Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کرونا سے جان چھوٹی نہیں، ایک اور وائرس نے خطرے کے گھنٹی بجا دی

    کرونا سے جان چھوٹی نہیں، ایک اور وائرس نے خطرے کے گھنٹی بجا دی

    کرونا سے جان چھوٹی نہیں، ایک اور وائرس نے خطرے کے گھنٹی بجا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وبا ابھی تک ختم نہیں ہوئی کہ نئی وبا ایبولا سے اموات کا سلسلہ شروع ہو گیا

    افریقی ملک گنی میں ایبولا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا،ملک میں وائرس سے مزید3 افرادہلاک ہوگئے پانچ سال کے بعد ایبولا کے کیسز افریقہ میں پھر سے سامنے آئے ہیں،ایبولا کا شکار سات افراد نے یکم فروری کو ایک نرس کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی،چار افراد ابھی تک وبا سے متاثر ہیں

    گنی نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ایبولا وائرس سے کم از کم تین افراد کی ہلاکت کے بعد ایبولا کی وبا سے نمٹ رہے ہیں،گنیمیں ایبولا سے اموات ہوئی ہیں، عہدیداروں نے بتایا کہ نئی تیار شدہ ویکسینیں عالمی ادارہ صحت کے ذریعہ حاصل کی جائیں گی۔

    خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق 2013 اور 2016 کے درمیان گنی میں ایبولا کی وبا میں 11،000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس وبائی بیماری نے بنیادی طور پر گیانا اور اس کے پڑوسیوں لائبیریا اور سیرا لیون کو متاثر کیا ،

    ایبولا وبا سے نمٹنے کے لئے ڈبلیو ایچ او مکمل الرٹ ہے اور ویکسین تیار کرنے والے کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ضروری خوراکیں جلد از جلد دی جائیں

    2015 میں گنی میں ایبولا کی ایک ویکسین چار مہینوں میں پہلی بار آزمائی گئی۔ اور ایسی دوائیں بھی تیار کی گئیں جو حالیہ برسوں میں مریضوں کی بقا کی شرح کو بڑھا سکتی ہیں۔

    سنہ 1976 میں ایبولا وائرس کو دریافت کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ نئے وائرسز انسانیت کو اپنا نشانہ بنانے کے لیے تیار ہیں اور یہ ممکنہ طور پر کووڈ 19 سے کہیں زیادہ خطرناک ہوسکتے ہیں۔ڈاکٹر جین جیکس نے سنہ 1976 میں ایک پراسرار قسم کی بیماری کا شکار ہوجانے والے اولین افراد کے خون کے نمونے لیے تھے، اس بیماری کو بعد ازاں ایبولا وائرس کا نام دیا گیا تھا۔

    ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دنیا لاتعداد وائرس کے نشانے پر ہے، افریقہ کے جنگلات سے نئے اور ممکنہ طور پر جان لیوا وائرسز ظاہر ہوسکتے ہیں اور یہ وائرس کووڈ 19 سے کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ادھر عوامی جمہوریہ کانگو میں ایک شخص کے، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، ایک نئے قسم کے بخار کا شکار ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق اس شخص کا ایبولا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا، جس کے بعد ڈاکٹرز نے اس پراسرار بیماری کو ڈیزیز ایکس کا نام دیا گیا جس کا مطلب کسی غیر متوقع بیماری کے ہیں۔

    ڈاکٹر جین کا کہنا ہے کہ ایسے لاتعداد وائرسز ہوسکتے ہیں جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوسکتے ہیں اور ان کی ہولناکی کہیں زیادہ ہوگی۔دنیا ابھی تک کئی ایسی بیماریوں سے واقف ہے جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوجاتی ہیں، جیسے زرد بخار، ریبیز، انفلوئنزا وغیرہ۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جانوروں سے انسانوں میں بیماریاں منتقل ہونے کی سب سے بڑی وجہ ان کی قدرتی پناہ گاہوں یعنی جنگلات کا تیزی سے ختم ہونا اور ان کی تجارت ہے۔ماہرین کے مطابق جنگلات ختم ہونے سے بڑے جانوروں کو معدومی کا خدشہ ہوتا ہے تاہم چھوٹے جانور جیسے چوہا، چمگاڈر یا کیڑے مکوڑے سروائیو کر جاتے ہیں اور یہی وائرسز کو منتقل کرنے کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔

    جس شخص کے بارے میں تصدیق ہو جائے کہ وہ ایبولا وائرس سے لاحق ہونے بیماری میں مبتلا ہو چکا ہے، اسے فوراً دوسرے انسانوں سے الگ کر دینا چاہئیے تاکہ بیماری دوسرے انسانوں کو نہ لگ جائے۔ مریض کو ٹھوس غذا نہ دی جائے۔ اسے آکسیجن بھی لگائی جاتی ہے۔ خون کا دباؤ یعنی بلڈ پریشر معمول پر رکھنے کی دوائیں بھی دی جاتی ہیں اور اسے خون بھی لگایا جاتا ہے۔ اس وائرس سے بچنے کے لیے تاحال کوئی ویکسین موجود نہیں ہے۔ اس سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ان علاقوں کا سفر بالکل نہیں کیا جائے جہاں ایبولا وائرس پایا جاتا ہو یا پھیل چکا ہو۔ حفظانِ صحت کی خدمات انجام دینے والے افراد بھی نقاب لگا کر، دستانے پہن کر اور عینک لگا کر اس وائرس سے بچنے کی تدبیر کر سکتے ہیں۔

  • باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

    باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

    باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ میں ملوث وکلا کی گرفتاریوں کے کیس پر سماعت ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی،سیکرٹری ہائیکورٹ بار سہیل چودھری عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شکر ہے سیکرٹری صاحب آپ آگئے ہیں ۔رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرے ایسوسی ایٹ کو بلاوجہ مقدمے میں نامزد کیا گیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ سب معاملات بہت صاف ہیں کسی کمیشن کی ضرورت نہیں ،آپ کو پتہ ہے وہ تمام وکلا منصوبہ بندی سے حملہ کرنے آئے،کیا آپ اب ان لوگوں کا دفاع کریں گے یہاں پر۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ صرف مجھے نہیں 8 اور ججوں کو یرغمال بنا کر رکھا گیا، باہر میڈیا والوں کو دھمکایاان کی ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں۔عدالت نے جے آئی ٹی کے بجائے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا مستردکردی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ قانون اپنا راستہ خود ہی بنائے گا،انتظامیہ اورپولیس کی بنائی جے آئی ٹی ہی کام کرے گی ،بارکونسلز نے جو بتانا ہے جے آئی ٹی کو ہی بتائیں۔

    چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ اللہ کی طرف سے یہ ہمیں موقع ملا ہے مثال بنائیں سب قانون کو جوابدہ ہیں،ہنگامہ آرائی میں جو وکلا تھے میں نے کسی کانام پولیس کونہیں دیا،نہ میں دینا چاہتا ہوں یہ کام بار کاہے وہ شناخت کریں کون کون تھے ۔ حملے کے دوران مجھ چیف جسٹس آف پاکستان کا فون آیا تھا،مجھے کہاگیا آپ کو نکال کر ہائیکورٹ میں آپریشن کیا جائے گا،میں نے کہا ہائیکورٹ کو میدان جنگ نہیں بننے دوں گا۔

    چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم سب کا امتحان ہے قوم بھی ہماری طرف دیکھ رہی ہے میرا اعتماد بار پر ہے ،سب لوگ وکلا کے یونیفارم میں تھے بار کی بھی عزت اسی میں ہے ان کی نشاندہی کریں ،چھ ہزار کی بار میں 100 لوگوں نے بار کی عزت داﺅ پر لگائی ہے ۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،یہ میرا آئینی فریضہ ہے کہ واقعہ میں ملوث لوگوں کو مثال بناؤں، جے آئی ٹی ہی کام کرے گی جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں ، اس معاملے پرتحریری حکمنامہ بھی جاری کریں گے۔

    شیر افضل ایڈوکیٹ نے کہا کہ عدالت عالیہ کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا ہم سب کو دکھ ہے،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ صرف میرا ایشو نہیں، 8دیگر ججز کو بھی محصور رکھا گیا،چیف جسٹس کو 5 گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا مگر میرا کوئی غصہ نہیں ہے، یہ معاملہ قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے، آپ وکلا اس ادارے کے محافظ ہیں، آپ ہی واقعہ میں ملوث وکلا کی نشاندہی کریں،جے آئی ٹی نے رپورٹ دی ہے کہ وکلا اور بار ان سے تعاون نہیں کر رہے، یہ ادارے کا معاملہ ہے، کورٹ کا ہمیشہ سے بارز پر اعتماد رہا ہے، صرف چند لوگوں نے بار کا امیج خراب کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ پلاننگ کے ساتھ آئے تھے ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس کی جے آئی ٹی میں پولیس اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں،جے آئی ٹی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ایس ایس پی سی ٹی ڈی شامل ہیں،ایس پی صدر، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او مارگلہ جے آئی ٹی میں شامل ہیں،جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے، جے آئی ٹی اسلام آباد ہائیکورٹ، ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار سے مدد لے گی، جے آئی ٹی تھانہ مارگلہ اور رمنا میں اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس کی تفتیش کریں گے

  • سینیٹ الیکشن، ن لیگ میدان میں آ گئی، وزیراعظم کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

    سینیٹ الیکشن، ن لیگ میدان میں آ گئی، وزیراعظم کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

    سینیٹ الیکشن، ن لیگ میدان میں آ گئی، وزیراعظم کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی طرف سے الیکشن کمیشن میں ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی

    ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون نے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی ،درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد قیصر اور پرویز خٹک فریق ہیں، درخواست میں الیکشن کمیشن سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے سینیٹ انتخابات 2018 میں خریدے گئے ووٹوں سے فائدہ اٹھانے والوں کی انکوائری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    سینیٹ انتخابات 2018 میں ووٹوں کی خریداری کی تحقیقات کے لئے وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا آج پہلا اجلاس ہوا، کمیٹی میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹکنالوجی فواد چودھری، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور شہزاد اکبر شامل تھے۔کمیٹی نے انسانی حقوق کے وزیر کے دفتر کو سیکرٹریٹ بنانے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں عمل کرنے کے طریقہ کار پر فیصلہ کیا گیا۔

    کمیٹی میڈیا پر ویڈیو جاری کرنے والے صحافی کو مدعو کرے گی۔ کمیٹی ان لوگوں سے یہ بھی درخواست کرے گی کہ جن کو اس واقعہ کی پہلی معلومات یا معلومات ہو اس کمیٹی کو تحریری طور پر یا ذاتی طور پر شیئر کریں۔ کمیٹی اس کی تحقیقات کرے گی کہ خریدے گئے ووٹوں سے فائدہ اٹھانے والے کون تھے اور جنہوں نے مبینہ طور پر ایم پی اے کے ووٹوں کی خریداری کے لئے رقم فراہم کی تھی۔ کمیٹی کارروائی کرنے کی سفارش کرے گی۔

    حال ہی میں 2018 کے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی مبینہ ویڈیو منظرعام پرآئی ہے ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو پیسے گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔2018کی اس وڈیو میں موجودہ وزیرقانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان بھی موجود ہیں

    منظرعام پرآنے والی اس ویڈیو میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے محمد علی باچا رقم پی ٹی آئی ارکان کو دیتےنظرآرہے ہیں، ویڈیو میں سلطان محمد خان رقم وصول کرکے بیگ میں رکھ لیتے ہیں، پی ٹی آئی کے سردار ادریس بھی وڈیو میں موجود ہیں اور رقم وصول کرتےنظر آرہے ہیں۔

    اس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان  نے خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمود خان سے استعفی لے لیا ہے استعفے میں انہوں نے لکھا ہے کہ جوویڈیو منظرعام پرآئی ہے اس کے بعد میرافرض بنتاہے کہ مستعفی ہوجائوں۔ آپ کی ٹیم اوروزیراعظم عمران خان کے پیروکارکے طورپرکام کرنامیرے لیے باعث عزت رہا۔ میں غیرمشروط طوپرہرقسم کی انکوائری کے لیے خودکوپیش کرتا ہوں,ان شاء اللہ میں اس معاملے میں سرخ رو رہوں گا اورانصاف ہوکررہے گا۔

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ‌ حکومت کا جواب عدالت میں جمع

    سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے

    سینیٹ میں ٹکٹ کیسے دیئے جائیں گے؟ وزیراعظم کا اعلان

    سینیٹ الیکشن، ن لیگ کس کو دے ٹکٹ؟ امیدوار بیتاب ،قیادت پریشان

    سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کونسا قدم اٹھا لیا گیا؟

    سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے جاری آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

    سینیٹ انتخابات، ٹکٹوں کی تقسیم،پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا

    سینیٹ میں بیٹھے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کرتے،سینیٹر فیصل جاوید

    سینیٹ ووٹنگ ،اپوزیشن جماعتیں آرڈیننس کے خلاف متحد،پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ

    مولانا دیکھتے رہ گئے، تحریک انصاف کا مذہبی جماعت کے سربراہ کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ

    سینیٹ الیکشن ،ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی

    جبکہ وزیراعظم عمران خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسوں کے بدلے ووٹ دینے کی ویڈیو ظاہر کرتی ہے کہ ہمارے سیاستدان سینیٹ الیکشن میں کس شرمناک طریقے سے ووٹوں کی خرید و فروخت کرتے ہیں -یہ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ حکمران اشرافیہ نے کس طرح قوم کی اخلاقیات کو تباہ کر کے اسے قرضوں میں ڈبو دیا کرپشن اور منی لانڈرنگ حکمران اشرفیہ کا خاصہ ہے

    واضح رہے کہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ووٹ فروخت کرنے پر20ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالا تھا۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سینیٹ انتخابات 2021اوپن بیلٹنگ سے کرانا چاہتے ہیں ۔حکومت اوپن بیلٹ کیلئے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس بھی دائر کر چکی ہے اور اوپن بیلٹنگ کے لئے ایک آرڈیننس بھی جاری کرچکے ہیں جو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے مشروط ہے۔

    جبکہ اپوزیشن جماعتیں جن میں پاکستان مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی اور جے یوآئی(ف) ہیں ، ان جماعتوں نے سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ صدارتی ریفرنس کیس میں جواب جمع کراتے ہوئے اوپن بیلٹ کی مخالفت کردی ہوئی ہے۔

    پیسے لینے دینے والی ویڈیو سے سپیکر قومی اسمبلی کا کیا لینا دینا؟ اہم انکشاف

  • عدالتی نوٹس ملتے ہی کابینہ میٹنگ کیوں رکھی گئی؟ سپریم کورٹ کا اظہار برہمی

    عدالتی نوٹس ملتے ہی کابینہ میٹنگ کیوں رکھی گئی؟ سپریم کورٹ کا اظہار برہمی

    عدالتی نوٹس ملتے ہی کابینہ میٹنگ کیوں رکھی گئی؟ سپریم کورٹ کا اظہار برہمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں کرک واقعے اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کر دی گئی

    چیف جسٹس گلزاراحمد نے استفسار کیا کہ ملتان مندر کی سیکیورٹی کے اقدامات کے متعلق کیا پیش رفت ہوئی؟ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ملتان مندر میں ہولی کا تہوار 26 مارچ کو منانے کا کہا گیا، پنجاب حکومت نے تمام معاملات کو مدنظر رکھنا ہے،

    سپریم کورٹ چیف سیکریٹری پنجاب کی عدم پیشی پر برہم ہو گئی،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری نہ خود آئے نہ عدالتی حکم پر عمل ہوا، نمائندہ پنجاب حکومت نے کہا کہ چیف سیکریٹری کابینہ میٹنگ کی وجہ سے مصروف ہیں، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ عدالتی نوٹس ملتے ہی کابینہ میٹنگ کیوں رکھی گئی؟

    چیف جسٹس نے کہا کہ پرہلاد مندر کے حوالے سے خط لکھ کر کونسا تیر مارا ہے؟ خط و کتابت کرنا سیکریٹری کا نہیں کلرک کا کام ہے، سیکریٹری کا کام احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوتا ہے، اب 100 سال پرانا زمانہ نہیں کہ خط لکھ کر بیٹھے رہیں، پرہلاد مندر کی بحالی اور سیکیورٹی کے احکامات پر دو ہفتے میں عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی گئی،

    عدالت نے کٹاس راج مندر کمپلیکس کا انتظام پنجاب حکومت سے متروکہ وقف املاک بورڈ کو دینے کا حکم دے دیا،عدالت نے حکم دیا کہ وفاقی حکومت کٹاس راج مندر کا انتظام متروکہ وقف املاک بورڈ کے حوالے کرے، وفاقی حکومت کٹاس راج مندر کمپلیکس کی متروکہ وقف املاک کو حوالگی دو ہفتوں میں یقینی بنائے،

    خیبر پختونخواہ کے علاقے میں قدیم ہندو مندر مشتعل افراد نے جلا دیا

    اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

    کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر،وزیر مذہبی امور نے ایوان میں پالیسی بیان دے دیا

    اسلام آباد میں مندرکی تعمیر کا معاملہ، وزارت مذہبی کا اسلامی نظریاتی کونسل کو‌خط

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسلام آباد میں مندر کی تعمیربارے بڑا بیان آ گیا

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،ساتھ مزید کس کو زمین الاٹ کی گئی؟ عدالت میں نیا انکشاف

    مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

    مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیرفوری روکنے کی درخواست مسترد

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

    مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

    مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

    اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    مندرجلانے والوں کے ساتھ یہ کام کریں تا کہ انہیں عبرت حاصل ہو،سپریم کورٹ

    مندر گرانے والے ملزمان بارے سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم

  • فیصل واوڈا کو سینیٹ ٹکٹ کیوں دیا؟ پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی بغاوت، وزیراعظم نے پھر اجلاس بلا لیا

    فیصل واوڈا کو سینیٹ ٹکٹ کیوں دیا؟ پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی بغاوت، وزیراعظم نے پھر اجلاس بلا لیا

    فیصل واوڈا کو سینیٹ ٹکٹ کیوں دیا؟ پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی بغاوت، وزیراعظم نے پھر اجلاس بلا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالہ سے حکمران جماعت تحریک انصاف میں اختلافات پیدا ہو گئے، فیصل واوڈا کو ٹکٹ جاری ہونے پر رکن قومی اسمبلی نے ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو لیاری سے شکست دینے والے رکن قومی اسمبلی شکور شاد پی ٹی آئی سے ناراض ہوگئے۔انہوں نے وزیرا عظم عمرا ن خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے فیصل واوڈا کو ٹکٹ دیا تو میں پارٹی چھوڑ دونگا اور سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوا ر کو ووٹ بھی نہیں دو ں گا۔

    شکور شاد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لئے میری خدمات کا صلہ نہیں مل سکا ،پارٹی کا رکنوں کو چھو ڑ کر وڈیروں اور منظور نظرشخصیا ت کو نوا زا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ ٹکٹوں کے معاملے پر دوبارہ مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کا آج اجلاس بلا لیا۔ اجلاس میں سندھ سے ارکان اسمبلی اور بعض پارٹی رہنماﺅں کے تحفظات زیرغور آئیں گے،فیصل واوڈاکو ٹکٹ دینے سے متعلق اعتراضات کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔

    دوسری جانب معاملات کی نزاکت دیکھتے ہوئے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔سینٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض سندھ کے عہدیداروں نے ائیرپورٹ پر وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور ٹکٹوں کی تقسیم پی اپنے تحفظات کا اظہار کيا۔ خط پی ٹی آئی رہنما گل محمد رند کے گھر پر ہونے والی میٹنگ کے بعد لکھا گیا

    واضح رہےکہ کہ پی ٹی آئی سندھ کے تین ریجن کے عہدیداروں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو خط لکھا ہے جس میں سندھ سے سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ فیصل واوڈا کی سینیٹ کے لیے نامزدگی پر بھی تحفظات کیے گئے ہیں

    فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

    فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

    فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

    پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

    موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

    قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

    سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

    فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟

    نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

    فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

    فیصل واوڈا جواب نہیں دینا چاہتے تو بتا دیں، ہم فیصلہ کر دیتے ہیں، عدالت

    فیصل واوڈاصادق وامین نہیں رہے،حقائق چھپائے:نااہل کیا جائے:مبشرلقمان نےاسپیکرقومی اسمبلی کودرخواست دےدی

    فیصل واوڈا پر جرمانہ عائد،اگلی پیشی پر ذاتی حیثیت میں طلب

    سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ

    نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ

  • ہم نےرونداہےبیابانوں کو،صحراوں کوہم جوبڑھتےہیں توبڑھتےہی چلےجاتے ہیں:صحرائےتھرمیں پاک فوج کی جنگی مشقیں

    ہم نےرونداہےبیابانوں کو،صحراوں کوہم جوبڑھتےہیں توبڑھتےہی چلےجاتے ہیں:صحرائےتھرمیں پاک فوج کی جنگی مشقیں

    کراچی :ہم نےرونداہےبیابانوں کو،صحراوں کوہم جوبڑھتےہیں توبڑھتےہی چلےجاتے ہیں:صحرائےتھرمیں پاک فوج کی جنگی مشقیں،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی صحرائے تھرمیں جنگی مشقیں جاری ہیں جن میں کراچی کور کے جوان بھی حصہ لے رہے ہیں‌

    دنیا جانتی ہے کہ خشکی ہو پانی، یا پھر ہو صحرا۔ ہر جگہ مضبوط کرنا ہے دفاع۔ پاک فوج کی صحرائے تھر ميں جان توڑ مشقوں نے دشن پرخوف طاری کردیا ہے

     

    ذرائع کے مطابق جیدار الحديد ميں کور کراچی کا دستہ شريک۔ مشقیں چھور سے 74 کلومیٹر آگے روایتی آپریشن کے تحت جاری ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد صحرا میں ملکی دفاع کے نظریہ کو جانچنا ہے۔ مشقیں 28 فروری کو اختتام پذیر ہوں گی۔

    مشقوں میں جوانوں کی ٹیکٹیکل ڈرلز اور پروسیجر کی تربیت کی گئی۔ جس کا مقصد صحرا میں دفاع کو مزید مستحکم کرنا ہے، یہ مشق انتہائی سخت صحرائی حالات میں کی جارہی ہیں

  • پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی کے تیسرے میچ میں ہراکرسیریزجیت لی

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی کے تیسرے میچ میں ہراکرسیریزجیت لی

    لاہور:پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی کے تیسرے میچ میں ہراکرسیریزجیت لی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی زمہ دارانہ بلے بازی کے بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

    قبل ازیں جنوبی افریقہ نے ڈیوڈ ملر کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو فیصلہ کن ٹی20 میچ میں فتح کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں محمد نواز نے ریزا ہینڈرکس کی وکٹیں بکھیر دیں جبکہ اگلے اوور میں اسپنر نے جے جے اسمٹس کا بھی کام تمام کردیا۔

    جینمین ملان اور پائٹ وین بلجون نے اسکور 41 تک پہنچایا، بلجون نے حسن علی کو لگاتا تین چوکے لگائے لیکن چوتھی گیند پر حسن نے انہیں باؤلڈ کر دیا۔اس موقع پر اسپنر زاہد محمود کو باؤلنگ کے پاس لایا گیا جنہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں جنوبی افریقی کپتان کو گولڈن ڈک پر شکار کرنے کے بعد اگلی ہی گیند پر 27 رنز بنانے والے ملان کو بھی چلتا کردیا۔

    اگلے اوور میں عثمان قادر نے ایندائل فلکوایو کو بھی چلتا کرکے پاکستان کو چھٹی کامیابی دلا دی۔زاہد محمود نے پاکستان کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے ڈیوین پریٹوریس کو بھی اپنا شکار بنا لیا۔

    65 رنز پر 7 وکٹیئں گرنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جنوبی افریقی ٹیم کی بساط جلد ہی لپٹ جائے گی لیکن ڈیوڈ ملر نے شاندار بیٹنگ سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

    تجربہ کار ڈیوڈ ملر نے جارحانہ انداز اپنایا اور بیجورن فورٹئین کے ساتھ مل کر ٹیم کی سنچری مکمل کرائی، بیجورن 10رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ملر نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ناصرف اپنی نصف سنچری مکمل کی بلکہ جنوبی افریقہ کی اچھے اسکور تک رسائی بھی یقینی بنائی۔

    جارح مزاج بلے باز نے اننگز کے آخری اوور میں 4 چھکوں سمیت 25 رنز بنائے اور 45 گیندوں پر 7 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 85 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پاکستان نے ہدف 19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناکر 4 وکٹوں سے میچ اور سیریز میں فتح سمیٹی۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے تین جبکہ حسن علی اور محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور حارث رؤف، خوشدل شاہ اور افتخار احمد کی جگہ آصف علی، حسن علی اور پہلا میچ کھیلنے والے زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔جنوبی افریقہ نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے اضافی اسپنر بیجورن فورٹوئین کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

     

     

    پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، حیدر علی، حسین طلعت، آصف علی، حسن علی، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی، زاہد محمود۔شامل تھے

     

    جنوبی افریقہ: ہنری کلاسن(کپتان)، جینمن ملان، ریزا ہینڈرکس، جے جے اسمٹس، پائٹ وین بلجون، ڈیوڈ ملر، ڈیوین پریٹوریس، ایندائل فلکوایو، بیجورن فورٹوئین، لوتھو سیپاملا، تبریز شمسی۔شامل تھے

  • جنرل ندیم رضاکثیرالملکی بحری مشق امن-2021 کی تقریبات کےمہمان خصوصی۔غیرملکی عسکری وفود سےملاقاتیں

    جنرل ندیم رضاکثیرالملکی بحری مشق امن-2021 کی تقریبات کےمہمان خصوصی۔غیرملکی عسکری وفود سےملاقاتیں

    کراچی :جنرل ندیم رضاکثیرالملکی بحری مشق امن-2021 کی تقریبات کےمہمان خصوصی۔غیرملکی عسکری وفود سےملاقاتیں،اطلاعات کے مطابق کثیر الملکی بحری مشق امن-2021 ”امن کے لیے متحد“ نصب العین کے تحت جاری ہے۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی یہ مشق ، مشق میں شریک مختلف اقوام کو باہمی تبادلہ خیال اورمیری ٹائم تعاون کے فروغ کا موقع فراہم کرتی ہے۔ مشق کی دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پی این ایس قاسم منوڑہ کراچی میں ایک شاندار انٹرنیشنل بینڈ ڈسپلے اورانسدادِ میری ٹائم دہشت گردی کے آپریشن کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ندیم رضا مہمانِ خصوصی تھے۔ انھوں نے کثیرالملکی بحری مشق امن-21 کے بطریقِ احسن انعقاد پر پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

     

     

    امن مشق-21 میں شریک ممالک کے بینڈز نے متاثرکن انٹرنیشنل بینڈز ڈسپلے پیش کیا جس کا مقصد مختلف اقوام کو ثقافت کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ قریب لانا ہے۔ سری لنکا کے ملٹری بینڈ، پاکستان کی تینوں افواج پر مشتمل بینڈ، سندھ رینجرز کے بینڈ اور کوسٹ گارڈ کے بینڈ نے روایتی اور ملٹری دھنیں بجائیں۔ان مسحورکن دھنوں کو حاضرین نے بہت پسند کیا۔ پاک میرین کی خصوصی رائفل ڈرل بھی اس سرگرمی کا حصہ تھی جس کے دوران مہارتوں و صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

     

    علاوہ ازیں پاک بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کا انسدادِ ہشت گردی آپریشن طاقت اور خصوصی مہارتوں کا قابل رشک مظاہرہ تھا جس کا مقصد میری ٹائم دہشت گردی کا مقابلہ، اسپیشل آپریٹنگ لائحہ عمل کو مزید بہتر بنانا، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا تبادلہ اور مشق میں شریک اسپیشل آپریشن فورسز ٹیموں کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ تھا۔

     

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ندیم رضا نے شرکاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ بحری مشق امن-21 بحری دہشت گردی اور جرائم کے خلاف متحدہ عزم ، مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافے، استحکام اور علاقائی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مندوبین کی ایک کثیر تعداد، غیر ملکی سفراء، مشق میں شریک بحری افواج کے آفیسرز و سیلرز اور پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ حکام نے انٹرنیشنل بینڈ ڈسپلے اور بحری دہشت گردی کے انسدادکے مظاہرے کو دیکھا۔

     

    کثیرالملکی بحری مشق امن-21کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اُردن کی نیول فورس کے کمانڈرکرنل ہشام خلیل مبارک الجراح، کمانڈر جبوتی کوسٹ گارڈکرنل ویس عمار بوگرے(Wais Omar Bogoreh) ، ڈپٹی چیف آف رشین نیوی ہیڈکوارٹر ریئر ایڈمرل اولیگ اپیشیو (Oleg Apishev)، سری لنکن نیوی کے فلیٹ آفیسر کمانڈنگ ریئر ایڈمرل وائی ایم جی بی جے تھیلاک(YMGB Jayathilake)اور ڈپٹی کمانڈر یو ایس نیوسینٹ ریئر ایڈمرل کرٹ رینشا (Curt Renshaw)سے ملاقاتیں کیں۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز ایسٹرن فلیٹ ریئر ایڈمرل احمد بن محمد ، برازیل سرفیس فلیٹ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل روگیریو ڈا روچا(Rogerio Da Rocha)نے بھی سربراہ پاک بحریہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

     

    ان ملاقاتوں کے دوران دفاعی اشتراک اور میری ٹائم سیکیورٹی کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے امن اور میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے مشترکہ کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے مشق میں شرکت پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ نیول چیف نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی جو وہ ریجنل میری سیکیورٹی پٹرول اور دیگر ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور کثیرالملکی تعاون کے ذریعے اُٹھارہی ہے۔معزز مہمانوں نے کثیرالقومی بحری مشق امن-2021کے انعقاد اور خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کی مدد کے ضمن میں پاک بحریہ کی کاوشوں اور عزم کا اعتراف کیا اور انہیں سراہا۔

    اس کے علاوہ پاک بحریہ کی سرپرستی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر انتظام کثیرالملکی بحری مشق امن 21-کے دوران منعقد ہونے والی عالمی میر ی ٹائم کانفرنس کی دوسرے دن کی سرگرمیاں بھی اختتام پذیر ہوئیں۔ اس عالمی میری ٹائم کانفرنس کا موضوع ”ایک محفوظ اور پائیدار ماحول میں بحری اقتصادیات کی ترقی: بحر ہند کے مغربی خطے کے لیے ایک مشترکہ مستقبل“ ہے۔

    کانفرنس کے دوسرے دن نامور قومی و عالمی اسکالرز نے میری ٹائم سیکیورٹی، ماحول اورخطے میں ترقی کے مواقع سے متعلقہ مختلف اُمور پر سیر حاصل گفتگو کی۔ میری ٹائم اُمور کے وفاقی وزیر، وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر اور نامور اسکالرز نے کانفرنس میں شرکت کی جو کثیرالملکی ساتویں بحری مشق امن-21کے دوران منعقد ہو رہی ہے۔مزید برآں، امن مشق میں حصہ لینے والے ممالک کے آفیسرز و جوانوں اور پاک بحریہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہوئے جن میں کرکٹ ، باسکٹ بال، والی بال، شوٹنگ اور گالف کے مقابلے قابل ذکر ہیں۔

  • امن مشق 2021 میں 40 سے زائد ممالک کی شرکت”پاکستان زندہ باد”کے نعرے:بھارتی عزائم خاک آلود

    امن مشق 2021 میں 40 سے زائد ممالک کی شرکت”پاکستان زندہ باد”کے نعرے:بھارتی عزائم خاک آلود

    کراچی:امن مشق 2021 میں 40 سے زائد ممالک کی شرکت”پاکستان زندہ باد”کے نعرے:بھارتی عزائم خاک آلود،اطلاعات کے مطابق بھارت کا پاکستان کو تنہا کرنے کے خواب کا پاکستان نے کرارا جواب دے دیا، 40 سے زائد ممالک نے پاکستان کے امن مشقوں میں شرکت کی۔

     

     

     

     

    پاکستان نے امن 2021 مشقوں کے ذریعے سے دشمن کو بتا دیا کہ خبر دار کوئی میلی نگاہ نہ ڈالے، ملک کی سمندری سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں، کراچی میں پی این ایس قاسم منوڑہ پر پاک نیوی کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت، دہشت گردی کے خاتمے اور جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

     

    امن مشقیں دو ہزار اکیس کے موقع پر پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا، تقریب میں فرانس، جرمنی اور ایران سمیت 40 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، پانیوں میں فوجی کشتیوں، اور فضاؤں میں ہیلی کاپٹروں نے گشت کیا، جانبازوں نے امن دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کا مظاہرہ بھی کیا۔

    پاک سر زمین کے محافظوں نے رسی کی مدد سے ہیلی کاپٹر سےاترنے کی مہارت دکھائی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، کثیر القومی امن مشقوں کے مہمان خصوصی تھے۔

     

    آج امن مشق 2021 میں انسداد دہشت گردی کی عملی مشق کا مظاہرہ کیا گیا، اس سے قبل بین الاقوامی بینڈز نے شان دار کلچرل پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،

     

    پاکستان میرینز کے دستے نے مہمان خصوصی جنرل ندیم رضا کو سلامی پیش کی، 40 سے زائد ممالک کے بحری جہاز، ایئر کرافٹس، اسپیل آپریشن فورسز تقریب میں شریک ہوئیں، مختلف ممالک کے آبزرورز اور میری ٹائم ٹیمز بھی موجود تھیں۔

    بحریہ حکام کے مطابق چالیس سے زائد ممالک کی مشقوں کا مقصد آپریشن ڈرلز میں اضافہ، غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے صلاحیتوں میں اضافہ، کثیر الجہتی تناظر میں بحری حربی صلاحتیوں کا اضافہ، اور سمندر میں مشترکہ کارروائیوں کو بڑھانا ہے۔ مشقوں کا ایک اور مقصد مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ سمندری جارحیت سے نمٹنا بھی ہے۔

    امن مشق میں سعودی عرب، چین، ترکی، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، روس، جاپان، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، ڈنمارک، پولینڈ، رومانیہ، ایران، بحرین، اردن، عمان، کویت، قطر، قازقستان، آذربائیجان، ازبکستان، تاجکستان، بنگلا دیش، انڈونیشیا، سری لنکا، عراق، کینیا، لیبیا، نائیجیریا، فلسطین، سوئٹزر لینڈ، بیلا روس، برازیل، کانگو، جبوتی، سری لیون، سوڈان، جنوبی کوریا، تنزانیہ اور یوکرین نے شرکت کی۔

     

    2021 امن مشق نے بھارت کی سازشوں کا بھی منہ توڑ جواب دے دیا، پاکستان کو تنہا کرنے کے بھارتی عزائم سمندر برد ہو گئے،

     

     

    یاد رہے کہ پلواما حملے کا ڈراما بھی 14 فروری 2019 کو پیش کیا گیا تھا، 14 فروری کے ہی روز پاکستان میں مشقوں میں 40 سے زائد ممالک کی نمائندگی سامنے آئی، جس نے پلواما حملے کی سازش کو سمندر برد کر دیا۔

  • قومی اداروں کےخلاف نوازشریف اورمریم نوازکےسکرپٹ رائٹرسمیت سینیٹ الیکشن کیلیے7 امیدوارنامزد ہوگئے

    قومی اداروں کےخلاف نوازشریف اورمریم نوازکےسکرپٹ رائٹرسمیت سینیٹ الیکشن کیلیے7 امیدوارنامزد ہوگئے

    لاہور:قومی اداروں کےخلاف نوازشریف اورمریم نوازکےسکرپٹ رائٹرسمیت سینیٹ الیکشن کیلیے7 امیدوارنامزد ہوگئےاطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ الیکشن کے لیے اپنے7 امیدواروں کو نامزد کردیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ کےلیے7 امیدواروں کو نامزدکیا ہے۔

    ن لیگ کیطرف سے نامزدگیوں میں ایک ایسی شخصیت کا بھی نام سامنے آگیا ہے جو کئی سالوں سے نوازشریف اورمریم نواز کو عدلیہ ، فوج سمیت دیگرقومی اداروں کے خلاف سکرپٹ لکھ کردے رہے ہیں ، نوازشریف اورمریم نوازکو سکرپٹ لکھ دینے والی اس شخصیت کا نام عرفان صدیقی ہے اوران کوآج متنازعہ سکرپٹ لکھنے کا صلہ بھی مل گیا

    مریم اورنگزیب کے مطابق پارلیمانی بورڈ نے عرفان صدیقی، زاہد حامد، انجینئر بلیغ الرحمان کے ناموں کی منظوری دے دی ہے، ان کے علاوہ سائرہ افضل تارڑ اور سیف الملوک کھوکھر کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نےکہا ہےکہ ان ارکان کو صوبہ پنجاب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عرفان صدیقی کے واٹس ریکارڈ سے یہ بات ثآبت بھی ہوچکی ہے کہ وہ اس نوازشریف اورمریم نوازکی تقریروں میں اپنی تحریروں سے جان ڈال رہے ہیں