Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • جاگ پنجابی جاگ:مریم نواز نے وزیرآباد میں لسانیت کو ہوا دے دی:لوگ منہ تکتے ہی رہ گئے

    جاگ پنجابی جاگ:مریم نواز نے وزیرآباد میں لسانیت کو ہوا دے دی:لوگ منہ تکتے ہی رہ گئے

    وزیرآباد:جاگ پنجابی جاگ:مریم نواز نے وزیرآباد میں لسانیت کو ہوا دے دی:لوگ منہ تکتے ہی رہ گئے،اطلاعات کے مطابق وزیرآباد میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایک بارپھرلسانیت کو ہوادے کراکسانے کی کوشش کی

    مریم نواز نے اپنی تقریرمیں یہ نعرے لگوائے کہ جاگ پنجابی جاگ، جس پراکثروبیشترلوگ مریم نواز کی لسانیت امیزگفتگوسن کرتکتے ہی رہ گئے:یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پراس نعرے کو ناپسند کیا گیا اورکئی نوجوان یہ نعرے سن کر مایوس ہوگئے

    ادھر اس کے علاوہ مریم نواز نے کہا کہ ‏وزیرآبادکی عوام کوووٹ کی عزت چھین کرواپس لانےپرمبارکباددینےآئی ہوں،‏دھونس جبراوردھاندلی کےباوجودنوازشریف بیانیے کی جنگ لڑی ،مریم نواز نے مزید کہا کہ ‏وزیرآبادکےووٹوں پرڈاکاڈال کر بھاگنےوالوں کوشیروں نےپکڑا

    اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ وہ ‏وزیرآبادکی مسلم لیگ کی الیکشن ٹیم کےذمے داروں کوشاباش دیتی ہیں‌‏آپ نےآٹا،بجلی اورگیس چوروں کامقبرہ بناکر انہیں دفن کردیاہے،

    مریم نواز نے مزید کہا کہ ‏ہرصوبے سےشکست عمران خان کامقدر بنی ہے،مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نےشکست کےبعدڈسکہ میں ڈاکاڈالا،

    مریم نواز نے پھر لسانیت کی بات کرتے ہوئے کہاکہ ‏پنجاب نےووٹ چورپکڑلیے،سندھ،بلوچستان میں ضمنی الیکشن میں بری طرح ہارے، مریم نوازنےکہا کہ ‏نوشہرہ میں ان کےگھر میں گھس کر مارا

    مریم نواز نے ا پنے والدمحترم کی خوبی بیان کرتے ہوئے کہاکہ سن لیں ‏نوازشریف لندن میں بیٹھاہے،لیکن انہیں گھرمیں گھس کرماررہاہے،‏بری طرح ہارنےپرشرم بھی نہیں آتی اورکہتے ہیں ووٹ بڑھ گیاہے،

    مریم نواز نے جاگ پنجابی جاگ کا پھرنعرہ لگاتے ہوئے یہ بھی کہاکہ جب ‏پنجابی جاگ جاتےہیں توگھر تک چھوڑکرآتےہیں،مریم نواز نے کہا کہ ‏مریم کے پاپا ووٹ چوروں کو رلائیں گے ، مریم نواز نے مزید کہاکہ ‏یہاں کےعوام نے 2018کےالیکشن کاپول کھول دیا،

  • بوئنگ کمپنی کو بڑا دھچکا،دنیا بھر میں جہاز گراؤنڈ، پی آئی اے نے جہاز گراؤنڈ کیوں نہیں کئے ؟

    بوئنگ کمپنی کو بڑا دھچکا،دنیا بھر میں جہاز گراؤنڈ، پی آئی اے نے جہاز گراؤنڈ کیوں نہیں کئے ؟

    بوئنگ کمپنی کو بڑا دھچکا،دنیا بھر میں جہاز گراؤنڈ، پی آئی اے نے جہاز گراؤنڈ کیوں نہیں کئے ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے 777 ماڈل کے 128 جہاز دنیا بھر میں گرائونڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہوا کچھ یوں تھا کہ ہفتے کو denver ائیرپورٹ سے پرواز بھرنے کے بعد یونائٹڈ ائیرلائنز کے بوئنگ 777 کے ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور وہ اسی دوران پرواز پر بھی تھا۔ اس طیارے کو اڑتا ہوا متعدد افراد نے دیکھا۔ یہاں تک کہ انجن کے ٹکڑے ٹوٹ کر نیچے آبادی پر جاگرے تاہم خوش قسمتی سے طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا ۔۔ کپتان نے اس موقع پر اپنے ہوش و حواس کو قابو میں رکھا اور آگ لگے ہوئے جہاز کو انتہائی مہارت سے واپس ڈینور ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔ ايک مسافر نے طیارے کی کھڑکی سے جلتے ہوئے انجن کی وڈيو بنائی۔ جيسے ہی طیارے کے پہيے زمين پر لگے تو مسافر خوشی سے چیخنے لگے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ طیارے میں سوار 241 مسافر اور عملے کے 10 ارکان محفوظ رہے۔۔ امریکی وفاقی ایوی ایشن نے denver واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور بوئنگ نے کہا ہے کہ یہ تحقیقات مکمل ہونے تک 777
    طیاروں کو استعمال نہ کیا جائے۔۔ ایف اے اے کا کہنا ہے کہ یونائیٹڈ کی پرواز 328 کو honolulu جانا تھا۔ لیکن اچانک اس کا دائیاں انجن فیل ہو گیا۔ FAA نے واقعے کے بعد ان بوئنگ 777 طیاروں کا اضافی جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ FAA کے نمائندے بوئنگ اور یہ انجن بنانے والی کمپنی سے ملاقات کریں گے۔ national transportation safety board کی ابتدائی تحقیق کے مطابق زیادہ نقصان دائیں انجن کو ہوا۔ اس کے پنکھوں کے دو بلیڈ ٹوٹ گئے اور دوسرے بلیڈز اس سے متاثر ہوئے۔ طیارے کے مرکزی حصے کو صرف معمولی نقصان پہنچا ہے ۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس پرواز میں موجود مسافروں نے کہا ہے کہ ٹیک آف یعنی اُڑان کے وقت ایک ’بڑا دھماکہ‘ سنا گیا تھا۔ پرواز میں زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ہم اونچائی پر نہیں پہنچ پا رہے تھے اور نیچے آنا شروع ہو گئے تھے۔ لوگوں نے اپنے پرس جیب میں رکھ لیے تھے کہ اگر ہم نیچے گِرتے ہیں تو ہماری شناخت ہو سکے۔‘ایک خاتون مسافر کا کہنا تھا کہ ایک ’بوم‘ کی آواز آئی تھی۔ ہم (طیارے میں) ہلنا شروع ہو گئے تھے۔ میں اس انجن کے قریب تھی اور میں نے اس میں سے دھواں نکلتے دیکھا۔ مجھے پتا چل گیا تھا کہ کچھ غلط ہو رہا ہے۔ اس کے کچھ پرزے ہماری طرف نکل کر آ رہے تھے۔ میں نے خود سے کہا کہ مجھے نہیں جاننا کہ یہ معاملہ کتنا سنگین ہے۔ بس میری دعا ہے کہ ہم باحفاظت نیچے اتر جائیں۔brom field town کی پولیس نے اس واقعے کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں طیارے کے پرزے ایک گھر کے باہر باغیچے میں پڑے دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ پرزے ایک فٹبال فیلڈ میں بھی گِرے۔ تاہم طیارے سے گِرنے والے پرزوں سے کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔۔ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن FAA کے سربراہ steve dickson کے مطابق امریکا میں صرف یونائیٹڈ ایئرلائنز بوئنگ 777 طیارے استعمال کر رہی ہے جبکہ دیگر ممالک میں جاپان اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بوئنگ انتظامیہ نے کہا ہے کہ جب تک امریکی قومی ٹرانسپورٹیشن اور تحفظ بورڈ کی تحقیقات جاری ہیں ہم تجویز کرتے ہیں کہ مختلف ائیرلائنز کے زیر استعمال 69 اور بوئنگ کے پاس موجود 59 (777 ماڈل کے) طیاروں کو گراؤنڈ کر دینا چاہیے جن میں (Pratt & Whitney) کے 112-4000 سیریز والے انجن نصب ہیں۔ اب یونائیٹڈ ایئرلائنز کے بعد جاپان کی دو بڑی ایئرلائنز نے بھی بوئنگ 777 ماڈل کے 56 طیاروں کے آپریشنز معطل کرنے کی تصدیق کر دی ہے جن میں یہی انجن نصب تھا جو حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں نصب تھا۔۔ تو دوسری جانب برطانیہ نے (Pratt & Whitney) انجن کے حامل بوئنگ 777 طیاروں کی برطانوی فضائی حدود سے گزرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ برطانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایسے مسافر برداربوئنگ 777 جہاز جن کے انجن اس طیارے کے انجن جیسے ہیں جس نے امریکہ میں آگ پکڑی لی تھی پر برطانیہ کی فضائی حدودسے عارضی طور گزرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یوکے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ باریک بینی سے حالات کا جائزہ لے رہا ہوں۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہاں میں آپکو یاد کروادوں کہ 2019 میں بوئنگ 737 میکس طیاروں کے دو حادثات پیش آئے تھے جن میں 346 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جس کے بعد بوئنگ کمپنی اپنی ساکھ بحال کرنے کے لیے کوششیں کررہی تھی تاہم اب 777 ایس کا واقعہ اس کے لیے ایک دھچکا ثابت ہوا ہے۔۔ گذشتہ سال JAL کی ایک پرواز کو بائیں انجن میں خرابی کے باعث ایئر پورٹ پر واپس اتار دیا گیا تھا۔ یہ طیارے یونائیٹڈ ایئر لائنز کے طیارے جتنا
    26 سال پرانا تھا جسے سنیچر کو یہ واقعہ پیش آیا۔۔ 2018 میں honolulu روانہ ہونے والے یونائیٹڈ ایئر لائنز کے طیارے کا دائیں جانب موجود انجن خراب ہوگیا تھا۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا تھا کہ پنکھے میں خرابی آئی تھی۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کے آخر میں ایسا لگتا تھا کہ بوئنگ آخر کار اپنی تاریخ کے سب سے بڑے چیلنجوں کو ماضی کی طرف لے جانے کی راہ پر گامزن ہے۔ اب بوئنگ کو شاید زیادہ سنگین طویل المیعاد مسئلہ درپیش ہے۔۔ منافع بخش widebody passenger jets کا کاروبار کمپنی کے لئے بہت اہم ہے ۔ کیونکہ یہاں وہ حریفairbusکے مقابلے میں واضح برتری رکھتا ہے ۔ جو single-aisle jet فروخت میں پہلے نمبر پر ہے۔۔ مارکیٹ کے اس حصے میں حریف ایئربس کی زیادہ فروخت ہے۔ ایک چمکدار نیا طویل فاصلے والا single-aisle jet بھی جس کے ساتھ بوئنگ کا کوئی حریف نہیں ہے۔ اور ایئرلائنز زیادہ راستوں پر widebody طیاروں کے بجائے single-aisle jet کا استعمال کرنے کی طرف گامزن ہیں ۔۔ بوئنگ نے آنے والے مہینوں میں واشنگٹن ریاست میں 787 فیکٹری بند کرنے کے منصوبوں کا پہلے ہی اعلان کیا ہے کیونکہ کمزور مانگ کی وجہ سے اسے پیداوار میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔ اب یہ نیا مسئلہ بوئنگ کو درپیش ہے جس نے اس کی کمر توڑکررکھ دی ہے ۔ ۔ حالانکہ بوئنگ کمپنی نے دنیا بھر کی کمپنیز سے درخواست کی ہے وہ مذکورہ ماڈل کے طیارے گرائونڈ کر دیں لیکن پاکستان کی قومی فضائی کمپنی ایسا نہیں کر رہی ہے ۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے تمام بوئنگ 777 جنرل الیکٹرک انجن کے حامل ہیں جو پوری دنیا میں نہایت محفوظ تصور کئے جاتے ہیں ۔ پی آئی اے ترجمان عبداللہ خان کے مطابق بوئنگ 777 کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ (Pratt & Whitney) انجن والے طیارے کے ساتھ پیش آیا ہے جس کے بعد مذکورہ انجن والے طیاروں کو گراونڈ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ اس لیے بوئنگ کی ہدایات پی آئی اے پر لاگو نہیں ہوتیں۔

  • احسان اللہ احسان کا فرار ہونا سنگین معاملہ،لاپتہ افراد بارے اہم پیشرفت، ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو

    احسان اللہ احسان کا فرار ہونا سنگین معاملہ،لاپتہ افراد بارے اہم پیشرفت، ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو

    احسان اللہ احسان کا فرار ہونا سنگین معاملہ،لاپتہ افراد بارے اہم پیشرفت، ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو
    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کا فرار ہو جانا ایک بہت سنگین معاملہ تھا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ معاملے پر تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ داروں کو سزا مل چکی ہے،احسان اللہ احسان کی دوبارہ گرفتاری کی کوششیں بھی جاری ہیں،احسان اللہ احسان کہاں ہیں، فی الوقت علم نہیں،ملالہ یوسفزئی کو جس سوشل میڈیا اکاوَنٹ سے دھمکی ملی وہ جعلی تھا،لاپتہ افراد کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،لاپتہ افراد سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کو 6 ہزار شکایات موصول ہوئیں،6 ہزار میں سے 4ہزار مقدمات حل ہوچکے ہیں،

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    کیا بھارت بھی میڈیا کواجازت دے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

    غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ

    مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کے کارکنوں کو قتل کے الزام میں کچھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا پاکستان میں شدت پسندوں کی مدد افغانستان سے کی جا رہی ہے ،بھارت دہشتگرد تنظیموں کو اسلحہ اور پیسے دے رہا ہے اورنئی ٹیکنالوجی سے بھی نواز رہا ہے ،شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر تشدد کے واقعات رپورٹ کیے جا رہے ہیں،پاکستان کے پاس بھارت کیخلاف تمام ثبوت موجود ہیں، افغانستان کا مستقبل کیا ہو گا، مذاکرات آگے کیسے بڑھیں گے اور کس فریق کو کیا کرنا ہے، یہ سب افغانستان کے شہریوں اور حکومت کے کرنے کے کام ہیں۔’ہمارا صرف ایک مقصد ہے اور وہ ہے افغانستان میں دیر پا امن کا قیام۔‘

    داعش پاکستان میں نہیں،بلوچستان پاکستان کا مستقبل.، آرمی چیف رواں ہفتے کہاں کا دورہ کریں گے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    بھارتی دہشت گردی کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    ابھی بہت کام کرنا باقی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • جہاز پرانحصار نہیں پھر بھی ہم نے حکومت کیخلاف جنگ جیت لی، بلاول

    جہاز پرانحصار نہیں پھر بھی ہم نے حکومت کیخلاف جنگ جیت لی، بلاول

    جہاز پرانحصار نہیں پھر بھی ہم نے حکومت کیخلاف جنگ جیت لی، بلاول
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کو پوری دنیا کے سامنے ایکسپوز کردیا ہے، حکومت کو ضمنی انتخابات میں بری طرح شکست ہوئی، حکومت نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کرنے کی کوشش کی، پاکستان کے عوام حکومت کےساتھ نہیں پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں،پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات کیلئے متفقہ امیدوار نامزد کیا، پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف جنگ جیت لی ہے، پی ڈی ایم نےکم مدت میں فیصلےکیے،3مارچ کو سینیٹ الیکشن ہیں اور مارچ کے آخر میں مارچ بھی ہوگا،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کوایکسپوزکیا ہے،پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کوسینیٹ الیکشن میں امیدوارنامزد کیا ہے،کوئی بھی الیکشن ہو حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، عدم اعتماد پر سینیٹ الیکشن کے بعد بات ہوگی،جمہوریت اورپارلیمان ہم سب کے مفادمیں ہے،ہم جہازاوردوسرے طریقے کارکا شاید مقابلہ نہ کرسکیں ،ہم جہاز پر تو انحصار نہیں کر رہے،ہم جمہوری طریقے سے سینیٹ الیکشن میں مقابلہ کریں گے،ان شاءاللہ امیدہےسینیٹ الیکشن میں اچھا رزلٹ لائیں گے،سینیٹ الیکشن میں ساتھ ہیں،سینیٹ الیکشن کےبعدبھی ساتھ ہوں گے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ سب کو کہہ رہے ہیں کہ گرتی دیوار کو ایک دھکا اور دو، تحریک عدم اعتماد کے مرحلے میں نہیں ہیں ہم جانتے ہیں کہ کم ووٹوں کے ساتھ میدان میں آ رہے ہیں یوسف رضا گیلانی پارلیمان میں بیٹھتے تھے ،سوال کا جواب دیتے تھے،ہم چاہتےہیں حکومت جمہوری طریقے سے تبدیل ہو،اپنےاتحادیوں کے خلاف بھی یہی روایت اپنا رہے ہیں،عمران خان نے اپنےارکان اوراتحادیوں کیخلاف بھی آمرانہ طرزعمل اختیار کیا

  • سری لنکا میں وزیراعظم  عمران‌ خان کے نام پر کیا کام کیا جائے گا؟ اہم تجویز

    سری لنکا میں وزیراعظم عمران‌ خان کے نام پر کیا کام کیا جائے گا؟ اہم تجویز

    سری لنکا میں وزیراعظم عمران‌ خان کے نام پر کیا کام کیا جائے گا؟ اہم تجویز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اعزا ز میں سری لنکا کی پارلیمنٹ کے سپیکر  مہندا یاپا ابے وردانا اور سری لنکا کے و زیر برائے کھیل و امور نوجوانان نمل راجہ پاکسا نے ظہرانہ دیا۔

    وزیراعظم عمران خان کو سپورٹس مین کی حیثیت سے خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سری لنکا کے وزرا، ارکان پارلیمان اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔وزیراعظم عمران خان کو وزیر کھیل کی طرف سے اعلیٰ معیار کے سپورٹس کمپلیکس کی تجویز بھی پیش کی گئی جو وزیراعظم عمران خان کے نام پر بنایا جائے گا۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے کرکٹ کیریئر کے حوالہ سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں وزیراعظم عمران خان کے کرکٹ کے زمانے کے سری لنکن کھلاڑیوں کی طرف سے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے اعزاز منعقدہ اس تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور سپورٹس مین کی حیثیت سے اپنی یادوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے شرکا کو بتایا کہ کس طرح کرکٹ کے ذریعے انہوں نے مقابلہ کرنا سیکھا اور اپنی انہی صلاحیتوں کی بدولت وہ ایک سیاسی جماعت کی قیادت کرنے اور پاکستان کے وزیراعظم بننے کے قابل ہوئے۔ وزیراعظم نے یونیورسٹی گریجویٹ کی حیثیت سے اپنے سری لنکا کے دورے کا بھی ذکر کیا۔

    سری لنکا:پاکستان اورسری لنکاکےخوشگوارتعلقات کےچرچے: وزیراعظم عمران خان سری لنکن عوام کےدلوں کی دھڑکن بن گئے

    وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب ون ٹو ون ملاقات کیا ہوئی اہم باتیں

    دورہ سری لنکا میں پاکستان نے کیا اہم پیشکش کی؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

    وزیراعظم نے پیش کش کے باوجود بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے سے انکارکردیا،لمباسفرقبول کرلیا:اسے کہتے ہیں غیرت وحمیت

    وزیراعظم عمران خا ن سری لنکا پہنچ گئے،کس نے کیا استقبال؟

    وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ون آن ون ملاقات

    انہوں نے پاکستان میں ہونے والے میچ میں سری لنکاکی ورلڈ کپ میں کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے اسے قابل فخر قرار دیا اور ٹیم کپتان ارجنا رانا ٹنگا سمیت ٹیم کے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ سری لنکا وزیر کھیل و امور نوجوانان نے وزیراعظم عمران خان کو یادگاری نشان پیش کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی انہیں اپنے دستخط شدہ بلے کا تحفہ دیا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ساتھ کھیلنے والے سری لنکا کے سابق کھلاڑیوں سے مل کر خوشی ہوئی ،میر ی سری لنکا کے صدر سے بہت اچھی ملاقات رہی. تخفیف غربت خصوصاً دیہی علاقوں سے غربت سے خاتمے سے متعلق بات چیت کی.جدید ٹیکنالوجی ، سستی خوراک اورپھلوں کی دستیابی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا.عوام اور کسانوں کے درمیان مڈل مین کے کردار کو کم کرنے پر بھی بات ہوئی.سری لنکن صدر کے ساتھ سیاست و تجارت سمیت باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا.

    بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقا ت بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ،وزیراعظم

  • اگر آئین کہتا ہے خفیہ ووٹنگ ہو گی  تو ہو گی بات ختم،چیف جسٹس

    اگر آئین کہتا ہے خفیہ ووٹنگ ہو گی تو ہو گی بات ختم،چیف جسٹس

    اگر آئین کہتا ہے خفیہ ووٹنگ ہو گی تو ہو گی بات ختم،چیف جسٹس
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی

    ن لیگ کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے غیر ملکی عدالتی فیصلوں کے حوالے دیئے گئے،جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں بین الاقوامی ایشوز پر فیصلہ کرنے کیلئے نہیں بیٹھے ،بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ پاکستان کئی بین الاقوامی معاہدوں کا حصہ ہے،عدالت نے کہا کہ کیا بین الاقوامی معاہدے سینیٹ الیکشن خفیہ ووٹنگ سے کروانے کا کہتے ہیں ؟سپریم کورٹ کسی بین الاقوامی معاہدے کی حامی نہیں
    @MumtaazAwan

    بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی تیاری کے دوران خفیہ ووٹنگ پر بحث ہوئی تھی، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عدالت کو تمام زمینی حقائق کا علم ہے، بیرسٹر ظفر اللہ نے سپریم کورٹ میں دلائل مکمل کرلیے

    بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ موجودہ حالات میں کوئی آئینی بحران نہیں ہے، ماضی میں حکومت نے اپنی سیاسی زمہ داری عدالت پر ڈالنے کی کوشش کی، عدالت نے قرار دیا کہ بنگلہ دیش کو تسلیم کرنایا نہ کرنا پارلیمان کا اختیار ہے،بیرسٹر صلاح الدین نے دلائل کے دوران بابری مسجد کی شہادت کا تذکرہ کیا اور کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے 2019 میں بدنام زمانہ فیصلہ سنایا،بھارتی سپریم کورٹ نے ریفرنس پر رائے دینے سے انکار کیا تھا،

    وکیل سندھ ہائیکورٹ بار نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے یہ نہیں بتایا کہ قانون کیا کہتا ہے؟ اٹارنی جنرل نے دلائل میں بتایا کہ قانون کیا ہونا چاہیے،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو سوال ریفرنس میں پوچھے گئے ہیں اس پر ہی جواب دیں گے، خفیہ ووٹنگ ہونی چاہیے یا نہیں فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، اگر آئین کہتا ہے خفیہ ووٹنگ ہو گی تو ہو گی بات ختم، عدالت نے تعین کرنا ہے سینیٹ الیکشن پر آرٹیکل 226 لاگو ہوتا ہے یا نہیں ،سینیٹ الیکشن میں متناسب نمایندگی کے ذریعے سنگل ٹرانسفر ایبل ووٹ ہوتا ہے یا نہیں ،آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت تمام الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہوتے ہیں یا نہیں ،ووٹنگ کےلیے کیا طریقہ کار اپنانا ہے یہ بھی پارلیمنٹ کا اختیار ہے،

    صلاح الدین نے کہا کہ پرانی ویڈیو اچانک سامنے آگئی ،انتحابی عمل سے کرپشن ختم کرنا پارلیمان کا کام ہے،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ پارلیمان کا متبادل نہیں ،ریاست کے ہر ادارے نے اپنا کام حدود میں رہ کر کرنا ہے،پارلیمان کا اختیار اپنے ہاتھ میں نہیں لیں گے،

    بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ اسپیکر کے الیکشن کون کرائے گا آئین میں کہیں نہیں لکھا،کیا الیکشن ایکٹ 2017 ختم ہونے سے سینیٹ انتخابات نہیں ہونگے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ قانون میں کبھی خلا نہیں آتا، کوئی قانون ختم ہو تو اس سے پہلے والا بحال ہو جاتا ہے،

  • سینیٹ انتخابات سے قبل لاہور ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز

    سینیٹ انتخابات سے قبل لاہور ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات سے قبل لاہور ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکزبن گیا،

    لاہور میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی آج شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، یوسف رضا گیلانی لاہور میں ہی ہیں، ادھر سینیٹ انتخابات سے قبل پی پی چیئرمین بلاول زرداری متحرک ہو گئے ہیں،

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاو ل بھٹو ماڈل ٹاؤن لاہور پہنچ گئے ہیں،بلاول بھٹو سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ملاقات کریں گے ،بلاول بھٹو سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت کریں گے,چیئرمن پی پی پی بلاول زرداری آج لاہور میں مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔۔پریس کانفرنس سے قبل یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود سے ملاقات کریں گے جن کی آج ہی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے ۔

    سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟

    افسوس 2018 کی ویڈیو، لیکشن کمیشن کو نہیں پتہ،کسی کا انتظار نہ کریں، سپریم کورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کو بڑا حکم

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    بلاول زرداری کل ن لیگ کی رہنما مریم نواز سے بھی ملاقات کریں گے، مریم نواز نے میڈیا ٹاک میں کہا تھا کہ بلاول بھٹو کو کل ظہرانے پر دعوت دی ہے، بلاول بھٹو سے کل ملاقات ہوگی، بلاول سے مختلف ایشوز پر بات چیت ہوگی،

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی متحرک ہیں اور اراکین سے ملاقاتیں کر رہے ہیں دو روز میں وزیراعلیٰ پنجاب اتحادی جماعتوں کے اراکین سمیت پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر چکے ہیں، چوھدری پرویز الہیٰ بھی متحرک ہیں،

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

    پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

    یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کیلئے اعزاز ہوگا،مولانا فضل الرحمان

    ہم حکومت کو سرپرائز دے چکے ،شہباز شریف سے ملاقات کے بعد یوسف رضا گیلانی کا بڑا اعلان

  • الیکشن نہیں سلیکشن ہوتی ہے، فاروق ایچ نائیک ،عدالت نے کیا دیئے ریمارکس

    الیکشن نہیں سلیکشن ہوتی ہے، فاروق ایچ نائیک ،عدالت نے کیا دیئے ریمارکس

    الیکشن نہیں سلیکشن ہوتی ہے، فاروق ایچ نائیک ،عدالت نے کیا دیئے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی

    رضا ربانی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سیاسی معاملہ ہے ریاضی کا سوال نہیں، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آرڈیننس کا سوال عدالت کے سامنے نہیں،آرڈیننس جاری ہونے پر کوئی رائے نہیں دیں گے،پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پارٹی کی تاریخ چھوڑ دیں اصل سوال پر آئیں،جمہوریت میں پارٹی قیادت کا کوئی کردار نہیں ہوتا، جمہوریت میں فیصلے پارٹی کرتی ہے قیادت نہیں، کوئی اوپر سے اپنے فیصلے لاکر نافذ نہیں کرسکتا، پارٹیوں کے فیصلے بھی جمہوری انداز میں ہونے چاہییں، آئین میں پارٹیوں کا ذکر ہے شخصیات کا نہیں،

    فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہر روز مختلف بلوں پر ووٹنگ ہوتی ہے، کبھی اپوزیشن حکومت کو اور کبھی اپوزیشن حکومت کو ووٹ دیتی ہیں،صدر مملکت کے انتخاب کا مکمل طریقہ کار موجود ہے،سینیٹ الیکشن آئین کے تحت ہوتے ہیں قانون پر نہیں،ووٹ انفرادی ہو تو رائے شماری خفیہ ہی ہوسکتی ہے،

    فاروق نائیک کی جانب سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ بھارت میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوتے ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر پارلیمنٹ سینیٹ الیکشن میں ترمیم کرے تو کیا اوپن بیلٹ ہو سکتے ہیں ؟ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آئین سے متصادم نہ ہو تو ترمیم ہوسکتی ہے ،

    فاروق نائیک نے کہا کہ ووٹ انفرادی ہو تو رائے شماری خفیہ ہی ہوسکتی ہے،پارلیمنٹ میں ہر روز مختلف بلوں پر ووٹنگ ہوتی ہے، کبھی اپوزیشن حکومت کو اور کبھی حکومت اپوزیشن کو ووٹ دیتی ہے،صدر مملکت کے انتخاب کا مکمل طریقہ کار موجود ہے،سینیٹ الیکشن آئین کے تحت ہوتے ہیں قانون کے تحت نہیں، مخصوص نشستوں پر الیکشن نہیں سلیکشن ہوتی ہے،پارٹیاں مخصوص نشستوں کے لیے لسٹ فراہم کرتی ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آئین میں استعمال شدہ لفظ “الیکشن”کو غلط نہ کہیں، کیا ہر ایم پی اے ووٹ دینے کےلیے آزاد ہوتا ہے ؟ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پارٹی لائن پر عمل کرنا سینیٹ الیکشن کے لیے لازمی نہیں،

    چیف جسٹس نے کہا کہ کس کو ووٹ دینا ہے یہ فیصلہ پارٹیاں کیسے کرتی ہیں،کیا پارٹیوں کے پاس اجلاس کے منٹ ہوتے ہیں،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اجلاس کے منٹ ہوتے ہیں،خفیہ ووٹنگ میں مداخلت بھی قانون کے مطابق جرم ہے،ووٹ کاسٹ ہونے کے بعد بھی خفیہ ہی رہتا ہے،

    ن لیگ کے بیرسٹر ظفر اللہ نے سپریم کورٹ میں دلائل دیئے،اور کہا کہ الیکشن کی نمائندگی خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ہی ممکن ہے، تاریخ کے تناظر میں 226 کی تشریح ممکن ہے،

  • کیا آپکی پارٹی نے اپنے اراکین کو بتا دیا ہے کہ وہ ووٹ ڈالنے میں آزاد ہیں؟ عدالت نے کس سے پوچھ لیا؟

    کیا آپکی پارٹی نے اپنے اراکین کو بتا دیا ہے کہ وہ ووٹ ڈالنے میں آزاد ہیں؟ عدالت نے کس سے پوچھ لیا؟

    کیا آپکی پارٹی نے اپنے اراکین کو بتا دیا ہے کہ وہ ووٹ ڈالنے میں آزاد ہیں؟ عدالت نے کس سے پوچھ لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت جاری ہے

    سپریم کورٹ میں سینیٹر رضا ربانی کے دلائل جاری ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازاور پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کمرہ عدالت میں موجود ہیں،وکیل جے یو آئی نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب کو شاید سمجھنے میں غلطی ہوئی، میں سپریم کورٹ میں اپنے دلائل دوں گا،چیف جسٹس نے وکیل جے یو آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے ہم آپ کو بھی سن لیں گے،

    رضا ربانی نے کہا کہ میں 30 منٹ میں اپنے دلائل مکمل کرنے کی کوشش کروں گا چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اپنے دلائل کا براہ راست اہم نقطے سے آغاز کریں، بتائیں کیا سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہوتے ہیں یا نہیں؟

    جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ کسی جماعت کو 8 کی بجائے 2 نشستیں ملیں تو کیا اس کے مینڈیٹ کے مطابق ہوگا ؟ رضا ربانی نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سینٹ الیکشن سیاسی معاملہ ہے ریاضی کا سوال نہیں,سیاسی معاملات میں سمجھوتے ہوتے رہتے ہیں,کئی بار مختلف ایم پی ایز کسی ایشو پر متحد ہو کر سینٹ امیدوار کو ووٹ دیتے ہیں,آئین یہ بھی نہیں کہتا کہ سینیٹ الیکشن قانون کے مطابق ہوں گے،آئرلینڈ کی سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ووٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکتی،سیںیٹ الیکشن آرٹیکل 226 کے تحت ہی ہوتا ہے،

    دوران سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی اور فاروق ایچ نائیک کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا، فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سینیٹ میں اراکین انفرادی حیثیت میں ووٹ دیتے ہیں نا کہ بطور پارٹی،جس پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ کیا آپکی پارٹی نے اپنے اراکین کو بتا دیا ہے کہ وہ ووٹ ڈالنے میں آزاد ہیں، جسٹس یحییٰ آفریدی کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہہ گونجا

    رضا ربانی نے کہا کہ آرڈینس کیخلاف کسی ایوان میں قرارداد منظور ہوئی تو وہ ختم ہوجائے گا، پارلیمان نے توثیق نہ کی تو آرڈینس120دن بعد ختم ہوجائےگا، عارضی قانون سازی کے ذریعےسینیٹ الیکشن نہیں ہوسکتا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آرڈیننس کا سوال عدالت کے سامنے نہیں، اس پر رائے نہیں دیں گے

    اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ملتوی، عدالت کا بڑا حکم

     

  • بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقا ت بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ،وزیراعظم

    بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقا ت بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ،وزیراعظم

    بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقا ت بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکہ میں بڑھتی ہوئی خلیج کم کرنے کیلئے بھی کر دار ادا کر سکتے ہیں ۔

    تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 سال پہلے سیاست میں قدم رکھا اور جدوجہد کا آغاز کیا ، میرے سیاست میں آنے کا مقصد غربت کا خاتمہ تھا ، سیاست میں آنے سے پہلے میں نے کینسر ہسپتال بنایا ، اسے بنانے کی وجہ یہ تھی کہ غریب لوگ علاج مہنگا ہونے کے باعث علاج نہیں کروا سکتے تھے سر مایہ کاری کے باعث غربت میں کمی لائی جا سکتی ہے ،چین نے ٹیکنالوجی کے ذریعے مڈل مین کے کردار کو ختم کیا اور مہنگائی کی بڑی وجہ بھی مڈل مین ہی ہیں ، غربت کے خاتمے میں چین بہترین مثال ہے ۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج میں یہ کہوں گا کہ سری لنکن میری صدر کے ساتھ مختلف امور پر بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے ، پاکستان کا مسئلہ اس وقت خوراک کا ہے اور ہم کوشش کر رہے ہی کہ خوراک کی قیمتوں کو نیچے لایا جائے جب اقتدار میں آیا تو مودی سے رابطہ کرکے بتایا کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ ہم کشیدگی کو ختم کریں اور مذاکرات سے اختلافات کو دورکریں ، ہم بر صغیر میں لوگوں کی غربت صرف اس چیز سے ختم کر سکتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیا ن تجارت کو بڑھایا جائے، بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقا ت بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے کا سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے جو کہ مذاکرات سے حل ہو سکتا ہے ، بر صغیر کے تمام تنازعات کو مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں ، پاکستان اور سری لنکادہشت گردی سے متاثر ہیں ، دہشتگردی کے باعث پاکستان اور سری لنکا کی سیاحت بھی متاثر ہوئی، پاکستان اور سری لنکا سیاحت کے شعبے میں تعاون کر سکتے ہیں، سیاحت کے شعبے میں سری لنکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں ۔خطے کا سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے جو مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتا ہے ، جنگ یا تنازعات کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ۔ ایک مسئلے کے حل کیلیے جنگ چھڑنےسے مزید تنازعات جنم لیتے ہیں،دنیا کے ہر فورم پر موقف رہا ہے کہ مسائل کا حل جنگ نہیں مذاکرات میں ہے،خواہش ہے خطے میں امن ،سیاحت ،تجارت اورسرمایہ کاری کے لیے اپنا کردار اداکریں

    اوزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں سری لنکن ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی اور کہا کہ سری لنکن ہم منصب کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دیتاہوں ،دونو ں ممالک میں کھیل کے فروغ کےلیے اپنا کردار ادا کرناچاہتاہوں،کرکٹ پاکستا ن اور سری لنکا دونو ں کی عوا م کا پسندیدہ کھیل ہے ،

    سری لنکا:پاکستان اورسری لنکاکےخوشگوارتعلقات کےچرچے: وزیراعظم عمران خان سری لنکن عوام کےدلوں کی دھڑکن بن گئے

    وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب ون ٹو ون ملاقات کیا ہوئی اہم باتیں

    دورہ سری لنکا میں پاکستان نے کیا اہم پیشکش کی؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

    وزیراعظم نے پیش کش کے باوجود بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے سے انکارکردیا،لمباسفرقبول کرلیا:اسے کہتے ہیں غیرت وحمیت

    وزیراعظم عمران خا ن سری لنکا پہنچ گئے،کس نے کیا استقبال؟

    ‏وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورمشیر تجارت عبد الرزاق داؤد بھی کانفرنس میں شریک‏ ہوئے، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کانفرنس میں شرکت اعزاز ہے ،کانفرنس سے تجارت اورسرمایہ کاری کےشعبوٕں میں پاک سری لنکا تعاون مزیدمضبوط ہوگا، کانفرنس کامقصدپاک سری لنکاتجارت،سرمایہ کاری کےنئےمواقع تلاش کرناہے،سری لنکا کے وزیر تجارت سے مفید بات چیت ہوئی کانفرنس دونوں ملکوں کےدرمیان تجارت کے نئے مواقع پیدا کرے گی،افغانستان ،ازبکستان کو براستہ گوادربرآمدات کی پیشکش کی ہے،افغانستان،ازبکستان اور خطے میں تجارت کی بحالی کیلئے کردارادا کررہے ہیں، پاکستان دو سالوں میں بدل چکا ہے کورونا کے دوران بھی پاکستان کی معیشت بہتر رہی،سری لنکا کےسرمایہ کارگوادرسےاستفادہ حاصل کرسکتے ہیں،

    وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ون آن ون ملاقات