Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آئی پی پیز کو مقررہ وقت پر ادائیگی کرنی ہے یا نہیں ؟ترجمان پاور ڈویژن نے بتا دیا

    آئی پی پیز کو مقررہ وقت پر ادائیگی کرنی ہے یا نہیں ؟ترجمان پاور ڈویژن نے بتا دیا

    آئی پی پیز کو مقررہ وقت پر ادائیگی کرنی ہے یا نہیں ؟ترجمان پاور ڈویژن نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ حکومت معاہدے کے تحت آئی پی پیز کو مقررہ وقت پر ادائیگی کی پابند ہے،

    ترجمان پاور ڈویژن‏ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقررہ وقت پرادائیگی نہ ہوئی تو آئی پی پیز اس تاریخ سے کم شدہ ٹیرف معطل کرے گی ،ابھی ان معاہدوں کو ختم کہنا نہ صرف قبل از وقت ہوگا بلکہ معاہدے کی رو کے بھی منافی ہوگا ،29مارچ کوحبکو،کیپکو اور1994کی پاورپالیسی کے آئی پی پیز کوپہلی قسط کی ادائیگی ہونی تھی کسی بھی ادائیگی سے پہلے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جارہے ہیں ،کوشش ہے کہ تمام ترپبلک فنڈ کے استعمال میں مکمل شفافیت کو برقرار رکھا جائے ،حکومت تمام اداروں بشمول ای سی سی کو اس تمام عمل حصہ بنائے ہوئے ہیں، شفافیت کی روح کیمطابق تمام حقائق ہرسطح پرمہیا کررہے ہیں تاکہ کوئی ابہام نہ رہے، حکومت کے پاس 70 دن کی میعاد ہے جس میں ان آئی پی پیز کو ادائیگی کرکے معاہدے کو آگے بڑھایا جائے گا ،

    پاکستان کے ایک برادرملک نے آئی پی پیز کے خلاف انکوئری رپورٹ کوعوام کے سامنے نہ لانےکی درخواست کردی

    حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

    پاکستان میں بجلی کی پیداوار منافع بخش کاروبار بن گیا۔آئی پی پیز دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگیں۔

     

  • چین کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے:ایران کےساتھ معاہدہ کرکے بھارت کوگیم سے باہرنکال دیا:مبشرلقمان

    چین کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے:ایران کےساتھ معاہدہ کرکے بھارت کوگیم سے باہرنکال دیا:مبشرلقمان

    لاہور:چین کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے:ایران کےساتھ معاہدہ کرکے بھارت کوگیم سے باہرنکال دیا:مبشرلقمان نے ایشیا میں تازہ ترین پیش رفت سے متعلق اہم تجزیہ پیش کردیا

    پاکستان کے سینیئر صحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان جوکہ جنوبی ایشیا ، مشرق وسطیٰ کے امورکے ماہرمانے جاتے ہیں ، انہوں نے خطےکی تازہ ترین صورت حال کوبڑے خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے ، وہ کہتے ہیں کہ چین بڑی حکمت عملی سے آگے کی طرف بڑھ رہا ہے

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ایک طرف بھارت کوامریکہ ، جاپان آسٹریلیا اورایسے ہی امریکی بلاک کے بڑے ملکوں کی حمایت حاصل ہے لیکن اس کے باوجود جس طرح چین نے بھارت کوگیم سے باہرکردیا ہے اس پرچین کوخراج تحسین پیش کرنا چاہیے

    مبشرلقمان نےچین اورایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کے حوالے سے مستقبل میں ہونے والی تبدیلیوں اورآثار کے حوالے سے پیشن گوئی کی کہ اگرچین کا یہ سفرایسے ہی جاری رہا توبھارت کوچین مخالف قوتوں کی مدد بھی نہیں بچا سکے گی

    ان کا کہناتھا کہ ایران کےساتھ معاہدہ کرکے خطےسے بھارتی اثرورسوخ ختم کردیا گیا ہے اوراب بھارت سخت پریشان ہے کہ اس کے ہاتھوں سے ایک دیرینہ دوست کھسک رہاہے

  • آپ کےبلین ٹری منصوبےسےمتاثرہوں:میں بھی بلین ٹری منصوبہ    شروع کرناچاہتا ہوں:محمدبن سلمان کوعمران خان کوفون

    آپ کےبلین ٹری منصوبےسےمتاثرہوں:میں بھی بلین ٹری منصوبہ شروع کرناچاہتا ہوں:محمدبن سلمان کوعمران خان کوفون

    اسلام آباد: آپ کےبلین ٹری منصوبےسےمتاثرہوں:میں بھی بلین ٹری کامنصوبہ شروع کرناچاہتا ہوں:محمدبن سلمان کوعمران خان کوفون ،اطلاعات کے مطابق سعودی فرماں روا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کو فون کرکے پہلے توان کی خیریت دریافت کی اورپھران کے بلین ٹری منصوبے کی بڑی تعریف کی

    ذرائع کےمطابق اس دوران محمد بن سلمان نے فون کرتے ہوئے کہاکہ خان صاحب اللہ آپ کوصحت عطافرمائیں:آپ کی قیادت میں پاکستان ترقی کا سفرجاری رکھے

    اس دوران محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ آپ کے بلین ٹری منصوبے سے بہت متاثرہیں اورسعودی عرب میں اسی انداز سے منصوبہ شروع کرنا چاہتے ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ محمد بن سلمان نے اس سلسلے میں تعاون بھی مانگا ہے اوررہنمائی کی درخواست بھی کی ، وزیراعظم عمران خان نے شہزادہ محمد بن سلمان کوبھرپورتعاون کی یقین دہانی بھی کروائی

     

     

    وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے ٹیلیفون کیا۔ ولی عہد شہزادہ نے وزیر اعظم کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی خیریت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

    انہوں نے حال ہی میں ایک سرجیکل پروسیجرکرایا تھا۔وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں ولی عہد شہزادہ کے ذریعہ اعلان کردہ “گرین سعودی اقدام” اور “گرین مشرق وسطی کے اقدام” کی تعریف کی۔انہوں نے پاکستان کے “10 بلین ٹری سونامی”اقدام پر بھی روشنی ڈالی،جو پورے ملک میں جاری ہے۔

    وزیراعظم نے ماحولیاتی نظام کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اس منصوبے کے ممکنہ فائدہ،دونوں ممالک کے ماحولیاتی اقدامات کے درمیان مشابہت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس شعبے میں دوطرفہ تعاون اور علم کے اشتراک میں اضافہ کی توقع ظاہرکی۔وزیر اعظم عمران خان نے شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم نے پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ قابل بھروسہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اعادہ کیااور ساتھ ہی ساتھ مملکت سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کےلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم اور ولی عہدنے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

    سعودی ولی ولی عہد نے وزیر اعظم کو مستقبل قریب میں سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی، وزیراعظم عمران خان نے یہ دعوت قبول کرلی۔

  • شہبازشریف کون ہوتےہیں مریم کونکالنےوالے: نوازشریف   نے سب  کو لائن حاضرکرلیا

    شہبازشریف کون ہوتےہیں مریم کونکالنےوالے: نوازشریف نے سب کو لائن حاضرکرلیا

    لاہور:شہبازشریف کون ہوتے ہیں مریم کونکالنے والے:نوازشریف نے سب کولائن حاضرکرلیا،اطلاعات کے مطابق شریف فیملی میں اس وقت دودھڑے اپنی اپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں،یہ جنگ اس قدربھڑک اٹھی ہے کہ شہبازشریف مریم نواز کو اورمریم نوازاورنوازشریف شہبازشریف اورحمزہ شہبازکوبرداشت نہیں کررہے

    شریف فیملی میں ہونے والی اس لڑائی کی خبروں کی تصدیق توپارٹی کے اہم رہنما بھی کرچکے ہیں لیکن براہ راست لڑائی اورایک دوسرے کوشسکت دینے کا یہ پہلا واقعہ منظرعام پرآگیا ہے

     

     

    معتبرذرائع کا کہنا ہےکہ ویسے توبہت سے معاملات ہیں شہبازشریف مریم نوازکوسیاست میں نہیں دیکھنا چاہتے اورمریم کو ہی شریف فیملی کی تباہی اورپارٹی کے زوال کا ذمہ دارقراردے رہے ہیں

    اس کے ساتھ ساتھ پچھلے دوسال سے مریم نوازجوبھی سیاسی سرگرمیاں کررہی ہیں وہ اپنے چچا شہبازشریف اورکزن حمزہ شہبازکے ساتھ ساتھ کئی بڑے پارٹی رہنماوں کو بائی پاس کرتے ہوئے کررہی ہیں

    ان سرگرمیوں کی وجہ سے مریم نواز تواپنے آپ کو سوشل میڈیا پرآنے اورحکومت اوراداروں کے خلاف بیان بازی کی وجہ سے مقبول تصورکرتی ہیں لیکن شہبازشریف مریم نواز کے ان رویوں کو خاندان ، پارٹی اورملکی سیاست کے لیے زہرقاتل سمجھتے ہیں

     

    ویسے تو بہت سے ایسی اطلاعات ہیں کہ شہبازشریف اورحمزہ شہبازمریم نوازکوسیاست سے باہردیکھنا چاہتے ہیں لیکن چند اہم وجوہات میں سے پی ڈی ایم اتحاد کی وجہ سے شہبازشریف کچھ زیادہ ہی مریم نواز سے تنگ آچکے تھے

    دوسری طرف مریم نوازبھی اپنے چچا اورکزن کوبیک فٹ پردیکھنا چاہتی ہیں اورمریم نواز کی یہ خواہش رہی ہے کہ شہبازشریف اورحمزہ شہبازاس کے تابعداربن کررہیں ، یہی وجہ ہے کہ مریم نوازاپنے فیصلوں میں کبھی بھی شہبازشریف اورحمزہ شہبازکودخل کی اجازت نہین دیتیں

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف بھی شہبازشریف اورحمزہ شہبازکومریم کوفالو کرنے پرخوش ہیں اورمیاں نوازشریف کا خیال اورعزم ہے کہ اس وقت ایک ہی رستہ ہے جس سے حکومت اوراداروں کو جھکایا جاسکتا ہے یا بلیک میل کیا جاسکتا ہے اوروہ راستہ اندازجو مریم نوازنے اپنایا ہے درست ہے لیکن یہ شہبازشریف اورحمزہ کوگوارا نہیں

    چند دن پہلے نوازشریف کے ساتھ ایک ویڈیولنک میٹنگ میں حمزہ شہبازاورمریم نواز کے درمیان جولڑائی ہوئی اس نے بھی شریف فیملی کو بہت نقصان پہچایا

    اس تاثرکوزائل کرنے کے لیے حمزہ اورمریم نواز کو مولانا فضل الرحمن کے پاس بٹھا کرتصویربھی کھینچوائی گئی تاکہ یہ تاثردیا جاسکے کہ لڑائی اورتنازعے کی خبریں‌ بے بنیاد تھیں ، یہ تواکھٹے بیٹھے ہوئے ہیں

    شریف فیملی کے درمیان تازہ اختلاف اس وقت شروع ہوا جب شہبازشریف نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لیے ایک بورڈ تشکیل دیا جس میں سے رانا ثنااللہ ، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اورپرویزرشید کی تائید کے باوجود مریم نواز کو نکال دیا ،

    اس بورڈ کی تشکیل کی خبروں نے اس قدرشریف فیملی اورپارٹی کے اندراختلافات کوحقیقت میں بدلا کہ ہرکسی کویقین ہوگیا کہ واقعی دال میں کچھ کالا ضرور ہے

    دوسری طرف شہباز شریف کا یہ فیصلہ مریم نواز،احسن اقبال،پرویز رشید،شاہد خاقان عباسی ، رانا ثنااللہ اورلندن میں موجود میاں نوازشریف پرگراں گزرا کہ میاں نوازشریف نے ایک اہم اجلاس بلا لیا ہے جس میں امکان یہی ہےکہ شہبازشریف کے فیصلے کوکالعدم قراردے کراس میں مریم نواز کوشامل کیا جائے گا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہازشریف اورحمزہ شہباز نے اس ممکنہ ردعمل کے جواب میں اپنی حکمت عملی تیارکرلی ہے

    جس کے بعد ان خبروں کی تصدیق ہوجائے گی کہ شریف فیملی اس وقت مریم نوازکی وجہ سے دوحصوں میں تقسیم ہوگئی ہے اورآنے والے دنوں میں پارٹی بھی دوحصوں میں تقسیم ہوتے نظرآرہی ہے

  • صدرمملکت عارف علوی اوروزیردفاع پرویزخٹک بھی کرونا کا شکارہوگئے

    صدرمملکت عارف علوی اوروزیردفاع پرویزخٹک بھی کرونا کا شکارہوگئے

    اسلام آباد:صدرمملکت عارف علوی اوروزیردفاع پرویزخٹک بھی کرونا کا شکارہوگئے،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس نے بڑوں بڑوں کواپنی لپیٹ میں لینے لگا پہلے وزیراعظم عمران خان تواب صدرمملکت عارف علوی بھی کرونا کا شکارہوگئے ہیں

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق صدرمملکت کی طبعیت پچھلے دوتین دے سے قدرے بہترنہیں تھی تواس پرانہوں‌ نے کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا

    اطلاعات یہ ہیں کہ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد یہ خبرعام ہوگئی کہ صدرمملکت بھی کرونا کا شکارہوگئے ہیں

    دوسری طرف یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صدرمملکت عارف علوی کرونا ویکسین کی پہلی خوراک بھی لے چکے ہیں

    دوسری طرف وزیردفاع پرویزخٹک بھی کرونا وائرس کا شکارہوگئے ہیں دونوں اہم رہنماوں نے اپنے آپ کومحدود کرلیا ہے اوریہ بھی کہا جارہاہےکہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لوگوں سے ملنا جلنا چھوڑ دیا ہے

    دوسری طرف یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ 25 مارچ کی پریڈ میں یہ دونوں اہم شخصیات موجود تھیں ۔

    ادھر اس حوالے سے ایک وارننگ نظرآرہی ہے سوشل میڈیا پراس وقت بہت زیادہ بحث جاری ہےکہ 25 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے دن صدر نے ایوارڈ بھی دیئے تھے جس جس اداکار یا اداکارہ نے ان سے ایوارڈ لیے کہیں یہ توکرونا کا شکارنہیں ہوگئے:؟

    اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ ان تمام شخصیات کو بھی کروناٹیسٹ کروانا چاہیے جنہوں نے عارف علوی سے ایوارڈ لیے

    یاد رہےکہ چند دن پہلے وزیراعظم خاتون اول بشریٰ بی بی بھی کرونا وائرس کے شکارہوگئے تھے ، جس کے بعد ان کا علاج معالجہ جاری ہے اوروہ علاج سے بہتر پرہیز کے فارمولے پرعمل کررہے ہیں

  • وزیراعظم عمران خان کا اہم ترین وزیر کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان کا اہم ترین وزیر کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان کا اہم ترین وزیر کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سییٹ کا الیکشن ہارنے کے بعد قسمت حفیظ شیخ کا ساتھ چھوڑ گئی

    وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ سے وزارت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، اطلاعات کے مطابق حماد اظہر کو نیا وزیر خزانہ مقرر کیا جائے گا، حفیظ شیخ کو اسد عمر کی جانب سے استعفیٰ کے بعد مشیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا، سینیٹ الیکشن میں امیدوار بننے پر حفیظ شیخ پر کڑی تنقید کی گئی تھی اور سیاسی جماعتوں نے اسے آئی ایم ایف کا امیدوار قرار دیا تھا،

    وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

    حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

    حفیظ شیخ کی کارکردگی پر لاہور ہائیکورٹ نے بھی اعتراض کیا تھا، لاہور ہائی کورٹ میں مشیروں اور معاون خصوصی کی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی تب لاہور ہائیکورٹ نے حفیظ شیخ کے بارے میں ریمارکس دیئے تھے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے استفسار کیا کہ حفیظ شیخ نے کتنا ٹیکس دیا؟ صرف کتابوں میں لکھنے سے جمہوریت نہیں آئے گی،اچھے معاشرے میں ناکامی پر خود استعفے دے دیئے جاتے ہیں ،کیا حفیظ شیخ کی ناکامی کے بعد حکومت کو کوئی اور اچھا معیشت دان نہیں ملا ؟کیا جمہوریت میں ناکامی کے بعد بھی ایسے لوگوں کو رکھناضروری ہے ؟یہ لوگ صرف وزیراعظم کو رائے دے سکتے ہیں،یہ لوگ کابینہ میں شرکت نہیں کر سکتے ،

  • سعودی حکمرانوں کو خط کا جواب وزیراعظم کو کیسے ملا؟ سب حیران

    سعودی حکمرانوں کو خط کا جواب وزیراعظم کو کیسے ملا؟ سب حیران

    سعودی حکمرانوں کو خط کا جواب وزیراعظم کو کیسے ملا؟ سب حیران
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کیا ہے

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق دریافت کیا ،دونوں رہنماوَں نے خطےکی صورتحال،باہمی تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا سعودی عرب نے بلین ٹری سونامی منصوبےمیں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا،ٹیلی فونک گفتگو میں عہد کیا گیا کہ پاکستان اورسعودی عرب ماحولیاتی منصوبوں پرمل کرکام کریں گے،وزیراعظم عمران‌ خان نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا

    سعودی ولی عہد اور وزیراعظم عمران خان کے مابین طویل عرصے بعد یہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،سعودی عرب کی جانب سے قرضے کی واپسی کی وجہ سے پاک سعودی تعلقات میں تناؤ آیا تھا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ایک بیان دیا تھا جس کی وجہ سے سعودی عرب نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا تا ہم بعد ازاں دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مزید تناؤ کی بجائے ٹھہراؤ آ گیا تھا، آج وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو خط لکھا تو ولی عہد نے جوابا وزیراعظم عمران خان کو فون کیا

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خط لکھا ہے وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے سعودی عرب میں 10 ارب اور خطے میں 50 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف کی ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے، 2014سے 2018 کے دوران ہم نے ایک ارب درخت لگائے،2023تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے، 15فیصد زمینی اور 10 فیصد سمندری سطح پر پودے لگائیں گے، منصوبے سے ایکو ٹورازم کو فروغ اور ملازمتیں پیدا ہوں گی، 2030تک60 فیصد انرجی کو کلین انرجی پر شفٹ کررہے ہیں، سولر، ہوا اور پانی سے بجلی بنانے کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں،سعودی عرب کے گرین منصوبے کی حمایت کرتے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں،

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

    سعودی عرب کے بادشاہ نے بھی 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ،سعودی عرب کی حکومت نے ماحول کو صاف اور آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کے دوران مختلف شہروں میں ایک کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات، آبی وسائل اور زراعت نے 40 لاکھ پودے فوری طورپر لگانے، 70 لاکھ پودوں کے بیج بونے اور 60 ہزار ہیکٹرزرعی اراضی واگزار کرانے کا اعلان کیا ہے۔

  • جماعت اسلامی کی بھی باری آ گئی، قیادت پر مقدمہ درج

    جماعت اسلامی کی بھی باری آ گئی، قیادت پر مقدمہ درج

    جماعت اسلامی کی بھی باری آ گئی، قیادت پر مقدمہ درج
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کی بھی باری آ گئی،جماعت اسلامی کی قیادت کے خلاف بھی مقدرمہ درج کر لیا گیا

    راولپنڈی لیاقت باغ میں جلسہ کرنے پرجماعت اسلامی رہنماوَں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،مقدمہ تھانہ بنی میں وبائی امراض اورساوَنڈ ایکٹ پنجاب کے تحت درج کیا گیا ،مقدمےمیں جلسے کے آرگنائزراورقیادت کونامزد کیا گیا ہے مقدمے میں ٹینٹ،ساوَنڈ سسٹم اوردیگرسروسزفراہم کرنےوالوں کوبھی نامزد کیا گیا ہے،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما رضا احمد شاہ نے جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی،کورونا کے بڑھتے کیسزکے باعث جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا تھا،

    واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے گزشتہ روز لیاقت باغ میں جلسہ کیا تھا، جلسہ کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا تھا کہ راولپنڈی اور کراچی، ملک کے دو انتہائی کونوں میں جماعت اسلامی کی آواز پر عوام نےلبیک کہا ہے۔ مفاداتی اور مقدماتی سیاست کےبجائے جماعت اسلامی عوامی سیاست کر رہی ہے، لوگوں کے دل کی آواز بنی ہے۔ ایک اسلامی و خوشحال پاکستان کےلیے جدوجہد جاری رہےگی

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لیاقت باغ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تین مارشل لاز اور چند خاندانوں نے قوم کے 73 سال ضائع کردیے ۔ بے ضمیر اور وطن فروش طبقہ نے اپنےمفادات کی خاطر قائد کے پاکستان کو زبان ، نسل اور مسالک کی بنیاد پر تقسیم کیا ہواہے ۔پی ٹی آئی ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک تکون اور اپنی اپنی باریوں کے منتظر ہیں۔ عوام کو نوید سناتاہوں اندھیری رات ختم ہونے والی ہے ۔ اب ملک میں خاندانوں کی سیاست نہیں چلے گی ۔ حکومت نے رمضان سے قبل چینی ، گھی مزید مہنگے کردیے ۔ جو بجلی استعمال کرتاہے اس پر مہینہ کے آخر میں آسمانی بجلی گرتی ہے ۔ بھارت سے پیار کی پینگیں بڑھانے کی کوششیں کرنے والوں کو واضح کردینا چاہتے ہیں کہ جب تک مقبوضہ کشمیر میں ایک بھارتی فوجی بھی موجود ہے ، نئی دہلی سے دوستی نہیں ہوسکتی ۔ ظلم و جبر ، کرپشن کے نظام کو جماعت اسلامی تبدیل کر سکتی ہے ۔ ہم وہی نظام لانا چاہتے ہیں جو اللہ نے
    انسانیت کو دیاہے ۔ جماعت اسلامی عدالتوں میں قرآن ، تعلیمی اداروں میں یکساں نظام تعلیم لاناچاہتی ہے ۔ عوام نے ہمیں موقع دیا تو غریب کا مفت علاج ہوگا ۔ نوجوانوں کو روزگار ملے گا

  • وزیراعظم کا سعودی حکمرانوں کو خط، کیا لکھ دیا؟

    وزیراعظم کا سعودی حکمرانوں کو خط، کیا لکھ دیا؟

    وزیراعظم کا سعودی حکمرانوں کو خط، کیا لکھ دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خط لکھا ہے

    وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے سعودی عرب میں 10 ارب اور خطے میں 50 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف کی ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے، 2014سے 2018 کے دوران ہم نے ایک ارب درخت لگائے،2023تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے، 15فیصد زمینی اور 10 فیصد سمندری سطح پر پودے لگائیں گے، منصوبے سے ایکو ٹورازم کو فروغ اور ملازمتیں پیدا ہوں گی، 2030تک60 فیصد انرجی کو کلین انرجی پر شفٹ کررہے ہیں، سولر، ہوا اور پانی سے بجلی بنانے کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں،سعودی عرب کے گرین منصوبے کی حمایت کرتے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں،

    جنوری سے پہلے ٹرمپ،اسرائیل اور سعودی عرب کا کھیل تیار، مبشر لقمان کی زبانی تہلکہ خیز انکشافات

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

    سعودی عرب کے بادشاہ نے بھی 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ،سعودی عرب کی حکومت نے ماحول کو صاف اور آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کے دوران مختلف شہروں میں ایک کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات، آبی وسائل اور زراعت نے 40 لاکھ پودے فوری طورپر لگانے، 70 لاکھ پودوں کے بیج بونے اور 60 ہزار ہیکٹرزرعی اراضی واگزار کرانے کا اعلان کیا ہے۔

  • عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اور اس کے ساتھ ہی جاﺅں گا،شیخ رشید

    عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اور اس کے ساتھ ہی جاﺅں گا،شیخ رشید

    عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اور اس کے ساتھ ہی جاﺅں گا،شیخ رشید
    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی راہیں جدا ہو چکیں،

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو جلد کنٹرول کرلیا جائے گا، کابینہ میں ردوبدل ہوتی رہتی ہے،میں یہیں ہوں،وزیر وزیر ہوتا ہے،چاہے اس وزارت میں ہو یاا س وزارت میں ۔عمران خان نے وزرا سے کہاکم وقت ہے کام کریں،لاک ڈاؤن لگانا میرا نہیں این سی اوسی کاکام ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں میڈیاسٹی بنانے جا رہے ہیں،اسمبلیوں میں آئیِں،عمران خان آپ سےنہیں جانے والا،یہ اپوزیشن کی نااہلی ہے اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں،مہنگائی ہے تسلیم کرتے ہیں لیکن بہت جلد معاملات ٹھیک ہو جائیں گے،

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست کا کپتان ہے اور اس کے ساتھ کھڑا ہوں،عمران خان جہاں کہیں گے وہیں کھیلوں گا،عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اور اس کے ساتھ ہی جاﺅں گا،یہ سارے لوگ عمران خان کیخلاف کھڑے ہوئے ٹائیں ٹائیں فش ہو گئے ،کپتان کے خلاف کھڑی ہونے والی اپوزیشن ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی ۔ کورونا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، کسی کی وزارت میں مداخلت نہیں کرتا،عمران خان جہاں کہیں گے وہاں کھیلوں گا،

    وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد شیخ رشید نے سنائی صوبائی ملازمین کو بھی خوشخبری

    مولانا "گھیرے” میں آ گئے، وہ سلوک کروں گا کہ دنیا یاد رکھے گی، شیخ رشید

    آصف زرداری کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی،یہ ضیاءالحق کا نام کیوں نہیں لیتے،شیخ رشید برس پڑے

    مولانا فضل الرحمان فساد کی جڑ،شیخ رشید نے بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

    میری خواہش ہے درمیانی راستہ،بلاول کے استعفوں کے بیان پر شیخ رشید کا کیا آیا ردعمل؟

    وزیر داخلہ شیخ رشید سے ایسے افسران کی ملاقات کی ن لیگی قیادت نے سر پکڑ لیا

    وزیر داخلہ کا چارج لیتے ہیں شیخ رشید کا نواز شریف کو پیغام، بڑا اعلان کر دیا

    شیخ رشید احمد نے عوام کوسنائی خوشخبری، نواز شریف بارے کیا کہا؟

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اصل فیصلہ مولانا کا ہے آگے چلیں آپ عمران خان کو نہیں بھیج سکتے ،یہاں 14،14 ماہ میں حکومتیں ختم ہوئی ہیں ، یہ کہہ رہے تھے الیکشن نہیں لڑیں گے انہوں نے ضمنی الیکشن لڑا، انتخابی اصلاحات کیلئے قومی اسمبلی میں بیٹھ کربات کرنا ہو گی،پی ڈی ایم کابکھرنا اپوزیشن کی نااہلی عیاں کرتاہے،عمران خان کو ہٹانے والے خود پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ میرا اپوزیشن لیڈر تیرا اپوزیشن لیڈر کرتے کرتے ان کا کام ہوگیا، عمران خان کے خلاف کھڑی اپوزیشن ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ہے، ایف آئی اے میں 20،20سال سے بیٹھے افسران کو تبدیل کریں گے،