Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سپریم کورٹ کی کیا حیثیت ہےکہ وہ الیکشن قوانین کا جائزہ لےکراس میں ترمیم کرے:شاہد خاقان عباسی

    سپریم کورٹ کی کیا حیثیت ہےکہ وہ الیکشن قوانین کا جائزہ لےکراس میں ترمیم کرے:شاہد خاقان عباسی

    لاہور:سپریم کورٹ کی کیا حیثیت ہےکہ وہ الیکشن قوانین کا جائزہ لےکراس میں ترمیم کرے،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے۔ الیکشن اسی طرح ہونے چاہیے جو آئین کے مطابق ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے ہونے سے متعلق بھی غور کیا گیا ۔

    اجلاس میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، ایاز صادق نے شرکت کی، اجلاس میں رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب کی بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی نے بڑے جارحانہ انداز سے سپریم کورٹ کوچیلنج کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی کیا حیثیت ہے کہ وہ سینیٹ الیکشن کے قانون کا جائزہ لے کراس میں ترمیم کرے ،

    بعد ازاں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین کی شق 226 میں سینیٹ کے انتخابات کا طریقہ کار محفوظ ہے ۔متفقہ فیصلہ ہوا کہ آئین میں تبدیلی کا حق صرف پارلیمان کو حاصل ہے ۔

    انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں رائے ہی سینیٹ انتخابات کرانے کا طریقہ ہے ۔طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی آئین میں ترمیم کے مترادف ہوگی ۔ سینیٹ انتخابات میں تبدیلی مکمل طورپر بدنیتی اور پارلیمان کو مفلوج کرنے کیلئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ میں زیرالتوا معاملے پر غور کیا گی

    یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارچوہدری نے کئی ایسے قوانین پرسپریم کورٹ کے ذریعے اپنا حکم صادر کیا تھا جن میں کسی شخص ادارے کے بنیادی حقوق متاثرہونے کاخدشہ تھا

  • بھارتی کرونا ویکسین نہ صرف غیرموثربلکہ انتہائی نقصان دہ جنوبی افریقہ نے واپس کردی:شرمندگی اٹھانا پڑگئی

    بھارتی کرونا ویکسین نہ صرف غیرموثربلکہ انتہائی نقصان دہ جنوبی افریقہ نے واپس کردی:شرمندگی اٹھانا پڑگئی

    دنیا کے کئی ممالک کی طرح جنوبی افریقہ نے بھی بھارت کی تیار کردہ کورونا ویکیسن لینے سے انکار کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ویکسین جنوبی افریقہ پہنچنے پر جب وہاں کی حکومت کی جانب سے اس کا مشاہدہ کروایا گیا تو اس میں ثابت ہوا کہ بھارت کی تیار کردہ کورونا ویکسین ناصرف ناقص ہے بلکہ اس کی معیاد بھی انتہائی مختصر ہے ،

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی ویکسین بنانے کی دعویدار مودی حکومت کو بڑا جھٹکا لگا ہے، جنوبی افریقہ کی حکومت نے بھارت میں مقامی سطح پر تیار کردہ کرونا وائرس کی ویکسین کو غیر معیاری اور بیکار قرار دے کر لینے سے انکار کر دیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی حکومت کے ذرائع نے بھارتی کرونا وائرس کی ویکسین کو نہ صرف بیکار اور غیر معیاری قرار دیا ہے بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ بھارتی ویکسین کی میعاد مختصر ترین ہے،

     

    اس مشاہدے کے بعد جنوبی افریقہ نے بھارت سے منگوائی ہوئی عالمی وباء کورونا ویکسین کی ایک ملین خوراکیں واپس بھجوانے کا اعلان کردیا۔

    یاد رہے کہ بھارت کے سیرم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تیار کی گئی کرونا وائرس کی ویکسین جنوبی افریقہ کو بیچی گئی تھی، جس کا جنوبی افریقہ کی وزارت صحت نے لیبارٹری میں ٹیسٹ کروایا تو بھارتی تیار کردہ کرونا ویکسین کرونا وائرس کے خلاف بے اثر اور غیر معیاری نکلی۔

    قبل ازیں بھارت کواس وقت بھی عالمی سطح پر خفت کا سامنا کرنا پڑا جب اس کی تیار کردہ کورونا ویکسین دنیا کا کوئی ملک فری میں بھی لینے کو تیار نہ ہوا ،

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی تیار کردہ عالمی وباء کورونا وائرس کی ویکسین ’کوواکسن‘ کی 8.1 لاکھ خوراکوں میں سے جو بھارت کی جانب سے 7 ممالک کو بطور امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا اور کوویڈ19 کے خلاف بھارت کی پہلی دیسی ویکسین خیر سگالی کے طور پر میانمار ، منگولیا ، عمان ، بحرین ، فلپائن ، مالدیپ اور ماریشیس کو بھیجی گئی تھی ،

    بھارتی ویکسین کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے صرف ایک ملک میانمار نے 2 لاکھ خوراکیں رکھی ہیں جب کہ باقی تمام ممالک کے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھی بھارت کی تیار کردہ ویکسین کی خواراکیں لینے سے انکار کردی

    یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ ایشیا میں کرونا وائرس سے سب سے متاثرہ ملک بھارت خود ہے جس میں کرونا وائرس کی وبا دن بہ دن کم ہونے کی بجائے بڑھتی چلی جارہی ہیں اور کرونا وائرس کے روزانہ سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد بھی لاکھوں میں پہنچ چکی ہے۔

    دوسری جانب بھارت کے سیرم انسٹیٹیوٹ کی تیار کردہ کرونا وائرس کی ویکسین کے بیکار ہونے کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی وزیر صحت انیل وج نے بھارتی ساختہ ویکسین لگوائی تھی جس کے چند روز بعد ہی بھارتی وزیر صحت میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی تھی۔

     

     

    یہ بات بھی بتانا ضروری ہے کہ جنوبی افریقہ میں جووائرس پایا جارہا ہے وہاں برطانیہ کی فائزرویکیسن بے اثرہوگئی ہے وہاں بھارتی ویکسین کی کیا حیثیت ہے ، بھارتی ویکسین تو جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے کرونا وائرس کے لیے بالکل ہیے بے اثرہے

     

    دوسری طرف یہ بھی بحث زورپکڑ رہی ہے کہ جیسا کہ سنا جا رہا ہے کہ پاکستان بھارت سے ویکسین منگوانا  چاہتا ہے توپھریہ بہت ہی شرمندگی کا مقام ہوگا پاکستان کے لیے کہ جس بھارت کی ویکسین نہ صرف غیر موثرہے بلکہ نقصان دہ اس ویکسین کو جسے دنیا مسترد کرچکی ہے پاکستان منگواتا ہے تو پھر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے

     

     

    لیکن جب اس سلسلے میں محکمہ صحت اورحکومتی زرائع سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے بتایا کہ یہ پراپیگنڈہ ہے پاکستان کو بھارت کی ویکسین پراعتبار ہی نہیں دوسری بات ہے کہ پاکستان کیوں بھارت سے منگوائے جبکہ پاکستان کے پاس پہے ہی چین کی طرف سے فراہم کردہ ویکسین موجود ہے ، اس لیے یہ پراپیگنڈہ ہے جسے مسترد کرتے ہیں

     

    یاد رہےکہ بہت پہلے ہی بھارت میں تیار کی گئی کرونا (کورونا) وائرس ویکسین پر اس کی افادیت اور آزمائشی استعمال سے متعلق کم تفصیلات کی بنا پر طبی ماہرین اور سیاسی حزب اختلاف کی جانب سے سوالا ت اٹھائے جا رہے تھے

    ‘کوویکسن’ نامی ویکسین کے محدود پیمانے پر استعمال کی اتوار کو ہنگامی بنیادوں پر منظوری دی گئی تھی۔ بھارت نے جمعے کو ماہرین کی جانب سے سبزجھنڈی دکھائے جانے کے بعد پہلی منظوری آکسفورڈ، آسٹرازنیکا کے لیے دی تھی۔

    اس کے فوری بعد ‘کوویکسن’ کی منظوری دی گئی, جو حیدرآباد میں قائم ادویات ساز کمپنی بھارت بائیوٹیک نے سرکاری ادارے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے اشتراک سے تیار کی تھی

     کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی خبر بھارت کے ڈرگز کنٹرول جنرل (ڈی سی جی آئی) نے سنائی جسے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور ان کی حکومت نے ‘گیم چینجر’ اور ملک کے’خود انحصاری’ حاصل کرنے کے وسیع تر ایجنڈے کی فتح کے طور پر سراہا۔

    تاہم ماہرین نے آزمائشی استعمال کے تیسرے مرحلے کی تکمیل یا افادیت سے متعلق تفصیلات کی اشاعت سے پہلے بظاہر ویکسین کے استعمال کی جلدی میں دی گئی منظوری پر تشویش کا اظہار کیا تھا ۔

    بھارتی حکام نے آج دوماہ قبل ہی کہہ دیا تھا کہ  بائیوٹیک کی ویکسین کو آکسفورڈ – آسٹرازنیکا کا بیک اپ قرار دیا ہے، جو سخت نگرانی میں لگائی جائے گی اور صرف اس صورت میں لگائی جائے گی کہ جب ایسا دکھائی دے کہ ملک میں کرونا وائرس کے کیس بڑی تعداد میں بڑھ رہے تھے

    بھارت کے ڈرگرز کنٹرولر جنرل وی جی سومانی نے پہلے ہی کہا تھا  کہ ویکسین کی ‘عوامی مفاد میں وافر احتیاطی تدابیر کے طور پر اور آزمائشی انداز میں استعمال کی منظوری دی گئی تا کہ ویکسین کے معاملے میں زیادہ راستے کھلے ہوں۔ خاص طور پر ایسی صورت میں کہ جب نئی قسم کے وائرس سے ہونے والے انفیکشن کا سامنا ہو۔’

    لیکن صحت کے شعبے کی نگرانی کرنے والے خود مختار ادارے آل انڈیا ڈرگ ایکشن نیٹ ورک (اے آئی ڈی اے این) نے اپنے بیان میں کہا  تھا کہ وہ ویکسین کی منظوری پر ‘ہل کر رہ گیا ہے۔’ ادارے نے  ڈی جی سی آئی پر زور دیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں گے لیکن نہ تونظرثانی کی گئی اورنہ اس کوتاہی کااظہارکیا گیا

    یہ بھی یاد رہے کہ انہیں دنوں کی بات ہے کہ ادارے نے ‘ویکسین کی افادیت سے متعلق ڈیٹا کی عدم موجودگی پر شدید تحفظات’ کا اظہار بھی کیا تھا ۔ ادارے نے یہ بھی کہا کہ ‘اس دعوے کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں کہ کوویکسن وائرس کی نئی قسم سے ہونے والے انفیکشن کی صورت میں مؤثر ہو گی۔’

    اے آئی ڈی اے این نے بیان میں کہا تھا کہ : ‘ایسی ویکسین کی منظوری جس کی افادیت کے بارے میں تحقیق مکمل نہیں ہوئی، کا فیصلہ چاہے وہ سارے عمل کی رفتار بڑھا کر کیا گیا ہو، جوابات کے مقابلے میں سوالات زیادہ پیدا کرتا ہے اور ممکن ہے کہ اس سے سائنس کے شعبے میں فیصلہ کرنے والے ہمارے اداروں پر اعتماد میں اضافہ نہیں ہوگا۔

  • ضمنی انخابات:حکومت ایک سیٹ بھی نہ جیت سکی:پیپلزپارٹی نے اپنی سیٹیں واپس لے لیں‌

    ضمنی انخابات:حکومت ایک سیٹ بھی نہ جیت سکی:پیپلزپارٹی نے اپنی سیٹیں واپس لے لیں‌

    کراچی:ضمنی انخابات:حکومت ایک سیٹ بھی نہ جیت سکی:پیپلزپارٹی نے اپنی سیٹیں واپس لے لیں‌،اطلاعات کے مطابق آج ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حکومت ایک سیٹ بھی نہ جیت سکی جبکہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے اپنی نشستیں جیت کراپنی سیٹیں واپس لے لی ہیں‌

    پی ایس 43 سانگھڑ ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو عبرتناک شکست دے دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ کے تمام 132 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے جام شبیر علی 45 ہزار 240 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے مشتاق جونیجو نے صرف 5 ہزار 230 ووٹ حاصل کیے ہیں ، پی ٹی آئی کو اس حلقے میں بری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ایس 88 کراچی، پی ایس 43 سانگھڑ اور پی بی 20 پشین 2 بلوچستان میں ضمنی الیکشن کا انعقاد کروایا گیا ہے۔ ان تینوں حلقوں میں شام 5 بجے پولنگ ختم ہونے کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    آخری اطلاعات کے مطابق تینوں نشستیں حکومت مخالف اتحاد نے جیت لی ہیں ، دوسری طرف یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ ان نشتوں کے جیتنے کے حکومت کو نقصان نہیں پہنچا مگرحکومت مخالف اتحاد کو ضرور فائدہ پہنچا ہے اوران نششتوں کے جیتنے کے بعد سینیٹ میں‌ممبران کے انتخاب میں پیپلزپارٹی اورمولانا کو فائدہ ضرورہوگا

  • دنیا والو!خبردارہوشیارکرونا طرز کا ایک اوروائرس آرہا ہے:بچ جاوبچالو:برطانوی ماہرین نے ڈرا دیا

    دنیا والو!خبردارہوشیارکرونا طرز کا ایک اوروائرس آرہا ہے:بچ جاوبچالو:برطانوی ماہرین نے ڈرا دیا

    لندن:دنیا والو!خبردارہوشیارکرونا طرز کا ایک اوروائرس آرہا ہے:بچ جاوبچالو:برطانوی ماہرین نے ڈرا دیا ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں کورونا کی قسم کا ایک اور نیا وائرس سامنے آنےکا انکشاف ہوا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ایڈنبرا یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق نئے وائرس میں ‘ممکنہ پریشان کن تبدیلیاں’ نظر آرہی ہیں اور جنوبی افریقا میں پائےگئے کورونا کی قسم سے ملتا جلتا ہے۔

    کورونا وائرس کی اس نئی قسم کو سائنس دانوں نے بی ون فائیو ٹو فائیو (B.1.525) کا نام دیا ہے۔ماہرین کے مطابق دسمبر سے اب تک وائرس کے33کیسز سامنے آچکے ہیں، ایسا وائرس امریکا، نائجیریا اور ڈنمارک میں بھی مل چکا ہے۔

    وائرس کے ممکنہ خطرات کے بارے میں ماہرین کی تحقیق جاری ہے اور ان کا کہنا ہےکہ وائرس کے’قابل تشویش’ ہونےکے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

    خیال رہےکہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 40 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 17 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • میں اپنےابوسےبہت اداس ہوگئی ہوں:مجھےپاکستان سے  جانےدیاجائے:مریم نوازنے بیک ڈورمنتیں شروع کردیں

    میں اپنےابوسےبہت اداس ہوگئی ہوں:مجھےپاکستان سے جانےدیاجائے:مریم نوازنے بیک ڈورمنتیں شروع کردیں

    اسلام آباد:میں اپنےابوسےبہت اداس ہوگئی ہوں:مجھےپاکستان سےجانےدیاجائے:مریم نوازنے بیک ڈورمنتیں شروع کردیں،اطلاعات کےمطابق یہ مصدقہ اطلاعات آرہی ہیں کہ مریم نوازنے بیک ڈورمنتیں کرنا شروع کردی ہیں کہ مجھے میرے ابوسے ملنے دیا جائے اب میں بہت اداس ہوگئی ہوں

    اس حوالے سےانکشاف کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں، اس کیلئے حکومت سے بیک ڈور رابطے کئے گئے ہیں۔

     

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس درخواست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

    فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں لیگی رہنما مریم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کیلئے آپ کو پاکستان میں رہنا ہوگا۔

  • اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا

    اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا

    اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گئی، دو اہم ارکان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے

    کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شمیم آفریدی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ وہ 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیت میں منتخب ہو کر سینیٹ پہنچے تھے۔ ان کے علاوہ کوہاٹ سے ہی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی امجد آفریدی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ، وہ بھی آزاد حیثیت میں 2018 کا الیکشن جیتے تھے۔

    افسوس 2018 کی ویڈیو، لیکشن کمیشن کو نہیں پتہ،کسی کا انتظار نہ کریں، سپریم کورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کو بڑا حکم

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    دونوں ارکان کی شمولیت کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 27 فروری کو کوہاٹ جائیں گے اور وہاں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    واضح رہے کہ سینیٹر شمیم آفریدی اور امجد آفریدی 10 فروری کو بلاول بھٹو سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔

  • سینیٹ الیکشن میں اکثریت مل رہی ہے،ارکان پارلیمنٹ بھی ممبران کی خریدوفروخت سے تنگ آگئے:وزیراعظم

    سینیٹ الیکشن میں اکثریت مل رہی ہے،ارکان پارلیمنٹ بھی ممبران کی خریدوفروخت سے تنگ آگئے:وزیراعظم

    اسلام آباد:سینیٹ الیکشن میں اکثریت مل رہی ہے،ارکان پارلیمنٹ بھی ممبران کی خریدوفروخت سے تنگ آگئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی جماعت سینیٹ الیکشن میں باآسانی فتح حاصل کر لے گی۔ تحفظات کے باوجود ارکان پارلیمنٹ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، پہلے دباؤ لیا نہ اب لیں گے۔

    تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں حکومتی فیصلوں اور کفایت شعاری پر ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ٹکٹ جاری کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگا

    ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے۔ ہم نے بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں۔ ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں وزیراعظم آفس کا خرچہ 506 ملین سے کم 243 ملین کیا گیا۔ لوگوں کو پتا ہونا چاہیے کہ مشکل حالات میں حکومت ان کے ساتھ ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آج سارے معاشی اعشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ بڑے عرصے کے بعد لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں واضح ہو رہا ہے۔

    وزیراعظم نے اس موقع پرقوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب ارکان پارلیمینٹ بھی ممبران خرید وفروخت سے تنگ آچکے ہیں اوروہ اب نئی نسل کو بہترسینیٹ دینا چاہتے ہیں‌

  • سینیٹ انتخابات، سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار، بڑا حکم دے دیا

    سینیٹ انتخابات، سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار، بڑا حکم دے دیا

    سینیٹ انتخابات، سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار، بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کی سماعت ہوئی صدارتی ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے سپریم کورٹ میں گفتگو کی ہے ،بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو بلا ہی نہیں سکتی،اٹارنی جنرل کی تجویز آئین پاکستان کے خلاف ہے، اٹارنی جنرل کی تجویز سیاسی کلچر ااور بین الاقوامی قوانین کےخلاف ہے، اٹارنی جنرل کی تجویز الیکشن کی سکریسی کو خراب کرے گی، اسٹیک ہولڈرز سے بیٹھ کر بات کریں کوئی تجویز لانی ہے تو لائیں،اٹارنی جنرل کی تجویز کی مخالفت کریں گے،

    چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ 2018 سے ویڈیوموجودہے لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی،چیف الیکشن کمشنر  نے کہاکہ قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپرزقابل شناخت نہیں ہوتے،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل سے کرپشن ختم نہیں کرناچاہتا؟،روزانہ دیکھیں الیکشن کے حوالے سے کیاہورہا ہے،اٹارنی جنرل کی تجاویزکاجائزہ لیں۔

    افسوس 2018 کی ویڈیو، لیکشن کمیشن کو نہیں پتہ،کسی کا انتظار نہ کریں، سپریم کورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کو بڑا حکم

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    رضاربانی نے کہاکہ اٹارنی جنرل کی تجاویز پی ٹی آئی کی تجاویز تصورہوں گی،تمام اسٹیک ہولڈرز کواعتمادمیں لیناہوگا،وقت کم ہے قانون میں ترمیم نہیں ہوسکتی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کسی قانون میں تبدیلی کانہیں کہہ رہے،شفاف الیکشن کراناالیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے،تمام سیاسی لیڈرزسینیٹ الیکشن میں کرپشن کی بات کرتے ہیں،الیکشن کمیشن کوسب معلوم ہے کہ کیا ہو رہا ہے، الیکشن کمیشن کہتا ہے جوہوگاا نتخابات کے بعددیکھیں گے،ووٹوں کی خریدو فروخت الیکشن سے پہلے ہوتی ہے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ موجودہ قانون کے تحت ہی کرپشن روکنے کا کہہ رہے ہیں،الیکشن کمیشن کے پاس رولزبنانے کامکمل اختیار ہے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیاکہ کیاآپ کے اقدامات انتخابی عمل سے کرپشن روک سکتے ہیں؟،آپ کے ابھی تک کیے گئے اقدامات کافی ہیں؟

    عدالت نے استفسارکیاکہ کیاکاسٹ ہونے کے بعدووٹ کوہمیشہ کیلئے خفیہ رکھاجاسکتاہے؟،قومی اسمبلی کے الیکشن میں بھی ٹریبونل بیلٹ پیپرز دیکھ سکتا ہے،راجہ سکندر سلطان نے کہاکہ قابل شناحت بیلٹ پیپرز کی قانون میں گنجائش نہیں،کرپشن کے خاتمے کی پوری کوشش کرر ہے ہیں ،ویڈیو کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس بلالیا،جسٹس اعجازالاحسن نے کہ اکہ 2018 کی ویڈیوکا الیکشن کمیشن کو آج پتہ چلا؟ ،جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے،باغ توسارا جانے ہے ،کیا الیکشن کمیشن  نے کسی سینیٹر کو نااہل کیا؟۔

    سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ‌ حکومت کا جواب عدالت میں جمع

    سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے

    سینیٹ میں ٹکٹ کیسے دیئے جائیں گے؟ وزیراعظم کا اعلان

    سینیٹ الیکشن، ن لیگ کس کو دے ٹکٹ؟ امیدوار بیتاب ،قیادت پریشان

    سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کونسا قدم اٹھا لیا گیا؟

    سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے جاری آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

    سینیٹ انتخابات، ٹکٹوں کی تقسیم،پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا

    سینیٹ میں بیٹھے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کرتے،سینیٹر فیصل جاوید

    سینیٹ ووٹنگ ،اپوزیشن جماعتیں آرڈیننس کے خلاف متحد،پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ

    مولانا دیکھتے رہ گئے، تحریک انصاف کا مذہبی جماعت کے سربراہ کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ

    سینیٹ الیکشن ،ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی

    پیسے لینے دینے والی ویڈیو سے سپیکر قومی اسمبلی کا کیا لینا دینا؟ اہم انکشاف

    سینیٹ الیکشن، ن لیگ میدان میں آ گئی، وزیراعظم کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

    عدالت نے کہا کہ کیا گزشتہ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی شکایت نہیں تھی؟چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ کرم انتخابات میں کرپٹ پریکٹس پرنوٹس لیا،کل جلسہ میں اراکین اسمبلی کی شرکت کابھی نوٹس لیا،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ الیکشن کمیشن آزاد اور آئین کے تحت مکمل با اختیار ہے، چیف جسٹس نے کہاکہ آپ ابھی تک عدالت کے سوال کاجواب نہیں دے پائے،آپ ہمارا سوال سمجھنے کی کوشش کریں۔

    الیکشن کمیشن نے قابل شناخت بیلٹ پیپرزکی مخالفت کردی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ نہیں بتا سکتے کہ ووٹ کس نے ڈالا،بیلیٹ پیپر پرسیریل نمبرنہیں ہونا چاہئے،قابل شناخت بیلٹ پیپرکیلئے آئین میں ترمیم کرنا ہوگی،چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام پہلوؤں ک اجائزہ لے کر رپورٹ دے،عدالت نے کہا کہ ای سی پی کی رپورٹ اطمینان بخش نہیں،ای سی پی معاملے کا جائزہ لے کر رپورٹ دے ،کیس کی مزید سماعت کل دوبارہ ہوگی۔

    سینیٹ انتخابات ،انتہائی اہم شخصیات کو سپریم کورٹ نے طلب کر لیا

  • کپتان کے حفیظ شیخ مشکل میں پھنس گئے

    کپتان کے حفیظ شیخ مشکل میں پھنس گئے

    کپتان کے حفیظ شیخ مشکل میں پھنس گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے پی ڈی ایم کے سینیٹ میں اسلام آباد سے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے پر پیپلز پارٹی بھی میدان میں آ گئی

    پیپلز پارٹی نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے ،علی قاسم گیلانی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی حفیظ شیخ کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرے گی،پیپلز پارٹی کی وکلا سے مشاورت جاری ہے،حفیظ شیخ کی اہلیہ دہری شہریت کی حامل ہیں،

    حفیظ شیخ اسلام آباد سیٹ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں،حفیظ شیخ کا مقابلہ سید یوسف رضا گیلانی سے ہے،

    قبل ازیں تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے پی ٹی آئی کے فرید رحمان نے رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی پر حقائق چھپانے کا الزام لگایا ہے، الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا، یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 کے معیار پر پورا نہیں اترتے، یوسف رضا گیلانی اچھی شہرت کے حامل نہیں،یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں،

    سینیٹ الیکشن کے لئے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار برائے اسلام آباد سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد سیٹ سے کاغذات جمع کروا دیئے ہیں،یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سیٹ سے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں،

    یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان میں 2 سابق وزرائے اعظم شامل ہیں،راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں کاغذات نامزدگی کے تجویز کنندہ ہیں ،شاہد خاقان عباسی یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں کاغذات نامزدگی کے تائید کنندہ ہیں

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ

    سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟

    سینیٹ الیکشن،مولانا کا بھائی، سابق وزیراعظم کا داماد،مریم کا ترجمان، شہباز شریف کا وکیل ہوں گے امیدوار

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

    پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

    سینیٹ انتخابات کے لیے  کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری کو ہوگی، اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی 23فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائیگا ،24 فروری کو حتمی فہرست جاری ہوگی 25فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کےلیے پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی،

  • کراچی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر گرفتار

    کراچی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ps88 الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر لیا گیا

    ایم این اے صائمہ ندیم کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی سخت مزمت کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر جیالوں کی فائرنگ پی پی کی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے، پیپلز پارٹی اپنی شکست سے خوفزدہ ہے

    سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر ہونے والی ہنگامی آرائی اور فائرنگ کے واقعے کے بعد الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو حلقے سے باہر نکالنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ٔپولیس نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا

    ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کے حکم پرحلیم عادل شیخ کو حلقے سے باہر نکالنے کیلیے پولیس نے تحویل میں لے لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل کو حلقےسے باہر نکالنے کیلئےتحویل میں لیا گیا۔

    اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی کوپولیس تحویل میں لینے پر پی ٹی آئی کے کارکن بپھر گئے اور شدید نعرے بازی کی۔حلقہ 88 ملیر کے ضمنی انتخاب میں اپوزیشن لیڈر ابتدا ءسے ہی ریلی کی صورت میں مسلح محافظوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشنز کے دوروں میں مصروف تھے، حلیم عادل نے پیپلز پارٹی پر پولیس ذریعے دھاندلی کا الزام عائد کیا۔

    پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست دی گئی اور بتایا گیا کہ حلیم عادل پرامن پولنگ ماحول کو خراب کررہے ہیں۔وزیر تعلیم سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب نے ویڈیو بیانات کے ذریعے بھی تحریک انصاف خصوص حلیم عادل کی جانب سے الیکشن متنازعہ بنانے کی کوشش کا الزام لگایا درسانو چنو کے علاقے میں حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کا الزام پیپلز پارٹی پر عائد کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے پولیس کو حکم جاری کیا گیا حلیم عادل شیخ کو فوری حلقہ 88 سے باہر نکال دیا جائے کیونکہ وہ مسلح محافظوں کے ہمراہ ریلی کی صورت میں پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کررہے ہیں،جس سے ووٹرز کو پرامن ماحول میں حق رائے دہی استعمال کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے،ساتھ ہی تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمنٹرینز پر بھی حلقہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی