Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • حکمران جماعت سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ نوشہرہ سے ہارجائیں گے،مریم نواز

    حکمران جماعت سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ نوشہرہ سے ہارجائیں گے،مریم نواز

    حکمران جماعت سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ نوشہرہ سے ہارجائیں گے،مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور رہنماوَں کا شکریہ ادا کرتی ہوں،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے بڑی تعداد میں نکل کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا، مسلم لیگ ن کو تینوں حلقوں میں شاندا فتح ملی،عوام نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کوسپورٹ کیا، عوام ووٹ چوروں کے چہرے پہچانتے ہیں،رات کو پولیس رانا ثنااللہ کو گرفتار کرنے آئی تھی، ایک سیٹ کی خاطر 2جوان بچوں کی قیمتی جانیں چلی گئیں، کارکنوں نےدھاندلی کے ماحول میں باہرنکل کرووٹ ڈالا،لیگی کارکن خوف وہراس کے ماحول میں ڈٹے رہے،عوام نے نا صرف ووٹ دیا بلکہ آخری وقت تک پہرہ بھی دیا،یہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ نوشہرہ سے ہارجائیں گے،نوشہرہ کے عوام ان سے نجات چاہتے ہیں، ڈسکہ،سیالکوٹ کےعوام نے ووٹ چوروں کیخلاف پہرہ دیا،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت نہیں مافیا ہے میاں صاحب کا بیانیہ خیبر پختونخوامیں بھی مقبول ہورہا ہے،عوام نےناصرف ووٹ دیابلکہ آخری وقت تک پہرہ بھی دیا جس تعداد میں مسلم لیگ کا ووٹر نکلا اس سے ان کے ان خطا ہو گئے اور ڈرانے کے لیے پی ٹی آئی امیدوار نے فائرنگ کروائی۔لوگوں نے ضمنی انتخابات میں ووٹ کی عزت کیلئے جنگ لڑی اور سرخرو ہوئے،ان کو پتہ تھا کہ یہ ہاریں گے لیکن یہ پتہ نہیں تھا کہ اس بری طرح ہاریں گے، فائرنگ کے موقع پر رانا ثنا موجود ہوتے تو یہ لوگ رائیونڈ آ کرمجھے گرفتارکرلیتے،پی ٹی آئی کے لوگوں کی فائرنگ کی وجہ سے دو افراد کی جانیں ضائع ہوئیں رانا ثناءاللہ پر پہلے منشیات کا کیس ڈالا گیا وہ ان پر ھی الٹا پڑ گیا،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ دو معصوم جانین ان کی دھاندلی اور جبر کی نظر ہو گئیں ۔ میں ان کے لیے دعا کرتی ہوں اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور میں ان کے لواحقین سے افسوس بھی کرتی ہوں اور ان سے ملنے بھی جاؤں گی عوام ووٹ چوروں کے چہرے پہچانتے ہیں یہ نوشہرہ میں شکست کاسوچ بھی نہیں سکتے تھے،ان کی توجہ وزیرآباد اورڈسکہ پرتھی،مشیر اور حکومتی عہدیدار پولنگ سٹیشن پر کیا کر رہے تھے

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو کرکٹ ڈپلومیسی کا آغاز

    پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو کرکٹ ڈپلومیسی کا آغاز

    پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتری کی طرف بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سخت کشیدگی کے باوجود اتوار کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ڈپلومیسی کاآغازہورہا ہے۔

    نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے میں مختلف میڈیا ہاوسز سے تعلق رکھنے والےصحافیوں کے ساتھ کرکٹ میچ کا اہتمام کیا ہے جو اتوار کے روز پاکستانی ہائی کمیشن کی گراونڈ میں ہوگا۔ نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ناظم الامور آفتاب حسن خان خود بھی میچ کھیلیں گے جب کہ پریس قونصلر خواجہ معاذ پاکستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں دفاعی اتاشی بریگیڈئر علی، ائر ایڈوائزر عبدل عادل، ٹریڈ قونصلر عادل جدون، ہارون مرتضی، منظر عباس، عمران، عامراور بلال شامل ہیں۔

    بھارتی صحافیوں کی ٹیم میں اے بی پی نیوز کے آشیش سنگھ کپتان ہوں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فورس میگزین کے شبیر احمد، دی وائر کے شوم باسو، ٹائمز آف انڈیا کے سچن پراسار، وی اون نیوز کے سدھانت سبھل، سی این این 18 کے نیرج کمار، زی نیوز کے روی ترپاٹھی، اے بی پی نیوز کے ابھیناو پانڈے، سپوتنک کے دھاریہ، ٹی وی 18 کے عادل میر، این ڈی ٹی وی کے اوما شنکر سنگھ، اے این آئی کی نوین کپور اور اشوک سچن شامل ہیں۔

    پہلی اننگز کے اختتام کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے پرتکلف ظہرانہ دیا جائے گا جب کہ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی جائے گی.

  • بھارت نامنظور:ایران، روس اور چین کی شمالی بحرہ ہند میں مشترکہ فوجی مشقیں‌:بھارت آوٗٹ ہو گیا

    بھارت نامنظور:ایران، روس اور چین کی شمالی بحرہ ہند میں مشترکہ فوجی مشقیں‌:بھارت آوٗٹ ہو گیا

    لاہور: بھارت نامنظور:ایران، روس اور چین کی شمالی بحرہ ہند میں مشترکہ فوجی مشقیں‌:بھارت آوٗٹ ہو گیا،اطلاعات کے مطابق بھارت نے آخری وقت میں مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت سے معذرت کر لی۔ بھارتی بحریہ نے ایک بیان جاری کیا کہ دو روزہ مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت نہیں کی جائے گی۔ اس سے کچھ دیر پہلے ایرانی بحریہ کے حکام نے کہا تھا کہ بھارت نے ان مشقوں میں شامل ہونے کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔

    دفاعی حکام کے مطابق ایرانی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ تہران، ماسکو اور بیجنگ کی ہونے والی مشترکہ بحری مشقوں میں بھارت نے شمولیت پر آمادگی ظاہر کی لیکن آخری لمحے میں بھارت نے شرکت سے انکار کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق بھارت نے ان مشقوں میں چین کی شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال چین اور بھارت کے سرحدی فوجی تصادم کے بعد دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں۔ بھارت اور چین کے سرحدی فوجی تصادم میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

    بھارتی بحریہ کی مشقوں میں شمولیت کی تفصیلات ابھی غیر واضح ہیں لیکن بظاہر چین کی بحری فوج کی موجودگی میں بھارت نے مشقوں میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی رویئے سے کنفوژن پیدا ہو گئی ہے کیونکہ ایرانی اور بھارتی ترجمانوں کے بیانات میں تضادات واضح نظر آ رہے ہیں۔

    ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادہ نے منگل کو بیان جاری کیا تھا کہ بھارت جو اپنے آپ کو خطے کی مضبوط بحری طاقت سمجھتا ہے نے مشقوں میں شرکت کی حامی بھری تھی۔

    مشترکہ بحری مشقوں کے ترجمان عامر غلام مرزا نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی بحریہ نے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشقوں میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا لیکن اچانک آخری لمحات میں انہوں نے انکار کر دیا۔

    بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ چالیس برسوں میں کسی بھی ایرانی وزیر دفاع نے بھارت کا پہلی بار دورہ کیا تھا جس میں بھارتی بحریہ نے مشقوں میں شامل ہونے پر آمادگی ظاہر کی تھی لیکن اچانک سے بھارتی انکار نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

    ایرانی سمندری حدود میں روس اور ایران کی بحری افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں 2019 میں شروع ہوئیں تھیں جس میں اس سال چین نے بھی شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

  • آئین کہتا ہے کوئی عدالت آرڈیننس کو چیلنج نہیں کر سکتی،سینیٹ اجلاس میں انکشاف

    آئین کہتا ہے کوئی عدالت آرڈیننس کو چیلنج نہیں کر سکتی،سینیٹ اجلاس میں انکشاف

    آئین کہتا ہے کوئی عدالت آرڈیننس کو چیلنج نہیں کر سکتی،سینیٹ اجلاس میں انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وہ کیا ہے جو سپریم کورٹ میں چیلنج ہوا ہے یہی آرڈیننس تو ہے،

    بابر اعوان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کیا سپریم کورٹ میں جو مقدمہ چل رہا ہے اس پر اعتراض نہیں ہو رہا؟ جو فیصلہ آنا ہے اس پر پہلے سے اندازے لگائے جا رہے ہیں، کوئی اجنبی نہیں ہے جس نے آرڈینس جاری کیا ،صدر نے کیا،آرڈیننس کی ایک تاریخ ہے مگر اس پر اعتراض آتا ہے آئین کہتا ہے کوئی عدالت آرڈیننس کو چیلنج نہیں کر سکتی،

    بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس رات کے اندھیرے میں نہیں صبح کے وقت آیا تھا،پارلیمان کا پہلا حصہ صدر، دوسرا قومی اور صوبائی اسمبلی ہے،آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ پہلے دن ہی آرڈیننس ایجنڈہ پر لانا ضروری ہے.

    وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا کیاکرسکتے ہیں کہ جس سے ایوان کا تقدس پامال نہ ہو، دکھ کی بات ہے کہ ایوان میں یہ سب باتی ہوئیں،سینیٹ الیکشن میں پیسے کی باتیں لازم وملزوم بن گئی تھیں، ملک کو سب سے زیادہ نقصان کرپشن نے پہنچایا،جن ممالک میں ترقی ہے وہاں قانون کی حکمرانی ہے،جب تک کرپشن کاخاتمہ نہیں کیا جائے گا،ملک ترقی نہیں کرسکتا،

    پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، پارلیمان کا حصہ ہوتے ہوئے انہوں نے اجازت دی کہ سینیٹ کھلواڑبنے۔ایک سیاسی جماعت کا ایجنڈا آگے بڑھانے کیلئے آئین کی خلاف ورزی کی گئی سپریم کورٹ کے سامنےصدراتی ریفرنس میں میں بھی پیش ہورہاہوں،صدارتی آرڈیننس کے اجراء کے بعد آج سینیٹ کا پہلا اجلاس ہے،آئین کےمطابق اجراءکے بعد آرڈیننس پہلےاجلاس میں پیش ہونا چاہیے۔

    سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات سےمتعلق آرڈینس کل قومی اسمبلی اور آج سینٹ میں پیش نہیں ہوا،صدارتی آرڈینس کا اجراء بدنیتی پر مبنی ہے۔ اکتوبر 2020 میں سینیٹ انتخابات سےمتعلق آئینی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کیاگیا، آئینی ترمیمی بل میں سینیٹ کےپورے ایوان کی کمیٹی کی تجویز کو نہیں لایا گیا،اکتوبرسےجنوری تک آئینی ترمیمی بل قائمہ کمیٹی کےسامنے پڑارہاہے۔ حکومت نے بل پر اپوزیشن کو کیوں اعتماد میں نہیں لیا،حکومت آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں لے آئی اور اس پر بحث جاری تھی کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا گیا۔ وفاقی کابینہ سینیٹ انتخابات کیلیےآرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کرتی ہے،صدر نے آئینی خلاف ورزی کرتے ہوئے صدارتی آرڈیننس جاری کیا۔

  • چیف جسٹس  نے میری شہرت کو داغدار کیا،قاضی فائز عیسیٰ

    چیف جسٹس نے میری شہرت کو داغدار کیا،قاضی فائز عیسیٰ

    چیف جسٹس نے میری شہرت کو داغدار کیا،قاضی فائز عیسیٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے سے متعلق کیس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا 28 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا

    اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کے بیان پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا،بظاہر وزیر اعظم کا بیان غیر آئینی تھا،اختلافی نوٹ میں مزید کہا گیا کہ غیر متوقع طور پر کیس کو ختم کر دیا گیا،ایک جج کو آئینی ذمہ داری پوری کرنے سے روکا گیا،جج کسی غیر قانونی کام کا نوٹس لے سکتا ہے،چیف جسٹس نے میری شہرت کو داغدار کیا ،اٹارنی جنرل سمیت کسی فریق نے میری ذات پر اعتراض نہیں کیا،چیف جسٹس کی جانب سے مجھے جانبدار کہنا افسوسناک ہے،مجھے جانبدار کہنا افسوسناک ہے

    اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہوزیراعظم عمران خان سے متعلق مقدمات سننے سے روکنے پر عہدے سے مستعفی ہونے کا سوچا، لیکن پھر خیال آیا یہ ایک جج سے زیادہ آئین اور عوامی حقوق کا معاملہ ہے، میں اللہ کی مدد سے آئین پاکستان اور عوام کے حقوق کی حفاظت جاری رکھوں گا،وزیراعظم کیخلاف مقدمہ نہ سننے کا مطلب ہے جج صرف پرائیویٹ کیسز سن سکتا۔ عمران خان کو ذاتی طور نہیں جاتنا تو جانبدار کیسے ہوسکتا ہوں۔جانبداری کا الزام عمران خان خود لگا سکتے تھے، اٹارنی جنرل انکے ذاتی وکیل نہیں۔ انتخابات سے قبل ووٹوں کی خریدوفروخت کا الزام عائد کیا گیا،،ایسی صورتحال میں سپریم کورٹ ترقیاتی فنڈز کے اجراء بارے الزام کو نظرانداز نہیں کر سکتی جج صاحبان کا اچانک کمرہ عدالت سے آٹھ کر جانا عدالتی ڈیکورم کے خلاف ہے،

    قبل ازیں سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے سے متعلق کیس ،جسٹس قاضی فائز عیسی ٰنے رجسٹرار سے تحریری فیصلے کی کاپی طلب کی تھی،جسٹس قاضی فائز عیسی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گیارہ فروری کے فیصلہ میڈیا پر جاری کر دیا گیا جسکی کاپی مجھے نہیں ارسال کی گئی۔ مجھے کیوں اس فیصلے سے اتفاق یا اختلاف کا موقع فراہم نہیں کیا گیا؟یہ فیصلہ میڈیا کو جاری کرنے کی ہدایت کس نے جاری کی؟

    مجھے واٹس ایپ پر کیا موصول ہوا ؟کیا وزیراعظم کا کام لفافے تقسیم کرنا ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    لگتا ہے وزیراعظم نےعدالتی فیصلہ ٹھیک سے نہیں پڑھا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    ہرمخالف غداراورحمایت کرنے والا محب وطن ،ملک کو منظم طریقے سے تحت تباہ کیا جا رہا ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیس کے تحریری فیصلے کی کاپی مجھے نہیں دی گئی،بینچ کا حصہ بننے والے ججز کو فیصلے کی کاپی فراہم کی جاتی ہے،میں بینچ میں شامل تھا پریکٹس کے مطابق کیس کی فائل مجھے نہیں بھیجی گئی ۔اور فیصلہ میڈیا میں جاری کر دیا گیا ۔مجھے فیصلے سے اتفاق یا اختلاف کا حق نہیں دیا گیا ۔مجھ سے پہلے میڈیا کے ذریعے کیس کے فیصلے سے پوری دنیا کو پتا چل چکا تھا،جسٹس اعجاز الاحسن کو فیصلے کی کاپی موصول ہوئی مگر مجھے نہیں،

    قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وزیراعظم کی ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے معاملے کا نوٹس

    جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

    کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

    ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

    صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

    منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال

    میڈیا پر پابندی لگانے والے مجرم،انہیں جیل میں ہونا چاہئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کا کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا،اہم انکشاف

  • وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا سے قبل سری لنکن وزیراعظم کا اہم پیغام

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا سے قبل سری لنکن وزیراعظم کا اہم پیغام

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا سے قبل سری لنکن وزیراعظم کا اہم پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ٹویٹر پر شاندار پیغام جاری کیا ہے

    سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہنے کا انتظار کر رہا ہوں جو آئندہ ہفتے سری لنکا کے دورے پر آ رہے ہیں ، ان کے دورے سے ہمارے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی جبکہ مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار ہو گی جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا ۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 23 فروری کو دورہ سری لنکا پر روانہ ہوں گے دو روزہ دورے کے دوران وہ سری لنکن وزیراعظم اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا سری لنکا کا پہلا دورہ ہو گا جس میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا، وفد میں کابینہ کے ارکان اور سینئر حکام شامل ہوں گے۔

    دفتر خارجہ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اس دورے میں وزیراعظم عمران خان سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجہ پاکسے اور وزیراعظم ماہندہ راجہ پاکسےسے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری، صحت و تعلیم، دفاع و سلامتی اور سیاحت و ثقافت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے وفود کی سطح پر مذاکرات کی بھی قیادت کریں گے۔

    اس دوران دو طرفہ امور کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلہ کو فروغ دینے کے سلسلے میں سری لنکا۔پاکستان پارلیمنٹیری فرینڈشپ ایسوسی ایشن کی تشکیل نو کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

    وزیراعظم دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے سلسلے میں مشترکہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس دوران دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے متعدد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورے سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا

  • این اے 75 ڈسکہ،نتائج میں ردوبدل کا خدشہ، الیکشن کمیشن نے کیا حکم دے دیا؟

    این اے 75 ڈسکہ،نتائج میں ردوبدل کا خدشہ، الیکشن کمیشن نے کیا حکم دے دیا؟

    این اے 75 ڈسکہ،نتائج میں ردوبدل کا خدشہ، الیکشن کمیشن نے کیا حکم دے دیا؟

    این اے 75 ڈسکہ ،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ آفسیر کو نتیجہ روکنے کی ہدایت کردی

    الیکشن کمیشن نے انکوائری رپورٹ طلب کرلی ،انکوائری رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن نتایج جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا ،چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران دفاتر میں موجود ہیں

    ‏این اے 75 کی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اعلامیہ جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی آر او، ریٹرننگ افسر کو 20 پولنگ اسٹیشن کے نتائج میں ردوبدل کا خدشہ ہے، مکمل انکوائری رپورٹ بغیر نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں،

    مسلم لیگ ن کی این اے 75 سے امیدوار نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنرکو درخواست کی تھی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے نتائج روک دیئے،نوشین افتخار کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں 23 پولنگ ا سٹیشن کا عملہ انتخابی نتائج سمیت غائب ہے،اب تک 335 اسٹیشنوں کےنتائج مرتب کیے گئے ہیں،ریٹرننگ افسر نے پریزائیڈانگ افسران اور عملے کی بازیابی پربےبسی کا اظہارکیا مسنگ نتائج کے حوالے سے شکوک شبہات پائے جاتے ہیں،مسنگ 30 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج معطل کرکے ان کا فرانزک آڈٹ کروایاجائے،الیکشن کمیشن کی طرف سے پوری صورتحال کے جائزے تک نتیجہ روک دیاجائے،مسنگ 23 اورڈسکہ سٹی کے 36 پولنگ ا سٹیشنوں میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں

    پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

    ن لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست این اے 75 ڈسکہ پر رات ساڑھے چار بجے تک زبر دست مقابلہ چل رہا تھا ، ادھر این اے 75 ڈسکہ میں سارا دن کشیدگی کا ماحول رہا، موٹر سائیکل سوار افراد کھلے عام جدید اسلحہ لیے سڑکوں پر دندناتے رہے، پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی ہوئے اس دوران ایک پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

    پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 75 میں جعلسازی کے ساتھ نتائج بنائے گئے، پریذائیڈنگ آفیسرز کو اغوا کیا گیا، انکوائری ہونے چاہیے کہ کن لوگوں نے یہ کام کیا، ان پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ پولنگ ہونی چاہیے۔

  • این اے 75 ن لیگ کی نتائج روکنے کی درخواست، ہم جیت گئے، پی ٹی آئی امیدوار،حتمی فیصلہ کون کرے گا؟

    این اے 75 ن لیگ کی نتائج روکنے کی درخواست، ہم جیت گئے، پی ٹی آئی امیدوار،حتمی فیصلہ کون کرے گا؟

    این اے 75 ن لیگ کی نتائج روکنے کی درخواست، ہم جیت گئے، پی ٹی آئی امیدوار،حتمی فیصلہ کون کرے گا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی این اے 75 سے امیدوارنوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنرکو درخواست کی ہے

    نوشین افتخار کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں 23 پولنگ ا سٹیشن کا عملہ انتخابی نتائج سمیت غائب ہے،اب تک 335 اسٹیشنوں کےنتائج مرتب کیے گئے ہیں،ریٹرننگ افسر نے پریزائیڈانگ افسران اور عملے کی بازیابی پربےبسی کا اظہارکیا مسنگ نتائج کے حوالے سے شکوک شبہات پائے جاتے ہیں،مسنگ 30 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج معطل کرکے ان کا فرانزک آڈٹ کروایاجائے،الیکشن کمیشن کی طرف سے پوری صورتحال کے جائزے تک نتیجہ روک دیاجائے،مسنگ 23 اورڈسکہ سٹی کے 36 پولنگ ا سٹیشنوں میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ الحمد اللہ ہمارا امیدوار علی اسجد ملہی جیت چکا ہے ،جو الیکشن ن لیگ جیتے وہ سہی جو ہارے اس میں دھاندلی کا الزام لگا دیتے ہیں،

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم اور ان کے پاپا کے بیانیے کو شکست ہوئی،پی ٹی آئی این اے 75 کا الیکشن 7827 ووٹوں سے جیت چکی، جب آپ ریاست مخالف بیانیہ دیں گے کرپشن کریں گے تو ہار آپکا مقدر ہوگی،

    ن لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست این اے 75 ڈسکہ پر رات ساڑھے چار بجے تک زبر دست مقابلہ چل رہا تھا ، ادھر این اے 75 ڈسکہ میں سارا دن کشیدگی کا ماحول رہا، موٹر سائیکل سوار افراد کھلے عام جدید اسلحہ لیے سڑکوں پر دندناتے رہے، پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی ہوئے اس دوران ایک پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

    پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 75 میں جعلسازی کے ساتھ نتائج بنائے گئے، پریذائیڈنگ آفیسرز کو اغوا کیا گیا، انکوائری ہونے چاہیے کہ کن لوگوں نے یہ کام کیا، ان پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ پولنگ ہونی چاہیے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے دھاندلی کرنے کی پوری کوشش کی، کچھ پولنگ سٹیشنز پر گھنٹوں پولنگ بند رکھی گئی، فردوس عاشق نتائج بدلنے کیلئے الیکشن کمیشن پہنچیں، پی ٹی آئی کارکنوں نے فردوس عاشق اعوان کے طرز عمل کی مذمت کی، این اے 75 ڈسکہ میں آر او نے انتخابی نتائج روک دیئے، سرکاری دباؤ برداشت کرنے پر ریٹرننگ آفیسر کی تعریف کرتے ہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار صرف ووٹ نہیں، الیکشن کمیشن کاعملہ بھی چوری ہوگیا، سارا دن پولنگ سٹیشنز پر حکومتی بدمعاشی کے مناظر عوام نے دیکھے، پولنگ ایجنٹس، پولنگ بیگ سمیت لاپتہ ہوگئے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا اپنا پولنگ عملہ الیکشن کمیشن کی پہنچ سے دور ہے، الیکشن کمیشن بے بس، ریٹرننگ افسران یرغمال، کیا شفاف الیکشن ہے ؟ عمران صاحب نے بری طرح ہارنے پر الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کرایا، الیکشن عملے کی چوری کی ایف آئی آر عمران خان اور بزدار صاحب پر کٹنی چاہیے۔

  • علی اسجد ملہی کا اہم پیغام آگیا:کون جیت رہا ہے یہ بھی بتا دیا

    علی اسجد ملہی کا اہم پیغام آگیا:کون جیت رہا ہے یہ بھی بتا دیا

    سیالکوٹ:علی اسجد ملہی کا اہم پیغام:کون جیت رہا ہے یہ بھی بتا دیا ،اطلاعات کے مطابق ڈسکہ این اے 75 میں ن لیگ کے دعووں کواس وقت سخت دھچکہ لگا جب پی ٹی آئی امیدوار نے بہت بڑی بات کہہ دی

     

    علی اسجد ملہی نے ایک ویڈیوپیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کے دفتر میں اس وقت موجود ہیں اورابھی 100 پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ آنے باقی ہیں ، ان آمدہ نتائج میں وہ جیت رہے ہیں

    علی اسجد ملہی نے کہا کہ باقی بھی نتائج حوصلہ افزا ہوں گے اس لیے میڈیا کی باتوں میں نہ آئیں یہ خودساختہ نتائج پیش کررہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد خوشخبری سناوں گا

  • این اےکرم45:PTIکیوں جیتی؟ن لیگیوں نےمولانا کے امیدوار کو ووٹ دینےکی بجائےکس کودیئے:اہم انکشافات سامنےآگئے

    این اےکرم45:PTIکیوں جیتی؟ن لیگیوں نےمولانا کے امیدوار کو ووٹ دینےکی بجائےکس کودیئے:اہم انکشافات سامنےآگئے

    پشاور:این اے کرم 45:پی ٹی آئی کیوں جیتی؟ ن لیگی ورکروں نےمولانا کےامیدوارکوووٹ دینےکی بجائےکس کودیئے:ووٹربول اٹھے،اطلاعات کے مطابق ایک طرف اپوزیشن کی بڑی جماعت ن لیگ دو صوبائی اورایک قومی اسمبلی کی سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے لیکن دوسری طرف کے پی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ن لیگی ورکروں نے مولانا کے امیدوار کو ووٹ نہیں‌دیا

    ادھر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ نے پی ڈی ایم اتحاد کی مدد سے نوشہرہ ، وزیرآباد اورڈسکہ میں نشستیں جیتنے میں‌ کامیاب رہے لیکن کے پی کے علاہ کرم میں مولانا فضل الرحمن کے امیدوار کوووٹ نہ دینے کی خبریں اب تیزی سے گردش کررہی ہیں‌

    یہ بھی بتایا جارہاہے کہ ن لیگ نے مولانا کے امیدوار کوووٹ دینے کی بجائے آزاد امیدوار کوووٹ دیئے جس کی وجہ سے جےیوآئی کے امیدوار ہارگئے ہیں ،اس حوالے سے کرم کے علاقے سے مختلف لوگوں کی طرف سے اس بات کا اظہار کیا گیا کہ وہ مولانا کو ووٹ نہیں دے گے ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ دعویٰ‌کرنے والے ن لیگی ورکرز ہیں جنہوں‌نے ووٹ دینے سے انکار کیا ، دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مولانا نے ن لیگ کی بے وفائی پرجے یو آئی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے اوراین اے 45 میں ووٹ نہ دینے پرکچھ بھی فیصلہ کرسکتے ہیں

    بتایا گیا ہے کہ حلقہ این اے 45 کرم کے تمام 134 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہو چکے، جن کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان 15 ہزار 245800 ووٹ حاصل کامیاب قرار پائے۔

    جبکہ آزاد امیدوار سید جمال 12648 زائد ووٹ حاصل کر سکے۔ بتایا گیا ہے کہ این اے 45 ضلع کرم کی نشست جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

    تاہم پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار جے یو آئی ف کے ملک جمیل خان نشست ناصرف جیتنے میں ناکام رہے، بلکہ وہ دوسری پوزیشن بھی حاصل نہ کر سکے۔ پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ امیدوار 8 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر سکے۔

    اس نشست پر فتح کی صورت میں قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی نشستوں میں اضافہ ہو گیا ہے