Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • 15 مارچ سے شادیوں کی اجازت

    15 مارچ سے شادیوں کی اجازت

    این سی او سی نے 15 مارچ سے اِن ڈور شادیوں کی اجازت دے دی، مزارات اور سینما گھر بھی کھولنے کا اعلان
    کاروباری سرگرمیوں اور پارک کی بندش کا دورانیہ بھی ختم کرنے کا اعلان

    پی ایس ایل میچز میں بھی 50 فیصد شائقین کو آنے کی اجازت دے دی گئی، اس وقت پی ایس ایل میچز میں صرف 20 فی صد شائقین کی اجازت ہے، نئے فیصلے کے بعد اب پی ایس ایل پلے آف میچز کے لیے اسٹیڈیم گنجائش کے مطابق تماشائیوں کی اجازت ہوگی، تاہم کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔

    15 مارچ سے اِن ڈور شادیوں کی اجازت کا بھی فیصلہ کر لیا ہے، تاہم اِن ڈور شادیوں میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، 15 مارچ سے مزارات اور سینما گھر بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

    کاروباری سرگرمیوں اور پارکس کی بندش کا دورانیہ بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، گھروں سے کام کرنے والے 50 فی صد عملے کو گھروں سے کام کی شرط بھی ختم کر دی گئی۔

  • ضلع کیماڑی میں مصطفیٰ کمال کا خطاب

    ضلع کیماڑی میں مصطفیٰ کمال کا خطاب

    کراچی: گزشتہ روز پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفئ کمال ضلع کیماڑی کے علاقے بھٹہ ولیج تاتا ہاؤس میں مختلف برادریوں کے معززین سے خطاب کیا، اس موقع پر وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی ممبر نیشنل کونسل و کیماڑی ڈسٹرکٹ کے صدر ہمایوں عثمان راجپوت سمیت ڈسٹرکٹ کیماڑی و ٹاؤن کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔

  • دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے

    دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے

    این اے 221تھرپارکر میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے، صوفی یحییٰ قادری

    ہمارے امیدوار کے انتقال کرجانے اور ان کے پیپلزپارٹی *کے حق میں دستبردار ہونے کی جھوٹی خبریں چلواکر ٹی ایل پی کے ووٹرز کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔

    تما تر ہتھکنڈوں کے باوجود عوام اہلسنت حافظ سعد رضوی کی قیادت میں متحد ہیں ،عام انتخابات میں ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھریں گے۔
    صوفی یحییٰ قادری
    کراچی (پ ر)تحریک لبیک پاکستان سندھ کے ناظم اعلیٰ صوفی یحییٰ قادری نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 221تھرپارکر میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے۔ٹی ایل پی کے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال کر من مانی کی گئی جبکہ ہمارے امیدوار کے انتقال کرجانے اور ان کے پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہونے کی جھوٹی خبریں چلواکر ٹی ایل پی کے ووٹرز کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی
    ۔انہوںنے کہا کہ دھاندلی کے عمل میں پی ٹی آئی بھی پیچھے نہیں رہی اور ان کی جانب سے ایک پولنگ اسٹیشن کو آگ لگائی گئی اور کارکنوں کو ہراساں کیا گیا لیکن ان تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود عوام اہلسنت حافظ سعد رضوی کی قیادت میں متحد ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں ٹی ایل پی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

    گزشتہ روز جاری اپنے بیان میں صوفی یحییٰ قادری نے کہا کہ سندھ میں ہونے والے ضمنی الیکشن ایک مذاق کے مترادف تھے۔پیپلزپارٹی نے اپنی صوبائی حکومت کے بل بوتے پر تمام ناجائز ہتھکنڈے استعمال کیۓ
    ان تمام باتوں کے باوجووعوام اہلسنت جوق در جوق ٹی ایل پی کو ووٹ دینے کے لیے پولنگ اسٹیشنز تک آئے اور تھرپارکرکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مذہبی سیاسی جماعت کو بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کیا گیا لیکن ملک کے دیگر حصوں کی طرح یہاں بھی ہمارے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا اور تا حال ہمیں مکمل نتائج سے بے خبر رکھا گیا

    صوفی یحییٰ قادری نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ٹی ایل پی کی عوامی مقبولیت کو کم نہیں کیا جاسکتا ہے۔کراچی سے خیبر تک عوام اہلسنت حافظ سعد رضوی کی قیادت میں متحد ہیں اور امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کے مشن کی تکمیل کے لیے اپنا سب کچھ لٹانے کے لیے تیار ہیں۔انہوںنے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں ٹی ایل پی بڑے بڑے برج گرادے گی اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوار گل حسن صاحب اور تمام کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے طاغوتی قوتوں کا استقامت اور بہادری سے مقابلہ کیا۔

    صوفی یحییٰ قادری نے چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ کے ضمنی الیکشن میں ہونے والی باقاعدگیوں کا نوٹس لیں۔

  • مولانا اورنگزیب فاروقی کے خلاف مقدمہ درج

    مولانا اورنگزیب فاروقی کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی : بغیر بتائے شہر کیوں چھوڑا مولانا اورنگزیب فاروقی کے خلاف مقدمہ درج

    اورنگزیب فاروقی کے شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، مولانا کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعہ شامل کی گئی ہے.

    مقدمہ سرکار مدعیت میں درج کیا گیا، مولانا فورتھ شیڈیول میں شامل ہیں اور علاقہ پولیس کو انفارم کیے بغیر شہر نہیں چھوڑ سکتے.

  • سندھ میں وڈیرے پی ٹی آئی کوچھوڑکرن لیگ میں جانے لگے:کپتان پھربھی کیوں خوش:حیران کن وجہ سامنے آگئی

    سندھ میں وڈیرے پی ٹی آئی کوچھوڑکرن لیگ میں جانے لگے:کپتان پھربھی کیوں خوش:حیران کن وجہ سامنے آگئی

    کراچی :سندھ میں وڈیرے پی ٹی آئی کوچھوڑکرن لیگ میں جانے لگے:کپتان پھر بھی کیوں خوش:حیران کن وجہ سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق اس وقت کراچی میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں اس وقت کرسیاں اورصوفے سجائے جارہے ہیں ، کیونکہ کل پی ٹی آئی کو چھوڑ کرلوگ ن لیگ میں شامل ہونے جارہے ہیں

    ادھرذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی اوردیگررہنما کراچی پہنچ رہے ہیں ، دوسری طرف پی ٹی آئی حکام نے یہ تصدیق کردی ہے کہ ان کو پہلے ہی پتہ تھا کہ کس کے لیے پارٹی میں جگہ نہیں اوروہ ن لیگ یا کسی دوسری پارٹی میں چلا جاسکتا ہے

    ادھر سید شاہ محمد شاہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ کل کراچی میں سندھ پی ٹی آئی کی بڑی بڑی شخصیات ن لیگ میں آنے والی ہیں

     

    یہ بھی بتایا جارہاہے کہ ان شامل ہونے والوں میں ممتازبھٹو،لیاقت جتوئی ، ارباب غلام رحیم سمیت کئی رہنما شامل ہیں

    ادھر اسلام آباد سے پی ٹی آئی حکام کا کہنا ہےکہ کپتان کو پہلے ہی علم تھا بلکہ عمران خان نے ان رہنماوں کوصوبے میں عوامی مسائل کے حل کے لیے میدان میں اترنے کےلیے کئی باردرخواست کی لیکن ان شخصیات نے اپنی توہین سمجھی جس پروزیراعظم نے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ پارٹی میں مفادپرستی نہیں چلے گی

    یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ عمران خان کو بتادیا گیا ہے وہ پریشان ہونے کی بجائے خوش ہیں اوران کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں اپنے عزم پرڈٹا ہوں مجھے اپنے رب کے علاوہ کسی کا ڈر نہیں ،

  • پی ٹی آئی کےرہنما سیف اللہ ابڑوکی خوشیوں‌ پرپانی پھرگیا،وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے

    پی ٹی آئی کےرہنما سیف اللہ ابڑوکی خوشیوں‌ پرپانی پھرگیا،وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے

    اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدوارسیف اللہ ابڑوکی خوشیوں‌ پرپانی پھرگیا،وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے،اطلاعات کے مطابق سندھ سے پاکستان تحریک انصآف کے سینیٹ کے  مسترد امیدوارسیف اللہ ابڑو کی خوشیوں پرپانی پھرگیا ہے

    ادھر اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق نیب اسلام آباد نے سیف اللہ ابڑوکے گرفتاری کی وارنٹ جاری کردیئے ہیں اوران کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عدالت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف تحقیقات حتمی مراحل میں ہیں اوران کو عدالت کے روبروپیش کرنا ضروری ہے

    یاد رہے کہ سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پرلیاقت جتوئی کی طرف سے بہت بڑا الزام عائد کیا گیا تھا اورکہا گیا تھا کہ 35 کروڑ میں یہ ٹکٹ فروخت ہوا ہے ، جس پرپارٹی نے نوٹس جاری کیا ہے جبکہ سیف اللہ ابڑو نے ہرجانےکا دعویٰ‌ دائر کیا ہے

  • چیف جسٹس اسلام آباد وکلا تنازعےمیں فریق،فیصلہ کرنےکی اہلیت نہیں:یہ نظام عدل کےلیےنقصان دہ:چیف جسٹس کےخلاف درخواست

    چیف جسٹس اسلام آباد وکلا تنازعےمیں فریق،فیصلہ کرنےکی اہلیت نہیں:یہ نظام عدل کےلیےنقصان دہ:چیف جسٹس کےخلاف درخواست

    اسلام آباد:چیف جسٹس اسلام آباد وکلا تنازعےمیں فریق بن گئے،فیصلہ کرنے کی اہلیت نہیں :یہ نظام عدل کے لیے نقصان دہ:چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے خلاف درخواست،اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے اور اس میں سنگین الزامات لگائے گئے ہیں‌

     

    درخواست گزارریاض حسین راہی جو کہ سپریم کورٹ کے سنیئر وکیل ہیں‌ ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایف 8 میں جو واقعات دیکھنے کو ملے ہیں ان میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے قانون پرعمل کرنےکی بجائے اپنے پیشے سے وابستہ لوگوں کی طرف داری کی ہے

     

    ریاض حسین راہی نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ چیف جسٹس کا کام آئیں شائیں بائیں کرنا نہیں بلکہ حکم دینا تھا اورآئین پرعمل درآمد کروانا تھا مگرانہوں نے جو لہجہ اوراندازاختیارکیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ خود ایک فریق ہیں

     

    ریاض حسین راہی نے اپنی درخواست میں کہاہےکہ آئین نے ان کو بے پناہ اختیارات دیئے ہیں لیکن انہوں نے ان اختیارات کوخاطر میں لانے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا ہے

    ان کا کہنا تھا کہ ایف 8 میں وکلا کے چیمبر گرانے کے حوالے سے بھی چیف جسٹس کا کرداردرست نہیں‌ ہے ، ان کواپنی آئینی ذمہ داری نبھانی چاہیے تھی

    ریاض حسین راہی کہتے ہیں کہ وکلا گردی میں کچھ وکلا کے خلاف ایف آئی آر درج ہیں اوروہ گرفتار ہیں جبکہ کچھ کو چھوڑ دیا گیا ہے ، ان کا کہنا ہے یہاں مصلحت سےکام نہیں لینا چاہیے تھا

     

    اپنی درخواست میں بہت سارے اعتراضات پیش کرنے کےبعد ان کا کہنا تھا کہ چونکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے نبھانے سے قاصر ہیں لہٰذا ان کے خلاف ایکشن لیا جائے

  • مریم نواز نے سپریم کورٹ کو کھلی دھمکی دے دی ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مریم نواز نے سپریم کورٹ کو کھلی دھمکی دے دی ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مریم نواز نے سپریم کورٹ کو کھلی دھمکی دے دی ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مریم نوازیا مریم صفدر کی سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیا کرنا چاہتی ہیں. ڈسکہ الیکشن میں اس بات کی سمجھ تو آتی ہے کہ وہ حکومت پر الزام لگائیں کہ انہوں نے دھاندلی کی ہے . اور ووٹر کو درانے دھمکانے کے سرکاری اثر ورسوخ کا استعمال کیا ہے . کیونکہ حکومت پر یہ الزام لگتے ہیں اور اسی طرح پی ٹی آئی ن لیگ پر الزم لگاتی ہے.

    اسی طرح ان کے مخالف ان پر الزام لگا رہے ہیں‌ کہ ن لیگ اس میں شامل ہے . لیکن اس میں عدلیہ کو گھسیٹنے کی کیا ضرورت ہے . ان کا یہ کہنا کہ جن بے چارے لوگوں کے افراد مر چکے ہیں ان کے گھر والوں کا کیا حال ہوگا. یہ سیاستیں تو اپنی جگہ ہوتی رہیں گی .

    خدارا ان کی فاتحہ تو پوری ہونے لینے دو پھر ان کو ساتھ لے سیاست کرنا اور تقریریں کرنا .پہلے یہ تو خبر لو کہ ان کا کیا حال ہے اور وہ جس کسمپرسی سے گزر رہے ہیں . ان کی کیا ضرورت ہے .ان کو پورا کیا جائے .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز چومکھی کھیل رہی ہیں . پی ٹی آئی پر الزام لگانا سمجھ آتا ہے لیکن اعلیٰ عدلیہ کو اوپن بیلٹنگ میں کہنا کہ وہ حکومت کی فریق نہ بنے اور ایسا ہوا تو عدلیہ پر دھبہ ہوگا . نہ حکومت کی ڈوبتی کشتی کو عدلیہ سہارہ دے . حکومت کے حق میں اس فیصلے پر فریق بننے پر عوام میں مہم چلائی جائے گی

    ان کا کہنا تھا کہ ان سے سوال ہے کہ وہ عدلیہ کے اس فیصلے کا جواب دیں جو آج ہمزہ شہباز کی ضمانت منظور ہوئی ہے. اس فیصلے میں حکومت کی سبکی ہوئی ہے جو کہ ان کو جیل میں رکھنا چاہتی تھی . . کیا اب بھی عدلیہ کسی کی فریق ہے اور کیا عدلیہ کے اس فیصلے بھی مشکوک کہیں‌گے .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ عجیب منطق ہے جب فیصلہ اپنے حق میں آئے تو عدلیہ اچھی ہے اور جب اپنے مفادات پر زد لگے تو عدلیہ کو تنقدی کا نشانہ بنا دیتے ہیں.

  • کپتان کا تاریخی دورہ سری لنکا:پاکستان اورسری لنکا کا علاقائی امن،سلامتی،استحکام کیلئےمشترکہ عزم کا اعادہ:اعلامیہ جاری

    کپتان کا تاریخی دورہ سری لنکا:پاکستان اورسری لنکا کا علاقائی امن،سلامتی،استحکام کیلئےمشترکہ عزم کا اعادہ:اعلامیہ جاری

    کولمبو:کپتان کا تاریخی دورہ سری لنکا:پاکستان اورسری لنکا کا علاقائی امن،سلامتی،استحکام کیلئےمشترکہ عزم کا اعادہ:اعلامیہ جاری،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دو روزہ دورہ سری لنکا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ دونوں فریقین نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ اور تعمیری بات چیت کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    دونوں ممالک کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے دوطرفہ تجارتی ہدف کے حصول پر زور دیا گیا۔ دونوں فریقین نے امن وسلامتی کے فروغ اور دہشت گردی سمیت منظم جرائم کی روک تھام کیلئے انٹلی جنس شیئرنگ بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جنگ مسائل کا نہیں، مسئلہ کشمیر صرف مذاکرات سے ہی حل ہو سکتا ہے۔ برصغیر کے تمام تنازعات بات چیت سے حل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ بھارت سے کاروبار بڑھانے اور کشیدگی کم کرنے کیلئے رابطہ کیا لیکن کامیاب نہیں ہو سکے۔ جب تک مسائل سے نہیں نکلیں گے، خوشحالی نہیں آئے گی۔ سری لنکا کے صدر سے بہت اچھی ملاقات رہی۔ کسانوں کو ان کی محنت کے بہتر معاوضے پر بھی بات کی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خطے میں عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے تجارتی تعلقات ناگزیر جبکہ سرمایہ کاری کے ذریعے غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں جس میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دورے کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کا جامع انداز میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے، اعلیٰ سطح اور وفود کی سطح پر تبادلے کو فروغ سمیت متعلقہ اداروں کے مابین مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے پرامن ہمسایہ کے وژن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک کے مابین قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر مربوط نقطہ نظر کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    سری لنکا کی سماجی واقتصادی ترقی کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے پاک سری لنکا ہائر ایجوکیشن کوآپریشن پروگرام کے تحت ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں 100 سکالرشپ کا اعلان کیا۔ سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے انسانی وسائل کی ترقی اور صلاحیتوں میں اضافے میں تعاون کو سراہا۔

    دونوں فریقین نے دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی معاملات میں تعلقات کی مضبوطی کیلئے دو طرفہ رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے 50 ملین ڈالرز کی نئی دفاعی کریڈٹ لائن کی سہولت کا اعلان کیا۔

    دونوں ممالک نے سیاحت کے میدان میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستان نے کینڈی یونیورسٹی پیراڈینیہ میں ایشین تہذیب اور ثقافت مرکز کے قیام کا اعلان کیا۔

    دورے کے دوران سیاحت ، تجارت اور ثقافت کو فروغ دینے کے لئے فضائی رابطے کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان سری لنکا آزاد تجارتی معاہدے کو مزید وسیع اور گہرا کرنے اور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو ایک ارب ڈالرز تک لے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان سری لنکا کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

  • پی ٹی آئی کوایڈوانس مبارک:اہم اتحادی جماعت نے سینیٹ میں قربانی دے دی

    پی ٹی آئی کوایڈوانس مبارک:اہم اتحادی جماعت نے سینیٹ میں قربانی دے دی

    کراچی :پی ٹی آئی کوایڈوانس مبارک :اہم اتحادی جماعت نے سینیٹ میں قربانی دے دی،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے خوشخبریوں کا سیزن شروع ہوچکا ہے ، اہم اتحادی جماعت نے اپنے قائدین کے کاغذات واپس لے کرپی ٹی آئی کے لیے سینیٹ انتخابات میں جیت یقینی بنادی ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سندھ سے آنے والی خبروں میں بتایاگیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان بطور سینیٹ امیدوار دستبردار ہوگئے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایم کیو ایم کے عبدالقادر خانزادہ نے بھی کاغذات نامزدگی واپس لےلیے ہیں۔خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو شیڈول ہیں اور الیکشن کمیشن میں کل دستبرداری کا آخری روز ہے