Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری، 140 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم

    انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری، 140 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم

    اسلام آباد:‏انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری، 140 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم ،اطلاعات کے مطابق ‏صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021ء جاری کردیا، ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے حکومت کو ڈیڑھ سو ارب روپے کی آمدنی ہوگی

    حکومت نے صدارتی آرڈی ننس کے ذریعے 150 سو ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرکے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کردی۔
    ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے لیے صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021ء جاری کردیا جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اس صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس قوانین میں 75 سے زائد ترامیم کی گئی ہیں۔

    شوکت خانم میموریل ٹرسٹ، شریف ٹرسٹ، عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ ،لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز،پاکستان سویٹ ہوم اینجلز اینڈ فیریز پیلس،سردار ٹرسٹ آئی ہسپتال لاہور، الشفاء آئی ٹرسٹ اسپتال، عزیز تابا فاؤنڈیشن، شریف ٹرسٹ، دی کڈنی سنٹر پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ، پاکستان ڈس ایبل فاونڈیشن، سپریم کور ٹ آف پاکستان دیامر مہمند فنڈ، دعوت ہدیہ کراچی سمیت 62 اداروں کو حاصل ٹیکس چھوٹ برقرار  رکھی گئی ہے اور ان 62 اداروں کو ٹیکس کریڈٹ کی سہولت دے دی گئی ہے۔

    اس آرڈی ننس کے ذریعے کاروباری مقامات پر این ٹی این یا بزنس کارڈ آویزاں کرنے کو بھی لازمی قراردے دیا گیا ہے اوراین ٹی این آویزاں نہ کرنے پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

    اس صدارتی آرڈیننس کے بعد فریش گریجویٹس کو حاصل ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پی سی بی سمیت کھیلوں کی تمام تنظیموں کی ٹیکس چھوٹ ٹیکس کریڈٹ میں تبدیل کردی گئی ہے اور فلم انڈسٹری کے لیے ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی ہے۔

    صدارتی آرڈیننس کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں بھی ترامیم کی گئی ہیں جس کے تحت کلاس 29 سی ذیلی کلاز بی ختم کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سیکشن 64 سی بھی ختم کردی گئی ہے جس سے فریش گریجویٹ کو ملازمت دینے پر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ہے اسی طرح سیکشن 65 سی بھی ختم کردی ہے اس سیکشنز کے ختم کرنے سے ان لسٹ منٹ پر حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی ہے۔

    آرڈیننس کے ذریعے ایک نئی شق 65 بھی شامل کی گئی ہے جس کے ذریعے کول مائننگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں  اورسندھ میں پاور پراجیکٹس کو سپلائی ہونے والے کوئلے کو سو فیصد ٹیکس کریڈٹ کی سہولت دی گئی ہے۔

    اسی طرح سیکشن دو کی کلاز 62 اے کے تحت ٹیکس ائیر میں آئی ٹی کے شعبے میں اسٹارٹ اپ بزنس کی تعریف وضع کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی جانب سے جس ٹیکس ائیر میں اسٹارٹ اپ کو سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہوگا اس ٹیکس ائیر اور اس کے بعد اگلے دو ٹیکس ائیر انہیں بھی ٹیکس کریڈٹ کی سہولت ملے گی اور کمپیوٹر سافٹ ویئر، آئی ٹی سروسز اور آئی ٹی سے متعلقہ سروسز کی فراہمی سے حاصل ہونے والی آمدنی کو بھی تیس جون 2025ء تک سوفیصد ٹیکس کریڈٹ کی سہولت ہوگی لیکن اس کے لیے  کمپیوٹر سافٹ ویئر اور آئی ٹی سروسز اور آئی ٹی سے متعلقہ سروسز کی فراہمی سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 80 فیصد غیر ملکی زرمبادلہ کی صورت میں معمول کے بینکنگ چینل سے پاکستان لانا ہوگا۔

    اس کے علاوہ ایک اور نئی شق شامل کی گئی ہے جس کے ذریعے آئی ٹی سروسز اور آئی ٹی سے متعلقہ سروسز کی تعریف وضع کرکے بتایا گیا ہے کہ کونسی سروسز آئی ٹی اور آئی ٹی سے متعلقہ زمرے میں آتی ہیں۔ ان میں سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، سافٹ ویئرمینٹی ننس، سسٹم انٹی گریشن، ویب ڈیزائننگ، ویب ڈویلپمنٹ، ویب ہوسٹنگ، نیٹ ورک ڈیزائننگ، ان بونڈ، آوٹ بونڈ کال سنٹرز، میڈیکل ٹرانسکرپشن، ریموٹ مانیٹرنگ، گرافک ڈیزائننگ، اکاؤنٹنگ سروسز، ایچ آر سروسز، ٹیلی میڈیسن سنٹرز، ڈیٹا انٹری آپریشنز، مقامی سطح پر پروڈیوس کردہ ٹیلی ویژن پروگرام، انشورنس کلیم پراسیسنگ سمیت دیگر سروسز شامل ہیں۔

    اس آرڈیننس کے ذریعے سو فیصد ٹیکس کریڈٹ کی سہولت حاصل کرنے کے لیے شرائط پوری کرنا ہوں گی جس کے تحت انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانا ہوں گے اور جہاں جو ٹیکس کٹوتی بنتی ہوگی وہ ٹیکس کٹوتی کرواکر جمع کروائی گئی ہونا ضروری ہے۔ علاوہ ازیں ٹیکس ایئر کا ودہولڈنگ ٹیکس اسٹیٹمنٹ جمع کروانا ہوگا۔ اسی طرح متعلقہ ٹیکس پیریڈ کے لیے سیلز ٹیکس گوشوارے بھی جمع کروانا ہوں گے۔

  • امریکہ نےافغانستان سےفوج واپس بلانےسےانکارکرکےخطے کےلیےخطرے کی گھنٹی بجادی

    امریکہ نےافغانستان سےفوج واپس بلانےسےانکارکرکےخطے کےلیےخطرے کی گھنٹی بجادی

    واشنگٹن :امریکہ نےافغانستان سےفوج واپس بلانےسےانکارکرکےخطے کےلیےخطرے کی گھنٹی بجادی،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے افغانستان سے فوج واپس بلانے کی حتمی تاریخ دینے سے انکار کر دیا۔امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ اگلے سال افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی نہیں دیکھ رہا۔

    امریکی صدرجوبائیڈن نے پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے لیے یکم مئی کی ڈیڈ لائن پر عمل مشکل ہے، افغانستان سے محفوظ اور منظم طریقے سے فوج واپس لائیں گے،

     

    امریکی صدرجوبائیڈن نے پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں طویل عرصہ تک فوج رکھنا میرے عزائم میں نہیں ہے،صدر بائیڈن نے افغانستان سے فوج واپس بلانے کی حتمی تاریخ دینے سے انکار کر دیا۔اگلے سال افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی نہیں دیکھ رہا۔

    امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی ہے،شمالی کوریا نے کشیدگی بڑھانے کا قدم اٹھایا تو اس کا ردعمل دیا جائے گا،شمالی کوریا کے معاملے پر اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں۔

    امریکی صدرجوبائیڈن نے پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صدر شی پر واضح کر دیا امریکا چین کے ساتھ محاز آرائی نہیں چاہتا،مستقبل پر بات کرنے کے لیے تمام جمہوری ملکوں کے اتحاد کو بلاؤں گا،تائیوان، جنوبی بحیرہ چین اور دیگر ایشوز پر امریکا اور اتحادی چین کا محاسبہ کریں گے۔

    صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ سخت مقابلہ دیکھ رہا ہوں، مقابلے کے لیے ہمیں سرمایہ کاری بڑھانا ہوگی، چین گلوبل لیڈر بننے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن میرے ہوتے ایسا ہو نہیں سکتا، سنکیانگ کے یغوروں کے ساتھ اور ہانگ کانگ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر بات کرنے سے نہیں رکوں گا۔

  • دنیا کوبتادیا ہے:مذاکرات ہوں یاسفارتکاری:پہلےکشمیرباقی بعد میں:چیئرمین کشمیرکمیٹی نےاعلان کردیا

    دنیا کوبتادیا ہے:مذاکرات ہوں یاسفارتکاری:پہلےکشمیرباقی بعد میں:چیئرمین کشمیرکمیٹی نےاعلان کردیا

    اسلام آباد : دنیا کو بتادیا ہے:مذاکرات ہوں یا سفارتکاری:پہلے کشمیرباقی بعد میں بات ہوگی:چیئرمین کشمیرکمیٹی نے اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہربار آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت سے روابط ہو سکتے ہیں، لیکن اُس کے لیے ہمارا ایک شرط ہے اوروہ شرط اول یہ ہے کہ پہلے کشمیر پربات ہوگی اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ جب تک مقبوضہ کشمیر کا 5 اگست 2019 سے پہلے والا سٹیٹس بحال نہیں کیا جاتا، بھارت سے کوئی بات چیت ممکن نہیں، بھارت سے جو بھی بات ہو گی، اس کا محور کشمیر ہو گا۔

    چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریارآفریدی نے کہا کہ کشمیر کے بغیر بھارت کے ساتھ روابط قائم کرنے کا ہم سوچ بھی نہیں سکتا، ہمارا موقف بھارت پر واضح ہے۔

    شہریارآفریدی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کی بات کرتا ہے ، اورمعاملات کوبات چیت کے ذریعے حل کرنے پرزوردیتا ہے

    چیئرمین کشمیرکمیٹی نے کہا کہ دنیا کو بتا دیا ہےکہ اگروہ بھارت سے مذاکرات کے خواہاں ہیں تو پہلے مسئلہ کشمیرپربات ہوگی

  • ایران نےاسرائیلی بحری جہازپرمیزائل سےحملہ کردیا

    ایران نےاسرائیلی بحری جہازپرمیزائل سےحملہ کردیا

    تہران :ایران نےاسرائیلی بحری جہازپرمیزائل سے حملہ کردیا،اطلاعات کے مطابق اس وقت یہ خبریں بڑی تیزی سے گردش کررہی ہیں کہ بحیرہ عرب میں سے ایک اسرائیل بحری جہازپرایرانی نیوی نے میزائل حملہ کردیا ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایرانی اوراسرائیلی میڈیا میں‌بھی یہ خبریں بریکنگ کے طورپرچل رہی ہیں کہ بھارت کی طرف رواں دوان ایک اسرائیلی بحری جہاز پرایرانی نیوی نے میزائل داغا ہے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میزائل حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات توابھی موصول نہیں ہوسکیں تاہم اسرائیلی حکومت ایران کے اس عمل پرسخت ردعمل دینے کے لیے تیار ہے

    یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی اسرائیلی حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ خليج عمان ميں اسرائيل کے مال بردار بحری جہاز پر ایران نے میزائل حملہ کیا ہے ، جسے ایران نے مسترد کردیا تھا

  • نیب نے مریم نواز کی عدالت میں پیشی ملتوی کرکےدہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی

    نیب نے مریم نواز کی عدالت میں پیشی ملتوی کرکےدہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی

    لاہور:نیب نے مریم نواز کی عدالت میں پیشی ملتوی کرکےدہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی ،اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی ملتوی کر دی۔

    معتبرذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں کویہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں‌کہ مریم نوازپیشی کے موقع پرتوڑپھوڑاوربڑے پیمانے پردہشت گردانہ شرارت کا خوفناک منصوبہ بنا چکی تھیں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کےلیے رانا ثناللہ کی طرف سے بھرپورتعاون حاصل تھا

    ادھرمعترذرائع نے یہ بھی دعویٰ‌کیا ہےکہ سیکورٹی اداروں نے نیب کو یہ اطلاع دی تھی کہ مریم نوازنے کئی لوگوں کونیب کے دفترمیں‌گھس کرریکارڈ کوقبضے میں لینے اور پھراسے جلانے کا حکم بھی دے رکھا تھا

    ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مریم نوازہرطرف ناکامی کے بعد اورخاص کرڈسکہ الیکشن میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سخت مشتعل تھیں اورنیب عدالت میں پیشی کے وقت نیب عملے کوجانی نقصان پہنچانے کا بھی منصوبہ بنا چکی تھیں تاکہ حکومت کے لیے ایسی مشکلات پیدا کی جائیں کہ حکومت کا چلنا مشکل ہوجائے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز اورنوازشریف کی طرف سے یہ فیصلہ ہوچکا تھا کہ نیب عدالت میں پیشی کے موقع پرایسا گھناونا کھیل کھیلا جائے کہ ادارے بھی توبہ توبہ کراٹھیں

    دوسری طرف نیب نے سیکورٹی اداروں کی اطلاع کے پیش نظرکل کی پیشی ملتوی کردی ہے اورمریم نوازکے خطرناک ، دہشت، شرارت، مخاصمت اورنفرت کے منصوبے کوناکام کردیا ہے

    نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو 26 مارچ کو عدالت طلب کر رکھا تھا اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم کی عدالت پیشی کے موقع پر کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • ڈسکہ ضمنی الیکشن فیصلہ،سپریم کورٹ کےکیخلاف مہم:  نوازشریف اورمریم نے عدلیہ پرحملے کی پھرتاریخ دہرادی

    ڈسکہ ضمنی الیکشن فیصلہ،سپریم کورٹ کےکیخلاف مہم: نوازشریف اورمریم نے عدلیہ پرحملے کی پھرتاریخ دہرادی

    اسلام آباد:ڈسکہ ضمنی الیکشن کافیصلہ، سپریم کورٹ کےکیخلاف مہم: نوازشریف اورمریم نے عدلیہ پرحملے کی پھرتاریخ دہرادی،اطلاعات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے جج کے خلاف ٹویٹر پر مہم چلائی گئی۔

    ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم میں بینچ میں شامل جج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی، جن ٹویٹر اکاؤنٹ سے مہم چلائی جارہی ہے بیشتر کو مریم نواز فالو کرتی ہیں۔

    دوسری طرف ن لیگی حلقوں کی طرف سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ نوازشریف سپریم کورٹ کے اس فیصلے پربہت زیادہ مشتعل ہیں اوروہ میڈیا کے ذریعے سخت ردعمل دینا چاہتے تھے لیکن پھران کوساتھیوں نے روک دیا کہ عوام اس کو قبول نہیں کریں گے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نوازشریف کا سوشل میڈیا سیل بھی اس وقت بہت ایکٹو ہے اوروہ پاکستان میں ن لیگی سوشل میڈیا نیٹ ورک کومسلسل ہدایات دے رہا ہے

     

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این اے75ڈسکہ میں 10اپریل کو ہونیوالی پولنگ روک دی اور حکم امتناع جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے 10اپریل کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔

    دوسری طرف اس وقت پاکستان بھرسے ن لیگ کی طرف سے سپریم کورٹ کے خلاف انتہائی گھٹیا مہم پرسخت ردعمل آرہا ہے اورن لیگ کی سابقہ روایات کو سامنے رکھتے ہوئے اسے اس معاشرے میں عدم برداشت کا ذمہ دارقراردے رہے ہیں‌

    ادھر اس حوالے سے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا تھا کہ عدالتوں، ججز کے خلاف ذاتی سطح پر مہم چلانا افسوسناک ہے، عدلیہ اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے۔

    شہباز گل نے کہا کہ کسی فیصلے پر اعتراض ہے تو تنقید کا حق ضرور ہے، مریم نواز تشدد اور عدم برداشت کی سیاست کررہی ہے، کل ہائیکورٹ نے ضمانت دی اچھی بات ہے ملنا چاہیے، ڈسکہ الیکشن پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو اس کے خلاف ٹرینڈ چلا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی فیصلہ ان کے خلاف ہو تو مہم چلاتے ہیں، یہ طریقہ نہیں چل سکتا، آپ کو عدالتوں کا احترام کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ اور وزیر قانون سے درخواست کروں گا مہم پر فوری ایکشن لیا جائے۔

     

    یاد رہے کہ کل ہی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ن لیگ پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے یوسف رضاگیلانی کی درخواست مسترد کیے جانے پرعدالت کوغلط نہیں کہیں گے اورنہ ہی ن لیگ کی طرح اگرفیصلہ خلاف آئے توعدالتوں پرحملے نہیں کریں گے

    آج پھرن لیگ نے اپنی تاریخ دہراتے ہوئے سپریم کورٹ کے معزز ججز کے خلاف انتہائی گھٹیا مہم شروع کردی ہے ، جسے لندن سے نوازشریف کا میڈیا سیل اورپاکستان میں مریم نوازکی ٹیم چلارہی ہے

  • آرمی چیف سےسعودی جنرل فہدبن عبداللہ کی ملاقات حرمین شریفین کی حفاظت کےلیےخدمات پرپاک فوج کوسلام

    آرمی چیف سےسعودی جنرل فہدبن عبداللہ کی ملاقات حرمین شریفین کی حفاظت کےلیےخدمات پرپاک فوج کوسلام

    راولپنڈی:آرمی چیف سےسعودی جنرل فہد بن عبداللہ کی ملاقات:پاک فوج کی حرمین شریفین کی حفاظت کےلیےخدمات پرخراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی برادر ملک سعودی عرب سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات پاکستان کے دورہ پر آئے سعودی بری فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل فہد بن عبداللہ کیساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں خطے کی سیکوریٹی کی صورتحال، دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سیکیورٹی اور ملٹری ٹریننگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ نے پاکستان آرمی کی خطے میں امن اور افغان امن عمل کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

  • قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کی منزل کے حصول کے لیے پرعزم ہیں،وزیراعظم

    قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کی منزل کے حصول کے لیے پرعزم ہیں،وزیراعظم

    قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کی منزل کے حصول کے لیے پرعزم ہیں،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کی مناسبت سے پریڈ کے انعقاد پر تینوں مسلح افواج کومبارک باد دی ہے

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پریڈ میں شریک دوست ممالک کی افواج کے دستوں نے اعلیٰ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کی ثقافت کوگلدستہ بنا کر پیش کیا گیا،پریڈ میں مسلح افواج ، نیوی اور فضائیہ کی شاندار کارکردگی کی جھلک پوری دنیا نے دیکھی، قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کی منزل کے حصول کے لیے پرعزم ہیں،

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی صدر عارف علوی کو خط میں دیا اہم پیغام

    تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان زیادہ دوری نہیں،گورنر سندھ

    یوم پاکستان پر سفیر پاکستان،وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کو دیا اہم پیغام

    یوم پاکستان پر شیخ رشید و دیگر وزرا کے اہم پیغام

    یوم پاکستان پر ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے

    اسلام آباد میں شکرپڑیاں گراؤنڈ میں یوم پاکستان پریڈ منعقد کی گئی .تقریب میں سول ،فوجی قیادت اور غیرملکی شخصیات نے شرکت کی پریڈمیں چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وفود شریک ہوئے قومی ہیروزکوخراج تحسین،21توپوں کی سلامی پیش کی گئی ،پریڈ میں تینوں مسلح افواج اور سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے شرکت کی صدر مملکت عارف علوی پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی تھے وزیر دفاع پرویز خٹک بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی پریڈ کا حصہ تھے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک تھے وزیراعظم عمران خان کورونا کے باعث پریڈمیں شریک نہ ہوسکے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی نےپریڈ کا معائنہ کیا اے ایس ایف کادستہ پہلی مرتبہ یوم پاکستا ن پریڈ میں شریک ہوا کراچی میں 3 روپے کاکھانا کھلانے والی خاتون کو خراج تحسین کیا گیا کوہ پیما سد پارہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا

  • گلگت:دہشت گردوں کی گاڑی پرفائرنگ،5افراد جاں بحق

    گلگت:دہشت گردوں کی گاڑی پرفائرنگ،5افراد جاں بحق

    اسکردو:گلگت:دہشت گردوں کی گاڑی پرفائرنگ،5افراد جاں بحق،اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے ایک حملے میں بڑا جانی نقصان ہوگیا ہے،ادھر اس حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ گلگت میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

    ایس ایس پی گلگت کا بتانا ہے کہ مسافر گاڑی گلگت سے نلتر بالا جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد کی جانب سے نلتر پائن میں آر سی سی پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے، زخمیوں کو گلگت اسپتال منتقل کیا جا رہاہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ان جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق نلتربالا سے ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

    یاد رہےکہ سیکورٹی اداروں کیطرف سے اس بات کا خدشہ ظاہرکیا جارہا تھا کہ بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گلگت بلتستان میں تخریبی کارروائی کرسکتے ہیں

  • مریم نواز کی نیب پیشی، وزیراعظم عمران خان کا بڑا حکم آ گیا

    مریم نواز کی نیب پیشی، وزیراعظم عمران خان کا بڑا حکم آ گیا

    مریم نواز کی نیب پیشی، وزیراعظم عمران خان کا بڑا حکم آ گیا
    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات پر اجلاس ہوا

    وزیراعظم عمران خان کو قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی پر رپورٹ پیش کی گئی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، قانون کی حکمرانی ہر صورت قائم رکھی جائے،وزیراعظم عمران خان کو اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے،کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے،ہیلتھ کارڈ کے اجراء کے عمل کو تیز کیا جائے،

    وزیراعظم عمران خان نے ن لیگی رہنما مریم نواز کی نیب پیشی کے حوالہ سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازکی پیشی پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے،

    نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

    مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں اپنی میڈیاٹیم سے ملاقات ہوئی،ملاقات کی تصویر سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا پر شیئرکردی دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم گھر سے ہی سرکاری امور سرانجام دے رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے بعد خود کو قرنطینہ کیا تھا ،

    دوسری جانب مسلم لیگ ن نے بھی مریم نواز کی نیب پیشی کو حتمی شکل دے دی،مریم نواز نیب پیشی کے لئے ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہوں گی، ایک بڑا جلوس ان کے ساتھ جائے گا، ن لیگ نے لاہور بھر سے اراکین اسمبلی کو کارکنان کو نیب آفس لانے کی ہدایت کی ہے مریم نواز ریلی کی صورت میں ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں گی اور نیب آفس میں پیش ہوں گی، مریم نواز کی ریلی کے راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جائیں گے

    ن لیگ کی جانب سے مریم نواز پر پھولوں کی پتیاں پھینکنے کے لئے بھی کارکنان کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ،حمزہ شہباز کی بھی جلوس میں نیب آفس متوقع ہے