Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • مریم نوازقوم لئی فتنہ اے:مریم نواز اگر سامنےآئی تو اس کو جوتیاں ماروں گی, مقتول ماجد شہید کی والدہ

    مریم نوازقوم لئی فتنہ اے:مریم نواز اگر سامنےآئی تو اس کو جوتیاں ماروں گی, مقتول ماجد شہید کی والدہ

    سیالکوٹ:مریم نوازقوم لئی فتنہ اے:مریم نواز اگر سامنے آئی تو اس کو جوتیاں ماروں گی, مقتول ماجد شہید کی والدہ،اطلاعات کے مطابق ڈسکہ میں ن لیگی اہلکاروں ہلاک ہونے والے پی ٹی آئی کے دو مقتول نوجوانوں کی ماوں نے مریم نواز کی ساری چالاکیوں کا پردہ چاک کردیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقتول نوجوانوں کی ماوں نے وہ دل کے دکھڑے سنائے کہ ہرآنکھ اشک بار تھی

    ایک مقتول نوجوان کی والدہ محترمہ فرماتی ہیں کہ "اے نواجے دی دھی قوم لئی فتنہ بن کے آئی اے”جہڑی آودے شوق لئی لوکاں دے بچے قتل کرواندی اے”

     

    جبکہ دوسرے نوجوان مقتول ماجد کی والدہ محترمہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "مریم نواز اگر سامنے آئی تو اس کو جوتیاں ماروں گی”

    مقتول ماجد شہید کی والدہ محترمہ نے اس کے علاوہ بھی گفتگو کرتےہوئے کچھ اس طرح مریم نوازکی حرکتوں پرنوحہ کیا ہے وہ کہتی ہیں کہ

    "میں آودی زندگی چے ایڈی پھربیجن ، مکارن تے ڈرامے بازعورت نئہیں ویکھی جہڑی آودے چسکے لئی غریباں دے بچیاں دا خون وی کراوے تے پھرمکری وی جاوے ”

    اس کےعلاوہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان ماوں نے حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اس مکار خاتون کوپابند سلاسل کیا جائے ورنہ یہ غریبوں کےبچوں کا خون پینے سے باز نہیں آئے گی

  • حلیم عادل شیخ پر سینٹرل جیل میں حملہ

    حلیم عادل شیخ پر سینٹرل جیل میں حملہ

    کراچی:
    اپویشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر سینٹرل جیل میں حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں. حملے میں اپویشن لیڈر زخمی ہوئے لہذا انہیں این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کردیا گیا، مزید تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ نے رات دائش وارڈ میں گزاری جبکہ انکی بائیں ٹانگ میں لوہے کی راڈ بھی متاثر ہوئی ہے۔

  • اگرایسا نہ ہوا  تو عمران خان اسمبلیاں تحلیل کردیں گے:چوہدری اعتزازاحسن کا انکشاف

    اگرایسا نہ ہوا تو عمران خان اسمبلیاں تحلیل کردیں گے:چوہدری اعتزازاحسن کا انکشاف

    اسلام آبادُ:ایسا لگ تونہیں رہا مگرپھربھی اگر’سینیٹ الیکشن ہارے تو عمران خان اسمبلیاں تحلیل کردیں گے:اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء چوہدری اعتزاز احسن نے پیش گوئی کی ہے کہ سینیٹ الیکشن ہارے تو وزیر اعظم عمران خان اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی رکن اس وقت نہیں چاہتا کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں ، لیکن اگر پاکستان تحریک انصاف سینیٹ الیکشن ہار گئی تو وزیر اعظم عمران خان اسمبلیاں تحلیل کردیں گے

    ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد انہیں یہ بیانیہ بنانے کا موقع مل جائے گا کہ ان کے پاس اکثریت نہیں تھی اس لیے وہ اپنے وعدے پورے نہیں کرسکے اور اسمبلیاں تحلیل کردیں ، جس کی بنیاد پر وہ دوبارہ ووٹ مانگ سکیں گے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بہرکیف یہ توتسلیم کرنا ہی پڑے گا کہ عمران خان اپنی ذات کے لیے اس قوم کے لیے سب کچھ کررہا ہے

  • مراد علی شاہ کو وارننگ، خرم شیر زمان

    مراد علی شاہ کو وارننگ، خرم شیر زمان

    مراد علی شاہ کو وارننگ دیتے ہیں کہ انتقامی کارروائیاں بند کریں، ہم نہیں چاہتے کہ شہر کا امن دوبارہ خراب ہو۔ خرم شیر زمان

    پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریوں کا سلسلہ نہیں رکا تو پورے شہر میں احتجاج کریں گے۔ خرم شیر زمان

    انہیں تکلیف ہے کہ ہم ان کی کرپشن اور نیب کیسز پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ خرم شیر زمان

    کراچی (21 فروری) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتقامی کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر چکی ہے۔ پولیس پیپلز پارٹی کے کہنے پر پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف غنڈہ گردی کررہی ہے۔ رات کے اوقات میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف اس پولیس گردی کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی اپنے سیاسی مخالفین پر جھوٹے کیسز کرنے میں ماہر ہے۔ سندھ حکومت باز آجائے، ورکرز کو سڑکوں پر لانے کے لئے مجبور نہ کیا جائے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدر محمود مولوی، رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ اور دیگر موجود تھے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کو اٹھانے اور پریشان کرنے میں خاصی شہرت رکھتی ہے۔ پولیس کے ذریعے سندھ حکومت نے بہت کچھ غلط کیا ہے۔ ہم عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت پولیس کو استعمال کرتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہے۔ سندھ پولیس چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کررہی ہے۔ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، بڑے سے بڑا احتجاج کرنا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔ پیپلز پارٹی کے اقدامات براہ راست تھر پارکر کے انتخابات پر اثرانداز ہورہے ہیں۔ ہمیں متعدد فون کالز آ چکی ہیں کہ تھر میں پیپلز پارٹی دھاندلی کررہی ہے۔ پیپلز پارٹی خود کو مظلوم بنا کر میڈیا کے سامنے پیش کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی ڈر و خوف کی سیاست کر رہی ہے۔ میں پولیس حکام سے سوال کرتا ہوں کہ آپ کیوں پارٹی بنے ہوئے ہیں۔ پولیس کا کام سیاسی کاروائیاں کرنا نہیں ہے۔ یہ کیوں وزیر اعلی سے سوال نہیں کرتے کہ ہم غیر قانونی کام کیوں کروائے جارہے ہیں۔ سندھ حکومت تو چلی جائے گی لیکن آئی جی سندھ یہیں رہیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔ پیپلز پارٹی ہم میں سے کسی نہ کسی کو مارنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایس 88 کے الیکشن کے ووٹوں کی تصدیق کرے۔ وزیر اعلی سندھ کے وزراء بھی نالائق ہیں۔ بلاول کی پھپھو نے صحت کے نظام کو تباہ کر دیا، جبکہ سندھ حکومت نے سندھ کا ہر شعبہ تباہ کردیا۔ انہیں تکلیف ہے کہ ہم ان کی کرپشن اور نیب کیسز پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ مراد علی شاہ کو وارننگ دیتے ہیں کہ انتقامی کارروائیاں بند کریں، ہم نہیں چاہتے کہ شہر کا امن دوبارہ خراب ہو۔ اگر ہمارے کارکنان کے خلاف کاروائیاں بند نہ کی گئیں تو شدید احتجاج کریں گے۔ سندھ حکومت نے اپوزیشن لیڈر کو جیل میں ڈالا ہے، ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں ہمیں بھی جیل بھیج دیں۔ پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریوں کا سلسلہ نہیں رکا تو پورے شہر میں احتجاج کریں گے۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی جان کو خطرہ ہے، کل رات بھی حلیم عادل شیخ کو گھر کا کھانا کھانے نہیں دیا گیا۔ شک ہے کہ حلیم عادل شیخ کے کھانے میں زہر نہ ملا دیں۔ اپوزیشن لیڈر کو کچھ ہوا تو ذمہ دار مراد علی شاہ اور بلاول زرداری ہوں گے۔

  • جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زبان کا لہجہ بتارہا ہے کہ وہ کسی اورکے لیے کھیل رہےہیں:چوہدری اعتزازاحسن

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زبان کا لہجہ بتارہا ہے کہ وہ کسی اورکے لیے کھیل رہےہیں:چوہدری اعتزازاحسن

    اسلام آباد :جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زبان کا لہجہ بتارہا ہے کہ وہ کسی اورکے لیے کھیل رہےہیں:چوہدری اعتزازاحسن نے قاضی فائزعیسیٰ کو عدلیہ کے خطرہ قراردیا ،

    ذرائع کے مطابق سینئر وکیل رہنماء نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بڑی دراڑ پڑی ہوئی ہے ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے اختلافی نوٹ کو پبلک کیے جانے کے بعد اس سے ان کی جانبداری مزید کھل کر سامنے آگئی ، کیوں کہ اگر اس اختلافی نوٹ کی زبان دیکھیں تو وہ بہت ہی فرسٹریشن پر مبنی لگتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قاضی فائزعیسیٰ کے رابطے بتارہے ہیں کہ وہ کسی کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اوریہ ایک جج کی تباہی کا سوا کچھ نہیں‌

    ایک سوال کے جواب میں چوہدری اعتزاز احس نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے، وزیر اعظم ترقیاتی فنڈز کیس میں 4 ججز نے اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے جج کو کہا کہ آپ یہ مقدمہ نہیں سن سکتے، میرے علم کے مطابق پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا ، ہونا تو یہ چاہیے کہ جس بینچ نے نوٹس دیا ہو اس کے دونوں ججز لارجر بینچ میں آئیں، تمام صوبوں اور چیف جسٹس آف پاکستان اختیار رکھتے ہیں کہ وہ بینچ بنائیں۔

    چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اس بینچ میں بیٹھنا ہی نہیں چاہیے تھا،بنچ میں بیٹھنے یا نہ بیٹھنے کا فیصلہ جج کو نہیں کرنا چاہیے، پاکستان میں عدلیہ کے ہاتھوں بہت غلط نظیریں بھی رکھی گئی ہیں جب کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی بہت انوکھاکام کیا ، بینچ کی طرف سے کاغذ ات پیش کرنے پر باقی بینچ نے انہیں کیس سے روکا۔

  • بی بی تیری چالاکیاں پکڑی گئیں‌:ثبوت مل گئے،(ن) لیگ نےدھاندلی سے نوشہرہ کا الیکشن جیتا: پرویز خٹک

    بی بی تیری چالاکیاں پکڑی گئیں‌:ثبوت مل گئے،(ن) لیگ نےدھاندلی سے نوشہرہ کا الیکشن جیتا: پرویز خٹک

    اسلام آباد: بی بی تیری چالاکیاں پکڑی گئیں‌:ثبوت مل گئے،(ن) لیگ نےدھاندلی سے نوشہرہ کا الیکشن جیتا:اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نوشہرہ الیکشن میں جو ہوا، اس کا نتیجہ جلد سامنے آ جائے گا۔ الیکشن کمیشن جائیں گے، ثابت کریں گے کہ بہت بڑا گھپلا ہوا ہے۔

    پرویز خٹک کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے حلقہ نوشہرہ پی کے 63 میں دھاندلی سے الیکشن جیتا گیا۔ ہمیں دھاندلی کے ثبوت مل گئے ہیں۔

    وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے 6 ہزار جعلی ووٹ ڈالے، ان ووٹوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ تمام لسٹیں چیک کیں، ووٹوں کی چوری کی گئی، 2 روز میں لسٹیں چیک کیں تو ان کی چوری پکڑی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام ثبوتوں کو عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔ تمام ریکارڈ اور ثبوتوں کے ساتھ کل الیکشن کمیشن جائیں گے۔ مجھ سے کوئی نہیں جیت سکتا۔

    پرویزخٹک نے کہا ہے کہ مریم نواز جو ڈرامے کررہی ہے ، اس کی حقیقت بہت جلد سامنے آجائے گی ، لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ یہ "نہتی لڑکی’کررہی ہے

  • رواں مالی سال 35 ارب روپے کی سمگلنگ اشیاء ضبط کی گئی

    رواں مالی سال 35 ارب روپے کی سمگلنگ اشیاء ضبط کی گئی

    رواں مالی سال جولائی تا جنوری 35 ارب روپے کی سمگلنگ اشیاء ضبط کی گئی۔ ایف بی آر

    پچھلے سال جولائی تا جنوری 22ارب روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئی تھی۔

    اس طرح رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ایف بی آر کی سمگلنگ کی روک تھام کی کاروائیوں میں اور ضبط شدہ اشیاء کی مالیت پچھلے سال بارہ ماہ کے برابر ہو گئی ہے جو کہ 36ارب روپے تھی۔

    رواں مالی سال ضبط شدہ اشیاء میں 66 فیصد اضافہ کے ساتھ 11.3 ارب روپے مالیت کی بغیر کسٹمز ادائیگی کی گاڑیاںضبط ہوئی۔

    105 فیصد اضافہ کے ساتھ 3.4 ارب روپے کی چھالیہ ضبط

    28 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.9 ارب روپے کا کپڑا اور 70 فیصد اضافہ کے ساتھ 553 ملین روپے کے سیگریٹس ضبط

    113 فیصد اضافہ کے ساتھ 492 ملین روپے کے آٹو پارٹس ضبط
    67 فیصد اضافہ کے ساتھ 380 ملین روپے کی الیکٹرانک اشیاء ضبط

    93 فیصد اضافہ کے ساتھ 899 ملین روپے کا ڈیزل اور 104 فیصد اضافہ کے ساتھ 271 ملین روپے کے زیورات و جواہرات ضبط

    پاکستان کسٹمز نے 6 ملین ٹن کی آیوڈین بھی ضبط کی جو کہ غیر قانونی منشیات کے بنانے میں استعمال کی جاتی ہے۔
    اس کاروائی کی تعریف بین الاقوامی ایجنسیز نے بھی کی ہے۔

    مزید برآں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف موثر کاروائیوں کے نتیجے میں 2000 غیر قانونی پٹرول پمپس سیل کئے گئے۔

  • کیا پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکال دیا جائےگا ؟ اہم خبرآگئی

    کیا پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکال دیا جائےگا ؟ اہم خبرآگئی

    اسلام آباد:کیا پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکال دیا جائےگا ؟ اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق ماہرین ، تجزیہ نگار یہ کہہ رہے ہیں‌کہ کل سے شروع ہونے والا اجلاس بہت اہم ہے ،

    ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا 3 روزہ ورچوئل اجلاس کل سے شروع ہوگا، اجلاس میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف پاکستان کی جانب سے کیےگئے اقدامات کا جائزہ لیا جائےگا۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان 6 نکات پر عمل درآمد کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بجھوا چکا ہے۔پاکستان کو اس سال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کی قوی امید ہے

    21 نکات پر عمل درآمد کے سلسلے میں پاکستان کے اقدامات کی ایف اے ٹی ایف پہلے ہی تعریف کر چکا ہے، پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر نکات پر عمل درآمد کو میرٹ بنا کر فیصلہ ہوا تو پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائےگا لیکن اگر مغربی ممالک اور امریکا نے پاکستان پر دباؤ مزید بڑھانا ہو تو پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا جائےگا، لیکن کسی صورت پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جا سکتا۔

    اس سلسلے میں ترکی، چین اور ملائشیا نے پاکستان کو یقین دہانی کروارکھی ہے، ان ممالک کے ووٹوں کے بغیر پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا، اجلاس کے فیصلوں کا اعلان 25 فروری کو کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان کا نام جون 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گِرے لسٹ میں شامل ہے۔

  • ووٹ کوعزت دوکانعرہ لگانےوالی قوم کےبڑوں کی پگڑیاں اچھال رہی ہے:شکست تسلیم کرنےکابھی حوصلہ نہیں:فردوس عاشق

    ووٹ کوعزت دوکانعرہ لگانےوالی قوم کےبڑوں کی پگڑیاں اچھال رہی ہے:شکست تسلیم کرنےکابھی حوصلہ نہیں:فردوس عاشق

    ڈسکہ: ووٹ کوعزت دوکا نعرہ لگانےوالی قوم کے بڑوں کی پگڑیاں اچھال رہی ہے:شکست تسلیم کرنے کا بھی حوصلہ نہیں’:فردوس عاشق اعوان،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزرا اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (م) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ دھونس، پیسے اور قتل وغارت کی سیاست کی۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں میں شکست تسلیم کرنے کا حوصلہ نہیں ہے۔

    ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کیلئے (ن) نے اپنے سپیشلسٹ رانا ثناء اللہ اور میاں جاوید لطیف کو یہاں بھیجا تھا۔ مگر مریم نواز آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہی تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں ساری جانیں گئیں، یہ سب کچھ الیکشن کو آلودہ اور عوام کو ڈرانے کیلئے کیا گیا۔ پچھلے ایک ماہ سے ان کی لیڈرشپ کہہ رہی تھی کہ اب الیکشن بندوق سے جیتیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک سے پیسے اور دھونس کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن کا منفاقانہ رویہ ہے۔ اپوزیشن والے سارے وہی لوگ جنہوں نے ووٹ خریدے اور بیچے ہیں۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں نوشہرہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم ہم نے تودھاندلی کا گلا نہیں پھاڑا۔ یہی ایک جمہوری اور آمر کی گود میں پلنے والی جماعت میں فرق ہے۔

    فواد نےچودھری کہا کہ مریم بی بی کی والدہ نے ایک حلقے میں 3 ارب خرچ کیا تھا۔ ہماری پنجاب حکومت اس ضمنی الیکشن میں بالکل غیر جانبدار رہی۔ اگر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو اس کا الزام تو ہمیں لگانا چاہیے۔ مریم نواز نے تو رات کو ایک بجے ہی جیت کا اعلان کر دیا تھا؟

    معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان کے ذاتی ملازموں نے الیکشن کو خون آلودہ کرنے کی سازش کی۔ مریم نواز نے قاتل کو ساتھ کھڑا کرکے شاباش دی۔ وہ چوری کرکے سینہ زوری کر رہی ہیں۔

    پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی! ہم 1947ء سے کبھی اپنے گاؤں سے نہیں ہارے۔ اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا ہے کہ یہ نشست ہم جیت چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل سابق وزیراعظم بذرگ سیاستدان سردار سکندرحیات نے افسوس کا ا‌ظہارکرتےہوئے کہا تھا کہ نوازشریف نے بھی اپنی اولاد کوکوئی تیمز اوراورادب نہیں سکھایا ، انہوں نے کہا تھا کہ ایک بے ادب لڑکی قوم کے بڑوں کی پگڑیاں اچھال رہی ہے اوران کی عزتیں پامال کررہی ہے ، آج ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے بذرگ سیاستدان کی اسی دکھ بھری پکار کا حوالہ دیا ہے

  • شہر قائد میں جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کی کامیاب کارروائیاں

    شہر قائد میں جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کی کامیاب کارروائیاں

    کراچی پولیس کی شہر قائد میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں۔

    پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 938 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

    پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی 160 کلو 647 گرام چرس، 01 کلو 164 گرام ہیروئن اور 512 گرام آئس/کرسٹل برآمد کی۔

    گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 131 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لیکر فارنزک معائنے کیلئے روانہ کیئے جا چکے ہیں۔

    شہر میں انسداد جرائم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 04 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 01 ڈاکو ہلاک جبکہ 04 زخمی سمیت 05 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی نے سنگین جرائم میں ملوث 05 ملزمان کو گرفتار کر کے 01 کلو سے زائد چرس اور غیر قانونی اسلحہ تحویل میں لے لیا۔

    کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 81 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 09 گاڑیاں تحویل میں لے لئے۔

    کراچی پولیس کیجانب سے جرائم
    کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔