Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • اپنےہی گراتےہیں نشیمن پہ بجلیاں:زرداری نوازنےمولاناکو      سینیٹ ممبربننےمیں رکاوٹ کیوں کھڑی کی؟حقیقتیں کھل گئیں

    اپنےہی گراتےہیں نشیمن پہ بجلیاں:زرداری نوازنےمولاناکو سینیٹ ممبربننےمیں رکاوٹ کیوں کھڑی کی؟حقیقتیں کھل گئیں

    اپنے ہی گراتےہیں نشیمن پہ بجلیاں:زرداری نوازنےمولاناکوسینیٹ ممبربننےمیں رکاوٹ کیوں کھڑی کی؟اہم خبرسے زلزلہ آگیا،اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کو سینیٹ الیکیشن میں حصہ لینے سے محروم کرنے والے سیاسی کھلاڑیوں نے اپنا فن سیاست ثابت کرہی دیا

    مصدقہ ذرائع کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمن کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے آصف علی زرداری اورنوازشریف کے درمیان خصوصی بات چیت ہوئی ،

    اس بات چیت کا مقصد حکومت کے خلاف تحریک میں تیزی لانے اوراس تحریک میں جان برقرار رکھنے کے لیے یہ طئے کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمن کو سینیٹ ممبرنہ بننے دیا جائے

    ذرائع کے مطابق اس بات چیت میں اس پہلوپر بھی بات چیت ہوئی کہ اگرمولانا سینیٹ الیکشن لڑتے ہیں تو وہ سینیٹ کے ممبربن جائیں گے اس صورت میں ایک سینیٹر کی حیثیت سے وہ سیاسی جلسوں ، ریلیوں اورپروگرام میں شرکت نہیں کرسکیں گے ، جس سے پی ڈی ایم کے وجود سے جان نکل جانے کا اندیشہ ہوگا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم بات چیت میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اگرمولانا سینیٹ کا الیکشن لڑتے ہیں اور وہ سینیٹ کے ممبر بن جاتے ہیں تو اس صورت میں وہ ہمارے ہاتھ سے بھی نکل سکتے ہیں ،

    زرداری اورنوازشریف اس بات پربھی متفق ہوئے کہ حکومت کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کے خلاف سخت اقدامات کے باوجود بھی بلوچستان سینیٹرز اورارکان اسمبلی بہرکیف مولانا کی عزت کرتے ہیں ، جس کا مطلب مولانا ہمیں چھوڑکرکہیں بھی جاسکتے ہیں جیسا کہ ان کا ماضی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس دوران یہ بھی دونوں رہنماوں کے درمیان گفتگو ہوئی اوراتفاق بھی ہوا کہ مولانا کو سینیٹ سے باہررکھنے کی صورت میں مولانا کو حکومت کے خلاف استعمال کرنے میں آسانی ہوگی ،

    نوازشریف نے اس موقع پر آصف علی زرداری کو یہ بھی مشورہ دیا کہ مولانا کو بلوچستان عوامی پارٹی سے جتنی کوشش ہوسکے دوررکھا جائے ، اگرمولانا ان کے قریب ہوتے ہیں تو وہ یقینا ہم سے دور ہوجائیں گے اورپھرہماری یہ تحریک بے کار ہوجائے گی اورپی ڈی ایم ٹوٹ جائے گی جس کا فائدہ حکومت اوراداروں کو ہوگا

    اس گفتگو میں یہ پہلوبھی سامنے آیا کہ جو بیانیہ حکومت اوراداروں کے خلاف دینا ہے اس کے لیے مولانا کو استعمال کیا جائے تاکہ مولانا کی واپسی کے راستے بھی معدودم ہوجائیں اورہمیں ان کا ساتھ دیر تک میسررہے تاکہ الیکشن تک مولانا کی خدمات حاصل کرکے حالات کو اپنے حق میں موافق کیا جائے

  • بلوچستان سے غمگین کردینے والی خبرآگئی:ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

    بلوچستان سے غمگین کردینے والی خبرآگئی:ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

    سبی :بلوچستان سے غمگین کردینے والی خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں‌

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق سبی میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ہوئے دھماکے کی وجہ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    جاں بحق ہونے والے افراد مزدور ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بارودری سرنگ گاڑی کے ٹکرانے سے پھٹی۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں میں سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

    دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جبکہ زخمی افراد اور لاشیں فوری سبی ہسپتال منتقل کر دیے گئے۔

  • عمران خان نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو خط لکھ دیا

    عمران خان نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو خط لکھ دیا

    وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو خط لکھ دیا، عمران خان نے بطور چیئرمین پی ٹی آئی خط تحریر کیا۔ خط میں ووٹ سے متعلق رولز کے بارے میں ارکان کو بتایا گیا ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا کہ 12 بج کر 15 منٹ کے بعد اسمبلی ہال اور چیمبر کے دروازے بند ہوجائیں گے، جس کے بعد کسی رکن کو اسمبلی ہال میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ہمارے ارکان کے بکنے کی وجہ سے حفیظ شیخ کو شکست ہوئی ، وزیر اعظم عمران خان

    خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی ہدایت کےمطابق تمام ارکان کو اعتماد کے ووٹ کے لئےحاضری یقینی بنانا ہوگی۔

    عمران خان نے اپنے خط میں کہا کہ عدم حاضری کی صورت میں رکن کےخلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جائےگی، پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پر یہ اعلامیہ الیکشن کمیشن میں پیش کیاجاسکتا ہے۔

    متن میں مزید کہا گیا ہے کہ غیرحاضر رکن کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل قومی اسمبلی میں ارکان اسمبلی سے اپنے اعتماد کا ووٹ لیں گے ، جس کے لیے اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا۔

  • پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا بہاولپورکورہیڈکوارٹر کا دورہ:جوانوں کی صلاحیتوں کوسراہا

    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا بہاولپورکورہیڈکوارٹر کا دورہ:جوانوں کی صلاحیتوں کوسراہا

    بہاولپور:- پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا بہاولپورکورہیڈکوارٹر کا دورہ:جوانوں کی صلاحیتوں کوسراہا ، اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے آج بہاولپورکورہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ،

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کوکورسطح کی مشق ضرب حدیدکےطریقہ کارپربریفنگ دی گئی ، اس کے ساتھ ساتھ مشق میں میکنائزڈفورسز ،کمبیٹ ایوی ایشن ،سرویلینس پلیٹ فارمز سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا

     

    آرمی چیف نے چولستان میں جاری مشقوں میں آرمی ائرڈیفنس اینڈ آرٹلری کے بہترین استعمال کا بھی جائزہ لیا

    آرمی چیف نےجوانوں کی تیاریوں اورپیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خطرات سے نمٹنے کیلئےآپریشنل صلاحیتوں کوبڑھاناچاہیے

    ذرائع کے مطابق آرمی چیف نےبہاولپورکورکی لاجسٹک تنصیبات کابھی دورہ کیا

    ذرائع کے مطابق جب آرمی چیف بہاولپور پہنچے توکور کمانڈر بہاولپور نےآرمی چیف کا استقبال کیا بریکنگ

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج کی انجینئرنگ مہارتوں کےمعیارکوسراہا


    آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاچولستان صحرا میں مشقوں کے دورے کے دوران کہا کہ چیلنجزسےنمٹنےکے لیےشاندارتربیت اور عزم ضروری ہے

  • کراچی میں باغی ٹی وی کے بیوروآفس کا افتتاح  سنیئر صحافی مبشرلقمان  نے کردیا

    کراچی میں باغی ٹی وی کے بیوروآفس کا افتتاح سنیئر صحافی مبشرلقمان نے کردیا

    کراچی : کراچی میں باغی ٹی وی کے بیوروآفس کا افتتاح سنیئرصحافی مبشرلقمان نے کردیا،اطلاعات کے مطابق کراچی میںباغی ٹی وی کے کے بیورآفس کا آج باغی ٹی وی کے چیف ایگزیکٹواورسنیئر صحافی مبشرلقمان نے کردیا ہے ،

     

    کراچی سے باغی ٹی وی کے نمائندے کے مطابق اس حوالے سے آج ایک پررونق تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ، جس میں لاہور سے پاکستان کے ممتاز،سنیئرصحافی مبشرلقمان کو اس صوبائی بیوروآفس کے افتتاح کی دعوت دی گئی

     

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اس تقریب میں کراچی اوردیگرعلاقوں سے آئے ہوئے باغی ٹی وی کے نمائندوں اورسنیئرسٹاف نے شرکت کی

    کراچی میں قائم اس بیورآفس کے اس مبارک موقع پرمعزز مہمان پرگل پاشی کی گئی اوربھرپوراستقبال کیا گیا

    اس موقع پربیوروآفس کا افتتاح کرتے ہوئے سینیئر صحافی مبشرلقمان نے کراچی کی باغی ٹی وی ٹیم کو مبارک باد دی اوران کی کوششوں کو سراہا اوریہ توقع کی کہ وہ اس دورمیں بہترین ، عمدہ اورمعیاری صحافت کا فریضہ سرانجام دیں‌گے

     

    دوسری طرف سندھ بھر میں باغی ٹی وی کا نیٹ ورک مزید پھیلانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی

    سینیئر صحافی مبشرلقمان نے اس موقع پرنوجوانوں کو تسلی اورحوصلہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ ہروقت رہنمائی اورلوگوں کی آوازکو متعلقہ فورم پرپہنچانے کے لیے حاضر ہوں گے

     

    اس موقع پر کراچی باغی ٹی وی بیوروآفس کی ٹیم نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اوراپنے وابستگیاں اورہمدردیاں باغی ٹی وی کے ساتھ برقراررکھنے کا عہد کیا

     

    سینیئر صحافی کو بیورآفس کے مختلف حصوں کا دو رہ بھی کرایا گیا

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی نے لاہور سے آغاز کیا اور اپنی کامیابیوں‌کا سفر جاری رکھتے ہوئے اب کراچی میں بیورو آفس کھل چکا ہے. باغی کو دنیا کے کم وبیش 195 ممالک میں دیکھا اورسنا جاتا ہے ،

    سوشل میڈیا کے اس نئے ٹی وی چینل کے قیام کا مقصد کرپشن ، جہالت ، ظلم اور زیادتی کے خلاف جدوجہد کرنا اوران برائیوں کے خاتمے کے لیے معاشرے کی آوازکو بلند کرنا اوراسے مناسب فورم پر پیش کرنا تھا اورہے بھی اور رہے گا بھی

    اس چینل نے جہاں ان برائیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھی وہاں حق ، سچ ، مظلوم کی مدد اوردنیا سے جہالت ختم کرنےکے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کیا جسے دنیا تسلیم بھی کرتی ہے.اس کے ساتھ ساتھ "باغی ٹی وی ” نے معاشرے کی دیگر اہم مسائل کو بھی اجاگر کیا

    اس دوران بہت سی رپورٹس پرسرکاری حکام ، سرکاری اداروں نے کارروائیاں کیں

    اس ٹی وی چینل نے پہلی مرتبہ پچھلے سال رمضان المبارک میں 24 گھنٹے پورا مہینہ لائیو نشریات چلاکرایک ریکارڈ قائم کردیا جوکہ اس سے پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کسی ٹی وی چینل کو یہ اعزاز حاصل نہیں

    باغی ٹی وی کا ہیڈ آفس یا سینٹرل آفس لاہور ڈی ایچ اے میں ہے ، لیکن باغی ٹی وی کے ملک بھرمیں نمائندے ہیں

    اس کے علاوہ باغی ٹی وی کے چاہنے والوں کا حلقہ پوری دنیا تک پھیلا ہوا ہے ، اگریہ کہا جائے کہ باغی ٹی وی کے دنیا کے تمام براعظموں میں چاہنے والے موجود ہیں‌

    جہاں اس ٹی وی چینل کی کامیابی کا ذکربڑی خوشی سے کیا جارہا ہے وہاں اگر باغی ٹی وی کی رہنمائی کرنے والی اہم شخصیت کا اگرذکرنہ کیا جائے تو ناانصافی ہوگی

    یہ شخصیت ہیں معروف صحافی ، سنیئر تجزیہ نگار،مشرق وسطیٰ ، جنوبی ایشیا اوردفاعی امور کے ماہر مبشرلقمان ہیں ، مبشرلقمان باغی ٹی وی کی سرپرستی فرما رہے ہیں

    ان حالات میں مبشرلقمان نے نہ صرف ملازمین کے حوصلے بلند کئے بلکہ ان کو بروقت تنخواہیں اورمراعات دینے کا سلسلہ قائم رکھا جوآج تک جاری وساری ہے

    باغی ٹی وی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اس چینل سے معاشرے میں فرقہ واریت کے خاتمے اورباہمی بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لیے جدوجہد کے انداز میں کوششیں جاری وساری رکھی ہیں‌

    باغی ٹی وی پردست شفقت رکھنے والے سنیئر تجزیہ نگارمبشرلقمان نے کبھی بھی اس چینل پرعریانی وفحاشی کوپروموٹ کرنے کی اجازت نہیں دی بلکہ سختی سے اسلامی اور ملی اقدار کی پاسداری کرنے کا حکم دیا جو ان کی دینی شعار سے محبت کا ایک فطری انداز ہے

    باغی ٹی وی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ دنیا میں سب سے پہلے جب کرونا وائرس نے چین میں پنجے گاڑنے شروع کیئے تو اس وقت باغی ٹی وی ہی تھا جس نے سب سے پہلے اس خطرے سے آگاہ کیا اوراج تک رہنمائی کا یہ سلسلہ جاری ہے

    ان حالات میں جب کرونا نے دنیا کواپنی لپیٹ میں لے لیا اورنظام زندگی درہم برہم ہوگیا بڑے بڑے ادارے تباہ ہوگئے ، ان حالات میں میڈیا کی دنیا میں بھی بہت زیادہ مشکلات آئیں اوراکثروبشتر میڈیا گروپس میں ایک سقوط سا آگیا تھا لیکن اس مشکل دور میں بھی "باغی ” ٹی وی ہی وہ ایک ایسا منظم ادارہ ہے جس کی مینجمنٹ نے اس مشکل دور میں بھی نہ صرف اپنا وجود برقرار رکھا بلکہ پاکستان بھر میں اپنے نمائندگان کو بھی متحرک رکھا

    اس دوران "باغی ” ٹی وی نے ایک نیا انداز نیا اسٹائل دیا جوپہلے پاکستان میں اس قدر متعارف نہیں تھا ،

    "باغی ” ٹی وی نے اپنے ایڈیٹرز کوورک فرام ہوم کا نیا انداز دیا

    اس نئے انداز میں "باغی ” ٹی وی کے ایڈیٹران کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی اورپھرایسا میکنزم ڈیزائن دیا کہ لاہور میں بیٹھ کرپورے ملک سے ایڈیٹراان اورنمالئندگان کے کام کی لائیو مانیٹرنگ کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    باغی ٹی وی کے اس اسٹائل کے بعد اب ایسے کئی ٹی وی چینلز نے بھی یہی اندازاختیارکیا ہے

  • الیکشن کمیشن نے سب کو11 مارچ کوبلالیا

    الیکشن کمیشن نے سب کو11 مارچ کوبلالیا

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سب کو11 مارچ کوبلالیا،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دائرمختلف درخواستوں کی سماعت کے لیے سب درخواست دہندگان کو 11 مارچ کو طلب کرلیا ہے

    پی پی پی کے جنرل سیکٹری نئیر بخاری کے درخواست پر جس میں اس نے پی ٹی ائی پر سینٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹسز او خواتین ممبران کو پیسے دینے کا الزام لگایا ھے اس پر الیکشن کمیشن کی باقاعدہ سماعت 11 مارچُ 2021 کو ھوگی

    پی ٹی ائی کے کنول شوزب اور فرخ حبیب کے درخواست جو علی گیلانی سے متعلق مبینہ لیکڈ وڈیو سے ھے اس پر بھی الیکشن کمیشن 11مارچ 2021 کو سماعت کریگا

    پی ایم ایل ن کے جاوید عباسی کی درخواست جو کہ خیبر پلتونخوا اسمبلی ممبران سے متعلق مبینہ ویڈیو پر ھے اس کی الیکشن کمیشن میں سماعت 9 مارچ 2021 کو ھوگی

    دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کہتے ہیں کہ "یہ ڈنگ ٹپاو”پالیسی ہے ، کسی کوقرارواقعی سزا نہیں ملے گی

  • 179ارکان عمران خان کواعتمادکاووٹ دیں گے: فواد چودھری

    179ارکان عمران خان کواعتمادکاووٹ دیں گے: فواد چودھری

    اسلام آباد:- 179 ارکان عمران خان کو اعتمادکاووٹ دیں گے ،فوادچودھری نے وزیراعظم کی یقینی کامیابی کی خوشخبری سنادی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج 179 ارکان اسمبلی نے وزیراعظم پراعتماد کا اظہارکردیا ہے کل اسمبلی میں اس کا ثبوت دیں گے

    فوادچوہدری نے کہاکہ قوم نے دیکھ لیا کہ جو ووت کو عزت کا نعرہ لگارہے تھے انہوں نے نوٹ سے عزت لینے کا کام کردیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی پڑھے لکھے بھی اب یہ پیغآمات بھیج رہ ہیں کہ ان کو نوٹ کی سیاست پربہت دکھ ہوا ہے

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہرپاکستانی نے دیکھ لیا کہ کس طرح اپوزیشن نے نوٹ کے ذریعے لوگوں کے ضمیر خریدے اورحیرانی اس بات پر کہ عیاری بھی اورپھرمکاری بھی

    کہتے ہیں کہ دیکھ لیا کہ نوازشریف کیسے بندوں کو خریدتا ہے ،

    فواد چوہدری نے کہا کہ کچھ یہ کہہ رہے کہ دیکھ لیا زرداری سب پر بھاری ہے ، انہوں نے کہا کہ ہاں واقعی دیکھ لیا اوریہ بھی کہا کہ نونی تواس اندھی تقلید میں رشوت ستانی کواپنی فتح قرار دے رہیں لیکن یاد رکھیں کہ اس ملک کا پڑھا لکھا نوجوان اس پرنوحہ کناں ہے اوروہ پریشان ہے کہ انہیں کیا درس دیا جارہا ہے

  • وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، مولانا فضل الرحمان نے اسمبلی بارے کیا بڑا اعلان

    وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، مولانا فضل الرحمان نے اسمبلی بارے کیا بڑا اعلان

    وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، مولانا فضل الرحمان نے اسمبلی بارے کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٔی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریگی

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کل کے اجلاس میں اپوزیشن کا کوئی رکن شرکت نہیں کرے گا، اپوزیشن کی عدم شرکت کے بعد اجلاس کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی، وزیراعظم کے خطاب سے شکست ظاہر ہورہی تھی،سینیٹ الیکشن سےمتعلق وزیر اعظم نے کہا کہ ووٹ بکے ہیں بتایا جائے کیا آپ پی ڈی ایم کے خلاف لوگوں کو نکالیں گے؟ آپ نے نوکریوں کا وعدہ کرکے لوگوں سے روزگار چھین لیا، لوگ آپ سے پوچھیں گے، آپ نے مہنگائی کیوں کی؟ ہم سے کوئی رابطے میں نہیں ہے،الیکشن کمیشن پر حکومتی دباؤ فارن فنڈنگ کیس کیلیے ڈالا جا رہا ہے۔ ہم ان چالوں کو سمجھتے ہیں

    دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پارٹی کے مرکزی جنرل کونسل اجلاس کیلئے سکھر پہنچ گئے ہیں، پی ڈی ایم کے سربراہ اورجمعیت علما اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمان سکھر میں دو دن قیام کریں گے ۔مولانا فضل الرحمان سکھر میں پارٹی کے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں بڑے اپ سیٹ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا ہے، اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی۔

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا۔ وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کے دوران شفقت محمود نے بتایا کہ وزیر اعظم کیلئے اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا، اس میں پتہ چل جائے گا کہ کون کس کے ساتھ کھڑا ہے، اگر کوئی باضمیر ہے تو اس میں الگ ہوجائے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے نظریے پر قائم ہیں ،یہ یکجا ہوگئے ہیں ، یہ فرار کی سیاست کرتے ہیں ہم اس فرار کی سیاست کو دفن کرکے دم لیں گے ،وزیراعظم کا حوصلہ ہے ارکان کی باتیں سنتےہیں ،اگرارکان ناراض تھے تو کھل کر چلےجاتے،

    اسلام آباد سیٹ سے شکست، وزیراعظم کا ایسا فیصلہ کہ سن کر مریم اور مولانا کی خواہش ہوئی پوری

    وزیراعظم کا اعتماد کاووٹ ،اوپن ہو گا یا سیکرٹ؟ اعلان ہو گیا

    چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ،کن سینیٹرز کا کردار بڑھ گیا، سب کی نگاہیں ان کی طرف

    سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟

    سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم

    کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا

    سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

    ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

    وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں

    کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

    اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے

  • کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

    کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

    کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہونا ہے یا نہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات سامنے آ گئے

    وزیراعظم عمران‌ خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہفتہ کو ہو گا، اپوزیشن جماعتوں نے ابھی تک اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا

    قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالہ سے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلاف بھی سامنے آیا ہے پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونا چاہئیے، پیپلز پارٹی نے موقف پیش کیا کہ میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہئیے،اسمبلی جا کر بھرپور احتجاج کرنا چاہئیے جب کہ ن لیگ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونے کی مخالف ہے۔

    قبل ازیں اپوزیشن نے تمام ارکان اسمبلی کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کردیں،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی پارٹی رہنماوَں سے مشاورت کریں گے کہ اجلاس میں شریک ہونا ہے یا نہیں، حتمی مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ہوگا، بعض رہنماوَں نے کل کے اجلاس کا حصہ نہ بننے کی تجویز دے رکھی ہے،بلاول زرداری مولانا فضل الرحمان و دیگر سے بھی مشاورت کریں گے ،صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل بروز ہفتہ دوپہر سوا بارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر رکھا ہے

    واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں بڑے اپ سیٹ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا ہے، اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی۔

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا۔ وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کے دوران شفقت محمود نے بتایا کہ وزیر اعظم کیلئے اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا، اس میں پتہ چل جائے گا کہ کون کس کے ساتھ کھڑا ہے، اگر کوئی باضمیر ہے تو اس میں الگ ہوجائے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے نظریے پر قائم ہیں ،یہ یکجا ہوگئے ہیں ، یہ فرار کی سیاست کرتے ہیں ہم اس فرار کی سیاست کو دفن کرکے دم لیں گے ،وزیراعظم کا حوصلہ ہے ارکان کی باتیں سنتےہیں ،اگرارکان ناراض تھے تو کھل کر چلےجاتے،

    اسلام آباد سیٹ سے شکست، وزیراعظم کا ایسا فیصلہ کہ سن کر مریم اور مولانا کی خواہش ہوئی پوری

    وزیراعظم کا اعتماد کاووٹ ،اوپن ہو گا یا سیکرٹ؟ اعلان ہو گیا

    چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ،کن سینیٹرز کا کردار بڑھ گیا، سب کی نگاہیں ان کی طرف

    سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟

    سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم

    کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا

    سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

    ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

    وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں

  • ’ہمارے 16 ارکان نےخود کو بیچا‘وزیراعظم اراکین اسمبلی کےسامنےپھٹ پڑے:

    ’ہمارے 16 ارکان نےخود کو بیچا‘وزیراعظم اراکین اسمبلی کےسامنےپھٹ پڑے:

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے 16 ارکان نے پیسے لے کر خود کو بیچا، اگر انہیں وزیر اعظم پسند نہیں تو ساتھ نہ دیں، کوئی شخص انہیں بلیک میل کرکے اپنی بات نہیں منواسکتا۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینےکےفیصلے پر ارکان کو اعتماد میں لیا۔

    وزیراعظم نے شرکا سے کہا کہ جس رکن کوان پراعتمادنہیں وہ کھل کراظہارکرے۔ اجلاس کے دوران خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ارکان جذباتی ہوگئے اور وزیر اعظم کے حق میں نعرے بازی کرنے لگے۔ پی ٹی آئی ارکان نے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ اپنے مقصد پر ڈٹے رہیں، آپ کا حلقہ ہم سنبھالیں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے ارکان سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کو عوام نے منتخب کرکےایوان میں بھیجا ہے، آپ ضمیر کی آواز پر فیصلہ کریں، پیسے لے کر ووٹ دینا بد دیانتی ہے، ہمارے 16 ارکان نے پیسے لے کر خود کو بیچا، ان ارکان کی نظرمیں اگر وہ غلط ہیں توبےشک ان کا ساتھ نہ دیں۔

    وزیر اعظم نے واضح کیا کہ وہ ایک مقصدلے کرسیاست میں آئے ہیں،وہ جمہوریت اورآزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں ،کوئی انہیں بلیک میل کرکےاپنی بات نہیں منواسکتا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم سے ایم کیوایم اورق لیگ کے رہنماوں نے ملاقات کی اوروزیراعظم پربھرپوراعتماد کا اظہارکیا ،

    حکومت کی اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم نے وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کیساتھ کھڑے ہیں۔

    یہ یقین دہانی ایم کیو ایم وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر انھیں کرائی۔ ایم کیو ایم وفد کا کہنا تھا کہ ہمیں موجود گورننس نظام پر تحفظات ہیں لیکن ہم وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر مکمل یقین ہے کہ عمران خان کرپشن نہ کرتے ہیں اور نہ اس کو پسند کرتے ہیں۔ ہم نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ عوام کو ڈیلیور کر سکیں

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کے وفد نے بھی ملاقات کرکے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں عبدالحفیظ شیخ کو بھی ووٹ دیا تھا، اب وزیراعظم کو بھی دیں گے۔

    لیگی وفد میں طارق بشیر چیمہ،حسین الہٰی، چوہدری سالک اور فرح خان بھی شریک تھیں۔ وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ق) لیگ کے اعتماد پر اظہار تشکر کیا