Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم نے آئسولیشن کے دوران محدود سرکاری سرگرمیاں شروع کردیں

    وزیراعظم نے آئسولیشن کے دوران محدود سرکاری سرگرمیاں شروع کردیں

    وزیراعظم نے آئسولیشن کے دوران محدود سرکاری سرگرمیاں شروع کردیں

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اجلاس ہوا،وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنماوَں، پرنسپل سیکریٹری اور ملٹری سیکریٹری کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں شبلی فراز، زلفی بخاری، فیصل جاوید اور یوسف بیگ مرزا شریک ہوئے،وزیراعظم عمرا ن خان کی اہم حکومتی امور پر اجلاس کے شرکا کو ہدایات دی گئیں اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، کورونا کے پھیلاؤ اور ویکسینیشن کے عمل پر گفتگو کی گئی،وزیراعظم کو پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم سے آگاہ کیا گیا،وزیراعظم کو ملک میں کورونا کی تیسری لہر سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں اپنی میڈیاٹیم سے ملاقات ہوئی،ملاقات کی تصویر سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا پر شیئرکردی دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم گھر سے ہی سرکاری امور سرانجام دے رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے بعد خود کو قرنطینہ کیا تھا ،

    وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہو چکا تھا، وزیراعظم عمران خان کوویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوچکا تھا،وزیراعظم عمران خان خیریت سے ہیں،پہلے سے متاثرہ شخص کو دوسری با ر بھی کورونا ہوسکتاہے،کورونا کی تیسری لہر بنیادی طور پر برطانیہ سے آئے وائرس کے باعث ہے برازیل اورجنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پرپابندی لگا رہے ہیں،

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    معاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان کا COVID-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے جسکے بعد وہ اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ میں ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق علامات شدید نوعیت کی نہیں ہیں۔ وزیراعظم قرنطینہ میں ہوتے ہوئے بھی اہم سرکاری و دفتری امور کی انجام دہی جاری رکھیں گے۔ پوری قوم وزیراعظم کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہے۔

    ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ کورونا ویکسین لگنے سے پہلے ہوا ہو گا،ویکسین لگنے کے بعد کورونا نہیں ہوتا کورونا مثبت آنے میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں ویکسین لگنے کے دو سے تین ہفتے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دعا ہے وزیر اعظم جلد صحت یاب ہوجائیں، چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

  • مسلمانوں کےقاتل:انسانوں کےقاتل’مودی واپس جاؤ’      مودی کےدورہ بنگلہ دیش کےخلاف احتجاج شدت اختیارکرگیا

    مسلمانوں کےقاتل:انسانوں کےقاتل’مودی واپس جاؤ’ مودی کےدورہ بنگلہ دیش کےخلاف احتجاج شدت اختیارکرگیا

    ڈھاکہ :مسلمانوں کےقاتل:انسانوں کےقاتل:’مودی واپس جاؤ’،بنگلہ دیش میں بھارتی وزیراعظم کےدورے کےخلاف احتجاج شدت اختیارکرگیا ،اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں 50ویں یوم آزادی کے موقع بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے متوقع دورے کے خلاف شہریوں اور طلبہ کا احتجاج شدت اختیارکرگیا

    بنگلہ یش کے سرکاری میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شیڈول کے تحت 26 مارچ کو ڈھاکا پہنچیں گے اور اسی دن بنگلہ دیش میں یوم آزادی منایا جا رہا ہے۔

    یہ احتجاج اس قدر شدت اختیارکرگیا ہے کہ مسلسل چھٹے روز بھی ملک کے کونے کونے میں‌ اس وقت احتجاج ہورہا ہے، جمعہ کے دن سے شروع اس احتجاج میں شدت آرہی ہے ، اس سے پہلے جمعہ کے دن بھی سیکڑوں افراد نے مرکزی بیت المکرم مسجد کے باہر مظاہرہ کیا اور اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔

    مظاہرین بغیر بینرز اور پلے کارڈز کے موجود تھے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار کیا گیا۔احتجاج کے دوران بھارت مخالف، مودی مخالف نعرے لگائے جارہے تھے اور مطالبہ کیا جارہا تھا کہ مودی ڈھاکا میں نہ آئے۔

    جگہ جگہ یہ بینرزلگے تھے جن پرلکھا تھا کہ "مسلمانوں کےقاتل:انسانوں کےقاتل:’مودی واپس جاؤ’

    دوسری جانب ڈھاکا یونیورسٹی کے سیکڑوں طلبہ نے سڑک پر مارچ کیا اور مودی کے خلاف ‘گجرات کا قصائی’ کے نعرے لگائے یہ سلسلہ بھی شدت اختیار کرنے لگا ہے

    طلبہ نے مودی مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں ‘مودی واپس جاؤ، واپس بھارت جاؤ’ اور ‘واپس جاؤ قاتل مودی’ کے نعرے درج تھے۔

    بنگلہ دیش میں مظاہرین نے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی حل طلب تنازعات ہیں۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی اور ان کی ہندو قوم پرست جماعت بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہے اور اسی طرح سرحد پر بھارتی فورسز کی جانب سے بنگلہ دیش کے شہریوں کو بھی مارا جاتا ہے، جس کے بارے میں بھارت کا مؤقف ہے کہ سرحد میں اسمگلنگ میں ملوث افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

  • ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

    سپریم کورٹ نے این اے 75 میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ روک دی.سپریم کورٹ نے ڈسکہ میں الیکشن پراسس عبوری طور پر روک دیا،

    عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل سننے کے بعد این اے 75 پولنگ روک دی،سپریم کورٹ نے ڈسکہ میں الیکشن پراسس عبوری طور پر روک دیا،عدالت نے کہا کہ 10 اپریل کو ہونے والی پولنگ نہیں ہو گی ،سپریم کورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا اورمزید سماعت ملتوی کردی ۔

    ویڈیو لنک پر ن لیگی امیدوار نوشین افتخار کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیئے،جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک دن میں بہت زیادہ تیاری کر لی، وکیل نے کہا کہ ڈسکہ میں 76 پولنگ اسٹیشنز ہیں،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ یہ بھی بتایا گیا کہ 10 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ دیر تک معطل رہی،سوال یہ ہے کہ پولنگ کے دن کون اور کیوں یہ مسائل پیدا کرتا رہا؟ کیا ایک امیدوار طاقتور تھا اس لیے دوسرے نے یہ حرکات کروائیں؟ وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ڈسکہ سے نوشین افتخار کے والد 5 بار منتخب ہو چکے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ جب مسلم لیگ ن کا اثرو رسوخ تھا تو تشدد اور بد امنی پھیلانے کی ضرورت کیوں پڑی؟ آپ الیکشن کے نتائج سے خوش تھے، اس پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الیکشن کے نتائج کے خلاف درخواست بھی کمیشن میں دائر کی گئی، ڈسکہ میں دیہات کے مقابلے میں ٹرن آوَٹ روائتی طور پر زیادہ ہے،

    عدالت نے استفسار کیا کہ 23پولنگ اسٹیشن کی شکایت پر پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کیوں ضروری ہیں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پرتشدد واقعات شروع کیے؟ وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حلقے کے آدھے پولنگ اسٹیشنز کی شکایات موصول ہوئیں، جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ کے 76 پولنگ اسٹیشنز آدھے نہیں بنتے، معذرت خواہ ہوں، 76 پولنگ اسٹیشنز ایک تہائی بنتے ہیں،جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آدھے اور ایک تہائی میں فرق ہے، احتیاط سے دلائل دیں،جب پریذائیڈنگ افسر پولنگ اسٹیشنز سے نکلے تو ان کی رخصتی معمول کے مطابق تھی؟ جس پر سلمان اکرام راجہ نے عدالت میں بتایا کہ پریذائیڈنگ افسران پولیس کے ساتھ معمول کے مطابق نکلے،

    قبل ازیں الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ضمنی الیکشن کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی، الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو صبح 4 بجے 22 منٹ میں 7 فون کیے گئے لیکن کوئی جواب نہ ملا، چیف سیکرٹری پنجاب کو تمام کالز 20 فروری کی صبح کی گئیں، الیکشن کمیشن نے دیگر افسران کو کی گئی کالز کا مکمل ریکارڈ بھی جمع کروایا۔رپورٹ کے مطابق حلقے کے 38 پولنگ سٹیشنز پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس سے ان پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل رُکا رہا۔ حلقہ کے 54 پولنگ سٹیشنز ایسے تھے جہاں ٹرن آؤٹ 35 فیصد سے کم تھا۔

    تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے دستیاب ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا اس لیے کمیشن کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔مخالفین پہلے ہی ضمنی الیکشن میں شکست سے دوچار ہوچکے ہیں۔علی اسجد ملہی نے اپیل میں ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار ،الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

    پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

    این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

    این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

    ہمارے لوگ شہید ہوئے، کن شہروں سے غنڈوں کو لایا گیا،علی اسجد ملہی کا اہم انکشاف

    ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چادر کھینچ لی،یہ لڑائی میری نہیں بلکہ، نوشین افتخار برس پڑی

    ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے، جو ہارے وہاں دھاندلی،شبلی فرازبرس پڑے

    معاملہ خراب کرنے کا الزام نہ لگائیں تحقیقات کریں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج

    ڈسکہ میں جو کچھ ہوا ہے اس پر مٹی نہ ڈالی جائے،ن لیگی وکیل کے دلائل

    کیا 20 پولنگ کے علاوہ باقی پولنگ اسٹیشن پر آپکی امیدوار جیت نہیں رہی؟ چیف الیکشن کمشنر کا سوال؟

    این اے 75 ضمنی انتخابات،کون ٹھہرا کامیاب ؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

    ڈسکہ ضمنی انتخابات، تحریک انصاف کی اپیل پر کب ہو گی سپریم کورٹ میں سماعت؟

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

    ڈسکہ ضمنی انتخابات، سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی امیدوار کو بڑا جھٹکا

    مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟

    مہربانی کریں ہمیں حقائق بتائیں،سپریم کورٹ کا ن لیگی امیدوار کے وکیل سے مکالمہ، سماعت ملتوی

    قبل ازیں این اے 75 انتخابات کالعدم قراردے دیئے گئے، این اے 75 میں دوبارہ الیکشن ہوں گے الیکشن کمیشن نے این اے 75ڈسکہ پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا پورے حلقے میں انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست منظورکر لی گئی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ اور قتل و غارت ہوئی، این اے 75 ضمنی انتخابات میں ماحول خراب کیا گیا،

    مسلم لیگ ن کا اثرو رسوخ تھا تو تشدد اور بد امنی پھیلانے کی ضرورت کیوں پڑی؟ ڈسکہ انتخابات کیس میں عدالت کا استفسار

  • مسلم لیگ ن کا اثرو رسوخ تھا تو تشدد اور بد امنی پھیلانے کی ضرورت کیوں پڑی؟ ڈسکہ انتخابات کیس میں عدالت کا استفسار

    مسلم لیگ ن کا اثرو رسوخ تھا تو تشدد اور بد امنی پھیلانے کی ضرورت کیوں پڑی؟ ڈسکہ انتخابات کیس میں عدالت کا استفسار

    مسلم لیگ ن کا اثرو رسوخ تھا تو تشدد اور بد امنی پھیلانے کی ضرورت کیوں پڑی؟ ڈسکہ انتخابات کیس میں عدالت کا استفسار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    ویڈیو لنک پر ن لیگی امیدوار نوشین افتخار کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیئے،جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک دن میں بہت زیادہ تیاری کر لی، وکیل نے کہا کہ ڈسکہ میں 76 پولنگ اسٹیشنز ہیں،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ یہ بھی بتایا گیا کہ 10 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ دیر تک معطل رہی،سوال یہ ہے کہ پولنگ کے دن کون اور کیوں یہ مسائل پیدا کرتا رہا؟ کیا ایک امیدوار طاقتور تھا اس لیے دوسرے نے یہ حرکات کروائیں؟ وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ڈسکہ سے نوشین افتخار کے والد 5 بار منتخب ہو چکے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ جب مسلم لیگ ن کا اثرو رسوخ تھا تو تشدد اور بد امنی پھیلانے کی ضرورت کیوں پڑی؟ آپ الیکشن کے نتائج سے خوش تھے، اس پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الیکشن کے نتائج کے خلاف درخواست بھی کمیشن میں دائر کی گئی، ڈسکہ میں دیہات کے مقابلے میں ٹرن آوَٹ روائتی طور پر زیادہ ہے،

    عدالت نے استفسار کیا کہ 23پولنگ اسٹیشن کی شکایت پر پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کیوں ضروری ہیں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پرتشدد واقعات شروع کیے؟ وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حلقے کے آدھے پولنگ اسٹیشنز کی شکایات موصول ہوئیں، جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ کے 76 پولنگ اسٹیشنز آدھے نہیں بنتے، معذرت خواہ ہوں، 76 پولنگ اسٹیشنز ایک تہائی بنتے ہیں،جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آدھے اور ایک تہائی میں فرق ہے، احتیاط سے دلائل دیں،جب پریذائیڈنگ افسر پولنگ اسٹیشنز سے نکلے تو ان کی رخصتی معمول کے مطابق تھی؟ جس پر سلمان اکرام راجہ نے عدالت میں بتایا کہ پریذائیڈنگ افسران پولیس کے ساتھ معمول کے مطابق نکلے،

    قبل ازیں الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ضمنی الیکشن کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی، الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو صبح 4 بجے 22 منٹ میں 7 فون کیے گئے لیکن کوئی جواب نہ ملا، چیف سیکرٹری پنجاب کو تمام کالز 20 فروری کی صبح کی گئیں، الیکشن کمیشن نے دیگر افسران کو کی گئی کالز کا مکمل ریکارڈ بھی جمع کروایا۔رپورٹ کے مطابق حلقے کے 38 پولنگ سٹیشنز پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس سے ان پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل رُکا رہا۔ حلقہ کے 54 پولنگ سٹیشنز ایسے تھے جہاں ٹرن آؤٹ 35 فیصد سے کم تھا۔

    تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے دستیاب ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا اس لیے کمیشن کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔مخالفین پہلے ہی ضمنی الیکشن میں شکست سے دوچار ہوچکے ہیں۔علی اسجد ملہی نے اپیل میں ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار ،الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

    پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

    این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

    این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

    ہمارے لوگ شہید ہوئے، کن شہروں سے غنڈوں کو لایا گیا،علی اسجد ملہی کا اہم انکشاف

    ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چادر کھینچ لی،یہ لڑائی میری نہیں بلکہ، نوشین افتخار برس پڑی

    ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے، جو ہارے وہاں دھاندلی،شبلی فرازبرس پڑے

    معاملہ خراب کرنے کا الزام نہ لگائیں تحقیقات کریں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج

    ڈسکہ میں جو کچھ ہوا ہے اس پر مٹی نہ ڈالی جائے،ن لیگی وکیل کے دلائل

    کیا 20 پولنگ کے علاوہ باقی پولنگ اسٹیشن پر آپکی امیدوار جیت نہیں رہی؟ چیف الیکشن کمشنر کا سوال؟

    این اے 75 ضمنی انتخابات،کون ٹھہرا کامیاب ؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

    ڈسکہ ضمنی انتخابات، تحریک انصاف کی اپیل پر کب ہو گی سپریم کورٹ میں سماعت؟

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

    ڈسکہ ضمنی انتخابات، سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی امیدوار کو بڑا جھٹکا

    مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟

    مہربانی کریں ہمیں حقائق بتائیں،سپریم کورٹ کا ن لیگی امیدوار کے وکیل سے مکالمہ، سماعت ملتوی

    قبل ازیں این اے 75 انتخابات کالعدم قراردے دیئے گئے، این اے 75 میں دوبارہ الیکشن ہوں گے الیکشن کمیشن نے این اے 75ڈسکہ پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا پورے حلقے میں انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست منظورکر لی گئی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ اور قتل و غارت ہوئی، این اے 75 ضمنی انتخابات میں ماحول خراب کیا گیا،

  • یوم پاکستان پریڈ،کوہ پیما سدپارہ کو خراج تحسین،پاک فضائیہ، بحریہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

    یوم پاکستان پریڈ،کوہ پیما سدپارہ کو خراج تحسین،پاک فضائیہ، بحریہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

    یوم پاکستان پریڈ،کوہ پیما سدپارہ کو خراج تحسین،پاک فضائیہ، بحریہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں شکرپڑیاں گراؤنڈ میں یوم پاکستان پریڈ منعقد کی گئی

    تقریب میں سول ،فوجی قیادت اور غیرملکی شخصیات نے شرکت کی پریڈمیں چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکےوفود شریک ہوئے قومی ہیروزکوخراج تحسین،21توپوں کی سلامی پیش کی گئی ،پریڈ میں تینوں مسلح افواج اور سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے شرکت کی صدر مملکت عارف علوی پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی تھے وزیر دفاع پرویز خٹک بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی پریڈ کا حصہ تھے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک تھے وزیراعظم عمران خان کورونا کے باعث پریڈمیں شریک نہ ہوسکے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی نےپریڈ کا معائنہ کیا اے ایس ایف کادستہ پہلی مرتبہ یوم پاکستا ن پریڈ میں شریک ہوا کراچی میں3روپے کاکھانا کھلانے والی خاتون کو خراج تحسین کیاگیا کوہ پیما سد پارہ کو بھی خراج تحسین پیش کیاگیا

    پاک فضائیہ کی جانب سے فلائی پاسٹ کامظاہرہ کیاگیا ,ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو نے قیادت کی پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ میں شرکت کی جےایف 17 تھنڈرطیاروں نے بھی فلائی پاسٹ کامظاہرہ کیا پاک بحریہ کے دستے کی قیادت سکھ افسر نے کی بلیسٹک میزائل سسٹم شاہین ون اور تھری کی نمائش کی گئی دن اوررات کو آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ہیلی کاپٹر ز کی نمائش کی گئی رسد پہنچانے ،امدادی کارروائیوں اور دیگر صلاحیت کے حامل ہیلی کاپٹرز کی نمائش کی گئی پاک بحریہ کی ہائی اسپیڈ ہیلی کاپٹرز کی پریڈ میں نمائش کی گئی , پاکستان ائیر فورس کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیلی کاپٹرز کی نمائش کی گئی ,اگسٹا ون تھری نائن ہیلی کاپٹرز کی نمائش کی گئی ،

    جےایف 17 تھنڈرطیاروں کی فلائی پاسٹ مظاہرہ کیا گیا ،جےایف 17 تھنڈرطیاروں نے فضا میں ہارٹ کا ہندسہ بنا یا ونگ کمانڈ ر مدثر ریاض نے جے ایف 17تھنڈرپر شاندار مظاہرہ کیا پریڈ کے دوران ترک کمانڈر نے اردو میں کمینٹری کی یوم پاکستان پریڈ میں سولو ترک طیاروں نے شاندار مظاہر ہ کیا پریڈ میں کورونا سے بچاوَ کےلیے حفاظتی اقدامات کیے گئے یو م پاکستان پریڈ کے دوران سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا پریڈ میں پاک فضائیہ کی شیر دل فارمیشن کا مظاہرہ کیاگیا ترک بینڈ نے دل دل پاکستان کا نغمہ پیش کیا ،ترک مسلح افوا ج کے بینڈ نے ترکی کی روائتی دھنیں بجائیں ،کمانڈربحرین نیشنل گارڈجنرل شیخ عیسیٰ بن خلیفہ نے پریڈ کا مشاہدہ کیا کمانڈر یو کے اسٹریٹجک کمانڈسرپیٹرک سینڈرز نے بھی پریڈ کا مشاہدہ کیا چیف آف ڈیفنس اینڈ کمانڈر سری لنکن آرمی نے بھی پریڈ کا مشاہدہ کیا ،ترک فوجی بینڈ،بحرین،فلسطین،عراق،سری لنکااورترکی کے پیراٹروپرز نے شرکت کی،مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں شکرپڑیاں پریڈگراؤنڈ کو خصوصی طور پرسجایا گیا تھا،آزاد کشمیر کے فلوٹ پر مظفرآباد کے مشہور پل کا ماڈل سجایا گیا،گلگت بلتستا نکے فلوٹ میں کے ٹوپہاڑ پر محمد علی سدپارہ مجسمہ نمایا ں تھا، خیبر پختونخوا فلوٹ پر مالم جبہ سکی ریزوٹ کاماڈل نمایاں کیاگیا تھا ،پنجاب فلوٹ پر شاہی قلعہ ،کرتارپور اور شاہ رکن عالم کےمزار کے ماڈل نمایاں تھاسندھ کے فلوٹ پر موئن جودڑو، مزارلال شہباز قلندر،سکھربریج اورتھر کی ثقافت نمایاں تھا کورونا کے خلاف برسرپیکارطبی عملے کے فلوٹ کی آمد پرشرکاکاخراج تحسین کیاگیا پنجاب کے فنکاروں نے ڈھول پر پشتو ،بلوچی اورسندھی دھنیں بھی بجائیں

  • کشمیر ہمیشہ سے ہماری شہہ رگ ہے ، عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرے ، صدر مملکت

    کشمیر ہمیشہ سے ہماری شہہ رگ ہے ، عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرے ، صدر مملکت

    کشمیر ہمیشہ سے ہماری شہہ رگ ، عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرے ، صدر مملکت

    باغی ٹی وی : صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کی پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم پاکستان تمام پاکستانیوں کو مبارک ہو. پریڈ میں شامل بری ، بحری اور فضائی افواج سمیت تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا .

    انہوں نے کہا کہ آج کا دن یوم پاکستان مسلمانان برصغیر کے ان کی اپنی شناخت اور آزادی کا دن ہے . یہ دن ہمیں‌یاد دلاتا ہے علامہ اقبال خواب کی یاد دلاتا ہے . جسے قائد اعظم نے عملی جامع پہنایا.پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے مل کر جیسے پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنایا وہ ایک مثال ہے . دہشت گردی کے خلاف قابو پا کر اپنے دشمنوں کو خاص پیغام دیا .

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا جنگ ہویا اندرونی خلفشار،دہشت گردی ہویاقدرتی آفت عوام اور افواج نے وطن کی حفاظت میں کردار ادا کیا ہے،پاک فوج نے آپریشن ردالفساد میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو نیست و نابود کیا.دنیا کو کورونا کی وبا کا سامنا ہے.ہم نےکم وسائل کےباوجود کورونا وبا کا سامنا کیا،ہم بہت جلد کورونا وبا پر قابو پالیں گے،لیکن احتیاط لازم ہے.

    صدرمملکت کا کہنا تھا ہم پورے خطے میں امن و سلامتی چاہتے ہیں اور ترقی کے خواہش مند ہیں، .جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب، مذہبی انتہا پسندی کی سیاست کو ترک کردے.کشمیریوں کے ساتھ ظلم پر پاکستان سمیت پوری دنیا کو تشویش ہے.ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے،ہم اپنی سلامتی اور دفاع کیلئے پرعزم اور ہر قسم کی صلاحیت سے لیس ہیں،

    جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مقبوضہ کشمیر کےمنصفانہ حل سے مشروط ہے،5 اگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے.عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا نوٹس لے .ہم دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کیلئے آواز بلند کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے ، بلاشبہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے،کشمیریوں کویقین دلاتاہوں پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی،

    انہوں نے او آئی سی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ باہمی اختلافات بھلا کر اسلامو فوبیا کا مقابلہ کیا جائے.خلیجی ریاستوں اور سینٹرل ایشیا کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات ہیں.کوروناویکسین کی فراہمی پر چین کا شکرگزار ہوں،دفاع، معیشت اور سفارتکاری سمیت ہر شعبے میں پاک چین تعاون مضبوط ہورہا ہے،چین ہمارا حقیقی اور سچا دوست ہے،

    صدر مملکت کا مزید کہنا تھا آج پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے.پرامن بقائے باہمی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جز ہے، ضرب عضب میں پاک فوج کی دہشت گردی کیخلاف کامیابی کی دنیا معترف ہے،اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے..او آئی سی جیسے فورم کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،

    یوم پاکستان کے حوالے سے مسلح افواج کی پریڈ ، فضا نعرہ تکبیر سے گونچ اٹھی

  • یوم پاکستان کے حوالے سے مسلح افواج کی پریڈ ، فضا نعرہ تکبیر سے گونچ اٹھی

    یوم پاکستان کے حوالے سے مسلح افواج کی پریڈ ، فضا نعرہ تکبیر سے گونچ اٹھی

    یوم پاکستان کے حوالے سے مسلح افواج کی پریڈ ، فضا نعرہ تکبیر سے گونچ اٹھی

    باغی ٹی وی : یوم پاکستان کے حوالے سے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں یوم پاکستان کے حوالے سے اسلام آباد میں پریڈ کا آغاز ہوگیا۔ تینوں مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز کے دستے شریک ہیں۔

    تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نشان امتیاز ملٹری، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نشان امتیاز ملٹری، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل سید نعمان علی سلامی کے چبوترے پر موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کورونا کے مرض کی وجہ سے پریڈ میں شرکت نہیں کر رہے۔

    یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد ہونے والی پریڈ کا آغاز ہوگیا، پریڈ میں سول، فوجی قیادت اور غیر ملکی شخصیات شریک ہیں۔یوم پاکستان پریڈ کا آغاز ہوتے ہی فضا نعرہ تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھے، پریڈ میں دفاعی ساز و سامان کی نمائش ہوگی۔

    پریڈ میں سول، فوجی قیادت اور غیرملکی شخصیات شریک ہیں، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وفود بھی شریک ہیں۔پریڈ کے موقع پر جڑواں شہروں میں موبائل سروسز معطل ہے جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں عام تعطیل ہے۔
    خیال رہے کہ یوم پاکستان کی پریڈ موسم کی خرابی کے باعث 23 مارچ کو ملتوی کی گئی تھی۔

  • آج یوم پاکستان کے سلسلے میں پریڈ:دنیا کی پاک افواج کی صلاحیتوں سے بھرپورپریڈ پرنظر

    آج یوم پاکستان کے سلسلے میں پریڈ:دنیا کی پاک افواج کی صلاحیتوں سے بھرپورپریڈ پرنظر

    اسلام آباد: اھلاوسھلا:آج یوم پاکستان کے سلسلے میں پریڈ ہوگی ،اطلاعات کے مطابق 23 مارچ کوموسم کی خرابی کی وجہ سے منسوخ کی جانے والی پریڈ یوم آج ہوگی۔

    اس سلسلے میں حکام کی طرف سے بتایا گیا ہےکہ پریڈ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ پریڈ کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج تعطیل ہوگی۔ پریڈ سے ملحقہ علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔

    ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات بھی انتظامات کے حوالے سے پیغام جاری کرچکے ہیں

    یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی پریڈ بارش کے باعث منسوخ کی گئی تھی۔پریڈ میں صدر پاکستان، افواج پاکستان کے سربراہان سمیت اہم شخصیات شریک ہونگی۔ پریڈ میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے دستےمارچ پاسٹ کریں گے۔ پریڈ میں دفاعی ساز و سامان کی نمائش ہوگی جبکہ جنگی جہاز فضائی پاسٹ کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پریڈ کے شرکا کو خصوصی بائیو سکیور ببل میں رکھا گیا ہے جبکہ پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے تمام شرکاء کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، تمام حاظرین کو بغیر ماسک پہنے پنڈال میں‌ داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

  • فضل الرحمن صاحب خداکاواسطہ:نوازشریف نہیں اپنےاسلام کوبچائیں،علما کی بدنامی کاباعث نہ بنیں:حافظ حسین احمد

    فضل الرحمن صاحب خداکاواسطہ:نوازشریف نہیں اپنےاسلام کوبچائیں،علما کی بدنامی کاباعث نہ بنیں:حافظ حسین احمد

    لاہور:مولانا فضل الرحمن صاحب خدا کا واسطہ:نوازشریف نہیں اپنےاسلام کوبچائیں،علما کی بدنامی کا باعث نہ بنیں:حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمن کی منتیں کرنا شروع کردیں ،اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اب اپنی ‏باقی ماندہ ساکھ اور وقار بچائے کے لئے پی ڈی ایم کی صدارت سے فوراًمستعفی ہوجانا چاہئے۔

    ممتازعالم دین حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمن سے درخواست کرتےہوئے کہاکہ آپ ہمیں جوکچھ مرضی کہہ لیں، ہم سب برداشت کرلیں گے لیکن خدارا یہ وقت علما اوراسلام کی عزت وتکریم کی بحالی کا ہے جسے آپ نوازشریف کی خاطرقربان کررہے ہیں

    حافظ حسین احمد نےکہا ہے کہ آپ نوازشریف کو بچانے کی خاطرعلما اوردینی مدارس کے طلبا کوقربان کررہے ہیں ، خدارا ایسا نہ کریں ، یہ سیاست ہے اورعلما کا کام ان مشکل حالات میں اسلامی معاشرت کو قائم رکھنا ہوتا ہے

    حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمن کی منتیں کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے طرزعمل نے جمعیت علمائے اسلام کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے

    انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف جوکہ غیروں کے ایجنڈے کے لیے کام کررہا ہے اورآپ اس کی مدد کررہے ہیں کیا یہ اسلام کی خدمت ہورہی ہے ،

    حافظ حسین احمد نے کہا کہ مریم نواز بھی اپنے والد کی طرح گرفتاری سے بچنے کے لیے ‏ضمانت قبل از ”وارنٹ“ حاصل کرچکی ہے مسلم لیگ ن کے اس تازہ دلیرانہ انفرادی اقدام کے بعد ‏مولانا فضل الرحمن کو ایک اور تازہ دھچکا لگا ہے۔

    میڈیا کو جاری بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ نیب کے خلاف مظاہروں اور جیل بھرنے کی ‏دھمکیاں بھی ”گیڈر بھبکی“ ثابت ہوسکتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے انفرادی فیصلوں کے باعث مولانا فضل ‏الرحمان محض ایک نمائشی اور بے اختیار صدر ثابت ہوچکے ہیں لہذا مولانا فضل الرحمان کو اب ‏اپنی باقی ماندہ ساکھ اور وقار بچائے کے لئے فوراًمستعفی ہوجانا چاہئے۔

  • یااللہ تیراشکرہے:آج پھرپی آئی اے کی پروازحادثےسےبال بال بچ گئی

    یااللہ تیراشکرہے:آج پھرپی آئی اے کی پروازحادثےسےبال بال بچ گئی

    کوئٹہ :یااللہ تیرا شکرہے:آج پھرپی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

    پی آئی اے حکام کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ آج کے واقعہ میں کوئٹہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز کا ٹیک آف سے پہلے رن وے پر ایمرجنسی دروازہ کھل گیا۔

    ذرائع کے مطابق طیارے کے کپتان نے مسافروں کی چیخ و پکار کے بعد جہاز کو رن وے پر ہی روک لیا۔طیارے سے مسافروں کو اتار کر آدھے گھنٹے تک رن وے پر کھڑا رکھا گیا بعد میں لاؤنج لے جایا گیا۔

    دوسری طرف پی آئی اے حکام نے اس پرواز کےحوالے سے کہا گیا ہے کہ مسافروں کو دو گھنٹے انتظار کرانے کے بعد پرواز پی کے 505 منسوخ کردی گئی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ اے ٹی آر طیارے کےایمرجنسی گیٹ میں خرابی پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے دروازہ صحیح سے بند نہیں ہوسکا تھا، دروازے کو تبدیل کیا جائے گا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اے ٹی آر طیارے کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نوابشاہ کے قریب پی آئی اے کا طیارہ پی کے 306 آسمانی بجلی کی زد میں آگیا تھا، کپتان نے کمال مہارت سے طیارے کو باحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ سول ایوی ایشن نے انکوائری کا فیصلہ کیا ہے اوراس حوالے سے اہم شواہد اکھٹے کیئے جارہے ہیں