Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • یوم پاکستان، پریڈ کی تقریب ملتوی کر دی گئی

    یوم پاکستان، پریڈ کی تقریب ملتوی کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ ملتوی کر دی گئی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ اب 23 مارچ کی بجائے 25 مارچ کو ہو گی،23 مارچ کی پاکستان ڈے پریڈ کو ری شیڈول کردیا گیا، یوم پاکستان کی پریڈ موسم کی وجہ سے ملتوی ہو گئی، اسلام آباد پنڈی میں بارش کا موسم ہے اسلئے پریڈ اب 23 مارچ کی بجائے 25 مارچ کو ہو گی.

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے 22 فروری کو پاکستان ڈے پریڈ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، 81 ویں یوم پاکستان کےموقع پر شانداراور پُروقار پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    “یوم پاکستان” پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

    اس دن کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ 23 مارچ 1956 کو پاکستان کا پہلا آئین کو اپنایا گیا جس میں مملکتِ پاکستان کو دنیا کا پہلااسلامی جمہوری ملک قراردیا گیا۔یوم پاکستان کو منانے کیلئے ہرسال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں پاکستان مسلح افواج پریڈ بھی کرتے ہیں

    واضح رہے کہ گزشتہ برس کرونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے پریڈ منسوخ کر دی گئی تھی

    کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

    کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

  • کرونا ویکیسن شرعی طور پر لگوانا جائز ہے یا نہیں ؟ پاکستانی مفتیوں کا فتویٰ آ گیا

    کرونا ویکیسن شرعی طور پر لگوانا جائز ہے یا نہیں ؟ پاکستانی مفتیوں کا فتویٰ آ گیا

    کرونا ویکیسن شرعی طور پر لگوانا جائز ہے یا نہیں ؟ پاکستانی مفتیوں کا فتویٰ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا ویکیسین لگوانا شرعی طور پر جائز ہے یا نہیں فتویٰ آ گیا

    وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ شریعت اسلامیہ نے خود کوتکلیف سے بچنے اوردوسروں کوبچانے کا حکم دیا ہے،کورونا ویکسین لگوانا شرعی طور پر جائز ہے،فتوے کے مطابق روزے کی حالت میں بھی کورونا ویکسین لگوائی جاسکتی ہے مخیرحضرات سے اپیل ہے کوروناویکسین خرید کرمستحق افراد کوسہولت فراہم کریں،تمام علما کا اس بات پراتفاق ہے کہ ہرشخص کوروناویکسین لگوائے،زکوٰۃ مستحقین کو کروناویکسین لگوائی جاسکتی ہے احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل ہونا چاہیے،

    قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کرونا ویکسین سی ڈی اے اسپتال سے لگوائی ،ویکسین لگوانے کے بعد شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپنا نمبر آنے کے بعد ویکسین لگوائی، پاکستان میں کورونا کا مرض دوبارہ بڑھ رہا ہے کورونا کی صورتحال میں عام آدمی متاثر ہورہا ہے،حکومت نے ویکسین لگوانے کے لیے اچھے اقدامات کیے ہیں،

    سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، پی پی کے رہنما سلیم مانڈوی والا ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان،وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت متعدد شخصیات نے کورونا ویکسین لگوائی ہیں۔ ملک بھرمیں 60 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا

    قبل ازیں وفاقی کابینہ نے نجی طور پر درآمد کی جانے والی چینی اور روسی کورونا ویکسین کی قیمت کی منظوری دے دی۔چینی ویکسین کنویڈشیا کے فی انجکشن کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ روسی ویکسین سپوتنک فائیو کی قیمت فروخت 8 ہزار 449 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    ہ ویکسینز کی قیمتوں کے تعین کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کا اجلاس 19 مارچ کو ہوا جس کے بعد وفاقی کابینہ سے سرکلر کے ذریعے قیمت فروخت کی منظوری لی گئی۔

    پاکستان میں دو فارما سیوٹیکل کمپنیاں روس اور چین سے کورونا وائرس کی ویکسین نجی طور پر درآمد کر رہی ہیں۔ کراچی کی کمپنی نے روسی کورونا ویکسین سپوتنک فائیو کی 50 ہزار خوراکیں درآمد کی ہیں جبکہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی چینی ویکسین درآمد کر رہی ہے۔ چینی کمپنی کی ویکسین ایک جبکہ روسی ویکسین دو خوراکوں پر مشتمل ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    کرونا ویکسین لگوانے کے مراکز ملک بھر میں کہاں کہاں قائم؟ فہرست جاری

    پاکستان میں ساٹھ سال سے بڑی عمر کے بزرگوں کو کرونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی ہے،پنجاب حکومت کے محکمہ صحت نے ویکسین لگانے کے زبردست انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ کیپٹن(ر) عثمان کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ لوگ آنے پر ایکسپوسنٹر میں رش ہو جاتا ہے اس لئے لاہور میں دو اور سنٹر قائم کرنے جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس لگانے کے لئے پنجاب میں 114سینٹرز بنائے گئے ہیں،عمر کے حساب سے شہریوں کو بلارہے ہیں، جیسے جیسے ویکسین بڑھے گی اس کا دائرہ کار بھی بڑھائیں گے

    شیخ رشید نے کرونا ویکسین لگوا کر کن جذبات کا کیا اظہار؟

  • براڈ شیٹ کمیشن کا آصف زرداری کے سوئس مقدمات کے ریکارڈ کا جائزہ ،اہم سفارش بھی کر دی

    براڈ شیٹ کمیشن کا آصف زرداری کے سوئس مقدمات کے ریکارڈ کا جائزہ ،اہم سفارش بھی کر دی

    براڈ شیٹ کمیشن کا آصف زرداری کے سوئس مقدمات کے ریکارڈ کا جائزہ ،اہم سفارش بھی کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق براڈ شیٹ انکوائری کمیشن نے اپنی پورٹ وزیراعظم آفس میں جمع کرادی

    براڈشیٹ انکوائری کمیشن رپورٹ جوائنٹ سیکریٹری زاہد مقصود نے وصول کی براڈشیٹ انکوائری کمیشن رپورٹ اور متعلقہ ریکارڈ 500 صفحات پر مشتمل ہے،براڈشیٹ انکوائری کمیشن نے مجموعی طور پر 26 گواہان کے بیان ریکارڈ کیےایک سابقہ لیگل کنسلٹنٹ طلبی کے باوجود کمیشن میں پیش نہ ہوئیں،

    نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق تحقیقات میں براڈ شیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونےکا انکشاف سامنے آیا ہے ،کمیشن کی رپورٹ کے مطابق براڈشیٹ کمپنی کی 15 لاکھ ڈالر رقم کی غلط ادائیگی کی گئی،غلط شخص کو ادائیگی ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکہ ہے،غلط شخص کو ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرار نہیں دیا جا سکتا، وزارت خزانہ، قانون اور اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہو گئیں، پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے بھی ادائیگی کی فائل سے اندراج کا حصہ غائب ہوگیا،براڈشیٹ کمیشن کو تمام تفصیلات نیب کی دستاویزات سے ملیں،

    براڈ شیٹ کمیشن نے آصف زرداری کے سوئس مقدمات کے ریکارڈ کا جائزہ لیا براڈشیٹ کمیشن کے سامنے سوئس مقدمات کا ریکارڈ نیب نے پیش کیا کمیشن نے نیب کوسوئس مقدمات کا سربمہرریکارڈ کھولنے کی سفارش کی،نیب ریکارڈ ڈی سیل کرکے جائزہ لے کہ اس کا کیاکرنا ہے،سوئس مقدمات کا تمام ریکارڈنیب کے اسٹورروم میں موجود ہے،سوئس مقدمات کا ریکارڈ 12 ڈپلومیٹک بیگز میں پاکستان پہنچایا گیا، کمیشن کے سامنے براڈ شیٹ ریکارڈ پیش کیا گیا تو سوئس مقدمات کی نشاندہی ہوئی ،کمیشن کی رپورٹ میں ان افرادکوذمہ قراردیاگیا جو 2008میں نیب اور برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات تھے ،براڈ شیٹ کے ساتھ جومعاہدہ کیا گیا وہ حکومت پاکستان کے ساتھ غداری کے مترادف ہے اس وقت حکومت کو دھوکے میں رکھنے والے وہ وکلا بھی تھے جنہوں نےمعاہدے کے لیے اہم کردارادا کیا حکومت نے 25ملین ڈالر کی ادائیگی کی وہ بھی 2008 معاہدے کی وجہ سے ہوئی ہے،

    براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات، ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کمیٹی پر کیا اعتراض، کیا کہا؟

    براڈ شیٹ سے متعلق اہم دستاویز پبلک کرنے کا حکم کس نے دیا؟ شہزاد اکبر نے بتا دیا

    براڈ شیٹ کیس اصل حقیقت کیا؟ مبشر لقمان کا بیرسٹر راشد اسلم کے ساتھ خصوصی انٹرویو

    غیر ملکی اثاثوں کے خلاف تحقیقات ترک کرنے پرنواز شریف کی براڈ شیٹ کو رشوت کی پیشکش

    براڈ شیٹ اثاثے ڈھونڈنے کی کمپنی،پاکستان کے ساتھ کیا معاہدہ؟ شہزاد اکبر نے تفصیلات بتا دیں

    براڈ شیٹ کیس: نیب نے برطانوی کمپنی کو 28.7ملین پاؤنڈ ادا کر دیے:اصل کہانی باغی کی زبانی

    وزیراعظم عمران خان یہ کام ہر صورت کریں گے،شیخ رشید نے اپوزیشن کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، کمیٹی میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، شیریں مزاری، بابر اعوان اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ معاملہ تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھا جائے، براڈ شیٹ کیس کے فیصلے میں موجود حقائق منظرعام پر لائے جائیں۔

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    نواز شریف نے تازہ میڈیکل رپورٹس بھجوائی یا نہیں؟ اہم انکشاف

    جسٹس (ر) عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر:قوم سچ سننے کے لیے بے تاب

    براڈ شیٹ:کیوی موسوی ایک مہرہ :مرکزی کردارپاکستان میں:پاکستانی قوم کو بے وقوف بنایا گیا:مبشرلقمان

    براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ کو کتنی ملے گی سیکورٹی؟ دفتر کہاں ہو گا قائم؟

  • پاکستان میں کورونا کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ

    پاکستان میں کورونا کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ

    پاکستان میں کورونا کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی او سی نے کورونا کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے

    بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے باعث مختلف سرگرمیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے اسلام آباد اور صوبائی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ایس اوپیزکی خلاف ورزیوں پراسلام آباد اورصوبائی انتظامیہ کوکریک ڈاؤن کا کہا ہے،فیصلہ آج صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اجلاس میں کیاگیا کورونا مثبت کیسزمیں اضافے پرتشویش ہے ،کورونا کی نئی قسم زیادہ مہلک ہے جس سے حالات خراب ہوسکتے ہیں،

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    پاکستان میں ساٹھ سال سے بڑی عمر کے بزرگوں کو کرونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی ہے،پنجاب حکومت کے محکمہ صحت نے ویکسین لگانے کے زبردست انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ کیپٹن(ر) عثمان کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ لوگ آنے پر ایکسپوسنٹر میں رش ہو جاتا ہے اس لئے لاہور میں دو اور سنٹر قائم کرنے جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس لگانے کے لئے پنجاب میں 114سینٹرز بنائے گئے ہیں،عمر کے حساب سے شہریوں کو بلارہے ہیں، جیسے جیسے ویکسین بڑھے گی اس کا دائرہ کار بھی بڑھائیں گے

    کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریسٹورنٹس اور کیفے میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔

  • پاک بھارت سیز فائر، کس عرب ملک کے حکمران نے کردار ادا کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات

    پاک بھارت سیز فائر، کس عرب ملک کے حکمران نے کردار ادا کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات

    پاکستان اور بھارت کے مابین بیک ڈور ڈپلومیسی کس ملک کی وجہ سے ممکن ہوئی ؟ سیز فائر کس ملک نے کروایا، نام سامنے آ گیا

    خبر رساں ادارے بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سیز فائر متحدہ عرب امارات کی وجہ سے ہوا ہے اور متحدہ عرب امارات نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد کے اعلان کے چوبیس گھنٹے بعد عرب امارات کے اعلیٰ عہدیدار دہلی روانہ ہو گئے

    متحدہ عرب امارات کی سرکاری سطح پر 26 فروری کو ہونے والے اجلاس میں وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زید نے بھارت ہم منصب کے ساتھ جو کچھ کہا اس کا کچھ اشارہ دیا ،جس کے مطابق انہوں نے مشترکہ مفاد کے تمام علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا

    پھر بھی بند دروازوں کے پیچھے ، بھارت ،پاکستان فائر بندی کے حوالہ سے متحدہ عرب امارات کی طرف سے مہینوں پہلے شروع ہونے والی خفیہ بات چیت کی باز گشت سامنے آئی تھی حکام کے مطابق اس صورتحال سے آگاہ ہیں جنہوں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کا کہا تھا اس میں سے ایک نے کہا ، یہ جنگ بندی ہمسایہ ممالک کے مابین پائیدار امن قائم کرنے کے لئے صرف ایک وسیع تر روڈ میپ کا آغاز ہے ، دونوں کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور کئی دہائیوں پرانے علاقے پر دونوں ممالک میں تنازعہ چل رہا ہے

    اس عہدیدار نے کہا کہ اس عمل کا اگلا مرحلہ ، نئی دہلی اور اسلام آباد دونوں فریقوں کو مذاکرات کے لئے بٹھانا ہے ،  2019 میں بھارت کی جانب سےمقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے دونوں ملکوں میں مزید تلخی آئی تھی،اسکے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین تجارت .، بات چیت مشکل نظر آ رہی تھی، تاہم اب بات چیت ہو سکے گی

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    اخبار لکھتا ہے کہ لیکن یہ عمل اس وقت سامنے آیا ہے جب بائیڈن انتظامیہ افغانستان پر وسیع تر امن مذاکرات کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں دونوں ممالک برسوں سے اثر و رسوخ کے لئے لڑ رہے ہیں۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی چین کی سرحد پر ترقی کو تیز کرنا چاہتے ہیں اور فوجی وسائل پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں ، جبکہ پاکستان کے رہنماؤں کو بھی معاشی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ امریکہ اور دیگر طاقتوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں

    پاکستان کی وزارت خارجہ نے مذاکرات یا متحدہ عرب امارات کے کردار پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ، جبکہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا

    گذشتہ ہفتے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ وہ "ماضی کو بھلا کر آگے بڑھیں” وزیر اعظم عمران خان نے بھی کہا تھا کہ ایک ایسا مسئلہ جس نے ہمیں پیچھے کھڑا کیا ہے۔ہفتے کے روز مودی نے عمران خان میں کوویڈ 19 ں تشخیص ہونے کے بعد ، وزیراعظم پاکستان کی صحتیابی کے لئے ٹویٹ کی یہ دوسرا اشارہ ہے کہ ملکوں کے مابین تعلقات گرم تر ہوتے جارہے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات ، جس کا ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ تاریخی تجارتی اور سفارتی روابط ہیں ، کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان نے مزید بین الاقوامی کردار ادا کیا ہے۔ سب سے بڑی تبدیلی مشرق وسطی میں ہوئی ہے جہاں خلیجی عرب ریاست نے تنازعات اور حمایت یافتہ گروہوں اور علاقائی رہنماؤں میں مداخلت کی ہے۔ لیکن اس نے ایشیا کی طرف بھی نگاہ ڈالی ہے کیونکہ اس نے عالمی تجارت اور رسد کے مرکز کے طور پر اپنے کردار سے ماورا سیاسی اتحاد کو تقویت بخشی ہے۔

    دو سال قبل مقبوضہ کشمیر میں ایک خودکش حملے کے بعد 40 ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت اور پاکستان کے تعلقات منقطع ہوگئے تھے ، جس سے مودی کی حکومت نے پاکستان کے اندر تنصیبات پر فضائی حملوں کی اجازت دینے کا اشارہ کیا گیا تھا۔

    پچھلے کچھ مہینوں کے دوران متعدد اشاروں نے متحدہ عرب امارات کے کردار کی نشاندہی کی۔ نومبر میں ، بھارتی وزیر خارجہ نے ابوظہبی کے دو روزہ دورے پر بن زید اور ولی عہد شہزادہ سے ملاقات کی ، اس کے بعد اگلے ہی ماہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی عرب امارات کے دورے پر تھے۔ 25 فروری کے اعلان سے تقریبا دو ہفتہ قبل ، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ فون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اور اس سے کچھ دن پہلے ہی ، ہندوستان نے عمران خان کے طیاروں کو ہندوستانی فضائی حدود سے اڑنے کی اجازت دی تھی جب وہ سری لنکا کے سرکاری دورے پر جارہے تھے۔

    جنگ بندی کے بعد ، متحدہ عرب امارات ان چند ممالک میں سے ایک تھا جس نے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ، جس نے ہندوستان اور پاکستان دونوں کے ساتھ "قریبی تاریخی تعلقات” کو اجاگر کیا اور "دونوں ممالک کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

  • گیلانی کی نااہلی کی درخواست پرالیکشن کمیشن کا بڑا حکم سامنے آ گیا

    گیلانی کی نااہلی کی درخواست پرالیکشن کمیشن کا بڑا حکم سامنے آ گیا

    گیلانی کی نااہلی کی درخواست پرالیکشن کمیشن کا بڑا حکم سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے حکم پر نئی درخواست دائر کر دی

    پی ٹی آئی نے ویڈیو میں موجود 2 پی ٹی آئی ایم این ایز کو درخواست میں فریق بنا لیا،الیکشن کمیشن نے ملیکہ بخاری سے سوال کیا کہ کیا آپ کی نئی درخواست پر سماعت کی جائے یا پرانی پر؟ ملیکہ بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ شفافیت کو یقینی بنائے،اونچی آواز میں بات کرنے پر الیکشن کمیشن نے ملیکہ بخاری کو ٹوک دیا،ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم نے کہا کہ آپ جذباتی نہ ہوں ،آرام سے دلائل دیں،

    یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کے وکلا بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہو گئے،تحریک انصاف نے ترمیم شدہ درخواستیں جمع کرا دیں ،ملیکہ بخاری نے کہا کہ ہماری نظر میں فہیم خان اور جمیل احمد گواہ ہیں،الیکشن کمیشن کی ہدایت پر گواہان کو فریق بنایا ہے، الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ کوئی رکن اسمبلی ملوث ہے تو اسکے خلاف تحقیقات کرے، الیکشن کمیشن کے ممبر خیبر پختونخواہ ارشاد قیصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر من و عن عمل نہیں ہوا،

    دوران سماعت ممبر الیکشن کمیشن پنجاب نے کہا کہ ویڈیوز میں کسی کا چہرہ واضح نہیں ہے ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی نئی درخواست کو کیس کا حصہ بنا لیا،وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آ ئی کی درخواست پر میرے اعتراضات ہیں،الیکشن کمیشن نے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ اپنے اعتراضات اپنے جواب میں تحریری طور پر دیں،جس حد تک درخواست ہے اس کا جواب دیں، وکیل ملک جاوید نے کہا کہ درخواست میں یوسف رضا گیلانی پر کوئی الزام نہیں، درخواست کے قابل سماعت نہ ہونے پر دلائل دونگا،

    الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی سے جواب طلب کر لیا،الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے وکلا کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی

    وزیراعظم سے آرمی چیف کے بعد ایک اور اہم شخصیت کی ملاقات، لاہور سے کس کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا؟

    ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

    مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

    اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

    گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟

    بریکنگ…..یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر بننے پر پی ٹی آئی کی حکومت نے شدید تنقید کی تھی اور اس کو سیدھا ہارس ٹریڈنگ کہا تھا . اس وجہ سے الیکشن کمیشن میں ان کی جیت کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی تھی

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس ویڈیو میں واضح ہے کہ علی حیدر گیلانی جو ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں، انہوں نے اپنے والد یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فائدہ پہنچانے کیلئے اراکین کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ سمجھا رہے ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علی حیدر گیلانی خود میڈیا کے سمنے آئے اور اعتراف کیا کہ انہوں نے سینیٹ الیکشن متاثر کرنے کی کوشش کی۔ اس لئے الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ وہ یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے کیخلاف الیکشن ایکٹ کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی کرے۔

    قبل ازیں معروف قانوندان اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی،الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر درخواست میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ دھاندلی کے الزام میں مریم نواز اور علی حیدر گیلانی کیخلاف کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استمعال کیوں نہیں کی گئی،

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے۔ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اور مریم نواز کا بیان دھاندلی کا ثبوت ہے، ویڈیو اور بیان پر الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے سیکشن 167، 168، 170 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے،

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ انتخابات میں دھاندلی قابل دست اندازی جرم ہے، اس کی انکوائری کی جائے،

  • پیپلز پارٹی نے صادق سنجرانی کو مشکل میں پھنسا دیا

    پیپلز پارٹی نے صادق سنجرانی کو مشکل میں پھنسا دیا

    پیپلز پارٹی نے صادق سنجرانی کو مشکل میں پھنسا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر مسترد ووٹوں سے متعلق درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی

    پیپلزپارٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کو کالعدم قراردیا جائےصادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ کالعدم قرار قرار دیا جائے، یوسف رضا گیلانی کے حق میں پڑنے والے ووٹ مسترد کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے یوسف رضا گیلانی کی جانب سے درخواست وکیل فاروق ایچ نائیک نے دائر کی ایڈووکیٹ جاوید کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے 7 بیلٹ پیپرز دینے سے انکار کیا تھا۔ دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کے 7 مسترد شدہ ووٹس اہم شواہد ہیں اور عدالت کے حکم کے ذریعے 7 مسترد شدہ ووٹس حاصل کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہونے سے رزلٹ متاثر ہوا،پریذائیڈنگ افسر کے فیصلہ کو آرٹیکل 199 کے تحت چیلنج کیا ہے،ہم نے چیئرمین سینیٹ کا نوٹیفکیشن اور رزلٹ کوچیلنج کیا ہے،بیلٹ پیپر کا ریکارڈ مانگا گیا جو ہمیں نہیں ملا،صادق سنجرانی غیر قانونی طور پر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے،بیلٹ پیپر پر نام اور مہر کا کالم ایک ہی ہے

    چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج، پیپلز پارٹی کا یوٹرن،زرداری حکومت پر نہیں بلکہ اپوزیشن پر بھاری رہے

    چیئرمین سینیٹ الیکشن نتائج، پی ڈی ایم کے لئے بری خبر

    کاش حکومتی پیشکش مان لی ہوتی تو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہمارا ہوتا،مولانا کا نواز اور زرداری کو فون

    واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کو شکست ہوئی ہے، چیئرمین کی سیٹ پر پی ڈی ایم نے نتایج کو چینلج کر دیا ہے

  • پاک بھارت آبی تنازعات پر دو روزہ مذاکرات منگل سے نئی دہلی میں شروع ہوں گے

    پاک بھارت آبی تنازعات پر دو روزہ مذاکرات منگل سے نئی دہلی میں شروع ہوں گے

    پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر دو روزہ مذاکرات میں شرکت کے لئے انڈس واٹر کمیشن کے سربراہ مہر علی شاہ کی قیادت میں آٹھ رکنی وفد واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوگا۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ مذاکرات نئی دہلی میں منگل سے شروع ہوں گے۔ بھارتی وفد کی قیادت بھارتی انڈس واٹر کمیشن کے سربراہ پی کے سکسینا کریں گے۔

    دونوں ملکوں کے درمیان آخری مذاکرات اگست 2018 میں لاہور میں ہوئے تھے جس میں بھارت نے پاکستانی وفد کو بھارت آکر بھارت کی جانب سے ہائیڈروالیکٹرک منصوبوں کا معائنہ کرنےکی دعوت دی تھی تاہم کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی اور کورونا کے باعث پاکستانی وفد بھارت نہ جاسکا۔ بھارت نے پاکستان کو ورچوئل مذاکرات کی دعوت بھی دی جسے پاکستان نے قبول نہیں کیا تھا۔

     منگل کو ہونے والے مذاکرات میں پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کشتواڑ کے مقام پر دریائے چناب پر1000 میگاواٹ کے پکل ڈل اور 48 میگاواٹ کے لوئر کلنائی ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس کے مجوزہ ڈیزائنز اور دیگر معاملات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرے گا۔ پاکستان کا دعوی ہے کہ بھارت یہ منصوبے غیرقانونی طور پر پاکستانی دریاوں پر تعمیر کرہا ہے۔

    مذاکرات میں پاکستانی وفد میں انڈس واٹر کمیشن کے علاوہ واپڈا، اٹارنی جنرل آفس،  موسمیات، اریگیشن اور دوسرے متعلقہ اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کل ہونے والے مذاکرات کے دوران بھارت کے مجوزہ پراجیکٹس کی سائیٹس کا دورہ نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960 میں ہونے والے انڈس واٹر ٹریٹی کے مطابق دونوں ملکوں کو سال میں کم از کم ایک میٹنگ کرنا ہوتی ہے۔ 

  • پاک آرمی کی ٹیم نیپال میں بین الاقوامی ایڈونچرمقابلے میں سونےکا تمغہ جیت کرفاتح قرار

    پاک آرمی کی ٹیم نیپال میں بین الاقوامی ایڈونچرمقابلے میں سونےکا تمغہ جیت کرفاتح قرار

    راولپنڈی :پاک آرمی کی ٹیم نیپال میں بین الاقوامی ایڈونچرمقابلہ میں سونےکا تمغہ جیت کرفاتح قرار ،اطلاعات کے مطابق پاک آرمی کی ٹیم نے نیپال میں 18 سے 21 مارچ تک منعقدہ بین الاقوامی ایڈونچر مقابلہ میں سونے کا تمغہ جیت کرقوم کوخوشخبری سنادی ۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق نیپال میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں جسمانی برداشت اور ذہنی چستی کا مقابلہ کیا تھا

    ذرائع کے مطابق ان مقابلوں‌ کراس کنٹری رننگ ، سائیکلنگ اور رافٹنگ شامل تھے۔

    یاد رہےکہ پاک فوج نے پہلی بار ایونٹ میں حصہ لیا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔ بین الاقوامی کیٹگری میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لی

  • مریم اورحمزہ کےدرمیان صلح کرانےکاحکم کس نےدیا:    اکھٹےبٹھاکرپھرتصویرمیڈیا کوکیوں بھیجی گئی؟اہم خبرآگئی

    مریم اورحمزہ کےدرمیان صلح کرانےکاحکم کس نےدیا: اکھٹےبٹھاکرپھرتصویرمیڈیا کوکیوں بھیجی گئی؟اہم خبرآگئی

    لاہور:مریم نوازاورحمزہ شہبازکومولانا کے پاس اکھٹا بٹھا کرپھرتصویرمیڈیا کوکیوں بھیجی؟اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق مریم نوازاورحمزہ شہبازکے درمیان ہونے والے تنازعے نے جس طرح ن لیگ اورخاص کرشریف فیملی کا سارا بھرم برباد کرکے رکھ دیا ہے ، اس کا منفی اثر،غلط تاثراوراس زخم کوچھپانے کے لیے آج یہ ملاقات کا کھیل کھیلا گیا ہے

    ذمہ دارذرائع کےمطابق اس بہت بڑے نقصان پرپردہ ڈالنے اورن لیگ کے اندرٹوٹ پھوٹ کے تاثرکوچھپانے کے لیے نوازشریف اورپارٹی کے کچھ اہم رہنماوں کے درمیان یہ مشاورت ہوئی کہ اب کیا کیا جائے

    ذمہ دار ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن سے درخواست کی کہ وہ معاملات کو سنبھالیں اورحمزہ اورمریم کے درمیان صلح کروائیں اس وقت ان کے درمیان جھگڑے کی اطلاعات سے نہ صرف پی ڈی ایم بلکہ ن لیگ کے ساتھ ساتھ شریف فیملی کو بھی نقصان ہورہا ہے

    نوازشریف کی اس درخواست کے جواب میں مولانا نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ دونوں کے بڑے ہیں َ خاندان کے سربراہ ہیں آپ خود سمجھائیں

    اس پرمیاں نوازشریف نے مولانا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مولانا مریم آپ کی بات مان جائیں گی کیوں کہ مریم نوازہمیشہ آپ کے قریب رہی ہیں ، اس کو سمجھائیں گے تو وہ ٹھنڈی ہوجائے گی

    اس حوالے سے یہ تجویزدی گئی کہ مولانا کوجاتی امرا بلایا جائے اورپھروہاں حمزہ شہبازاور مریم نواز کو دائیں بائیں بٹھا کرمیڈیا کے ذریعے سب کودکھایا جائے اس سے یہ تاثرزائل ہوجائے گا کہ ان میں اس سے پہلے اختلافات تھے

    اس مقصد کے لیے مولانا کو خصوصی طورفون کرکے مشاورت کے لیے جاتی امرا دعوت دی گئی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حمزہ شہبازاس خود ساختہ منصوبے سے مطمئن دکھائی نہیں دے رہے تھے ،جبکہ دوسری طرف مریم نوازبھی اپنی ضدپرقائم تھیں تاہم نوازشریف کی طرف سے تنبہا دونوں کو جاتی امرا مولانا کا استقبال کرنے کی ہدایت کی گئی

    اس کے بعد یہ تصویرمیڈیا کو جاری کی گئی

    دوسری طرف ذرائع کے اس دعوے کی جاتی امرا میں موجود اہم افسران سے بھی تصدیق ہوگئی

    میڈیا کو جاری ہونے والی تصویر میں بھی حمزہ شہبازمریم نوازکی طرف دیکھنے اورصلح کے تاثرکوقائم کرنے سے کتراتے نظرآتے ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پرمولانا نے حمزہ شہازاورمریم نوازکی منتیں کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات ہیں ،حکومت کے خلاف تحریک جاری رکھنے اورمقصد کے حصول کےلیے آپس میں اتفاق اورمحبت ہونا ضروری ہے ، آپ کے درمیان ہونے لڑائی نے میاں نوازشریف کوبہت تکلیف دی ہے اس لیے آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی جائے

    اس سے بڑی حیران کن اوردلچسپ بات یہ ہےکہ جاتی امرا میں حمزہ شہبازمولانا سے مجلس ختم کرتے ہی واپس ماڈل ٹاون روانہ ہوگئے ،حکم کے مطابق کھانے کا بھی انتظام تھا لیکن حمزہ شہباز نے جان چھڑانے کی غرض سے یہ معذرت کرتےہوئے ماڈل ٹاون کی راہ لی کہ وہاں اہم اجلاس میں‌شامل ہونا ہے

    دوسری طرف قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوازاورحمزہ شہباز جب تک جاتی امرا اکٹھے رہے ان دونوں‌کے چہروں پرکسی قسم کی خوشی کے تاثرات نہیں تھے ،

    یہ بھی دعویٰ‌کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے جس طرح کہا مریم نے حامی بھرلی لیکن اس موقع پرحمزہ شہازمطمئن دکھائی نہیں دیئے اوریہ مخصوص وقت زیادہ ترخاموشی میں گزاردیا

    اس کی ایک وجہ یہ بھی سامنے آئی ہے کہ حمزہ شہبازیہ سمجھتے ہیں کہ مریم نوازکی جارحانہ سیاست کے پیچھے مولانا کی سوچ ہے اس لیے اس مجلس کے دوران حمزہ شہازنے مریم نوازاورمولانا کو ایک ہی نظرسے دیکھا اوراسے ایک چال سمجھتے ہوئے ٹال دیا

    یاد رہے کہ پچھلے دودن سے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کے مابین اختلافات کی خبریں جیسے جیسے منظرعام پرآرہی ہیں شریف فیملی کے اندرکی حقیقت بھی کھل کرسامنے آرہی ہے ۔

    حمزہ شہباز اورمریم نواز کے درمیان ہونے والی نوک جھونک کے بارے میں مختلف دعوے آرہے ہیں کہ شریف فیملی کی ویڈیو میٹنگ میں مریم نواز نے حمزہ شہباز شریف پر سخت تنقید کی۔

    مریم نواز نے اپنے بڑوں کی موجودگی کا لحاظ رکھے بغیرجارحانہ اندازمیں کہا کہ حمزہ کی طرزِ سیاست سے نقصان ہی ہوا۔جیل سے کیسے باہر آئے، کون کون ملا سب پتہ ہے۔

    مریم نواز کی بحث سے تنک آکرحمزہ شہباز نے کہا کہ سیاست میں آئیڈیل نواز شریف ہیں۔ آپ کون ہوتی ہیں مجھے ڈکٹیٹ کرنے والی ، حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ آپ کا سیاسی جارحانہ پن یہاں نہیں چل سکتا۔

    یہ دلچسپ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب ویڈیو لنک میں مریم نواز نے بطورِ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کی اور بزدار کی مخالفت،اور حمزہ کو مریم نے کہا کہ مجھے پتہ ہے جب آپ جیل میں تھے اور آپ کس کے ساتھ رہے اور باہر آئے تو کس حمایت سے آئے۔

    جس پرحمزہ شہباز نے کہا کہ مجھے بھی پتہ ہے کہ آپ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مل کرکس طرح جارحانہ اندازاختیارکرچکی ہیں اوراسی جارحانہ انداز نے آج پارٹی کواس سطح تک پہنچا دیا ہے