Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستانی قیادت واقعی بھارت کے ساتھ مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے :بھارت نے تسلیم کرلیا

    پاکستانی قیادت واقعی بھارت کے ساتھ مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے :بھارت نے تسلیم کرلیا

    اسلام آباد / نئی دہلی :پاکستانی قیادت واقعی بھارت کے ساتھ مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے :بھارت نے تسلیم کرلیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے بالآخریہ تسلیم کرہی لیا ہے کہ پاکستانی قیادت بھارت کے ساتھ دیرینہ متنازعہ معاملات اورمسائل کوحل کرنے کے لیے مخلص سے ہے،

    بھارت نے یہ بھی تسلیم کیاہے کہ پاکستانی قیادت پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیراعظم عمران خان اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی خطے کوپرامن دیکھنا چاہتے ہیں

    دوسری طرف امریکہ ، برطانیہ اوردیگرملکوں نے بھی پاکستانی کوششوں کوسراہا ہے اورکہا ہےکہ پاکستانی قیادت عالمی مسائل کوسمجھتی ہے اورخطے کے عوام کی فلاح وبہبود کےلیے بڑے فیصلے کرنے کے لیے تیار ہے ،

    یاد رے کہ اسلام آباد میں سکیورٹی مسائل کے حوالے سے ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید جاجوہ نے جنوب اور وسطی ایشیا کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے کشمیر تنازعہ کے پرامن حل کو ضروری قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ماضی کو دفن کرکے آگے بڑھنے کا وقت آ گیا ہے۔

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے بعد اب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے بھی خطے میں امن و سلامتی کے لیے بھارت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پر زور دیا ہے۔ دونوں رہنماوں کا تاہم کہنا ہے کہ پہل بھارت کو کرنا ہو گی۔

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں دو روزہ سکیورٹی ڈائیلاگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں امن کا خواب اس وقت تک ادھورا رہے گا، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوجاتا اور اب وقت آگیا ہے کہ ماضی کو دفن کیا جائے اور آگے بڑھا جائے۔

    جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ مستحکم پاک بھارت تعلقات مشرقی اور مغربی ایشیا کو منسلک کرتے ہوئے جنوب اور وسط ایشیا کی صلاحیتیں بروئے کار لانے کی کنجی ہے لیکن یہ صلاحیت دونوں جوہری صلاحیت کے حامل پڑوسی ممالک کے درمیان یرغمال بنی رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا ، ”ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ماضی کو دفن کر کے آگے بڑھنے کا وقت ہے، بامعنی مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی ذمہ داری اب بھارت پر عائد ہوتی ہے، ہمارے پڑوسی ملک کو خصوصاً مقبوضہ کشمیر میں سازگار ماحول بنانا ہو گا۔‘‘

    جنرل باجوہ کا بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایک دن قبل ہی پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان سے تعلقات بحال کے کرنے کے لیے بھارت کو پہلا قدم اٹھانا چاہیے۔

    انہوں نے سکیورٹی ڈائیلاگ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا، ’’ہم کوشش کر رہے ہیں لیکن بھارت کو پہلا قدم بڑھانا ہو گا اور جب تک وہ ایسا نہیں کرتے، ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔‘‘

    تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ باہمی تعلقات کو بحال کرنے کے حالیہ اشارے دونوں ملکوں کے بعض اعلی عہدیداروں کے درمیان بیک چینل ڈپلومیسی کا نتیجہ ہے۔

    جنرل باجوہ کا بیان اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ ان سے پہلے عمران خان نے بھارت کے ساتھ تجارت میں اضافہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ نئی دہلی وسط ایشیا تک رسائی کے لیے علاقائی امن کا استعمال کر سکتا ہے۔

    جنرل باجوہ نے عمران خان کے دلائل کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ’ثقافتوں کو جوڑنے والے‘ایک اہم خطے میں واقع ہے اور چاہتا ہے کہ اس کی اس اہمیت سے علاقائی اور عالمی مفادات کو فائدہ پہنچے۔

  • بات سرد جنگ سے آگے نکل گئی ، بائیڈن کا روس اور چین کے خلاف اعلان جنگ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    بات سرد جنگ سے آگے نکل گئی ، بائیڈن کا روس اور چین کے خلاف اعلان جنگ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    بات سرد جنگ سے آگے نکل گئی ، بائیڈن کا روس اور چین کے خلاف اعلان جنگ سنئے مبشر لقمان کا تجزیہ

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں شائد پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ لوگوں کے سامنے دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے وزرائے خارجہ لڑ پڑے۔ اور جو بات دو منٹ میں ختم ہونی تھی وہ گھنٹے تک لوگوں کے سامنے چلتی رہی ۔ دونوں نے ایک دوسرے کو کیا کہا۔اس پر بات کرتے ہیں لیکن اس ویڈیوں میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ ترقی کے صدر طیب اردگان بھی روسی صدر کی حمایت میں بائیڈن کے خلاف نکل آئے۔
    جبکہ پیوٹن نے انتہائی مزاکیہ بیان دیا ہے اور بائیڈن کا مزاق اڑایا ہے وہ کیا ہے۔؟
    جبکہ عرب امارات میں اب ڈرون بادلوں پر بجلی برسائے گا اور بارش بھی کروائے گا۔
    بھارت کے لیئے بہت ہی بری خبر ہے امریکہ سے اب تک پہنچ چکی ہو گی۔
    اس پر بھی بات کریں گے۔
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے ابھی تک اس چینل کو سبسکرائب نہیں کیا ہے تو کر لیں اور بیل آئی کون پر پریس کر دیں۔۔ اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں اور
    Like or dislike
    کے بٹن کا استعمال بھی ضرور کریں۔ اس سے ہمیں اپنی ویڈیوز کو بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے۔
    امریکہ میں نئی حکومت آنے کے بعد پہلی دفعہ
    Alaska
    میں چین اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی اس ملاقات سے پہلے امریکہ وزیر خارجہ کی طرف سے بڑے سخت بیان آ چکے تھے جو ہم آپ کو اپنی کل کی ویڈیو میں بتا چکے ہیں
    لیکن اس ملاقات کے دوران اس وقت ایک عجیب صورتحال پیدا ہو گئی جب دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اور ان کی ٹیم نے ایک دوسرے پر سنگین نوعیت کے الزام لگانا شروع کردیئے۔
    چین نے امریکہ پر الزام لگایاکہ وہ دیگر ممالک کو
    چین پر حملہ کرنے کے لیے
    اکسا رہا ہے جبکہ امریکہ نے کہا کہ چین
    دکھاوے کے لیے ذہن بنا کر آیا تھا۔ اس وقت
    دونوں سپرپاورز کے درمیان تعلقات بہت برے چل رہے ہیں۔
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ متنازع معاملات مثلاً چین کی جانب سے سنکیانگ میں اویغور مسلمانوں سے سلوک پر بات کرے گا۔
    سخت تناؤ بھرے ماحول میں ہونے والے ان مذاکرات میں امریکہ کی جانب سے وزیرِ خارجہ اینٹونی بلنکن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان شریک تھے جبکہ چین کی نمائندگی وہاں کے سب سے سینیئر خارجہ پالیسی اہلکار
    Yang Jiechi
    اور وزیرِ خارجہ
    Wang Yi
    نے کی
    US Secretary of State Antony Blinken
    نے سخت ابتدائی بیان میں کہا کہ امریکہ
    چین سے سنکیانگ، ہانگ کانگ، تائیوان میں اس کے اقدامات، امریکہ پر سائبر حملوں اور ہمارے اتحادیوں پرمعاشی دباؤ کے حوالے سےسنگین خدشات پر بحث کرے گا۔
    اُنھوں نے کہا کہ
    ان میں سے ہر ایک اقدام عالمی استحکام برقرار رکھنے والے موجودہ نظام کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
    اس کے جواب وار میں
    Yang Jiechi

    نے امریکہ پر سخت وار کرتے ہوئے کہا کہ تم دوسرے ممالک کو دبانے کے لیئے اپنی معاشی اور فوجی قوت استعمال کرتے ہو۔
    اور ساتھ میں قومی سلامتی کے تصورات کو نام نہاد قرار دیتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ اقدام ٹھیک ہیں۔ امریکہ معمول کی تجارت میں رکاوٹ ڈالتا ہے چین پر پابندیاں لگاتا ہے، چین کے ہمسایہ ممالک کو اکساتا ہے کہ چین پر حملہ کر دو ہم تمھارے ساتھ ہیں۔۔ یہاں پر چین نے شائد بھارت کی طرف اشارہ کیا ہو گا۔ جس کا ہم اکسر خدشہ ظاہر کرتے آ رہے ہیں اب یہ ایک سینئر چینی سفارت کار کے منہ سے سامنے آ چکا ہے کہ چین کے پاس ایسی انٹیلی جنس تھی کہ امریکہ بھارت اور چین کے دوسرے اتحادیوں کو اکسا رہا تھا کہ چین پر حملہ کر دو۔ امریکہ چین پر انسانی حقوق اور ایغور مسلمانون کی بات کرتا ہے ۔خود
    امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال ابتر ہے اور سیاہ فام امریکیوں کو ذبح کیا جا رہا ہے۔
    اس کے جواب میں
    national security adviser Jake Sullivan
    نے کہا کہ واشنگٹن چین کے ساتھ تنازع نہیں چاہتا لیکن
    ہم ہمیشہ اپنے اُصولوں کے لیے، اپنے لوگوں کے لیے اور اپنے دوستوں کے لیے کھڑے ہوں گے۔
    تند و تیز جملوں کا یہ تبادلہ عالمی میڈیا کے سامنے ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
    اس کے بعد امریکی وفد نے چین پر الزام لگایا کہ اس نے طے شدہ پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے جس میں دونوں نے ایک ایک منٹ میں اپنی بات ختم کرنا تھی۔
    امریکہ نے الزام لگایا کہ
    لگتا ہے کہ چینی وفد یہ ذہن بنا کر آیا تھا کہ اس نے دکھاوا کرنا ہے
    اور عوام میں مقبول موقف اپنا ر ڈرامہ کرنا ہے اور انتہائی اہم چیزوں پر اسے فوقیت دینی ہے۔
    Antony blinkin
    چین سے تعلقات کو
    اکیسویں صدی کا سب سے بڑا جیوپولیٹیکل امتحان قرار دے چکے ہیں۔
    اس کے ساتھ ہی بھارت کے لیئے بری خبر ہے کہ
    بھارت پر امریکی پابندیوں کی تلوار لٹکنے لگی ہے
    امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن آج دورہ بھارت پرنئی دلی پہنچ رہے ہیں یا پہنچ چکے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے
    US Senate committee for foreign affairs
    نے وزیرِ دفاع کو خط لکھ دیا ہے جس میں بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اس خط میں لکھا گیا ہے کہ
    بھارت جمہوری اقدار سے دورہورہا ہے۔ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کیوں ختم کی۔
    مسلمانوں سے امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔ اس خط میں
    سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنے اور پابندیاں لگانے کا ذکربھی کیا ہے۔


    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹرز نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جمہوری اقدار سے ہٹنے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ خط میں امریکی وزیر دفاع سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں انہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش سے آگاہ کیا جائے۔
    اس کے علاوہ بھارت کے روس سے انٹی میزائل سسٹم
    ایس 400،
    خریدنے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے اور خریداری پر امریکی قانون کے تحت بھارت پر پابندیاں لگائی جائیں۔
    روس سے
    S 400
    خریدنے پر امریکہ ترکی پر بھی پابندیاں لگا چکا ہے۔۔ اس حوالے سے بائیڈن کے جیت سے پہلے ہی یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ٹرمپ کے دور کا ہنی مون بھارت اور امریکہ کے درمیان ختم ہونے والا ہے اور اب اس کا آغاز ہو چکا ہے۔
    جبکہ برطانیہ نے بھی اپنی نئی خارجہ پالیسی کااعلان کر دیا ہے جس کے تحت اب وہ چین مخالف پالیسی اپنانے جا رہا ہے اور بھارت، اسٹریلیاں اور جاپان سے تعلقات بڑھانے کے لیئے خاص کوشش کرے گا یہی نہیں بلکہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد بھی ایک سو اسی سے بڑھا کر دو سو ساٹھ کرے گا۔
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو قاتل کیوں کہا۔۔؟
    ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی امریکی ہم منصب کے بیان پر نا پسندیدگی کا اظہار کر دیاہے اور کہا ہے کہ
    صدر پیوٹن کو جو بائیڈن کی جانب سے قاتل کہنا کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے اور نہ ہی ایسی بات کرنا ایک صدر کے شیان شان ہے۔
    یہی نہیں خود
    روسی صدر ولادیمیر پوتن کا امریکی صدر جو بائیڈن کے اس بیان کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا ہے جس میں
    جوبائیڈن
    نے کہا تھا کہ وہ پوتن کو ایک قاتل تصور کرتے ہیں۔
    صدر پوتن نے روسی ٹی وی پر ایک بیان میں کہا ہے کہ
    وہی پہچان سکتا ہے جو خود ویسا ہو۔
    یعنی جس طرح کا انسان خود ہوتا ہے ویسی ہی وہ دوسروں کے بارے میں قیاس آرائیاں کرتا ہے۔
    صدر پوتن نے کہا کہ
    اور یہ محض اتفاق کی بات نہیں ہے، یا صرف بچوں کی کہاوت یا مذاق ہی نہیں ہے۔ اس کے گہرے نفسیاتی معنی ہیں۔ ہم اپنی خصوصیات دوسروں میں دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ وہ ایسے ہی ہیں جیسے اصل میں ہم ہیں۔
    اسی تناظر میں ہم لوگوں کے اقدامات کو دیکھ کر اپنی رائے دیتے ہیں۔
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ صدر پوتن نے امریکہ پر الزام لگایا کہ اس نے امریکہ کی مقامی آبادی کی نسل کشی کی اور دوسری عالمی جنگ میں ایٹم بموں کے استعمال سے لاکھوں عام شہریوں کا قتلِ عام کیا۔
    پوتن نے بائیڈن کو لائیو ٹی وی پر مکالمے کا چیلنج بھی کر دیا ہے۔ جبکہ امریکہ سے تعلقات خراب نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے
    روسی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ
    ہمارے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ روس اور امریکہ کے تعلقات کو ٹھیک کیسے کیا جائے کیونکہ واشنگٹن نے انھیں واقعتاً ایک بند گلی میں لا کھڑا کیا ہے
    اور اس کے ساتھ ہی ایک انتہائی دلچسپ خبر دیتا جاوں کے
    متحدہ عرب امارات میں ڈرونز کے ذریعے بارش کے لیے بادلوں کو مجبور کیا جائے گا
    عرب امارات
    اب ایسے ڈرون آزمانے جا رہا ہے جو
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اڑتے ہوئے بادلوں تک پہنچیں گے اور انھیں بجلی کے جھٹکے دے کر انھیں بارش برسانے پر مجبور کریں گے۔
    عرب امارات اسے پہلے بارش کے لیئے بادلوں پر نمک برسانے کی ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے کیونکہ عرب امارات میں بادل تو بہت ہیں لیکن بارش نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ وہاں واٹر لیول بھی بہت نیچے چلا گیا ہے۔
    ان ڈرونز پر برقی چارج چھوڑنے والے آلات اور مخصوص سینسرز ہوں گے اور یہ ڈرونز کم اونچائی پر اڑتے ہوئے ہوا کے مالیکیولز کو برقی چارج فراہم کریں گے۔ جس سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بارش ہو گی۔اور بجلی بھی گرجے کی۔

  • باغی ٹی وی کی جدوجہد کویوٹیوب نےبھی تسلیم کرلیا:   خوشی میں”سلوربٹن”سے نوازدیا

    باغی ٹی وی کی جدوجہد کویوٹیوب نےبھی تسلیم کرلیا: خوشی میں”سلوربٹن”سے نوازدیا

    لاہور:باغی ٹی وی کی جدوجہد کویوٹیوب نےبھی تسلیم کرلیا:خوشی میں”سلوربٹن”سے نوازدیا،اطلاعات کے مطابق باغی ٹی وی پاکستان میں‌ ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کیلیے کام کرنے والا صف اول کا ویب ٹی وی ہے ، جس کو کام کرتے ہوئے نو سال کا عرصہ مکمل ہو چکا ہے ، اور اس کا منشور ظلم ، جبر ، کرپشن ، مہنگائی ، نا انصافی اور معاشرے میں‌ہونے والی برائیوں ‌کے خلاف بغاوت کرنا ہے

    باغی ٹی وی نے ہمیشہ حق اور سچ کا علم بلند کیا، باغی ٹی وی کے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی نمائندگان و قارئین ہیں، باغی ٹی وی کو بند کروانے کے لئے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے سرتوڑ کوشش کی، سوشل میڈیا اکاونٹس بند کروانے کی دھمکی دی گئی تا ہم باغی ٹی وی کی ٹیم بھارتی ظلم و جبر، دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کے لئے کام کرتی رہی،

    یوٹیوب نے باغی ٹی وی کے سبکرائبر ایک لاکھ سے بڑھنے پر سلور بٹن دیا، سلور بٹن موصول ہونے پر باغی ٹی وی کے ہیڈ آفس میں تقریب منعقد کی گئی جس میں باغی ٹی وی کے سی ای او، سینر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بطور خاص شرکت کی، تقریب میں باغی ٹی وی کی ٹیم کے ساتھ کھرا سچ کی ٹیم نے بھی شرکت کی، باغی ٹی وی کو یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن موصول ہونے پر کیک کاٹا گیا ، اس موقع پر شرکاء نے باغی ٹی وی کے سی ای او مبشر لقمان کو مبارکباد دی

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ باغی ٹی وی پہلے سے اچھے طریقے سے کام کرے گا، ہم ٹیم کی محنت کو سراہتے ہیں ، باغی ٹی وی کی ٹیم خصوصا فائز چغتائی کی انتھک محنت کی وجہ سے باغی ٹی وی کو سلور بٹن موصول ہوا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ باغی ٹی وی کی ٹیم پہلے سے بڑھ کر محنت کرے گی

  • ن لیگ کااجلاس،مریم اورحمزہ میں اختلافات،سخت جملوں کا تبادلہ:نافرمان اولاد:نوازشریف اجلاس چھوڑکراٹھ گئے

    ن لیگ کااجلاس،مریم اورحمزہ میں اختلافات،سخت جملوں کا تبادلہ:نافرمان اولاد:نوازشریف اجلاس چھوڑکراٹھ گئے

    لاہور: ن لیگ کااجلاس،مریم نوازاورحمزہ شہبازمیں اختلافات،سخت جملوں کا تبادلہ:نوازشریف اجلاس چھوڑکراٹھ گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کےحوالے سے حکمت عملی طے کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز میں اختلافات اس وقت کھل کرسامنے آئے جب ویڈیولنک کے ذریعے نوازشریف صدارت کررہے تھے ،

    ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں مریم نواز اورحمزہ شہباز نے ایک دوسرے کے خلاف سخت جملوں کا استعمال بھی کیا۔ایک دوسرے پرسنگین الزامات بھی لگائے ، جس پرنوازشریف ا پنے بچوں کی لڑائی دیکھتے ہی رہ گئے اورمعاملہ ہاتھ سے نکل گیا

    اے آر وائی کے مطابق مسلم لیگ ن کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق پی ڈی ایم کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا، جس میں شریف خاندان کی اہم شخصیات اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم اور پارٹی سیاست سے متعلق حکمت عملی مرتب کرنے کے دوران رہنماؤں میں اختلاف ہوا۔ مریم نواز نے حمزہ شہباز کی سیاست پر تنقید کی جس پر نواز شریف نے بیٹی سے ناراضی کا اظہار کیا جبکہ حمزہ شہباز نے اس کا بھرپور انداز میں جواب دیا۔

    اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ’اگر ہمیں اسی طرح سیاست کرنی ہے تو مسلم لیگ (ن) تقسیم ہوجائےگی، میرے سیاسی استاد نوازشریف ہیں تو میں کس طرح سے ایسی (جارحانہ) سیاست کرسکتا ہوں‘۔

    مریم نواز کے اعتراض پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ میری طرز سیاست پر اعتراض کررہی ہیں تو آپ اپنے والد پر اعتراض کررہی ہیں‘۔

    نوازشریف نے مریم نواز کو بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ ’خاموش ہوجاؤ اور حمزہ شہباز سیاست سیکھو‘۔ اجلاس میں نوازشریف کی باربار برہمی کے باوجود جب معاملہ نہ سنبھلا تو نوازشریف اپنی نشست چھوڑ کر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کےدوران مریم نواز اور حمزہ شہباز میں تلخ جملوں کاتبادلہ بھی ہوا۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو پیپلزپارٹی سے مذکرات کرنے اور انہیں اسمبلی سے استعفوں پر آمادہ کرنے کا اہم ٹاسک بھی دیا۔

    یاد رہے کہ مریم نوازاورحمزہ شہبازمیں بہت زیادہ اختلافات پہلے سے موجود ہیں جسے پیڈ میڈیا چھپا رہا تھا لیکن آج کوشش کے باوجود یہ منظرنامہ نہ چھپا سکے کیوں کہ ن لیگی ذرائع بھی اب مان چکے ہیں اوریہ عہد کرچکے ہیں کہ اب وہ ان دوبچوں سے جھڑکیں اورلعن طعن نہیں لیں گے اورسخت ردعمل ظاہر کریں گے، یہ وجہ ہے کہ یہ لڑائی بھی کھل کرسامنے لائے گئی ہے

  • بلوچستان میں‌ پینےکےلیےپانی،ہسپتالوں میں ڈاکٹرزنہیں: وڈیروں سےاقتدارلیکرغریبوں کودوں گا:مصطفیٰ کمال

    بلوچستان میں‌ پینےکےلیےپانی،ہسپتالوں میں ڈاکٹرزنہیں: وڈیروں سےاقتدارلیکرغریبوں کودوں گا:مصطفیٰ کمال

    کوئٹہ:بلوچستان میں پینے کے لیے پانی نہیں:ہسپتالوں میں ڈاکٹرزنہیں:انسانوں کی وقعت نہیں:یہ ہے جمہوریت:مصطفیٰ کمال نے توکمال ہی کردیا ، اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال اس وقت بلوچستان میں بہت بڑے جلسے سے خطاب کررہے ہیں

    مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ بلوچستان وڈیروں اورطاقتوروں کی حکومت ہے ، ان کا قبضہ ہے ، اس خطے میں غریب کی کوئی زندگی نہیں مصطفیٰ‌ کمال کہتے ہیں کہ مقتدرادارے بلوچستان کے پسے ہوئے طبقات کا خیال کریں،ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی بدقسمتی ہے کہ بڑوں کے ہاتھ میں اقتدار ہے ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کو مضبوط کریں گے تو حالات سدھریں گے ، لوگ اپنے مسائل خود حل کریں ، مقامی حکومت ہوگی تو وہ اپنی تعلیم صحت اوراپنی ترقی کے لیے خود کام کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے لیے کام کرنے والے بلوچستان کے غریب اورمتوسط طبقے کواقتدار میں لائیں ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بلوچستان کے کونے کونے میں جائیں گے اوراپنے نوجوانوں کواس بات کے لیے کھڑا کریں گے کہ یہ ملک آپ کا ہے آپ خود آگے کراس ملک کی ترقی میں حصہ لیں مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ میرے جوانوذرا غور سے سن لیں کہ جب ان وڈیروں سے عہدہ چھنتا ہے توپھریہ ظالم وڈیرے آپ کواستعمال کرتے ہیں پھربلوچوں کی غیرت کا مسئلہ بنا کرپیش کرتے ہیں لیکنن اب ایسے نہیں ہونے دوں گا

    مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ ریاست کے وفاداروں سے کہتا ہوں کہ بلوچستان کے جوان کوکھڑا کریں وہ اپنے مسائل خود حل کرنے نہ کہ ان وڈیروں پرتکیہ کرے انہوں نے چند دن پہلے بلوچستان میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک رات میں ساری وفاداریاں تبدیل کرنے والے غریب عوام کے کیسے وفاداراورخیرخواہ ہوسکتے ہیں مصطفیٰ کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے جوانو، میرے بھائیو یہ گھرآپ کا ہے آپ کے اباواجداد نے اسلام کے نام پرحاصل کیا اب بھارت آپ کو پریشان کرکے تمہارے اباواجداد کے فلسفے کوتباہ کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں کہ بھارت کبھی تمہارا خیرخواہ نہیں ہوسکتا مصطفیٰ کمال نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک محرومیاں ختم نہیں ہوں گی بھارت ہمارے جوانوں کو استعمال کرنے کی سازشیں کرتا رہے گا

  • پیسے کے لیے باپ بھی جھوٹ بولتے ہیں اوراولاد بھی،وزیراعظم

    پیسے کے لیے باپ بھی جھوٹ بولتے ہیں اوراولاد بھی،وزیراعظم

    پیسے کے لیے باپ بھی جھوٹ بولتے ہیں اوراولاد بھی،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرا خواب ہے نمل یونیورسٹی بہترین جامعات میں شامل ہوں،

    وزیراعظم عمران خان نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے قوم کو بہترین قیادت کا شعور دوں،ملاکنڈ یونیورسٹی کے نئے بلاک کی افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،دنیا کی ساری یونیورسٹیز دیکھ چکا ہوں،انسان صرف اپنے لیے جیے تو اس کا کوئی مقصد نہیں،30سال ملک کا پیسہ چوری ہوتا رہا او ر ان کو بھی نہیں پتہ کتنا ہوا،پیسہ کسی کو خوشی نہیں دیتا،اصل خوشی اللہ کوخوش کرنے میں ہے،ادھر تو پیسے کے لیے باپ بھی جھوٹ بولتے ہیں اوراولاد بھی ،ان کو علم نہیں پیسہ خوشی نہیں دیتا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی میں نوجوانوں کوپتہ چل جائے گا کہ دنیا میں آنے کامقصد کیا ہے، القادر یونیورسٹی کی بھی ستمبرمیں تکمیل ہوجائےگی،شارٹ کٹ لے کرکسی انسان نے بڑا کام نہیں کیا، ٹیکنالوجی اور تکنیکی تعلیم وقت کی ضرورت ہے،تکنیکی تعلیم سے نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا،نالج اکانومی دنیامیں انقلاب لاتی ہے،ہم مشکل حالات سے نکلے ہیں، یہ ملک اس لیے نہیں بنا تھا نوازاور زرداری ٹاٹابرلا بن جائیں ،پہلا سال بہت مشکل تھا،قرض کی قسطیں دینی تھیں ،دوست ممالک نے معیشت بہتر کرنے میں مدد کی ،دوست ملکوں نے مدد کی اورڈیفالٹ ہونے سے بچ گئے،ہمارا تو وقت اس میں گزر جاتاہے کہ قرض کا سود دیں ،6ٹریلین قرضوں کے سود پر دے چکے ہیں، ہم نے ڈھائی سال میں سود کے ساتھ 35 ہزار ارب کا قرضہ واپس کیا ہے اتنے بڑے قرضے واپس کریں گے تواسپتال اورسڑکوں کے لیے پیسے نہیں بچتے روپیہ 160 سے 155پر آ گیا ہے لالچ کے باعث دنیا میں افراتفری مچی ہوئی ہے، انسان کو دنیا میں آنےکا مقصدسمجھنا ہوگا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہاں شریف اور زرداریوں نے ہی امیر ہونا تھا تو پاکستان بننے کا مقصد نہیں، ہم نے ٹیکنالوجی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن پر توجہ نہیں دی، ہم بڑے مشکل حالات سے نکلے ہیں،بڑے سرمایہ کار بنڈل جزیرے پرانویسٹمنٹ کے منتظر ہیں،سندھ حکومت بنڈل جزیرے پر سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دے رہی،ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے بہت آگے جاناچاہتے ہیں ، سوات میں کورونا کے باوجود سیاحت کاشعبہ کامیاب رہا ،50سال کے بعد 2 بڑے ڈیمز بنا رہے ہیں،ت عمیری انڈسٹری کو تاریخی سہولتیں فراہم کررہے ہیں،

  • الیکشن تو ہو گا،ڈسکہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی استدعا ایک بار پھر مسترد

    الیکشن تو ہو گا،ڈسکہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی استدعا ایک بار پھر مسترد

    الیکشن تو ہو گا،ڈسکہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی استدعا ایک بار پھر مسترد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اگلے ہفتے کے دوران کیس سماعت کیلئے مقرر ہوگا،الیکشن تو ہو گا، عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل کی الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پھرمسترد کر دی

    دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکی رپورٹ کے مطابق کئی پولنگ اسٹیشنزپرفائرنگ ہوئی، 20 پریزائیڈنگ افسران جہاں سے لاپتا ہوئے وہاں فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ایک حلقے پرایک کروڑ90 لاکھ کا خرچہ آتا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ دوبارہ چیک کریں یہ اخراجات کم لگتے ہیں، ایک کروڑ90 لاکھ تو صرف ایک امیدوار کا خرچ ہوگا، یہ جاننا اہم ہے الیکشن شفاف، منصفانہ اورقانون کے مطابق ہوئے یا نہیں، حلقے میں تصادم ہوئے، پولیس دیکھتی رہی، شاید پولیس کی انتخابات سے متعلق ٹریننگ نہیں تھی،

    نوشین افتخار کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو ویڈیو لنک کےذریعے دلائل دینے کی اجازت مل گئی،جسٹس منیب اختر نے کہا کہ دوبارہ الیکشن کا حکم معطل کر بھی دیں تو کچھ نہیں ہوگا، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ بہتر ہے ابھی ایسے ہی چلنے دیں، جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ الیکشن ہو رہا تھا آئی جی اور چیف سیکریٹری کیسے سو سکتے تھے؟ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ پولنگ ختم ہونے کے 10 گھنٹے بعد نوشین افتخار نے درخواست دی،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ بیس پولنگ ا سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ پر اعتراض نہیں،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں، ڈسکہ الیکشن میں قانون پر عمل نہیں ہوا، کیا ہوائی فائرنگ اتنا شدید مسئلہ ہے کہ دوبارہ الیکشن ہوں؟ جالیکشن کمیشن نے پولیس کے عدم تعاون کا غصہ نکالا، پولیس کیخلاف کارروائی بھی ہوسکتی ہے، عدم تعاون دوبارہ پولنگ کا جواز نہیں ہوسکتا،

    وکیل نے کہا کہ نوشین افتخار نے صبح 4 بجے 23 پولنگ ا سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کی درخواست دی،صبح سوا 5 بجے 23 پولنگ ا سٹیشنز کے فرانزک آڈٹ کی درخواست کی گئی، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ دوسری درخواست میں ڈسکہ کے 36 پولنگ ا سٹیشنز بھی شامل کیے گئے، ریٹرننگ افسر نے 14 پولنگ ا سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کی سفارش کی،ن لیگ کے وکیل کا انحصار الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز پر تھا، پریس ریلیز کے مطابق آئی جی پنجاب سے سیکریٹری ای سی پی نے رابطہ کیا، جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رابطہ پولنگ کے دوران کیا یا بعد میں واضح نہیں،

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پیش کردہ نقشے کے مطابق20 پریزائیڈنگ افسران صبح تک غائب تھے، وکیل شہزاد شوکت نے کہا کہ اگر یہ الزام ہوتا کہ ووٹرپولنگ اسٹیشنزکے باہر رکے رہے پول نہیں کرسکے تو بات ہوتی، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اگر پولنگ معطل ہوکر دوبارہ شروع ہوتو الیکشن ایکٹ کا سیکشن 88 لاگو نہیں ہوتا، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ نے ووٹرز بھگادیے تھے، پولنگ اسٹیشن کے باہرکیسے رہتے؟ وکیل شہزاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےکہا کہ پولیس پولنگ کے دن تشدد واقعات پراندھی بنی رہی، ہرضمنی انتخابات میں جنرل الیکشن کے مقابلے میں ٹرن آوٹ کم ہوتا ہے، جسٹس سجاد علی شاہ نے استفسار کیا کہ پولنگ کے دن ووٹنگ معطل کیوں رہی؟ وکیل نے کہا کہ الیکشن ایکٹ سیکشن88 کے تحت اگرپولنگ معطل ہوتو پریزائیڈنگ افسر ریٹرننگ افسر کو رپورٹ کرتا ہے، ڈسکہ میں کسی ریٹرننگ افسر نے کوئی رپورٹ ڈی آر او کو جمع نہیں کرائی، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کچھ پریزائیڈنگ افسران نے اپنے فون بند کردیے اور اکٹھے غائب ہوگئے، تمام غائب ہونے والے پریزائیڈنگ افسر صبح یکای ک ایک ساتھ نمودار ہوئے، کیا تمام پریزائیڈنگ افسران غائب ہوکر ناشتا کرنے گئے تھے؟ وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک ڈی ایس پی کا بہانہ کرکے پورا الیکشن متنازع قراردے دیا،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق اس ڈی ایس پی کو حلقے کا سیکیورٹی انچارج لگایا گیا تھا،

    قبل ازیں الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ضمنی الیکشن کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی، الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو صبح 4 بجے 22 منٹ میں 7 فون کیے گئے لیکن کوئی جواب نہ ملا، چیف سیکرٹری پنجاب کو تمام کالز 20 فروری کی صبح کی گئیں، الیکشن کمیشن نے دیگر افسران کو کی گئی کالز کا مکمل ریکارڈ بھی جمع کروایا۔رپورٹ کے مطابق حلقے کے 38 پولنگ سٹیشنز پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس سے ان پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل رُکا رہا۔ حلقہ کے 54 پولنگ سٹیشنز ایسے تھے جہاں ٹرن آؤٹ 35 فیصد سے کم تھا۔

    تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے دستیاب ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا اس لیے کمیشن کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔مخالفین پہلے ہی ضمنی الیکشن میں شکست سے دوچار ہوچکے ہیں۔علی اسجد ملہی نے اپیل میں ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار ،الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

    پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

    این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

    این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

    ہمارے لوگ شہید ہوئے، کن شہروں سے غنڈوں کو لایا گیا،علی اسجد ملہی کا اہم انکشاف

    ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چادر کھینچ لی،یہ لڑائی میری نہیں بلکہ، نوشین افتخار برس پڑی

    ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے، جو ہارے وہاں دھاندلی،شبلی فرازبرس پڑے

    معاملہ خراب کرنے کا الزام نہ لگائیں تحقیقات کریں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج

    ڈسکہ میں جو کچھ ہوا ہے اس پر مٹی نہ ڈالی جائے،ن لیگی وکیل کے دلائل

    کیا 20 پولنگ کے علاوہ باقی پولنگ اسٹیشن پر آپکی امیدوار جیت نہیں رہی؟ چیف الیکشن کمشنر کا سوال؟

    این اے 75 ضمنی انتخابات،کون ٹھہرا کامیاب ؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

    ڈسکہ ضمنی انتخابات، تحریک انصاف کی اپیل پر کب ہو گی سپریم کورٹ میں سماعت؟

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

    ڈسکہ ضمنی انتخابات، سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی امیدوار کو بڑا جھٹکا

    مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟

    قبل ازیں این اے 75 انتخابات کالعدم قراردے دیئے گئے، این اے 75 میں دوبارہ الیکشن ہوں گے الیکشن کمیشن نے این اے 75ڈسکہ پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا پورے حلقے میں انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست منظورکر لی گئی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ اور قتل و غارت ہوئی، این اے 75 ضمنی انتخابات میں ماحول خراب کیا گیا،

    کیا تمام پریزائیڈنگ افسران غائب ہوکر ناشتا کرنے گئے تھے؟ سپریم کورٹ

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی دورہ عراق میں اہم ملاقاتیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی دورہ عراق میں اہم ملاقاتیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی دورہ عراق میں اہم ملاقاتیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے عراق کا دورہ کیا

    جنرل ندیم رضا کی عراق کے وزیردفاع اورعسکری حکام سے ملاقاتیں ہوئیں،ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی،دفاعی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،جنرل ندیم رضا نے ڈیفنس یونیورسٹی ہائیر ملٹری اسٹڈیز کا بھی دورہ کیا جنرل ندیم رضا کو وزارت دفاع آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا کی عراق کے وزیر دفاع،عراقی چیف آف اسٹاف جنرل عبد الامیر رشید ، عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شہاب جہاد علی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں ملاقاتوں کے دوران ، دونوں فریقین نے سیکیورٹی ، دفاعی تعاون اور موجودہ علاقائی صورتحال سمیت دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ معززین نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ فوجی تعلقات / تعاون کی سطح اور گنجائش کو بڑھانے کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور گہرے تعلقات کو مزید جاری رکھنے کے اعادہ کیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے ڈیفنس یونیورسٹی برائے ہائر ملٹری اسٹڈیز (ڈی یو ایف ایچ ایم ایس) کا بھی دورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل سعد مشیر محسن ہاشم العلق سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے پرتشدد انتہا پسندی کے خاتمے میں پاکستان کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی اور علاقائی امن اور استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کے حوالہ سے بات چیت کی

  • ہر قیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے،پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں عزم

    ہر قیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے،پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں عزم

    ہر قیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے،پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں عزم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی،ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نےنئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں ،جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے سبکدوش ہونے والے ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کو سلامی پیش کی

    ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے پاک فضائیہ کی کمان ایئرمارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو سونپی ،مجاہد انور خان نے نئے ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو کو بیجز بھی لگائے۔

    ایئر مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ آج پاک فضائیہ کی کمانڈ نئے سربراہ کو سونپ رہا ہوں ،40سال پاک فضائیہ میں خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے،ہم ہر قیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے ،قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیرہے،کورونا کے باوجود ہم نے دفاعی مشقیں جاری رکھیں،پاک فضائیہ کے ہرسپاہی کوپیشہ ورانہ صلاحیتوں پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں پاک فضائیہ ہرچیلنج کے مقابلے کے لیے تیار ہے، مائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے،ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو پاک فضائیہ کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دیتاہوں ،ہر شعبہ میں تعاون پر اپنے اسٹاف کاشکرگزارہوں، اتحادہی کامیابی کابنیادی عنصر ہے، ظہیر احمد بابر کی کمان میں پاک فضائیہ مزید ترقی کرے گا،

    اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی شاندار کامیابی پاکستانی قوم آج سرپرائز ڈے منا رہی ہے

    ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں، پاکستان کے کپتان نے مودی سمیت دنیا کو دیا اہم پیغام

    ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

    سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

    واضح رہے کہ ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو پاک فضائیہ کے 23 ویں سربراہ ہیں ، ان کا تعلق گجرات کے گاؤں سدھ سے ہے، انھوں نے برطانیہ کے کامبیٹ کمانڈرز اسکول، ایئر وار کالج اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے تعلیم حاصل کی ،ظہیر احمد بابر نے 1986 میں بطور فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ فائٹر اسکواڈرن، آپریشنل ایئر بیس اور ریجنل ایئر کمانڈ رہ چکے ہیں ،ظہیر احمد بابر اس وقت ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف ایڈمنسٹریشن کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (آپریشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (ٹریننگ آفیسرز) اور ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹس کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں .ظہیر احمد بابر وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں، انھیں خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے .

  • سندھ میں گورنر راج ,اہم شخصیت نے دھمکی دے دی

    سندھ میں گورنر راج ,اہم شخصیت نے دھمکی دے دی

    اسلام آباد : سندھ میں گورنر راج ,اہم شخصیت نے دھمکی دے دی ،اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ نے سندھ میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کو بڑی سیاسی دھمکی دی ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اگر پی ڈی ایم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوئی حرکت کرتی ہے تو اس کا جواب سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کی صورت میں دیا جائے گا۔

    پی ڈی ایم نے جوڈو کراٹے کرنے کی کوشش کی تو اس کا جواب سندھ میں دیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم کو اپوزیشن کیساتھ معاملات طے کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    عمران خان کو کہا ہے کہ ڈھائی سال گزر چکے لہذا اب ساری اپوزیشن کیساتھ بات چیت کریں اور معاملات کو آگے بڑھائیں۔
    جو سیاست میں بات چیت کا دروازہ بند کرے وہ سیاستدان ہی نہیں ہے، میں چاہتا ہوں کہ تمام سیاسی جماعتوں سے بات کیا جائے۔

    وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ اگر اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلیوں سے استعفے دیے تو پھر فوج کی تعیناتی کے بنا ضمنی الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہو پائے گا۔ اس کے لیے تمام بندوبست پہلے ہی کرلیئے ہیں‌