Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم  عمران خان کی ہندوبرادری کوہولی کی مبارکباد

    وزیراعظم عمران خان کی ہندوبرادری کوہولی کی مبارکباد

    وزیراعظم عمران خان کی ہندوبرادری کوہولی کی مبارکباد

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی ہندوبرادری کوہولی کی مبارکباد، ہندوبرادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار بہت مبارک ہو . وزیرا عطم پاکستان عمران خان نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو اپنی نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے ہوئے مبارکباد دی ہے . انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ہندو برادری کو اس موقع پر مبارک باد پیش کی ہے . اور کہا ہے کہ ہماری ہندو برادری کو رنگوں بھرا تہوار مبارک ہو.

    آج ہندو برادری پاکستان سمیت پوری دنیا میں رنگوں کا تہوار ہولی جوشو خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے . ۔ہندوؤں کے مطابق یہ تہوار اچھائی کی، برائی پر فتح اور موسم بہار کی آمدکو اجاگر کرتا ہے۔

    لوگوں نے ایک دوسرے کے قدرتی رنگ لگائے، رنگوں سے بھرے غبارےایک دوسرے پر پھینکے اور مٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں. پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری بھی اپنی خصوصی عبادات اور تقاریب کا اہتمام کررہی ہے،اس سلسلے میں گھروں اور گلیوں کو سجایا گیا ہے۔

    دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے اقلیتی برادری نے بازاروں سے سجاوٹ کے سامان کے علاوہ آتش بازی کا سامان بھی خریدا ہے۔اس روز لوگ سفید لباس پہنتے ہیں اور ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر محظوظ ہوتے ہیں۔
    شام ڈھلتے ہی مختلف شہروں میں ہولکا کو جلا کر تہوار کا آغاز کیا جائے گا جبکہ مندروں مں پوجا کے دوران پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

    ہولی کے دوسرے روز ایک دوسرے پر رنگ چھڑک کر خوشی کا اظہار کیا جائے گا جس میں نوجوان، بچے، بوڑھے سبھی ہولی کے رنگ میں رنگ جاتے ہیں۔

    ہولی موسمِ بہار کا تہوار ہے جو سردیوں کا موسم ختم ہونے پر منایا جاتا ہے

  • مولانا فضل الرحمان  کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    مولانا فضل الرحمان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    مولانا فضل الرحمان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    باغی ٹی وی :مولانا فضل الرحمان نے کی صحت کے بارے میں تازہ ترین خبر آگئی ، جے یو آئی کے زرائع کے مطابق مولانافضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں رہائشگاہ پر ہیں،مولانا فضل الرحمان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ نیگٹیو ہے،انہوں نےطبیعت ناسازی پرسیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں.مولانا فضل الرحمان کوڈاکٹرز کامکمل آرام کرنےکامشورہ دیا ہے .

    دوسری طرف یہ خبریں گردش کر ہیں تھیں کہ اطلاعات یہ ہیں کہ ڈاکٹروں نے صورت حال کو پریشان کن قرار دیا ہے ،

    ذرائع جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بگڑ گئی تھی ۔ تو دوسری جانب سے پی ڈی ایم کے سربراہ بھی علیل ہوگئے ہیں اوران کی حالت اچھی نہیں ہے

    اطلاعات یہ تھیں کہ پی ڈی ایم سربراہ کو 2 روز سے شدید بخار کی شکایت ہے۔ مولانا کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ کو چھپایا جارہا ہے اور اس حوالے سے متضاد خبریں آرہی تھیں.

    ادھر کورونا کی تیسری لہر سے مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 158 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ54 ہزار591ہو گئی ہے
    ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد44ہزار447ہے اور 5 لاکھ53 ہزار929افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں.

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار229افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار4491، خیبر پختونخوا 2 ہزار283، اسلام آباد559، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 206 اور آزاد کشمیر میں 344 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 55 ہزار594، خیبر پختونخوا84ہزار609، سندھ 2 لاکھ 64 ہزار607، پنجاب 2 لاکھ 12 ہزار918، بلوچستان 19 ہزار497، آزاد کشمیر 12 ہزار367 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 999 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
    ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

  • جواپنےباپ کی”سگی”نہیں:وہ فتنہ پرورخاتون ہمیں”باپ”       کاطعنہ دیتی ہے:یہ بلوچوں کی توہین ہے:بلوچ رہنما

    جواپنےباپ کی”سگی”نہیں:وہ فتنہ پرورخاتون ہمیں”باپ” کاطعنہ دیتی ہے:یہ بلوچوں کی توہین ہے:بلوچ رہنما

    کوئٹہ:جواپنےباپ کی”سگی”نہیں:وہ فتنہ پرورہمیں”باپ”کاطعنہ دیتی ہے،ووٹ کیا ہماری تووطن کےلیےجان بھی حاضر:بی اے پی کا جواب،اطلاعات کے مطابق مریم نوازکی طرف سے بلوچ سرداروں ، بلوچ عوام اوران کے نمائندوں کو”باپ کا طعنہ دینے پربلوچستان کی عوام اوران کے نمائندوں کی طرف سے سخت ردعمل آرہا ہے

    بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیرخوراک اوربہود آبادی سردار عبدالرحمن کھیتران نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ ایک بگڑی لڑکی بلوچوں کی توہین کررہی ہے ،

    سردار عبدالرحمن کھیتران نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس بدتہذیب لڑکی کے منہ سے جوالفاظ سن رہے ہیں ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

    سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ نوازشریف اورمریم نوازکواپنے سوا باقی سارے ہی غلط نظرآتے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے لگ رہا ہے کہ جیسے ان کوہیضہ ہوگیا اوران کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں ان کو کسی دوسرے کی فتح کامیابی برداشت نہیں‌ہوتی

    سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ مریم نواز ایک فتنہ پرور خاتون ہے جوہمیں طعنے دیتی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ مریم اورمریم کے ابو سن لیں یہ توووٹ کی بات کرتے ہیں کہ یہ دھرتی ان کی ماں اوریہ وطن ان کا باپ ہے

    سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ ووٹ کی کیا حیثیت ہے اس وطن کے لیے بلوچ توجان دینے کے لیے تیار ہیں ،

    انہوں نے کہا کہ اس لڑکی نے پاکستانی معاشرے کوپراگندہ کردیا ہے اوراب وقت آگیا ہے کہ ایسی زبانوں کولگام دی جائے تواس دھرتی کے خلاف زہراگلتی ہیں

  • مولانا فضل الرحمن کےحوالےسےغمگین کردینےوالی خبرآگئی:طبعیت انتہائی ناساز،بخار:کروناٹیسٹ بھی آگیا

    مولانا فضل الرحمن کےحوالےسےغمگین کردینےوالی خبرآگئی:طبعیت انتہائی ناساز،بخار:کروناٹیسٹ بھی آگیا

    ڈی آئی خان :مولانا فضل الرحمن کےحوالےسےغمگین کردینےوالی خبرآگئی:طبعیت انتہائی ناساز،بخار:کروناٹیسٹ بھی آگیا،اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت انتہائی ناساز ہوگئی ہے اوراطلاعات یہ ہیں کہ ڈاکٹروں نے صورت حال کو پریشان کن قرار دیا ہے ،

    ذرائع جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ تو دوسری جانب سے پی ڈی ایم کے سربراہ بھی علیل ہوگئے ہیں اوران کی حالت اچھی نہیں ہے

    دوسری طرف پی ڈی ایم سربراہ کو 2 روز سے شدید بخار کی شکایت ہے۔ مولانا کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ کو چھپایا جارہا ہے اور اس حوالے سے متضاد خبریں آرہی ہیں

    میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے کہ یہ بھی دعوے کے ساتھ کہا جارہا ہے کہ ان کی کرونا رپورٹ ٹھیک نہیں جبکہ دوسری طرف جے یو آئی ف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہھے ۔

    طبیعت ناسازی کے باعث مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے بھی مولانا کو گھر پر آرام کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

    دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اندرونی اختلافات کا شکار اپوزیشن اتحاد مزید مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔ ایک جانب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

  • وزیراعظم کاکل سےابھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا:ندیم بابرکےبعدکئی وزرا ریڈارپرآگئے،کسی بھی وقت اہم اعلان

    وزیراعظم کاکل سےابھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا:ندیم بابرکےبعدکئی وزرا ریڈارپرآگئے،کسی بھی وقت اہم اعلان

    اسلام آباد:وزیراعظم کاکل سےابھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا:ندیم بابرکےبعدکئی وزرا ریڈارپرآگئے،کسی بھی وقت اہم اعلان،اطلاعات کے مطابق کل سے وزیراعظم کا موڈ بڑا سخت لگ رہا ہے اوراطلاعات یہ ہیں کہ وزیراعظم کے ریڈارپراب ایسے وزرا بھی آگئے ہیں جن کی کارکردگی اچھی نہیں ہے

    اسی حوالے سے معتبرذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ میں ردو بدل کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دی جاسکتی ہے جب کہ وزارت اطلاعات ایک بار پھر فواد چوہدری کو دیے جانے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کوبھی نمائندگی دینے پر مشاورت کی گئی ہے۔

  • پنجاب کے شہری پیار کی زبان  نہیں سمجھ رہے،سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں، حکومت کا اعلان

    پنجاب کے شہری پیار کی زبان نہیں سمجھ رہے،سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں، حکومت کا اعلان

    پنجاب کے شہری پیار کی زبان نہیں سمجھ رہے،سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں، حکومت کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ویلفیئر پنجاب دکھی انسانیت کیلئے مصروف عمل ہے،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دارالامان ہمارے معاشرے کی حقیقی تصویر پیش کررہا ہے، زیادتی اور گھریلو جھگڑے کی شکار خواتین دارالامان میں مقیم ہیں،ہمارے معاشرے میں عدم برداشت بڑھ گیا ہے،ہمارے رویے پر تشدد عمل کی شکل اختیار کرچکے ہیں، ہمارے تعلیمی اداروں میں تربیت کا فقدان نظر آرہا ہے،رویوں میں بہتر تبدیلی سے ہی حقیقی معاشرہ تشکیل پاتا ہے، پرتشدد رویے کسی سانحہ سے کم نہیں،جعلی راجکماری کی کنیز کی توپوں کا رخ آج وزیراعظم کی جانب تھا،کہا گیا کہ ن لیگ کی حکومت نے شوگر پر کبھی سبسڈی نہیں دی،کنیز اول سے کہنا چاہتی ہوں کہ حقائق کو پڑھا کریں،27ارب کی سبسڈی مسلم لیگ ن کے دور میں دی گئی،پی ٹی آئی کے دورمیں صرف ڈھائی ارب کی سبسڈی دی گئی، ن لیگ کے دور میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی ہی شوگر ملز کو سبسڈی دی، ہمیں پتہ تھا حکومت گرانےو الے ایک دوسرے کو گرائیں گے، جعلی راجکماری بے نظیر بننے نکلی تھی انہوں نے بیگم صفدر بنا دیا،جعلی راجکماری صرف اچھی اداکاری کرسکتی ہیں،جعلی راجکماری کو مشورہ ہے کہ ابھی صرف سکون کریں، اپوزیشن سے اپیل کرنا چاہوں گی کہ تعمیری سیاست کی طرف آئیں ،حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ساتھ عوامی مفاد کی قانون سازی کیلئے تیار ہے، اپوزیشن سے کہنا چاہوں گی کہ عوام اور اس ملک کیلئے آئیں مل کر کام کریں ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں کےد رمیان سلیکٹڈ کا میچ ہے دیکھنا ہے کون جیتتا ہے،سیاسی نابالغ بچوں نے سیاست کے اتار چڑھاوَ نہیں دیکھے، آصف زرداری نے ن لیگ سے جمہوریت بہترین انتقام کا نعرہ لگوایا،

    شہباز شریف نواز شریف کیلئے کیسا کردار ادا کر رہے ہیں؟ حافظ حسین احمد کا نیا انکشاف

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    آپ نے اس "باپ” سے ووٹ لیا جو اپنے "باپ” کی اجازت کے بغیر ووٹ نہیں دے سکتے،مریم نواز

    چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف

    گیلانی کا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد بڑا اعلان،مولانا ،مریم پریشان

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شدید لاک ڈاون کی طرف جاسکتے ہیں،حکومت کل سخت اقدامات اٹھانے جارہی ہے،پنجاب کی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر ایس او پیز پر عمل درآمد کرائے،پنجاب کے شہری پیار کی زبان نہیں سمجھ رہے جس کی وجہ سے سختی کرنا پڑے گی، مکمل لاک ڈاوَن ہی ایک واحد حل ہے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں،

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

    گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    نوازشریف کے این آر او کے لیے فضل الرحمان نے کارکنوں اور علما کو خوار کیا،حافظ حسین احمد

    ن لیگ سیاسی دہشت گرد،حمزہ اور مریم کا کیا چل رہا ہے؟ وفاقی وزیر کا اہم انکشاف

    تحریک انصاف نے پاکستان کی خود مختاری پر حملہ کر دیا،بلاول کا بڑا اعلان

  • چین اوراس کےدوست سن لیں‌:امریکہ اوراتحادی چین کو طاقتورہوتےنہیں دیکھ سکتے:جوبائیڈن کی دھمکی

    چین اوراس کےدوست سن لیں‌:امریکہ اوراتحادی چین کو طاقتورہوتےنہیں دیکھ سکتے:جوبائیڈن کی دھمکی

    واشنگٹن:چین اوراس کےدوست سن لیں‌:امریکہ اوراتحادی چین کوکبھی بھی طاقتورہوتے نہیں دیکھ سکتے:جوبائیڈن کی دھمکی،اطلاعات کے مطابق چین کی بڑھتی ہوئی فوجی اورمعاشی قوت سے نہ صرف امریکہ پریشان ہے بلکہ یورپ اوردیگراتحادی بھی خوف زدہ ہیں ،

    اسی حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اوراس کےدوست سن لیں‌:امریکہ اوراتحادی چین کوکبھی بھی طاقتورہوتے نہیں دیکھ سکتے: امریکی صدر جو بائیڈن نے کواڈ ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر قواعد پر عمل پیرا ہونے کےلئے چین پر شکنجہ کسے گا اورچین کو دنیا کے سامنے جواب دینا پڑے گا

    ۔ بائیڈن نے حال ہی میں آسٹریلیا ، ہندوستان اور جاپان کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا اس مہینے کے شروع میں ظاہر طور پر چین کا دھیان ہم پر گیا کیونکہ میں نے اپنے ساتھیوں سے ملاقات کی اور کیونکہ آسٹریلیا ، ہندوستان ، جاپان ، امریکہ چین کو جوابدہ ٹھہرا رہے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کے ایسٹ روم میں پہلی بار اکیلی منعقدکی گئی ایک پریس کانفرنس میں بائیڈن نے کہا کہ وہ جلد ہی جمہوری ممالک کے اتحاد کو واشنگٹن کا دورہ کرنے کی دعوت دیں گے تاکہ مستقبل کے بارے میں بات چیت کریں۔

    امریکی صدر نے چین کودھکمی دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہا کہ ہم یہ واضح کرنے جارہے ہیں کہ ہم ان قوانین پر عمل کرنے کے لئے چین کو جوابدہ ٹھہرائیں گے چاہے یہ قواعد بحیرہ جنوبی چین یا شمالی چین بحیرہ سے متعلق ہوں یا تائیوان پر کئے گئے سمجھوتے اور دیگر چیزوں سے جڑے ہوں ۔

    اس پریس کانفرنس میں مختلف غیر ملکی نمائندوں سمیت مختلف میڈیا تنظیموں کے 30 صحافیوں نے شرکت کی۔ بائیڈن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ چین سے سخت مقابلہ کی توقع کرتے ہیں ۔ جوبائیڈن نے یہ بھی دھمکی دی کہ بہت جلد یا توچین کوجھکنا پڑے گا یا پھرخمیازہ بھگتنا پڑے گا اس حوالے سے اتحادیوں نے اتفاق کیا ہے

    انہوں نے کہا کہ چین کا ایک ہدف دنیا کا سرکردہ ملک ، سب سے امیر ترین ملک اور دنیا کا سب سے طاقتور ملک بننا ہے۔یہ میری قیادت میں نہیں ہوگا کیونکہ امریکہ ترقی کرتا رہے گا اور اس میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

    جوبائیڈن نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ چین کے دوست ہونے کے دعویدار بھی سن لیں امریکہ اوراتحادی چین کےخلاف بہت بڑا قدم اٹھانے جارہےہیں اوردوران ان دوستوں کو اپنے دشمنوں کی دشمنی کا بھی لحاظ رکھنا ہوگا

    جوبائیڈن کا یہ اشارہ بلا شبہ پاکستان کی طرف تھا ، دوسری طرف آج سی آئی اے اورپینٹا گان نے امریکی صدرکو خبردارکیا ہےکہ امریکہ ایشیا اورمشرق وسطیٰ میں اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ پاکستان کی خفیہ مدد حاصل نہ کرلے

    ادھر واشنگٹن سے ذرائع کے مطابق امریکی صدرنے چین کے خلاف اپنے اتحادی ملکوں کے سربراہان ، فوجوں کے سربراہ اوران ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کو مشاورت کے لیے امریکہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے اوروہ بہت جلد اس حوالے سے پیغام بھیج دیں‌گے

  • تحریک انصاف نے پاکستان کی خود مختاری پر حملہ کر دیا،بلاول کا بڑا اعلان

    تحریک انصاف نے پاکستان کی خود مختاری پر حملہ کر دیا،بلاول کا بڑا اعلان

    تحریک انصاف نے پاکستان کی خود مختاری پر حملہ کر دیا،بلاول کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ پرہمارے جواعتراضات ہیں اس پرجدوجہد جاری ہے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ افسر نے متنازع فیصلہ دے کر یوسف رضا گیلانی سے ناانصافی کی، آراونے غلط فیصلہ دے کریوسف رضاگیلانی کا حق چھینا،پولنگ ڈے پرسینیٹ ہاؤس کوپولیس سٹیشن میں تبدیل کیا گیا،ملک میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے ،کرونا صورتحال کی وجہ سے بھٹوکی برسی بڑا اجتماع نہیں کریں گے،گڑھی خدا بخش میں جلسہ نہیں ہوگا،4 اپریل کو صرف قران خوانی ہوگی، پنجاب میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے،پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں پی ڈی ایم کی تحریک کو آگے بڑھنے کے لئے بھی مشاورت کریں گے،حکومت کے خاتمے کا ہمارا مشن جاری رہے گا

    شہباز شریف نواز شریف کیلئے کیسا کردار ادا کر رہے ہیں؟ حافظ حسین احمد کا نیا انکشاف

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    آپ نے اس "باپ” سے ووٹ لیا جو اپنے "باپ” کی اجازت کے بغیر ووٹ نہیں دے سکتے،مریم نواز

    چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھاکہ سٹیٹ بینک کے حوالہ سے جو آرڈیننس نکالا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، یہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک خود مختار ہے تو آزادانہ عوام کے حقوق کے لئے اچھے فیصلے کرے لیکن یہ آرڈیننس لا رہے ہیں پارلیمنٹ میں مسائل کو نہیں لا رہے، یہ آرڈیننس ملک دشمنی پر مبنی ہے ، حکومت کو اس کو فوری واپس لینا چاہئے، ہم ہر فورم پر چیلنج کریں گے، پاکستان کی معیشت ٹھیک نہیں اسکو بہتر کرنا چاہئے، معاشی پالیسی پر عوام کو فائدہ دینا چاہئے، حکومت میں ابھی تک اتنی اہلیت نہیں کہ آئی ایم ایف کے سامنے کھڑی ہو سکے، غلچط فیصلے کیے جا رہے ہیں،تاریخی ناکامی ہے کہ شرح نمو جنگ زدہ افغانستان اور بنگلا دیش سے بھی کم ہے، ہر پاکستانی پریشان ہے، مہنگائی ہے، عام آدمی متاثر ہے لیکن حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ویکسین کے حوالے سے دیگر ممالک کی نسبت ہماری کارکردگی خراب ہے ہم کورونا ویکسی نیشن میں بہت پیچھے ہیں، حکومت سے مطالبہ ہے کورونا ویکسین کیلئے فنڈنگ دی جائے صرف ندیم بابر نہیں وزیراعظم سمیت کابینہ میں جس جس نے فیصلے کیے سب کو ہٹانا چاہیے،

    گیلانی کا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد بڑا اعلان،مولانا ،مریم پریشان

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

    گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    نوازشریف کے این آر او کے لیے فضل الرحمان نے کارکنوں اور علما کو خوار کیا،حافظ حسین احمد

    ن لیگ سیاسی دہشت گرد،حمزہ اور مریم کا کیا چل رہا ہے؟ وفاقی وزیر کا اہم انکشاف

  • آپ نے اس "باپ” سے ووٹ لیا جو اپنے "باپ” کی اجازت کے بغیر ووٹ نہیں دے سکتے،مریم نواز

    آپ نے اس "باپ” سے ووٹ لیا جو اپنے "باپ” کی اجازت کے بغیر ووٹ نہیں دے سکتے،مریم نواز

    آپ نے اس "باپ” سے ووٹ لیا جو اپنے "باپ” کی اجازت کے بغیر ووٹ نہیں دے سکتے،مریم نواز
    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک طرف لوگ آئین و قانون کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ دوسری طرف لوگ چھوٹے چھوٹے سے فائدے کیلیے بیانیےکو روند رہے ہیں ،افسوس ہے چھوٹے سے عہدے کےلیے جدوجہد کو نقصان پہنچایا گیا،چھوٹے سے فائدے اور عہدے کے لیے بی اے پی سے ووٹ لے لیا؟پہلی دفعہ دیکھا لیڈر آ ف اپوزیشن سرکاری ارکان سے مل کر بنا،چھوٹے سے عہدے کے لیے جمہوری جدوجہد کو نقصان پہنچایا گیا ایک طرف لکیر کھینچ دی گئی،صف بندی ہوچکی، عوام سب کے بیانیے کو جان چکے،سیاست میں دخل اندازی نہ کرنے کے بیانئے سے ہم نہیں ہٹیں گے، حکومت کوئی نہیں چھوڑتا ، پرویز مشرف دنیا کے سامنے نشان عبرت بن گئے، وہ سزا سے بھاگے ہیں لیکن ہمیشہ کے لئے مثال قائم ہو گئی ہے، میاں صاحب اصول کی بات کرتے ہیں، بھائی سب کو ہونا آتا ہے، آصول پر چلنا اور قائم رہنا سب سے اچھی بات ہے مولانا فضل الرحمان کے موقف کا انتظار ہے،حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ن لیگ،مولانا اور پی ڈی ایم کی باقی جماعتیں کافی ہیں اگر آپ نے تابعداری کرنی ہے تو عمران خان کی پیروی کریں۔اگر اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چاہیے تھا تو نوازشریف سے مانگ لیتے۔عوامی طاقت پر بھروسہ کرنے والے ڈیل کرکے نکل نہیں جاتے۔دنیا میں پہلی مرتبہ دیکھا اپوزیشن لیڈر کو حکومتی ارکان سلیکٹ کر رہے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا تھا ن لیگ،پی ڈی ایم مانے تو پنجاب میں عدم اعتماد کرکے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ بنا دیں نواز شریف نے کہا تھا آئین و قانون نے جس دائرہ کار میں محدود کیا اسی میں رہیں ووٹ کس کے کہنے پر دیے گئے ساری دنیا جانتی ہے ،اصول کی سیاست کرنے والی جماعت ڈیل کرکے بیچ میں سے نکل نہیں جاتی آپ نے اس باپ سے ووٹ لیا جو اپنے باپ کی اجازت کے بغیر ووٹ نہیں دے سکتے،چھوٹے سے عہدے کےلیے آپ نے بی اے پی سے ووٹ مانگ لیے،اپنے اصول قربان کرکے پورے ملک پر بھاری ہوسکتے ہیں ،نظرآرہا ہےکس کے کہنے پرباپ ووٹ دے گا،صادق سنجرانی کے کہنے پرتوووٹ نہیں پڑے گا؟

    قبل ازیں مریم نواز لاہور ہائیکورٹ پہنچیں اور مریم نواز نے مچلکے جمع کرائے ،لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی 12 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی ،لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو مریم نواز کی گرفتاری سے روک دیا لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو نیب کے روبرو پیش ہو کر نیب نوٹسز کا جواب دینے کا حکم دے دیا،جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی .مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میں کہا کہ نیب نے دو انکوائریز میں 26 مارچ کو طلب کیا ہے، درخواستگزار کو 26 مارچ کو گرفتار کر سکتا ہے،عدالت نیب کو گرفتاری سے روکے

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    عدالت مریم نوازکو نہیں روکے گی،آپ یہ معاملہ عدالت کیوں لے آئے ؟ ریاست کہاں ہے؟ لاہور ہائیکورٹ

  • پاکستان کی دنیا میں کپتان کی حیثیت:افغانستان سےامریکہ نکلا توپھرکس کی حکومت ہوگی:سی آئی اے نے بتادیا

    پاکستان کی دنیا میں کپتان کی حیثیت:افغانستان سےامریکہ نکلا توپھرکس کی حکومت ہوگی:سی آئی اے نے بتادیا

    واشنگٹن:پاکستان کی دنیا میں کپتان کی حیثیت:افغانستان سےامریکہ نکلا توپھرکس کی حکومت ہوگی:سی آئی اے نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق اس وقت امریکہ کی نئی حکومت سخت مشکل میں ہے اورجوبائیڈن کے افغآنستان میں امریکی افواج کی موجودگی برقراررکھنے کے متعلق بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ایک خطرناک رپورٹ امریکی صدر کو جاری کردی ہے

    ذرائع کے مطابق پینٹا گان اورسی آئی اے کے سربراہان نے امریکی صدرجوبائیڈن کوجمعرات کے روزایک اہم اجلاس میں افغانستان سمیت دنیا بھرمیں تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ امریکی صدر جوبائیڈن کو بتایا گیا کہ پاکستان تمام ترمشکلات کے باوجود دنیا میں کپتان کی حیثیت رکھتا ہے ، پاکستان کے بغیرنہ امریکہ افغانستان میں ایک دن کے لیے بھی رک سکتا ہے اورنہ چین پاکستان کے بغیردنیا کا مقابلہ کرسکتا ہے

    اس رپورٹ میں یہ بھی عرض کی گئی کہ پاکستان کے ساتھ امریکی انتظآمیہ کومعاملات بگاڑنے نہیں چاہیں ، پاکستان کے بغیرافغانستان میں کوئی ملک بھی کامیاب نہیں ہوسکتا

    اسی اہم اجلاس میں امریکی خفیہ اداروں نے جو بائیڈن انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی فوج افغانستان میں لڑائی میں مصروف فریقین کے درمیان شراکت اقتدارکے معاہدے کے بغیر واپس چلی گئی تو افغان طالبان دو تین سال کے اندر ملک کے زیادہ تر حصوں کا انتظام سنبھال سکتے ہیں.

    امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے حکام کا نام ظاہر کیے بغیر اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ طالبان کی طرف سے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کی صورت میں اس بات کا امکان موجود ہے کہ شدت پسند عسکری تنظیم القاعدہ پھر افغانستان میں اپنے قدم جما لے.

    پینٹا گان اورسی آئی اے کے سربراہان کا کہنا ہےکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا یکم مئی کی ڈیڈلائن کے مطابق افغانستان میں موجود 3500 امریکی فوجیوں کو واپس بلایا جائے یا نہیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور افغآن طالبان کے درمیان فروری 2020 میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک معاہدہ ہوا تھا جس میں امریکی فوج کی افغانستان سے واپسی کی ڈیڈلائن پر اتفاق کیا گیا تھا.

    جریدے کے مطابق بعض امریکی حکام جو امریکی فوج کو افغانستان میں رکھنے کے حق میں ہیں، وہ خفیہ اداروں کی اس رپورٹ کو اس استدلال کے لیے استعمال کر رہے ہیں کہ امریکی فوجیوں کو ڈیڈلائن کے بعد افغانستان میں موجود رہنا چاہیے تاہم وائٹ ہاﺅس نے اس معاملے میں تبصرے سے انکار کر دیا ہے اخبار نے مزید لکھا کہ خفیہ اداروں کا تجزیہ گذشتہ برس ٹرمپ انتظامیہ کے لیے تیار کیا گیا تھا.

    واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاﺅس میں اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کی ڈیڈلائن پوری کرنا مشکل ہوگا جس کے تحت تقریباً سات ہزار اتحادی فوجی بھی واپس جائیں گے انہوں نے کہا تھا کہ وہ اگلے سال افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی نہیں دیکھتے

    اس بات کا امکان ہے کہ وہ ایک سال کے اندر امریکہ کی طویل ترین جنگ ختم کر دیں گے. امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’مخصوص حکمت عملی کی بنیاد پر یکم مئی کی ڈیڈلائن کو پورا کرنا مشکل ہو گا امریکی فوج کو نکالنا مشکل ہے ہماری واپسی ہو گی سوال یہ ہے کہ کب ہو گی؟ لیکن ہم لمبے عرصے تک وہاں نہیں رہیں گے.

    لیکن پچھلے دودن سے جوپیش رفت ہورہی ہے اس سے لگتا ہے کہ امریکہ اورچند نیٹو ممالک افغانستان سے نہیں نکلناچاہتے اوروہ خطے میں ہونے والے تبدیلیوں کے پیش نظرافغانستان میں اپنی موجودگی برقراررکھنا چاہتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ اپنے پہلے بیان کے ایک ہفتہ بعد ہی امریکی صدر نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے سے انکارکرتے ہوئے مزید احکامات سے تیاررہنے کا حکم دے دیا

    دوسری طرف افغان طالبان نے بھی امریکہ کوخبردارکیا ہےکہ وہ اپنے معاہدے پرقائم رہے اورافغانستان سے اپنی افواج نکال اوراگرامریکہ نے بے وفائی کی توپھرامریکی افواج اس بے وفائی کی قیمت ادا کریں گی