Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سفارتی جنگ عروج پر:جوبائیڈن کے پیوٹن سے متعلق بیان کے بعد روس نے امریکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

    سفارتی جنگ عروج پر:جوبائیڈن کے پیوٹن سے متعلق بیان کے بعد روس نے امریکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

    واشنگٹن :سفارتی جنگ عروج پر:جوبائیڈن کے پیوٹن سے متعلق بیان کے بعد روس نے امریکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے روسی ہم منصب پیوٹن سے متعلق بیان کے بعد روس نے امریکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

    روسی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق امریکا سے اپنے سفیر اناتولے انتونوف کو مشاورت کے لیے ماسکو طلب کر لیا ہے۔

    روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سفیر کو مستقبل کے روس امریکی تعلقات پر مشاورت کے لیے طلب کیا گیا ہے، یہ اقدام تعلقات میں کسی بھی ناقابل تلافی تقصان سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر کو امریکی انتخابات میں مبینہ مداخلت پر قیمت چکانے اور پیوٹن کے قاتل ہونے کا بیان دیا تھا۔

    جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ 2020 کے امریکی الیکشن میں مداخلت کی کوشش کا روسی صدر پیوٹن کو حساب چکانا ہوگا۔ انہوں نے صدر پیوٹن کے قاتل ہونے سے متعلق سوال پر اس سے اتفاق بھی کیا۔

    روس نے صدر بائیڈن کے بیان پر شدید ردعمل دیا ہے اور روسی اسپیکر پارلیمنٹ نے بیان کو روس پر حملے کے مترادف قرار دیا ہے

  • پاکستان اورکویت کےدرمیان تاریخی تعلقات :وزیرخارجہ سمیت کابینہ کےاہم وزیروں کی پاکستان آمد

    پاکستان اورکویت کےدرمیان تاریخی تعلقات :وزیرخارجہ سمیت کابینہ کےاہم وزیروں کی پاکستان آمد

    اسلام آباد: آج کویتی وزیرخارجہ وزیرداخلہ کو پاکستان کیوں لارہے ہیں، اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصر المحمد الصباح جمعرات کو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

    کویتی وزارت خارجہ، وزارت صحت، وزارت داخلہ اور وزارت صنعت وتجارت کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک وفد بھی اُن کے ہمراہ ہوگا۔

    دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تفصیلی بات چیت کے علاوہ کویتی وزیر خارجہ دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جومشترکہ مذہب و اقدا ر کے بندھنوں میں بندھے ہیں۔

    پاکستان خلیج تعاون کونسل کے ارکان کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کویت کے مثبت کردار کو تسلیم کرتا ہے۔پاکستان مسلمان ممالک کے درمیان یکجہتی کو مضبوط بنانے کیلئے کویت کی کوششوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

    کویتی وزیر خارجہ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور بڑھتے ہوئے تعاون کیلئے مثبت اقدامات کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔

  • بھارت نے 212 کشمیریوں کوپاکستان آنے سے روک دیا

    بھارت نے 212 کشمیریوں کوپاکستان آنے سے روک دیا

    بھارتی حکام نے بدھ کے روز پاکستان آنے کے منتظر 212 کشمیری طلباوطالبات اور ان کے والدین کو عین اس وقت پاکستان میں داخلے سے روک دیا جب وہ اٹاری بارڈر پر امیگریشن کروانے کے کاونٹر پر موجود تھے جب کہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل137 افراد کو پاکستان بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال مارچ میں کورونا کے باعث پاک بھارت بارڈربند ہوجانے کے باعث  بھارت میں رکے ہوئے 212 کشمیری افراد جن میں طلبا وطالبات کی بڑی تعداد جو کہ پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں، سمیت 349 افراد کوبدھ کے روز پاکستان آنے کے لئے بھارتی حکومت نے اجازت دی تھی اور اس مقصد کیلئے واہگہ اٹاری بارڈر کو خصوصی طور پر کھولا گیا تھا۔

    کشمیری افراد ہوائی جہاز کے ٹکٹ خرید کراٹاری واہگہ بارڈر پہنچے تو بھارتی امیگریشن حکام نے ان کو پاکستان جانے سے روک دیا اور کہا کہ نئی دہلی سے ان کی امیگریشن نہ کرنے کے احکامات آئے ہیں جس کے باعث وہ پاکستان نہیں جا سکتے۔

    ان طلباوطالبات نے اٹاری بارڈر پر شدید احتجاج کیا اور انصاف کے نعرے لگائے تاہم بھارتی حکام ٹس سے مس نہ ہوئے اور انہیں پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔ 

  • کپتان کے ایمان نے رنگ دکھا دیا:اسلامو فوبیا کےخلاف عالمی دن، پاکستان کی سفارتی کاوشیں رنگ لےآئیں

    کپتان کے ایمان نے رنگ دکھا دیا:اسلامو فوبیا کےخلاف عالمی دن، پاکستان کی سفارتی کاوشیں رنگ لےآئیں

    ریاض/اسلام آباد: اسلامو فوبیا کےخلاف عالمی دن، پاکستان کی سفارتی کاوشیں رنگ لےآئیں ،اطلاعات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ یہ دن ہر سال 15 مارچ کو منانے کی قرارداد پاکستان نے پیش کی۔ اس امر کا اعلان جنرل سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر یوسف بن العثیمین نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کیا۔

     

    پاکستان کی کوششوں کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان روکنے کےلیے وزیر اعظم نےآواز اٹھائی۔ پاکستان نے اسلاموفوبیا پر 15مارچ کو عالمی دن منانےکی قرارداد پیش کی۔ قراردار وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 15مارچ کو عالمی سطح پرمنانے کےلیےاو آئی سی کاوشیں کر رہی ہے۔ او آئی سی کی جانب سے15مارچ کی حمایت مسلمانوں کی ترجمانی ہے۔

     

    انھوں نے کہا کہ او آئی سی گروپ کے زیر اہتمام 17مارچ کو نیویارک میں اجلاس ہو گا۔ اسلامو فوبیا کے رجحان سےمنفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ پاکستان نے بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 15مارچ کا دن منانے سے غلط فہمیوں کے ازالے میں مدد ملے گی، ہم بین المذاہب اور ثفافتی ہم آہنگی کے لیے پر عزم ہیں۔

     

    درایں اثناء ترجمان دفتر خارجہ پاکستان زاہد حفیظ چودھری نے "اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن” منانے کی پھر بھرپور حمایت کی۔

    ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان یہ دن عالمی سطح پر منانے کیلئے او آئی سی کی کاوشوں کیساتھ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سب سے پہلے اسلاموفوبیا کے خلاف بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے آواز اٹھائی۔ او آئی سی کے 47 ویں وزارتی اجلاس میں پاکستان کی اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور ہوئی۔

     

    پاکستانی قرارداد پر 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا منانے کی منظوری دی گئی۔ او آئی سی کی جدوجہد اربوں مسلمانوں کے جذبات کی عکاس ہے۔ پاکستان آج کا دن اسلاموفوبیا کیخلاف منانے کیلئے او آئی سی کیساتھ کھڑا ہے۔

     

    او آئی سی گروپ اسلاموفوبیا کے خلاف 17مارچ کو نیویارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد کرے گا۔ زاہد حفیظ چودھری نے کہا اسلاموفوبیا کے باعث دنیا بھر میں مسلم اقلیتیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ اسلاموفوبیا کے باعث پرامن اور بردبار دنیا کا مستقبل خطرے میں ہے۔

     

    پاکستان ہمیشہ عالمی سطح پر ثقافتوں اور تہذیبوں میں بہتر تعلق کیلئے کوشاں رہا۔ انہوں نے کہا یہ دن منانے کا مقصد اسلام اور اسلامی اقدار کی بہتر تفہیم پیدا کرنا ہے۔ ہم عالمی برادری کو ہم آہنگی اور تعاون کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ہم پرامن بقائے باہمی، بین المذاہب اور ثقافتی ہم آہنگی کیلئے پرعزم ہیں۔

  • سوات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک خطرناک دہشتگرد ہلاک

    سوات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک خطرناک دہشتگرد ہلاک

    سوات :سوات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک خطرناک دہشتگرد ہلاک،اطلاعات کے مطابق سوات میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سوات کے علاقے کانجو میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مکرم مارا گیا جبکہ ایک دہشت گرد پکڑا گیا۔دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو سویلین راہ گیر شہید ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان سوات سے تعلق رکھنے والے دونوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

    دونوں دہشت گرد اسکولوں کو تباہ کرنے، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔

  • رحمان ملک نے سات سینیٹرز کے حوالے سے پی ڈی ایم پر سوال اٹھا دیے

    رحمان ملک نے سات سینیٹرز کے حوالے سے پی ڈی ایم پر سوال اٹھا دیے

    رحمان ملک نے سات سینیٹرز کے حوالے سے پی ڈی ایم پر سوال اٹھا دیے

    باغی ٹی وی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق آصف زرداری کا بیان حقائق پر مبنی ہے۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا بیان بڑا واضح اور جمہوری ہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب نے سی اے سی کے فیصلے کو پی ڈی ایم کے سامنے رکھا۔ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلز پارٹی کی ایک سپریم باڈی ہے۔

    رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کہیں نہیں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ گیا ہے، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا آئندہ فیصلہ پی ڈی ایم کے سامنے رکھا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو معلوم کرنا ہوگا کہ وہ سات سینیٹرز کون تھے جنہوں نے غفور حیدری کو ووٹ نہیں دئیے، ان سات سینٹرز کی شناحت نہ کی گئی تو مستقبل میں پھر پی ڈی ایم کا مسئلہ پیش آئیگا، پیپلزپارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے اور جمہوریت کو سب سے بڑھ کر جانتی ہے، جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی کی قربانیاں سے زیادہ اور بڑھ کر ہیں،جمہوریت کی خاطر قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے شہادتیں دئیے، آصف علی زرداری سے زیادہ قید اور تکالیف کسی نے نہیں اٹھائے ہیں، پیپلز پارٹی آج بھی زیر عتاب ہے، آج بھی ہمارے خلاف کیسز چل رہے ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے.

    رحمان ملک نے مزید کہا کہ مہنگائی پر قابو نہیں پایا گیا تو پورا ملک پی ڈی ایم بن کر سڑکوں پر نکلے گا، آج ہر ٹریفک اشارے پر درجنوں لوگ بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں، مہنگائی میں مزید اضافہ اور روپے کی قیمت میں کمی ہوگی

  • ایئرچیف مارشل مجاہد انورکی جگہ نئے ایئرچیف کی تقرری کردی گئی

    ایئرچیف مارشل مجاہد انورکی جگہ نئے ایئرچیف کی تقرری کردی گئی

    اسلام آباد :ایئرچیف مارشل مجاہد انورکی جگہ نئے ایئرچیف کی تقرری کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق سبکدوش ہونے والے پاکستان کے ائیر چیف مارشل مجاہد انورکی جگہ ائیرمارشل ظہیر احمد بابر پاکستان کے نئے ائیر چیف مقررکر دئیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نئے ائیر چیف کے لیے ظہیر احمد بابر کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ائیر مارشل ظہیر احمد بابر تین سال کے لیے پاکستان ائیر فورس کی سربراہی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نئے ائیر چیف کی تقرری کی منظوری دے دی۔

    اس سے قبل ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شاندارکیریئر کے دوران ایئر چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ نے شاندار قائدانہ کردار ادا کیا۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کیسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

     

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قوم کی خدمت اور شاندارکیریئر پر ایئر چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ نے شاندار قائدانہ کردار ادا کیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھی ایئر چیف کا تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت نمایاں رہیں جبکہ معیاری قیادت اور بھرپور کوششوں سے پاک فضائیہ کا آج کوئی ثانی نہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سربراہ پاک فضائیہ کی یادگارشہدا پر حاضری دی جبکہ اس موقع پر انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    اس سے قبل صدرمملکت کی طرف سے ان کے اعزاز میں ایک تقریب کےدوران ‘نشان امتیاز’ ملٹری سے نوازا

  • یااللہ تیراشکرتوہی نگہبان:کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

    یااللہ تیراشکرتوہی نگہبان:کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

    کراچی:یااللہ تیراشکرتوہی نگہبان:کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی،اطلاعات کےمطابق پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی، اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے سے پرندہ ٹکراگیا تاہم طیارے کو بحفاظت ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرندہ جہاز کے ٹیک آف کے بعد بلند ہوتے ہوئے ٹکرایا تھا، پرواز پر 162 مسافر سوار تھے ، مسافروں کو لاوئنج میں منتقل کرکے جہاز کے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔

    پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کیلئےمتبادل جہازمہیاکردیاگیا ، پرواز پی کے368 سہ پہر4 بجے کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگی۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ جہاز کے دائیں انجن کے بلیڈ ٹوٹنے کے آثار ہیں ، تفصیلی نقصان کا جائزہ بورواسکوپ کی مدد سے لیا جائے گا

    خیال رہے ائیرپورٹ کے اطراف آبادی، آلودگی اور پرندوں کے روک تھام کا موثر نظام کا نا ہونا ایسے واقعات کی سبب بنتے ہیں ، فضائی حفاظت اداروں اور معاشرے دونوں کی ذمہ داری ہے اور ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی ایسے واقعات ہوچکےہیں‌ جن کی وجہ سے فضائی سفرکرنےوالوں نے حفاظتی تدابیراختیارکرنے پرزور دیا ہے ،

    آج کے واقعہ کے بعد بھی مسافرحفاظتی اقدامات کی امید رکھتےہیں مگراس پرکب عمل ہوگا کچھ نہیں کہا جاسکتا

  • وزیراعظم ایک روزہ دورہ پرلاہورپہنچ گئے:استقبال کس نےکیا اورکس نےکیوں نہیں کیا ؟اہم خبرآگئی

    وزیراعظم ایک روزہ دورہ پرلاہورپہنچ گئے:استقبال کس نےکیا اورکس نےکیوں نہیں کیا ؟اہم خبرآگئی

    لاہور:وزیراعظم ایک روزہ دورہ پرلاہورپہنچ گئے:استقبال کس نےکیا اورکس نےکیوں نہیں کیا ؟اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔لیکن ان کے استقبال کے لیے بڑے بڑے لوگ نہ پہنچ سکے

    ذرائع کے مطابق آج جب وزیراعظم لاہور دورہ کے دوران وزیراعلیٰ سیکرٹیرٹ پہنچے تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کا استقبال کیا ہے۔

    بعدازاں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔ملاقات میں صوبہ پنجاب کے انتظامی امور پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    ملاقات میں صوبے کی انتظامی صورتحال پر بھی گفتگو کرتے ہوئے و کوویڈ کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ملاقات میں صوبائی کابینہ کی کارکردگی پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

    یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ وزیراعلیٰ‌ کو وزیراعظم نے صوبے میں بڑی تبدیلی کا اشارہ بھی دے دیا ہے ، یہ تبدیلی عثمان بزدار کی ہوگی یا پھربیوروکریسی میں زلزلے آئیں گے اس حوالے سے ابھی واضح نہیں ہوسکا

  • شیخ رشید احمد نے عوام کوسنائی خوشخبری، نواز شریف بارے کیا کہا؟

    شیخ رشید احمد نے عوام کوسنائی خوشخبری، نواز شریف بارے کیا کہا؟

    شیخ رشید احمد نے عوام کوسنائی خوشخبری، نواز شریف بارے کیا کہا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مارچ ملتوی کر کے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان آنا چاہیں تو24 گھنٹوں میں اجازت دے سکتے ہیں، نواز شریف اس پاسپورٹ پر صرف پاکستان آسکیں گے،پہلے بھی کہا تھا اسلام آباد آئیں گے تو قانون کا احترام کریں گے،فضل الرحمان سےکہا تھا کہ آپ سے ہاتھ ہوگا ،بیرون ملک کئی برسوں سے تعینات افسران کو تبدیل کرنیکا فیصلہ کیاہے،6 مہینے سے ملک کا کوئی کونہ نہ چھوڑا جہاں انہوں نے جلسہ نہ کیا ہو،کورونا کی وجہ سے وزیراعظم نے جلسے منسوخ کیے ہیں،اپوزیشن6ماہ سے ٹی وی ٹی وی کھیل رہی ہے، وزیراعظم نے کرونا کی وجہ سے جلسے ملتوی کیے ہیں پی ڈی ایم سےکہوں گا کہ اسمبلی میں آئیں ٹھنڈ کےروزے گزریں گے، سیاست میں سکون آیا ہے،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تمام وزرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایکٹو ہو کر کام کریں ڈھائی سال گزر گئے ہیں، حکومت کا بڑا حصہ گزر چکا ہے،عمران خان سیاسی طور پر ہیوی ویٹ ہے، اللہ کے حکم سے ان سے نہیں گرے گا،ہمیں بنیادی ضرورتوں کی قیمتوں میں کمی کرنی چاہیے ،ملک میں دو ڈیم بننے جارہے ہیں، بجلی سستی ہوگی، روزگار ملے گا، کویتی ویزے پاکستانیوں کے لیے جلد کھلنے جا رہے ہیں 192ممالک میں ویز ہ آن لائن کر دیا،قطر کے ساتھ ایل این جی کی ڈیل ہوئی ہے،مسلم لیگ ن میں2سیاسی سوچ کے گروپ موجود ہیں، اور خاندان کے اندر ہی ہیں آصف زرداری تاش چھاتی کے ساتھ رکھ کر کھیلتے ہیں