Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • مولانا فضل الرحمٰن  جاتی امراء پہنچے تو کس کس نے استقبال کیا

    مولانا فضل الرحمٰن جاتی امراء پہنچے تو کس کس نے استقبال کیا

    1:45 PM
    مولانا فضل الرحمٰن جاتی امراء پہنچے تو کس کس نے استقبال کیا

    باغی ٹی وی : سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن جاتی امراء پہنچ گئے. جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے اہم ملاقات جاری ہے

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد میں حمزہ شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، پرویز رشید، صدر پنجاب رانا ثناءاللّٰہ خاں، مریم اورنگزیب و دیگر شامل۔
    جس میں موجودہ سیاسی صورت حال سے متعلق امور پر بات چیت ہو گی ،

    اجلاس میں توقع کی جارہی ہے . استعفوں اور لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

    پی ڈی ایم میں بڑھتے اختلافات کا معاملہ، اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج جاتی امرا جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان جاتی امرا میں مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملاقات کریں گے جس کے دوران پی ڈی ایم کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

    مولانا فضل الرحمان مریم نواز سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال،عید کے بعد لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ مولانا اور مریم کی ملاقات کے دوران ن لیگ کے سینیئر رہنما بھی شریک ہوں گے۔

  • موٹروے زیادتی کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    موٹروے زیادتی کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    10:35 AM
    موٹروے زیادتی کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    باغی ٹی وی : لاہور،موٹروے زیادتی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا. فیصلے میں‌بتایا گیا کہ ریپ کا جرم انتہائی سنگین ہے، ایسے ملزموں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے، عدالت نےکہا کہ عابد ملہی اور شفقت علی نے خاتون کو اسکے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ خاتون کے الزامات حقیقت پر مبنی ہیں،

    عدالت کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون نے نہ صرف ٹرائل میں بلکہ جیل میں بھی مجرموں کی شناخت کی،تفتیشی ٹیم کی کوتاہیوں کے باوجود خاتون کی فرانزک گواہی رد نہیں کیا جا سکتا،مجرموں نے اپنا مطالبہ منوانے کیلئے متاثرہ خاتون کو اسکے بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی،مجرموں عابد ملہی اور شفقت علی کی موت واقع ہونے تک پھانسی دی جائے،

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

    موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

    ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

    زنا بالجبر کے الزام میں مجرم عابد ملہی اور شفقت کو موت کی سزا سنائی گئی. مجرموں کی موت کی سزا پر عملدرآمد لاہور ہائیکورٹ کے حکم سے مشروط ہوگا.عدالت نے مجرموں کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دیا.

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

    موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے

  • کورونا وائرس کی وجہ سے  پاکستان میں اموات بڑھ گئیں

    کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں اموات بڑھ گئیں

    9:42 AM
    کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں اموات بڑھ گئیں

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں مزید 44اموات ہو گئیں‌ جکہ 3 ہزار 667 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

    پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,667نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6لاکھ26 ہزار 802 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 63ہزار 058 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ97ہزار177افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

    اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں79ہزار245،اسلام آباد میں51ہزار414،بلوچستان میں19ہزار327 ،گلگت بلتستان میں4972اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے11ہزار609کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 974 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار479، خیبر پختونخوا 2 ہزار 208، اسلام آباد میں 543، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 333 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران41ہزار960کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3667افراد میں تشخیص ہوئی۔

    ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 97لاکھ73ہزار993افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

  • انا للہ واناالیہ راجعون:لندن سے دردناک خبرآگئی

    انا للہ واناالیہ راجعون:لندن سے دردناک خبرآگئی

    لندن :انا للہ واناالیہ راجعون:لندن سے دردناک خبرآگئی ،ا طلاعات کے مطابق آج لندن سے دردناک خبرنے پاکستانیوں کوغمگین کردیا،ایسی خبرکہ جسے سن کرپردیس میں موجود اپنی اولاد کی حفاظت کے لیے دعائیں کرنے لگے ،

    تفصیلات کے مطابق لندن کے پاکستانی کمیوٹی کے علاقے والتھم اسٹو میں 2 برطانوی نوجوانوں نے تیز دھار چاکو سے حملہ کر کے 18 سالہ پاکستانی حسین چودھری کو قتل کر دیا۔ واقعے میں حسین چودھری کی والدہ بھی زخمی ہو گئیں۔

     

    خاندانی ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ حسین چودھری نامی نوجوان برطانیہ میں قانون کا طالب علم ہے اور اس کے علاوہ گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے آن لائن جیکٹس بھی فروخت کرتا ہے۔

    ذرائع کےمطابق قتل کے واقعے کے وقت نوجوان اپنے گھر میں موجود تھا کہ 2 نوجوان گھر کے اندر داخل ہو گئے اور حسین چودھری سے جیکٹس دکھانے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد حسین نے جیکٹس دکھانا شروع کردیں، تاہم اِسی دوران ہی دونوں نوجوانوں نے حسین چودھری پر حملہ کر دیا،

    دوسری طرف لندن پولیس کے مطابق حملے میں پاکستانی نوجوان کو شدید قسم کے زخم آئے، اور وہ زخموں کی تاب نہ آتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا، حملے کے وقت حسین چودھری کی والدہ بھی موجود تھیں، انہوں نے اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے مزاحمت کی جس کی وجہ سے وہ بھی شدید زخمی ہو گئیں۔

     

    یہ حملہ آور کون تھے اس کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہوسکا تاہم لندن میں مقیم دیگرپاکستانیوں کا کہنا ہےکہ برطانیہ میں نسلی اورفرقہ وارانہ فسادات کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،اوریہ امکان ظاہرکیا جارہا ہےکہ شاید یہ انتہا پسند عیسائی نوجوان ہی ہوں گے

    خیال رہے کہ لندن میں چاکووں سے حملوں کی واردات میں گزشتہ چند برسوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اِس حوالے سے لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن برطانوی پولیس چاکو سے قتل کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ٹھہری ہے۔

    ادھر حسین چوہدری کی شہادت کی خبرپرپاکستانیوں کی طرف سے شدید غم وغصے کا اظہارکیا جارہا ہے، وزیراعظم بورس جانسن سے بھی اپیل کی گئی ہےکہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیں‌اورمجرموں کو کٹہرے میں لائیں

  • نریندری مودی کاوزیراعظم عمران خان کیلئےنیک تمناؤں کااظہار:احسن اقبال اوربلاول کابھی نیک تمناوں کااظہار

    نریندری مودی کاوزیراعظم عمران خان کیلئےنیک تمناؤں کااظہار:احسن اقبال اوربلاول کابھی نیک تمناوں کااظہار

    اسلام آباد:نریندری مودی کا وزیراعظم عمران خان کیلئےنیک تمناؤں کااظہارکےساتھ ہی احسن اقبال اوربلاول نے بھی اظہارکردیا ا،طلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوکرونا وائرس ہونے کی اطلاعات کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔

     

     

     

    وزیراعظم میں کورونا کی تشخیص کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

     

    ادھربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے نیک تمناوں کے اظہار کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے بھی وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

     

    ٹوئٹر پر اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دعا ہےعمران خان جلدکورونا سے صحت یاب ہوں۔احسن اقبال کہتےہیں کہ ہمیں بطور لیڈر احتیاطی تدابیر اختیارکرنی چاہیے اور ماسک پہننا چاہیے۔

    ذرائع کےمطابق ایسے ہی تھوڑی دیر بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیراعظم عمران خان کے کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

     

    ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق وزیراعظم کی طبعیت بہتر ہے اور وہ ہشاش بشاش ہیں، ان میں کورونا کی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی طبیعت ٹھیک ہے اوران کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے

  • 1973کا آئین موثرنہیں رہا،آئین بنانےوالے ہی اس کےساتھ کھلواڑکررہےہیں:تبدیلی کی یہاں ضرورت ہے:بحث چھڑگئی

    1973کا آئین موثرنہیں رہا،آئین بنانےوالے ہی اس کےساتھ کھلواڑکررہےہیں:تبدیلی کی یہاں ضرورت ہے:بحث چھڑگئی

    لاہور:1973کا آئین موثرنہیں رہا،آئین بنانےوالے ہی اس کےساتھ کھلواڑکررہےہیں:تبدیلی کی یہاں ضرورت ہے:نئی بحث چھڑگئی،اطلاعات کے مطابق سابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے ایک ایسی بات کردی ہے کہ اس کےبعد ہوسکتا ہے کہ ان پرسیاسی فتوے لگنے شروع ہوجائیں

    شبرزیدی کہتےہیں کہ پاکستان کو آگے بڑھنے کےلیے نئے عہد کی ضرورت ہے ، ان کا کہنا تھا کہ 1973ء کا آئین موثر نہیں رہا، معاشی حالات کو سدھارنے کیلئے آئین کو وقت کے ساتھ تبدیل ہونا چاہئے،

    سابق چیئرمین ایف بی آر کہتےہیں کہ موجودہ سیاسی شکل خوفناک حد تک خراب ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میرے آباؤاجداد نے پاکستان بنایا اور میں نے چالیس سال اس ملک کی خدمت کی۔اپنے شعبے میں سب سے زیادہ ٹیکس دیا۔

     

     

    سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کہتے ہیں کہ میرا فرض ہے کہ اس ملک کے غریب عوام کے لئے کچھ کیا جائے۔ سیاست کی موجودہ شکل خوفناک حد تک خراب ہے۔

    شبرزیدی کہتے ہیں کہ دنیا میں بڑی تیزی سے تبدیلی آرہی ہے اوریہ برائی نہیں اچھائی ہے- ہم سب آج کے حالات سے مطمئن نہیں۔

  • مجھےپتہ ہےآپ جیل سےکیسےباہرآئے،مجھےپتہ ہےآپ مولاناکےساتھ ملکرکیاکررہی ہیں:مریم اورحمزہ لڑپڑے

    مجھےپتہ ہےآپ جیل سےکیسےباہرآئے،مجھےپتہ ہےآپ مولاناکےساتھ ملکرکیاکررہی ہیں:مریم اورحمزہ لڑپڑے

    اسلام آباد:مجھے پتہ ہےآپ جیل سےکیسےباہرآئے،مجھے پتہ ہےآپ مولانا کےساتھ ملکرکیا کررہی ہیں:مریم اورحمزہ میں نوک جھونک ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کے مابین اختلافات کی خبریں جیسے جیسے منظرعام پرآرہی ہیں شریف فیملی کے اندرکی حقیقت بھی کھل کرسامنے آرہی ہے ۔

    حمزہ شہباز اورمریم نواز کے درمیان ہونے والی نوک جھونک کے بارے میں مختلف دعوے آرہے ہیں کہ شریف فیملی کی ویڈیو میٹنگ میں مریم نواز نے حمزہ شہباز شریف پر سخت تنقید کی۔

    مریم نواز نے اپنے بڑوں کی موجودگی کا لحاظ رکھے بغیرجارحانہ اندازمیں کہا کہ حمزہ کی طرزِ سیاست سے نقصان ہی ہوا۔جیل سے کیسے باہر آئے، کون کون ملا سب پتہ ہے۔

    مریم نواز کی بحث سے تنک آکرحمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سیاست میں آئیڈیل نواز شریف ہیں۔ آپ کون ہوتی ہیں مجھے ڈکٹیٹ کرنے والی ، حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ آپ کا سیاسی جارحانہ پن یہاں نہیں چل سکتا۔

    یہ دلچسپ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب ویڈیو لنک میں مریم نواز نے بطورِ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کی اور بزدار کی مخالفت،اور حمزہ کو مریم نے کہا کہ مجھے پتہ ہے جب آپ جیل میں تھے اور آپ کس کے ساتھ رہے اور باہر آئے تو کس حمایت سے آئے۔

    جس پرحمزہ شہباز نے کہا کہ مجھے بھی پتہ ہے کہ آپ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مل کرکس طرح جارحانہ اندازاختیارکرچکی ہیں اوراسی جارحانہ انداز نے آج پارٹی کواس سطح تک پہنچا دیا ہے

  • بریکنگ،موٹروے زیادتی کیس،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    بریکنگ،موٹروے زیادتی کیس،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ عدالت نے سنا دیا

    انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نےموٹروے کیس کا فیصلہ سنا دیا,عدالت نے ملزمان کو سزائے موت سنائی ہے،عدالت نےعابد ملہی اورشفقت بگا کوسزائے موت سنا دی ،انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین نے فیصلہ لکھوایا تھا،ملزم عابدملہی اورشفقت بگاکو376/2 کے تحت سزائےموت سنائی گئی دونوں ملزمان کودفعہ365اےمیں عمرقیدکی سزاسنائی گئی ، دونوں ملزمان کودفعہ392میں 14،14سال قیدکی سزاسنائی گئی دونوں ملزمان کو دفعہ 440 کے تحت 5،5سال قیدکی سزاسنائی گئی

    پراسیکیوشن ٹیم نے دلائل دیے کہ ملزموں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ملزموں کا ڈی این اے جائے وقوعہ سے میچ کر کے گرفتار کیا گیا۔پراسیکیوشن نے اپنے دلائل میں یہ بھی کہا کہ ملزم شفقت علی نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا جرم قبول کیا، ملزم عابد ملہی کو متاثرہ خاتون نے مجسٹریٹ کے سامنے شناخت کیا۔

    پراسکیوشن نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزموں نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا، شواہد کے روشنی میں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔وکیل صفائی قاسم ارائیں ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ سی ڈی آر کے مطابق ملزم شفقت کی موجودگی ظاہر نہیں ہوئی، ملزم شفقت علی عرف بگا کی شناخت پریڈ گرفتاری کے 22 دن بعد کروائی گئی۔ قاسم ارائیں ایڈووکیٹ نے مزید دلائل دیے کہ ملزم شفقت کا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان ایک ماہ اور 18 دن کی تاخیر سے کروایا گیا، ملزم شفقت علی سے دباﺅ کے تحت اقبال جرم کروایا گیا۔وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم شفقت علی کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان قلمبند کروانے کیلئے فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا، قبول جرم کا بیان قلمبند کرواتے ہوئے مقدمہ کا تفتیشی افسر بھی عدالت میں موجود تھا.

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    ملزم شفقت علی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بیان قلمبند کرواتے ہوئے ملزم پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہونا چاہیے۔ قاسم ارائیں ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت پریڈ 22 روز کی تاخیر سے کی گئی، قانون ملزم کی شناخت پریڈ ایک ہفتے میں مکمل کرنے گنجائش دیتا ہے۔قاسم ارائیں ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ جیل میں شناخت پریڈ کے دوران اسی اہلکار کے ذریعے متاثرہ خاتون کو جیل کے اندر لایا گیا جو ملزم کو پہلے دیکھ چکا تھا۔وکیل ملزم نے دلائل دیے کہ جیل میں شناخت پریڈ کے دوران اسی اہلکار کے ذریعے متاثرہ خاتون کو جیل کے اندر لایا گیا جو ملزم کو پہلے دیکھ چکا تھا، انسداددہشت گردی عدالت کو شناخت پریڈ کا بھجوایا گیا ریکارڈ سربمہر نہیں تھا۔وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم عابد ملہی کی عمر دستاویزات میں 35 برس لکھی گئی جبکہ ملزم حقیقی عمر 20 برس ہے۔

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

    موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

    ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

    واضح رہے کہ  لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

    موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے

  • وزیراعظم عمران خان کرونا کا شکار

    وزیراعظم عمران خان کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے

    وزیراعظم عمران خان نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قرنطینہ کر لیا.،ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے‌خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل کرونا ویکسین بھی لگوائی تھی، چین سے آنیوالی ویکیسن وزیراعظم عمران خان نے لگوائی تھی تا ہم ویکسین لگوانے کے دو روز بعد وزیراعظم عمران خان کرونا کا شکار ہو گئے

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے‌ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے اسپتالوں پر دباوَ بڑھ گیا ہے، پنجاب میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہواہے،انتظامی کارروائیوں میں کمی دکھائی دے رہی ہے ،شہریوں نے ایس او پیز پر عمل کرناچھوڑ دیا ،کورونا کیسز کا دباؤ اسلام آباد، پنجاب اور پشاور میں دکھائی دے رہا ہے، کیسز بڑھنے سے ہیلتھ سسٹم پر دباؤ آجاتا ہے،کورونا کیسز کی شرح 4.5 سے بڑھ کر 9 فیصد پر آگئی ہے،شہری احتیاط کریں ،ماسک کااستعمال کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں انتظامیہ سے اپیل ہے کوروناصورتحال کوسنجیدہ لیاجائے، کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی خطرناک ثابت ہو گی،70 سال کی عمر کے افراد قریبی سینٹر سے ویکسین لگواسکتے ہیں، کچھ ممالک پر سفری پابندیاں بھی ہونگیں،خریدی گئی ویکسین کی اضافی کھیپ اس ماہ کے آخر تک موصول ہوجائے گی،یہ وقت ہے کہ تقریبات کو سادہ رکھا جائے، کم سے کم افراد شریک ہوں،

  • پاکستان سے اہم وفد بھارت کیوں اورکب جارہا ہے:عالمی دنیا کی نظریں جم گئیں

    پاکستان سے اہم وفد بھارت کیوں اورکب جارہا ہے:عالمی دنیا کی نظریں جم گئیں

    اسلام آباد: پاکستان سے اہم وفد بھارت کیوں اورکب جارہا ہے:عالمی دنیا کی نظریں جم گئیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان سے ایک اہم وفد اگلے ہفتے بھارت کا دورہ کررہا ہے، یہ دورہ اس حوالے سے بھی اہم ہےکہ ایک طرف بھارت اورپاکستان کے درمیان سخت کشیدگی ہے تودوسری طرف دورے کے اعلان نے سب کوحیران کردیا ہے

    یہ دورہ کیا ہے اوراس کے مقاصد کیا ہیں اس حوالے سے پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا کہ مستقل انڈس کمیشن کے اجلاس میں شرکت کرنے اور پانی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اس کے آبی ماہرین کا ایک وفد آئندہ ہفتےبھارت کا دورہ کرے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کل جمعہ کے روز کہا ہے کہ مستقل انڈس کمیشن کا 116 واں اجلاس 23 اور 24 مارچ کو نئی دہلی میں ہوگا۔ جن میں پکل دول اور لوئر کلنائی پن بجلی گھر کے ڈیزائن ، ہمارے مغربی دریاؤں پر نئے ہندوستانی منصوبوں کے بارے میں معلومات کی فراہمی اوربھارت سے سیلاب کے متعلق اعداد و شمار شامل ہیں ۔

    بھارت میں جانے والے اس وفد کی سربراہی انڈس واٹر کمشنر سعید محمد مہر علی شاہ کریں گے جبکہ بھارتی وفد انڈس کمشنر پی کے سکسینہ کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت کرے گا،جن کے ساتھ بھارت کے سینٹرل واٹر کمیشن ، سینٹرل بجلی کے اتھارٹی اور نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن کے مشیر ساتھ شامل ہوں گے۔

    یاد رہے کہ جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کے بیشتر دفعات کے خاتمے کے بعد پہلی بار اجلاس منعقد ہوگا۔