Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری،مودی سرکار سے بات چیت نہ کرنیکا اعلان

    بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری،مودی سرکار سے بات چیت نہ کرنیکا اعلان

    بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری،مودی سرکار سے بات چیت نہ کرنیکا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کسانوں نے دہلی میں احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے کسانوں کی رہائی سے قبل مودی سرکار سے بات چیت کرنے کا بائیکاٹ کر دیا ہے

    کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک گرفتار شدگان کو رہا نہیں کیا جائے گا کوئی بات نہیں کی جائے گی ،کسان رہنماؤں نے واضح طور پر بتایا ہے کہ زیر حراست کسانوں کی رہائی تک حکومت سے باضابطہ بات چیت نہیں کی جائے گی۔ متحدہ کسان مورچہ کا کہنا ہے کہ جب تک پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے زیادتی بند نہیں کی جاتی اور گرفتار کئے گئے کسانوں کی رہائی نہیں ہوتی حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے

    مودی سرکار نے کسان رہنماوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کروا دئے ہیں، کسان ایکتا مورچہ کے آئی ٹی سیل سے وابستہ بلجیت سنگھ کا کہان ہے کہ ان پر ڈیجیٹل حملہ ہوا ہے۔ ہمارے پیج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ہماری بہت ساری ٹیم جو ٹوئٹر پر متحرک تھی۔ مودی سرکار نے ان اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جن اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ایک لاکھ 70 ہزار فالورز کے ساتھ کسان ایکتا مورچہ` 10 ہزار فالوورز کے ساتھ ’جاٹ جنکشن‘ ، 42 ہزار فالورز کے ساتھ ’ٹریکٹر ٹو ٹویٹر‘ جیسے بہت سے اکاؤنٹس شامل ہیں۔

    بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے کسان مظاہرین کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ اب اس معاملے پر دنیا بھر سے آوازیں بھی اٹھنا شروع ہوگئیں ہیں، جس کی وجہ سے مودی حکومت پر مسلسل دباؤ بڑھ رہا ہے ۔ زراعت کے بجٹ میں بھی کمی پر بھارتی کسانوں نے 6 فروری کو ملک گیر پہہ جام ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے

    راجیہ سبھا کی کارروائی کے دوران دگوجے سنگھ کے ذریعہ ملک سے غداری کے تحت مقدمہ درج ہونے کا مسئلہ ایوان میں اٹھائے جانے کے بعد ہنگامہ شروع ہو گیا۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی کو ملتوی کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد چیئرمین وینکیا نائیڈو نے کسانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر تین ارکان کو باہر نکال دیا۔

    دوسری جانب بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیر داخلہ اور بی جے پی رہنما نروتم مشرا کا کہنا ہے کہ کسانوں کا ہنگامہ ایک تجربہ ہے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب ہو گیا تو لوگ سی اے اے این آر سی، دفعہ 370 اور رام مندر کے خلاف بھی احتجاج کرنا شروع کر دیں گے۔ کوئی یہ بتانے کو تیار نہیں ہے کہ سیاہ قانون میں سیاہ کیا ہے۔ یہ مظاہرے تصور پر مبنی ہیں۔

    کسان مظاہرین تین متنازع زرعی قوانین کیخلاف نومبر سے احتجاج کررہے ہیں ،کسان تین ماہ سے زائد عرصے سے دلی کی سرحدوں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں

    بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟

    بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

    بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان

    بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی

    مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں

    مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”

    حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

    کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری

    کسانوں کے احتجاج میں شامل خاتون نے لگایا مودی پر سنگین الزام

    مودی سرکار کی تجویز نامنظور،کسانوں نے دوبارہ بڑا اعلان کر دیا

    مر جائیں گے لیکن گھر نہیں جائیں گے، بھارت میں کسانوں کا اعلان

    نہ تھکیں گے، نہ رکیں گے،بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، بھوک ہڑتال شروع

    کسان رہنماؤں کو قتل کروانے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

    کسان ٹریکٹر مارچ روکنے کیلئے فوج تعینات، کسانوں کا بھی مودی کو دبنگ پیغام

  • ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز،صوبوں کو کتنی ملی ویکسین؟

    ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز،صوبوں کو کتنی ملی ویکسین؟

    ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز،صوبوں کو کتنی ملی ویکسین؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں این سی او سی میں کورونا ویکسین کی تقریب ہوئی

    ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین دینے کا آغاز ہوا

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی تقریب میں وزرااعلیٰ کی شرکت اتحاد کی علامت ہے،ملک پر مشکل وقت آیا ،ہم نے ملکر مقابلہ کیا،پاکستان نے چین کے تعاون سے مشکل وقت سے نکلنے میں کامیابی حاصل کی چین نے ہمیشہ پاکستان کی مددکی اور دونوں ممالک کی دوستی مثالی ہے خوشی کی بات ہے تمام صوبوں کو مساوی بنیاد پر ویکسین کی فراہمی ممکن بنائی گئی کورونا سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزنے کام کیا کورونا سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کوویکسین لگانا ہماری ترجیح ہے،

    پمز اسپتال ،شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ہیلتھ ورکرز کوویکسین لگائی گئی ہیلتھ ورکررضوانہ یاسمین ،جاوید اقبال اور فہد محمود کو کورونا ویکسین شیلڈ دیئے گئے

    پشاو رمیں کورونا ویکسی نیشن کی تقریب ہوئی،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کورونا ویکسی نیشن تقریب میں شریک ہوئے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ہیلتھ ورکرزکو کورونا ویکسین شیلڈ دیئے

    سندھ میں کورونا ویکسی نیشن کی تقریب ہوئی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا ویکسی نیشن تقریب میں شریک ہوئے،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہمیں تنہا نہیں چھوڑا،چین کی طرف سے ویکسین تحفہ کی فراہمی پر چینی قیادت کے مشکور ہیں،سندھ کے لیے 83ہزار خوراک ملی ہیں ،ویکسین لینے کے بعد بھی ماسک اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا،کوشش ہے فروری کے آخر تک تمام ہیلتھ ورکرز کو ویکسین فراہم کی جائے

  • آپ کا اسپیکر آپ کو نہیں سن رہا،بیان دیں کہ پارلیمنٹ ناکام ہو گئی ہے، عدالت

    آپ کا اسپیکر آپ کو نہیں سن رہا،بیان دیں کہ پارلیمنٹ ناکام ہو گئی ہے، عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے کہا کہ پہلے پارلیمنٹ کے فورم پر تنازع حل کرنے کی کوشش کریں

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ تنازع حل نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کریں،عدالت نے استفسار کیا کہ جہاں جمہوریت ہو کیا وہاں سیاسی لوگ ہائیکورٹ آتے ہیں؟ یہ سیاسی معاملہ ہے اس کو وہاں ہی حل ہونا چاہیے، ان معاملات میں عدالت مداخلت نہیں کر سکتی، پارلیمنٹ کے احترام میں عدالت تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے،چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی تنازعے کو پارلیمنٹ کے فورم پر حل کریں،

    وکیل نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری ہوچکے مگر سیکریٹری قومی اسمبلی اس پر عملدرآمد نہیں کر رہا،جس پر عدالت نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے احکامات پر کیسے سیکریٹری عمل نہیں کرسکتا، منتخب نمائندہ ہی حلقے کی عوام کا نمائندہ ہے،

    پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    وکیل نے کہا کہ چار بار پروڈکشن جاری ہوا مگر عملدرآمد نہیں ہورہا،عدالت نے کہا کہ آپ اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں،وکیل نے کہا کہ سیکریٹری کا احکامات نہ ماننا جمہوریت پر حملہ ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کا احترام کررہی ہے تو سیاسی لیڈر شپ کیوں نہیں کر رہی؟ آپ کا اسپیکر آپ کو نہیں سن رہا،اداروں کا احترام تب ہوگا جب عدالتیں ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گی،اسمبلی چلانا آپ لوگوں کا کام ہے،درخواست کو زیر التوا رکھ رہے ہیں پھر بھی مسئلہ حل نہ ہو تو پھر عدالت سے رجوع کریں، وہاں مسئلہ حل نہ تو پھر یہاں بیان دیں کہ پارلیمنٹ نا کام ہو گئی ہے، عدالت پارلیمنٹ کا احترام کرتی ہے آپ بھی کریں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی

    مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

    پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا

    اب میں "نکلوں” گی اور کوئی بات چیت نہیں ہو گی،مریم نواز کے دعوے پر سب حیران

    ن لیگ میں اختلافات، ایاز صادق بھی میدان میں آ گئے، کیا کہہ دیا؟

    خواجہ آصف جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    اگر یہ نہیں بتا رہے تو نقصان تو انکا ہی ہے،خواجہ‌ آصف کیس میں عدالت کے ریمارکس

    خواجہ آصف کو جیل میں سہولیات بارے عدالت کا حکم سامنے آ گیا

  • سیکیورٹی فورسزکاشمالی وزیرستان کےعلاقےمیرعلی میں آپریشن:چاردہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسزکاشمالی وزیرستان کےعلاقےمیرعلی میں آپریشن:چاردہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی:- سیکیورٹی فورسزکاشمالی وزیرستان کےعلاقےمیرعلی میں آپریشن:چاردہشت گرد ہلاکا،طلاعات کے مطابق آج شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب اپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے

    ذرائع کے مطابق یہ آپریشن علاقہ میر علی میں کیا گیا ،یہ بھی آئی ایس پی ار کے مطابق یہ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا،

    ذرائع کے مطابق ٹھکانےکامحاصرہ کرنےپردہشتگردوں کی طرف سے شدید فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردمارےگئے،

    ادھر ذرائع کےمطابق مذکورہ دہشتگرداغوابرائےتاوان،بھتہ خوری،سیکیورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث تھے

  • ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، آرمی چیف

    ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، آرمی چیف

    ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، آرمی چیف

    باغی ٹی و ی؛ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، مسلح افواج ہر طرح کےخطرات سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں مختلف کورسز کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔آرمی چیف نے پاس آؤٹ کیڈٹس کومبارکباد دی۔


    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن پسندملک ہے، پاکستان نےعلاقائی اورعالمی امن کیلئےبے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم امن بقائےباہمی اورباہمی احترام پرکاربندہیں، وقت ہےہرطرف امن کےلئےہاتھ آگے بڑھائیں۔

  • بھارت کاجنگی جنون انتہاپر:دفاعی بجٹ میں مسلسل ساتویں باراضافہ:بھارت دنیا میں تیسرے اورپاکستان 20 ویں نمبرپرہے

    بھارت کاجنگی جنون انتہاپر:دفاعی بجٹ میں مسلسل ساتویں باراضافہ:بھارت دنیا میں تیسرے اورپاکستان 20 ویں نمبرپرہے

    نئی دہلی بھارت کا جنگی جنون انتہا پر:دفاعی بجٹ میں مسلسل ساتویں باراضافہ:دنیا میں تیسرا نمبرپاکستان دنیا میں 20 ویں نمبرپر،اطلاعات کے مطابق بھارت نے دفاعی بجٹ میں مسلسل ساتویں بار دفاعی بجٹ چار لاکھ 78 ہزار 196 کروڑ روپے تک اضافہ کردیا ہے جس کے ساتھ بھارت چین کے بعد دنیا میں اتنا بڑا دفاعی بجٹ رکھنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے.

     

    دفاعی امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ اگر بجٹ میں فوج کی پینشن رقم منہاکر دی جائے تو یہ تقریباً 3.62 لاکھ کروڑ روپے بنتے ہیں جبکہ گزشتہ سال دفاع کے لیے 4.71 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جو کہ امسال بڑھ کر 4.78 لاکھ کروڑ روپے ہو گئے ہیں.

    دوسری طرف بھارتی دفاعی حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ خطے میں اپنے مخالفین کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں

     

     

    دنیا بھر میں فوج اور دفاعی معاملات پر ہونے والے اخراجات سے متعلق ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران 2019 میں عالمی سطح پر ریکارڈ فوجی اخراجات کیے گئے جن میں چین اور بھارت بھی پہلی مرتبہ شامل ہوگئے ہیں۔

     

     

    ذرائع کے مطابق سویڈن کے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے ممالک نے 2019 میں ریکارڈ 1.9 کھرب ڈالر فوجی اخراجات کیے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا اور چین کے بعد بھارت دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے جس نے گزشتہ سال سب سے زیادہ فوجی اخراجات کیے۔

    دنیا بھر میں ہونے والے ان اخراجات کا 2018 سے موازنہ کیا جائے تو سالانہ 3.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو 2010 سے سب سے زیادہ اخراجات ہیں۔

    ایس آئی پی آر آئی کے محقق نین ٹیان کا کہنا تھا کہ ‘2008 کے عالمی کساد بازاری کے بعد سے اب تک ہونے والے یہ سب سے زیادہ اخراجات ہیں’۔

    ممالک کی انفرادی بات کی جائے تو امریکا اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، جس نے 2019 میں اکیلے 732 ارب ڈالر خرچ کیے جو 5.3 فیصد اضافہ ہے۔

    گزشتہ برس پوری دنیا کے فوجی اخراجات میں امریکا کا حصہ 38 فیصد رہا اور 7 سال کمی کے بعد مسلسل دوسرے برس بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تحقیق کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ فوجی اخراجات کی فہرست میں پہلی مرتبہ دو ایشیائی ممالک بھی شامل ہوئے جو چین اور بھارت ہیں۔

    چین اور بھارت نے 2019 میں بالترتیب 261 ارب ڈالر اور 71.1 ارب ڈالر خرچ کیا جو 5.1 فیصد اور 6.8 فیصد اضافہ ہے۔

    نین ٹیان کا کہنا تھا کہ ‘چین کھلم کھلا یہ کہہ چکا ہے کہ وہ ملٹری سپرپاور کے طور پر امریکا کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے’۔

     

    چین کے اخراجات کو گزشتہ 25 سال سے دیکھا جائے تو معاشی ترقی کے مطابق بڑھے ہیں اور یہ چین کے ‘ورلڈ کلاس ملٹری’ کے ارادوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

    ایس آئی پی آر آئی کے ایک اور محقق سیمن ویزمین کا کہنا تھا کہ ‘بھارت کے اخراجات پاکستان اور چین دونوں حریف ممالک کے ساتھ کشیدگی کے باعث بڑھ گئے ہیں’۔

    ایشیا کے دیگر ممالک میں جاپان نے 47.6 ارب ڈالر اور جنوبی کوریا نے 43.9 ارب ڈالر کے فوجی اخراجات کیے جو ماضی کے برعکس بہت زیادہ ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایشیا میں 1989 سے فوجی اخراجات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

    دنیا میں سب سے زیادہ فوجی اخراجات میں روس اور سعودی عرب کا نام بھی شامل ہے اور دونوں کے مجموعی اخراجات 60 فیصد سے زائد ہیں۔

    ذرائع  کے مطابق جرمنی نے 2019 میں حیرت انگیز طور پر 10 فیصد اضافی اخراجات کیے جو 49.3 ارب ڈالر بنتے ہیں جو سرفہرست 15 ممالک میں سب سے زیادہ شرح ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمنی کے فوجی اخراجات میں اضافہ روس کے خطرے میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

     

    نین ٹیان کا کہنا تھا کہ ‘حالیہ برسوں میں فوجی اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے’ اور یہ رجحان کورونا وائرس کی وبا اور اس کے معاشی اثرات کی وجہ سے تبدیل ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا کساد بازادی کی طرف بڑھ رہی ہے ایسے میں حکومتوں کو فوجی اخراجات کے بجائے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اخراجات بڑھانے ہوں گے۔

    نین ٹیان نے کہا کہ ‘توقع ہے کہ اس سے فوجی اخراجات میں اثر پڑے گا’۔

    انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2008 کے معاشی بحران کے بعد فوجی اخراجات میں کمی آگئی تھی، خاص کر یورپ میں کمی آئی تھی اور کم اخراجات کے اقدامات کیے گئے تھے۔

    نین ٹیان کا کہنا تھا کہ ‘ہم ایک سے تین برس تک ان اخراجات میں کمی دیکھ سکتے ہیں اور اس کے بعد اگلے برسوں میں دوبارہ بڑھ جائے گا’۔

     

    دوسری طرف امریکہ نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ دفاعی اخراجات کے اعتبار سے پاکستان دنیا میں 20 ویں نمبر پر ہے

     

     

     

  • نوازشریف "را” کا ایجنٹ،ان ایجنٹوں کوپارٹی پرقبضہ نہیں کرنے دیں‌گے:اہم ن لیگی نظریاتی ارکان اسمبلی کا واضح پیغام

    نوازشریف "را” کا ایجنٹ،ان ایجنٹوں کوپارٹی پرقبضہ نہیں کرنے دیں‌گے:اہم ن لیگی نظریاتی ارکان اسمبلی کا واضح پیغام

    لاہور:نوازشریف "را” کا ایجنٹ؛،ان ایجنٹوں کوپارٹی پرقبضہ نہیں کرنے دیں‌گے:اہم ن لیگی رکن اسمبلی کا پیغام،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے باغی رہنما نشاط ڈاہا نے نواز شریف کو را کا ایجنٹ قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی کے نظریاتی رہمناوں ارکان اسمبلی نے اپنی توپوں کا رخ مریم نواز اور نواز شریف کی جانب کر دیا۔ناراض رہنما جلیل شرقپوری نے کہا کہ میاں صاحب سچے ہیں تو عدالتوں کا رخ کریں۔

     

    92 نیوز نے اس حوالے سے اس پریس کانفرنس کا آنکھودیکھا حال بھی بیان کیا ہے

    نشاط ڈاہا کہتے ہیں کہ اس میں کوئی بری بات نہیں۔میاں صاحب کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے تو میدان میں رہیں۔اگر نواز شریف وطن واپس نہیں آتے تو ہم سمجھتے ہیں کہ دال میں کچھ کالا ہے،جلیل شرقپوری نے مزید کہا کہ اکثریت عمران خان اور عثمان بزدار کے پاس ہے اگر موکودہ حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہوتی تو اگلے الیکشن میں عوام ان سے جواب لے گی۔

    ناراض رہنما اشرف انصاری نے کہا کہ ہم نے اس ملک اور پارٹی کے لیے اپنا خون دیا ہے۔جس پارٹی کے لیے خون دیا اس پر اب میاں صاحب آپ کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔اور نہ ہی میاں صاحب کو ملک میں عورت کی حکمرانی کی راہ ہموار نہیں کرنے دیں گے۔

    لندن میں بیٹھ کر نواز شریف ملکی سلامتی کے اداروں پر الزام لگا رہے ہیں، قیادت کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔اشرف انصاف نے نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ثابت کر دیا کہ وہ قیادت کے اہل نہیں رہے بلکہ کبھی تھے ہی نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کا دور میں بھی نواز شریف ساتھیوں کو چھوڑ کر چلے گئے اور قوم سے کہا کہ ہمیں جلا ونی پر مجبور کیا گیا بعد میں پتہ چلا معاہدہ کر کے چلے گئے،باغی رہنما نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ نواز شریف را کے ایجنٹ ہیں، کہاں ایسا ہوتا ہے کہ جہاز کے جہاز بغیر ویزے کے آئیں اور شادی کھائیں اور واپس چلے جائیں۔نشاط ڈاہا نے سعد رفیق پر بسوں سے بھتہ لینے کا بھی الزام عائد کیا۔

  • آ جاؤ استعفیٰ لے لو، وزیراعظم نے اپوزیشن کو کی پیشکش

    آ جاؤ استعفیٰ لے لو، وزیراعظم نے اپوزیشن کو کی پیشکش

    آ جاؤ استعفیٰ لے لو، وزیراعظم نے اپوزیشن کو پیشکش کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی بڑی بات مان لی، وزیراعظم نے اپوزیشن کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد استعفیٰ کی پیشکش کر دی ہے،

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی کہانی منظر عام پر آ گئی ہے ،عمران خان نے اپوزیشن کو استعفے کی مشروط پیشکش کر دی ہے ،وزیراعظم عمرا ن خان نے اجلاس کے دوران کہا کہ اپوزیشن رہنما لوٹا پیسہ واپس کردیں تواستعفیٰ دینے کوتیارہوں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ استعفے دینے کیلئے ہمت وجرات چاہیے جوااپوزیشن میں نہیں ہے ، اپوزیشن کی استعفے دینے کی باتیں جھوٹی نکلی ہیں ۔ اپوزیشن نے لانگ مارچ کیا نہ ہی لوگوں کو اکھٹا کر سکی،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جن کا پیسہ باہر کے ملکوں میں پڑا ہو ان میں جرات نہیں ہوتی،اپوزیشن اخلاقی معیار پر بھی پورا نہیں اتری، 31 دسمبر کے بعد 31 جنوری بھی گزر گیا اپوزیشن نے وعدہ پورا نہیں کیا ،اب یہ لوگ استعفوں کی بجائے الیکشن کی اہمیت بتا رہے ہیں۔

    وزیراعظم عمرا ن خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک کی سیاسی،معاشی اورسیکیورٹی صورتحال پرغور کیا گیا ۔ اجلاس میں وزیراعظم نے وزراکی سیکیورٹی اورپروٹوکول کانوٹس لے لیتے ہوئے کہا کہ وزراسیکیورٹی کے نا م پرسرکاری وسائل کاغیرضروری استعمال نہ کریں،وزراء کتنی سیکیورٹی لیے پھرتے ہیں رپورٹ دی جائے،وزراء سے غیرضروری سیکیورٹی واپس لی جائے۔

    اجلاس کے دوران وزیراعظم ایجوکیشن ریفارمزپروگرام کے تحت بسوں کی آپریشنل پالیسی کی منظوری دیدی ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے انٹرنیشنل ایئرلائن کے لائسنس کی تجدید نوکا فیصلہ موخرکردیا ہے ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آثارقدیمہ محفوظ بنانے کیلئے بھارت سے لال پتھرکی درآم دکا معاملہ موخرکر دیا گیاہے جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں ، کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے26 جنوری کے فیصلوں، کابینہ کمیٹی برائے قانونی مقدمات کے 21 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی ۔

    وزیراعظم کووزرا کی پارلیمنٹ اجلاسوں میں حاضری کی رپورٹ پیش کی گئی ،وزیراعظم نے عمرایوب اورحماداظہرکی پارلیمانی کارکردگی کی تعریف کی اورتمام وزراکوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

  • بریکنگ:ایک اورمسلمان ملک نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا

    بریکنگ:ایک اورمسلمان ملک نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا

    تل ابیب :بریکنگ:ایک اور مسلمان ملک نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا ا،طلاعات کے مطابق اسرائیل کو تسلیم کرنے والے اسلامی ممالک کی فہرست میں ایک اور ملک کا اضافہ۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے ایک اور اسلامی ملک نے فلسطین پر قبضہ کرنے والی ناجائز ریاست اسرائیل کو تسلیم کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کوسوو نے ناصرف اسرائیل کو تسلیم کر کے اس کیساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیے، بلکہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بھی تسلیم کر لیا ہے۔

    کوسوو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کو دارالحکومت تسلیم کرنے والا دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے۔ کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارت خانہ بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کوسوو اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے باضابطہ قیام کی آن لائن تقریب مقبوضہ بیت المقدس اور پریسٹینا میں ہوئی۔تقریب میں اسرائیل اور کوسوو کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے۔

    اس سے پہلے اسرائیلی حکام کی طرف سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایشیا کا ایک بڑا اسلامی ملک اسرائیل کوتسلیم کرنے والا ہے تودنیا کی نظریں تو ایشیا پرتھیں مگریورپ سے یہ اطلاع آگئی

  • پشاور بی آر ٹی منصوبے سے متعلق کیس،سپریم کورٹ نے ایسا حکم دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

    پشاور بی آر ٹی منصوبے سے متعلق کیس،سپریم کورٹ نے ایسا حکم دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

    پشاور بی آر ٹی منصوبے سے متعلق کیس،سپریم کورٹ نے ایسا حکم دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں پشاور بی آر ٹی منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا،سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے نیب اور ایف آئی اے کو تحقیقات روکنے کا حکم دے دیا

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی منصوبے کی لاگت سے زیادہ رقم خرچ کرنے کا الزام ہے، بی آر ٹی کنٹریکٹر کو بلیک لسٹ قرار دیا گیا تھا،بی آر ٹی پراجیکٹ کے متعلق تمام مجاز اتھارٹیز سے منظوری لے لی گئی ہے،

    پشاور ہائی کورٹ کا پشاور بی آر ٹی منصوبے کا معاملہ نیب کے سپرد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا،عدالت نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ حقائق کے بجائے قیاس آرائی پر مبنی تھا۔عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب تحقیقات روکنے کا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا تھا جس میں ایف آئی اے کو 45 روز میں انکوائری کا حکم دیا تھا، تفصیلی فیصلے میں کہا گیا  کہ پی ٹی آئی حکومت نے وژن اور منصوبہ بندی کے بغیر بی آر ٹی منصوبہ شروع کیا۔ ٹرانس پشاور کے سی ای او کو ان کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

     

    پشاو ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلیک لسٹ کمپنی کو بی آر ٹی کا ٹھیکہ دیا گیا۔ منصوبے کیلئے اتنا بڑا قرضہ لینے کی کیا ضرورت تھی؟ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی سی ون میں غیر متعلقہ سٹاف کیلئے پرکشش تنخواہیں رکھی گئیں۔ اے سی ایس اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کو بھی ادائیگی کی گئی۔ پشاور کے رہائشیوں کے لیے منصوبہ تکلیف کا باعث بنا

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

    اور بی آر ٹی پشاور منصوبے کا وزیراعظم نے افتتاح کر دیا

    بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ،میرے تحفظات غلط،پرویز خٹک ٹھیک تھے، وزیراعظم

    بی آر ٹی بس میں آتشزدگی، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

    صوبائی حکومت اور بی آر ٹی پر کام کرنے والے ادارے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2017 میں اس کے آغاز کے بعد 6 ماہ یعنی 20 اپریل 2018 تک اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم اسکا افتتاح لیٹ ہوا،