Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ترکی بھارت کوتوڑنےکےلیےبیس کیمپ بناچکا:بھارت نےعالمی برادری کومدد کےلے پکارلیا

    ترکی بھارت کوتوڑنےکےلیےبیس کیمپ بناچکا:بھارت نےعالمی برادری کومدد کےلے پکارلیا

    :ترکی بھارت کو توڑنے کے لیےبیس کیمپ بناچکا:بھارت نےعالمی برادری کومدد کےلے پکارلیا،اطلاعات کے مطابق ترکی پاکستان کے راستے پر چلتے ہوئے مسلم ممالک کا نیا سرپرست بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہندوستان اور نیپال کے خلاف ترکی کے خطرناک منصوبے کا انکشاف ایک انٹیلی جنس رپورٹ میں ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا انٹیلی جینس ایجینسیز کے حوالے سے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے ہند – نیپال سرحد کے ساتھ اپنا بیس کیمپ بنانے کے لئے القاعدہ کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کو بھیج دیا ہے ۔ ترکی کی جانب سے نیپال کو خطرناک صورتحال میں پہنچانے کے لئے القاعدہ کے حامی ان دہشت گردوں نے کام بھی شروع کر دیا ہے ۔ اگر ان دہشت گردوں کو جلد از جلد قابو نہ کیا گیا تو وہ نیپال ، ہندوستان پر بد امنی پیدا کرسکتے ہیں ۔

    بھارتی میڈیا نے پراپیگنڈہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ترکی کے ایک خیراتی ادار ے کو دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد اسامہ بن لادن کی تنظیم القاعد کی حمایت یافتہ ٹیم کو نیپال کو برباد کرنے اور ہندوستان میں بدامنی پیدا کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

    بھارتی میڈیا الزام لگاتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق نیپال میں ترکی کا یہ ادارہ نیپال میں ‘اسلامک یونین نیپال ‘ کے ساتھ بھی مل کر کام میں مصروف ہے ۔ ہندوستان کی خفیہ ایجنسی اس تنظیم کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم خطرناک جہادیوں کو پناہ دے رہی ہے جو مطلوب ہیں۔ ان دہشت گردوں کی مدد سے ، ترکی کی تنظیم جہادی نیٹ ورک تیار کر رہی ہے ۔

    نیوز اینڈ انویسٹی گیشن اخبار ‘ ناردک مانیٹر ‘نے کہا ہے کہ اس منصوبے کے پیچھے ترکی کی خفیہ ایجنسی یعنی ایم آئی ٹی براہ راست ذمہ دار ہے۔ آئی ایچ ایچ کو تر کی نیپال کو نشانہ بنانے اور ہندوستان میں بد امنی پھیلا نے بھیج رہا ہے ۔

    آئی ایچ ایچ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس تنظیم نے نیپال میں ہیومن سروسز( انسانی خدمات) کے نام پر متعدد منصوبے چلانے کا آغاز کیا ہے۔ خاص طور پر آئی ایچ ایچ کے نشانے پر وہ علاقے ہیں جو ہندوستان کی سرحد کے بہت قریب ہیں۔ یہ تنظیم ہند – نیپال سرحد پر بسنے والی مسلم کمیونٹی میں تیزی سے قدم جمارہی ہے اور بین الاقوامی جہادی گروہوں کے ساتھ مل کر چھوٹے چھوٹے جہادی نیٹ ورکس تیاری کر رہی ہے۔

    انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایچ ایچ براہ راست نیپال کی مسلم ایسوسی ایشن اسلامک نیپال یونین کے ساتھ مل چکا ہے ، جس کو ترکی سے براہ راست مالی اعانت فراہم ہوتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس این اور آئی ایچ ایچ کے مابین یہ معاہدہ بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ آئی ایچ ایچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی واچ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ، آئی ایچ ایچ نے شام میں سرگرم عمل کئی تنظیموں کی مدد کی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ، آئی ایچ ایچ ترکی کی خفیہ ایجنسی کا ایک پیادہ ہے ، جسے مختلف ممالک میں جہادی گروپ بنانے کے لئے بھیجا جاتا ہے

  • کپتان بڑی چالاکی سےگھیررہاہےکہتاکچھ ہےاورکرتاکچھ  :عمران خان کابرقراررہناخطرے سےخالی نہیں:بھارتی میڈیا

    کپتان بڑی چالاکی سےگھیررہاہےکہتاکچھ ہےاورکرتاکچھ :عمران خان کابرقراررہناخطرے سےخالی نہیں:بھارتی میڈیا

    نئی دہلی :عمران خان بڑی چالاکی سے بھارت کا گھیراو کررہاہے،کہتا کچھ ہے اورکرتا کچھ:بھارتی میڈیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا ، بھارتی جرنیل اوربھارتی تھنک ٹینک نے وزیراعظم کوبھارت کے لیے خطرناک شخص قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہتا کچھ ہے اورکرتا کچھ اور ہے ،

    بھارتی میڈیا نے اس بے چینی کو کچھ اس طرح بیان کیا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ بھارت سخت پریشان ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نہ صرف بھارت کو دھوکے میں رکھ رہا ہے بلکہ عالمی برادری کو بھی کچھ نہیں سمجھ رہا

    ادھر دی ہندو، ٹائمزآف انڈیا، انڈین ایکسپریس ، زی نیو، انڈیا ٹوڈے سمیت درجنوں‌ سرکار نوازمیڈیا گروپس میں چند دن پہلے یہ باقاعدہ مہم چلائی تھی کہ دنیا کو یہ باور کرایا جائے کہ اگرپاکستانی وزیراعظم مزید برقرار رہتےہیں تو یہ دنیا کے لیے خطرے سے خالی نہیں‌ ہے ،

    دوسری طرف بھارتی میڈیا نے یہ بھی واویلہ کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز(ڈی جی ایم اوز) نے 2003 کے جنگ بندی پر عمل درآمد کے اعلان کے چند دن بعد پاکستان کے وزیر اعظم ، عمران خان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر دھاوا بول دیا۔

    عمران خان نے ٹویٹ کیا ، "میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے ساتھ ساتھ جنگ بندی کی بحالی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ مزید پیشرفت کے لئے ایک قابل ماحول بنانے کی ذمہ داری بھارت پر منحصر ہے۔

    بھارتی میڈیا نے کہا کہ اقوام متحدہ کے کونسلوں کی قراردادوں پر کشمیری عوام کے دیرینہ مطالبے اور حق خودارادیت کو پورا کرنے کے لئے ہندوستان کو ضروری اقدامات اٹھانے چاہئے۔

    انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم نے بھی بھارت کے غیر ذمہ دارانہ فوجی بد انتظامی کے مقابلہ میں دنیا کے سامنے پاکستان کے ذمہ دارانہ طرز عمل کو گرفتار بھارتی پائلٹ کو واپس کر کے ظاہر کیا۔ ہم ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں اور تمام بقایا امور کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لئے آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں۔

    "امریکہ ، اقوام متحدہ اور حریت سب نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین 2003 کے جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

    بتادیں کہ ہندوستان نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ معمول کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے لیکن اہم امور کے بارے میں اس کا موقف بدلا نہیں ہے۔

    مسئلہ کشمیر پر عمران خان کی جانب سے ایسا بیان دیناہند-پاک کے مابین رشتوں میں سدھار کا امکان نہیں ہے ، کیونکہ نئی دہلی نے کہا ہے کہ یہ ایک باہمی مسئلہ ہے اوروہ (ہندوستان) اس وقت ہی بات چیت کرنے کو تیار ہے جب پاکستان دہشت گردی کی سرپرستی بندکرے گا۔

  • پاکستانیو!مایوس نہ ہونا:سینیٹ کی دونشستوں کیلیے    پاکستان کےمفاد کوقربان نہیں کریں گے:ایم کیوایم کااعلان

    پاکستانیو!مایوس نہ ہونا:سینیٹ کی دونشستوں کیلیے پاکستان کےمفاد کوقربان نہیں کریں گے:ایم کیوایم کااعلان

    کراچی :پاکستانیو !مایوس نہ ہونا:سینیٹ کی دونشستوں کیلیےاقدار:قانون کی حکمرانی اوراتحادقربان نہیں کرسکتے:ایم کیوایم کااعلان،خوش سارا پاکستان،طلاعات کے مطابق ایم کیوایم نے پاکستانیوں کو مایوس ہونے سے بچالیا، ایم کیوایم پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ عارضی اورذاتی مفاد کی خاطرپاکستان کا مفاد قربان نہیں کرسکتے ،

    ادھر دوسری طرف تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے اور پیپلز پارٹی کے بعد پاکستان تحریک انصاف بھی کراچی میں سرگرم ہو گئی ہے۔

    پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ایڈجسٹمنٹ کے امکانات پر پی ٹی آئی بھی سرگرم ہو گئی ہے اور تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں اتحادیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی جس میں جی ڈی اے کے صدرالدین شاہ راشدی، حسنین مرزا، شہریار مہر اور دیگر شریک ہوئے مگر مدعو کیے جانے کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان کے کسی رکن نے شرکت نہیں کی۔

    دوسری جانب سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی پیشکش پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سوچ بچار کے لیے آج شام رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس بلا لیا گیا ہے۔

    متحدہ قیادت نے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے، اراکین اسمبلی کو تین روز تک کراچی میں مخصوص مقامات پر ٹھہرایا جائے گا اور تمام اراکین ووٹ ڈالنے ایک ساتھ اسمبلی پہنچیں گے۔

    ایم کیو ایم اراکین کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ عمران خان پر عدم اعتماد کے مترادف ہو گا اور اس حوالے سے ایم کیو ایم اراکین کی رائے ہے کہ سینیٹ کی دو نشستوں کے لیے اتحاد قربان نہیں کیا جاسکتا۔

    معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسےتو بیانات کا سلسلہ جاری ہے لیکن ایم کیوایم کی قیادت یہ فیصلہ کرچکی ہے کہ وہ اس پارٹی کو کبھی بھی سپورٹ نہیں کرے گی جس نے صوبے میں جینا محآل کردیا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عامر خاں، خالد مقبول صدیقی ،سید امین الحق ، سمیت اکثریت کا فیصلہ ہے کہ وہ جس اتحاد کےساتھ چل رہے ہیں اسی کے ساتھ ہی چلتے رہیں گے

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق حکومت کو یقین دہانی کروا دی گئی ہے اوراس سلسلے میں ڈاکٹرفروغ نسیم نے سارا کردارادا کیا ہے اورکپتان کوخوشخبری بھی سنادی ہے

  • سن لیں‌ : آئندہ نسلوں کیلئے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا ضروری ہے: وزیراعظم

    سن لیں‌ : آئندہ نسلوں کیلئے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا ضروری ہے: وزیراعظم

    اسلام آباد:سن لیں‌ : آئندہ نسلوں کیلئے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا ضروری ہے:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے دورہ جہلم کے دوران قلعہ نندنہ کے تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹج ٹریل کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کیلئے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا ضروری ہے۔

    دورہ جہلم کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر فواد چودھری اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی موجود ہیں۔ ہیریٹج ٹریل کا افتتاح تاریخی مقام کی ثقافتی اہمیت کے سبب کیا گیا ہے جہاں گیارھویں صدی میں معروف دانشور ابوریحان البیرونی نے اپنے قیام کے دوران زمین کا محیط معلوم کیا۔ بعد میں البیرونی نے اس علاقے کے بارے میں ایک مشہور کتاب لکھی اور نندانہ کو بڑا علمی مرکز قرار دیا۔

    وزیراعظم ٹلہ جوگیاں نیشنل پارک، سالٹ رینج نیشنل پارک کا افتتاح بھی کریں گے، 6 پروٹیکیٹڈ ایریاز میں خیری مورت نیشنل پارک، چھنجی نیشنل پارک کے علاوہ نمل ویٹ لینڈ، چشمہ ویٹ لینڈ نیچرریزروز بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم کوسالٹ رینج میں جنگلی حیات کے تحفظ، ماحولیاتی تحفظ پربریفنگ دی جائےگی۔

  • سعودی عرب سخت مشکل میں :ریاض پر میزائل حملہ، جدہ اور ریاض کے ایئرپورٹ بند، پروازیں معطل

    سعودی عرب سخت مشکل میں :ریاض پر میزائل حملہ، جدہ اور ریاض کے ایئرپورٹ بند، پروازیں معطل

    دوحہ :سعودی عرب سخت مشکل میں :ریاض پر میزائل حملہ، جدہ اور ریاض کے ایئرپورٹ بند، پروازیں ملتوی ،اطلاعات کے مطابق یمن کی عوام تحریک انصار اللہ نے ریاض پر میزائل حملہ کیا ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق جارح اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعوی کیا کہ تحریک انصار اللہ نے سعودی عرب کے دار الحکومت پر ایک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا تاہم ہدف پر لگنے سے پہلے ہی اسے تباہ کر دیا گیا۔

    سعودی اتحاد کے ترجمان کی جانب سے یہ دعوی ایسی حالت میں کیا جا رہا ہے کہ جب کچھ ذرائع نے ریاض میں متعدد دھماکوں کی آواز سننے اور آگ لگنے کی خبر دی ہے۔

    میڈیا ذرائع نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ہفتے کی شام کو ریاض پر چار میزائل حملے ہوئے جس کے بعد ریاض اور جدہ کے ایئرپورٹ سے پروازیں بند کر دی گئیں۔

    سعودی ذرائع نے اسی طرح رپورٹ دی ہے کہ تحریک انصار اللہ نے سعودی عرب کے کچھ اہداف پر ڈرون حملے بھی کئے ہیں۔یمن کی عوامی تحریک کی جانب سے ابھی تک اس واقعے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

  • وزیراعظم جہلم پہنچ گئے، کیا اہم منصوبے کا افتتاح

    وزیراعظم جہلم پہنچ گئے، کیا اہم منصوبے کا افتتاح

    وزیراعظم جہلم پہنچ گئے، کیا اہم منصوبے کا افتتاح

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان قلعہ نندنہ جہلم پہنچ گئے،جہاں انہوں‌ نے دورہ جہلم کے دوران قلعہ نندنہ کے تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹج ٹریل کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کیلئے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا ضروری ہے۔

    دورہ جہلم کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر فواد چودھری اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی موجود ہیں۔ ہیریٹج ٹریل کا افتتاح تاریخی مقام کی ثقافتی اہمیت کے سبب کیا گیا ہے جہاں گیارھویں صدی میں معروف دانشور ابوریحان البیرونی نے اپنے قیام کے دوران زمین کا محیط معلوم کیا۔ بعد میں البیرونی نے اس علاقے کے بارے میں ایک مشہور کتاب لکھی اور نندانہ کو بڑا علمی مرکز قرار دیا۔

    وزیراعظم ٹلہ جوگیاں نیشنل پارک، سالٹ رینج نیشنل پارک کا افتتاح بھی کریں گے، 6 پروٹیکیٹڈ ایریاز میں خیری مورت نیشنل پارک، چھنجی نیشنل پارک کے علاوہ نمل ویٹ لینڈ، چشمہ ویٹ لینڈ نیچرریزروز بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم کوسالٹ رینج میں جنگلی حیات کے تحفظ، ماحولیاتی تحفظ پربریفنگ دی جائےگی

  • پیسہ چلے گا یا پھربنے گی قوم :سپریم کورٹ سینیٹ صدارتی ریفرنس پرمحفوظ رائے یکم مارچ کو سنائے گی:

    پیسہ چلے گا یا پھربنے گی قوم :سپریم کورٹ سینیٹ صدارتی ریفرنس پرمحفوظ رائے یکم مارچ کو سنائے گی:

    اسلام آباد:پیسہ چلے گا یا پھربنے گی قوم :سپریم کورٹ سینیٹ صدارتی ریفرنس پرمحفوظ رائے یکم مارچ کو سنائے گی::اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس پر رائے یکم مارچ بروز پیر کو سنائے گی۔

    ذرائع کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ اپنی رائے اوپن کورٹ میں سنائے گا اس سلسلے میں اٹارنی جنرل ،تمام ایڈوکیٹ جنرلز ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز،بار کونسلز سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

    سپریم کورٹ نے تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جمعرات کو صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے محفوظ کی تھی،الیکشن کمیشن سے جاری شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات تین مارچ کو شیڈول ہیں،عدالتی رائے آنے کے بعد الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع کرے گا،

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ جمعرات کو سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد رائے محفوظ کرلی تھی۔

  • پاکستان نےجمال خاشوگی کے قتل سےمتعلق امریکی رپورٹس کوسعودی عرب کے خلاف چال قراردیا

    پاکستان نےجمال خاشوگی کے قتل سےمتعلق امریکی رپورٹس کوسعودی عرب کے خلاف چال قراردیا

    اسلام آباد :پاکستان نےجمال خاشوگی کے قتل سےمتعلق امریکی رپورٹس کوسعودی عرب کے خلاف چال قراردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے جمال خاشوگی کے قتل سے متعلق امریکی انٹیلی جینس رپورٹس کو سعودی عرب کے خلاف ایک چال قراردیتے ہوئے اسے من گھڑت قرار دیا ہے

    پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمال خشوگی کے قتل سے متعلق امریکی رپورٹس کا جائزہ لیا ہے جس میں‌ کہانی گھڑی گئی ہے اس کے علاوہ اس میں کچھ بھی نہیں‌

    پاکستان نے اس حوالے سے اپنا ردعمل جاری کرتےہوئے کہاہےکہ سعودی حکومت نے جمال خاشوگی کے قتل کو "مکروہ جرم” اور "مملکت کے قوانین اور اقدار کی صریح خلاف ورزی” قرار دیا ہے۔

    پاکستان نے کہا کہ پہلے بھی سعودی عرب نے اس سلسلے میں جمال خاشوگی کےقتل میں مدد کرنے والوں کے خلاف سخت فیصلے کیئے اب بھی سعودی عرب یہی چاہتا ہے کہ ذمہ داران کا تعین ہوجائے

    پاکستان اس سلسلے میں سعودی کوششوں کو تسلیم کرتا ہے اور سعودی عرب مملکت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

    وزارت خارجہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان سعودی عرب میں قانون کی حکمرانی ، قومی خودمختاری کا احترام ، اور تمام ریاستوں کے ذریعہ انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کی پاسداری پر زور دیتا ہے۔

  • افغان طالبان سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرکا بیان قابل تعریف اوربڑی تبدیلی ہے: افغانستان

    افغان طالبان سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرکا بیان قابل تعریف اوربڑی تبدیلی ہے: افغانستان

    کابل: افغان طالبان سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرکا بیان قابل تعریف اوربڑی تبدیلی ہے: اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی کے پاکستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد عمر داؤد زئی نے کہا ہے کہ ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے حالیہ بیان، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ طالبان اب اقتدار میں کبھی واپس نہیں آسکتے، پہلا ایسا بیان ہے جس کی ہم تعریف کرتے ہیں۔ پاکستان کی سویلین اور فوج دونوں کی جانب سے مرحلہ وار بتدریج مثبت رویہ دیکھ رہا ہوں۔

    قطر معاہدے کو ایک سال مکمل ہونے پر برطانوی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کے حالیہ بیان کو، جس میں اس نے طالبان کی اقتدار میں واپسی ناممکن قرار دیا تھا، بڑا اچھا تسلیم کیا

    افغانستان کے صدر اشرف غنی کے پاکستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد عمر داؤد زئی نے کہا ہے کہ ماضی میں ہم نے سویلینز سے ایسے بیان سنے تھے لیکن فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا بیان ہمارے لیے نیا ہے۔ ہم اس بیان کے لیے ان کی تعریف کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس سے اعتماد سازی کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ مضبوط ہوگا۔

    انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ اس بیان سے طالبان کیا حوصلہ یا مذاکرات جاری رکھنے کی خواہش تو نہیں کھو دیں گے؟ اس پر جواب دیتے ہوئے داؤد زئی کا کہنا تھا کہ طالبان کا قطر معاہدے اور سفارتی اثرو رسوخ سے گزشتہ چند ماہ میں مورال مضبوط ہوا تھا۔ وہ سارا کیک جیت رہے ہیں۔ میرے خیال میں اس طرح کے بیانات انہیں واپس حقیقی دنیا میں لے آئیں گے۔ حقیقت کچھ اور ہے۔

    پاکستان کیلئے افغانستان کے نمائندہ خصوصی نے شاید پہلی مرتبہ طالبان کی حیثیت تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ لوگ نہیں چاہتے کہ طالبان ختم ہو جائیں۔ وہ یہ نہیں چاہتے لیکن دنیا میں کوئی بھی انہیں تمام کیک دینے کے بھی حق میں نہیں۔ کوئی بھی ان کی اسلامی امارات کی واپسی نہیں چاہتا۔ اب ایک قریبی ہمسایہ ملک کی فوج کا ایسا بیان طالبان کے امن کے لیے رویے میں بہت دور رس نتائج رکھتا ہے۔

    انٹرویو میں انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان کی افغان پالیسی میں تبدیلی آ رہی ہے۔ ہم نے یہ تبدیلی دیکھ لی ہے۔ میں پانچ چھ ماہ سے خصوصی نمائندہ ہوں تو میں پاکستان کی سویلین اور فوج دونوں کی جانب سے مرحلہ وار بتدریج مثبت رویہ دیکھ رہا ہوں۔

  • "مریم توں تاں میرا ککھ نئہیں چھڈیا”:آپ کی وجہ سے میں اس حال کو پہنچا ہوں‌، نوازشریف کامریم نواز سے شکوہ

    "مریم توں تاں میرا ککھ نئہیں چھڈیا”:آپ کی وجہ سے میں اس حال کو پہنچا ہوں‌، نوازشریف کامریم نواز سے شکوہ

    لاہور: "مریم توں تاں میرا ککھ نئہیں چھڈیا”:آپ کی وجہ سےحالات بہت خراب ہورہےہیں، نوازشریف کامریم نواز سے شکوہ ،اطلاعات کے مطابق نائب صدر ن لیگ مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ آپ نے تو حکومت سے مذاکرات سے انکار کیا پھر سینیٹ الیشکن میں کیا ہوا جس پر انہوں نے کہا کہ میں کچھ نہ ہی کہوں تو بہتر ہے۔مریم نواز نے یہ سوال نظر انداز کر دیا،

    اس حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کاکہنا ہے کہ مریم نواز کو معلوم ہے کہ ان کے والد اسٹیبشلمنٹ سے رابطے میں ہیں،اور یہ رابطہ آصف علی زرداری نے کروایا ہے۔

     

     

     

    مریم نواز نے والد کے سامنے تھوڑا سا احتجاج کیا تھا کہ میں نے اتنی محنت کی ہے تو اس پر نواز شریف نے کہا کہ آپ کی وجہ سے حالات بہت خراب ہو رہے ہیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطہ کروانے میں آصف زرداری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    اور ان رابطوں کے بعد ہی پنجاب میں یہ سب ہوا، مریم نواز نے اس کی بہت مخالفت کی۔جب کہ شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی ضمانت بھی انہی پس پردہ رابطوں کا نتیجہ ہے

    عارف حمید بھٹی کہتے ہیں کہ نوازشریف نے کئی باردوستوں اوررشتہ داروں کے کہنے پرمریم نواز کو سمجھایا ہے لیکن مریم نوازنے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کے مشوروں پر چلنے کا اشارہ دیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف یہ چاہتے ہیں کہ مریم نواز کوپاکستان سے جانے دیا جائے باقی سب جائے بھاڑ میں‌