Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر دہشت گرد جہنم واصل

    جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر دہشت گرد جہنم واصل

    جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 50 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت میں بھی ملوث دہشت گرد جہنم واصل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے شرمانگئی اور طیارزہ میں آپریشن کیا گیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر نورستان عرف حسن بابا ہلاک ہو گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد بڑے عرصے سے سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا، ہلاک دہشت گرد آئی ای ڈی کا ماہر اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھا،ہلاک دہشت گرد نورستان دہشت گردوں کا ماسٹر ٹرینر تھا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 2007 میں 50 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت میں بھی ملوث تھا،ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے بعد اسلحہ اور اسلحہ برآمد ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے سے دہشتگروں سے صفایا کرنے کا عمل جاری رکھا گیا۔

    قبل ازیں 23 فروری کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے میر علی میں خصوصی سرچ آپریشن کیا جس کےدوران سیکورٹی فورسز دہشت گرد کمانڈرحسن عرف سجنا کا گھیراو کرنے میں کامیاب ہوگئے

    قبل ازیں 17 فروری کو شمالی وزیرستان میں‌ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے تھے ،یکیورٹی فورسز نے شمالی وزستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق علیم خان خوشحالی گروپ سے تھا۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملے اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کے حملوں میں ملوث تھے۔

    کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

    دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

    آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ،دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے تیار رہنا ہوگا،آرمی چیف

    بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ،دو دہشت گرد جہنم واصل،ایک گرفتار

    جنوبی وزیرستان ،دہشتگردوں کاچیک پوسٹ پرحملہ،4 جوان شہید، چار دہشت گرد جہنم واصل

    رواں ماہ کے آغاز پر بھی میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو جوان شہید اور چار زخمی ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔

  • پاکستان اور قطر کے مابین معاہدے میں سالانہ کتنی بچت ہو گی؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    پاکستان اور قطر کے مابین معاہدے میں سالانہ کتنی بچت ہو گی؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    پاکستان اور قطر کے مابین معاہدے میں سالانہ کتنی بچت ہو گی؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا سنگ بنیا د رکھ دیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کررہے ہیں،لاہور کی تاریخ میں ناقابل فراموش تبدیلی آرہی ہے،سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ 300ایکڑ پر مشتنل ہوگا ،سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ گیم چینجز ثابت ہوگا،لاہورکے حوالے سے تحریک انصاف کاویژ ن واضح ہے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے پہلے فیز میں1300ارب روپے کی کاروباری سرگرمی ہوگی لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کسی خطرے سے کم نہیں

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کامشکور ہوں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے سے دلی خوشی ہور ہی ہے ، ماضی میں معاشی نظام کو صحیح سمت نہیں رکھا گیا ،قرضو ں کے باعث روپے کی قیمت پر دباوَ آیا اور مہنگائی ہوگئی،ہم نے اخراجات کم کیے ہیں اور کررہے ہیں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کے سنگ بنیاد پر خوشی ہے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر میں ایل این جی معاہدہ طے پا گیا، قطر سے صبح معاہدہ ہوا ہے،سالانہ 300 ملین ڈالر کی بچت ہوگی،گزشتہ ایک سال سے قطر سے معاہدے کی کوشش کررہے تھے ،وفاقی حکومت کو اڑھائی سو ارب ٹیکس ملے گا،جب ملک پر مشکل وقت آتا ہے تو ہٹ کر فیصلے اور سوچنا پڑتا ہے،ڈالر کی کمی ہو گی تو روپیہ نیچے چلا جائے گا،اب ہر سال ہم پر قرضوں کی قسطیں بڑھتی جارہی ہیں،مشکل وقت سے نکلنے کیلئے ملک کو آگے سوچنا پڑتا ہے،ماضی میں ہماری امپورٹ اور ایکسپورٹ میں خسارہ ہو چکا تھا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سب سے پہلے آمدنی بڑھانی ہے،آج اس معاہدے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے جب ایئر پورٹ ڈی نوٹیفائی ہوگا تو یہ اکنامک حب بن سکتا ہے لاہور پھیلتا جارہا ہے اسے روکنے کے لیے ورٹیکل اوپرجانا پڑے گا، بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ پاکستان میں ویلتھ جنریٹ کرے گا،

  • پاکستان اور قطر کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا

    پاکستان اور قطر کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ طے پا گیا

    پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ دس سال کے لیے طے پایا ہے نئے معاہدے کے تحت 1.2 ایل این جی کارگوز چار ماہ میں درآمد ہوں گے

    مسلم لیگ ن کے دور میں قطر سے 13.37 فیصد برینٹ کا معاہدہ طے پایا تھا نئے معاہدے کے تحت زیادہ سے زیادہ 1.2 ایل این جی کے 4 کارگو ایک مہینے میں درآمد ہوں گے

    وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورہ قطر کے دوران امیر قطر سے اس معاہدے پر نظر ثانی کرنیکی درخواست کی تھی جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اس معاہدہ پر نظر ثانی کیلئے متحرک رہے اور انہوں نے پس منظر میں رہتے ہوئے اہم ترین کردار ادا کیا۔

    نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    چیئرمین نیب پر دفتر میں خاتون کو جنسی حراساں کرنے کے الزام کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئیں؟ رانا ثناء اللہ

    نیب کیسز کے بعد ویسے بھی بندہ غریب ہوجاتا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

    سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کردیں؟ سلیم مانڈوی والا

    وفاقی کابینہ سے مشاورت کے ساتھ ہی سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈسےکرانے کا فیصلہ ہوگیا

    استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    چیف آف آرمی سٹاف کے کچھ عرصہ قبل دورہ قطر کے دوران امیر قطر سے ملاقات میں قطری حکومت نے ایل این جی کی قیمت پر نظر ثانی پر رضامندی ظاہر کردی تھی جس کے نتیجہ میں آج یہ معاہدہ ہوا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کے نتیجہ میں پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے لگ بھگ بچت ہو گی جو کہ ایک بہت بڑا معاشی فائدہ ہے، سفارتی حلقوں کے مطابق اس نئے معاہدے سے پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی پیدا ہوگی۔

    پاکستان اورقطرکے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

  • قوم کو یقین دلانا چاہتے ہیں پاکستان سے بلیک لسٹنگ کا خطرہ ٹل چکا،حماد اظہر

    قوم کو یقین دلانا چاہتے ہیں پاکستان سے بلیک لسٹنگ کا خطرہ ٹل چکا،حماد اظہر

    قوم کو یقین دلانا چاہتے ہیں پاکستان سے بلیک لسٹنگ کا خطرہ ٹل چکا،حماد اظہر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و تجارت حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف ا ے ٹی ایف کی طرف سے دیئے گئے ٹاسک کو90 فیصد مکمل کیا

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حکومت ملی توٹاسک تھا ملک کو بلیک لسٹ سے بچانا ہے،فیٹف خود کہہ رہا ہے 90 فیصد کام ہوچکا ہے،ہمارا ہدف فیٹف کے 27 نکاتی پوائنٹس پر عمل درآمد کرنا ہے،کورونا کے باوجود دیئے گئے ٹارگٹ کوہم نے بڑی حد تک پوراکیا،اقدامات کے باعث پاکستان کواب بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا،باقی کے نکات پر بھی کافی حد تک عمل درآمد ہوچکا ہے ،پاکستان کو دنیا کی تاریخ کا سب سے مشکل پلان دیا گیا

    حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ تین اہداف رہ گئے ہیں، وہ بھی جلد پورے کر لیں گے،کورونا کے سخت حالات میں پاکستان نے اپنے اہداف پورے کیے،قوم کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان بلیک لسٹ میں نہیں جائے گاپہلا ہدف تھا پاکستان کو بلیک لسٹ سے روکا جائے،الحمدللہ وہ ہدف حاصل کیا، ہمارے پاس آپشن تھا کہ کورونا میں ہم رپورٹنگ نہ کریں،فیٹف نے کہا کہ بلیک لسٹنگ پاکستان کیلئے اب آپشن نہیں رہا، بھارت خود اس فورم پر ناکام ہوا،مودی کے کارنامے کسی سے چھپے نہیں،بھارت میں جو دہشتگردی ہورہی ہے دنیا کے سامنے ہے،بھارت کے اپنے مسائل بھی دنیا کے سامنے آرہے ہیں ،فیٹف میں سوال ان پر ہوتے ہیں جو نکات رہ جاتے ہیں بھارت نے پاکستان کے خلاف کھیلنے کی کوشش کی اور بے نقاب ہوا،

    حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ جون تک باقی نکات پر مکمل عمل کریں گے،پاکستان کا بلیک لسٹ میں جانا معیشت کیلئے نقصان دہ ہوسکتا تھا،ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان میں ہم جنوری 2018 کونامزد ہوئے تھے،ٹیرر فنانسنگ کے بارے میں وکلا اور ججز کی ٹریننگ کریں گے ،ایف اے ٹی ایف تکنیکی فورم ہے،آج سے 2 سال پہلے 2 نکات پر تھے، آج 24 نکات پر آگئے ہیں

  • عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی اپیل پر بڑا فیصلہ سنا دیا

    عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی اپیل پر بڑا فیصلہ سنا دیا

    عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی اپیل پر بڑا فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کے کرکٹر عمر اکمل کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

    عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر 12 ماہ کی پابندی لگادی ،عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا عمراکمل پرپی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سزا سنائی گئی

    عالمی ثالثی عدالت نے انڈیپنڈ نٹ ایڈجوڈیکٹر کے فیصلے کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ اور عمر اکمل کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر فیصلہ سنادیا ہے،پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.4.4کی ایک مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 12 ماہ کی پابندی اور 42 لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاگیا ہے عمر اکمل کے 2 موبائل فونز واپس کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے

    واضح رہے کہ پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کے چئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میران چوہان نے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی تھی ۔ جس کو عمر اکمل نے چیلنج کیا تھا،

    عمر اکمل کو 2 مختلف واقعات میں پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر 17 مارچ کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا اورسزا کی دونوں مدتوں پر ایک ساتھ عمل ہوگا۔فیصلے کے مطابق پی سی بی نے عمر اکمل کا معاملہ 9 اپریل کو چیئرمین ڈسپلنری پینل کو بھجوایا تھا۔ چیئرمین انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے تفصیلی فیصلے میں اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہرعمر اکمل نہ تو ندامت کے خواہاں اور نہ ہی اپنی غلطی پر معافی مانگنے کو تیار ہیں

  • جوبائیڈن کا شاہ سلمان سے رابطہ، سعودی عرب کے لئے مشکل وقت آ ہی گیا

    جوبائیڈن کا شاہ سلمان سے رابطہ، سعودی عرب کے لئے مشکل وقت آ ہی گیا

    جوبائیڈن کا شاہ سلمان سے رابطہ، سعودی عرب کے لئے مشکل وقت آ ہی گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کے شاہ سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے

    امریکی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے جمال خشوگی قتل کیس کی رپورٹ کے اجرا کے اعلان کے بعد جوبائیڈن نے سعودی فرماںروا شاہ سلمان سے رابطہ کیا ہے، جوبائیڈن کی شاہ سلمان کے ساتھ حلف اٹھانے کے بعد یہ پہلی بات چیت ہے

    سعودی فرمانروا کے ساتھ گفتگو کے حوالہ سے بتایا گیا کہ جمال خشوگی قتل کیس کی رپورٹ کا ذکر نہین کہا گیا البتہ یہ گفتگو "امریکہ اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ شراکت داری” پر ہے۔

    اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساساکی نے انتظامیہ کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ جوبائیڈن نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بارے پالیسی بدلی ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدرجوبائیڈن آئندہ صرف سعودی شاہ سے ہی رابطہ رکھیں گے۔ امریکی صدر جوبائیڈن سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بجائے صرف سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے ساتھ بات چیت کریں گے اور صرف سعودی شاہ سے ہی رابطہ رکھیں گے۔

    پچھلے سال اسپتال میں وقت گزارنے والے بیمار 85 سالہ سعودی بادشاہ ، ڈپلومیسی اور حکومت میں سرگرم کردار سے بڑے پیمانے پر پیچھے ہٹ چکے ہیں ، اگرچہ ان کے صحت کے خراب ہونے کی خبروں کو سعودی حکام نے مسترد کردیا تھا

    سعودی ایئر پورٹ پر حملہ،جہاز میں آگ لگ گئی، افرا تفری کا عالم، تہلکہ خیز بریکنگ نیوزمبشر لقمان کی زبانی

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

    برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

    سعودی عرب بمقابلہ پاکستان، اصل کہانی سامنے آ گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    امریکی صدر اور سعودی بادشاہ کے مابین کال پر اپنے بیان میں ، وائٹ ہاؤس نے خاشقجی سمیت یمن میں جنگ کے لئے امریکی حمایت روکنے سمیت ریاض اور واشنگٹن کے مابین تنازعہ کے بارے میں کوئی حوالہ نہیں دیا۔اس نے کہا ، "صدر نے شاہ سلمان سے کہا کہ وہ دو طرفہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ مضبوط اور شفاف بنانے کے لئے کام کریں گے۔”

    پھر بھی ، قومی انٹلیجنس (ڈی این آئی) کے ڈائریکٹر کی طرف سے خاشقجی کی رپورٹ کے اجراء ، جس کی این بی سی اور رائٹرز نے اطلاع دی ہے کہ شہزادہ محمدبن سلمان، جسے ایم بی ایس کے ن سے بھی جانا جاتا ہے ، اس قتل کا ذمہ دار ہے اسکے بعد سعودی امریکا تعلقات ختم ہو سکتے ہیں

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بائیڈن ایم بی ایس کے خلاف ممکنہ طور پر کارروائی کریں گے ، واشنگٹن میں سعودی عرب کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصے کی وجہ سے ولی عہد شہزادہ پر پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں

    سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل،پی آئی اے نے بھی اعلان کر دیا

    سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

    وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

    سعودی سفیر اچانک وزیر خارجہ کو ملنے پہنچ گئے

    بڑی تبدیلی، سعودی عرب میں کس کو سفیر مقرر کر دیا گیا؟

    پاکستان سے انتہائی اہم شخصیت سعودی عرب پہنچ گئی

    سعودی عرب کے دو ایئر پورٹس پر ڈرون حملے،فضائی آپریشن معطل

    قبل ازیں امریکہ نے سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی انٹیلی جنس رپورٹ جلد سامنے لانے کا اعلان کر دیا۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ انصاف کے لئے امریکی رپورٹ اہم ہے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ صحافی کی موت سے متعلق رپورٹ اجرا کیلئے تیاری کی جا رہی ہے۔امریکی اخبار کیلئے کام کرنے والے جمال خشوگی کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا جبکہ الزام ترکی حکومت پر ڈالنے کی کوشش کی گئی تھی جس کا ترکی حکومت نے شدید ردعمل دیتے ہوئے سعودی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔معاملے پر امریکی انٹیلی جنس نے تفصیلی رپورٹ تیارکی ہے جس کا جلد اجراء متوقع ہے۔

    جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرینگے،منگیتر کا عدالت میں بیان

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں کی تیار کردہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 2018 میں صحافی جمال خاشوگی کے قتل کی باقاعدہ منظوری دی تھی۔ انہیں اس سارے معاملے کا پہلے سےہی علم تھا۔سعودی شہزادہ محمد بن سلمان صحافی جمال خشوگی کے واشنگٹن پوسٹ میں لکھے ہوئے کالم پر سخت ناراض تھے ۔جس میں جمال خشوگی نے ولی عہد محمد بن سلمان کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے کی تیارہ کردہ رپورٹ امریکی صدر جوبائیڈن نے پڑھ لی ہے

    قبل ازیں دسمبر 2019 میں ایک سعودی عدالت قتل کا مقدمہ چلا کر 5 افراد کو سزائے موت سناچکی ہے،جمال خاشقجی کے بیٹوں نے مئی 2020 میں اپنے باپ کے قاتلوں کو معاف کرنے کا اعلان کیا،جمال کےبیٹوں کے اعلان کے بعد سعودی عدالت پانچوں قاتلوں کو معاف کرسکتی ہے،

    دسمبر 2019 میں سنائے جانے والے فیصلے میں سعودی عرب کی عدالت نے11 ملزمان کوذمہ دار قراردے دیا، سعودی عرب کی عدالت نے 5مجرموں کو سزائے موت سنا دی،جمال خاشقجی کیس میں 3 مجرموں کو 24 سال قید کی سزا سنائی گئی،عدالت نے سعود القحطانی اور احمد اسیری کے خلاف ثبوتوں کی عدم موجودگی پر انہیں رہا کر دیا.جمال خاشقجی کو2اکتوبر 2018 کواستنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا

    امریکی صدر جوبائیڈن نے دیا محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا

  • عدالت پر دباوَ نہ ڈالیں،نہ ہی کسی کے دباوَ میں  آئے گی،چیف جسٹس

    عدالت پر دباوَ نہ ڈالیں،نہ ہی کسی کے دباوَ میں آئے گی،چیف جسٹس

    عدالت پر دباوَ نہ ڈالیں،نہ ہی کسی کے دباوَ میں آئے گی،چیف جسٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلام آباد کچہری میں وکلا چیمبرز گرانے کیخلاف اسلام آبادبار کونسل کی اپیل پر سماعت ہوئی،

    چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،سپریم کورٹ نے اسلام آباد بار کونسل کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی اور انتظامیہ کو وکلا کے چیمبرز گرانے سے روک دیا،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک مزید کارروائی نہ کی جائے، عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوتس جاری کردیئے۔

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عدالت پر دباوَ نہ ڈالیں،نہ ہی کسی کے دباوَ میں آئے گی،روسٹرم سے پیچھے ہٹ جائیں، سب لوگ کیوں آگے آ گئے ہیں،کیا آپ کو آواز نہیں آ رہی،ہم وکیلوں کو اچھی طرح جانتے ہیں،ہم بھی وکیل رہ چکے یہ کام کبھی نہیں کریں گے،وکلا کے کلپ نظر آتے رہتے ہیں وہ عدالتوں کے بارے میں کیا کیا بات کرتے ہیں کوئی عقل اور شعور ہونا چاہیے،جس ادارے کا حصہ ہیں کچھ خیال کریں،ہماری سمجھ سے بالاتر ہے،جہاں کچھ وکیل اکٹھے ہوتے کچھ الٹا بولتے اور کرتے ہیں

    سپریم کورٹ نے منگل تک وکلا کے چیمبرز گرانے سے روک دیا،اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا،سپریم کورٹ نےایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیئے

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ فٹبال گراوَنڈ پر 3 منزلہ چیمبرز تعمیر کیے گئے، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ چیمبرز وکلا کے ذاتی ملکیت تصور ہوتے ہیں،بار ایسوسی ایشنز چیمبرز کو لیز پر دیتی ہیں، بار ایسوسی ایشن کو چیمبرز لیز پر دینے کا اختیار کہاں سے آ گیا؟ پبلک کی زمین پر چیمبرز بنانے کا اختیار کہاں سے آ گیا؟ ملک میں کہیں بھی گراوَنڈ میں چیمبرز نہیں بنے، وکیل اسلام آباد بار کونسل نے کہا کہ ملک میں کہیں اور دکانوں میں عدالتیں بھی نہیں لگتی،

  • کراچی میں گیس کا بحران، شہری پریشان

    کراچی میں گیس کا بحران، شہری پریشان

    کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے.

    رہائشی علاقوں میں گیس کی قلت سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامناہے جبکہ ضلع وسطی سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے زندگی اجیرن ہوگئی ہے.

    گیس کی کمی سے چولہے جلانا مشکل ہوگیا ہے، شہری لائن سے گیس نہ ملنے پر ایل پی جی سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں. شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں مگر کوئی سنوائی نہیں ہے. ایف بی ایریا عزیز آباد بلاک 2 اور 8 کے مکین 5 دن سےگیس بند کی شکایت کررہے ہیں اور شہر کے دیگر کئی علاقوں میں رات کے وقت گیس کی بندش جاری ہے .

  • پاکستان کوزیادہ دیرگرے لسٹ میں نہیں رکھا جاسکتا،اقدامات کئے:مزید بہتری لائیں گے:پاکستان کومحفوظ بنائیں گے:حماد اظہر

    پاکستان کوزیادہ دیرگرے لسٹ میں نہیں رکھا جاسکتا،اقدامات کئے:مزید بہتری لائیں گے:پاکستان کومحفوظ بنائیں گے:حماد اظہر

    اسلام آباد:پاکستان کوزیادہ دیرگرے لسٹ میں نہیں رکھا جاسکتا،اقدامات کئے مزید بہتری لائیں گے:پاکستان کومحفوظ بنائیں گے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرحماد اظہر نے آج ایف اے ٹی ایف کے اعلامیہ پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان نے پہلے بھی بہتراقدامات کیے تھے اب بھی کررہا ہے

    آج کے ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے پرردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی طرف سے دئے گئے تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں اوراگریہ تنظیم سمجھتی ہے کہ اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے تو ہم یہ بھی کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن پاکستان کو گرے لسٹ میں نہیں دیکھ سکتے

     

    حماد اظہر نے اس موقع پراپنے پیغآم میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان ، صوبائی حکومتوں اورتمام ذمہ داران نے بڑی محنت سے پاکستان پرلگائے گئے اعتراض کو ختم کرنے کے لیے دل وجان سے محنت کی میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں‌

    حماد اظہر نے کہاکہ تین نقات پرزوردیا گیا ہے ہم انشا اللہ ان پربھی عمل کردکھائیں گے

    وہ کہتے ہیں کہ اس سے پہلے 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ میں شامل کیا ، اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے پاکستان کو اکتوبر 2019 تک وقت دیا گیا، پاکستان نے اس وقت دیئے گئے اہداف کامیابی سےحاصل کرلیئے

    ۔

    حماد اظہر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایف اے ٹی ایف نے یہ تسلیم کیا ہے کہ جو سخت شرائط پاکستان کے لیے وضع کی گئی ہیں وہ آج تک کسی دوسرے ملک کے لیے وضع نہیں کی گئیں اس لیے پاکستان کو اس سلسلے میں بہتر کام کرنےکا موقع دیا جائے

     

    حماد اظہر نے کہاکہ وہ خود بھی ایف اے ٹی ایف حکام سے اس سلسلے میں مسلسل رابطے میں ہیں اور پاکستان کے لیے آسانیاں تلاش کرنے کی فکر میں ہیں

    ·

    حماد اظہر نے پھر پاکستانی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے وطن کے لیے بہت خلوص سے کام کیا اورپہلے سے بڑھ کراپنے وطن کے لیے محنت کریں گے

     

    حماد اظہر نے کہا کہ وہ کل 11:30 پر اہل پاکستان کو اصل صورت حال سے آگاہ رکھنے کےلیے پریس کانفرنس کریں گے

     

     

    یاد رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کا نام جون تک گرےلسٹ میں برقرار رکھنے ‏کا فیصلہ کرتے ہوئے مزید 4 ماہ کی مہلت دے دی۔

    ایف اے ٹی ایف نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان کےاقدامات کی تعریف کی ہے۔ حکام کا ‏کہنا ہے کہ پاکستان نے27میں سے 24پوائنٹس پر زبردست کام کیا۔

    ایف اےٹی ایف حکام کے مطابق پاکستان نےکاؤنٹرفنانس ٹیررازم سےمتعلق بہترین کام کیا ہے ‏پاکستان کےقانون نافذ کرنے والےاداروں نے ٹیررفنانس کی نشاندہی کی اور نشاندہی کیساتھ جانچ ‏پڑتال کر کے بھرپور ایکشن بھی لیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نےلسٹڈ افراد اور اثاثوں کو ایک سےدوسری جگہ منتقل ‏ہونےسےروکا جب کہ ایسے لسٹڈافرادکےاثاثوں کواپنی تحویل میں بھی لیا۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان نےتمام ایکشن پلان پرایک جامع لائحہ عمل اپنایا ہے۔ اور اب ایف ‏اےٹی ایف کاآئندہ اجلاس جون2021 میں ہوگا۔

    یاد رہے جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ میں شامل کیا ، اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے پاکستان کو اکتوبر 2019 تک وقت دیا گیا، جس میں بعد میں مزید چار ماہ توسیع کر دی گئی تھی۔

    واضح رہے ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں جانے کے بعد پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق موجودہ قوانین میں ترامیم کے ساتھ ساتھ بیشتر نمایاں اقدامات اٹھائے ، جن میں کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن اور گرفتاریاں بھی شامل ہیں

  • ایف اے ٹی ایف اجلاس میں کیا گفتگو ہوئی اورکیا تحفظات ظاہرکیے گئے؟خصوصی رپورٹ

    ایف اے ٹی ایف اجلاس میں کیا گفتگو ہوئی اورکیا تحفظات ظاہرکیے گئے؟خصوصی رپورٹ

    عالمی واچ ڈاگ کے صدر ڈاکٹر مارکس پلیئر نے ایف اے ٹی ایف اجلاس کے فیصلوں کا اعلان ایک نیوز بریفنگ کے دوران کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تجاویز پر عمل درآمد کیا ہے تاہم کچھ چیزیں مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کے صدر کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان اب بھی زیر نگرانی رہے گا’ اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھرپور پیش رفت دیکھائی ہے لیکن اسے مزید سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر مارکس پلیئر کا کہنا تھا کہ ‘وہ تمام اقدامات دہشت گردوں کی مالی معاونت سے جڑے ہیں اور 27 میں سے 3 پوائنٹس کو مکمل طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے’۔

    عالمی واچ ڈاگ کے صدر نے پاکستان کی پیش رفت سے متعلق کہا کہ ‘ہم پاکستان پر منصوبے سے متعلق مکمل عمل درآمد کرنے پر زور دیتے ہیں’۔

    ان کا کہنا تھا کہ 4 ماہ بعد پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر عمل درآمد کی تصدیق کریں گے، پاکستان نے اعلیٰ سطح پر ایکشن پلان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے، اس لیے اس وقت پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا۔

    پاکستان کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جن چار شعبوں کی نشاندہی کی گئی وہ یہ ہیں:

    1) پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کا عملی مظاہرے کریں کہ وہ دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق جرائم کی نشاندہی کر کے نہ صرف اس کی تحقیقات کر رہے ہیں بلکہ ان جرائم میں ملوث افراد اور کالعدم دہشتگرد تنظیموں اور ان کے لیے کام کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    2) اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دہشت گردوں کی مالی امداد میں ملوث افراد اور تنظیموں کے خلاف جو قانونی کارروائی کی جائے اس کے نتیجے میں انھیں سزائیں ہوں جس سے ان جرائم کا مکمل خاتمہ ممکن ہو پائے۔

    3) اقوام متحدہ کی فہرست میں نامزد دہشتگردوں اور ان کی معاونت کرنے والے افراد کے خلاف مالی پابندیاں عائد کی جائیں تاکہ انھیں فنڈز اکھٹا کرنے سے روکا جا سکے اور ان کے اثاثوں کی نشاندہی کر کے منجمد کیا جائے اور ان تک رسائی روکی جائے۔

    4) پاکستان یہ بھی یقینی بنائے کہ دہشت گردی کی معاونت سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں جیسا کہ بینک وغیرہ کو انتظامی اور دیوانی سزائیں ملیں اور اس سلسلے میں صوبائی اور وفاقی ادارے تعاون کریں۔

    ایف اے ٹی ایف کے جاری اجلاس میں ان چار شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد یہ فیصلہ ہوگا کہ آیا پاکستان کو مزید عرصہ گرے لسٹ میں رکھا جائے یا نہیں۔