Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • اٹارنی جنرل نےسینیٹ انتخابات موخرہونے کااشارہ دے دیا

    اٹارنی جنرل نےسینیٹ انتخابات موخرہونے کااشارہ دے دیا

    اسلام آباد:اٹارنی جنرل نےسینیٹ انتخابات موخرہونے کااشارہ دے دیا،اطلاعات کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا کل (بدھ) تک کیس مکمل نہ کیا گیا تو 3 مارچ کو الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات نہیں کرواسکےگا۔

    سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔پیپلز پارٹی کے وکیل سینیٹر رضا ربانی نے دلائل میں کہا کہ آئین ووٹ ڈالنے والے کی شناخت ظاہر کرنے کی اجازت نہیں دیتا، جہاں ووٹوں کی خریدو فروخت ہوگی، قانون اپنا راستہ بنائے گا، کرپشن ووٹنگ سے پہلے ہوتی ہے تو اس کے لیے ووٹ دیکھنے کی ضرورت نہیں۔

    اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ ایسا طریقہ بھی بتا دیں کہ ووٹ دیکھا بھی جائےاور سیکریریسی بھی متاثر نہ ہو، اگر معاہدہ ہو کہ آدھی رقم ووٹ ڈالنے کے بعد ملے گی تو پھر کیا ہوگا؟

    چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ قانون مکمل طور پر معصوم اور اندھا ہوتا ہے، اس پر بدنیتی سے عمل ہو تو مسائل جنم لیتے ہیں، کیا ایسا کوئی نظام نہیں کہ معلوم ہو سکے کس نےکس کو ووٹ دیا؟ رشوت ووٹ سے جڑی ہے تو اس کا جائزہ کیسے نہیں لیا جاسکتا؟ ہر شخص کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے خلاف ہے، اس ساری مشق کو ضائع نہیں جانے دینا چاہتے۔

    دورانِ سماعت اٹارنی جنرل پاکستان نے سماعت جلد مکمل کرنے کی استدعا کی اور کہا بدھ تک کیس مکمل نہ کیا گیا تو 3 مارچ کو الیکشن کمیشن انتخابات نہیں کروا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ صدارتی ریفرنس میں سیاسی جماعتوں کے سوا کسی کے دلائل کا کوئی حق نہیں بنتا، بار کونسلز کا سیاسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں، وہ ان کے دلائل سننے کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔

    سپریم کورٹ نے رضا ربانی، پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے وکیل فاروق نائیک، مسلم لیگ ن کے بیرسٹر ظفراللہ اور بار کونسلز کو بدھ کو آدھے آدھے گھنٹے میں دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔جے یو آئی اور جماعت اسلامی نے رضا ربانی کے دلائل سے اتفاق کیا ہے

  • واہ کیا کمال ہے براڈ شیٹ کا : حکومت پاکستان سے پیسے لیکرشریف فیملی کے اکاونٹس میں‌ ہی واپس بھیج گئے

    واہ کیا کمال ہے براڈ شیٹ کا : حکومت پاکستان سے پیسے لیکرشریف فیملی کے اکاونٹس میں‌ ہی واپس بھیج گئے

    لاہور:واہ کیا کمال ہے براڈ شیٹ کا حکومت پاکستان سے پیسے لیکرشریف فیملی کے اکاونٹس میں‌ ہی واپس بھیج دیئے،اطلاعات کے مطابق ذرائع کے مطابق براڈ شیٹ کو تقریباً 45لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنا پڑ گئے ہیں اور براڈشیٹ کے وکلا نے رقم کی ادائیگی جب کہ شریف فیملی کے وکلا نے رقم وصولی کی تصدیق کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو رقم ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اٹیچ کرنےکی درخواست عدالت سے واپس لینے پرلیگل فیس کے اخراجات کی مد میں اداکی ہے۔

    دوسری جانب شریف فیملی کا کہنا ہےکہ شریف خاندان کے وکلا نے براڈ شیٹ کے دیوالیہ ہونے سےگزرنےکے سبب معاملہ جلد نمٹایا۔

    واضح رہےکہ سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف، آصف علی زرداری، بینظیر بھٹو اور دیگر کی پراپرٹیز کا پتہ چلانےکے لیے 1999 میں اثاثہ جات ریکوری سے متعلق برطانوی فرم براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ خبر اس لیے جاری کی گئی ہے کہ کیونکہ چند دن بعد براڈ شیٹ کی انکوائری کرنے والا کمیشن بہت بڑے بڑے انکشافات لے کرقوم کے سامنے پیش ہورہا ہے ، اس خبر کو اس انداز سے میڈیا پرجاری کروانے کا مقصد کمیشن کی طرف سے ہونے والے انکشافات کی اہمیت کو کم کرنا یا ان کو سرے سے مسترد کرنا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگلے چند دنوں میں مزید ایسی خبریں جاری کی جائیں گی جن میں بظاہرشریف فیملی کو اس سکینڈل سے بری آلذمہ ظاہرکرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ کمیشن کی رپورٹ کو عوام کی نظروں میں متنازعہ بنایا جاسکے

  • سری لنکا:پاکستان اورسری لنکاکےخوشگوارتعلقات کےچرچے:  وزیراعظم عمران خان سری لنکن عوام کےدلوں کی دھڑکن بن گئے

    سری لنکا:پاکستان اورسری لنکاکےخوشگوارتعلقات کےچرچے: وزیراعظم عمران خان سری لنکن عوام کےدلوں کی دھڑکن بن گئے

    کولمبو:سری لنکن میڈیا پر پاکستان اور سری لنکا کے خوشگوار تعلقات کے چرچے:وزیراعظم عمران خان سری لنکن عوام کے دلوں کی دھڑکن بن گئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورے کے موقع پر سری لنکن میڈیا پر پاکستان کیساتھ خوشگوار تعلقات کے چرچے کئے جا رہے ہیں۔

    سری لنکن میڈٰیا کے مطابق سری لنکا کے موجودہ صدر راجا پاکسے نے بطور فوجی افسر پاکستان میں تربیت حاصل کی۔ انہوں نے صدر بننے کے بعد بھی پاکستان سے انتہائی قریبی تعلقات استوار رکھے۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سری لنکن عوام نے وزیراعظم عمران خان کےدورہ سری لنکا پربہت زیادہ خوشی کااظہارکیا ہے اوربازاروں اورچوکوں میں وزیراعظم عمران خان کے قدآورپوسٹربھی آویزاں کیئے ہیں

    خانہ جنگی کے دوران پابندیوں کے باوجود پاکستان نے سری لنکا کی مدد کی۔ پاکستان نے انٹیلی جنس اور جدید جنگی ساز وسامان کی فراہمی جاری رکھی۔ سری لنکن میڈیا میں پاکستان کی دیرینہ دوستی کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) نے سری لنکن فضائیہ کے پائلٹوں کو جدی خطوط پر تربیت دی۔

    میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سری لنکا کے فوجی افسران اب بھی پاکستانی اداروں سے تربیت حاصل کرتے ہیں۔رپورٹ میں اس بات کو کھلے دل سے تسلیم کیا گیا ہے کہ چین اور پاکستان سے تعلق کے باعث سری لنکا اپنی خود مختاری برقرار رکھے ہوئے ہے۔

  • وزیراعظم عمران خا ن سری لنکا پہنچ گئے،کس نے کیا استقبال؟

    وزیراعظم عمران خا ن سری لنکا پہنچ گئے،کس نے کیا استقبال؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن سری لنکا پہنچ گئے

    وزیراعظم سری لنکا مہندراراجاپکسے نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا وزیراعظم عمران خا ن کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،وزیراعظم عمران‌ خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

    وزیراعظم سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کریں گے دورہ سری لنکا کے دوران وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے وزیراعظم اور سری لنکن ہم منصب مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے وزیراعظم عمران خان کل سری لنکن صدر سے ملاقات کریں گے دونوں رہنماوَں میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی

    دورے کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد،معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری وزیراعظم کے ہمراہ ہیں‏وزیراعظم کا دورہ سری لنکا دو دن پر مشتمل ہوگا ،‏منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے

  • اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ملتوی، عدالت کا بڑا حکم

    اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ملتوی، عدالت کا بڑا حکم

    اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ملتوی، عدالت کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس نے رضا ربانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ دلائل سے پہلے اٹارنی جنرل کو کچھ دیر سن لیتے ہیں،اٹارنی جنرل نے خفیہ رائے شماری سے متعلق عدالتی فیصلے کا حوالہ دیا ہے،اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے روسٹرم پر آئرلینڈ کے آئین کا حوالہ دیا

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئرلینڈ میں ایوان زیریں میں ووٹنگ کا خفیہ ہونا لازم ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ووٹ کا خفیہ ہونا براہ راست نمائندگی کیلئے ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ فلور کراسنگ کا ووٹ پر کوئی اثر نہیں ہوتا،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کیلئے ووٹ کا خفیہ رہنا ضروری ہے،آپ نے جو کچھ کہنا ہے جواب الجواب میں بتائیے گا،

    رضا ربانی نے کہا کہ آئریش انتخابات کا حوالہ دیا گیا وہاں خفیہ ووٹنگ کا مکمل تقدس برقرار ہے، ایوان بالا یا زیریں کا مسئلہ نہیں بلکہ ووٹ کے خفیہ ہونے کا معاملہ ہے،سینیٹ کبھی تحلیل نہیں ہوتی ارکان ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ قانون میں جو بھی درج ہے اس پر نیک نیتی سے عمل کرنا ہوتا ہے،قانون مکمل طور پر معصوم اور اندھا ہوتا ہے، قانون پر بدنیتی سے عمل ہو تو مسائل جنم لیتے ہیں،

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کا مکمل طریقہ کار آئین نہیں قانون میں ہے، رضا ربانی نے کہا کہ متناسب نمائندگی کا مطلب یہ نہیں کہ اسمبلی کی اکثریت سینیٹ میں بھی ملے ،جہاں ووٹوں کی خریدو فروخت ہو گی قانون اپنا راستہ بنائے گا، شواہد کے بغیر سیٹوں کی تعداد میں فرق کوووٹ فروخت کرنا نہیں کہہ سکتے،

    چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن اتحاد کی گنجائش سیاسی جماعتوں میں ہمیشہ رہتی ہے،رضا ربانی نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کی سیکریسی متاثر نہ ہو تو الیکشن کمیشن ووٹوں کا جائزہ لے سکتا ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ایسا طریقہ بھی بتا دیں ووٹ دیکھا بھی جائے سکریریسی متاثر نہ ہو،رضا ربانی نے کہا کہ رشوت لینا یا لینے پر آمادگی ظاہر کرنا ووٹ دینے کے پہلے کے مراحل ہیں ووٹ کے لیے پیسے لینے والا ووٹنگ سے پہلے کرپشن کر چکا ہوتا ہے،کرپشن ووٹنگ سے پہلے ہوتی ہے تو اس کے لیے ووٹ دیکھنے کی ضرورت نہیں،

    جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ اگر معاہدہ ہو کہ آدھی رقم ووٹ ڈالنے کے بعد ملے گی تو پھر کیا ہوگا؟ ووٹ ڈالنا ثابت ہوگا تو ہی معلوم ہوگا رقم الیکشن کے لیے دی گئی،رضا ربانی نے کہا کہ رولز صدارتی انتخابات کے لیے کمشنر کو ہدایات جاری کرنے کا اختیار دیتے ہیں، شیڈول 2 کے باوجود صدارتی انتخابات کے لیے رولز بنائیں گے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ یہ رولز کے آئین کے تحت بنے ہیں، رولز صدارتی الیکشن کا اختیار دیتے ہیں،الیکشن ایکٹ کے لیے بنے رولز کی حیثیت آئینی نہیں ہے،

    رضا ربانی نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 بھی آئین کی کمانڈ پر بنایا گیا ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ تمام قوانین کا جنم آئین سے ہوتا ہے، یہ حقیقت ہے صدارتی الیکشن کے لیے کوئی قانون نہیں بنایا گیا، چیئرمین سینیٹ اسپیکر اسمبلی کا الیکشن انکے عہدے کا انتخاب ہوتا ہے،رضا ربانی نے کہا کہ امریکی کونسل آف اسٹیٹ میں آبادی کے لحاظ سے نشستیں مختص کی گئی ہیں، آرٹیکل 59 میں کہیں نہیں لکھا سینیٹ کا الیکشن قانون کے مطابق ہوگا،

    سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی سپریم کورٹ نے رضا ربانی کو کل دلائل مکمل کرنے کیلئے آدھے گھنٹے کا وقت دیدیا وکیل فاروق نائیک کو بھی کل آدھے گھنٹے میں دلائل مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی،عدالت نے کہا کہ جے یو آئی اور جماعت اسلامی نے رضا ربانی کے دلائل اپنا لیے، مسلم لیگ ن کے بیرسٹر ظفراللہ کو بھی آدھا گھنٹہ ملے گا،دونوں مذہبی سیاسی جماعتوں کے وکیل الگ دلائل نہیں دیں گے،

    اٹارنی جنرل کی بار کونسلز کے دلائل نہ سننے کی استدعا عدالت نے مسترد کر دی،سندھ اور پاکستان بار کونسلز کو کل آدھے گھنٹے میں دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی،عدالت نے کہا کہ تمام وکلاکے دلائل مکمل ہونے پر اٹارنی جنرل جواب الجواب دیں گے،

  • این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

    این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

    این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں این اے 75 سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

    چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نتیجہ تک پہنچے گا،اگر الیکشن ٹھیک ہوا تو نتیجہ جاری ہوگا،اگرٹھیک نہ ہوا توری پول کراسکتے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے کل تک پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    الیکشن کمیشن میں این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق کیس پی ٹی آئی امیدوار کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انصاف ہوتا نظرآنا چاہئے،پہلے کہا گیا3ہزار ووٹوں سے جیت رہے ہیں ، جیت رہے تھے تو دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کیوں کررہے ہیں ؟علی بخاری نے کہا کہ نوشین افتخار کی درخواست کے ساتھ کوئی تصدیق شدہ دستاویز نہیں ، تحریک انصاف نے ن لیگ کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی۔

    وکیل علی بخاری نے کہا کہ بہترہوتا کہ انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کیا جاتا،امید وار علی اسجد ملہی نے کہ میرے آبائی علاقے کے پولنگ سٹیشنز پر اعتراض کیا جارہا ہے،20 میں سے 18 سٹیشنز کے فارم 45 لیگی امیدوار کے پاس تھے، آر او نے خود کمیشن کو بتایا کہ وٹس ایپ پر نتائج آ چکے تھے ۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نتیجہ تک پہنچے گا،اگرالیکشن ٹھیک ہواتو نتیجہ جاری ہوگا،اگرٹھیک نہ ہوا توری پول کراسکتے ہیں،تحریک انصاف کے وکیل نے دستاویزات جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ شواہد کب تک دے سکتے ہیں؟ وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ ایک ہفتے کا وقت دیں، تصدیق شدہ نتائج اور شواہد جمع کرانا چاہتے ہیں ۔

    ممبرپنجاب نے کہا کہ اب موسم خراب نہیں ہے ایک دن میں جواب دیں ،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم غیرمصدقہ نہیں مصدقہ ریکارڈ دینا چاہتے ہیں ممبرکے پی نے کہا کہ تاخیر سے آپ کا نقصان ہو گا، الیکشن کمیشن نے کل تک پی ٹی آئی سے ریکارڈ مانگ لیا،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کل تک تحریک انصاف دستاویزات جمع کرائے ،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت25 فروری تک ملتوی کردی۔

    مسلم لیگ ن کی این اے 75 سے امیدوار نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنرکو درخواست کی تھی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے نتائج روک دیئے،نوشین افتخار کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں 23 پولنگ ا سٹیشن کا عملہ انتخابی نتائج سمیت غائب ہے،اب تک 335 اسٹیشنوں کےنتائج مرتب کیے گئے ہیں،ریٹرننگ افسر نے پریزائیڈانگ افسران اور عملے کی بازیابی پربےبسی کا اظہارکیا مسنگ نتائج کے حوالے سے شکوک شبہات پائے جاتے ہیں،مسنگ 30 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج معطل کرکے ان کا فرانزک آڈٹ کروایاجائے،الیکشن کمیشن کی طرف سے پوری صورتحال کے جائزے تک نتیجہ روک دیاجائے،مسنگ 23 اورڈسکہ سٹی کے 36 پولنگ ا سٹیشنوں میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں

    پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

    ن لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست این اے 75 ڈسکہ پر رات ساڑھے چار بجے تک زبر دست مقابلہ چل رہا تھا ، ادھر این اے 75 ڈسکہ میں سارا دن کشیدگی کا ماحول رہا، موٹر سائیکل سوار افراد کھلے عام جدید اسلحہ لیے سڑکوں پر دندناتے رہے، پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی ہوئے اس دوران ایک پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

    پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 75 میں جعلسازی کے ساتھ نتائج بنائے گئے، پریذائیڈنگ آفیسرز کو اغوا کیا گیا، انکوائری ہونے چاہیے کہ کن لوگوں نے یہ کام کیا، ان پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ پولنگ ہونی چاہیے۔

    این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

  • این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

    این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

    این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق کیس میں آر او نے کہا کہ 337 پولنگ سٹیشن کے نتائج جو بعد میں ملے وہ واٹس ایپ پر آچکے تھے،این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنز کا کوئی رزلٹ تبدیل نہیں ہوا،

    الیکشن کمیشن میں این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے این اے 75 کے امیدوار اسجد ملہی وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے،مسلم لیگ ن کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے این اے 75 میں دوبارہ پولنگ کی استدعا کردی۔

    وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ڈی ایس پی کوانتخابی مہم کے دوران لگا کررولزکی خلاف ورزی کی گئی،آرٹیکل 220 کے تحت انتخاب کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،پولنگ کے روزحلقہ میدان جنگ بناہواتھا،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن 20 پولنگ سٹیشن کے بجائے حلقے کے انتخاب کی تحقیق کرے۔

    ریٹرننگ افسراین اے 75 الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو گئے،الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسرکی رپورٹ فریقین کودینے کی ہدایت کردی، آراو نے کہا کہ صبح 3 بجکر37 منٹ تک 337 پولنگ سٹیشن کے نتائج جمع ہوچکے تھے، 20 پولنگ سٹیشنزکے نتائج نہیں مل رہے تھے،20 پولنگ اسٹیشن کے نتائج واٹس ایپ پرتاخیر سے ملے،واٹس ایپ پرنتائج تاخیر سے ملنے پر خدشہ پیدا ہوا۔آر او نے کہا کہ 337 پولنگ سٹیشن کے نتائج جوبعد میں ملے وہ واٹس ایپ پر آچکے تھے،این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکاکوئی رزلٹ تبدیل نہیں ہوا،رات کوساڑھے3 بجے لیگی امیدوارنے شکایت کی۔ جو نتیجہ ایجنٹس کو دیا گیا وہی نتیجہ درست نکلا،

    ممبر سندھ نے کہا کہ کیا پریذائیڈنگ افسران تربیت یافتہ تھے؟ ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسران کو تربیت فراہم کی تھی،

    ریٹرننگ افسر نے کہا کہ 4 پولنگ سٹیشن کے نتائج پرپریذائیڈنگ افسرکے دستخط ہیں،کچھ پولنگ سٹیشنزکے نتائج میں انگوٹھوں کے نشان نہیں ہیں، آر او نے کہاکہ ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ والے روز 12 بجے جھگڑا ہوا، دوپہرکوفائرنگ کے واقعہ میں 2 نوجوان جاں بحق ہوئے، جاں بحق افرادمیں ایک ن لیگ اوردوسراپی ٹی آئی کاکارکن تھا،فائرنگ کے بعد متعلقہ سٹیشن پر 30 منٹ میں پولنگ شروع کرا دی تھی۔

    رکن الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ آپ نے تاخیرسے پہنچنے والے پریذائیڈنگ افسرسے پوچھ گچھ کی؟ آر او نے کہاکہ تمام 20 پولنگ سٹیشن کے پریذائیڈنگ افسران سے پوچھ گچھ کی،کچھ نے کہا گاڑی خراب تھی،کسی نے کہا موسم خراب تھا،20 پولنگ سٹیشنزکے پریذائیڈنگ افسران کے بیان ریکارڈ کر لیے،رکن الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ محکمہ موسمیات سے دھند سے متعلق رپورٹ لی تھی؟ ریٹرننگ افسرنے دھندسے متعلق سوال کا کوئی جواب نہ دیا۔

    آر او نے کہاک ہ جب نتائج دینے آئے توپریذائیڈنگ افسران سے پوچھ گچھ کی،رکن پنجاب نے کہا کہ موبائل کمپنیوں سے چیک کرایا 20 پریذائیڈنگ افسران کی لوکیشن کیاہ ے؟ریٹرننگ افسران نے کہا کہ یہ تواب بھی چیک کرائی جا سکتی ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کیساتھ اس وقت کیا ہوا تھا فون پرگھبرائے ہوئے تھے،ریٹرننگ افسر نے کہا کہ ریٹرننگ افسردفترکے باہرہجوم تھا،لوگوں کے رش کی وجہ سے تصادم کا خطرہ تھا،

    الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ کیاانتظامیہ آپ سے تعاون کررہی تھی؟ آر او نے کہاکہ ہجوم بہت زیادہ تھا،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ریٹرننگ افسراب اپنے موقف سے ہٹ رہے ہیں،ریٹرننگ افسر نے کہ اکہ انتظامیہ نے تعاون کیاتھا۔الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ کیاآپ پہلی بارآراوبنے؟ریٹرننگ افسر نے کہا کہ نہیں میں تیسری بارآراوبنا ہوں۔الیکشن کمیشن کے تمام انتظامات مکمل تھے،

    مسلم لیگ ن کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی این اے 75میں دوبارہ الیکشن کرانے کی استدعا کر دی، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صرف 20پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ الیکشن مناسب نہیں ،الیکشن کے روز پورے حلقے میں حالات کشیدہ کیے گئے،

    نوشین افتخار نے کہا کہ الیکشن کمیشنپولنگ روکنے کی شکایت پر ڈی ایس پی نے مجھ سے دست درازی کی ،میری چادر کھینچی گئی مجھے کہاں گیا یہاں سے چلی جاؤ نہیں تو گولی مار دینگے،کئی اسٹیشنز پر،3،3گھنٹے پولنگ بند کرائی گئی مجھے پولنگ اسٹیشنز نہیں جانے دیا گیا

    مسلم لیگ کی طرف سے الیکشن کمیشن میں الیکشن ڈے پر حالات کشیدہ ہونے کی ویڈیوز پیش کر دی گئیں،الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران ویڈیوز دکھائی گئیں ،نوشین افتخار نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران میرے بھائی کو گرفتار کیاگیا ،پولیس نے میرے بچوں کے سامنے میری گاڑی کا گھیراؤ کیا، بطور خاتون مجھے کمزور سمجھ کر ڈرانے کی کوشش کی گئی کیا ایک خاتون کا حق نہیں وہ الیکشن لڑ سکے، ڈسکہ کی عوام کو جمہوری عمل اور ووٹ کے حق سے روکا گیا،

  • وزیر اعظم کا دورہ سری لنکا، بھارت نے کیا کر دیا، سن کر سب حیران

    وزیر اعظم کا دورہ سری لنکا، بھارت نے کیا کر دیا، سن کر سب حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچیں گے ، اس سلسلے میں ان کا جہاز سری لنکا کیلیے روانہ ہوا جس پر بھارتی فضائی حدود کا استعمال کیا گیا ، جس پر بھارت نے ان کے طیارے کو اپنی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ،

    وزیراعظم آج سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کریں گے، وفاقی وزرا بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے ، ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے وزیراعظم اور سری لنکن ہم منصب مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے، سری لنکن ہم منصب کل وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گےوزیراعظم عمران خان کل سری لنکن صدر سے ملاقات کریں گ، ملاقات میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی

    ملاقات میں پاک سری لنکا تعلقات کے فروغ سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہو گی۔وزیراعظم نے اس سے قبل اجازت نہ ملنے پر کمرشل فلائٹ سے جانے کا پروگرام بنایا تھا۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وزیرخارجہ کے خصوصی نمائندے کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وزیرخارجہ کے خصوصی نمائندے کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وزیرخارجہ کے خصوصی نمائندے کی ملاقات

    باغی ٹی وی : قطرکے وزیرخارجہ کے خصوصی نمائندے نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق قطرکے وزیرخارجہ کے خصوصی نمائندے کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دران ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں علاقائی سلامتی صورتحال اور افغان امن عمل میں سہولت کاری سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے دیرینہ برادرانہ روابط دیرپا دوستی میں ڈھل چکے ہیں۔

    قطری نمائندے نے خطے کے امن کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

  • سینیٹ انتخاب ،ضابطہ اخلاق کا ابتدائی مسودہ جاری

    سینیٹ انتخاب ،ضابطہ اخلاق کا ابتدائی مسودہ جاری

    سینیٹ انتخاب ،ضابطہ اخلاق کا ابتدائی مسودہ جاری

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخاب کے ضابطہ اخلاق کا ابتدائی مسودہ جاری کر دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام اراکین کو پولنگ بوتھ میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد ہوگی۔ بیلٹ پیپر کی تصویر نہیں لی جا سکے گی۔صدر مملکت اور گورنرز سینیٹ انتخابات کی مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔ دھمکی، لالچ اور تحائف کے عوض ووٹ ڈالنے یا دلوانے پر پابندی ہوگی۔ کامیاب امیدوار انتخابی اخراجات کی تفصیلات پانچ روز کے اندر ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائے گا۔

    یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کیلئے اعزاز ہوگا،مولانا فضل الرحمان

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    مسودے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی اخراجات سے متعلق لین دین جی ایس ٹی رجسٹرڈ اداروں یا اشخاص سے کیا جائے۔ سیاسی جماعت یا کسی اور کی جانب سے کیے گئے اخراجات بھی امیدوار کی اخراجات تصور ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اخراجات صرف مخصوص بینک اکاؤنٹ سے کیے جائیں۔ سرکاری دفاتر یا ملازمین سے مدد لینے پر پابندی ہو گی۔بیلٹ پیپر پر موجود سرکاری نشان کو مسخ کرنا بدعنوانی تصور ہوگا۔ عدلیہ، افواج اور الیکشن کمیشن کہ تضحیک سے اجتناب کرنا ہوگا۔

    سینیٹ انتخابات، وزیراعلیٰ پنجاب متحرک، چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات میں اہم ٹاسک دے دیا

    الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر موثر عمل کے لیے عوامی مدد بھی مانگ لی ہے۔عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی خلاف ورزی کی صورت میں الیکشن کمیشن کو اطلاع دیں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت کاروائی ہوگی۔

    سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ‌ حکومت کا جواب عدالت میں جمع

    سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے

    سینیٹ میں ٹکٹ کیسے دیئے جائیں گے؟ وزیراعظم کا اعلان

    سینیٹ الیکشن، ن لیگ کس کو دے ٹکٹ؟ امیدوار بیتاب ،قیادت پریشان

    سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کونسا قدم اٹھا لیا گیا؟

    سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے جاری آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

    سینیٹ انتخابات، ٹکٹوں کی تقسیم،پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا

    سینیٹ میں بیٹھے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کرتے،سینیٹر فیصل جاوید

    سینیٹ ووٹنگ ،اپوزیشن جماعتیں آرڈیننس کے خلاف متحد،پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ

    مولانا دیکھتے رہ گئے، تحریک انصاف کا مذہبی جماعت کے سربراہ کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ

    سینیٹ الیکشن ،ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی

    سینیٹ انتخابات میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیوایم کوبڑا دھچکا