Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی سیٹ جیت کرنوشہرہ کا حساب برابرکردیا:اورکون کامیاب ہوا اورکون ناکام ساری تفصیل آگئی

    پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی سیٹ جیت کرنوشہرہ کا حساب برابرکردیا:اورکون کامیاب ہوا اورکون ناکام ساری تفصیل آگئی

    لاہور:پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی سیٹ جیت کرنوشہرہ کا حساب برابرکردیا ،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی بھی قومی اسمبلی کی ایک نششت جیتنے میں‌کامیاب ہوگئی ہے ، ادھر تازہ ترین اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ حلقہ این اے 75 میں کانٹے دار مقابلہ کے بعد ن لیگ کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے کامیابی حاصل کر لی ۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں ن لیگ نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اب تک 225 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں ن لیگ کی نوشین افتخار 1 لاکھ 58 ہزار 791 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 1 لاکھ 42 ہزار 311 ووٹ حاصل کر سکے ۔

    این اے 75 ڈسکہ میں ن لیگ کی سیدہ نوشین افتخار نے علی اسجد ملہی کو 16 ہزار 480 ووٹوں سے شکست دے دی ۔

    دوسری جانب تحریک انصاف ن لیگ کے ہاتھوں 2 نشستوں پر شکست کھانے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست این اے این اے 45 کرم پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔بتایا گیا ہے کہ حلقہ این اے 45 کرم کے تمام 134 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہو چکے، جن کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان 15 ہزار 245800 ووٹ حاصل کامیاب قرار پائے۔جبکہ آزاد امیدوار سید جمال 12648 زائد ووٹ حاصل کر سکے۔

    بتایا گیا ہے کہ این اے 45 ضلع کرم کی نشست جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ تاہم پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار جے یو آئی ف کے ملک جمیل خان نشست ناصرف جیتنے میں ناکام رہے، بلکہ وہ دوسری پوزیشن بھی حاصل نہ کر سکے۔ پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ امیدوار 8 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر سکے۔اس نشست پر فتح کی صورت میں قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی نشستوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب اور خیبرپختوںخواہ کی دونوں صوبائی نشستوں پر فتح حاصل کر چکی۔ پی پی 51 وزیرآباد میں ن لیگ کی بیگم طلعت محمود 53903 ووٹ لے کر فتحیاب قرار پائی ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار چودھری یوسف نے 48 ہزار 484 ووٹ حاصل کر سکے۔ جبکہ پی کے 63 نوشہرہ میں تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہو چکے، جن کے مطابق مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ مسلم لیگ ن کے اختیار ولی 21122 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے میاں عمر 17023 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

  • مولاناکچھ کرلیں وگرنہ سینیٹ سے گئےتوپھرگئے:آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمن کودردبھرافون

    مولاناکچھ کرلیں وگرنہ سینیٹ سے گئےتوپھرگئے:آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمن کودردبھرافون

    اسلام آباد:مولاناکچھ کرلیں وگرنہ سینیٹ سے گئےتوپھرگئے:آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمن کودردبھرافون،اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کوفون کیا ہے۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال، سینیٹ الیکشن اور لانگ مارچ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کے دوران خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں سے سینیٹ امیدواروں پر بھی مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اس گفتگو کے دوران آصف علی زرداری نے مولانا کوخبردار کرتےہوئے کہا کہ مولانا صاحب ایک بات یاد رکھ لیں اگرسینیٹ میں اکثریت کھو دی تو پھرسمجھیں ہمیں جیلوں میں جانا پڑے گا اس لیے جوہوتا ہے وہ کرلیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس گفتگو کے دوران آج کے ضمنی انتخابات پربھی بات ہوئی جب پرآصف علی زرداری نے مولانا کو بتایا کہ ان میں اگرپی ٹی آئی ہار بھی جاتے تو سینیٹ کے ووٹوں پرکوئی فرق نہٰیں پڑے گا اس لیے خوش فہمی میں نہ رہیں‌

  • این اے75 ڈسکہ:99 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ آ گیا:پی ٹی آئی کو5155 ووٹ کی برتری

    این اے75 ڈسکہ:99 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ آ گیا:پی ٹی آئی کو5155 ووٹ کی برتری

    لاہور:این اے75 ڈسکہ:99 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ آ گیا:پی ٹی آئی کو5155 ووٹ کی برتری،اطلاعات کے مطابق ڈسکہ سے قومی اسمبلی کے ہونے والے آج کے الیکشن کے ابھی تک موصول ہونے والے نتائج کےمطابق پاکستان تحریک انصاف 5155 ووٹ کی برتری کے ساتھ آگے ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت این اے ڈسکہ 75 کے 99 پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ موصول ہوگئے ہیں جن کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوارعلی اسجد ملہی 32518 ووٹ لے کرآگے ہیں جبکہ ن لیک کی نوشین افتخار27363 ووٹ لے کر پیچھے ہیں اوریہ فرق 5155 ووٹ کا بنتا ہے

    یہاں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 3 ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 6 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 997 ہے۔

    اس حلقے میں مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی انتخابی میدان میں اترے تھے۔

    حلقہ پی پی 51 کی نشست ن لیگ کے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ن لیگ نے ان کی اہلیہ بیگم طلعت محمود کو امیدوار نامزد کیا جبکہ پی ٹی آئی نے چوہدری محمد یوسف کو میدان میں اتارا۔یہ حلقہ وزیر آباد شہر، سوہدرہ اور دیگر دیہاتی علاقوں پرمشتمل ہے۔

    یہاں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 949 ہے جبکہ 162 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 8 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ان حلقوں میں بھی مقابلہ کانٹے دار ہے اورآخری اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری محمد یوسف کو برتری حاصل ہے

    این اے 45 ضلع کرم کی نشست جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    یہاں مجموعی طور پر 27 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی کے فخر زمان بنگش، جے یو آئی کے جمیل خان کے درمیان مقابلہ ہے اوریہاں بھی پی ٹی آئی کے امیدوار کو برتری حاصل ہے

    حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار 931 ہے جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 70 ہزار 485 ہے۔ حلقے میں 134 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔

    پی کے 63 نوشہرہ میں 102 پولنگ سٹیشن قائم ہیں جن میں 52 مرد اور 39 خواتین اور 3 مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ 1 لاکھ 41 ہزار 934 رجسٹرڈ ووٹرز میں 79 ہزار 63 مرد جبکہ 62 ہزار 871 خواتین ووٹرز ہیں۔

    یہ نشست سابق تحریک انصاف کے صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کاکا خیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

    یہاں ن لیگ کے میاں اختیار ولی خان پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں جبکہ تحریک انصاف کے میاں عمر کاکا خیل میدان میں ہیں، اس حلقے میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوارمیاں عمرکاکا خیل اپنے مخالف امیدوار پرسبقت لے جارہے ہیں‌

  • نوازشریف نےاپنی اولاد کو تمیزنہیں سکھائی:بےادب لڑکی قوم کےبڑوں کی پگڑیاں اچھال رہی ہے:سابق وزیراعظم کااظہارافسوس

    نوازشریف نےاپنی اولاد کو تمیزنہیں سکھائی:بےادب لڑکی قوم کےبڑوں کی پگڑیاں اچھال رہی ہے:سابق وزیراعظم کااظہارافسوس

    اسلام آباد : نوازشریف نےاپنی اولاد کو کوئی تمیزنہیں سکھائی:بے ادب لڑکی قوم کے بڑوں کی پگڑیاں اچھال رہی ہے:سابق وزیراعظم کااظہارافسوس ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نے اظہارافسوس کرتے ہوے کہا ہے کہ نوازشریف نے اپنی اولاد کوکوئی تمیز نہیں سکھائی ، ایک لڑکی سے اس قوم کے بڑوں بڑوں کی عزتیں پامال کروارہےہیں

    سابق وزیراعظم سردارسکندر حیات نے بڑے دکھ کے ساتھ کہا ہے کہ پاکستان کے اس معاشرے میں یہ تصور نہیں تھا کہ کوئی لڑکی اٹھ کراپنے بڑوں کورسوا کرے ان کی پگڑیاں اچھالے اورپھربےادبی اوربدتمیزی سے پیش آئے ، وہ کہتے ہیں کہ صرف یہ ہی نہیں بلکہ اس لڑکی نے برادریوں ، خاندانوں ، قبیلوں اورطبقات کو آپس میں لڑا دیا ہے

    اسی حوالے سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو میٹرک فیل قرار دے دیا۔سردار سکندر حیات نے حلقہ احباب میں بیٹھے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اب وہ ایک لڑکی کے غلام بن جائیں اور لڑکی بھی وہ جو میٹرک فیل ہے۔

    سکندر حیات نے کہا مریم نواز عمران خان کو کہتی ہیں کہ وہ ایک یونین کونسل نہیں چلا سکتے۔انہیں ایسی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔سکندر حیات نے مزید کہا کہ یہ لوٹ مار کرتے رہے ہیں اور تو اور میرسڈیز کار چھین کر لے گئے تھے۔اگر ان میں اخلافی جرات ہے تو اس بات سے انکار کریں کہ وہ کار میری نہیں تھی۔انہوں نے کہا جب مسلم لیگ ن کی قیادت پر برا وقت آیا تو تب انہوں نے یہ کار مجھے واپس بھیجی مگر میں نے کہا کہ اب یہ آپ ہی رکھیں۔

     

     

     

     

    انہوں نے کہا کہ ان کو بطور وزیراعظم استحقاق حاصل تھا کہ وہ ڈیوٹی فری چیز خرید سکتے تھے۔اس طرح انہوں نے 1990 میں مرسیڈیز کار خریدی جوکہ اس وقت مارکیٹ میں 85 لاکھ کی تھی مگر انہوں نے یہ کار 16 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔اس کار پر جب نواز شریف کی نظر پڑی تو وہ مجھے بار بار کہنے لگے کہ یہ کار مجھے دے دو ،وہ بار بار اصرار کرتے رہے مگر میں مسلسل اس بات کو ٹالتا رہا۔

    واضح رہے کہ ے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات نے حال ہی میں مسلم لیگ ن سے علحیدگی اختیار کر کے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ سکندر حیات نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے میری زیرو میٹر گاڑی مرسڈیز چھین لی تھی۔انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ نواز شریف انتہائی کنجوس انسان ہیں۔وہ تو اپنی جیب سے پکوڑا تک نہیں خرید سکتے،ان سے اگر کوئی اسلام آباد سے ملنے جا رہا ہوتا تو اسے کہتے تھے کہ میرے لیے فلاں جگہ سے پکوڑے لیتے آنا۔

    سردار سکندرحیات کہتے ہیں کہ نوازشریف میں اخلاقی جرات ہے تووہ پاکستان میں آئیں اوراپنے اوپرلگائے گئے الزامات کی ثبوت دے کرتردید کریں ، انہوں نے کہا کہ یہ لڑکی کبھی گلگت بلتستان جاتی ہے تو اس ملک کی بنیادوں کوکھوکھلا کرنے کی سازش رچاتی ہے اورآزادکشمیر آتی ہےتوکشمیریوں کوپاکستان سے بدظن کرنے کا گھنونا کھیل کھیلتی ہے

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں پہلی ایسی بے ادب لڑکی دیکھی جس نے اس ملک کی عوام کو ، ماں بیٹی کو ، باپ بیٹے کو اورپھرسیاسی اورمذہبی بنیادوں آپس میں لڑا دیا ہے

  • ڈسکہ، ضمنی الیکشن،فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق کس پارٹی سے؟

    ڈسکہ، ضمنی الیکشن،فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق کس پارٹی سے؟

    ڈسکہ، ضمنی الیکشن،فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق کس پارٹی سے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسکہ میں پانچ مقامات پر قائم پولنگ سٹیشنز کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے، ووٹرز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    ڈسکہ میں نامعلوم افراد نے آتشیں اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا۔ دھڑلے سے فائرنگ کی اور رفو چکر ہو گئے۔ نواحی گاؤں گوئند کے میں پولنگ سٹیشن پر فائرنگ ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق جاں بحق ھونے والے ماجد کا تعلق تحریک انصاف سے جبکہ ذیشان کا تعلق ن لیگ سے ھے

    گورنمنٹ ہائی سکول نسبت روڈ کے پولنگ سٹیشن پر نامعلوم کارسواروں نے فائرنگ کی اور موقع سے نکل گئے۔ سکول کی دیوار پر گولیاں لگنے کے نشانات موجود ہیں، موقع سے گولیوں کے خول بھی ملے۔مین بازار میں قائم پولنگ سٹیشن کے قریب 4 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ووٹرز میں خوف وہراس پھیل گیا۔ خواتین خوف کے باعث گھبرا کر پولنگ سٹیشن کے باہر سے چلی گئیں۔

    ڈسکہ کے بائی الیکشن میں عورتیں اصرار کر رہی ہیں کہ ہمیں ووٹ ڈالنے دو لیکن پولیس افسر کہہ رہا ہے کہ فائرنگ ہو گئی ہے پولنگ بند ہے عورتوں کو فائرنگ کا کہہ کر ڈرایا جا رہا ہے لیکن وہ ووٹ ڈالنے پر مصر ہیں

    ڈسکہ میں فائرنگ اور زخمیوں کے بعد پولنگ سٹیشنز پر سے عوام کا رش ختم ہونا چروع ہو گیا ہے، پولنگ کیمپوں پر موجود عوام نے گھروں کو جانے کو عافیت سمجھی، پولنگ اسٹیشن نمبر 237 مین بازار ڈسکہ 2 گھنٹے سے بند ہے

    قبل ازیں ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پولنگ اسٹیشن ویران ہیں ایک پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی گئی ، کارکنان کے سامنے آنے پر فائرنگ کرنے والے چلے گئے ،ووٹ کو پرامن طریقے سے کاسٹ کرانا ہماری ذمہ داری ہے ،ضمنی انتخابات کانتیجہ عوام کی آواز ہوگی جنہوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا وہ کریں حکومت نے ملک کوتباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا

    ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی کے خلاف اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کریں،ووٹرز کو گمراہ کرنے کے لیے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،کسی پولنگ اسٹیشن سے سادہ کاغذ پر رزلٹ نہیں لیں گے، اگروہ بڑا پولنگ اسٹیشن ہوتا توشاید آج میں ایم این اے نہ ہوتا،الیکشن کمیشن غیرمتعلقہ اور مسلح افراد کوپ ولنگ اسٹیشن میں نہ جانے دے،الیکشن صاف شفاف ہوگا تو پر امن بھی ہوگا ، پولنگ ایجنٹس گنتی کے وقت موجود ہونے چاہئیں، اپنے ایجنٹس کو کہا ہے وہ گنتی کے وقت موجود رہیں گے،

    ڈسکہ میں لیگی امیدوار نوشین افتخار نےپولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ کیا،نوشین افتخار نےبیلٹ بکس کھلے ہونے اور دھاندلی کا الزام لگایا اس دوران امیدوار اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی

    ضمنی الیکشن، خونی الیکشن بن گیا، دو افراد جاں بحق

  • سیاستدانوں کوخریدنے کیلئے سینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے،وزیراعظم

    سیاستدانوں کوخریدنے کیلئے سینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے،وزیراعظم

    سیاستدانوں کوخریدنے کیلئے سینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے کرکٹ اسٹیڈیم تعمیرکیا جائے گا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ درختوں کا موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے کردار ہوتا ہے ،10ارب درختوں کا مہم عوام کے تعاون سے کامیاب کریں گے ،نوجوانوں نے درخت مہم میں حکومت کی مدد کرنی ہے،علاقے میں 10کرکٹ کے میدان تعمیر کرائیں گے ،درخت مستقبل کے لیے ضروری ہیں،کھیل کے لیے نوجوانوں کو میدان فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،موسمیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے بلین ٹری منصوبے کو کامیاب کرنا ہوگا، بدقسمتی سے ماضی میں ہم نے درخت لگانے پر توجہ نہیں دی،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جنگلات کو بے دردی سے ختم کیا گیا،خوشی ہوئی نوجوانوں کے لیے 10اسپورٹس گراؤنڈ بنانے کا فیصلہ کیا، لاہور میں 20سال کےدوران 70 فیصد درخت کاٹ دیئے گئے آئندہ آنے والی نسلیں ٹیکنالوجی سے مستفید ہوں گی،خیبرپختونخوا میں پہلے ہی ہیلتھ انشورنس مل چکی ہے جن لوگوں نے ملک کا پیسہ چوری کیاانہوں نے اخلاقیات بھی تباہ کیے،ملک میں ایسا ماحول بنایا گیا کہ کرپشن ہوتی ہے تو بری بات نہیں ملک اس وقت تباہ ہوتاہے جب کوئی وزیراعظم کرپشن کرتا ہےاگرمیں وزیراعظم ہوکر بھی چوری کروں تو میں بڑا نقصان کرتا ہوں،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسے لگتا ہے اسحاق ڈار اور نوازشریف برطانیہ میں ہی پیدا ہوئے تھے، پیسہ کہاں سے آیا ان کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں، سینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے،یہ منڈیاں گزشتہ 30سال سے لگ رہی ہیں،تمام اپوزیشن جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ سیکرٹ بیلٹ ہو، فیٹف، کوروناہر جگہ پر حکومت کو ناکام کرنے میں یہ ناکام ہوئے، بتایا جائے کیا جمہوریت میں بھی کوئی پیسہ دے کر آتا ہے،سینیٹ الیکشن میں رشوت دے کر سینیٹر بنتےہیں، یہ قوم فیصلہ کن وقت پر کھڑی ہے، انشاللہ جیت پاکستان کی ہوگی، گزشتہ 30 سال سے سیاستدان بک رہےہیں اورسب جانتےہیں،حکمرانوں نے ایسی فضا بنا دی کہ کرپشن بری چیزنہیں رہی،ہمیں سب سے زیادہ نقصان کرپشن نے پہنچایا،جب وزیراعظم اور وزرا کرپشن کریں توملک تباہ ہوجاتا ہے،منی لانڈرنگ کرپشن سےبھی بڑاجرم ہے،اقامہ لے کربیرون ملک پیسے بھیجنے سے ملک کمزورہوتا ہے،اسحاق ڈارسب سے مہنگی گاڑی استعمال کرتے ہیں ،سیاستدانوں کوخریدنے کیلئے سینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے ،سیاستدانوں کی قیمتیں لگ رہی ہیں،

  • ضمنی انتخابات،  گولیاں چل گئیں،فائرنگ کے بعد پولنگ بند،تحریک لبیک رہنما پر حملہ

    ضمنی انتخابات، گولیاں چل گئیں،فائرنگ کے بعد پولنگ بند،تحریک لبیک رہنما پر حملہ

    ضمنی انتخابات، گولیاں چل گئیں،فائرنگ کے بعد پولنگ بند،تحریک لبیک رہنما پر حملہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر ڈسکہ میں ضمنی انتخابات کے دوران گولیاں چل گئی ہیں

    ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈسکہ میں پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے

    نون لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان کی فائرنگ کے بعد ڈسکہ کے رہائشی شخص نے انتظامیہ سے تحفظ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ اور کہا کہ ڈسکہ کی عوام کو ووٹ دینے کے حق سے محروم نہ کیا جائے

    ووٹرز کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ سے ہمیں‌ ڈرایا جا رہا ہے پھر بھی ہم شیر کوووٹ دیں گے ، خواتین کا کہنا تھا کہ ہم گھروں سے شیر کو ووٹ دینے کے لئے نکلی ہیں،

    تحریک لبّیک کے NA-75 ڈسکہ کے چیف پولنگ ایجنٹ اور سرپرست اعلی سیالکوٹ صاحبزادہ فضل حق کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے، مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ گاڑی کے شیشے توڑ دیے گئے

    قبل ازیں ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پولنگ اسٹیشن ویران ہیں ایک پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی گئی ، کارکنان کے سامنے آنے پر فائرنگ کرنے والے چلے گئے ،ووٹ کو پرامن طریقے سے کاسٹ کرانا ہماری ذمہ داری ہے ،ضمنی انتخابات کانتیجہ عوام کی آواز ہوگی جنہوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا وہ کریں حکومت نے ملک کوتباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا

    ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی کے خلاف اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کریں،ووٹرز کو گمراہ کرنے کے لیے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،کسی پولنگ اسٹیشن سے سادہ کاغذ پر رزلٹ نہیں لیں گے، اگروہ بڑا پولنگ اسٹیشن ہوتا توشاید آج میں ایم این اے نہ ہوتا،الیکشن کمیشن غیرمتعلقہ اور مسلح افراد کوپ ولنگ اسٹیشن میں نہ جانے دے،الیکشن صاف شفاف ہوگا تو پر امن بھی ہوگا ، پولنگ ایجنٹس گنتی کے وقت موجود ہونے چاہئیں، اپنے ایجنٹس کو کہا ہے وہ گنتی کے وقت موجود رہیں گے،

    ڈسکہ میں لیگی امیدوار نوشین افتخار نےپولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ کیا،نوشین افتخار نےبیلٹ بکس کھلے ہونے اور دھاندلی کا الزام لگایا اس دوران امیدوار اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی

    دوسری جانب چیف الیکشن کمشنرنے صوبائی الیکشن کمشنرز پنجاب اور خیبر پختونخوا کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے، انتخابات کے آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کویقینی بنا یا جائے،

    قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو دو حلقوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے این اے 75 ڈسکہ اور پی پی 51 گوجرانوالا میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 51 مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور ن لیگ نے شوکت منظور چیمہ کی بیوہ بیگم طلعت منظور چیمہ کو اس پر امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے چوہدری محمد یوسف کو میدان میں اتارا ہے، جماعت اسلامی کے امیدوار ناصرمحمود ہیں (ن) لیگ نے عام انتخابات کے دوران یہ نشست 31 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیتی تھی۔

  • اسرائیل اورعرب امارات کا یمن میں خفیہ ڈرون بیس اسٹیشن بنانےکاانکشاف

    اسرائیل اورعرب امارات کا یمن میں خفیہ ڈرون بیس اسٹیشن بنانےکاانکشاف

    لاہور:اسرائیل اورعرب امارات کا یمن میں خفیہ ڈرون بیس اسٹیشن بنانے کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق غیرملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل اورعرب امارات یمن کے سرحدی علاقے میں ایک خفیہ ڈرون بیس کیمپ بنا رہے ہیں‌تاکہ خطے کے دیگرممالک پرنظررکھی جاسکے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ابوظہبی اور تل ابیب کے مابین تعلقات کے نئے باب سے بہت پہلے ہی اماراتی اسرائیلی نگرانی کے ماہرین اور فرموں کے ساتھ کام جاری تھا ۔

    اس رپورٹ میں‌انکشاف کیا گیا ہے کہ اگراس خفیہ ڈرون بیس کیمپ کی تعمیر کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ تعلقات تو چند ماہ قبل قائم ہوئے لیکن خفیہ ڈرون بیس کیمپ کی تعمیر تو اس سے پہلے ہی جاری تھی

    دوسری طرف یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہےکہ اس خفیہ معاہدے کو ویسے تو بہت سے صحافی جانتے تھے لیکن وہ ڈرکے مارے خاموش تھے اوراب بھی یہی خدشہ ہے کہ اگرمزید معلومات یا انکشافات سامنے آئے توان صحافیوں کی زندگیوں‌کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں

    بظاہر تو یہی لگ رہا تھا کہ کسی اسرائیلی عہدیدار کے متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ موساد چیف نے "سلامتی کے شعبے میں تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے امور” پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کیا تھا۔

    لیکن اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے چیف کے اس سفر کے فورا بعد ہی انکشاف ہوا کہ ابو ظہبی اور تل ابیب یمن میں مشترکہ نگرانی کے منصوبے میں شامل ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق اسرائیل اورعرب امارات یمن کے جزیرے سوکوترہ پر جاسوس اڈے قائم کرنے کے منصوبے پر خاموشی سے کام کر رہے تھے۔

    یہودی اور فرانسیسی زبان بولنے والی کمیونٹی کی سرکاری ویب سائٹ جےفورم کے مطابق "اس طرح کے جاسوس اسٹیشن کا مقصد پورے خطے خاص طور پر باب المندب آبنائے سے جو ہارن آف کے درمیان بحری اڈے تک خفیہ معلومات اکھٹا کرنا تھیں اور ہیں

     

     

    ان یہودی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس سائبر انٹیلی جنس کو مانیٹرکرنے کے بہت زیادہ فنون ہیں ۔ ان ماہرین کا کہنا ہے کہ سائبر انٹلیجنس گھریلو خطرے اور بیرونی خطرے کو بہت جلد بھانپ جاتا ہے ۔

    ان یہودی ماہرین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کو معلوم ہے کہ عرب امارات یہ چاہتا ہےکہ وہ اسرائیل کی اس جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کرخطے پراپنی گرفت کو مضبوط رکھ سکے

    ان ذرائع کا یہ دعویٰ ہےکہ عرب امارات ان اپوزیشن گروپوں کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین پر بہت سی غیر ملکی کمپنیوں سمیت اپنے عہدیداروں اور دیگر شہریوں یا سیاسی جماعتوں کی نگرانی کریں۔

    ان ماہرین نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ عرب امارات اس آڑ میں ایران کی مانیٹرنگ کرنا چاہتا ہے اورایران کا گھیرا تنگ کرنا چاہتا ہے اس لیے یہ معاہدہ کیا گیا ہے

    ان ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ عرب امارات جوپورے مشرق وسطی کی ایک مضبوط فوجی طاقت بننا چاہتا ہے اوراس سلسلے میں عرب امارات کوسرحدوں کے اندر موجود حیثیت کو برقرار رکھنے کے لئے اسرائیل کے جاسوسوں کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی ضرورت ہے۔

  • اقلیتوں کو نشانہ بنانے سے متعلق ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ،مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    اقلیتوں کو نشانہ بنانے سے متعلق ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ،مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    اقلیتوں کو نشانہ بنانے سے متعلق ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ،مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے سے متعلق ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ سامنے آ گئی

    ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سرکاری پالیسیاں اوراقدامات اقلیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،بھارت نے مسلمانوں کومنظم طورپرامتیازی سلوک کانشانہ بنانے والی پالیسیاں بنائیں، بھارتی حکمران جماعت پولیس،عدلیہ اورخود مختاراداروں میں مداخلت کررہی ہے،بھارتی حکام نےدلی فسادات کی معتبر،غیرجانبدارانہ تحقیقات نہیں کیں، نئی دلی میں 23فروری کے فسادات میں ہلاک 52 افراد میں سے 40مسلمان تھے،بی جے پی کو مذہبی اقلیتوں کو دھمکانے ،ہراساں ،حملہ کرنے کا اختیاردے دیا گیا ہے

    ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی لیڈرزنے شہریت قانون کے خلاف مظاہرین پرقومی مفاد کیخلاف سازش کا الزام لگا دیا، بھارتی حکومت اقلیتوں پرحملہ کرنے والوں کو سیاسی سرپرستی دے رہی ہے،بھارتی حکومت مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کوحملوں سے بچانےمیں ناکام رہی بھارتی حکمران جماعت کے اقدام سے مساویانہ حقوق کو نقصان پہنچاہے،

     

    ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے ہندواکثریت کو سرکاری اداروں میں بھرتی کرلیاہے،بھارتی حکام اب کسان احتجاج میں شامل اقلیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، بھارت نے فسادات کی تحقیقات کے بجائے کارکنان اوراحتجاجی منتظمین کو نشانہ بنایا،دلی میں فسادات بھڑکانے میں بی جےپی لیڈرز اورپولیس حکام پرالزامات ہیں بھارتی وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں کسان مظاہروں میں شریک افراد کوطفیلیے کہا،بھارتی وزیراعظم نےکسانوں کے معاملے پرعالمی تنقید کو تباہ کن نظریہ کہا،بھارت میں ماہرین تعلیم، دیگرناقدین کونشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا، بھارت میں اقلیتوں،کمزوروں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والوں کو ہراساں کیا جارہا ہے مودی حکومت میں قانون سازیوں میں اقلیتوں سےا متیازی سلوک کوجائزقراردیا گیا

    ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت اقلیتوں کےتحفظ کی پابندہے، بھارتی حکومت اقلیتوں سےامتیازی سلوک کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کی پابندہے بھارتی حکومت اقلیتوں پرتشددکرنےوالوں کےخلاف کارروائی کی پابندہے،بی جے پی حکومت کے اقدامات سےبھارت میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلی ہے،بھارت میں اقلیتی برادریوں میں حکام سے بہت خوف اور عدم اعتماد پیدا ہوا ہے

    ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کر کے وسیع پیمانے پرپابندیاں لگادیں کشمیرمیں سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لیا گیا،کشمیر میں صحافیوں، وکلا سمیت ہزاروں افراد کو حراست میں لیاگیا،بھارتی حکومت نے کشمیرمیں18 ماہ تک انٹرنیٹ کا شٹ ڈاؤن کیا،کشمیرمیں بھارتی آپریشنزسے صحافیوں،انسانی حقوق کے کارکنوں کوہراساں کیا جارہا ہے،بی جےپی لیڈرز،ان کےحامیوں نے کسان احتجاجی تحریک کو بھی سازش قرار دیا

  • سینیٹ انتخابات،آصف زرداری کا اہم شخصیات سے رابطہ، مدد مانگ لی

    سینیٹ انتخابات،آصف زرداری کا اہم شخصیات سے رابطہ، مدد مانگ لی

    سینیٹ انتخابات،آصف زرداری کا اہم شخصیات سے رابطہ، مدد مانگ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے جوڑ توڑ جاری ہے، سابق صدر آصف زرداری متحرک ہو گئے ہیں،

    سابق صدر آصف علی زرداری نے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا ہے ، آصف زرداری کی نواز شریف سے بھی بات ہوئی ہے

    مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں سیاسی صورت حال ،سینیٹ الیکشن اور لانگ مارچ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے خیبر پختونخوااور دیگر صوبوں سے سینیٹ امیدواروں پر مشاورت کی گئی ،آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ طریقہ کار اور حکمت عملی پر بھی بات کی دونوں رہنماوَں نے یوسف رضا گیلانی کی انتخابی مہم کے حوالےسے بھی مشاورت کی

    افسوس 2018 کی ویڈیو، لیکشن کمیشن کو نہیں پتہ،کسی کا انتظار نہ کریں، سپریم کورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کو بڑا حکم

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے یوسف رضا گیلانی کی حمایت مانگ لی۔ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماوں میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت ہوئی۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر نے نواز شریف سے یوسف رضا گیلانی کی بھرپور حمایت مانگ لی۔ جس پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

    پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

    اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا

    سینیٹ انتخابات، کس کس امیدوار کے کاغذات نامزدگی ہوئے منظور؟جانچ پڑتال شروع

    نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے آصف علی زرداری کے ذریعے یوسف رضا گیلانی کو جاتی عمرہ کی بھی دعوت دے دی ہے۔ یوسف رضا گیلانی جلد مریم نواز سے بھی ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماوں میں پی ڈی ایم تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے پر اتفاق رائے ہوا۔