Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم نے سینیٹ الیکشن کے لئے اسلام آباد سے پی پی رہنما ،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے

    تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی،پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائیگی،اسلام آباد سے تحریک انصاف کے امیدوار جیتیں گے،

    اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد شروع دن سے اپنے اپنے مفادات کے لئے ہے، ہر پارٹی کے اپنے مفاد ہیں، ہر ایک کی اپنی مرضی ہے، شیخ صاحب انتہائی زیرک آدمی ہے، وہ اکثریت سے جیتیں گے، پیپلز پارٹی نہیں چاہ رہی کہ نواز شریف کا کوئی امیدوار اسلام آباد سے آئے، ن لیگ گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، یہ انکے بنیادی اصول کے ہی خلاف ہے یوسف رضا گیلانی کو تین مارچ کو سبکی کا سامنا ہوگا،

    پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی بھی آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے،اطلاعات کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی آج دن دو بجے الیکشن کمیشن آفس جائیں گے اور کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے

    اسلام آباد کی دو نشستوں کے لئے کل 25نامزدگی فارم جاری ہوچکے ہیں،سینٹ الیکشن اسلام آباد PTI سے حفیظ شیخ اور PDM کیطرف سے یوسف رضا گیلانی کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا، اسلام آباد سے ایک سینٹر منتخب کروانے کیلئے قومی اسمبلی یعنی ایم این اے کے171 ووٹ درکار ہونگے

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ

    سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟

    سینیٹ الیکشن،مولانا کا بھائی، سابق وزیراعظم کا داماد،مریم کا ترجمان، شہباز شریف کا وکیل ہوں گے امیدوار

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

    سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری تک بڑھا دی گئی سینیٹ انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری ہوگی کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری کو ہوگی، اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی 23فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائیگا ،24 فروری کو حتمی فہرست جاری ہوگی 25فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کےلیے پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی،امیدواروں کی سہولیت کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے،

    پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

  • ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کا کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا،اہم انکشاف

    ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کا کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا،اہم انکشاف

    ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کا کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا،اہم انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے سے متعلق کیس ،جسٹس قاضی فائز عیسی ٰنے رجسٹرار سے تحریری فیصلے کی کاپی طلب کر لی

    جسٹس قاضی فائز عیسی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گیارہ فروری کے فیصلہ میڈیا پر جاری کر دیا گیا جسکی کاپی مجھے نہیں ارسال کی گئی۔ مجھے کیوں اس فیصلے سے اتفاق یا اختلاف کا موقع فراہم نہیں کیا گیا؟یہ فیصلہ میڈیا کو جاری کرنے کی ہدایت کس نے جاری کی؟

    مجھے واٹس ایپ پر کیا موصول ہوا ؟کیا وزیراعظم کا کام لفافے تقسیم کرنا ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    لگتا ہے وزیراعظم نےعدالتی فیصلہ ٹھیک سے نہیں پڑھا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    ہرمخالف غداراورحمایت کرنے والا محب وطن ،ملک کو منظم طریقے سے تحت تباہ کیا جا رہا ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیس کے تحریری فیصلے کی کاپی مجھے نہیں دی گئی،بینچ کا حصہ بننے والے ججز کو فیصلے کی کاپی فراہم کی جاتی ہے،میں بینچ میں شامل تھا پریکٹس کے مطابق کیس کی فائل مجھے نہیں بھیجی گئی ۔اور فیصلہ میڈیا میں جاری کر دیا گیا ۔مجھے فیصلے سے اتفاق یا اختلاف کا حق نہیں دیا گیا ۔مجھ سے پہلے میڈیا کے ذریعے کیس کے فیصلے سے پوری دنیا کو پتا چل چکا تھا،جسٹس اعجاز الاحسن کو فیصلے کی کاپی موصول ہوئی مگر مجھے نہیں،

    قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وزیراعظم کی ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے معاملے کا نوٹس

    جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

    کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

    ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

    صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

    منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال

    میڈیا پر پابندی لگانے والے مجرم،انہیں جیل میں ہونا چاہئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

  • عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی بلوچستان کے تحفظات،وفاقی وزیر کی وضاحت

    عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی بلوچستان کے تحفظات،وفاقی وزیر کی وضاحت

    عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی بلوچستان کے تحفظات،وفاقی وزیر کی وضاحت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے

    سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ کچھ کا اعلان باقی ہے، گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اعلان کیا گیا جس پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے کہ جس عبدالقادر کا پی ٹی آئی سے تعلق ہی نہیں اسکو کیوں ٹکٹ دیا جا رہا ہے،

    بلوچستان سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عبدالقادرایک پیراشوٹر ہیں جن کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے. میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف شمال مشرقی ریجن نے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور عبدالقادر کے متبادل امیدوار پر بھی غور شروع کردیا ہے.

    اس حوالے سے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ کا کہنا ہے کہ عبدالقادر سرمایہ دار ہوں گے مگر ہم اس فیصلے کو قبول نہیں کریں گے اور اس کے خلاف بھرپور احتجاج بھی ریکارڈ کروائیں گے. تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نے بھی اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امیدوار کا حتمی فیصلہ صوبائی پارلیمانی لیڈر کرتا ہے، اس نام پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے صوبے میں جماعت کے سینئر اور سنجیدہ سیاسی لوگ موجود ہیں.

    پی ٹی آئی بلوچستان کے کارکنان نے عبدالقادر کی جے یو آئی کے رہنماؤں کے ساتھ تصاویر بھی شیئیر کیں اورکہا کہ اس کا پارٹی سے تعلق نہیں تو پھر اسلئے سینیٹ ٹکٹ کیوں دیا جا رہا ہے

    سینیٹ انتخابات کے لیے عبدالقادر کو ٹکٹ دیے جانے پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے عہدیداروں کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عبدالقادر کو ٹکٹ دینے کی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالقادر بی اے پی اور پی ٹی آئی کےمشترکہ امیدوارہیں، بی اےپی کی ‏مشاورت سےعبدالقادرکوسینیٹ ٹکٹ دیاگیا ہے ۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہمیں ‏حکومت کیلئے بی اےپی کی ضرورت ہے، سینیٹ ٹکٹ ایسےافرادکودے رہےہیں جن کی جدوجہد ہے،لوگ ان کوہی ‏زیادہ جانتے ہیں جوٹی وی پرآتے ہیں۔ سینیٹ ٹکٹ سےمتعلق حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈنےتجویزکرناہے، وزیراعظم عمران خان ‏نے کسی بھی نام کی تجویزنہیں دی، پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہےجس میں اظہاررائےکی آزادی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ منیربلوچ ‏پرانے پی ٹی آئی ممبرہیں ان کی رائےبھی دیکھی جائےگی۔ تاہم سینیٹ انتخابات میں بی اے پی کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے عبدالقادر کو ہی ٹکٹ دیا جائے گا۔ پیسے کے ووٹوں سے سینیٹرز بننے والوں کے نام سامنے لائیں گے، ویڈیو میں نظر آنے والے ارکان کے ووٹ سے کامیاب ہونے والے سینیٹرز کی تحقیقات کررہے ہیں، یہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہوں گے۔

  • سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا دی

    سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری تک بڑھا دی گئی سینیٹ انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری ہوگی کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری کو ہوگی، اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی 23فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائیگا ،24 فروری کو حتمی فہرست جاری ہوگی 25فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کےلیے پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی،امیدواروں کی سہولیت کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے،

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ

    سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟

    سینیٹ الیکشن،مولانا کا بھائی، سابق وزیراعظم کا داماد،مریم کا ترجمان، شہباز شریف کا وکیل ہوں گے امیدوار

    واضح رہے کہ گزشتہ روزپیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن شیڈول پر تحفظات کا اظہار کردیا تھاسیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا، خط میں کہا گیا کہ کیا 2روز میں جانچ پڑتال، بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر امور طے کیے جاسکتے ہیں؟ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کے لیے صرف دو دن کا وقت دیا، کم وقت میں امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینا مشکل ہے، امیدواروں کے انٹرویو ، سسکروٹنی دیگر عوامل کےلیےپارلیمانی بورڈ کو وقت درکار ہے،

    تمام امیدوار پارٹی قیادت اور پارلیمانی بورڈ کے سامنے کیس رکھنے کے خواہاں ہیں،شیڈول کے اجرا سے قبل امیدواروں کے انٹرویوز نہیں ہوسکتے جو لائق تحسین نہیں دو روز میں تمام امور کی انجام دہی ممکن نہیں عالمی انسداد منی لانڈرنگ کی وجہ سے بینک اکاؤنٹس کی بھی پیچیدگیاں ہیں،ایک یا دو روز میں بینک اکاؤنٹس کھلوانا بھی ممکن نہیں، امیدواروں کو امور مکمل نہ کرنے کی وجہ سے الیکشن سے باہر ہونے کے خدشات ہیں،

    پیپلز پارٹی کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے معاملے کو دیکھتے ہوئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں،

  • کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اس وقت پوری قوم پاکستانی ہیرومحمد علی سدپارہ جو دنیا بھر کے کوہ پیماوں کی نظروں کا مرکز بنا ہوا ہے اس کے لیئے معجزے کے انتظار میں ہے اور اس صورتھال سے فا ئدہ اٹھاتے ہوئے کئی لوگ اپنے زاتی اور وقتی فائدے کے لیئے ان کے چاہنے والوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کسی نے ان کے نام سے جعلی ٹویٹر اور فیس بک اکاونٹ بنا لیئے ہیں تو کوئی غلط ہیڈلائنز لگا کر اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کبھی خبر آتی ہے کہ علی سد پارہ زندہ ہیں اور مل گیا تو کبھی یہ خبر آتی ہے کہ علی سدپارا کو آئس لینڈ کی سپیس ایجنسی نے ڈھونڈ نکالا ہے اور اس حوالے سے تصویریں بھی منظر عام پر آ گئی ہیں۔ آج کی اس ویڈیو مین ہم ڈیٹا کی مدد سے حقائق سے پردا اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ وہ لوگ جو محمد علی سدپارہ کو ڈھونڈنے کے لیئے بیس کیمپ پر موجو ہیں اور آئس لینڈ کی کمپنی سے ڈیٹا وصول کر رہے ہیں وہ کیا کہہ رہے ہیں اور انہوں نے جو معلومات شئیر کی ہیں اس پر روشنی ڈالیں گے، مجھے امید ہے کہ علی سد پارہ کے حوالے سے آپ کے سوالوں کا حقیقت پر مبنی جواب ہم اس ویڈیوں میں دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
    اگر آپ نے ابھی تک اس چینل کو سبسکرائب نہیں کیا ہے تو کر لیں اور بیل آئی کون کو پریس کر دیں۔
    کیا علی سدپارہ زندہ ہیں۔؟

    کیا انہوں نے برف مین گھر بنانے کے بعد اب میں پناہ لی ہوئی ہے،؟
    کیا پناہ لینے کی صورت میں وہ جان بچانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔؟
    ابھی تک علی سدپارہ کو تلاش کرنے کے دوران جو ڈیٹا سامنے آیا ہے وہ کیا ہے اور آئس لینڈ کی سپیس ایجنسی
    Ice eye
    کس طرح علی سدپاا کو ڈھونڈنے میں حیران کن مدد کر سکتی۔ وہ کون سی ٹیکنالوجی ہے جو پہلی دفعہ علی سدپارا اور ٹیم کو ڈھونڈنے کے لیئے استعمال کر رہی ہے۔ اور وہ ایسے کام کر سکتی ہے جو سرچ آپریشن میں انسانی آنکھ اور ہیلی کاپٹرز نہیں کر سکتے۔
    وہ کون سی وجوہات ہیں کہ علی سدپارا کو تلاش کرنے والی ٹیم نے ہار ماننے سے انکار کر دیا ہے اور تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن جاری ہے۔
    آپ دیکھ رہے ہیں مبشر لقمان یو ٹیب چینل اور میں ہوں مبشر لقمان۔
    John Snorri,
    Ali Sadpara,
    اور
    Juan Pablo Mohr
    کو
    K2
    کے ڈیتھ زون کہلائے جانے والے
    Bottle neck
    کے علاقے میں
    لاپتہ ہوئے آج سات دن گزر چکے ہیں،
    انتہائی شدید طوفانی موسم کے باوجود، جو مزید چند دن جاری رہے گا،
    محمد علی سد پارہ کی تلاش کرنے والی ریسکیو ٹیم نے ہار ماننے سے انکار کر دیا ہے
    ہیلی کاپٹرز
    High risks flights
    کے باوجود کے ٹو کے ایک ایک چھپے کو سکین کر رہے ہین اور اب آپریشن میں
    C130
    کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
    یہاں پائلٹس کی بہادری کو بھی سلام ہے جو انتہائی شدید موسم کے باوجود
    Lama Helicopters
    کو ان کی زیادہ سے زیادہ اونچائی کی سکت
    7800
    میٹر سے بھی اوپر اڑاتے رہے جو ان کی
    Ceiling
    نہیں ہے۔
    اور اپنی جان تک کو خطرہ میں ڈالے رکھا۔
    کئی موقعوں پر پانچ ہزار میٹر کی بلندی پر بیس کیمپ میں موجود
    Climbers
    نے بھی انہیں جوائن کیا اور وہاں کئی چیزوں کی تصاویر لی گئی تاکہ انہیں بعد میں
    Study
    میں شامل کیا جا سکے۔
    تمام تر کوششوں کے باوجود ان کا کوئی نام و نشان نہیں ملا۔
    ایک پریس ریلیز جس پر علی سد پارہ کے بیٹے ساجد سد پارہ،
    محمد علی سب پارہ کے دوست
    Rao ahmed
    جو ان کا ٹویٹر بھی چلا رہے ہیں اور بیس پر
    Virtual camp
    بھی دیکھ رہے ہیں
    اور
    Vanessa O’Brien
    جنہوں نے
    John snori
    کے ساتھ کے ٹو سر کیا تھا اور پاکستان کی
    Good will ambassador
    کے طور پر ایکٹ کرتی ہیں
    کے دستخط موجود ہیں
    انہوں نے اس میں کہا ہے کہ
    ان کی باڈیز نہ ملنے کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ
    انہوں نے
    Ice cave
    بنا لیا ہے یا کسی جگہ پر پناہ لے لی ہے۔
    پناہ لینے اور ان کے بچنے کا دارومدار اس بات پر ہے کہ ان کے پاس پانی گرم کرنے کے لیئے کتنا فیول ہے جو ان کی لائف لائن کو لمبا کر سکتا ہے اور انہوں نے کتنا نیچے آکر پناہ لی ہے۔
    ورچوئل بیس کیمپ کی
    اس پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ
    Iceland’s space agency
    کے ساتھ مل کر وہ کام کر رہے ہیں جس مین خراب موسم کے باوجود
    High resolution settalite imagery
    حاصل کر کے انہیں
    Analyse
    کیا جا سکتا ہے اور یہ
    SAR
    ٹیکنالوجی ہے۔ نہ کے
    SAT technology.

    SAR technology
    Synthetic aperture radar
    پر مبنی ہوتی ہے اور
    اب تک کی سب سے کامیاب ٹیکنالوجی ثابت ہوئی ہے۔ جو ہوا اور سپیس سے انتہائی
    Accurate image produce
    کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
    اس ٹیکنالوجی کے ذریعے دن ہو یا رات، بارش ہو یا ہوا، آپ اوپر سے نیچے تک دیکھ …

  • عقلمند لیگی سمجھتے ہیں کہ نوازشریف کی ایک فیصد بھی سسٹم میں واپسی نہیں:اس لیےوہ یہ غلطی نہیں کریں گے

    عقلمند لیگی سمجھتے ہیں کہ نوازشریف کی ایک فیصد بھی سسٹم میں واپسی نہیں:اس لیےوہ یہ غلطی نہیں کریں گے

    اسلام آباد :عقلمند ن لیگی سمجھتے ہیں کہ نوازشریف کی ایک فیصد بھی سسٹم میں واپسی نہیں:اس لیے وہ یہ غلطی نہیں کریں گے،اطلاعات کے مطابق پاکستان سے سینیئر تھنک ٹینک کے ماہرین نے پاکستانی سیاست کا نچوڑ نکال کرکہا کہ جوحرکتیں نوازشریف کرچکا اب ان زہرقاتل حرکات کی وجہ سے نوازشریف کی پاکستانی سیاست میں ایک فیصد بھی واپسی نہیں ہے اوراگرن لیگ بضد رہی توکئی اوربھی نوازشریف کی محبت میں مارے جائیں گے

    اس حوالے سے پاکستان کے سینیئر ماہرین سیاست و قومی سلامتی تھنک ٹینکس نے پچھلے کئی سالوں کے حالات وواقعات کا نچوڑنکال کریہ بات واضح کردی ہے کہ نوازشریف اورنوازشریف کے وہ ساتھی جوغیروں کی گود میں کھیل رہے ہیں ان کی سیاست میں‌واپسی کا تصورکرنا احمق پن ہی ہوگا

    انہیں حالات کے پیش نظران ماہرین نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کچھ مصدقہ اطلاعات کی بنا پریہ اخذ کیا ہے کہ اکثروبیشترن لیگی ممبران اسمبلی یہ یقین کرچکے ہیں کہ نوازشریف کی اس سسٹم میں واپسی نہیں ہے اس لیے ان کو نوازشریف کو چھوڑکرملک کی تعمیر وترقی پرتوجہ دینا چاہیے

    ویسے تو ان ماہرین نے مجموعی خاکہ کچھ اس طرح کا ہی بیان کیا ہے لیکن فی الحال انہوں نےسینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے انکشافات کیئے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے ن لیگ کے ایک درجن سے زائد امیدوار آس لگائے بیٹھے ہیں مگر پارلیمانی امور کے اعداد و شمار کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ، کے پی کے ،بلوچستان اور وفاق سے کسی لیگی امیدوار کی کامیابی کا امکان نہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کوئی معجزہ ہو جائے تو الگ بات ہے۔پنجاب سے ن لیگ کے پانچ سینیٹرز، راجہ ظفر الحق، پرویز رشید،مشاہد اللہ خان،چوہدری تنویر اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم ریٹائرڈ ہو جائیں گے جن میں سے راجہ ظفر الحق ،پرویز رشید ، مشاہد اللہ خان کی واپسی کے امکانات تو ہیں لیکن یہ ممبران اسمبلی کے پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے فیصلوں سے مشروط ہیں

    جب کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر مریم نواز کی خواہش پر پنجاب میں اپنا ووٹ بنوا چکے ہیں۔ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمود شاہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف انہیں لاہور سینیٹر منتخب کروانے کا وعدہ کر رکھا ہے۔عطااللہ تارڑ اور سعود مجید بھی آس لگائے بیٹھے ہیں۔جمع تفریق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب سے ن لیگ کی چار پانچ نشستیں جیتنے کا امکان ہے۔جس کی وجہ سے کئی کی ناراضی بھی سہنی پڑے گی۔

    ان ماہرین کا کہنا ہے کہ ن لیگی ممبران اسمبلی یہ سمجھتے ہیں کہ وفاق میں توعمران خان کی حکومت ہی ہوگی ، پنجاب میں زیادہ امکان ق لیگ کی حکومت کے آنے کا ہے اوراگرق لیگ اکثریت نہ بھی لے سکے تو اقلیت کے باوجود اگلی حکومت پنجاب میں ق لیگ کی ہوگی اوریہ ن لیگی ممبران اسمبلی سمجھتے ہیں کہ اصل مسلم لیگ تو ق لیگ ہی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اکثرارکان اسمبلی یہ سمجھتے ہیں کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن یہ ماننا پڑے گا کہ چوہدری برادران تہہ دل سے اپنوں اوربیگانوں کی عزت کرتے ہین اور ان میں‌ سیاسی ڈکٹیٹرشپ نہیں ہے

    ان ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرپاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئے گی توپھربھی وہ ایسے ممبران اسمبلی کو پریشانی نہیں ہے ، کیونکہ ان میں‌ سے کئی ارکان اسمبلی کہتے ہیں کہ جوبھی آئے لیکن ملک وقوم کی ترقی کے لیے آئے وہ قبول کریں گے

    جبکہ یہ تاثربھی اب یقین کی حد تک پایا جارہا ہےکہ ن لیگی ارکان اسمبلی یہ عزم کرچکے ہیں کہ وہ نوازشریف کی خاطر سیاست نہ کریں بلکہ اب ان کو ملک کی ت تعمیرو ترقی کی سیاست کرنی چاہیے اس لیے یہ کہا جاسکتا ہے کہ ن لیگ کے سینیٹ میں توقع سے کم ممبران ہی منتخب ہوسکیں گے

  • مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت کی گرفتاری کے بعد رہائی

    مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت کی گرفتاری کے بعد رہائی

    مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت کی گرفتاری کے بعد رہائی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ ڈسکہ سے گرفتار کر لئے گئے، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عطاء اللہ تارڑ کو پولیس نے گرفتار کیا ہے عطا تارڑ کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہ ہوسکی

    اطلاعات کے مطابق عطاتارڑوزیرآباد میں مریم نواز کی ریلی کے روٹ کا جائزہ لینے پہنچے تھے

    عطا تارڑ کی گرفتاری کے بعد ن لیگی کارکنان کی بہت بڑی تعداد تھانہ سٹی وزیرآباد کے باہر پہنچ گئی، عطا تارڑ اور دیگر کارکنان کی رہائی کے لیے نعرے بازی کی گئی،

    مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ عطا اللہ تارڑ کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہے کیونکہ نہ تو ان کے خلاف کوئی کیس ہے اور نہ ہی پولیس کے پاس کوئی وارنٹ تھے۔انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگوں نے انہیں مسترد کردیا ہے اور پی ٹی آئی دونوں نشستوں پر الیکشن ہار چکی ہے۔

    بعد ازاں پولیس نے عطاء اللہ تارڑ کو رہا کر دیا

  • لاہور میں جہاں گرین ایریا ملے وہاں میاوا کی کا پودا لگا دو،وزیراعظم کا حکم

    لاہور میں جہاں گرین ایریا ملے وہاں میاوا کی کا پودا لگا دو،وزیراعظم کا حکم

    لاہور میں جہاں گرین ایریا ملے وہاں میاوا کی کا پودا لگا دو،وزیراعظم کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیلانی پارک لاہور میں اربن فاریسٹ کے حوالے سے تقریب ہوئی

    وزیراعظم عمران خان نےبطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی ،وزیراعظم کو 51اربن فاریسٹ سائٹس کے ہدف کی تکمیل میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی وزیراعظم کولاہورمیں فضائی آلودگی پرقابو پانےاورماحولیاتی تحفظ کے لئےابتدائی طور پر51اربن فاریسٹ سائیٹس کے ہدف کی تکمیل میں پیشرفت پربریفنگ دی گئی

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں جہاں گرین ایریا ملے وہاں میاوا کی کا پودا لگا دو،لاہور میں دھند میں اسموگ ہوتی ہے اسموگ کی وجہ سے زندگی میں11سال کی کمی آتی ہے، بچوں ار بزرگوں پر اسموگ کے بہت برے اثرات پڑتے ہیں،اسموگ انسانی زندگیوں کیلئے بہت خطرناک ہے،اسموگ انسانی زندگی کیلئے خاموش قاتل ہے لاہور شہر کا 70فیصد گرین بیلٹ ختم کردیا گیا،چاہتے ہیں لاہور میں جنگلات ہوں، درخت لگائے جائیں،ہم اب زیتوں کے جنگلات اگانے جارہے ہیں، خیبر پختون خوا کے خشک علاقوں میں آج جنگلات ہیں،

    پچھلے سال جاپانی تکنیک استعمال کرتے ہوئے "اربن فارسٹ” لگانے کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا۔ اس ماڈل کی کامیابی پر اب لاہور میں مزید 50 "میاواکی جنگل” لگائے جا رہے ہیں۔

  • حکومتی اہم شخصیت نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    حکومتی اہم شخصیت نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    حکومتی اہم شخصیت نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ایک اور معاون خصوصی نے استعفیٰ دے دیا

    عثمان ڈار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا ہے.عثمان ڈار این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے,ضمنی انتخابات کے بعد عثمان ڈار دوبارہ معاون خصوصی کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں

    قبل ازیں الیکشن کمیشن نے این اے 75 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار کو نوٹس جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے معاون خصوصی عثمان ڈار کو نوٹس جاری کرت ہوئے کہا کہ حکومتی عہدہ رکھتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ کیوں لیا ؟۔ الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں انتخابی امیدوار کے ہمراہ موجودگی کو الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے عثمان ڈار کو ذاتی حیثیت میں ڈسکہ کے مقامی آفس پیش ہونے کی بھی ہدایت کر دی۔

    واضح رہے این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات کی مہم حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے ارکان انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ انتخابی مہم میں اپوزیشن جماعتوں کے منتخب ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی، جن میں احسن اقبال، رانا ثناء، خرم دستگیر، جاوید لطیف بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے این اے 75 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا معرکہ 19 فروری کو سجے گا۔ علی اسجد ملہی تحریک انصاف کی ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے۔

  • شہبازشریف کا گھیرا تنگ،برطانیہ نے حساب مانگ لیا؟انٹرنیشنل کمیٹی کادوبارہ تحقیقات کاآغاز:ن لیگ کااعتراض

    شہبازشریف کا گھیرا تنگ،برطانیہ نے حساب مانگ لیا؟انٹرنیشنل کمیٹی کادوبارہ تحقیقات کاآغاز:ن لیگ کااعتراض

    لندن:شہبازشریف کا گھیرا تنگ،برطانیہ نے حساب مانگ لیا؟انٹرنیشنل کمیٹی کادوبارہ تحقیقات کاآغاز:ن لیگ کااعتراض ، کیا واقعی شہبازشریف برطانوی امداد کوذاتی استعمال میں لائے؟انٹرنیشنل کمیٹی کادوبارہ تحقیقات کاآغاز:ن لیگ کااعتراض ،اطلاعات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کمیٹی نے پاکستان میں ترقیاتی کاموں کے لیے برطانوی امداد کے خرچ کی دوبارہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    کمیٹی امداد سے پاکستان میں منصوبوں کی افادیت، کارکردگی اور اسٹریٹجک فوکس کا جائزہ لے گی، تحقیقات کرنے والی سلیکٹ کمیٹی میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہوں گے۔

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ نے دوبارہ تحقیقات کے اس عمل کوناپسند کہا ہے اوریہ بھی کہا کہ دوبارہ تحقیقات کا برطانیہ کواختیارنہیں

    یاد رے کہ میل آن سنڈے میں پاکستان کی امداد سے متعلق مضمون کے بعد برطانوی امداد توجہ کا مرکز بن گئی تھی، 2019 میں میل آن سنڈے میں شائع مضمون میں الزام لگایا گیا تھا کہ امدادی رقم شہباز شریف اور ان کی فیملی نے چوری کی۔

    شہباز شریف نے مضمون کو بےبنیاد قرار دے کر اخبار کے خلاف مقدمہ کر رکھا ہے،گزشتہ 5 برس میں پاکستان ڈیفڈ سے امدادی رقم وصول کرنے والے ممالک میں سرفہرست رہا اور 20-2019 میں ڈیفڈ نے پاکستان کو 302 ملین پاؤنڈ کی امداد دی۔

    پاکستان کو 19-2018 میں ملنے والی امدادی رقم کا 53 فیصد تعلیم اور صحت پر خرچ ہوئے جبکہ 29 فیصد پاکستان کی معاشی ترقی اور 10 فیصد گورنس اور سیکیورٹی پر خرچ ہوئے۔