Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ضمنی انتخابات،  گولیاں چل گئیں،فائرنگ کے بعد پولنگ بند،تحریک لبیک رہنما پر حملہ

    ضمنی انتخابات، گولیاں چل گئیں،فائرنگ کے بعد پولنگ بند،تحریک لبیک رہنما پر حملہ

    ضمنی انتخابات، گولیاں چل گئیں،فائرنگ کے بعد پولنگ بند،تحریک لبیک رہنما پر حملہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر ڈسکہ میں ضمنی انتخابات کے دوران گولیاں چل گئی ہیں

    ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈسکہ میں پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے

    نون لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان کی فائرنگ کے بعد ڈسکہ کے رہائشی شخص نے انتظامیہ سے تحفظ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ اور کہا کہ ڈسکہ کی عوام کو ووٹ دینے کے حق سے محروم نہ کیا جائے

    ووٹرز کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ سے ہمیں‌ ڈرایا جا رہا ہے پھر بھی ہم شیر کوووٹ دیں گے ، خواتین کا کہنا تھا کہ ہم گھروں سے شیر کو ووٹ دینے کے لئے نکلی ہیں،

    تحریک لبّیک کے NA-75 ڈسکہ کے چیف پولنگ ایجنٹ اور سرپرست اعلی سیالکوٹ صاحبزادہ فضل حق کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے، مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ گاڑی کے شیشے توڑ دیے گئے

    قبل ازیں ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پولنگ اسٹیشن ویران ہیں ایک پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی گئی ، کارکنان کے سامنے آنے پر فائرنگ کرنے والے چلے گئے ،ووٹ کو پرامن طریقے سے کاسٹ کرانا ہماری ذمہ داری ہے ،ضمنی انتخابات کانتیجہ عوام کی آواز ہوگی جنہوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا وہ کریں حکومت نے ملک کوتباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا

    ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی کے خلاف اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کریں،ووٹرز کو گمراہ کرنے کے لیے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،کسی پولنگ اسٹیشن سے سادہ کاغذ پر رزلٹ نہیں لیں گے، اگروہ بڑا پولنگ اسٹیشن ہوتا توشاید آج میں ایم این اے نہ ہوتا،الیکشن کمیشن غیرمتعلقہ اور مسلح افراد کوپ ولنگ اسٹیشن میں نہ جانے دے،الیکشن صاف شفاف ہوگا تو پر امن بھی ہوگا ، پولنگ ایجنٹس گنتی کے وقت موجود ہونے چاہئیں، اپنے ایجنٹس کو کہا ہے وہ گنتی کے وقت موجود رہیں گے،

    ڈسکہ میں لیگی امیدوار نوشین افتخار نےپولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ کیا،نوشین افتخار نےبیلٹ بکس کھلے ہونے اور دھاندلی کا الزام لگایا اس دوران امیدوار اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی

    دوسری جانب چیف الیکشن کمشنرنے صوبائی الیکشن کمشنرز پنجاب اور خیبر پختونخوا کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے، انتخابات کے آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کویقینی بنا یا جائے،

    قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو دو حلقوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے این اے 75 ڈسکہ اور پی پی 51 گوجرانوالا میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 51 مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور ن لیگ نے شوکت منظور چیمہ کی بیوہ بیگم طلعت منظور چیمہ کو اس پر امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے چوہدری محمد یوسف کو میدان میں اتارا ہے، جماعت اسلامی کے امیدوار ناصرمحمود ہیں (ن) لیگ نے عام انتخابات کے دوران یہ نشست 31 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیتی تھی۔

  • اسرائیل اورعرب امارات کا یمن میں خفیہ ڈرون بیس اسٹیشن بنانےکاانکشاف

    اسرائیل اورعرب امارات کا یمن میں خفیہ ڈرون بیس اسٹیشن بنانےکاانکشاف

    لاہور:اسرائیل اورعرب امارات کا یمن میں خفیہ ڈرون بیس اسٹیشن بنانے کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق غیرملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل اورعرب امارات یمن کے سرحدی علاقے میں ایک خفیہ ڈرون بیس کیمپ بنا رہے ہیں‌تاکہ خطے کے دیگرممالک پرنظررکھی جاسکے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ابوظہبی اور تل ابیب کے مابین تعلقات کے نئے باب سے بہت پہلے ہی اماراتی اسرائیلی نگرانی کے ماہرین اور فرموں کے ساتھ کام جاری تھا ۔

    اس رپورٹ میں‌انکشاف کیا گیا ہے کہ اگراس خفیہ ڈرون بیس کیمپ کی تعمیر کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ تعلقات تو چند ماہ قبل قائم ہوئے لیکن خفیہ ڈرون بیس کیمپ کی تعمیر تو اس سے پہلے ہی جاری تھی

    دوسری طرف یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہےکہ اس خفیہ معاہدے کو ویسے تو بہت سے صحافی جانتے تھے لیکن وہ ڈرکے مارے خاموش تھے اوراب بھی یہی خدشہ ہے کہ اگرمزید معلومات یا انکشافات سامنے آئے توان صحافیوں کی زندگیوں‌کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں

    بظاہر تو یہی لگ رہا تھا کہ کسی اسرائیلی عہدیدار کے متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ موساد چیف نے "سلامتی کے شعبے میں تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے امور” پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کیا تھا۔

    لیکن اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے چیف کے اس سفر کے فورا بعد ہی انکشاف ہوا کہ ابو ظہبی اور تل ابیب یمن میں مشترکہ نگرانی کے منصوبے میں شامل ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق اسرائیل اورعرب امارات یمن کے جزیرے سوکوترہ پر جاسوس اڈے قائم کرنے کے منصوبے پر خاموشی سے کام کر رہے تھے۔

    یہودی اور فرانسیسی زبان بولنے والی کمیونٹی کی سرکاری ویب سائٹ جےفورم کے مطابق "اس طرح کے جاسوس اسٹیشن کا مقصد پورے خطے خاص طور پر باب المندب آبنائے سے جو ہارن آف کے درمیان بحری اڈے تک خفیہ معلومات اکھٹا کرنا تھیں اور ہیں

     

     

    ان یہودی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس سائبر انٹیلی جنس کو مانیٹرکرنے کے بہت زیادہ فنون ہیں ۔ ان ماہرین کا کہنا ہے کہ سائبر انٹلیجنس گھریلو خطرے اور بیرونی خطرے کو بہت جلد بھانپ جاتا ہے ۔

    ان یہودی ماہرین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کو معلوم ہے کہ عرب امارات یہ چاہتا ہےکہ وہ اسرائیل کی اس جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کرخطے پراپنی گرفت کو مضبوط رکھ سکے

    ان ذرائع کا یہ دعویٰ ہےکہ عرب امارات ان اپوزیشن گروپوں کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین پر بہت سی غیر ملکی کمپنیوں سمیت اپنے عہدیداروں اور دیگر شہریوں یا سیاسی جماعتوں کی نگرانی کریں۔

    ان ماہرین نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ عرب امارات اس آڑ میں ایران کی مانیٹرنگ کرنا چاہتا ہے اورایران کا گھیرا تنگ کرنا چاہتا ہے اس لیے یہ معاہدہ کیا گیا ہے

    ان ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ عرب امارات جوپورے مشرق وسطی کی ایک مضبوط فوجی طاقت بننا چاہتا ہے اوراس سلسلے میں عرب امارات کوسرحدوں کے اندر موجود حیثیت کو برقرار رکھنے کے لئے اسرائیل کے جاسوسوں کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی ضرورت ہے۔

  • اقلیتوں کو نشانہ بنانے سے متعلق ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ،مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    اقلیتوں کو نشانہ بنانے سے متعلق ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ،مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    اقلیتوں کو نشانہ بنانے سے متعلق ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ،مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے سے متعلق ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ سامنے آ گئی

    ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سرکاری پالیسیاں اوراقدامات اقلیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،بھارت نے مسلمانوں کومنظم طورپرامتیازی سلوک کانشانہ بنانے والی پالیسیاں بنائیں، بھارتی حکمران جماعت پولیس،عدلیہ اورخود مختاراداروں میں مداخلت کررہی ہے،بھارتی حکام نےدلی فسادات کی معتبر،غیرجانبدارانہ تحقیقات نہیں کیں، نئی دلی میں 23فروری کے فسادات میں ہلاک 52 افراد میں سے 40مسلمان تھے،بی جے پی کو مذہبی اقلیتوں کو دھمکانے ،ہراساں ،حملہ کرنے کا اختیاردے دیا گیا ہے

    ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی لیڈرزنے شہریت قانون کے خلاف مظاہرین پرقومی مفاد کیخلاف سازش کا الزام لگا دیا، بھارتی حکومت اقلیتوں پرحملہ کرنے والوں کو سیاسی سرپرستی دے رہی ہے،بھارتی حکومت مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کوحملوں سے بچانےمیں ناکام رہی بھارتی حکمران جماعت کے اقدام سے مساویانہ حقوق کو نقصان پہنچاہے،

     

    ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے ہندواکثریت کو سرکاری اداروں میں بھرتی کرلیاہے،بھارتی حکام اب کسان احتجاج میں شامل اقلیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، بھارت نے فسادات کی تحقیقات کے بجائے کارکنان اوراحتجاجی منتظمین کو نشانہ بنایا،دلی میں فسادات بھڑکانے میں بی جےپی لیڈرز اورپولیس حکام پرالزامات ہیں بھارتی وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں کسان مظاہروں میں شریک افراد کوطفیلیے کہا،بھارتی وزیراعظم نےکسانوں کے معاملے پرعالمی تنقید کو تباہ کن نظریہ کہا،بھارت میں ماہرین تعلیم، دیگرناقدین کونشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا، بھارت میں اقلیتوں،کمزوروں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والوں کو ہراساں کیا جارہا ہے مودی حکومت میں قانون سازیوں میں اقلیتوں سےا متیازی سلوک کوجائزقراردیا گیا

    ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت اقلیتوں کےتحفظ کی پابندہے، بھارتی حکومت اقلیتوں سےامتیازی سلوک کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کی پابندہے بھارتی حکومت اقلیتوں پرتشددکرنےوالوں کےخلاف کارروائی کی پابندہے،بی جے پی حکومت کے اقدامات سےبھارت میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلی ہے،بھارت میں اقلیتی برادریوں میں حکام سے بہت خوف اور عدم اعتماد پیدا ہوا ہے

    ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کر کے وسیع پیمانے پرپابندیاں لگادیں کشمیرمیں سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لیا گیا،کشمیر میں صحافیوں، وکلا سمیت ہزاروں افراد کو حراست میں لیاگیا،بھارتی حکومت نے کشمیرمیں18 ماہ تک انٹرنیٹ کا شٹ ڈاؤن کیا،کشمیرمیں بھارتی آپریشنزسے صحافیوں،انسانی حقوق کے کارکنوں کوہراساں کیا جارہا ہے،بی جےپی لیڈرز،ان کےحامیوں نے کسان احتجاجی تحریک کو بھی سازش قرار دیا

  • سینیٹ انتخابات،آصف زرداری کا اہم شخصیات سے رابطہ، مدد مانگ لی

    سینیٹ انتخابات،آصف زرداری کا اہم شخصیات سے رابطہ، مدد مانگ لی

    سینیٹ انتخابات،آصف زرداری کا اہم شخصیات سے رابطہ، مدد مانگ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے جوڑ توڑ جاری ہے، سابق صدر آصف زرداری متحرک ہو گئے ہیں،

    سابق صدر آصف علی زرداری نے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا ہے ، آصف زرداری کی نواز شریف سے بھی بات ہوئی ہے

    مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں سیاسی صورت حال ،سینیٹ الیکشن اور لانگ مارچ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے خیبر پختونخوااور دیگر صوبوں سے سینیٹ امیدواروں پر مشاورت کی گئی ،آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ طریقہ کار اور حکمت عملی پر بھی بات کی دونوں رہنماوَں نے یوسف رضا گیلانی کی انتخابی مہم کے حوالےسے بھی مشاورت کی

    افسوس 2018 کی ویڈیو، لیکشن کمیشن کو نہیں پتہ،کسی کا انتظار نہ کریں، سپریم کورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کو بڑا حکم

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے یوسف رضا گیلانی کی حمایت مانگ لی۔ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماوں میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت ہوئی۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر نے نواز شریف سے یوسف رضا گیلانی کی بھرپور حمایت مانگ لی۔ جس پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

    پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

    اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا

    سینیٹ انتخابات، کس کس امیدوار کے کاغذات نامزدگی ہوئے منظور؟جانچ پڑتال شروع

    نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے آصف علی زرداری کے ذریعے یوسف رضا گیلانی کو جاتی عمرہ کی بھی دعوت دے دی ہے۔ یوسف رضا گیلانی جلد مریم نواز سے بھی ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماوں میں پی ڈی ایم تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے پر اتفاق رائے ہوا۔

  • سینیٹ انتخابات ،ہر سیاسی جماعت کی عددی تعداد کے مطابق نمائندگی ہونی چاہیے،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات ،ہر سیاسی جماعت کی عددی تعداد کے مطابق نمائندگی ہونی چاہیے،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات ،ہر سیاسی جماعت کی عددی تعداد کے مطابق نمائندگی ہونی چاہیے،سپریم کورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے کے صدارتی ریفرنس پرسماعت ہوئی

    چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آج دوبارہ جواب جمع کرانا تھا، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ جواب جمع کرا دیا ہے جو پہلے جواب سے ملتا جلتا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے جواب کو دیکھ لیں گے، رضا ربانی صاحب، آپ دلائل شروع کریں،

    سپریم کورٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے دلائل دیئے ،چیف جسٹس نے رضا ربانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو 1994 سے سینیٹ کے ممبر ہیں، رضا ربانی نے کہا کہ صدر نے پوچھا ہے کہ خفیہ ووٹنگ کا اطلاق سینیٹ پر ہوتا ہے یا نہیں،حکومت نے تاثر دیا ہے جیسے مقدمہ 184/3 کے دائرہ اختیار کا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن کے سوالات کے جواب دوں گا،

    افسوس 2018 کی ویڈیو، لیکشن کمیشن کو نہیں پتہ،کسی کا انتظار نہ کریں، سپریم کورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کو بڑا حکم

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    رضا ربانی نے کہا کہ عام طور پر اراکین اسمبلی کو اچھا وکیل نہیں سمجھا جاتا۔ جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا آپ سینیٹر اور سنجیدہ وکیل ہیں۔ رضا ربانی نے کہا کہ سینیٹ کے قیام کا مقصد تمام صوبوں کی یکساں نمائندگی ہے، جو خود کو الگ سمجھتے تھے انہیں نمائندگی دینے کے لیے سینٹ قائم ہوئی، پارلیمانی نظام میں دونوں ایوان کبھی اتفاق رائے سے نہیں چلتے۔

    سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخاب اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس میں عدالت نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کی عددی تعداد کے مطابق نمائندگی ہونی چاہیے، کسی جماعت کے صوبائی اسمبلی میں دو ممبر ہوں وہ حلیف جماعتوں سے اتحاد قائم کرسکتی ہے، آپ متناسب نمائندگی سے متعلق بتا دیں۔آپ انفرادی حیثیت میں لارجر بینچ کے سامنے پیش ہورہے ہیں،

    سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

    پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

    اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا

    سینیٹ انتخابات، کس کس امیدوار کے کاغذات نامزدگی ہوئے منظور؟جانچ پڑتال شروع

    سینیٹ کے پنجاب سے کتنے اور کون کونسے امیدوار بلا مقابلہ ہوئے کامیاب؟

  • دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

    دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے خوبصورت گوادرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سج گیا ،زلفی بخاری نے گوادر سٹیڈیم کو علی سدپارہ کے نام کر دیا

    سیاسی، سماجی اور شوبز ستاروں کا پہلا دوستانہ میچ شروع ہے،معاون خصوصی زلفی بخاری، برطانوی ہائی کمشنراورمعروف کمینٹیٹرفخرعالم سمیت اہم شخصیات شریک ہیں،برطانوی ہائی کمشنر نے گوادر کرکٹ گراوَنڈ میں افتتاحی میچ میں ٹاس کرنے کا اعزازحاصل کر لیا

    گوادر ڈالفنزکے کپتان زلفی بخاری نے شوبز شارک کے خلاف بولنگ کا انتخاب کیا، برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم پوری دنیا میں خوبصورت ہے ،ردنیا اس گراوَنڈ کو پہلی دفعہ براہ راست دیکھ رہی ہے،

    زلفی بخاری نے کرکٹ میچ کوہ پیما محمد علی سرپارہ کے نام کر دیا ،میچ سے قبل محمد علی سدپارہ کیلئے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا،زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ گوادر اسٹیڈیم کا پہلا میچ محمد علی سدپارہ کے نام کر رہے ہیں،سانحات بھی ہمیں متحد کر دیتے ہیں،دنیا کی خوبصورت ترین کرکٹ پچ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں، دنیا آج خوبصورت بلوچستان اور ان کے مہمان نواز لوگ دیکھے گی،

    کے ٹو سے گوادر تک پاکستان کی یہی خوبصورتی ہے، سانحات بھی ہمیں متحد کر دیتے ہیں،دنیا کی خوبصورت ترین کرکٹ پچ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں،دنیا آج خوبصورت بلوچستان اور ان کے مہمان نواز لوگ دیکھے گی،

    کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

    کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

    کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

    واضح رہے کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کا اعزاز،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پوری دنیا کو چیلنج کر دیا ،گوادر بلوچستان کرکٹ اسٹیدئیم کی خوبصورتی نے آئی سی سی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

    آئی سی سی نے چیلنج دیا کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈئیم جیسا خوبصورت اسٹیڈئیم ہے تو سامنے آئے، انتظار رہے گا، گوادر میں دنیا کے سب سے خوبصورت کرکٹ اسٹیدئیم کی تعمیر سیکیورٹی میں بہتری کا ثمر ہے ،گوادر میں کار ریلی اور نمائشی میچ کی تصاویر دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں گوادر اسٹیڈیم کی سحرانگیز تصاویز نے دنیا میں دھوم مچا دی ،آئی سی سی بھی گوادر کرکٹ اسٹیڈئم کی تعریف کرنے پر مجبورہو گیا ہے

    قبل ازیں گزشتہ روز موسم سرما میں آکسیجن کے بغیر کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران 5 فروری کو لاپتا ہونیوالے پاکستان کے کوہ پیما محمد علی سد پارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے کوہ پیما جان پابلو موہر کی موت کی سرکاری طور پر تصدیق کردی گئی۔ گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان اور کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے بیٹے کوہ پیما ساجد سدپارہ نے سکردو میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما اب ہم میں نہیں رہے ۔

    کوہ پیما محمد علی سدپارہ اپنے دو غیر ملکی ساتھیوں سمیت 5 فروری کو کے ٹو کی خطرناک چڑھائی بوٹل نیک کے قریب لاپتا ہوئے جن کی تلاش کیلئے 12 روزہ طویل ریسکیو آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی موت کی سرکاری تصدیق پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ قوم کے عظیم سپوت کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے ۔ ادھر گلوکار علی ظفر نے محمد علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا گانا پہاڑوں کی قسم عظیم کوہ پیما کے نام کردیا۔

    محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

  • قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پولنگ جاری، ن لیگ کا پولنگ کے‌ آغاز سے ہی دھاندلی کا الزام

    قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پولنگ جاری، ن لیگ کا پولنگ کے‌ آغاز سے ہی دھاندلی کا الزام

    قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پولنگ جاری، ن لیگ کا پولنگ کے‌ آغاز سے ہی دھاندلی کا الزام
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو دو حلقوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کے جاری ہے

    این اے 75 ڈسکہ اور پی پی 51 گوجرانوالا میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 51 مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور ن لیگ نے شوکت منظور چیمہ کی بیوہ بیگم طلعت منظور چیمہ کو اس پر امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے چوہدری محمد یوسف کو میدان میں اتارا ہے، جماعت اسلامی کے امیدوار ناصرمحمود ہیں (ن) لیگ نے عام انتخابات کے دوران یہ نشست 31 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیتی تھی۔

    سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 75 مسلم لیگ ن کے ایم این اے سید افتخار الحسن شاہ المعروف سید ظاہرے شاہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔مسلم لیگ ن نے اس بار اپنے مرحوم ایم این اے کی بیٹی سیدہ نوشین افتخار کو میدان میں اتارا ہے جب کہ تحریک انصاف کے نامزد امید وار علی اسجد ملہی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 63 تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکاخیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، یہاں ن لیگ کے میاں اختیارولی خان پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوارہیں جب کہ تحریک انصاف کے میاں عمرکاکا خیل، اے این پی کے میاں وجاہت اللہ اورتحریک لبیک کے مولانا ثناء اللہ میدان میں ہیں۔

    ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 کرم ون میں بھی آج ضمنی انتخابات ہورہے ہیں، حلقے میں 27 امیدوار میدان میں ہیں، پی ٹی آئی کے فخرزمان، آزاد امیدوار سید جمال ، جے یو آئی کے جمیل چمکنی کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ یہ نشست جے یو آئی (ف) کے ایم این اے منیر خان اورکزئی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

    پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،گوجرانوالہ میں ضمنی الیکشن کے دوران پی پی 51 میں ن لیگی کارکنوں نے احتجاج کیا ہے،ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ہمارے کارکنوں کو حراست میں کرلیا ہے ،ضلعی انفارمیشن سیکریٹری میاں مدثر سمیت 4 افراد کو حراست میں لیا گیا

    ڈسکہ میں لیگی امیدوار نوشین افتخار نےپولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ کیا،نوشین افتخار نےبیلٹ بکس کھلے ہونے اور دھاندلی کا الزام لگایا اس دوران امیدوار اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی

    این اے 45 ، 75،پی کے 63 اور پی پی 51 میں ضمنی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے حلقوں میں پولنگ سے متعلق شکایات کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا الیکشن کمیشن کنٹرول روم میں شام 6 بجے تک شکایات موصول کی جائیں گی

  • سپریم کورٹ کاپاکستان بھرکے پولیس افسران کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا حکم:بڑے بڑے انکشافات کی توقع

    سپریم کورٹ کاپاکستان بھرکے پولیس افسران کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا حکم:بڑے بڑے انکشافات کی توقع

    اسلام آباد :سپریم کورٹ کاپاکستان بھرکے پولیس افسران کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا حکم:بڑے بڑے انکشافات کی توقع،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے ملک بھر کے پولیس افسران کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروانے کا حکم دے دیا ہے ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے تمام آئی جیز کو ہدایت جاری کی ہے ملک کے تمام پولیس اہلکاروں اور افسران کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروائے اور ان کے تعلیمی ریکارڈ کی شفاف طریقے سے جانچ پڑتال کروائیں ۔

    چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس نے ہدایت جاری کی ہے کہ پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایات کی جائے کہ وہ جھوٹی ایف آئی آرز درج نہ کریں، دہشتگردی کے مقدمات کی فوری تفتیش ہونی چاہیے ،

    چیف جسٹس نے کہا کہ متنازع مقدمات میں غیرضروری گرفتاریوں سے پرہیز کیا جائے ، پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کا اختیار صرف آئی جی کے پاس ہونا چاہیے ۔ دباؤ کے ذریعے تقرر و تبادلے پر پابندی ہونی چاہیے ۔ پولیس افسران کے بے جا سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی ہونی چاہیے

    دوسری طرف باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اگرسپریم کورٹ کے اس حکم پرعمل ہوجاتا ہے توپھربڑے بڑے انکشافات ہوں گے پی آئی اے کی طرح جعلی ڈگریاں سامنے ائیں گی اوارساتھ ہی ساتھ سیاسی کرداربھی سامنے آئیں گے جونااہل افراد کو بھرتی کروانے میں کامیاب رہے

  • آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات:باہمی دلچسپی اور‏علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات:باہمی دلچسپی اور‏علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی :آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات:باہمی دلچسپی اور‏علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ،اطلاعات کے مطابق آج آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سےچینی سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی اور ‏علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورونا ویکسین کی ‏فراہمی کیلئے چینی تعاون پر اظہار تشکر کیا جب کہ عالمی فورمز سمیت سیکیورٹی شعبےمیں ‏چینی تعاون وحمایت کو سراہا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک کی کامیاب تکمیل سےدونوں ملکوں کی عوام کوفائدہ ‏ہوگا۔ملاقات میں چینی سفیر نےعلاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کےکردار کی تعریف کی۔

    پاکستان میں متعین ہونے پر نئے چینی سفیر نے گزشتہ سال 21 دسمبر کو آرمی چیف سے ملاقات ‏کی تھی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی ‏جب کہ پیک سےمتعلقہ اموربھی زیربحث آئے۔

  • نوجوت سنگھ سدھو کا دورہ پاکستان کا اعلان:مودی پریشان،خوش پاکستان

    نوجوت سنگھ سدھو کا دورہ پاکستان کا اعلان:مودی پریشان،خوش پاکستان

    اسلام آباد: نوجوت سنگھ سدھو کا دورہ پاکستان کا اعلان:مودی پریشان،خوش پاکستان ،اطلاعات کے مطابق سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر و ممتاز سیاسی رہنما نوجیت سنگھ سدھو نے مجوزہ انٹرنیشنل کبڈی مقابلوں کے موقع پر دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے ۔

    اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا سرور نے کہا کہ کورونا کے باعث کبڈی کے ایونٹس قومی اور بین الاقوامی سطح پر تاحال بند ہیں تاہم پاکستان کبڈی فیڈریشن جلد قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز کرے گی، آئندہ ایشیاء اور کبڈی ورلڈ کپ پاکستان میں کھیلے جائیں گے جب کہ سیف گیمز میں بھی کبڈی کا ایونٹ شامل کیا گیا ہے ۔

    رانا سرور کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ اور کرتار پور راہداری میں بھارتی اور پاکستانی ٹیموں کے مابین مقابلے ہوں گے، روزانہ کی بنیاد پر دونوں روایتی حریف وہاں مدمقابل ہوں گے، بھارتی ٹیم کے ساتھ معروف سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی آئیں گے،

    رانا سرورکہتے ہیں کہ روزانہ میچ کے بعد بھارتی ٹیم واپس اپنے ملک جائے گی اور پھر اگلے روز میچ کھیلنے واپس آئے گی، دونوں ممالک کی کبڈی فیڈریشنز میں معاملات طے پا گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، وفاقی حکومت اور ملٹی نیشنل اداروں سے درخواست ہے کہ روایتی کھیل کی سرپرستی کریں، بھارتی پروکبڈی لیگ کا بجٹ 8 ہزار کروڑ روپے ہے