Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • مریم نواز کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی 12 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی

    لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو مریم نواز کی گرفتاری سے روک دیا لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو نیب کے روبرو پیش ہو کر نیب نوٹسز کا جواب دینے کا حکم دے دیا،جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی

    ،مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میں کہا کہ نیب نے دو انکوائریز میں 26 مارچ کو طلب کیا ہے، درخواستگزار کو 26 مارچ کو گرفتار کر سکتا ہے،عدالت نیب کو گرفتاری سے روکے

    نیب لاہور نے مریم نواز کو 26 مارچ کو 1500 کنال کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کیس، اور چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کر رکھا ہے، نیب نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے لاہور آفس کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار دے کر سیکورٹی رینجرز کے سپرد کر دی۔

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر نیب نے مریم نواز کو طلب کیا،مریم نواز کی نیب پیشی کے وقت رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں،نیب شہزاد اکبر کے ماتحت ہے، انصاف کا ادارہ نہیں،

    مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ میں گھبرنے والا نہیں آئین پاکستان کا دفاع کروں گا نیب کے دفاتر سے اسپتال اور یونیورسٹی قائم کیے جاسکتے ہیں نیب نے ہمیشہ آمریت کو تحفظ فراہم کیا ہے،ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں مریم نواز نیب کے سامنے ضرور پیش ہو ں گی

    نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

    مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

    واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ یہ حکمران اس ملک اور قوم کو کہاں پہنچانا چاہتے ہیں؟سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی ادارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان کو معاشی لحاظ سے غلام بنانے کی بھونڈی سازش کی جا رہی ہے،ایسی سازش کو تسلیم نہیں کر سکتے،پاکستان کی خود مختاری اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ مریم نواز کا کارکنوں کو 26 مارچ کو نیب میں لے جانے کا نعرہ بے عقلی کی دلیل ہے کیونکہ وہ پہلے بھی نیب پر پتھراؤ کی وجہ سے مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں ،مریم بی بی یاد رکھیں کہ اس طرح کی دھمکیاں ان کے لیے مزید رسوائی کا باعث بنیں گی، جس کسی نے قانون ہاتھ میں لیا، اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

    مریم نواز کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا تھا بعد ازاں مریم کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا تھا، مریم نواز کے والد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث مریم نواز کو سروسز ہسپتال لایا گیا تھا،

    نواز شریف لندن چلے گئے لیکن مریم نواز تاحال باہر ہیں وہ نیب میں پیش بھی نہیں ہو رہی، نیب کی جانب سے ایک ہفتہ قبل بھی مریم نواز کو طلب کیا گیا تھا.

  • مولانا فضل الرحمان کا ن لیگ کا وکیل بن کر آصف زرداری سے رابطہ

    مولانا فضل الرحمان کا ن لیگ کا وکیل بن کر آصف زرداری سے رابطہ

    مولانا فضل الرحمان کا ن لیگ کا وکیل بن کر آصف زرداری سے رابطہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے

    دونوں رہنماوَں میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی، مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے کہا کہ پی ڈی ایم کا مشترکہ فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے، فیصلے کے مطابق قائد حزب اختلاف کی نشست ن لیگ کی ہے، امید ہے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے مشترکہ فیصلوں کا احترام کرے گی، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے تمام معاملات مل کر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا

    ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے شکوہ کیا کہ بلاول نے لاہو رمیں میڈیا ٹاک میں ن لیگ بارے ایسے جملے کہے جو نہیں کہنے چاہئے تھے، بلاول لاہور منصورہ چلے گئے لیکن ن لیگ کے مرکز نہیں گئے جس پر آصف زرداری نے کہا کہ گزشتہ روز تمام رہنماؤں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ کوئی ایسی بات نہ کی جائے جس سے اختلافی‌ صورتحال پیدا ہوا

    دوسری جانب پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب لاہور پیشی کے موقع پر تمام پارٹیوں کی سنئیر قیادت کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی،جے یو آئی کی جانب سے سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود شرکت کریں گے

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

    میاں جدوں آئے گا لگ پتا جائے گا تو یہ بھی ذرا بتا دو کس کو پتا لگ جائے گا،مریم نواز

    پی ڈی ایم کو اپنا شوق پورا کرنے دیں،وزیراعظم

    میاں صاحب زرداری چھوڑ گیا،ن لیگ نے بھی میرے ساتھ ایسے ہی کیا تھا، مولانا فضل الرحمان پھٹ پڑے

  • لڑائی بڑوں کی ہے اور بھگت عوام رہے ہیں،سپریم کورٹ

    لڑائی بڑوں کی ہے اور بھگت عوام رہے ہیں،سپریم کورٹ

    لڑائی بڑوں کی ہے اور بھگت عوام رہے ہیں،سپریم کورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ویڈیو لنک پر نوشین افتخار کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو سنیں گے،ویڈیو لنک ابھی مصروف ہے،علی اسجد ملہی کے وکیل شہزاد شوکت کو سن لیتے ہیں، تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کے وکیل نے سپریم کورٹ میں دلائل دیئے،ضمنی انتخابات میں ہمیشہ ٹرن آوَٹ کم رہتا ہے،ضمنی الیکشن میں کم ٹرن آوَٹ معمول کی بات ہے،الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ٹرن آوَٹ کی تفصیلات لیں،عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو اعدادوشمار کی تصدیق کی ہدایت کر دی ،وکیل نے کہا کہ کم ٹرن آوَٹ پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کی وجہ نہیں ہو سکتی،حلقے میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بھی خراب تھی ہر الیکشن میں ایسے واقعات ہوتے ہیں ، پورا الیکشن کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا ،

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ این اے 75 میں دو بڑی جماعتوں کی لڑائی ہے،دونوں جماعتوں کے لوگ انا کے ساتھ لڑ رہے ہیں لڑائی بڑوں کی ہے اور بھگت عوام رہے ہیں،پی ٹی آئی وکیل نے حلقے میں تصادم اور ہوائی فائرنگ واقعات کی تفصیلات فراہم کیں ،عدالت نے کہا کہ جن عدالتی دلیلوں کا حوالے دیا جارہا ہے ان میں جیت کا تناسب متنازعہ ووٹوں سے کم تھا، وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی شکایت کا مرکز پنجاب حکومت کی ناکامی ہے،ضمنی انتخابات کے دوران رینجرز بھی موجود تھی، جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت نہیں بلکہ صوبائی انتظامیہ پر بات کی، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں رینجرز کا کوئی ذکر نہیں ہے، الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں کہاں رینجرز کا ذکرہے؟ وکیل نے کہا کہ اس بارے میں ریکارڈ خاموش ہے،پنجاب حکومت کی رپورٹ میں رینجرز کاذکرہے،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم اسے آسمانی صحیفہ تسلیم نہیں کر سکتے، دوبڑی جماعتوں کے امیدواروں میں ضمنی انتخاب ہوا، پر تشدد واقعات کے باعث حلقے کے عوام متاثر ہوئے جو دلیل آپ دے رہے ہیں وہ پنجاب حکومت کا یکطرفہ موقف ہے، ہم نے الیکشن کمیشن کے موقف کو بھی سامنے رکھنا ہے،

    قبل ازیں الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ضمنی الیکشن کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی، الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو صبح 4 بجے 22 منٹ میں 7 فون کیے گئے لیکن کوئی جواب نہ ملا، چیف سیکرٹری پنجاب کو تمام کالز 20 فروری کی صبح کی گئیں، الیکشن کمیشن نے دیگر افسران کو کی گئی کالز کا مکمل ریکارڈ بھی جمع کروایا۔رپورٹ کے مطابق حلقے کے 38 پولنگ سٹیشنز پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس سے ان پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل رُکا رہا۔ حلقہ کے 54 پولنگ سٹیشنز ایسے تھے جہاں ٹرن آؤٹ 35 فیصد سے کم تھا۔

    تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے دستیاب ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا اس لیے کمیشن کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔مخالفین پہلے ہی ضمنی الیکشن میں شکست سے دوچار ہوچکے ہیں۔علی اسجد ملہی نے اپیل میں ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار ،الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

    پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

    این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

    این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

    ہمارے لوگ شہید ہوئے، کن شہروں سے غنڈوں کو لایا گیا،علی اسجد ملہی کا اہم انکشاف

    ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چادر کھینچ لی،یہ لڑائی میری نہیں بلکہ، نوشین افتخار برس پڑی

    ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے، جو ہارے وہاں دھاندلی،شبلی فرازبرس پڑے

    معاملہ خراب کرنے کا الزام نہ لگائیں تحقیقات کریں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج

    ڈسکہ میں جو کچھ ہوا ہے اس پر مٹی نہ ڈالی جائے،ن لیگی وکیل کے دلائل

    کیا 20 پولنگ کے علاوہ باقی پولنگ اسٹیشن پر آپکی امیدوار جیت نہیں رہی؟ چیف الیکشن کمشنر کا سوال؟

    این اے 75 ضمنی انتخابات،کون ٹھہرا کامیاب ؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

    ڈسکہ ضمنی انتخابات، تحریک انصاف کی اپیل پر کب ہو گی سپریم کورٹ میں سماعت؟

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

    ڈسکہ ضمنی انتخابات، سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی امیدوار کو بڑا جھٹکا

    مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟

    قبل ازیں این اے 75 انتخابات کالعدم قراردے دیئے گئے، این اے 75 میں دوبارہ الیکشن ہوں گے الیکشن کمیشن نے این اے 75ڈسکہ پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا پورے حلقے میں انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست منظورکر لی گئی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ اور قتل و غارت ہوئی، این اے 75 ضمنی انتخابات میں ماحول خراب کیا گیا،

  • چیئرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    چیئرمین سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا،وکیل نے کہا کہ صدر نے سینیٹر مظفر حسین شاہ کو الیکشن میں پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا، عدالت نے استفسار کیا کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں الیکشن کمیشن کی کوئی شمولیت نہیں؟ فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں الیکشن کمیشن کا کوئی کردار نہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پارلیمان کی اندرونی کارروائی کے استحقاق کے آئین آرٹیکل 69 سے کیسے نکلیں گے؟پارلیمان کی اندرونی کارروائی عدالت میں چیلنج کی جا سکتی ہے ؟ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اگر پروسیجر میں کوئی بے ضابطگی ہو تو وہ عدالت میں چیلنج نہیں کی جا سکتی،رولز میں بیلٹ پیپر یا ووٹ سے متعلق کچھ نہیں، رولز اس حوالے سے خاموش ہیں، سیکریٹری سینیٹ نے ہدایات دیں کہ خانے کے اندر کہیں بھی مہر لگائی جا سکتی ہے،شیری رحمان، سعید غنی اور میں نے بیان حلفی عدالت میں دیا ہے، سیکریٹری سینیٹ نے خانے کے اندر کہیں بھی مہر لگانے کا کہا،سیکریٹری سینیٹ کے کہنے کے بعد ہم نے اپنے سینیٹرز کو کہیں بھی مہر لگانے کا کہا، یہ تاریخ میں پہلی بار ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن عدالت میں چیلنج ہوا ہے، اس کیس میں یہ عدالت تاریخی فیصلہ دیگی، دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں سپریم کورٹ نے پارلیمان کی اندرونی کارروائی سے متعلق آبزرویشن دی تھی،فاروق نائیک نے کہا کہ آصف زرداری کو چیئرمین سینیٹ نے ایوان میں جا کر حلف لینے سے روک دیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا

    پیپلزپارٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کو کالعدم قراردیا جائےصادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ کالعدم قرار قرار دیا جائے، یوسف رضا گیلانی کے حق میں پڑنے والے ووٹ مسترد کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے یوسف رضا گیلانی کی جانب سے درخواست وکیل فاروق ایچ نائیک نے دائر کی ایڈووکیٹ جاوید کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے 7 بیلٹ پیپرز دینے سے انکار کیا تھا۔ دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کے 7 مسترد شدہ ووٹس اہم شواہد ہیں اور عدالت کے حکم کے ذریعے 7 مسترد شدہ ووٹس حاصل کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہونے سے رزلٹ متاثر ہوا،پریذائیڈنگ افسر کے فیصلہ کو آرٹیکل 199 کے تحت چیلنج کیا ہے،ہم نے چیئرمین سینیٹ کا نوٹیفکیشن اور رزلٹ کوچیلنج کیا ہے،بیلٹ پیپر کا ریکارڈ مانگا گیا جو ہمیں نہیں ملا،صادق سنجرانی غیر قانونی طور پر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے،بیلٹ پیپر پر نام اور مہر کا کالم ایک ہی ہے

    چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج، پیپلز پارٹی کا یوٹرن،زرداری حکومت پر نہیں بلکہ اپوزیشن پر بھاری رہے

    چیئرمین سینیٹ الیکشن نتائج، پی ڈی ایم کے لئے بری خبر

    کاش حکومتی پیشکش مان لی ہوتی تو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہمارا ہوتا،مولانا کا نواز اور زرداری کو فون

    واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کو شکست ہوئی ہے، چیئرمین کی سیٹ پر پی ڈی ایم نے نتایج کو چینلج کر دیا ہے

  • یوم پاکستان:صدرمملکت نےپاکستانیوں اورغیرملکیوں کواعلیٰ اعزازات سے نوازدیا

    یوم پاکستان:صدرمملکت نےپاکستانیوں اورغیرملکیوں کواعلیٰ اعزازات سے نوازدیا

    اسلام آباد۔:یوم پاکستان:صدرمملکت نےپاکستانیوں اورغیرملکیوں کواعلیٰ اعزازات سے نوازدیا ،اطلاعات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے صحت، تعلیم، ادب، فنون لطیفہ اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات پر پاکستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کو بھی سول اعزازات سے نوازا ہے۔

    آج منگل کو یوم پاکستان کے موقع پر اس حوالہ سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کو نشان امتیاز، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارت اعزاز حسن کارکردگی، تمغہ پاکستان، ستارہ خدمت، ستارہ قائداعظم اور تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔ نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں صادقین نقوی، پروفیسر شاکر علی (مرحوم)، ظہور الاخلاق (مرحوم)، عابدہ پروین، ڈاکٹر جمیل جالبی (مرحوم)، احمد فراز (مرحوم) شامل ہیں۔

    ہلال امتیازحاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانیِ، ڈاکٹر آصف محمود جاہ اور سید جاوید انور شامل ہیں۔ ستارہ شجاعت حاصل کرنے والوں میں جواد قمر، صفیہ (شہید)، ملک حیات اﷲ (شہید)، ملک سردار خان (شہید)، ممتاز خان (شہید)، حیات اﷲ خان (شہید)، ملک محمد نیاز خان (شہید)، سپاہی اختر خان (شہید)، محمد نوید صادق، مہر محمد یاسر منظور، شفقت اﷲ ملک، پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال (شہید)، پروفیسر ڈاکٹر حافظ مقصود احمد (شہید)، ڈاکٹر بشیر احمد (شہید)، ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی (شہید)، ڈاکٹر محمد آصف (شہید)، ڈاکٹر شفقت اﷲ (شہید)، ڈاکٹر یونس چنہ (شہید)، ڈاکٹر ولایت علی گوپانگ (شہید)، پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید (شہید)، ڈاکٹر منیر خان (شہید)، ڈاکٹر اسامہ ریاض (شہید)، ملک اشدر (شہید) اور ڈاکٹر محمد اخلاق خان (شہید) شامل ہیں۔

    ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر فرحان سیف، بشری انصاری، سلطانہ صدیقی، سید فاروق قیصر، پیر سید لخت حسنین، محمد عمران قریشی، بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے اور لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز شامل ہیں۔ صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں روتھ وینی لیکرڈال، پروفیسر خالد مسعود گوندل، نعمت اﷲ سرحدی، محمد علی شیخ، صائمہ شاہ، ہمایوں سعید، علی ظفر، حنا نصر اﷲ، سرمد صہبائی، اندومریم مٹھا، فرحان محبوب، مولانا طارق جمیل، عبدالمالک قریشی اور محمد فہیم شامل ہیں۔ ڈاکٹر طارق شفیع مرحوم کو بعد از وفات ستارہ قائداعظم سے نوازا گیا۔ رچرڈ گیری ہوروٹز کو ستارہ خدمت سے نوازا گیا۔ جینی ٹیلر کو تمغہ پاکستان عطا کیا گیا۔

    تمغہ شجاعت حاصل کرنے والوں میں فدا حسین، علی آفتاب تارڑ، سیّد شہزاد حسن، ہارون رشید خان، فخر الدین، میاں خان، لیفٹیننٹ کرنل محمد فہیم رضا خان، ملک وسید خان، مولوی گلداد خان، ملک اسلم نور خان، محمد رفیع شہید، دائود خان شہید، عالم زیب شہید، اﷲ رکھا شہید، شکیلہ ناز شہید، غنچہ ناز شہید، اعتزاز احمد گورائیہ، ساجد خان مہمند شہید، شاہد علی شہید، افتخار وحید شہید، فدا یار شہید اور حسن علی شہید شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں زیبا شہباز، محمد طاہر جاوید، حمید اﷲ شاہ ہاشمی، فیصل ایدھی، سیّد عامر محمود، کیپٹن (ر) محمد الیاس، عمر سعید اور فرید احمد خان شامل ہیں۔ تقریب میں بیگم ثمینہ عارف علوی، وفاقی وزرائ، وزراء مملکت سمیت ملک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

  • پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں:بھارتی وزیراعظم مودی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا

    پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں:بھارتی وزیراعظم مودی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا

    اسلام آباد:پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں:بھارتی وزیراعظم مودی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں۔

    وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور بھارتی صدر نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خط لکھا جس میں یوم پاکستان پر تہنیتی پیغام بھجوایا گیا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سےبھارتی وزیراعظم کاخط دفترخارجہ کےحوالےکیاگیا۔

     

     

    بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمسائیہ ملک ہونے کے ناطہ بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر میری طرف سے پاکستان کی عوام کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت انسانیت کے لیے مشکل وقت ہے۔ کورونا وبا کے چیلنج اور اس صورتحال میں آپ اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔ ۔

    خیال رہے کہ مودی نے گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی تشخیص کے بعد بھی ان کے لیے اپنے پیغام میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

  • وزیراعظم کےقتل کا منصوبہ بنانےوالے14شدت پسندوں کوسزائےموت سنادی گئی

    وزیراعظم کےقتل کا منصوبہ بنانےوالے14شدت پسندوں کوسزائےموت سنادی گئی

    ڈھاکہ :وزیراعظم کےقتل کا منصوبہ بنانےوالے14شدت پسندوں کوسزائےموت سنادی گئی ،اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں دو دہائی قبل وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے 14 دہشت گردوں کو سزائے موت سنادی گئی۔

    پھانسی دیئے جانے والوں کے بارے میں اے ایف پی’ کے مطابق یہ دہشت گرد 2000 میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

    بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد الزام لگاتی ہیں کہ ان کے سیکولر موقف کی وجہ سے شدت پسند کئی بار حملے کی کوشش کر چکے ہیں۔

    اس کے بعد ملک بھر میں شدت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی اور پولیس کی کارروائیوں میں 100 سے زائد شدت پسند ہلاک اور ایک ہزار سے زائد مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

    اے ایف پی کے مطابق بنگلہ دیش کے پراسیکیوٹر عبداللہ بھولیان کا کہنا ہے کہ عدالت نے بغاوت اور مجرمانہ سازش کرنے کے جرائم ثابت ہونے پر 14 ملزمان کو سزائے موت سنائی جن میں سے 5 مفرور ہیں۔

    ان ملزمان نے اس کالج کے میدانوں میں دو بم نصب کیے تھے جہاں شیخ حسینہ واجد کو ریلی سے خطاب کرنا تھا، تاہم یہ ڈیوائسز برآمد کرکے ناکارہ بنادی گئی تھیں۔

    پراسیکیوٹر نے کہا کہ ‘ان شدت پسندوں کا تعلق حرکت الجہاد الاسلامی اور جمیعت المجاہدین بنگلہ دیش سے ہے’، جن پر 2010 اور اس کے بعد جان لیوا بم دھماکوں اور دستی بم حملوں کے الزامات لگائے گئے تھے۔

    حرکت الجہاد الاسلامی کے بنگلہ دیش چیپٹر کے افغانستان سے تربیت یافتہ سربراہ مفتی عبدالحنان اور ان کے دو ساتھیوں کو ڈھاکا میں برطانوی ہائی کمشنر کو قتل کرنے کی کوشش پر 2017 میں پھانسی دے دی گئی تھی۔

    دوسری طرف جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد بھارتی ایماپران پاکستانیوں کوجان بوجھ کرتختہ دارپرلٹکارہی ہیں جن پرالزام ہے کہ انہوں نے مشرقی پاکستان کومغربی پاکستان سے الگ ہونے میں روکاوٹیں کھڑی کیں اوربھارتی سازشوں کو بے نقاب کیا

  • چمن:لیویزجیل کےسامنےدھماکا،2افرادجاں بحق، 13 زخمی

    چمن:لیویزجیل کےسامنےدھماکا،2افرادجاں بحق، 13 زخمی

    کوئٹہ:چمن:لیویزجیل کےسامنےدھماکا،2افرادجاں بحق، 13 زخمی ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں لیویز جیل کے سامنے ایک خطرناک اورشدید بم دھماکا ہوا ہے

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق چمن میں ہونےوالے اس بم دھماکے میں بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیاتھا،

    چمن سے پولیس حکام نے یہ بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسزنےعلاقےکوگھیرےمیں لےلیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دھماکے میں دوردورتک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں اورلوگ زخمیوں کواٹھا اٹھاکردھماکے کی جگہ سے دورلے جارہے ہیں

    یا د رہےکہ اس سے قبل بھی چمن میں کئی دھماکے ہوچکے ہیں ، جن میں درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں

  • فلاحی ریاست:کوششیں جاری ہیں:اللہ کامیاب فرمائیں:      ریاست مدینہ میرےنظریات اورکوششوں کامرکز:عمران خان

    فلاحی ریاست:کوششیں جاری ہیں:اللہ کامیاب فرمائیں: ریاست مدینہ میرےنظریات اورکوششوں کامرکز:عمران خان

    اسلام آباد:فلاحی ریاست کےلیےکوششیں جاری ہیں:اللہ کامیابی عطافرمائیں:ریاست مدینہ میرے نظریات اورمیرامحورہے:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس، پناہ گاہ اور ہیلتھ کارڈ پروگرام فلاحی ریاست کی بنیاد ہیں، قائداعظم اور اقبال کا وژن ریاست مدینہ کے اصولوں کے عین مطابق تھا،

     

     

     

    وزیراعظم نے قوم کے نام اپنے پیغام میں‌کہا ہےکہ میں نے عزم کیا ہے اوراس سلسلے میں میری فلاحی ریاست کےلیےکوششیں جاری ہیں:اللہ کامیابی عطافرمائیں:ریاست مدینہ میرے نظریات اور میرا محورہے:

     

     

     

     

    وزیراعطم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج پھر پاکستان اپنی اصل منزل پر گامزن ہوچکا ہے، جہاں طاقتور قانون کے تابع ہوگا۔

    قوم کے نام اپنے پیغام مین وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 15 سو سال قبل ہمارے نبی پاکﷺ نےمدینہ میں پہلی فلاحی ریاست کی بنیاد ڈالی، جس کی عمارت قانون کی بالادستی، اہلیت کی قدر اور رحم و برداشت پر استوار کی گئی اورجس میں تحصیلِ علم کو مقدس فریضہ قرار دیا گیا۔

     

    وزیراعظم عمران خان مزید کہتے ہیں کہ !
    چنانچہ دو ہی دہائیوں میں مسلمان آئندہ کئی صدیوں کیلئےعظیم ترین تہذیب کے حاملین بن گئے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹرپرقوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ جب مسلمان ان رہنما اصولوں سے دست کش ہوئے تو ان کی تہذیب کے تار و پود بکھر گئے۔

     

    وزیراعظم نے 23 مارچھ 1940 کے تاریخی دن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 81 برس قبل آج ہی کے روز ہمارے قائد نے عظیم فلسفی و شاعر جنابِ اقبال کے تصورات اور ریاستِ مدینہ کے انہی اصولوں کی روشنی میں ہمیں پاکستان کا خواب دکھایا۔

     

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب تک ہم اپنی زبردست صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، اس کی بنیادی وجہ قائدؒ کے ویژن پر عملدرآمد نہ کرنا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان اپنے ٹریک پر واپس آ چکا ہے، طاقتور کو قانون کی حکمرانی کے تابع لایا گیا، فلاحی ریاست کے قیام کیلئے پنا گاہوں اور ہیلتھ کارڈز کے ذریعے غریب طبقے کا احساس کیا گیا۔

  • براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ: تحقیقات کی صورت میں سامنے آنے والی خبریں بڑی خطرناک ہیں‌

    براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ: تحقیقات کی صورت میں سامنے آنے والی خبریں بڑی خطرناک ہیں‌

    اسلام آباد:براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ تحقیقات کی صورت میں سامنے آنے والی خبریں بڑی خطرناک ہیں‌،اطلاعات کے مطابق براڈ شیٹ انکوائری کمیشن رپورٹ کے مزید مندرجات سامنے آ گئے۔ان حقائق کے منظرعام پرآنے کے بعد بڑی ہی خوفناک خبریں بھی گردش شروع ہوگئی ہیں

    ذرائع کے مطابق براڈ شیٹ کی انکوائری کے دوران بڑی دلچسپ حقیقتیں بھی کھل کرسامنے آئی ہیں‌، جن کے مطابق معاہدہ منسوخی کی ذمےداری سابق ڈپٹی ہائی کمشنرعبدالباسط پربھی عائد کی ‏گئی ہے۔

    جوحقائق سامنے آئے ہیں ان کے مطابق کمیشن رپورٹ میں ادائیگیوں میں تاخیرکی ذمےداری موجودہ بیوروکریسی ہے، جس کے نتیجے میں‌ ‏ادائیگیوں میں تاخیرسے9ملین ڈالر جرمانہ ادا کیا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کاوےموسوی ایک ‏ناقابل اعتبار شخص ہیں، موسوی کےالزامات براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کےٹی اوآرسےباہرہیں، ‏کاوے موسوی کے الزامات پر تحقیقات کا فیصلہ حکومت کرے۔اورسارے حقائق قوم کے سامنے رکھے

    آصف زرداری کےسوئس کیسز کا ریکارڈبھی کمیشن رپورٹ کاحصہ ہے جب کہ جن ڈپلومیٹک بیگز ‏میں ریکارڈ ہے انکی تصاویر بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔ ڈپلومیٹک بیگز کے باہرانونٹری انگریزی،فرینچ ‏زبان میں لگی ہے۔

    ان بیگز پرانگریزی اورفرانسیسی زبان میں جوتحریرلکھی گئی ہے اس سے بھی بڑے اہم نقات سامنے آئے ہیں‌

    پاکستان کی میوچل لیگل اسسٹنس کی لسٹ بھی رپورٹ میں شامل ہے۔ لسٹ کھولناہےیا نہیں ‏فیصلہ اٹارنی جنرل یاوزارت قانون کرے۔

    براڈشیٹ کمیشن رپورٹ میں نواز شریف کےسعودی عرب جانے کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعیدشیخ کی سربراہی میں قائم براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم ‏ہاؤس کو موصول ہوگئی، جس میں براڈشیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ‏ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن نے رپورٹ حکومت کوبھجوادی ، رپورٹ جوائنٹ سیکریٹری زاہد مقصود ‏نے وصول کی، جس میں کمیشن نے مجموعی طور پر 26 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جبکہ ایک ‏سابق خاتون لیگل کنسلٹنٹ طلبی کے باوجود کمیشن میں پیش نہیں ہوئیں۔

    یاد رہے حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں براڈ شیٹ معاملے پر ‏انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا‏ اور انتیس جنوری کو قائم کردہ کمیشن نے تحقیقات کا باضابطہ ‏آغاز نو فروری کو کیا تھا۔