Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سندھ کو پیسہ ہم اپنے پاس سے  دے رہے ہیں،وزیراعظم کا سکھر میں سندھ حکومت پر وار

    سندھ کو پیسہ ہم اپنے پاس سے دے رہے ہیں،وزیراعظم کا سکھر میں سندھ حکومت پر وار

    سندھ کو پیسہ ہم اپنے پاس سے دے رہے ہیں،وزیراعظم کا سکھر میں سندھ حکومت پر وار

    وزیراعظم عمران خان نے سکھر میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی توکافی جانا ہوتا ہے لیکن اندرون سندھ آنے کا زیادہ موقع نہین ملا، بدقسمتی سے نہیں آ سکا، اندرون سندھ پاکستان کا سب سے غریب ترین علاقہ ہے، یہ علاقے سب سے پیچھے ہیں، بلوچستان میں غربت دیکھی، قبائلی علاقہ جات میں بھی یہی صورتحال تھی،آج سندھ آیا ہوں توبہت خوش ہوں، غربت کی وجہ سے انتقامی کاروائیاں ہوتی ہیں ،زندگی کی بنیادی ضروریات بہت کم لوگوں کے پاس ان علاقوں میں ہوتی ہیں،سندھ کے گاؤں ترقی کرنے کی بجائے پیچھے جا رہے ہیں،ہمارا مافیا کے ساتھ پنجاب میں مقابلہ تھا اسلئے الیکشن مہم میں سندھ کو وقت نہیں دے سکا، ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ اب حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ڈھائی سالوں میں ہم نے 35 ہزار ارب قرضہ واپس کیا ،یہ معمولی رقم نہیں،جب آپ 15 ہزار روپیہ قرضہ زیادہ واپس کرتے ہیں اور اگر یہی عوام پر خرچ ہوتا تو پاکستان بدل جاتا لیکن ہم پچھلی حکومتوں کا لیا گیا قرضہ واپس کر رہے ہیں، اب حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں ،خوشی کے نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم دے رہے ہیں سندھ کو پیسہ ہم اپنے پاس سے دے رہے ہیں احساس پروگرام کا 33 فیصد سندھ پر خرچ کیا،سندھ حکومت نے اپنا ہی نقصان کیا ،مجھے سمجھ نہیں آیا انہوں نے ایسا کیوں کیا

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کو بھی آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں سندھ کے نوجوانوں کے لئے سٹیڈیم بنائے جائیں گے، کھیلوں کی سہولیات دی جائیں گی، سندھ کے نوجوانوں کو سکالر شپس دی جائیں گی،پرانے منصوبوں پر سندھ حکومت پیسہ لگانے کو تیار نہیں،سندھ کے اضلاع میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے سندھ وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، نوجوانوں کو انٹرنیٹ وائی فائی کی سہولت سندھ کے تمام اضلاع میں دیں گے، فورجی کی سہولت دیں گے، فائبر سے کنیکٹ کرنے جا رہے ہیں، مہنگائی کے خاتمے کے لئے وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں.،عمران خان کا مشن اپنے لئے جائیداد بنانا ،بیرون ملکوں کے بینکوں میں دولت رکھنا نہیں بلکہ پاکستان کے ہر شہری کی زندگی بہترکرنا ہے اور اسی مشن کے لئے ہم عمران خان کے ساتھ ہیں .بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر ہونے سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہو گی

    تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں میں چیکس تقسیم کیے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سندھ ترقیاتی پیکج محروم اضلاع کو ہنگامی بنیادوں پر گیس کی فراہمی کی جائے گی،160 دیہاتوں کو گیس کی فراہمی جس سے 5074 گھرانے استفادہ کریں گے۔

  • پی پی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد مولانا کا اہم شخصیت سے رابطہ

    پی پی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد مولانا کا اہم شخصیت سے رابطہ

    پی پی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد مولانا کا اہم شخصیت سے رابطہ

    پی ڈی ایم کے سربراہ پی ڈی ایم ٹوٹنے کے بعد بھی متحرک ہیں اور اہم شخصیات سے رابطے کر رہے ہیں

    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کے ساتھ ملکی صورتحال پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں میں آئندہ کی تحریک اور پی پی اور اے این پی کے حوالہ سے بات چیت ہوئی، نواز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا رویہ اچھا نہیں رہا اسلئے اب اسکو ساتھ نہیں ملانا چاہئے جس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جمہوری طاقتوں کا ایک ہونا ہی ہمارے مفاد میں ہے، مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مہینہ گزر جائے اسکے بعد تحریک میں تیزی کریں گے لیکن یہ نہ ہو پی پی پہلے ہی ناراض ہے ،ن لیگ بھی مجھے راستے میں چھوڑ کر چلی جائے، مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت بھی ہو چکی ہے، پی ڈی ایم کے فیصلے اور اجلاسوں میں مریم نواز کی نمائندگی ہونی چاہئیے، شہباز شریف مصلحت والا رویہ رکھتے ہیں جس پر نواز شریف نے یقین دہانی کروائی کہ جیسا آپ چاہتے ہیں ویسا ہی ہو گا

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

    گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنا لیا ہے جس سے پی پی پر ن لیگ ناراض ہے اور ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ماننے سے انکار کیا ہے، اب سینیٹ میں ن لیگ نے دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر الگ درخواست جمع کروا دی ہے

  • بریکنگ، پاکستان میں تمام سوشل میڈیا ویب سائٹ بند کر دی گئیں

    بریکنگ، پاکستان میں تمام سوشل میڈیا ویب سائٹ بند کر دی گئیں

    بریکنگ، پاکستان میں تمام سوشل میڈیا ویب سائٹ بند کر دی گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے احتجاج نے سوشل میڈیا بند کروا دیا،پاکستانی حکومت نے سوشل میڈیا ویب سائٹس بند کر دیں

    ٹویٹر فیس بک ،واٹس ایپ، انسٹا گرام سمیت دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس آج جمعہ کو دن تین بجے تک بند رہیں گی ، وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد پی ٹی اے نے تمام سوشل میڈیا سائٹس کو بند کر دیا ہے

    پروپیگنڈے کرنیوالی مودی سرکار باغی ٹی وی کا "سچ” برداشت نہ کر سکی،باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی درخواست کر دی

    آزادی اظہار کی دعویدار ٹویٹر انتظامیہ کو مودی کے ظلم کی حمایت کرنے پر شرم آنی چاہیے ، سید فیاض الحسن رہنما پی ٹی آئی

    بھارتی اقدام قابل مذمت، باغی ٹی وی کو دباؤ میں نہیں آنا چاہیئے،خرم نواز گنڈا پور

    سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کیخلاف درخواست پر سماعت

    پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا،ملزم کو کتنی سزا سنائی گئی؟ اہم خبر

    سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    یہ پابندی کیوں لگائی گئی اس حوالہ سے کہا جا رہا ہے کہ تحریک لبیک کے ممکنہ احتجاج کی وجہ سے سوشل میڈیا سائٹس کو بند کیا گیا ہے جو آج شام تک بحال کر دی جائیں ،اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹوٹی ہو رہی تھی جس کی وجہ سے یہ سروس معطل کی گئی ہے، اس سے قبل جن علاقوں میں احتجاج چل رہا تھا وہاں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی تا ہم پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا سائٹس بند کر دی ہیں

  • مذہبی جماعت کا یتیم خانہ چوک میں احتجاج جاری،گرفتاریوں کا خصوصی ٹاسک بھی مل گیا

    مذہبی جماعت کا یتیم خانہ چوک میں احتجاج جاری،گرفتاریوں کا خصوصی ٹاسک بھی مل گیا

    مذہبی جماعت کا یتیم خانہ چوک میں احتجاج جاری،گرفتاریوں کا خصوصی ٹاسک بھی مل گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد پانچویں روز جمعہ کو بھی احتجاج جاری ہے ،تحریک لبیک کے کارکنان علامہ خادم رضوی کے مزار کے باہر دھرنا دے کر بیٹھے ہیں

    جیل سے بھجوائے گئے تحریری پیغام کو دھرنے میں بیٹھے قائدین نے رد کر دیا اور اعلان کیا کہ حافظ سعد رضوی کا ویڈیو پیغام بھجوایا جائے ، دھرنے کے شرکا کو کہا گیا ہے کہ ہم کسی صورت یہاں سے نہیں جائیں گے بلکہ 20 اپریل کو مقررہ وقت پر یہاں سے اسلام آباد کے لئے ناموس رسالت مارچ نکالیں گے، دھرنے میں موجود تحریک لبیک کے رہنماؤں نے پاکستان بھر کے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ آج جمعہ کو حکومت کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں بارے قوم کو آگاہ کریں

    دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان کے کالعدم جماعتوں،تنظیموں کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد نیکٹا نے بھی اپنی لسٹ اپ ڈیٹ کر دی ہے، نیکٹا کی فہرست میں ٹی ایل پی 79 ویں نمبرپر ہے کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل ہونے پرٹی ایل پی کوفنڈز دینے پرپابندی عائد ہو چکی ہے، ٹی ایل پی کوخیرات،امداد دینا دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مترادف ہوگا

    تحریک لبیک پر پابندی لگنے کے بعد پیمرا کی جانب سے تمام ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو کیلئے خصوصی ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ پمرا نے ہدایت کی ہے کہ میڈیا ضابطہ اخلاق کے مطابق کالعدم تظیموں کی میڈیا کوریج کی کسی صورت اجازت نہیں، اور چونکہ تحریک لبیک کو حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دے دیا گیا ہے، لہذا ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو ٹی ایل پی کی کوریج نہیں کر سکیں گے

    کالعدم تحریک لبیک کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ جماعت کے عہدیداروں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیے جارہے ہیں۔ کارروائی انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق11 ای ای کے تحت کی جارہی ہے ، اثاثے منجمد کرنے کے لیے سٹیٹ بینک اور صوبائی محکمہ ریونیو کردار ادا کریں گے جبکہ کالعدم جماعت کے عہدیداروں، کارکنوں کو جاری اسلحہ لائسنسز بھی منسوخ کئے جائیں گے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم خانہ چوک پر جاری احتجاج میں علامہ خادم رضوی کے چھوٹے‌ صاھبزادے حافظ انس رضوی بھی شرکاء سے مختصر خطاب کرتے دکھائی دیتے ہیں ملتان روڈ پر سکیم موڑ چوک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہا اور چوک کو چاروں اطراف سے رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کی گئی ہے، چوک یتیم خانہ کے 10 کلومیٹر علاقہ اور دیگر کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے

    وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نادرا،سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پرمشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو پولیس پر تشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوز کے ذریعے نشاندہی کر رہا ہے اب تک درجنوں لوگ شناخت کرلئے گئے ہیں اور ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کےتحت کاروائ کا آغاز ہو رہا ہے،ضلعی انتظامیہ تمام تقاریر کو بھی مانیٹرکریگی

    واضح رہے کہ ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ہم آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں

    قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

    شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

    فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

    علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

    تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آ‌گیا

    ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج

    #اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

    علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

    تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

    کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

    تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

    حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

    تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

    سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

    تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

    پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

    حمایت کیوں کی؟ ایک اور مذہبی جماعت کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

    ملک بھر میں احتجاج جاری،گوجرانوالہ میں 21 زخمی،لاہور سمیت کئی شہروں میں سڑکیں بند

    سعد رضوی کی گرفتاری پر دوسرے روز بھی احتجاج،کئی شہروں میں ٹریفک معطل

    لاہور میں دوران احتجاج چالیس پولیس اہلکار زخمی، فہرست جاری

    مذہبی جماعت کا احتجاج، شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ ہو گیا

    احتجاج کرنیوالوں کے حوالہ سے حکومت کا بڑا حکم آ گیا

    حافظ سعد رضوی کی گرفتاری،تیسرے روز بھی احتجاج جاری

    احتجاج کا چوتھا روز،کہاں کہاں دھرنا جاری؟

    حکومت کی طرف سے پابندی،لاہور ہائیکورٹ نے بھی بڑا جھٹکا دے دیا

    پابندی ہم پر نہیں بلکہ عمران خان پر لگے گی، اہم مذہبی رہنما کا دعویٰ

    مذہبی جماعت پر پابندی، وفاقی کابینہ سے منظوری ملی یا نہیں؟ اہم خبر

    ہمارے شہری پاکستان چھوڑ دیں، فرانس کا اعلان

  • پارلیمنٹ حملہ کیس،عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو خوشخبری سنا دی

    پارلیمنٹ حملہ کیس،عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو خوشخبری سنا دی

    پارلیمنٹ حملہ کیس،عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو خوشخبری سنا دی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی گئی

    تحریک انصاف کے رہنماوں جہانگیر ترین، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود کی حاضری سے استثنی ٰکی درخواستیں عدالت میں دائر کی گئین جو عدالت نے منظور کر لیں سرکاری وکیل کی عدم پیشی پراے ٹی سی اسلام آباد نے بغیر کارروائی کے سماعت ملتوی کردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر پرویز خٹک اور عبدالعلیم کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر دلائل کا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ اس کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کر دیا گیا تھا،انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے فیصلہ سنایا تھا،صدارتی استثنا کے باعث صدرمملکت عارف علوی کی حد تک کیس داخل دفترہے ،اس سے قبل عدالت عمران خان کو ایس ایس پی تشدد کیس میں بری کرچکی ہے۔ صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود، صوبائی وزیر علیم خان، جہانگیر ترین بھی مقدمہ میں ملزم نامزد ہیں

    واضح رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی اور مبینہ طور پر پی ٹی وی پر حملہ کیا۔ اس دوران شاہراہِ دستور پر تعینات پولیس اہلکاروں اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی اور پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے 50 مظاہرین نے مبینہ طور پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عصمت اللہ جونیجو کو حملہ کر کے زخمی کیا تھا۔

    پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم کی بریت پر عدالت کا بڑا فیصلہ آ‌گیا

    پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا

    پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس،پارلیمنٹ کا جنگلہ کیوں توڑا گیا تھا؟ وکیل نے بتا دیا

    اسلام آباد پولیس نے ان تمام واقعات کے مقدمات عمران خان، طاہر القادری، عارف علوی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور راجہ خرم نواز گنڈاپور کے خلاف درج کئے جن میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں

  • خداراہماری ایک بارضدّی شخص سےجان چھڑادیں ساری      زندگی نیکی نہیں بھلائیں گے:جہانگیرترین کون لیگ کاپیغام

    خداراہماری ایک بارضدّی شخص سےجان چھڑادیں ساری زندگی نیکی نہیں بھلائیں گے:جہانگیرترین کون لیگ کاپیغام

    اسلام آباد : خدارا ہماری ایک باراس ضدّی شخص سے جان چھڑا دیں ساری زندگی نیکی نہیں بھلائیں گے:جہانگیرترین کون لیگ کا پیغام ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو مسلم لیگ ن کی جانب سے بڑی آفر کی گئی ہے۔

    ن لیگ کی طرف سے بڑی پیشکش کے حوالے سے عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل رات جہانگیرترین کو ن لیگ کی جانب سے بہت بڑی آفر کی جا چکی ہے۔ن لیگ نے جہانگیر ترین سے کہا کہ آپ صرف ہاں کریں۔ہم روزوں میں آپ کو خوشخبری دیں گے۔

    سینئر تجزیہ نگاردعویٰ کرتے ہیں کہ کل رات ن لیگ نے اپنے نمبر جہانگیر ترین کو بتائے اور کہا کہ ہمیں پیپلز پارٹی کی ضرورت نہیں ہے۔اتنے ہمارے لوگ ہیں اور اتنے آپ کے، آپ چاہیں تو ہم عید سے پہلے عید منا لیں گے۔لیکن جہانگیر ترین نے کہا کہ فی الحال نہیں ہیں تاہم بات چل پڑی ہے۔ بات کہاں تک پہنچتی ہے یہ تو آنے والا وقت بتائے گا۔

    انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق جہاں ایک طرف اپوزیشن جہانگیر ترین اور عمران خان کے مابین دوریوں کا فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے،وہیں : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے معاملے پر حکومتی وزرا متحرک ہو گئے ہیں

  • خان صاحب میں آپ سےبہت متاثرہوں ترک صدرکاوزیراعظم    کوفون:افغانستان میں پاکستان کی فاتحانہ پالیسی کوسلام

    خان صاحب میں آپ سےبہت متاثرہوں ترک صدرکاوزیراعظم کوفون:افغانستان میں پاکستان کی فاتحانہ پالیسی کوسلام

    اسلام آباد:خان صاحب میں آپ سے بہت متاثرہوں ترک صدرکا وزیراعظم عمران خان کو فون: ترکی اورپاکستان ایک کا پیغام بھی دیا ،اطلاعات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کوٹیلی فون کیا ہے اوروزیراعظم کے حوصلے ، عزم اورپاکستان سمیت عالمی معاملات پرحکمت عملی کی تعریف کی ہے

    اہم ذرائع کےمطابق اس اہم گفتگو میں طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپکی شخصیت سے بہت متاثرہوں ،

    طیب اردوان نے اس بات چیت کے دوران کہا ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات افغان امن کے لئے تاریخی موقع ہیں۔ پاکستان افغان امن کے لئے کوششیں جاری رکھےگا۔

    وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پراتفاق ہوا ہے۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے دوران ایک دوسرے کو رمضان المبارک سے متعلق تہنیتی پیغامات دیئے گئے۔ وزیراعظم نے افغان امن عمل میں ترکی کے کردار کی تعریف کی۔

    پاک ترک قیادت کا دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک معاشی شراکت میں تبدیل کرنے کے لئے اعلی سطح کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    ٹیلیفونک رابطے کے دوران طیب اردوان نے وزیراعظم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے حوالے سے مشکل ترین دورگزارا اورآج الحمد للہ پاکستان ایک بارفاتح کی حیثیت سے سامنے آیا ہے،

    ذمہ دار ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس اہم گفتگو کےدوران ترک صدر نے پاکستان کی اسٹریٹیجک حکمت عملی کو بہت سراہا اور روس سے لیکرامریکہ سمیت نیٹو اتحاد کے ساتھ جس حکمت عملی کے ساتھ کام کیا اس کی بھی تعریف کی

    ترک صدر نے روسی وزیرخارجہ ، امریکہ وزیرخارجہ سمیت عالمی رہنماوں کے بار بار اسلام آباد سے رابطوں پرتعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بلا شبہ اسلامی طاقت کے طورپرسامنے آرہا ہے ،

    وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امریکا طالبان امن معاہدے، انٹرا افغان مذاکرات کی مکمل حمایت اور مدد کی ہے۔ افغانستان میں پائیدار قیام امن کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔۔

    ان کاکہنا تھا کہ انٹرا افغان مذاکرات ایک تاریخی موقع ہے، افغان قیادت کو وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیے کے اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر کو دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، جس میں عمران خان نے رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران ترکی میں آنے والے زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پشاور میں ہونے والے مدرسہ حملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

  • آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی اہم ملاقات:افغانستان سے محفوظ راستہ دینے میں مدد کی اپیل

    آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی اہم ملاقات:افغانستان سے محفوظ راستہ دینے میں مدد کی اپیل

    راولپنڈی:آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی اہم ملاقات:افغانستان سے محفوظ راستہ دینے میں مدد کی اپیل،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کرتے ہوئے افغانستان سے امریکی افواج کے محفوظ انخلاکے بارے میں پاکستان سے مدد کی درخواست کردی ہے

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس دوران آرمی چیف سے بات کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال سمیت افغان امن عمل اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بھی تبدلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان تمام اسٹیک ہولڈرز کے باہمی اتفاق رائے پر ہمیشہ افغانوں کی سربراہی میں امن عمل کی حمایت کرے گا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ سے گفتگو کرتےہوئے امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا وعدہ کیا۔

    یاد رہے کہ کل امریکی وزیرخارجہ نے آرمی چیف سے ٹیلی فون پر بات کی تھی ،امریکہ کے سیکریٹری خارجہ کا پاکستان کے آرمی چیف سے رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدر جو بائیڈن رواں برس گیارہ ستمبر تک غیر مشروط طور پر افغانستان سے امریکی فوجی واپس بلا لیں گے۔

    عالمی خبر رساں ایجنسی نے اس ضمن میں امریکی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے گزشتہ روز بتایا تھا کہ نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کی 20 ویں برسی سے قبل امریکہ اپنی طویل ترین جنگ کا اختتام کرے گا۔افغان حکومت اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے

  • بھارت میں پولیس گردی۔ ایس ایچ او نے مسلم خاتون کوزبردستی ہندو بنا کر شادی کرلی

    بھارت میں پولیس گردی۔ ایس ایچ او نے مسلم خاتون کوزبردستی ہندو بنا کر شادی کرلی

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریبی علاقہ نوئیڈا میں ایک تھانہ کے ایس ایچ او منیش چوہان نے مبینہ طور پر ایک 23 سالہ مسلمان خاتون کواغوا کر کے اسے زبردستی ہندو مذہب اختیارکرنے پرمجبور کیااوراس سے شادی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق علاقہ پریاگ راج سے تعلق رکھنے والی مسلمان خاتون تقریبا دو ماہ قبل 22 فروری کو لاپتہ ہو گئی۔ خاتون کے گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کی اور مقامی تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی لیکن خاتون کی بازیابی میں کامیابی نہ ہوسکی۔

    گزشتہ روز مذکورہ خاتون مقامی عدالت میں پیش ہو گئی جہاں اس نے بیان دیا کہ اس نے اسلام کو چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے اور اپنی مرضی سے منیش سے شادی کر لی ہے۔ اس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ اپنے والدین کے گھر نہیں جانا چاہتی جب کہ اب اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او منیش نے اسے زبردستی عدالت میں پیش کرایا اور اپنے حق میں بیان دلوایا جب کہ اس کی عدالت میں پیشی کے وقت پولیس کے کئی سپاہی وہاں موجود تھے جو اس خاتون کو کسی سے بھی ملنے سے روکنے کے لئے عدالت میں آئے تھے۔ عدالت نے خاتون کو اپنے ہندو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ 

  • امریکہ ہمیں تنہاچھوڑکرنہ جائےورنہ افغان طالبان      بڑاماریں گے:بھارتی جرنیلوں کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئیں

    امریکہ ہمیں تنہاچھوڑکرنہ جائےورنہ افغان طالبان بڑاماریں گے:بھارتی جرنیلوں کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئیں

    نئی دہلی :امریکہ افغانستان ہمیں تنہا چھوڑکرنہ جائے ورنہ افغان طالبان بڑا ماریں گے:بھارتی جرنیلوں کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئیں بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بیپن راوت نے کہا ہے کہ بھارت کو امریکا اور نیٹو افواج کے افغانستان سے مجوزہ انخلا کے بعد پیدا ہونے والے خلا کے حوالے سے تحفظات ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جنرل بیپن راوت نے ایک سیکیورٹی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بتایا کہ پریشان کن بات یہ ہے کہ افغانستان سے امریکا اور غیرملکی افواج کے بعد پیدا ہونے والے خلا کی جگہ شرپسند عناصر لے سکتے ہیں البتہ انہوں ایسے کسی ملک کا نام لینے سے گریز کیا جو ان کے خیال میں صورتحال کا فائدہ اٹھا کر ماحول کو بگاڑ سکتے ہیں۔

    بھارتی جرنیلوں کے اس اہم اجلاس میں اس بات کا امکان بھی ظاہرکیا گیا کہ امریکہ اورنیٹو افواج کے جانے کے بعد افغان طالبان بھارتیوں کو بہت ماریں گے اس لیے امریکہ جانے سے پہلے ہمیں تحفظ دینے کی گارنٹی لے

    امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز طویل ترین امریکی جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم مئی سے امریکی فوجیوں کے افغانستان سے انخلا کا عمل شروع ہو جائے گا۔

    امریکی صدر نے امریکی فوجی کی مزید موجودگی کے مطالبے کو مسترد کردیا جہاں مقامی افغان حکومت سمیت چند ماہرین کا ماننا ہے کہ غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان لگ جائے اور قیام امن کے لیے غیرملکی افواج کی موجودگی ضروری ہے۔

    بپن راوت نے کہا کہ ہمیں خدشہ یہ ہے کہ امریکا اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں جو خلا پیدا ہو گا تو شرپسند عناصر اس کا فائدہ نہ اٹھا لیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سب سے بڑا خدشہ غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں عدم استحکام کا ہے جو مقبوضہ کشمیر تک پھیل سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ پاکستان طالبان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کی بدولت افغانستان میں بڑا فائدہ حاصل کر سکتا ہے اور توقع ہے کہ امریکا انخلا کے بعد وہ اہم کردار ادا کریں۔بھارتی فوجی افسر نے کہا کہ بہت سارے لوگ غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کے لیے کوشاں ہیں۔

    2001 میں طالبان کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد بھارت نے افغانستان میں سڑکوں کا جال بچھانے، بجلی گھروں اور یہاں تک کہ اس کی پارلیمنٹ پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔بیپن راوت نے کہا کہ ہندوستان امن کے قیام کے لیے افغانستان کو مزید مدد فراہم کرنے پر خوش ہو گا۔

    واضح رہے کہ افغانستان سے انخلا کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ پچھلی ایک دہائی کے دوران افغانستان میں امریکی مقاصد انتہائی غیر واضح ہو گئے تھے۔