Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • یوسف رضا گیلانی حاضر ہو، طلبی ہو گئی

    یوسف رضا گیلانی حاضر ہو، طلبی ہو گئی

    یوسف رضا گیلانی حاضر ہو، طلبی ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو پیر 22 مارچ کو طلب کرلیا

    یوسف رضا گیلانی کو الیکشن کمیشن لا ونگ کی جانب سے نوٹس جاری کر دیئے گئے، نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کےخلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو چکی ہے 22مارچ کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں، الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کو بھی نوٹس جاری کر دیا درخواست گزار فرخ حبیب،کنول شوذب اور ملیکہ بخاری کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 22 مارچ کو سماعت کرےگا

    وزیراعظم سے آرمی چیف کے بعد ایک اور اہم شخصیت کی ملاقات، لاہور سے کس کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا؟

    ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

    مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

    اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

    گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟

    واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر بننے پر پی ٹی آئی کی حکومت نے شدید تنقید کی تھی اور اس کو سیدھا ہارس ٹریڈنگ کہا تھا . اس وجہ سے الیکشن کمیشن میں ان کی جیت کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی تھی

    قبل ازیں معروف قانوندان اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی،الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر درخواست میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ دھاندلی کے الزام میں مریم نواز اور علی حیدر گیلانی کیخلاف کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استمعال کیوں نہیں کی گئی،

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے۔ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اور مریم نواز کا بیان دھاندلی کا ثبوت ہے، ویڈیو اور بیان پر الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے سیکشن 167، 168، 170 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے،

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ انتخابات میں دھاندلی قابل دست اندازی جرم ہے، اس کی انکوائری کی جائے،

    بریکنگ…..یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

  • کرونا کیسز میں اضافہ،انتظامی کارروائیوں میں کمی،ڈاکٹر فیصل سلطان سے خطرے سے کیا خبردار

    کرونا کیسز میں اضافہ،انتظامی کارروائیوں میں کمی،ڈاکٹر فیصل سلطان سے خطرے سے کیا خبردار

    کرونا کیسز میں اضافہ،انتظامی کارروائیوں میں کمی،ڈاکٹر فیصل سلطان سے خطرے سے کیا خبردار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے‌ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے،

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے اسپتالوں پر دباوَ بڑھ گیا ہے، پنجاب میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہواہے،انتظامی کارروائیوں میں کمی دکھائی دے رہی ہے ،شہریوں نے ایس او پیز پر عمل کرناچھوڑ دیا ،کورونا کیسز کا دباؤ اسلام آباد، پنجاب اور پشاور میں دکھائی دے رہا ہے، کیسز بڑھنے سے ہیلتھ سسٹم پر دباؤ آجاتا ہے،کورونا کیسز کی شرح 4.5 سے بڑھ کر 9 فیصد پر آگئی ہے،شہری احتیاط کریں ،ماسک کااستعمال کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں انتظامیہ سے اپیل ہے کوروناصورتحال کوسنجیدہ لیاجائے، کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی خطرناک ثابت ہو گی،70 سال کی عمر کے افراد قریبی سینٹر سے ویکسین لگواسکتے ہیں، کچھ ممالک پر سفری پابندیاں بھی ہونگیں،خریدی گئی ویکسین کی اضافی کھیپ اس ماہ کے آخر تک موصول ہوجائے گی،یہ وقت ہے کہ تقریبات کو سادہ رکھا جائے، کم سے کم افراد شریک ہوں،

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ایساصحت کا نظام بناناہےجس سے عوام کی بہتری ہو،کوروناسے بچاؤ کیلیےمیڈیکل ڈیوائسزبنانا ترجیحات میں شامل ہے،مستقبل میں بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں کورونا میں حکومت کے اقدامات سائنسی ڈیٹا پرمشتمل تھے، وزیراعظم کی ترجیح ہمیشہ سےعام پاکستانی فرد رہا ہے،

    کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریسٹورنٹس اور کیفے میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔

  • ن لیگی رہنما  کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج

    ن لیگی رہنما کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

    جاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ،ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہورتھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا ،مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیاگیا،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا،جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگوکی ،مقدمہ بغاوت پراُکسانے،دھمکیاں دینے اور ملکی سالمیت کیخلاف بیان دینے پردرج کیا گیا

    واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کس طرح نوازشریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں دے رہے ہیں میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے

    دوسری طرف میاں جاوید لطیف کی اس گفتگو کے بعد ان پرسخت تنقید کی جارہی ہے اوران کو شرپسند عناصرسے تعبیرکیا جارہا ہے اس بارے میں وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میاں جاوید لطیف نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان کے ایما پر ملکی سلامتی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

    جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا

    جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ ن لیگ کی ملک دشمن سازشیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔ ن لیگ حکومت، عوام اور پی ڈی ایم سمیت سب کو بے وقوف بنانے کے چکروں میں ہیں۔ ن لیگ نے ہمیشہ اپنی شکست کے بعد سازشی رویہ اپنایا ہے۔ ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیلنے والے یہ نام نہاد قائدین پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں۔

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

    میاں جدوں آئے گا لگ پتا جائے گا تو یہ بھی ذرا بتا دو کس کو پتا لگ جائے گا،مریم نواز

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکی

    غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    ایاز صادق پر غداری کے مقدمے کیلئے ایک اور درخواست دائر

    جاوید لطیف محب وطن،مجھے گرفتار کیا گیا تو قیادت کون کریگا؟ مریم نواز نے اعلان کردیا

  • عمران خان سچ کہتا ہےکہ نوازشریف کسی کاخیرخواہ نہیں:    زرداری ن لیگی قیادت کی منافقانہ چالوں پرسخت ناراض

    عمران خان سچ کہتا ہےکہ نوازشریف کسی کاخیرخواہ نہیں: زرداری ن لیگی قیادت کی منافقانہ چالوں پرسخت ناراض

    لاہور:عمران خان سچ کہتا ہےکہ نوازشریف کسی کاخیرخواہ نہیں:زرداری ن لیگی قیادت کی منافقانہ چالوں پرسخت ناراض،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کی دو بڑی جماعتوں میں دوریاں کیوں ہوئیں؟ مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری ن لیگ پر کیوں بھڑک اٹھے؟ اس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی ہائی کمان کی ویڈیو لنک میٹنگ کی باتیں سامنے آنے پر آصف زرداری پر بجلیاں گریں، ن لیگ کی دوہری پالیسی سامنے آنے پر وہ سخت برہم ہوئے۔

    ویڈیو لنک میٹنگ میں نواز شریف، مریم، حمزہ شہباز اور اسحاق ڈار شریک تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور حمزہ شہباز پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ نہیں بنوانا چاہتے تھے، کیوں کہ ان کے چیئرمین سینیٹ بننے پر پی پی کی پنجاب میں مضبوطی کا خوف تھا،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زردای نے یہ تسلیم کیا ہے کہ مریم نوازعمران خان سے جان چھڑانے کے لیے ہرقربانی دینے کے لیے تیارتھیں لیکن سگا باپ ہی رکاوٹ بن گیا

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ کو خوف لاحق تھا کہ اگر موقع دیاگیا تو پیپلز پارٹی پنجاب میں مضبوط ہو جائے گی، اسی لیے لیگی ارکان نے منصوبہ بندی کے تحت بیلٹ پیپر پر یوسف گیلانی کے نام پر مہر لگا دی۔

    ن لیگ اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنوانا چاہتی تھی، لیکن پیپلز پارٹی ناخوش تھی، اعظم نذیر تارڑ بے نظیر قتل کیس میں جائے وقوعہ سے فرانزک ثبوت مٹانے والے پولیس افسران کے وکیل تھے۔

  • پنجاب میں بڑے پیمانے پربیوروکریسی کے تبادلے،بڑے بڑے افسران دربدرکبھی ادھر تو کبھی اُدھر

    پنجاب میں بڑے پیمانے پربیوروکریسی کے تبادلے،بڑے بڑے افسران دربدرکبھی ادھر تو کبھی اُدھر

    لاہور:پنجاب میں بڑے پیمانے پربیوروکریسی کے تبادلے،بڑے بڑے افسران دربدرکبھی ادھر تو کبھی اُدھر،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے دورہ لاہورکے اثرات آج رات بارہ بجے کے بعد ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں ،

    پنجاب حکومت کی طرف سے رات گئے بڑے بڑے افسران کوایک جگہ دے دوسری جگہ بھیج دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں پہلی تبدیلی یا تبادلہ کمشنر لاہورذوالفقارگھمن کا ہے جن کوکمشنرگوجرانوالہ تعینات کردیاگیا ہے

    جبکہ اس سے پہلےسیکرٹری پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ تعینات پرفائز کیپٹن(ر)محمدعثمان کوکمشنرلاہورتعینات کردیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری اسکولزسارہ اسلم کو سیکرٹری پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کی حیثیت سے تعینیات کردیا گیا ہے

    جبکہ ان کی جگہ غلام فرید کو سیکرٹری اسکولز پنجاب تعینات کردیا گیا ہے

    کمشنر سرگودھا فرح مسعود کا تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ فرح مسعود سیکرٹری کو اسپیشل ایجوکیشن تعینات کرکے بزدار سرکارنے اپنی قوت کا کھل کراظہار کیا ہے

  • دلوں کوملانے والی سوشل میڈیا سروس”واٹس ایپ” بند  مگر لوگوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیزہوگئیں

    دلوں کوملانے والی سوشل میڈیا سروس”واٹس ایپ” بند مگر لوگوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیزہوگئیں

    لاہور:دلوں کوملانے والی سوشل میڈیا سروس”واٹس ایپ”بندہوگئی ،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا کی سب سے بہترین اوردلوں کوہروقت ایک دوسرے سے منسلک رکھنے والی سوشل میڈیا سروس جسے "واٹس ایپ” کہتے ہیں وقتی طورپرروٹھ گئی ہے

    ذرائع کے مطابق یہ سروس پہلے بھی کئی بارروٹھ جاتی ہے لیکن آج تو اس انداز سے روٹھی ہے کہ بڑے بڑے دلوں کی دھڑکنیں رکنےکی بجائے تیز ہوگئی ہیں

    لاہور ، قصورسمیت ملک کےدیگرعلاقوں سے ملنے والی خبروں میں بتایا جارہا ہےکہ یہ سروس اچانک بند ہوگئی ہے

    دوسری طرف ہرواٹس ایپ فیچر والا دوسرے ساتھی کوفون کرکے پوچھتا ہےکہ کیا آپ کے پاس بھی واٹس ایپ فیچر بند ہوگیا ہے توجواب ہاں میں ہی مل رہا ہے

    یہ سروس کب بحال ہوگی اس کے بارے میں تو کچھ نہیں کہا جاسکتا مگرلوگوں کے جوجزبات بیٹھ گئے ہیں وہ اس وقت تک بحال نہیں ہوں گے جب تک واٹس ایپ دوبارہ آپریشنل ہوکردلوں کوایک دوسرے سے جوڑ ناں دے

  • پاکستانی قیادت واقعی بھارت کے ساتھ مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے :بھارت نے تسلیم کرلیا

    پاکستانی قیادت واقعی بھارت کے ساتھ مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے :بھارت نے تسلیم کرلیا

    اسلام آباد / نئی دہلی :پاکستانی قیادت واقعی بھارت کے ساتھ مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے :بھارت نے تسلیم کرلیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے بالآخریہ تسلیم کرہی لیا ہے کہ پاکستانی قیادت بھارت کے ساتھ دیرینہ متنازعہ معاملات اورمسائل کوحل کرنے کے لیے مخلص سے ہے،

    بھارت نے یہ بھی تسلیم کیاہے کہ پاکستانی قیادت پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیراعظم عمران خان اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی خطے کوپرامن دیکھنا چاہتے ہیں

    دوسری طرف امریکہ ، برطانیہ اوردیگرملکوں نے بھی پاکستانی کوششوں کوسراہا ہے اورکہا ہےکہ پاکستانی قیادت عالمی مسائل کوسمجھتی ہے اورخطے کے عوام کی فلاح وبہبود کےلیے بڑے فیصلے کرنے کے لیے تیار ہے ،

    یاد رے کہ اسلام آباد میں سکیورٹی مسائل کے حوالے سے ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید جاجوہ نے جنوب اور وسطی ایشیا کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے کشمیر تنازعہ کے پرامن حل کو ضروری قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ماضی کو دفن کرکے آگے بڑھنے کا وقت آ گیا ہے۔

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے بعد اب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے بھی خطے میں امن و سلامتی کے لیے بھارت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پر زور دیا ہے۔ دونوں رہنماوں کا تاہم کہنا ہے کہ پہل بھارت کو کرنا ہو گی۔

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں دو روزہ سکیورٹی ڈائیلاگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں امن کا خواب اس وقت تک ادھورا رہے گا، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوجاتا اور اب وقت آگیا ہے کہ ماضی کو دفن کیا جائے اور آگے بڑھا جائے۔

    جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ مستحکم پاک بھارت تعلقات مشرقی اور مغربی ایشیا کو منسلک کرتے ہوئے جنوب اور وسط ایشیا کی صلاحیتیں بروئے کار لانے کی کنجی ہے لیکن یہ صلاحیت دونوں جوہری صلاحیت کے حامل پڑوسی ممالک کے درمیان یرغمال بنی رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا ، ”ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ماضی کو دفن کر کے آگے بڑھنے کا وقت ہے، بامعنی مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی ذمہ داری اب بھارت پر عائد ہوتی ہے، ہمارے پڑوسی ملک کو خصوصاً مقبوضہ کشمیر میں سازگار ماحول بنانا ہو گا۔‘‘

    جنرل باجوہ کا بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایک دن قبل ہی پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان سے تعلقات بحال کے کرنے کے لیے بھارت کو پہلا قدم اٹھانا چاہیے۔

    انہوں نے سکیورٹی ڈائیلاگ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا، ’’ہم کوشش کر رہے ہیں لیکن بھارت کو پہلا قدم بڑھانا ہو گا اور جب تک وہ ایسا نہیں کرتے، ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔‘‘

    تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ باہمی تعلقات کو بحال کرنے کے حالیہ اشارے دونوں ملکوں کے بعض اعلی عہدیداروں کے درمیان بیک چینل ڈپلومیسی کا نتیجہ ہے۔

    جنرل باجوہ کا بیان اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ ان سے پہلے عمران خان نے بھارت کے ساتھ تجارت میں اضافہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ نئی دہلی وسط ایشیا تک رسائی کے لیے علاقائی امن کا استعمال کر سکتا ہے۔

    جنرل باجوہ نے عمران خان کے دلائل کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ’ثقافتوں کو جوڑنے والے‘ایک اہم خطے میں واقع ہے اور چاہتا ہے کہ اس کی اس اہمیت سے علاقائی اور عالمی مفادات کو فائدہ پہنچے۔

  • بات سرد جنگ سے آگے نکل گئی ، بائیڈن کا روس اور چین کے خلاف اعلان جنگ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    بات سرد جنگ سے آگے نکل گئی ، بائیڈن کا روس اور چین کے خلاف اعلان جنگ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    بات سرد جنگ سے آگے نکل گئی ، بائیڈن کا روس اور چین کے خلاف اعلان جنگ سنئے مبشر لقمان کا تجزیہ

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں شائد پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ لوگوں کے سامنے دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے وزرائے خارجہ لڑ پڑے۔ اور جو بات دو منٹ میں ختم ہونی تھی وہ گھنٹے تک لوگوں کے سامنے چلتی رہی ۔ دونوں نے ایک دوسرے کو کیا کہا۔اس پر بات کرتے ہیں لیکن اس ویڈیوں میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ ترقی کے صدر طیب اردگان بھی روسی صدر کی حمایت میں بائیڈن کے خلاف نکل آئے۔
    جبکہ پیوٹن نے انتہائی مزاکیہ بیان دیا ہے اور بائیڈن کا مزاق اڑایا ہے وہ کیا ہے۔؟
    جبکہ عرب امارات میں اب ڈرون بادلوں پر بجلی برسائے گا اور بارش بھی کروائے گا۔
    بھارت کے لیئے بہت ہی بری خبر ہے امریکہ سے اب تک پہنچ چکی ہو گی۔
    اس پر بھی بات کریں گے۔
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے ابھی تک اس چینل کو سبسکرائب نہیں کیا ہے تو کر لیں اور بیل آئی کون پر پریس کر دیں۔۔ اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں اور
    Like or dislike
    کے بٹن کا استعمال بھی ضرور کریں۔ اس سے ہمیں اپنی ویڈیوز کو بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے۔
    امریکہ میں نئی حکومت آنے کے بعد پہلی دفعہ
    Alaska
    میں چین اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی اس ملاقات سے پہلے امریکہ وزیر خارجہ کی طرف سے بڑے سخت بیان آ چکے تھے جو ہم آپ کو اپنی کل کی ویڈیو میں بتا چکے ہیں
    لیکن اس ملاقات کے دوران اس وقت ایک عجیب صورتحال پیدا ہو گئی جب دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اور ان کی ٹیم نے ایک دوسرے پر سنگین نوعیت کے الزام لگانا شروع کردیئے۔
    چین نے امریکہ پر الزام لگایاکہ وہ دیگر ممالک کو
    چین پر حملہ کرنے کے لیے
    اکسا رہا ہے جبکہ امریکہ نے کہا کہ چین
    دکھاوے کے لیے ذہن بنا کر آیا تھا۔ اس وقت
    دونوں سپرپاورز کے درمیان تعلقات بہت برے چل رہے ہیں۔
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ متنازع معاملات مثلاً چین کی جانب سے سنکیانگ میں اویغور مسلمانوں سے سلوک پر بات کرے گا۔
    سخت تناؤ بھرے ماحول میں ہونے والے ان مذاکرات میں امریکہ کی جانب سے وزیرِ خارجہ اینٹونی بلنکن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان شریک تھے جبکہ چین کی نمائندگی وہاں کے سب سے سینیئر خارجہ پالیسی اہلکار
    Yang Jiechi
    اور وزیرِ خارجہ
    Wang Yi
    نے کی
    US Secretary of State Antony Blinken
    نے سخت ابتدائی بیان میں کہا کہ امریکہ
    چین سے سنکیانگ، ہانگ کانگ، تائیوان میں اس کے اقدامات، امریکہ پر سائبر حملوں اور ہمارے اتحادیوں پرمعاشی دباؤ کے حوالے سےسنگین خدشات پر بحث کرے گا۔
    اُنھوں نے کہا کہ
    ان میں سے ہر ایک اقدام عالمی استحکام برقرار رکھنے والے موجودہ نظام کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
    اس کے جواب وار میں
    Yang Jiechi

    نے امریکہ پر سخت وار کرتے ہوئے کہا کہ تم دوسرے ممالک کو دبانے کے لیئے اپنی معاشی اور فوجی قوت استعمال کرتے ہو۔
    اور ساتھ میں قومی سلامتی کے تصورات کو نام نہاد قرار دیتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ اقدام ٹھیک ہیں۔ امریکہ معمول کی تجارت میں رکاوٹ ڈالتا ہے چین پر پابندیاں لگاتا ہے، چین کے ہمسایہ ممالک کو اکساتا ہے کہ چین پر حملہ کر دو ہم تمھارے ساتھ ہیں۔۔ یہاں پر چین نے شائد بھارت کی طرف اشارہ کیا ہو گا۔ جس کا ہم اکسر خدشہ ظاہر کرتے آ رہے ہیں اب یہ ایک سینئر چینی سفارت کار کے منہ سے سامنے آ چکا ہے کہ چین کے پاس ایسی انٹیلی جنس تھی کہ امریکہ بھارت اور چین کے دوسرے اتحادیوں کو اکسا رہا تھا کہ چین پر حملہ کر دو۔ امریکہ چین پر انسانی حقوق اور ایغور مسلمانون کی بات کرتا ہے ۔خود
    امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال ابتر ہے اور سیاہ فام امریکیوں کو ذبح کیا جا رہا ہے۔
    اس کے جواب میں
    national security adviser Jake Sullivan
    نے کہا کہ واشنگٹن چین کے ساتھ تنازع نہیں چاہتا لیکن
    ہم ہمیشہ اپنے اُصولوں کے لیے، اپنے لوگوں کے لیے اور اپنے دوستوں کے لیے کھڑے ہوں گے۔
    تند و تیز جملوں کا یہ تبادلہ عالمی میڈیا کے سامنے ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
    اس کے بعد امریکی وفد نے چین پر الزام لگایا کہ اس نے طے شدہ پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے جس میں دونوں نے ایک ایک منٹ میں اپنی بات ختم کرنا تھی۔
    امریکہ نے الزام لگایا کہ
    لگتا ہے کہ چینی وفد یہ ذہن بنا کر آیا تھا کہ اس نے دکھاوا کرنا ہے
    اور عوام میں مقبول موقف اپنا ر ڈرامہ کرنا ہے اور انتہائی اہم چیزوں پر اسے فوقیت دینی ہے۔
    Antony blinkin
    چین سے تعلقات کو
    اکیسویں صدی کا سب سے بڑا جیوپولیٹیکل امتحان قرار دے چکے ہیں۔
    اس کے ساتھ ہی بھارت کے لیئے بری خبر ہے کہ
    بھارت پر امریکی پابندیوں کی تلوار لٹکنے لگی ہے
    امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن آج دورہ بھارت پرنئی دلی پہنچ رہے ہیں یا پہنچ چکے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے
    US Senate committee for foreign affairs
    نے وزیرِ دفاع کو خط لکھ دیا ہے جس میں بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اس خط میں لکھا گیا ہے کہ
    بھارت جمہوری اقدار سے دورہورہا ہے۔ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کیوں ختم کی۔
    مسلمانوں سے امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔ اس خط میں
    سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنے اور پابندیاں لگانے کا ذکربھی کیا ہے۔


    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹرز نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جمہوری اقدار سے ہٹنے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ خط میں امریکی وزیر دفاع سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں انہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش سے آگاہ کیا جائے۔
    اس کے علاوہ بھارت کے روس سے انٹی میزائل سسٹم
    ایس 400،
    خریدنے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے اور خریداری پر امریکی قانون کے تحت بھارت پر پابندیاں لگائی جائیں۔
    روس سے
    S 400
    خریدنے پر امریکہ ترکی پر بھی پابندیاں لگا چکا ہے۔۔ اس حوالے سے بائیڈن کے جیت سے پہلے ہی یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ٹرمپ کے دور کا ہنی مون بھارت اور امریکہ کے درمیان ختم ہونے والا ہے اور اب اس کا آغاز ہو چکا ہے۔
    جبکہ برطانیہ نے بھی اپنی نئی خارجہ پالیسی کااعلان کر دیا ہے جس کے تحت اب وہ چین مخالف پالیسی اپنانے جا رہا ہے اور بھارت، اسٹریلیاں اور جاپان سے تعلقات بڑھانے کے لیئے خاص کوشش کرے گا یہی نہیں بلکہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد بھی ایک سو اسی سے بڑھا کر دو سو ساٹھ کرے گا۔
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو قاتل کیوں کہا۔۔؟
    ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی امریکی ہم منصب کے بیان پر نا پسندیدگی کا اظہار کر دیاہے اور کہا ہے کہ
    صدر پیوٹن کو جو بائیڈن کی جانب سے قاتل کہنا کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے اور نہ ہی ایسی بات کرنا ایک صدر کے شیان شان ہے۔
    یہی نہیں خود
    روسی صدر ولادیمیر پوتن کا امریکی صدر جو بائیڈن کے اس بیان کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا ہے جس میں
    جوبائیڈن
    نے کہا تھا کہ وہ پوتن کو ایک قاتل تصور کرتے ہیں۔
    صدر پوتن نے روسی ٹی وی پر ایک بیان میں کہا ہے کہ
    وہی پہچان سکتا ہے جو خود ویسا ہو۔
    یعنی جس طرح کا انسان خود ہوتا ہے ویسی ہی وہ دوسروں کے بارے میں قیاس آرائیاں کرتا ہے۔
    صدر پوتن نے کہا کہ
    اور یہ محض اتفاق کی بات نہیں ہے، یا صرف بچوں کی کہاوت یا مذاق ہی نہیں ہے۔ اس کے گہرے نفسیاتی معنی ہیں۔ ہم اپنی خصوصیات دوسروں میں دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ وہ ایسے ہی ہیں جیسے اصل میں ہم ہیں۔
    اسی تناظر میں ہم لوگوں کے اقدامات کو دیکھ کر اپنی رائے دیتے ہیں۔
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ صدر پوتن نے امریکہ پر الزام لگایا کہ اس نے امریکہ کی مقامی آبادی کی نسل کشی کی اور دوسری عالمی جنگ میں ایٹم بموں کے استعمال سے لاکھوں عام شہریوں کا قتلِ عام کیا۔
    پوتن نے بائیڈن کو لائیو ٹی وی پر مکالمے کا چیلنج بھی کر دیا ہے۔ جبکہ امریکہ سے تعلقات خراب نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے
    روسی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ
    ہمارے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ روس اور امریکہ کے تعلقات کو ٹھیک کیسے کیا جائے کیونکہ واشنگٹن نے انھیں واقعتاً ایک بند گلی میں لا کھڑا کیا ہے
    اور اس کے ساتھ ہی ایک انتہائی دلچسپ خبر دیتا جاوں کے
    متحدہ عرب امارات میں ڈرونز کے ذریعے بارش کے لیے بادلوں کو مجبور کیا جائے گا
    عرب امارات
    اب ایسے ڈرون آزمانے جا رہا ہے جو
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اڑتے ہوئے بادلوں تک پہنچیں گے اور انھیں بجلی کے جھٹکے دے کر انھیں بارش برسانے پر مجبور کریں گے۔
    عرب امارات اسے پہلے بارش کے لیئے بادلوں پر نمک برسانے کی ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے کیونکہ عرب امارات میں بادل تو بہت ہیں لیکن بارش نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ وہاں واٹر لیول بھی بہت نیچے چلا گیا ہے۔
    ان ڈرونز پر برقی چارج چھوڑنے والے آلات اور مخصوص سینسرز ہوں گے اور یہ ڈرونز کم اونچائی پر اڑتے ہوئے ہوا کے مالیکیولز کو برقی چارج فراہم کریں گے۔ جس سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بارش ہو گی۔اور بجلی بھی گرجے کی۔

  • باغی ٹی وی کی جدوجہد کویوٹیوب نےبھی تسلیم کرلیا:   خوشی میں”سلوربٹن”سے نوازدیا

    باغی ٹی وی کی جدوجہد کویوٹیوب نےبھی تسلیم کرلیا: خوشی میں”سلوربٹن”سے نوازدیا

    لاہور:باغی ٹی وی کی جدوجہد کویوٹیوب نےبھی تسلیم کرلیا:خوشی میں”سلوربٹن”سے نوازدیا،اطلاعات کے مطابق باغی ٹی وی پاکستان میں‌ ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کیلیے کام کرنے والا صف اول کا ویب ٹی وی ہے ، جس کو کام کرتے ہوئے نو سال کا عرصہ مکمل ہو چکا ہے ، اور اس کا منشور ظلم ، جبر ، کرپشن ، مہنگائی ، نا انصافی اور معاشرے میں‌ہونے والی برائیوں ‌کے خلاف بغاوت کرنا ہے

    باغی ٹی وی نے ہمیشہ حق اور سچ کا علم بلند کیا، باغی ٹی وی کے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی نمائندگان و قارئین ہیں، باغی ٹی وی کو بند کروانے کے لئے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے سرتوڑ کوشش کی، سوشل میڈیا اکاونٹس بند کروانے کی دھمکی دی گئی تا ہم باغی ٹی وی کی ٹیم بھارتی ظلم و جبر، دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کے لئے کام کرتی رہی،

    یوٹیوب نے باغی ٹی وی کے سبکرائبر ایک لاکھ سے بڑھنے پر سلور بٹن دیا، سلور بٹن موصول ہونے پر باغی ٹی وی کے ہیڈ آفس میں تقریب منعقد کی گئی جس میں باغی ٹی وی کے سی ای او، سینر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بطور خاص شرکت کی، تقریب میں باغی ٹی وی کی ٹیم کے ساتھ کھرا سچ کی ٹیم نے بھی شرکت کی، باغی ٹی وی کو یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن موصول ہونے پر کیک کاٹا گیا ، اس موقع پر شرکاء نے باغی ٹی وی کے سی ای او مبشر لقمان کو مبارکباد دی

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ باغی ٹی وی پہلے سے اچھے طریقے سے کام کرے گا، ہم ٹیم کی محنت کو سراہتے ہیں ، باغی ٹی وی کی ٹیم خصوصا فائز چغتائی کی انتھک محنت کی وجہ سے باغی ٹی وی کو سلور بٹن موصول ہوا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ باغی ٹی وی کی ٹیم پہلے سے بڑھ کر محنت کرے گی

  • ن لیگ کااجلاس،مریم اورحمزہ میں اختلافات،سخت جملوں کا تبادلہ:نافرمان اولاد:نوازشریف اجلاس چھوڑکراٹھ گئے

    ن لیگ کااجلاس،مریم اورحمزہ میں اختلافات،سخت جملوں کا تبادلہ:نافرمان اولاد:نوازشریف اجلاس چھوڑکراٹھ گئے

    لاہور: ن لیگ کااجلاس،مریم نوازاورحمزہ شہبازمیں اختلافات،سخت جملوں کا تبادلہ:نوازشریف اجلاس چھوڑکراٹھ گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کےحوالے سے حکمت عملی طے کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز میں اختلافات اس وقت کھل کرسامنے آئے جب ویڈیولنک کے ذریعے نوازشریف صدارت کررہے تھے ،

    ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں مریم نواز اورحمزہ شہباز نے ایک دوسرے کے خلاف سخت جملوں کا استعمال بھی کیا۔ایک دوسرے پرسنگین الزامات بھی لگائے ، جس پرنوازشریف ا پنے بچوں کی لڑائی دیکھتے ہی رہ گئے اورمعاملہ ہاتھ سے نکل گیا

    اے آر وائی کے مطابق مسلم لیگ ن کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق پی ڈی ایم کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا، جس میں شریف خاندان کی اہم شخصیات اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم اور پارٹی سیاست سے متعلق حکمت عملی مرتب کرنے کے دوران رہنماؤں میں اختلاف ہوا۔ مریم نواز نے حمزہ شہباز کی سیاست پر تنقید کی جس پر نواز شریف نے بیٹی سے ناراضی کا اظہار کیا جبکہ حمزہ شہباز نے اس کا بھرپور انداز میں جواب دیا۔

    اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ’اگر ہمیں اسی طرح سیاست کرنی ہے تو مسلم لیگ (ن) تقسیم ہوجائےگی، میرے سیاسی استاد نوازشریف ہیں تو میں کس طرح سے ایسی (جارحانہ) سیاست کرسکتا ہوں‘۔

    مریم نواز کے اعتراض پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ میری طرز سیاست پر اعتراض کررہی ہیں تو آپ اپنے والد پر اعتراض کررہی ہیں‘۔

    نوازشریف نے مریم نواز کو بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ ’خاموش ہوجاؤ اور حمزہ شہباز سیاست سیکھو‘۔ اجلاس میں نوازشریف کی باربار برہمی کے باوجود جب معاملہ نہ سنبھلا تو نوازشریف اپنی نشست چھوڑ کر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کےدوران مریم نواز اور حمزہ شہباز میں تلخ جملوں کاتبادلہ بھی ہوا۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو پیپلزپارٹی سے مذکرات کرنے اور انہیں اسمبلی سے استعفوں پر آمادہ کرنے کا اہم ٹاسک بھی دیا۔

    یاد رہے کہ مریم نوازاورحمزہ شہبازمیں بہت زیادہ اختلافات پہلے سے موجود ہیں جسے پیڈ میڈیا چھپا رہا تھا لیکن آج کوشش کے باوجود یہ منظرنامہ نہ چھپا سکے کیوں کہ ن لیگی ذرائع بھی اب مان چکے ہیں اوریہ عہد کرچکے ہیں کہ اب وہ ان دوبچوں سے جھڑکیں اورلعن طعن نہیں لیں گے اورسخت ردعمل ظاہر کریں گے، یہ وجہ ہے کہ یہ لڑائی بھی کھل کرسامنے لائے گئی ہے