا کرنے کیلئے ہے؟

    چیئرمین املاک بورڈ نے عدالت میں کہا کہ ادارے کا منافع ایک ارب سے بڑھ کر پانچ ارب ہوچکا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ لاہور بادامی باغ میں چار کنال اراضی کا کرایہ تین ہزار ہے،بادامی باغ میں دس فٹ جگہ کا کرایہ بھی کئی کروڑ روپے ہے، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تمام عبادت گاہیں متعلقہ مذاہب کو بھجواتے ہوئے ادارہ ختم کر دیتے ہیں،

  • مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کے لیے ایک اور غیرقانونی اقدام

    مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کے لیے ایک اور غیرقانونی اقدام

    مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کے لیے ایک اور غیرقانونی اقدام سامنے آیا ہے

    مقبوضہ وادی کے اضلاعات میں سرکاری عمارتوں پر آئندہ 15 دنوں میں بھارتی ترنگا لہرانے کا حکم دے دیا گیا ہے،بھارتی ترنگا لہرانے کی ہدایات لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جاری کیں،مقبوضہ کشمیر کی 5 اگست کو خصوصی حیثیت منسوخ کرنے سے قبل اپنا آئین اور جھنڈا تھا تا ہم کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی تھی جس پر پاکستان نے بھی احتجاج ریکارڈ کروایا تھا

    اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کی کسی سرکاری عمارت پر بھارتی ترنگا نہیں لہرایا جا سکا تھا بلکہ کشمیری قوم بھارتی ترنگا لہرانے کی کوشش کو ناکام بنا دیتی تھی اور پاکستانی پرچم لہرا دیتی تھی، پاکستانی پرچم لہرانے کے جرم میں دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی جیل میں ہیں اور ان پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا بھی کہنا ہے کہ جب تک کشمیری پرچم اور آرٹیکل 370 کے واپسی نہیں ہوتی تب تک بھارت سے کوئی واسطہ نہیں۔

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    برہان وانی کی چوتھی برسی، مقبوضہ کشمیر میں حریت کی اپیل پر مکمل ہڑتال

    مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں جبکہ سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی جاتی۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے

  • نسل کو تباہ نہ کریں ،کچھ کر سکتے ہیں تو ٹھیک،ورنہ فارغ کر دیں گے، سپریم کورٹ

    نسل کو تباہ نہ کریں ،کچھ کر سکتے ہیں تو ٹھیک،ورنہ فارغ کر دیں گے، سپریم کورٹ

    نسل کو تباہ نہ کریں ،کچھ کر سکتے ہیں تو ٹھیک،ورنہ فارغ کر دیں گے، سپریم کورٹ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یکساں تعلیمی نصاب سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی

    سپریم کورٹ نے وزارت تعلیم نیشنل سروسز کی رپورٹ مسترد کردی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک نصاب سے متعلق رپورٹ اطمینان بخش نہیں ایک نصاب کے معاملے کو طول دیا جا رہا ہے، ایک نصاب کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے،ایک نصاب کے معاملے پر وزارت تعلیم کام مکمل کرے،عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی سیکریٹری تعلیم کو طلب کر لیا

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

    تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت تعلیم سے ایک نصاب کا کام ساری زندگی نہیں ہوگا،ہمارے دور میں نصاب کا کوئی مسئلہ نہیں تھا پاکستان کو بنے 73 سال ہوگئے،ابھی تک ہم نصاب کا معاملہ حل نہیں کر سکے،1960کا نصاب نکال کے نوجوانوں کو پڑھا دیں،ایک نصاب بنانا وزارت تعلیم کے بس کی بات نہیں،پوری نوجوان نسل کو تباہ نہ کریں،بچوں کی زندگی کے ساتھ نصاب کو لیکر نہ کھیلیں،1960 کے نصاب میں بہترین مذہبی ہم آہنگی تھی ،نصاب کے معاملہ پر کچھ ہوتا ہے تو ٹھیک ورنہ سیکریٹری تعلیم کوفارغ کر دیں گے،سیکریٹری تعلیم ایک ماہ میں نصاب کا مسئلہ حل کریں،

    چیئرمین اقلیتی کمیشن نے عدالت میں کہا کہ لازمی مضمون اردو اور انگلش میں مذہبی مواد شامل کر دیا گیا ہے،لازمی مضامین میں مذہبی مواد کو نکالنا ہے،

  • بریکنگ، شہباز شریف کا اہم شخصیت کو خط، کس کے لیے عہدہ مانگ لیا؟

    بریکنگ، شہباز شریف کا اہم شخصیت کو خط، کس کے لیے عہدہ مانگ لیا؟

    بریکنگ، شہباز شریف کا اہم شخصیت کو خط، کس کے لیے عہدہ مانگ لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھا ہے

    جیل سے شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ میں مسلم لیگ ن کا پارلیمانی لیڈر نامزد کیا گیا ہے، اعظم نذیر تارڑ کی پارلیمانی لیڈر نامزد گی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،اعظم نزیر تارڑ حالیہ سینیٹ انتخابات میں سینیٹر منتخب ہو ئے ہیں

    ن لیگ اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنانا چاہتی تھی تا ہم پیپلز پارٹی نے سید یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنوا لیا جس پر پی ڈی ایم میں بھی اختلافات پیدا ہو گئے ہیں، ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے اس اقدام پر کڑی تنقید کی ہے، اب شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا ہے

    سینیٹ میں اپوزیشن لیڈربنانے کا فیصلہ کس کے گھر ہوا تھا، عباسی کا نیا انکشاف

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    عدالت مریم نوازکو نہیں روکے گی،آپ یہ معاملہ عدالت کیوں لے آئے ؟ ریاست کہاں ہے؟ لاہور ہائیکورٹ

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بھی پیپلز پارٹی کے اپوزیشن لیڈر بننے پر سیخ پا ہو گئی تھی، مریم نواز کا کہنا تھا کہ لوگ چھوٹے چھوٹے سے فائدے کیلیے بیانیے کو روند رہے ہیں ،افسوس ہے چھوٹے سے عہدے کے لیے جدوجہد کو نقصان پہنچایا گیا،چھوٹے سے فائدے اور عہدے کے لیے بی اے پی سے ووٹ لے لیا؟ پہلی دفعہ دیکھا لیڈر آ ف اپوزیشن سرکاری ارکان سے مل کر بنا،چھوٹے سے عہدے کے لیے جمہوری جدوجہد کو نقصان پہنچایا گیا ایک طرف لکیر کھینچ دی گئی،صف بندی ہوچکی، عوام سب کے بیانیے کو جان چکے،سیاست میں دخل اندازی نہ کرنے کے بیانئے سے ہم نہیں ہٹیں گے،

    ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

    گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    گیلانی کا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد بڑا اعلان،مولانا ،مریم پریشان

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے