Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پنجاب میں لاک ڈاؤن، کیا ہو گا بند،بزدار سرکار نے اعلان کر دیا

    پنجاب میں لاک ڈاؤن، کیا ہو گا بند،بزدار سرکار نے اعلان کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا

    اجلاس کے بعدوزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہورمیں گزشتہ 24گھنٹے کےدوران مثبت کیسزکی شرح 21فیصد ہے،کورونا کیسز پنجاب کےمختلف اضلاع میں تیزی سے پھیل رہاہے،کورونا کے باعث صحت کے نظام پر شدیددباوَ ہے،پنجاب میں 12فیصد سے زائد کیسز والے اضلاع میں شادی کی تقریبات پر پابندی ہوگی،پنجاب میں ان ڈور، آوَٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی، صرف ٹیک اوے کی اجازت ہو گی، پنجاب میں تمام پارکس ، تفریحی مقامات اور سماجی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی میٹرواوراورنج لائن ٹرین بھی بند رہیں گی،دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، یکم اپریل سے12فیصدسےزائد شرح والےاضلاع میں موثرلاک ڈاؤن ہوگا موثر لاک ڈاوَن کا مطلب یہ نہیں کہ سب کچھ بند ہوگا،ٹرانسپورٹ، کنسٹرکشن انڈسٹری معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے، ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، این سی اوسی کےفیصلوں پرعمل کریں گے ،

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    کابینہ کمیٹی نے این سی او سی کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کے لائحہ عمل کی بھی منظوری دی۔ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اختیار کی جائے گی، ماسک پر سختی سے پابندی ہوگی۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ حالات مزید بگڑ رہے ہیں۔ لاہور میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد کیسز اور 2500 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے نجی شعبے کو کورونا ویکسین کی درآمد کی اجازت دینے قیمتوں پر عدم کنٹرول اور ویکسی نیشن کے عمل میں سست روی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ پیما نے مطالبہ کیا ہے کہ ویکسی نیشن کا عمل تیز کیا جائے ہیلتھ کئیر ورکرز کو ویکسین کی فراہمی جاری رکھی جائے اور نجی کمپنیوں کی بجائے حکومتی نگرانی میں ویکسین کی درآمد اور عوام کو فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

  • بزدار کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کب ہو گی؟ بڑا فیصلہ ہو گیا

    بزدار کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کب ہو گی؟ بڑا فیصلہ ہو گیا

    بزدار کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کب ہو گی؟ بڑا فیصلہ ہو گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ان ہاوَس تبدیلی کے لیے پیپلز پارٹی نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے

    پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عید پر پنجاب میں ان ہاوَس تبدیلی کا تحفہ دیں گے، حکمران جماعت کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں،مسلم لیگ ن اپنے وزیراعلی ٰکا اعلان کرے پیپلزپارٹی ساتھ دے گی،پنجاب میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے،پی ٹی آئی کے 30ممبران سوال کرتے ہیں کہ تبدیلی کیوں نہیں لاتے،شہباز اور حمزہ شہبازسے رابطہ کر کے بات کریں گے،

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرادری بھی کہہ چکے ہیں کہ پہلے پنجاب میں تبدیلی لائیں گے، بلاول کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کب تک وزیراعلیٰ اور سپیکر آپ کا رہتا ہے تا ہم ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے بیان دیا تھا کہ اگر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی لانی ہے تو ق لیگ کے بغیر آئے گی، پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ ق کو ساتھ ملایا جائے اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی لا کر حکومت کے خلاف تحریک کو مزید تیز کیا جائے

    بزدار بڑا کھلاڑی نکلا،کس جماعت کی بڑی وکٹ گرا لی ؟

    ن لیگ کو پنجاب اور پیپلز پارٹی کو سندھ تک محدود کردیا ،ترجمان اسلام آباد سیٹ ہارنے کے باوجود نہال

    یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں چیئرمین سینیٹ کے لئے وزیراعظم نے امیدوار کا کیا اعلان

    چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، اگلا بڑا معرکہ کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

    وزیراعظم سے آرمی چیف کے بعد ایک اور اہم شخصیت کی ملاقات، لاہور سے کس کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا؟

    ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

    مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

    اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

    گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟

    آنیوالے دنوں میں پیپلز پارٹی رہنماؤں کی حمزہ شہباز سے ملاقات متوقع ہے، حمزہ شہباز کی جیل سے رہائی کے بعد بلاول زرداری نے انہیں مبارکباد دی تھی جبکہ پی ڈی ایم اجلاس میں حمزہ شہباز کو شرکت کی دعوت دی تھی، اس اجلاس میں مریم نواز شریک نہیں ہوئی تھیں

    اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے

    سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا

    سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب

    ابو نہیں بیٹا بچاؤ مہم آج چلی، شکست پر پاکستانی ٹرمپ کا ردعمل قوم نے دیکھ لیا،مریم نواز

    ہم دیکھیں گے آپ کا وزیراعلیٰ اور اسپیکر کب تک کرسی پر بیٹھیں گے،بلاول

    پی ڈی ایم کا پلان بی،خدا حافظ بزدار سرکار، بلاول کی لاہور میں اہم شخصیت سے ملاقات طے

  • آپ اور آپکی ٹیم کا کیا نقصان ہوگا، نقصان تو ریاست کا ہورہا ہے،چیف جسٹس کس پر ہوئے برہم؟

    آپ اور آپکی ٹیم کا کیا نقصان ہوگا، نقصان تو ریاست کا ہورہا ہے،چیف جسٹس کس پر ہوئے برہم؟

    آپ اور آپکی ٹیم کا کیا نقصان ہوگا، نقصان تو ریاست کا ہورہا ہے،چیف جسٹس کس پر ہوئے برہم؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سوئی نادرن گیس ملازمین کی بحالی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے سیکریٹری توانائی کو فوری طلب کرلیا ،چیف جسٹس گلزار احمد ایم ڈی سوئی نادرن گیس اور وکلا ٹیم پر برہم ہو گئے،چیف جسٹس گلزار احمد نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا لائسنس منسوخ کرتے ہیں،آپ کورٹ روم نمبر ایک چھوڑ دیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 2018کاکیس فائل ہوا ہے اور آپ کیس داخل کر کے چلے گئے،کیس میں تین وکیل ہیں سب نے پیسے کھائے اور پیش تک نہیں ہوئے،عدالت حکم نہ دیتی تو آپ لوگوں نے اب تک 500 لوگ بھرتی کر لیے ہوتے،آپ سب ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں

    چیف جسٹس نے ایم ڈی سوئی نادرن گیس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے وکیل اور لیگل ٹیم سب بیکار ہیں،ایم ڈی سوئی نادرن گیس علی ہمدانی نے کہا کہ عدالت مجھے کچھ کہنے کی اجازت دے،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے 5 منٹ پہلے بھی جوائن کیا ہے تو آپ کی ذمہ داری بنتی ہے،آپ اور آپکی ٹیم کا کیا نقصان ہوگا، نقصان تو ریاست کا ہورہا ہے،سپریم کورٹ نے ایس این جی پی ایل کے لیگل معاملات کا آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا سیکریٹری پیٹرولیم میاں اسد سے دو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی گئی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایس این جی پی ایل اپنے قانونی معاملات کو کیوں نظرانداز کر رہا ہے؟ایس این جی پی ایل کیوجہ سے قومی خزانے کا نقصان ہو رہا ہے، کئی سال سے ایس این جی پی ایل کے مقدمات زیر التوا پڑے ہیں،سیکریٹری پیٹرولیم نے کہا کہ عدالت کچھ وقت دے کمیٹی تشکیل دیکر معاملات کی تحقیقات کروائیں گے، عدالت کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ ملوث افراد کیخلاف کارروائی ہوگی،

  • کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

    کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

    کوئٹہ:کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی،اطلاعات کے مطابق ملک کے دیگرحصوں کی طرف بلوچستان بھی اب کرونا سے بہت زیادہ متاثر ہونے لگا ہے اورزیادہ تربڑے شہراس وبا کے حملوں کا زیادہ شکارہورہے ہیں

    ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کردی۔اس حوالے سے صوبے میں محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع کوئٹہ میں دفعہ 144 کا نفاذکردیا گیا ہے۔

    دفعہ 144 کے تحت شہر میں اجتماعات، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق کوئٹہ میں دفعہ 144 پندرہ یوم کے لیے نافذالعمل ہوگی،دفعہ 144 کا نفاذ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کیا گیا ہے۔

  • مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں اجتماعی افطاراوراعتکاف پرپابندی رہےگی: ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس

    مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں اجتماعی افطاراوراعتکاف پرپابندی رہےگی: ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس

    ریاض:مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی رہے گی،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اور امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھاکہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں رمضان کے دوران اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی رہے گی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہناتھاکہ اس سال مقدس مساجد کے لیے رمضان پروگرام کورونا وبا سے بچاؤ کے اصول پر تیار کیا گیا ہے اور زائرین کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں اور ویکسین لگوائیں جبکہ سماجی فاصلے کی پابندی کریں اورعمرہ زائرین کی صحت و سلامتی کی خاطر حفاظتی ماسک ضرور پہنیں گے۔

    خیال رہے مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ نے مقدس مساجد کے لیے رمضان آپریشنل پروگرامز 1442 سے متعلق تفصیلات کا اعلان سالانہ ورچول میڈیا کانفرنس کے دوران کیا ،

    ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہناتھا کہ اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی جاری رہے گی، مطاف کے صحن کا ایک حصہ عمرہ زائرین کے لیے خاص ہوگا جبکہ مسجد الحرام میں 5 مصلے ہوں گے اور مشرقی صحن میں بھی نماز کے لیے صفیں قائم کی جائیں گی۔

    امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کا مزید کہناتھا کہ مسجد الحرام کے مترجمین زائرین کے لیے حرم گائیڈ کی سہولت فراہم کریں گے اور 23 زبانوں میں مفتیان کرام کے سامنے زائرین کے سوالات پیش کریں گے اور پھر ان کے جواب کا خلاصہ زائر کی زبان میں بیان کریں گے۔

    امام کعبہ کا کہنا تھا کہ مقدس مساجد کی انتظامیہ زائرین حرم کے لیے مکہ مکرمہ گورنریٹ کے تعاون سے انفرادی افطار پیکٹ فراہم کرنے کی تیاری کررہی ہے جبکہ مسجد نبوی اس کے اندرونی و بیرونی صحنوں اوردالانوں میں کہیں بھی زائرین اور نمازیوں کو سحری پیکٹ پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    امام کعبہ نے بتایا کہ معذوروں کے لیے خصوصی ‘مصلے’ ہوں گے جہاں وہ نماز ادا کرسکیں گے جبکہ مکہ مکرمہ کے مشرقی صحن میں طہارت خانے بھی معذوروں کے لیے خاص ہوں گے اور اجیاد پل اور باب الملک فہد کے سامنے معذوروں کے لیے طہارت خانوں کا انتظام ہوگا۔

    دوسری جانب جمعے کے خطبے اور سوالات کے جواب کے لیے اشاراتی زبان میں ترجمہ کرنے والے بھی مہیا ہونگے۔

    واضح رہے کورونا وبا کے باعث سعودی عرب کی مساجد میں رمضان المبارک کے دوران اعتکاف پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اجتماعی افطار پارٹیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

    جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں رواں سال تجارتی اور کاروباری مراکز 24 گھنٹے کھولے جائیں گے لیکن تمام ہوٹل بند رہیں گے جبکہ سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق نماز تراویح کی ادائیگی کے آدھے گھنٹے بعد ہی مسجد نبوی فوری طور پر بند کردی جائے گی۔

    امام کعبہ کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں نماز عید کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہےکہ عید کی نماز کی ادائیگی کھلے میدان میں کی جائیگی جبکہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

  • عثمان بزدارنےلاک ڈاون کافیصلہ کرلیا،وزیراعظم عمران خان نےمخالفت کردی:کون جیتےگا کل پتےلگ جان گے

    عثمان بزدارنےلاک ڈاون کافیصلہ کرلیا،وزیراعظم عمران خان نےمخالفت کردی:کون جیتےگا کل پتےلگ جان گے

    لاہور:عثمان بزدارنےلاک ڈاون کافیصلہ کرلیا،وزیراعظم عمران خان نےمخالفت کردی:کون جیتےگا کل پتےلگ جان گے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کابینہ کے مشورے سے پنجاب میں کل سے مکمل طورپرلاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کے فیصلے کی مخالفت کردی ہے ،

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے آج شام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں کرونا کیسز کی تیزی سے پھیلتی ہوئی صورت حال کا ایک ہی حل تجویز کیا گیا کہ جب تک لاک ڈاون نہیں لگایا جائے گا کرونا وائرس پرکنڑول نہیں کیا جاسکےگا ،

    دوسری طرف اہم ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے پنجاب سمیت ملک کے دیگرصوبوں میں لاک ڈاون کی مخالفت کردی ہے اوریہ جواز پیش کیا ہے کہ دنیا کرونا کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہے ، امریکہ ، فرانس ،برطانیہ اوردیگر ترقی یافتہ ممالک میں لوگ بھوک سے مرنے لگے ہیں ،

    لوگ کھانے پینے کے لیے ایک دوسرے سے چیزیں چھین کرپیٹ کی آگ بجھا رہے ہیں ،

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہےکہ پاکستان ایک ترقی پزیر ملک ہے، پاکستان میں غربت ہے اورمزور اورغریب لوگ کیسے اپنا پیٹ پالیں گے ، اگرلاک ڈاون ہوا تو مزدور سب سے زیادہ متاثرہوگا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نے یہ مشورہ دیا کہ سمارٹ لاک ڈاون کریں اورجہاں یہ کیسز زیادہ ہیں صرف انہی علاقوں میں یہ نافذ کریں ، جس پرپنجاب حکومت نے اتفاق نہیں کیا اورکل سے پورے پنجاب میں لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا ہے

  • کورونا کی تیسری لہرزیادہ خطرناک،عوام احتیاط کریں:اللہ سے استغفاربھی کریں: وزیراعظم کی اپیل

    کورونا کی تیسری لہرزیادہ خطرناک،عوام احتیاط کریں:اللہ سے استغفاربھی کریں: وزیراعظم کی اپیل

    اسلام آباد :کورونا کی تیسری لہرزیادہ خطرناک،عوام احتیاط کریں:اللہ سے استغفاربھی کریں: وزیراعظم کی اپیل،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر اسٹیٹ بینک اور صدر نیشنل بینک آف پاکستان پر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پوری کوشش کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیا ہاؤسنگ منصوبہ ملک کے مستقبل کے لیے اہم ہے۔

    نیا ہاؤسنگ منصوبے پر ہونے والی ٹیلی تھون سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ ان لوگوں کو موقع دیا جا رہا ہے جو تنخواہ دار طبقہ ہے اور ان کے پاس گھر خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

     

    انہوں نے کہا کہ ان کو موقع دیا جارہا ہے کہ ان کا بھی اپنا گھر ہو، اس کے لیے جو کرایہ وہ گھروں کی مد میں دیتے ہیں وہی قسطیں بن جائیں اور قسطوں کی وجہ سے ان کا گھر بن جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امیر ملکوں، یورپ اورامریکا میں ہمیشہ لوگ بینکوں سے قرضہ لے کر گھر خریدتے ہیں اور قسطیں ادا کرتے ہیں، پاکستان میں اس کا کوئی رواج نہیں ہے اور پہلی مرتبہ کوشش کی گئی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مجھے پورا احساس ہے کہ لوگوں کو بڑی مشکلات پیش آرہی ہیں کیونکہ پہلی دفعہ ہے اس لیے مشکلات تو آنی ہی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ خاص طور پر گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اورنیشنل بینک کے صدر عثمانی کو تاکید کرتا ہوں کہ عثمانی کو نیشنل بینک کی تمام شاخوں اور رضاباقر کو تمام بینکوں کے سربراہان کو بتانا پڑے گا کہ یہ ہمارے لیے انتہائی ضروری ہے کہ جو لوگ اپنا گھر بنانے کے لیے بینکوں سے قرضہ لینا چاہتے ہیں ان کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کرنی چاہیے کہ ان کے لیے پوری سہولتیں پیدا کی جائیں کیونکہ یہ تصور نہیں ہے اس لیے بینک کے عملے کی بھی پریکٹس نہیں ہے۔

    نیا ہاؤسنگ منصوبے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سن رہا تھا کہ لوگوں کو بڑی مشکلات آرہی ہیں تو اس پر زور لگانا پڑے گا، یہ اس لیے اہم ہے کہ لوگوں کو پہلی دفعہ موقع مل رہا ہے اپنا گھر بنانے کے لیے جن کے پاس پیسہ نہیں تھا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سب سے زیادہ اہم چیز یہ ہے کہ ہمارے ملک میں لوگوں نے اپنے گھر بنانے شروع کیے اور گھربنانے کے لیے پیسے ملنا شروع ہوگئے تو تعمیراتی شعبے کے ساتھ 30 دیگر صنعتیں جڑی ہوئی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ سارے ملک کے اندر ایک انقلاب آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کی دولت میں اضافہ شروع ہوگا، لوگوں کو روزگار ملنا شروع ہوگا، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع ملیں گے اور تعمیرات میں ترقی ہوسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صرف یہی نہیں ہے کہ لوگوں کو چھت ملے گی بلکہ ملک کی معیشت کو اوپر اٹھا دے گی، ساری دنیا کے اندر تعمیراتی صنعت پوری معیشت کو اٹھاتی ہے، جس سے دولت میں اضافہ ہوتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ کیونکہ ہمارے ملک پر قرضے چڑھے ہوئے ہیں تو ہمیں دولت میں اضافہ چاہیے، جب ہماری دولت میں اضافہ ہوگا تو ملکی قرضے واپس کرنے کے لیے پیسے ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ہر طرح سے ملک کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہے، اس کے لیے ہم ایک سال سے کوشش کر رہے ہیں تاکہ رکاوٹیں دور کی جائیں۔

    وزیراعظم نے گورنر اسٹیٹ بینک اور صدر نیشنل بینک پر ایک مرتبہ پھر زور دیا کہ وہ سہولت پیدا کریں تاکہ ملکی کاروبار میں بھی بہتری آئے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد ہماری ذمہ داری ہیں اورہم کوشش کریں گے کہ ان کو ترجیح دی جائے کیونکہ ان کے پاس کسی وجہ سے صلاحیت نہیں ہے تو ان کی بھی پوری مدد کی جائے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جولائی 2019 میں ‘نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے’ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا تھا۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے ملک بھر میں تنخواہ دار اور متوسط طبقے کے افراد کو گھروں کی تعمیر کے حوالے سے وسائل اور گھروں کی طلب کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکیں گی جس کے بعد یہ اسکیمیں شروع کی جائیں گی۔

    اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت آن لائن رجسٹریشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان میں زیادہ تر لوگ گھر بنانے کی استطاعت نہیں رکھتے جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر ہمارا بینکنگ کا نظام گھر بنانے کے لیے فنانسنگ نہیں کر رہا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اس صورت حال میں صرف وہی لوگ گھر بنا سکتے تھے جن کے پاس نقد رقم موجود تھی، تاہم اس حوالے سے نیا آرڈیننس لا رہے ہیں جس کی کابینہ منگل کو منظوری دے گی۔

  • مریم اپنالہجہ درست کرلیں،آپ نےجوکیابتادیاتومنہ دکھانے      کےقابل نہیں رہیں گی:سینیٹرشیریں رحمان برس پڑیں

    مریم اپنالہجہ درست کرلیں،آپ نےجوکیابتادیاتومنہ دکھانے کےقابل نہیں رہیں گی:سینیٹرشیریں رحمان برس پڑیں

    کراچی:مریم نوازاپنالہجہ درست کرلیں،آپ نےمولانا کےساتھ مل کرجوکیا ہم جانتےہیں:سینیٹرشیریں رحمان برس پڑیں ،اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوں سینیٹر شیری رحمان، مولا بخش چانڈیو اور شازیہ مری سمیت دیگر رہنماوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کوخبردارکرتے ہوئے کہا کہ وہ باز آجائیں ورنہ پی پی آپ کے بارے میں بہت کچھ جانتی ہے

    شیریں رحمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ ہم نہیں شریف فیملی ہے جس کی تاریخ کوسب جانتے ہیں اوریہ بھی یاد رکھیں کہ بلاول بھٹومریم نوازکی طرح گندی باتیں نہیں کرتے

    پی پی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اُنہیں انتباہ کیا کہ ہر طعنے کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔لیکن ہم آپ کے جارحانہ رویے کے باوجود خاموش ہیں اوراگربول پڑے تومنہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گی

    مریم نواز کے جارحانہ حملوں اوربدتمیزامہ جملوں کے متعلق مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ پی ڈی ایم کسی کی جاگیر نہیں، نہ بچوں کا کھیل ہے جو کہہ دیا کہ لانگ مارچ نہیں ہورہا۔پریس کانفرنس میں شیری رحمان نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے پی ڈی ایم ٹوٹے مولابخش چانڈیونے کہاکہ ایسی بات نہ کریں جس سے سلیکٹڈ حکومت کو تقویت ملے۔

    پی پی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو کا لہجہ سیاسی تھا لیکن مریم نواز کا لہجہ قابل افسوس تھا۔ان کا کہنا تھاکہ ہمیں افسوس ہوتا ہے جب پیپلز پارٹی کیلئے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال ہوتا ہے،

    شازیہ مری نے مریم نواز کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر طعنے کا جواب دینا آتا ہے، جسے آپ نے لیڈر آف اپوزیشن نامزد کیا اس سے ہماری رنجشیں ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی صفوں میں ایسے لوگ ہیں جو موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہیں، ہم پارلیمان کے اندر اور باہر جمہوری روایات کو جاری رکھیں گے، کیا میرا اور ان کا صبر کا پیمانہ عوام کے صبر کے پیمانے سے زیادہ ہے۔

  • پاک چین اکنامک کوریڈورنہیں چلنےدیں‌گے:متبادل منصوبہ لارہے ہیں:امریکہ نےدنیا پرواضح کردیا

    پاک چین اکنامک کوریڈورنہیں چلنےدیں‌گے:متبادل منصوبہ لارہے ہیں:امریکہ نےدنیا پرواضح کردیا

    واشنگٹن: پاک چین اکنامک کوریڈورنہیں چلنےدیں‌گے:متبادل منصوبہ لارہے ہیں:امریکہ نےدنیا پرواضح کردیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے چین اور مغربی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر چین کے کھربوں ڈالر بیلٹ اینڈ روڈ انفرا اسٹرکچر کا مقابلہ کرنے کے لیے ‘جمہوری’ ممالک کے ساتھ مل کر اسی طرح کے اقدام کی بنیاد رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے دودن قبل جمعہ کے روز اس حوالے سے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاک چین اکنامک کوریڈورکی آڑمیں دنیا میں چین کی بالادستی کسی صورت بھی نہیں چلنے دیں‌گے

    جوبائیڈن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ چین کے شمال مغربی خطے سنکیانگ میں ایغور کی اقلیتی برادری کو نشانہ بناتے ہوئے لگائی گئی پابندیوں کے سلسلے میں انہوں نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو ٹیلی فون کال میں یہ تجویز پیش کی۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے بیلٹ اینڈ روڈ کونامنظور کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نہیں ہوسکتا کہ پاکستان اورچین مل کرخطے میں اپنی مرضی کا نظآم لے کرآئیں ، جوبائیڈن نے ون بیلٹ ون روڈ کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے تجویز کیا کہ ہمیں لازمی طور پر ایسا ہی اقدام جمہوری ریاستوں کی طرف سے اٹھانا چاہیے جس سے دنیا بھر میں ان لوگوں کی مدد کی جائے جنہیں حقیقتاً مدد کی ضرورت ہے۔

    اس حوالے سے جوبائیڈن نے کہا کہ اس اقدام کے تحت قرضوں اور منصوبوں کے ذریعے حالیہ برسوں میں بیجنگ کا اثر و رسوخ بڑھ گیا ہے جس پر علاقائی طاقتوں اور مغربی ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔

    دوسری طرف چین نے امریکہ کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ کسی کے معاملات میں دخل اندازی کرتا ہے اورنہ کسی کویہ اجازت دے گا کہ کوئی دوسرا ملک چین کے معاملات میں دخل اندازی کرے ،

    یاد رہےکہ ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبے کے تحت چین نے متعدد ممالک کو سڑک، ریلوے، ڈیم اور بندرگاہیں بنانے یا تیار کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

    صدر ژی جن پنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت کھلے، سبز اور صاف ستھرے تعاون کو آگے بڑھانے کا وعدہ کیا ہے لیکن اس کے باوجود چینی بینکوں نے کوئلے کے منصوبوں کی مالی اعانت جاری رکھی ہے تاکہ وہ اس اقدام کے سہارے بیرون ملک کوئلے کی تجارت پر اثرورسوخ برقرار رکھ سکے۔

    چین کی عالمی توانائی کی مالی اعانت کے حوالے سے بوسٹن یونیورسٹی کے ڈیٹا بیس کے مطابق 2000 سے 2018 کے درمیان بیرون ملک توانائی کے منصوبوں پر چین کے دو سب سے بڑے پالیسی بینکوں کے ذریعے لگائے گئے 251 ارب میں سے 23.1 فیصد رقم کوئلہ منصوبوں پر خرچ کی گئی۔

    برطانیہ نے اس حوالے سے جاری اعلامیے میں بائیڈن اور جانسن کے مابین گفتگو میں امریکی صدر کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تجویز کا تذکرہ نہیں کیا لیکن انہوں نے نوٹ کیا کہ دونوں رہنماؤں نے سنکیانگ میں ‘انسانی حقوق کی پامالیاں کرنے والوں’ پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے ‘اہم کارروائی’ پر تبادلہ خیال کیا۔

    یورپی یونین، برطانیہ، کینیڈا اور امریکا نے انسانی حقوق کی پامالیوں کے الزامات کی روشنی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس ہفتے سنکیانگ کی متعدد سیاسی اور معاشی شخصیات پر پابندیاں عائد کردی تھیں جس پر یورپی یونین اور برطانیہ کے افراد کے خلاف بیجنگ نے انتقامی کارروائی کی تھی۔

  • گرجا گھر کے باہر خودکش دھماکہ، ہر طرف تباہی پھیل گئی

    گرجا گھر کے باہر خودکش دھماکہ، ہر طرف تباہی پھیل گئی

    باغی ٹی وی : انڈونیشیا میں ایسٹر تقریبات کے دوران گرجا گھر کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق موٹر سائیکل سوار بمبار نے مکاسر شہر میں گرجا گھر میں گھسنےکی کوشش کی۔یر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر ماکاسر میں گرجا گھر میں ایسٹر کی مناسبت سے دعائیہ تقریب کا سلسلہ جاری تھا کہ اسی دوران گرجا گھر کے باہر زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق دعائیہ تقریب ختم ہونے پر 2 افراد نے گرجا گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی گارڈز کے روکنے پر دونوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، پولیس کا کہنا ہے گرجا گھر کے باہر سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جو مبینہ طور پر خودکش حملہ آوروں کی ہیں تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ 2018 میں انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے 3 گرجا گھروں میں خودکش حملوں میں 9 افراد ہلاک اور40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔