Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سعودی ایئر پورٹ پر حملہ،جہاز میں آگ لگ گئی، افرا تفری کا عالم، تہلکہ خیز بریکنگ نیوزمبشر لقمان کی زبانی

    سعودی ایئر پورٹ پر حملہ،جہاز میں آگ لگ گئی، افرا تفری کا عالم، تہلکہ خیز بریکنگ نیوزمبشر لقمان کی زبانی

    سعودی ایئر پورٹ پر حملہ،جہاز میں آگ لگ گئی، افرا تفری کا عالم، تہلکہ خیز بریکنگ نیوزمبشر لقمان کی زبانی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ایک بریکنگ اہم نیوز آئی ہے، سعودی عرب کے ایئر پورٹ پر زبردست حملہ ہوا ہے جس میں جہازوں کو بھی آگ لگ گئی ہے، یمن کے باغیوں نے ڈرون سے حملہ کیا پھر میزائل سے، ایئر پورٹ پر افرا تفری مچ گئی ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب سعودی حکام نے مان لیا ہے کہ ائئر پورٹ پر حملہ ہوا ہے،اور کہا کہ ایرانی نژاد یمنی باغی ہیں جنہوں نے حملہ کیا، ایک سال میں دوسرا بڑا حملہ اس ایئر پورٹ پر ہوا ہے، سعودی کہہ رہے ہیں کہ ایک جہاز کو نقصان پہنچا، یہ اطلاع نہیں کہ جہاز میں مسافر تھے یا نہیں، لگتا ہے کہ بڑی سیریس صورتحال ہے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں تواتر سے حملے ہو رہے ہیں، ریاض میں بھی حملے ہوئے تھے، آج سعودی عرب نے مان لیا کہ دوسری بار حملہ ہوا اور یہ ایرانین میزائل تھے، ابھا کا ایئر پورٹ ہے یہ یمن سے 120 کلومیٹر دور ہے، اس پر مزید تفصیلات آتی ہیں تو بتاؤں گا، سعودی میڈیا اس پر خاموش ہے سوائے اس بیان کے جو آفیشیل بیان دیا گیا، اب یہ کہہ دیا کہ ہم کوشش کر ہے ہیں کہ سولین کو محفوظ کر لیں، اسکا مطلب ہے کہ باغی وہاں داخل ہو گئے تھے ،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ باغیوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے لوگ اندر داخل ہو گئے تھے اسلحہ لے کر، اب سعودی حکومت سویلین کو بچا کر املاک کو بچانا چاہتی ہے، یہ بڑی بریکنگ نیوز ہے کہ سعودی عرب اس وقت میجر کرائسز سے گزر رہا ہے اور یمن کے باغی اس سے کنٹرول نہیں ہو رہے اور جب سے جو بائیڈن آیا اور اس نے بیان دیا تو باغیوں کے حوصلے بڑھ گئے ہیں اور حملوں میں شدت آ گئی ہے،

  • 50 ہزار کسانوں کی پنچایت،کیا بڑا ہونے جا رہا ہے ؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    50 ہزار کسانوں کی پنچایت،کیا بڑا ہونے جا رہا ہے ؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے بھارت میں کسان تنظیموں کے مظاہرے 72
    ویں روز بھی جاری رہے۔ ہریانہ میں کسان تنظیموں کی بڑی پنچایت ہوئی جس میں 50ہزار کسانوں نے شرکت کی۔ پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما درشن پال نے کہا کہ ہریانہ میں بی جے پی کی حکومت ختم کرکے مرکزی اتحاد کو ایک جھٹکا دینا چاہیے ۔ کیونکہ ان کے مطابق وقت آگیا ہے کہ ہریانہ کی کسان مخالف حکومت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ تو کسان رہنما بلبیر سنگھ کا بھی کہنا ہے کہ ہریانہ کی ریاستی سرکار پر دباؤ بڑھایاجائے ۔ جبکہ راکیش تیکیٹ نے کہا کہ مطالبات پورے ہونے تک گھر واپس نہیں جائیں گے ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ صورتحال یہ ہے کہ کسانوں نے مودی سرکار کو متنازعہ قوانین واپس لینے کے لیے 2 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔ اسکے بعد یہ سکھ کسان بہت بڑا کرنے والے ہیں ۔ جس کے بارے 2اکتوبر کو ہی پتہ چلے گا ۔ جبکہ دو روز قبل کسانوں کی جانب سے کامیاب پہیہ جام ہڑتال پر کئی علاقوں میں ٹریفک مکمل بند رہی۔ ۔ میں آپکو بتاوں پنجاب جو کہ بھارت کی کُل گندم کا 20
    فیصد اور چاول کا 9 فیصد اکیلے پیدا کرتا ہے اسی طرح وہ دنیا کا 2 فیصد کپاس پیدا کرتا ہے یوں یہاں کے سکھ کسانوں کا ملکی زرعی ترقی میں بہت بڑا حصہ ہے۔ دراصل یہ قوانین مودی کی جانب سے بہت بڑی سازش ہیں۔ کیونکہ بالکل ایسا ہی کھیل ۔۔۔ کھیل کر مودی نے
    ۔۔۔ گاؤ رکشا ۔۔۔ کے نام پر مسلمانوں کو leagther industryسے آوٹ کروا دیا ہے اور اب یہ ہی بڑے بڑے ہندو کاروباری گروپ اس کام کو سنبھالتے ہیں ۔ مگر سکھ بروقت مودی کے عزائم کو بھانپ گئے اور انھوں نے بی جے پی کی ایک نہ چلنے دی ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کسان تحریک پر بھارتی حکومت اور ٹوئٹر انتظامیہ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں ۔ بھارت میں ٹوئٹر کی اعلیٰ عہدیدار تک مستعفی ہوگئی ہیں ۔ تو ٹویٹر نے مزید 250 اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے ۔ جبکہ بھارتی حکومت کی خواہش ہے کہ ٹو یٹر ان اکاؤنٹس کو بھارتی سائبر کرائم قوانین کے تحت معطل کرے ۔ ۔ دوسری جانب مودی سرکار تو دھمکیاں دے ہی رہی تھی اب کنگنا رناوت نے بھی ٹوئٹر کو دھمکی دی ہے کہ اگر ان کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا تو انڈیا میں ٹوئٹر بند کردیا جائے گا۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کنگنا نے ٹوئٹر کے مالک کو mention کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ چین کی کٹھ پتلی ٹوئٹر ان کا اکاؤنٹ معطل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے حالانکہ انہوں نے کسی اصول کی خلاف ورزی نہیں کی۔ جس دن میں جاؤں گی تم کو ساتھ لے کر جاؤں گی۔ چینی ٹک ٹاک کی طرح تم بھی بین ہوجاؤ گے۔۔ یہ تو کچھ بھی نہیں ہے اس سے پہلے کنگنا نے کسانوں کی حمایت پر بھارتی کرکٹرز کو کہا کہ یہ کرکٹر بھی دھوبی کے کتے کی طرح نہ گھر کے ہیں اور نہ گھاٹ کے۔ ان کے اس ٹویٹ پر انھیں شائقین کرکٹ کی جانب سے برا بھلا کہا جا رہا ہے، ٹویٹر نے بھی یہ ٹویٹ ہٹا دی تھی۔ ۔ جبکہ اس سے بھی پہلے کنگنا نے دعویٰ کیا کہ امریکی گلوکارہ ریانہ نے بھارتی احتجاجی کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے لیے 100 کروڑ بھارتی روپے لیے ہیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ۔ مزے کی بات میں آپکو بتاوں کہ فوربز کے مطابق پاپ اسٹار ریانہ کی دولت 600 ملین ڈالرز تقریباً 4 ہزار 300 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ ریانہ کہ فاؤنڈیشن کووڈ 19 ریلیف فنڈ میں 5 ملین ڈالرز تقریباً 36 کروڑ بھارتی روپے عطیہ کیے تھے۔ جب کہ ریانہ نے اپنی جیب سے 2 ملین ڈالرز عطیہ کیے تھے۔ ۔ اس لیے میں صرف گنگنا کو اتنا کہوں گا کہ کوئی اچھا نشہ کر لیا کریں ۔ تاکہ کچھ ہوش تو رہے آپ کو ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت وہ ملک ہے جوخود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلاتا ہے لیکن اب یہاں پرعوام کی حکومت کی بجائے کارپوریٹ سرمایہ کاروں کے چندے پر پلنے والے ایک ایسے چھوٹے آدمی کی حکومت ہے جو عوام کو کچھ دینے سے قاصر ہے یا اِس کی انا آڑے آر ہی ہے ۔ ۔ مودی حکومت کی جانب سے کل جماعتی اجلاس کا ڈھونگ بھی رچایا گیا جس کے اختتام پر یہ بات سامنے آئی کہ بھارتی وزیر اعظم کا رپوریٹ مافیا کی حمایت سے ایک انچ بھی ہٹنے کو تیار نہیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مودی کی مشکل یہ ہے کہ وہ کارپوریٹ مافیا سے چندہ لے کر وزیرا عظم بنے ہیں ۔ بڑی کمپنیوں کے مفادات کا دفاع ان کی مجبوری بن چکا ہے ۔ اب ہندوستان کا میڈیا چیخ اور واویلا کررہا ہے کہ کسانوں اور سکھوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جائے ۔ کیونکہ اب سکھ کمیونٹی اقوام عالم کو بتا رہی ہے کہ بھارت میں سیکولر ازم کا پردہ چاک ہو چکا ہے یہ صرف ہندو اسٹیٹ ہے جہاں مسلمانوں ،عیسائی ،سکھ اور خود نچلی ذات کے ہندو پریشان اور خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سکھوں نے انکو دنیا میں ذلیل کروادیا ہے ۔ کیونکہ اب صورتحال یہ بن چکی ہے کہ پوری دنیا میں ہر بھارتی سے کشمیریوں سمیت سکھوں کے متعلق بھی سوال ہونا شروع ہوچکے ہیں ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ آپ صرف اس چیز سے اندازہ لگا لیں کہ اس تحریک کی حمایت میں اب تک 200 سے زیادہ گیت آچکے ہیں۔ اب یوں لگتا ہے کہ پوری پنجابی میوزک انڈسٹری میں کسانوں کے مظاہروں کے علاوہ کسی اور موضوع پر کوئی ریکارڈنگ نہیں ہو رہی۔ ان گیتوں کی ریکارڈ تعداد یہ بتاتی ہے کہ کسانوں کا غصہ پورے سماج میں پھیل چکا ہے اور ثقافتی گہرائی پا چکا ہے۔ صرف فنکار ہی اس تحریک کا ساتھ نہیں دے رہے بلکہ سابق فوجی، اہم سیاستدان اور کھلاڑی بھی اس تحریک کے ساتھ ہیں جنہوں نے بھارت سرکار کی طرف سے ملنے والے اعزازات لوٹا دیے ہیں۔ اعزازات واپس کرنے والوں میں پنجاب کے موجودہ اور سابق وزرائے اعلیٰ تک شامل ہیں۔ تو یہ صرف کسانوں کے تحریک نہیں ہے ۔ یہ پورے پنجاب کی تحریک بن چکی ہے ۔ بھارت کو کسانوں کے خلاف اگرچہ ہر محاذ پر ناکامی ہورہی ہے لیکن وہ پھر بھی اپنا منہ کالا کرنے سے باز نہیں آرہا ہے ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے دنیا کو جنجھوڑنے کی بھی ضرورت ہے کیونکہ دنیا نے مجموعی طور پر بے حسی کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ سب کو صرف اتنا یاد ہے کہ بھارت بڑی منڈی ہے۔ حالانکہ مودی ایک طرف تو اپنے ملک کو برباد کرنے پر بضد ہیں اور دوسری طرف خطے میں جنگ کا الاؤ روشن کرنے پر بھی تُلا ہوا ہے ۔ آپ دیکھیں مودی سرکار کے لیے سکھ گلے کی ہڈّی بن چکے ہیں ۔ نئی دہلی کے آرام دہ کمروں میں بیٹھے ہوئے حکام نے سوچا تھا کہ تھوڑی بہت دھونس دھمکی اور طاقت کے کچھ استعمال سے بات بن جائے گی مگر ایسا کچھ نہ ہوا بلکہ جو کچھ ہوا وہ اس کے برعکس رہا ہے۔ پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں نے جو آنکھیں دکھانا شروع کی ہیں اس سے مودی اور اُن کا ٹولہ شدید الجھن سے دوچار ہیں۔ طاقت کے استعمال سے بھی دال نہیں گلی۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ناراض کسانوں کو مزید ناراض کرکے مودی سرکار نے ایک نیا کھیت تیار کیا ہے۔ اس نئے کھیت میں اُگنے والی فصل بھارت کا امن و استحکام داؤ پر لگائے گی۔ نریندر مودی اور اُن کے بے دماغ ساتھی نفرت کی آگ میں ایسے جل رہے ہیں کہ کچھ بھی سمجھنے اور معقولیت کے دائرے میں رہتے ہوئے موزوں ترین اقدامات کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔ اُن کا گمان ہے کہ کسان تھک ہار کر اپنے اپنے گھروں کو چلے ہی جائیں گے۔ اگر آپ یہ فرض کر بھی لیں کہ کسان گھروں کو واپس چلے بھی جائیں مگر تب تک اُن کا احتجاج اتنا بگاڑ پیدا کرچکا ہوگا ۔ جس کا مودی سرکار اور اسکے مشیروں کو بالکل اندازہ نہیں ہے ۔ جتنی تیزی سے وقت نکلا جارہا ہے اُس سے کہیں زیادہ تیزی سے بھارت کا معاشی و معاشرتی تانا بانا ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ قدرت کا ایک اپنا قانون بھی ہے، جب زیادتیاں حد سے بڑھ جاتی ہیں تو قانون قدرت حرکت میں آجاتا ہے۔ لگتا یوں ہے جیسے ہٹلر کے ساتھ ہوا ۔ جلد ہی وہی کچھ دہشت گرد مودی کے ساتھ بھی ہونے والا ہے

  • تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی  کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

    تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے فیض آباد میں دھرنا دیا تھا جس میں حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پایا تھا کہ فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالا جائے گا

    علامہ خادم رضوی وفات پا گئے، انکے بیٹے تحریک لبیک کے امیر بن گئے، حکومت نے ابھی تک فرانس کے سفیر کو نہیں نکالا، اور نہ ہی فرانس سے تعلقات ختم کئے ہیں، اب تحریک لبیک کے موجودہ سربراہ نے علامہ حکومت کو 16 فروری کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، اسی حوالہ سے ٹویٹر پر ٹرینڈ چلایا گیا #سفیرتونکالناہی_ہوگا .جس میں بڑی تعداد میں‌صارفین نے حصہ لیا.

    دوسری جانب ٹی ایل پی کی فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے ڈیڈ لائن کا معاملہ پولیس کی بھاری نفری نے سمن آباد میں ٹی ایل پی کے چئیرمین کے گھر کا گھیرائو کر لیا پولیس کی گاڑیاں اور پرزن وینز سعد حسین رضوی کے گھر کے باہر پہنچا دی گئیں

    تحریک لبیک کے کارکنا ن کی بڑی تعداد بھی یتیم خانہ چوک پہنچ چکی ہے، اطلاعات ہیں کہ پولیس حافظ سعد رضوی کو تحویل میں لینا چاہتی ہے

    علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

    تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

    تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

    شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

    فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

    علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

    تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آ‌گیا

    ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج

    #اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

  • پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

    پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

    راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا، جہاں چیف آف لاجسٹک سٹاف اور کوارٹر ماسٹر جنرل نے ان کا استقبال کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چین نے افسران جوانان پاک افواج کی خدمات پران کوسلام پیش کیا

    آرمی چیف نے اعلیٰ معیار کی سہولیات، خدمات دینے کے عزم اور مختلف اقسام کے اسلحہ کی مقامی طور پر تیاری کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مینٹی نینس پروگرام کی بھی تعریف کی۔

  • وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، سنیے مبشر لقمان کی باتیں

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میں‌نے آپ کو اسی وی لاگ میں کہا تھا کہ دس فروری کو چیز بہت مشکل ہونا شروع ہو جائیں گی . حکومت کے لیے مشکلات شروع ہو جائیں‌ گی . اپ دیکھ رہے ہیں کہ وہ مشکلات شروع ہوگئی ہیں. حکومت کے لیے جہاں دیگر مسائل ہیں‌وہاں وکلا نے توڑ پھوڑ کی یہ بھی ایک بہت سیریس ایشو ہے .
    حکومت کو دیگر محاذوں پر بھی سبکی کا سامنا ہے . جیسے کہ سپریم کورٹ میں دو پیٹیشن دائر ہیں‌جن میں صدارتی الیکشن ہے . اس بارے میں سپریم نے کہنا ہے کہ دو تہائی اکثریت لے آئیں اور صدارتی نظام لے آئیں . لیکن ایسا حکومت کے لے ممکن نہیں ہے .

    ان کا کہنا تھا کہ ایسے ہی اگر سینٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ کا مقدمے کی بات ہے تو اس پر آئین خاموش ہے . الیکشن کمیشن اس بارے اپنی رائے دے چکا ہے کہ ہمارے پاس ایسی گنجائش ہی نہیں کہ جس پر شو آف ہینڈ ہو جائے . اگر تو سپیرم کورٹ الیکشن کمیشن کی بات کو لیتی ہے تو پھر حکومت کو اس معاملے میں بھی سبکی ہوگی .

    لیکن حکومت کو اگر سپریم کورٹ میں کوئی شکست کا سامنا ہوتا ہے تو پھر وہ آرڈی نیناس سے اس کو رائج کر دے گی. اس لیے اس سلسل میں عجیب سا ماحول پیدا رہا ہے .

    مبشر لقمان کاکہنا تھا کہ عمران خان کا یہ کہنا کہ اگر شو آف ہینڈ نہ ہوا تو اپوزیشن کے پسینے چھوٹ جائیں گے . اس کا مطلب ہے کہ ہارس تریڈنگ اپنے عروج پر ہے . اس کا مبطلب ہے کہ جہاں اپوزیشن ووٹ خرید رہی ہے وہاں حکومت بھی لوٹے‌بنانے‌میں تیاری کیے ہوئے .
    مبشر لقمان نے بڑے افسوس سے کہا کہ یہ کیسے لوگ ہیں کہ ہمارے سب سے بڑے عوان میں یہ بڑے بڑے لوگ بک رہیں اور ان کی بولیاں لگ رہی ہیں.

    کیا ان سیاستدانوں کو کوئی شرم و حیا نہیں ہے کہ اس ملک میں کیسے یہ پیسے اور لالچ کے لیے اپنے ضمیر کا سودہ کرتے ہیں. ہماری آنے والی نسلوں کے لیے کیا آگے بھیج رہے ہیں.

  • اگرسینیٹربنوانےمیں مدد کرسکتےہیں تونوازشریف اور   زرداری کوطلاق دے دوں گا:مولانا فضل الرحمن کاخفیہ پیغآم

    اگرسینیٹربنوانےمیں مدد کرسکتےہیں تونوازشریف اور زرداری کوطلاق دے دوں گا:مولانا فضل الرحمن کاخفیہ پیغآم

    لاہور:اگرسینیٹربنوانےمیں مدد کرسکتےہیں تونوازشریف اورزرداری کوطلاق دے دوں گا:مولانا فضل الرحمن کاخفیہ پیغآم،اطلاعات کے مطابق یہ خبریں بڑی تیزی سے گردش کررہی ہیں کہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے کسی خاص دوست کے ذریعے پی ٹی آئی کی قیادت کو پیغام بھیجا ہے کہ اگروہ سینیٹ بننے میں مدد دے سکتے ہیں تو وہ نوازشریف اورزرداری سے راہیں جدا کرلیں گے

    ادھر اس حوالے سے غیرمصدقہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ یہ پیغام مولانا فضل الرحمن نے کے پی سے پی ٹی آئی کی کسی بڑی شخیصت تک پہنچایا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مولانا نے سینیٹربننے کےلیے 5 ووٹوں کی درخواست کی ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن یہ سمجھتے ہیں کہ اگرانہوں‌نے نوازشریف اورزرداری کوبچانے کی خاطرپی ٹی آئی سے مخالف کو طول دیا توپھرکے پی میں مولانا کو پارٹی بچانا مشکل ہوجائے گا

    یہ بھی معلوم ہو اہے کہ اس شخصیت نے یہ پیغام پہنچا دیا ہے لیکن کے پی سے یہ شخصیت کپتان کو یہ پیغام دینے کی ہمیت نہیں رکھتی کیوں عمران خان مولانا فضل الرحمن کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کرتے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مولانا فضل الرحمن کو سینیٹربننے کے حوالے سے ن لیگ اورپی پی سے کوئی خاطرمثبت جواب نہیں ملا ، ن لیگ میں نوازشریف نے حامی بھری تھی لیکن پارٹی کی دوسرے درجے کی قیادت نے نوازشریف کو مولانا کو یہ امداد دینے کی مخالف کردی ہے اوراپنے سینیٹرہی منتخب کرنے کا مشورہ دیا ہے

  • میرے پیارےوزیراعظم ایک درخواست ہےامید ہےآپ ضرور   غورکریں گے:مریم نوازنےعمران خان کوپیغام بھیج دیا

    میرے پیارےوزیراعظم ایک درخواست ہےامید ہےآپ ضرور غورکریں گے:مریم نوازنےعمران خان کوپیغام بھیج دیا

    اسلام آباد:میرے پیارے وزیراعظم ایک درخواست ہے،امید ہےآپ ضرورغورکریں گے:مریم نوازنےعمران خان کوپیغام بھیج دیا،اطلاعات کےمطابق آج وزیراعظم عمران خان کی سب سے بڑی مخالف مریم نواز نے وزیراعظم کوپیاربھرا پیغآم بھیج کرسب کوحیران کردیا

    اپنے پیغام مریم نواز نے وزیراعظم کو کہا ہے کہ آپ کے نام ایک درخواست ہے امید ہے آپ اس پرضرور غورفرمائیں گے

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو درخواست کرتے ہوئے کہاکہ آپ جانتےہیں کہ اس مرتبہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا براہ مہربانی تنخواہوں میں مناسب حد تک اضافہ ہی کردیں‌

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام بالخصوص سرکاری ملازمین کو مہنگائی کی چکی میں پیس کررکھ دیا ہے، گرفتار سرکاری ملازمین کو فی الفور رہا اور ان کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔

    خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں سرکاری ملازمین کی جانب سے اپنی تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج جاری ہے۔

    دوسری طرف وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مناسب حد تک اضافہ کرنے کے حکم دے دیا ہے

  • کپتان چھاگیا:لاہورپرانےایئرپورٹ کی جگہ دنیاکاسب سے بڑاٹریڈسینٹربنانےکافیصلہ:لاکھوں روزگارکےمواقع کی امید

    کپتان چھاگیا:لاہورپرانےایئرپورٹ کی جگہ دنیاکاسب سے بڑاٹریڈسینٹربنانےکافیصلہ:لاکھوں روزگارکےمواقع کی امید

    لاہور:کپتان چھا گیا:لاہورپرانے ایئرپورٹ کی جگہ دنیا کا سب سے بڑا ٹریڈ سینٹربنانے کا فیصلہ کرلیا:لاکھوں روزگارکے مواقع ملنے کی امید ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے لاہورکے 103 سالہ قدیم والٹن ائیرپورٹ کو ختم کر کے بزنس حب بنانے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہیے۔

    والٹن ائیرپورٹ 1918 میں برطانوی حکومت نے قائم کیا تھا اور یہ دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کا بیس کیمپ بھی رہا۔1200 سے زائد کنال پر مشتمل یہ ائیرپورٹ لاہور میں گلبرک ماڈل ٹاؤن اور فیروز پور روڈ کے سنگم پر واقع ہے

    ذرائع کے مطابق اس پرانے ایئرپورٹ کی جگہ دنیا کے سب سے بڑے کاروباری مراکز قائم کئے جائیں گے ،دنیا کے اس بڑے ٹریڈ سینٹرمیں سعودی عرب، عرب امارات، قطر،چین ، امریکہ سمیت دنیا کے بڑے بڑے ملکوں نے سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے

    ذرائع کے مطابق پاکستان اس حوالے سے اپنے برادراسلامی ملکوں اورچین کوپہلے ہی سرمایہ کاری کے لیے گرین سگنل دے چکا ہے ، جس کے لیے مسلسل کئی ہفتوں‌ سے پری پلاننگ شروع ہوچکی ہے

    ادھرذرائع کے مطابق اس ٹریڈ سینٹرمیں ہزاروں نہیں لاکھوں لوگوں‌کوروزگارملنے کے سنہری مواقع ہیں ، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نے ماہرین تعمیرات کوہدایت کی ہے کہ ایسے ڈیزائن سے یہ کاروباری مرکز تعمیرکیا جائے کہ دنیا اس کی اہمیت اورافادیت کو تسلیم کرلے اوردنیا کے لیے ایک سونے کی چڑیا کے طورپرسامنے آئے

  • نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس، پی ٹی آئی کی اہم شخصیت نیب ریڈار پر آ گئی

    نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس، پی ٹی آئی کی اہم شخصیت نیب ریڈار پر آ گئی

    نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس، پی ٹی آئی کی اہم شخصیت نیب ریڈار پر آ گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا

    نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیب ایگزیکٹیو بورڈ میں 8 انکوائریز کی منظوری بھی دی گئی،ایم این اے سردار جعفر خان لغاری کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی،وزیراطلاعات خیبر پختونخوا  شوکت علی یوسفزئی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی

    نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سابق چیئرمین کے پی ٹی احمدحیات ،دیگرافسران کے خلاف ریفرنس دائرکرنےکی منظوری دی گئی ،ملزمان پرقومی خزانہ کو21.45ارب روپے کا نقصان پہنچانے کاالزام ہے ،سابق چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی انورقمبرانی کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی،سابق چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد فاروق ،سابق چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ ٹاتھارٹی علی ظہیر ہزارہ کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی سابق چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی جاوید خان کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی ملزمان پر قومی خزانہ کو 984.86ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے

    نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    چیئرمین نیب پر دفتر میں خاتون کو جنسی حراساں کرنے کے الزام کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئیں؟ رانا ثناء اللہ

    نیب کیسز کے بعد ویسے بھی بندہ غریب ہوجاتا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

    سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کردیں؟ سلیم مانڈوی والا

    وفاقی کابینہ سے مشاورت کے ساتھ ہی سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈسےکرانے کا فیصلہ ہوگیا

    استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیب ایگزیکٹیو بورڈ میں8 انویسٹی گیشنز کی منظوری بھی دی گئی، سابق وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی.

    نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سابق وزیرپیداوار منظور احمد وٹو کے خلاف انکوائری عدم ثبوت پربند کرنے کی منظوری دی گئی

    نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بد عنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستا ن نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں ،نیب کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے، نیب 714 ارب روپےبدعنوان عناصر سے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرا چکا

  • خداحافظ پاکستان:وزیراعظم ملک وقوم سےمخلص:مافیا   ناکام کررہا ہے:پرسنل سٹاف آفیسرچھوڑکردورچلےگئے

    خداحافظ پاکستان:وزیراعظم ملک وقوم سےمخلص:مافیا ناکام کررہا ہے:پرسنل سٹاف آفیسرچھوڑکردورچلےگئے

    اسلام آباد وزیراعظم پاکستان ملک وقوم سے مخلص ہیں:مافیاذاتی اورسیاسی مفادات کی خاطرناکام کررہا ہے:خداحافظ پاکستان: پرسنل سٹاف آفیسرہمت ہارگئے ،اطلاعات کے مطابق ریلوے کے گریڈ 19 کے آفیسر اور وزیر ریلوے کے اسٹاف آفیسر غلام دستگیر بلوچ نے استفعی دے دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کا ریلوے کی تعمیر نو کا فیصلہ فریٹ مافیا کو سوٹ نہیں کرتا،ریلوے میں اندرونی و بیرونی مافیا اتنا طاقتور ہے کہ اس کا مقابلہ نہیں کر سکتفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے اعظم سواتی کے سپیشل اسسٹنٹ نے محکمہ ریلوے سے استعفیٰ دیدیا۔

    وزیر ریلوے اعظم سواتی کے سپیشل اسسٹنٹ غلام دستگیر بلوچ نے وزارت ریلوے کو استعفیٰ بھجوادیا۔ استعفے کے متن میں کہاگیا کہ ریلوے کے اندر فریٹ مافیا متحرک ہے جو کام نہیں کرنے دے رہا ہے۔ا

    نہوں نے کہا کہ ریلوے میں مافیا کا مقابلہ نہیں کر سکا،اس لیے استفعیٰ دیا، باعزت زندگی گزارنا چاہتا ہوں،استعفے میں کہا گیا کہ ایک سول سرونٹ اور ٹرانسپورٹ پروفیشنل کے طور پر پاکستان ریلویز کے ڈوبتے ادارے کی ترقی کے لیے ریماندارانہ اور پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے کی کوشش کی۔

    سٹاف آفیسر غلام دستگیربلوچ کہتےہیں کہ وزیراعظم ملک وقوم کے ساتھ مخلص ہیں اورمافیاز اپنے اورعمران خان کے مخالفین کے سیاسی مفادات کی خاطر ناکام کرنے پرتلے ہوئے ہیں ، ان حالات میں میں اس قدر اس نظآم سے بدظن ہوگیا ہوں کہ دل نہیں کرتا کہ میں ایک لمحہ کے لیے بھی رک جاوں