Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بریکنگ۔ پاکستان کا امن کی جانب اور ایک قدم، بھارت سے تجارت کی بحالی

    بریکنگ۔ پاکستان کا امن کی جانب اور ایک قدم، بھارت سے تجارت کی بحالی

    بریکنگ۔ پاکستان کا امن کی جانب اور ایک قدم، بھارت سے تجارت کی بحالی

    باغی ٹی وی رپورٹ : پاکستان اور بھارت کے درمیان برف پگھلنے کے بعد تعلقات معمول پرآنا شروع ہوچکے ہیں اس حوالے سے حکومت پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے .بھارت کے ساتھ تجارت کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے وزارت تجارت نے بھارت سے چینی،کپاس اور یارن درآمد کرنے کی سمری تیار ہے . وزارت تجارت 2 الگ سمریاں منظوری کیلئے کل ای سی سی میں پیش کرے گی. وزیر اعظم نے وزارت تجارت کو سمریاں ای سی سی میں پیش کرنے کی اجازت دیدی ہے . وزارت تجارت نے وزیراعظم کی اجازت کے بعد سمریاں ای سی سی کو بھجوائی ہیں.

    اس سلسلے میں‌ بھارت سے 30 جون2021 تک کپاس اور یارن درآمد کرنے کی تجویز ہے . بھارت سے لینڈ روٹ کے ذریعے کپاس اور یارن درآمد کرنے کی تجویز دی گئی .حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کمی پوری کرنے کیلئے کپاس درآمد کرنا پڑتی ہے . بھارت سے کپاس اور یارن کی درآمد سستی پڑے گی. کپاس کی پیداوار میں تاریخی کمی کے باعث یارن پر بھی دباؤ پڑا ہے . پاکستان میں کپاس کی سالانہ کھپت ایک کروڑ 20 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ گانٹھیں ہیں پاکستان،امریکہ،بھارت،افغانستان سمیت دیگر ممالک سے کپاس درآمد کرتا ہے .

    دوسری طرف باغی ٹی وی امید کرتا ہے کہ اب پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز بھی شروع ہو جائے . اسی طرح انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بھی ایک دوسرے کے ساتھ پہلے کی طرح مل کر کام شروع کر دے گی .اس کے ساتھ ساتھ دیگر باہمی امور پر روابط بھی بحال ہو جائیں


    خیال رہے کہ پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو معطل کردیا تھا. جب بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا.اس کے بعد پاکستان اور بھارت کے حالات نہایت کشیدگی کیطرف جا چکے تھے ، میڈیا پر آئے روز یہ خبریں تھیں کہ اب جنگ ہوتی ہے . کیونکہ لائن آف کنٹرول پر بہت زیادہ کشیدگی رہی لیکن اب یہ کشیدگی معمول کی جانب گامزن ہے .

    سعودی عرب یو اے ای کی کوششوں سے ایسا ہوا یو اے ای نے اہم کردار ادا کیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان بہت اہم ہے جب انہوں نے کہ اب آگے بڑھنا ہو گا ایل او سی پر سیز فائر ہونا چاہیے ، ماضی کو دفن کر کے آگے بڑھیں ، امن بحال ہونا چاہیے . ہمیں‌مسئلے حل کرنا چاہیے آرمی چیف کے بیان کے بعد کے بعد وزیر خارجہ نے یواے سی کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا جبکہ اس کے اگلے روز ہی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا ۔

    باغی ٹی وی یہ خبر بھی شائع کر چکا ہے کہ یو اے ای کے حکام نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس ضمن میں یہ توقع کی جا رہی تھی کہ سیز فائر کے بعد تجارت کی بحالی ہو گی اور پاکستان نے اب اہم قدم اٹھایا ہے۔ مودی کے خط کے بعد پاکستانی وزیراعظم کے جواب دینے کے روز ہی یہ سمری سامنے آئی جس میں بھارت کے ساتھ تجارت کی بحالی کی بات کی گئی ہے

    پاکستان نے دو برس قبل پلوامہ حملے اور بعد ازاں بالا کوٹ پر بھارت کے فرضی حملے کے بعد بھارت کے طیارے گرائے اور بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا جس کو امن کے لیے پاکستان نے بھارت واپس روانہ کیا بعد ازاں اگست 2019 میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تو پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کر دیئے تھے ۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو لے کر پاکستان نے عالمی دنیا کے سامنے کشمیریوں کی آواز بلند کی تا ہم اب حالات میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے ۔ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوتیں ہیں اور عالمی دنیا کی بھی یہی خواہش ہے کہ اس خطے میں امن آئے ۔امن آئے تو تو دونوں ملک غربت اور بے روزگاری سے نکلنے میں کامیاب ہوں گئی

    اس حوالے سے اہم بات یہ بھی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جوابی خط لکھ دیا وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان پر مبارکباد پر نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا، خط میں مزید کہا کہ حکومت اور عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں.جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے، تعمیری اور نتیجہ خیزا مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیداکرنا ضروری ہے،

    وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے سازگار ماحول ضروری ہے،جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے مقبوضہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے،کورونا کیخلاف بھارتی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں،

    واضح رہے کہ 23 مارچ کو انڈیا کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کو یومِ پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک پڑوسی ملک کے طور پر انڈیا پاکستان کے عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔جس کے جواب رد عمل میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی یہی خواہش رہی ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن قائم ہو اور تمام پڑوسی ممالک کے باہمی تعلقات مضبوط ہوں

    بھارتی وزیراعظم مودی کے عمران خان کو خط لکھے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر عمران خان کو مودی کا یار کہا جا رہا ہے تاہم حقائق یہ ہیں کہ پاکستان کو خطے میں امن کے لئے کردار ادا کرنا ہے۔افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار دنیا تسلیم کر چکی ہے ایسے میں پاک بھارت تجارت کی بحالی خوش آئند امر ہے ۔پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر بھی خطے میں امن کا پیغام دیا تھا جس کو عالمی دنیا نے سراہا تھا

  • چین کے سفیر کی آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف سے اہم  ملاقات

    چین کے سفیر کی آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف سے اہم ملاقات

    چین کے سفیر کی آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف سے ملاقات

    باغی ٹی وی پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معززین نے خطے میں امن و استحکام لانے کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں ، خصوصا افغان امن عمل کی تعریف کی۔
    آرمی چیف نے پاکستان میں COVID-19 کے خلاف جنگ میں چین کے تعاون پر معززین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے۔
    ملاقات کے دوران انٹر سروسز انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حیمد بھی موجود تھے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے مودی کو جوابی خط لکھ دیا

    وزیراعظم عمران خان نے مودی کو جوابی خط لکھ دیا

    وزیراعظم عمران خان نے مودی کو جوابی خط لکھ دیا

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جوابی خط لکھ دیا وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان پر مبارکباد پر نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا، خط میں مزید کہا کہ حکومت اور عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں.جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے، تعمیری اور نتیجہ خیزا مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیداکرنا ضروری ہے،

    وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے سازگار ماحول ضروری ہے،جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے مقبوضہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے،کورونا کیخلاف بھارتی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں،

    واضح رہے کہ 23 مارچ کو انڈیا کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کو یومِ پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک پڑوسی ملک کے طور پر انڈیا پاکستان کے عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔جس کے جواب رد عمل میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی یہی خواہش رہی ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن قائم ہو اور تمام پڑوسی ممالک کے باہمی تعلقات مضبوط ہوں

    ادھر پاکستان ہندو کونسل کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کا خط علاقائی امن کیلئے اہم پیش رفت ہے، بھارتی وزیراعظم کا خط دونوں ممالک کے مابین امن کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے، دونوں ممالک کے امن پسند حلقوں کو امن کی شمع کو بجھنے نہیں دینا چاہئے، پاک بھارت عسکری قیادت کا ایل او سی سیز فائر اعلان کے بعد حالیہ پیش رفت سے دوطرفہ اعتماد بحال ہوا

    ،وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دورہ سری لنکا کے دوران بھارتی فضائی حدود کا استعمال کیا،گزشتہ دو برس قبل میں نے دورہ بھارت کے دوران دوطرفہ امن کی کوشش کی، آج بھی دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کیلئے پرامید ہوں، پاکستان اور بھارت کے امن پسند حلقوں کو خطے کے عوام کی بہتری کیلئے آگے آنا چاہیے،

  • گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کے زیر سایہ معزور بچوں میں کرونا وائرس  پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ خاموش.

    گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کے زیر سایہ معزور بچوں میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ خاموش.

    پنجاب حکومت کے زیر سایہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر برائے معزور بچوں کا کرونا کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ بڑھ گیا.
    محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر نگرانی معزور طالب علم انتظامیہ کی جانب سے مکمل نظر انداز.
    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ننکانہ صاحب کے سٹاف میں کرونا پازیٹو کی تصدیق کی خبر کے بعد علاقہ اور باقی ماندہ اسٹاف میں کرونا پھیلنے کے خدشات پائے جانے لگے. ٹیچر کا ٹیسٹ پازیٹوو جبکہ باقی متعدد اساتذہ کی صحت مشقوق ہے، پازیٹوو آنے والےسٹاف ممبر کا معزور بچوں کے ساتھ درس و تدریس کے سلسلہ میں قریبی رابطہ رہا ہے. طبیعت خرابی کے باعث بچوں میں کرونا واٰئرس کے شواہد پائے جانے لگے.
    موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی سدباب نہ کیا گیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، اور اسپیشل ایجوکیشن اتھارٹی خاموش تماشائی. انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارمنٹ کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے، مگر تاحال اسکول کے طالبعلوں کو مکمل محفوظ بنانے کے لیے کوئی اقدام نہیں لیا گیا.
    ڈی.او. سپیشل ایجوکیشن کے سٹاف کا کرونا میں مبتلہ ہونے پر کوئی پالیسی سامنے نہ آئی.
    یاد رہے کہ معزور (سپیشل) بچوں کی امیونٹی کے کم ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں صحت کے معملات میں زیادہ توجہ کی ضرورت رہتی ہے، اسٹاف کے ٹیچنگ میتھڈ میں ان طالبہ و طالبات کو بول کر پڑھایا جاتا ہے جس میں ٹیچرز کا بچوں کے ساتھ کلوز کانٹیکٹ میں رہنا عام بات ہے.

  • سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کا  تذکرہ،عدالت نے کیا دیئے ریمارکس؟

    سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کا تذکرہ،عدالت نے کیا دیئے ریمارکس؟

    سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کا تذکرہ،عدالت نے کیا دیئے ریمارکس؟

    سپریم کورٹ میں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کیس کی سماعت 3ماہ کے لیے ملتوی کر دی گئی

    دوران سماعت سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کا بھی تذکرہ کیا گیا،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ صوبوں کے تحفظات دور کیے بغیر کالاباغ ڈیم کیسے بنے گا؟ چیئرمین واپڈا نے عدالت میں کہا کہ مہمند ڈیم سے مردان، نوشہرہ اور چارسدہ میں سیلاب نہیں آئے گا، پاکستان کی مجموعی پیداواری صلاحیت سے زیادہ ا سٹیل درکار ہے، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پاکستان ا سٹیل مل چلے تو باہر سے درآمد نہیں کرنا پڑے گا، جو پیسے واپڈا نے باہر دینے ہیں وہ ا سٹیل مل کو دیدے، اسٹیل مل والی بات صرف میری تجویز ہے،چیئرمین واپڈا نے کہا کہ حکومت نے 240 ارب روپے ادا کرنے ہیں جو نہیں ملے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت سے ہدایات لیکر رقم کی ادائیگی سے متعلق آگاہ کروں گا،

    بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری

    دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے دشمن کو تکلیف ہو رہی ہے،فیصل واوڈا

    ڈیم مخالف ٹرینڈ ، بھارتی عزائم کا ٹرینڈ ہے ، بھارتی پراپیگنڈہ چند شرپسند عناصرپھیلا رہے ہیں‌، جویریہ صدیقی

    ‏دیامیر بھاشا ڈیم کو میں نے ایٹمی پروگرام جتنا اہم منصوبہ قرار دیا اور محنت کر کے سی پیک میں شامل کروایا ، احسن اقبال

    ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

    ڈیم مخالف مہم بے نقاب ، ہم نے مقامی لوگوں کو ڈیم کے خلاف بھڑکایا، بھارتی جنرل کا اعتراف

    سینیٹ اجلاس میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر بارے رپورٹ پیش ہونے پر اپوزیشن کا احتجاج

  • قرنطینہ میں کیسے وقت گزاریں؟ وزیراعظم کا صدر مملکت کو اہم مشورہ

    قرنطینہ میں کیسے وقت گزاریں؟ وزیراعظم کا صدر مملکت کو اہم مشورہ

    قرنطینہ میں کیسے وقت گزاریں؟ وزیراعظم کا صدر مملکت کو اہم مشورہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کا شکار وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون کیا ہے

    وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اپنا کورونا آئسولیشن کا تجربہ شیئر کیا ،وزیراعظم عمران خان نے‌صدر مملکت کو مشورہ دیا کہ سوپ پئیں، نیند پوری کریں اور مکمل آرام کریں،

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ نیک خواہشات اور دعاؤں پر سب کا مشکور ہوں، دعائیں شفایابی کا باعث بنتی ہیں،دعاؤں کے سبب آج بہتر محسوس کر رہا ہوں،وزیر اعظم نے اپنا تجربہ شیئر کیا، آرام ، نیند اور سوپ کا مشورہ دیا،

    کرونا کی تیسری لہر میں اہم شخصیات کرونا کا شکار ہو رہی ہیں، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں دوسری طرف یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ 25 مارچ کی پریڈ میں یہ دونوں اہم شخصیات موجود تھیں ۔25 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے دن صدر نے ایوارڈ بھی دیئے تھے جس جس اداکار یا اداکارہ نے ان سے ایوارڈ لیے کہیں یہ توکرونا کا شکارنہیں ہوگئے:؟اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ ان تمام شخصیات کو بھی کروناٹیسٹ کروانا چاہیے جنہوں نے عارف علوی سے ایوارڈ لیے

    یاد رہےکہ چند دن پہلے وزیراعظم عمران خان اورخاتون اول بشریٰ بی بی بھی کرونا وائرس کے شکار ہو گئے تھے ، جس کے بعد ان کا علاج معالجہ جاری ہے اوروہ علاج سے بہتر پرہیز کے فارمولے پرعمل کر رہے ہیں

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 100اموات ہوئی ہیں جبکہ 4 ہزار84 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 356 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ63 ہزار200ہو گئی ہے۔ کرونا سے 100 اموات ہوئیں جن میں سے 92 اموات ہسپتالوں میں جبکہ 8 باہر ہوئیں،

  • تبدیلی کے نام پر آنیوالی حکومت کے ڈھائی برسوں میں  کیا کیا ہوئی تبدیلیاں؟

    تبدیلی کے نام پر آنیوالی حکومت کے ڈھائی برسوں میں کیا کیا ہوئی تبدیلیاں؟

    تبدیلی کے نام پر آنیوالی حکومت کے ڈھائی برسوں میں کیا کیا ہوئی تبدیلیاں؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اقتدار میں تبدیلی کا نعرہ لے کر آئے تا ہم تحریک انصاف کے ڈھائی سالہ اقتدار میں عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہ مل سکا البتہ وزرا اور افسران کی تقرریوں و تعیناتیوں میں مسلسل تبدیلی ہو رہی ہے

    وزیراعظم عمران خان 2018 کے الیکشن جیت کر وزیراعظم بنے تو وفاقی کابینہ تشکیل دی، کابینہ میں لائے گئے چہروں کو کچھ عرصے بعد ہی بدل گیا، اسد عمر جن پر وزیراعظم اقتدار میں آنے سے پہلے وزیراعظم ناز کرتے تھے ان سے استعفیٰ لیا گیا فواد چوھدری کی وزارت بدلی گئی،بعد ازاں وزیر داخلہ بھی بدل دیئے گئے، چیئرمین کشمیر کمیٹی کو بھی بدلا گیا،پنجاب میں بھی وزرا کو بدلا گیا اور ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز حفیظ شیخ کو بدلا گیا ، دو روز قبل ندیم بابر سے استعفیٰ لیا گیا، اس سے قبل ڈاکٹر ظفر مرزا، ڈاکٹر تانیہ، سے بھی استعفیٰ لیا گیا

    تحریک انصاف کی حکومت میں جو واضح تبدیلیاں آئیں وہ وزارتوں میں اور افسران کی تبدیلیاں ہیں،پنجاب میں بھی آئی جی، چیف سیکرٹری ایک دو نہیں بلکہ کئی بار بدلے جا چکے ہیں، سینئر تجزیہ نگار فرخ سلیم کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی اہم کامیابیوں میں سے یہ ہے کہ 5 چئیرمین ایف بی آر تبدیل ہو چکے ہیں، بورڈ آف انوسٹمنٹ کے 4 چئیرمین تبدیل ھو چکے ھیں، سیکرٹری کامرس 4 تبدیل ہو چکے ھیں، آئئی جی پنجاب 6 تبدیل ہو چکے ھیں، چیف سیکرٹری پنجاب 4 تبدیل ہو چکے ھیں، ہایئر ایجوکیشن کے سیکرٹری 9 تبدیل ہو چکے ھیں، فیڈرل فنانس سیکرٹری 3 تبدیل ہو چکے ھیں، ایس سی سی پی کے چئیرمین 3 تبدیل ھو چکے ھیں، انفارمیشن کے وزیر 3 تبدیل ہو چکے ھیں، فوڈ کے وزیر 3 تبدیل ھو چکے ھیں، انڈسٹری کے 3 وزیر تبدیل ہو چکے ھیں، پنجاب ایریگیشن مینسٹر 11 تبدیل ھو چکے ھیں، راولپنڈی کے کمشنر 4 تبدیل ہو چکے ھیں، سیکرٹری انٹیرئر 5 تبدیل ہو چکے ھیں، AC اسسٹنٹ کمشنر بھکر 14 تبدیل ھو چکے ھیں، کمشنر لاہور 6 تبدیل ھو چکے ھیں، کمشنر گوجرانوالہ 7 تبدیل ھو چکے ھیں، وزیر خزانہ 3 تبدیل ھو چکے ھیں ، وزیر پٹرولیم 3 تبدیل ھو چکے ھیں،

    فرخ سلیم نے تحریک انصاف کی کامیابیوں کو صرف اسی تک نہیں رکھا بلکہ انہوں نے مزید کامیابیاں گنواتے ہوئے کہا کہ مرغیاں انڈے🐓 ، بھینسیں🐃 وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیاں 🚘 ایوان صدر یونیورسٹی گورنر ہاؤسز کی دیواروں کو گرانا 50 لاکھ گھر 5 کروڑ نوکریاں بیرون ملک سے لوگ نوکریاں ڈھونڈنے آنے تھے وہ بھی سب آ چکے ہیں، تحریک انصاف کی کامیابیوں کی لسٹ بہت لمبی ہے

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟

    پی ٹی آئی تبدیلی کی نہیں تباہی کی جماعت،عمران خان کو پیچھے ہٹنا پڑے گا،اہم شخصیت کا دعویٰ

    پنجاب میں تبدیلی آنی چاہئے؟ سوال پر شہباز شریف نے کیا جواب دیا

    قبضہ گروپ کا محل گرتے دیکھا،بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ پڑا ہے ، یہ ہے تبدیلی،وزیراعظم

    تاہم عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں ملا، تحریک انصاف کی حکومت کے ان ڈھائی برسوں میں مہنگائی میں دو سو فیصد اضافہ ہو چکا ہے، بے روزگاری عام ہوئی ہے، اشیاءٰ ضروریہ کی قیمتوں میں نہ صرف اضافہ ہوا بلکہ اس دور میں چینی، آٹا، پٹرول کا بحران بھی آیا، اور ان بحرانوں کے ذمہ داروں کو کسی قسم کی سزا نہیں دی گئی، اس دور حکومت میں پولیس افسران بدلنے کے باوجود جرائم میں کمی ہونے کے باوجود اضافہ ہوا، سب کچھ کا ذمہ دارپچھلی حکومتوں کو قرار دینے کا دعویٰ کرنے والی تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے تاحال کچھ نہ کیا، غریبوں کو گھر ،نوکریاں دینے کے ڈھائی برس بعد بھی خواب دکھائے جا رہے ہیں البتہ کسی کو گھر نہیں ملا تجاوزات کے نام پر غریبوں کے گھر گرا دیئے گئے، احتساب کے نام پر اپوزیشن اراکین کو جیلوں میں تو ڈالا گیا البتہ کسی سے ایک روپیہ تک برآمد نہیں کیا گیا،

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    گلگت بلتستان کو تبدیلی کے نام پر تباہی سے بچانا ہے،بلاول

  • عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد حفیظ شیخ کو بھی کرونا ہو گیا

    عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد حفیظ شیخ کو بھی کرونا ہو گیا

    عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد حفیظ شیخ کو بھی کرونا ہو گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد حفیظ شیخ کو بھی کرونا ہو گیا

    نئے وزیر خزانہ حماد اظہر نےٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالحفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے حفیظ شیخ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مکمل شفایابی کے لیے دعا بھی کی۔

    قبل ازیں صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں ،پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 100اموات ہوئی ہیں جبکہ 4 ہزار84 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 356 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ63 ہزار200ہو گئی ہے۔ کرونا سے 100 اموات ہوئیں جن میں سے 92 اموات ہسپتالوں میں جبکہ 8 باہر ہوئیں،

  • وفاقی کابینہ میں تبدیلی، ندیم بابر کی جگہ کس کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کیا گیا؟

    وفاقی کابینہ میں تبدیلی، ندیم بابر کی جگہ کس کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کیا گیا؟

    وفاقی کابینہ میں تبدیلی، ندیم بابر کی جگہ کس کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کیا گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں،وزیراعظم عمران خان نے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کردیا ہے

    وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے کیا، تابش گوہر کو معاون خصوصی پیٹرولیم کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،جاری نوٹفکیشن کے مطابق تابش گوہر معاون خصوصی برائے پاور و پیٹرولیم ہوں گے،ندیم بابر کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

    وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

    حفیظ شیخ کوہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں بلکہ کچھ اورہی ہے:جس کے تانے بانے کہیں اورملتے ہیں‌

    دوسری جانب کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد حفیظ شیخ وزارت خزانہ کے عہدے سے فارغ ہوگئے ہیں۔ وفاقی کابینہ میں آنیوالے دنوں میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں ،وزیراعظم عمران خان ماضی میں بھی کئی بار وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کر چکے ہیں،

    حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

    حفیظ شیخ کی کارکردگی پر لاہور ہائیکورٹ نے بھی اعتراض کیا تھا، لاہور ہائی کورٹ میں مشیروں اور معاون خصوصی کی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی تب لاہور ہائیکورٹ نے حفیظ شیخ کے بارے میں ریمارکس دیئے تھے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے استفسار کیا کہ حفیظ شیخ نے کتنا ٹیکس دیا؟ صرف کتابوں میں لکھنے سے جمہوریت نہیں آئے گی،اچھے معاشرے میں ناکامی پر خود استعفے دے دیئے جاتے ہیں ،کیا حفیظ شیخ کی ناکامی کے بعد حکومت کو کوئی اور اچھا معیشت دان نہیں ملا ؟کیا جمہوریت میں ناکامی کے بعد بھی ایسے لوگوں کو رکھناضروری ہے ؟یہ لوگ صرف وزیراعظم کو رائے دے سکتے ہیں،یہ لوگ کابینہ میں شرکت نہیں کر سکتے ،

  • پی ٹی آئی کونسے  اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟

    پی ٹی آئی کونسے اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟

    پی ٹی آئی کونسے اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی غیرملکی پارٹی فنڈنگ ریکارڈ فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    درخواست گزار اکبر ایس بابر اور پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ تحقیقاتی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ،ممبر الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ اگر اکبر ایس بابر ایسے درخواستیں دیتے رہیں گے تو کیس تاخیر کا شکار ہو گا، وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ کارروائی خفیہ رکھنے کی پی ٹی آئی درخواست پہلے خارج ہوچکی ہے، پی ٹی آئی کی جعلی دستاویزات پر ٹھپہ نہیں لگا سکتے،ممبر بلوچستان نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں تمام دستاویزات کھلیں گی، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی اکاوَنٹس کو پبلک دستاویزات کہا تھا،ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ اکبر ایس بابر کو دستاویزات دینے میں حرج ہی کیا ہے؟ وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ کمیشن نے قانون اور سپریم کورٹ احکامات کو مدنظر رکھنا ہے، ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کو اب مکمل ہونا چاہیے، درخواست گزار نے کہا کہ پی ٹی آئی لندن اور امریکہ کے اکاوَنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی ،الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ اکبر ایس بابر باہر جا کر جو کچھ کہتے ہیں اس پر غور کریں،مثبت تنقید اچھی بات ہے لیکن کیس کی کارروائی پر گفتگو مناسب نہیں، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کرنے کا چیلنج دیا تھا جسے مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے اس چیلنج کو قبول کرلیا تھا وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت اور براہ راست ٹی وی پر نشر کرنے پر بھی تیار ہیں، بے شک فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھا دیا جائے بلکہ پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سنا جائے۔

    شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ

    مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج

    چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف

    مریم نواز ہاتھ میں "گلاس”تھامے اچانک کہاں پہنچ گئیں؟

    الیکشن کمیشن کے باہر رینجرز تعینات،پی ڈی ایم کی حکمت عملی تبدیل

    مریم نواز نے اسلام آباد میں کس کو "دھوکا” دے دیا؟ تہلکہ مچ گیا

    الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،پی ڈی ایم کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کا ایسا فیصلہ کہ مریم نے "سرپکڑ”لیا

    فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے،وزیراعظم

    پارٹی فنڈنگ کیس،کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، الیکشن کمیشن کا اعلان

    فارن فنڈنگ کیس،جے یو آئی رہنما نے وزیراعظم بارے کیا کہہ دیا؟

    فارن فنڈنگ کیس،وزیراعظم کی خواہش پوری، الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان، اپوزیشن پریشان

    فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کیوں نہ ہو سکی؟ مجھے کیا پیشکش کی گئی؟ اکبر ایس بابر کا بڑا دعویٰ

    مولانا فضل الرحمان کواب اپنے حلوے کا بھی حساب دینا ہو گا،فارن فنڈنگ کیس میں نئی پیشرفت

    فارن فنڈنگ کیس،وزیراعظم کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا

    حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟