Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان بحریہ کا امن مشقوں کا پہلا پرومو جاری

    پاکستان بحریہ کا امن مشقوں کا پہلا پرومو جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بحریہ نے امن مشقوں کا پہلا پرومو جاری کر دیا.

    پاک بحریہ کثیر القومی مشق "امن” کا انعقاد 2007 سے مسلسل کر رہی ہے۔ رواں سال ساتویں کثیر القومی مشق امن ماہِ فروری میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس سال 40 سے زائد ممالک کی بحری افواج اپنے بحری اثاثہ جات کے ساتھ ”امن کے لیے متحد“ کے نصب العین کے تحت کثیر القومی مشق "امن” میں شرکت کریں گی۔

    امن مشق میری ٹائم تعاون کو مستحکم کرنے، محفوظ میری ٹائم ماحول کو فروغ دینے، پاکستان کا مثبت پہلو دنیا میں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

    پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

    یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

    پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

    پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

    بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ،نیول چیف کا دبنگ اعلان

    چیف آف دی نیول اسٹاف کا کوسٹل ایریاز میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    رومانیہ میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک کی کمیشننگ کی تقریب

    پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

  • براڈ شیٹ:کیوی موسوی ایک مہرہ :مرکزی کردارپاکستان میں:پاکستانی قوم کو بے وقوف بنایا گیا:مبشرلقمان

    براڈ شیٹ:کیوی موسوی ایک مہرہ :مرکزی کردارپاکستان میں:پاکستانی قوم کو بے وقوف بنایا گیا:مبشرلقمان

    براڈ شیٹ:کیوی موسوی ایک مہرہ :مرکزی کردارپاکستان میں:پاکستانی قوم کو بے وقوف بنایا گیا:اطلاعات کے مطابق سنیئر صحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان نے براڈ شیٹ سکینڈل میں چھپے کرداروں کے سیاہ کرداروں کے بے نقاب کرتے ہوئے بہت بڑے بڑے انکشافات کیے ہیں

    وہ کہتے ہیں کہ براڈ شیٹ کے معاملے پر کیوی موسوی بس ایک مہرہ ہے اصل اورمرکزی کردار پاکستان میں ہیں‌

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑی حیرانی کی بات ہے کہ پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت اس براڈ شیٹ کی مالک ہے اوروہ کس طرح بیک فٹ پر بیٹھ کرایک طرف لوٹ مار کررہی ہے تو دوسری طرف اسی براڈ شیٹ کے ذریعے تحفظ بھی دے رہی ہے

    مبشرلقمان کہتے ہیں‌کہ میں نے اورمیری ٹیم نے اس حوالے سے بہت تحقیقاتی کام کیا ہے اوراس گھنونے کھیل کو مکمل بے نقاب کیاجائے گا مگرفی الحال اس پیغام یں‌قارئین اورپاکستانیوں کے لیے چند سوال چھوڑ رہا ہوں اگے پروگرام میں ان کے جوابات بھی دوں گا مگراہل پاکستان ذرا ان سوالات پرغور ضرور کریں‌

     

    سوال نمبر ۔1
    نیب کا نشانہ بننے والوں نے نیب کو نشانہ بنا دیا۔
    سوال نمبر۔2
    Exit Clause کیوں نہ ڈالا۔
    سوال نمبر۔3
    براڈ شیٹ کو دیئے جانے والے پیسے حکومت پاکستان نے خود کیوں بھیجے۔؟
    سوال نمبر۔4
    براڈ شیٹ کا کمیشن۔ نواز شریف کی کرپشن کا
    سوال نمبر5
    پاکستان کو جائیداد ملی نہیں کمیشن دے دیا۔
    سوال نمبر6
    تباہ حال Broad Sheet
    کیوی موسوی نے کیوں لی۔
    سوال نمبر۔7
    کون سی سیاسی جماعت اس کی خفیہ مالک۔
    سوال نمبر8
    پاکستان میں نیب کے اندر سے براڈ شیٹ کو ثبوت کون فراہم کر رہا تھے۔؟
    سوال نمبر9
    خواجہ حارث وکیل ہو سکتے ہیں تو
    جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید پر اعتراض کیوں ؟
    سوال نمبر10
    اتنا انتظار کیوں کیا۔۔
    کیا مرکزی کردار پاکستان میں ہیں۔؟
    سوال نمبر۔11
    براڈ شیٹ ٹھیک کام نہیں کر رہی تھی
    سوال نمبر 12
    کیا دنیا میں کہیں ایسا ہوتا ہے ؟
    سوال نمبر 13
    مرکزی کردار کون ہے۔؟
    سوال نمبر 14
    احمر بلال صوفی تم نے یہ کیا کیا۔؟
    کیس جیتنے کے لیئے یا ہارنے کے لیئے؟
    سوال نمبر 15
    کیا وکٹ کے دونوں طرف ایک ہی کھلاڑی کھیل رہا تھا۔؟
    سوال نمبر۔18
    اسحاق ڈار کا کیس ردی کی ٹوکری میں کیوں ڈالا۔؟

  • پاک بحریہ کاجہازانسانی ہمدردی کےمشن پربراعظم افریقہ روانہ:”خیرنال جائے تے خیرنال آئے”مبشرلقمان

    پاک بحریہ کاجہازانسانی ہمدردی کےمشن پربراعظم افریقہ روانہ:”خیرنال جائے تے خیرنال آئے”مبشرلقمان

    لاہور:پاک بحریہ کاجہازانسانی ہمدردی کےمشن پربراعظم افریقہ روانہ:”خیرنال جائے تے خیرنال آئے”اطلاعات کے مطابق سنیئر صحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان نے کہا ہے کہ یہ جان کر کہ پاک بحریہ کا جہاز انسانی ہمدردی کے مشن پر افریقی ممالک کے دورے پر روانہ ہوا ہے انہیں توبہت زیادہ خوشی ہوئی ہے

    اپنے پیغام میں مبشرلقمان نے کہا ہے کہ جبوتی کی پریشان حال عوام کے لیے پاکستان کی طرف سے 50 ٹن چاول ایسے ہی سوڈان کے لیے 50 ٹن چاول کا تحفہ ہماری اچھی اقدار کی علامت ہے

     

     

    ان کا کہنا تھا کہ ان کی اطلاع کے مطابق ایسے ہی اس براعظم کے دیگرقحظ زدہ ممالک میں 900 ٹن چاول بھی تقسیم کیا جائے گا ، مبشرلقمان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس موقع پر دعا دیتے ہوئے کہاہے کہ "خیر نال جائے تے خیرنال آئے”اس سے بڑھ کراورخوشی نہیں ہوسکتی

     

     

    مبشرلقمان نے اس موقع پر کراچی کے ان انسان دوست شخصیات کو بھی سلام پیش کیا ہے جنہوں‌نے 1000 ہزارٹن چاول خدمت انسانیت کے لیے وقف کیا ہے

    یاد رہ کہ پاک بحریہ کا جہاز ‘پی این ایس نَصر’ انسانی ہمدردی کے مشن کی تکمیل کے سلسلے میں مختلف افریقی ممالک کے دورے پر روانہ ہوگیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کے دورے کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو مدد فراہم کرنا ہے۔

    پاک بحریہ کا جہاز سیلاب زدہ اور خشک سالی سے متاثرہ افریقی ممالک کے عوام کے لیے اشیائے خور و نوش پر مشتمل امدادی سامان سے لیس ہے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ اس دورے کے دوران پی این ایس نَصر جبوتی، سوڈان اور نائجر میں امداد فراہم کرنے کے ساتھ ممباسا، کینیا کا خیر سگالی دورہ بھی کرے گا۔

    پی این ایس نَصر کے دورے کا مقصد وزارت خارجہ اور حکومت کی ‘اِنگیج افریقہ’ پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا فروغ اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

  • جناب وزیراعظم صاحب ہمیں یقین ہےکہ آپ کرپٹ نہیں اس   لیےپاکستان میں اپنا سرمایہ لگاناچاہتےہیں:وفد ظہبی گروپ

    جناب وزیراعظم صاحب ہمیں یقین ہےکہ آپ کرپٹ نہیں اس لیےپاکستان میں اپنا سرمایہ لگاناچاہتےہیں:وفد ظہبی گروپ

    اسلام آباد :جناب وزیراعظم صاحب ہمیں یقین ہےکہ آپ کرپٹ نہیں اس لیےپاکستان میں اپنا سرمایہ لگانا چاہتےہیں:وفد ظہبی گروپ،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم سے ظہبی گروپ کے وفد نے ملاقات کی وفد میں ظہبی گروپ کے سی ای او تنویر حسین اعوان، ڈائریکٹر سلمان ناصر عبداللہ البدی اور پاکستان کے کنٹری ہیڈ محمد شہباز خان شامل تھے۔

    ذرائع کے مطابق مشیر وزیراعظم عبدالرزاق داود، معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی اور چیئرمین بی او آئی عاطف بخاری بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    ظہبی گروپ نے وزیراعظم پربھرپوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آپ کرپٹ نہیں ہیں‌،ہمیں آپ پربھرپوراعتماد ہے کہ آپ مخلص ہوکرکام کرنا چاہتے ہیں ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے ویژن اور بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کے لئے سرمایہ کاری میں آسانیاں فراہم کرنے کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے وفد نے مستقبل میں سرمایہ کاری میں اضافے کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    ظہبی گروپ کے وفد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام کے حوالے سے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت عالمی سرمایہ کار کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد بحال ہوا ہے۔

    اس موقع پر وفد نے موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ظہبی گروپ کے لاہور میں اعلی تعمیراتی منصوبے مبارک سینٹر، جو گزشتہ 15 سالوں سے التوا کا شکار تھا، کاآغاز کیا جا رہا ہے۔ وفد نے اس ضمن میں حکومت پاکستان کی جانب سے گروپ کو سرمایہ کاری کے حوالے سے آسانیوں کی فراہمی پر وزیراعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بے پناہ مواقع ہیں۔ وزیراعظم نے ایز آف ڈوئینگ بزنس کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور بین الاقوامی سرمایہ کار کمپنیوں کو ون ونڈو کے تحت سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بین الاقوامی سرمایہ کار کمپنیوں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ظہبی گروپ کی جانب سے مستقبل میں مزید سرمایہ کاری کے حوالے سے گہری دلچسپی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بے پناہ مواقع ہیں۔
    ٭٭٭

  • قادیانیوں کی عمران خان نےبولتی بند کردی:وزیراعظم کےحکم  پربڑا اقدام سامنے آگیا:

    قادیانیوں کی عمران خان نےبولتی بند کردی:وزیراعظم کےحکم پربڑا اقدام سامنے آگیا:

    اسلام آباد:قادیانیوں کی عمران خان نے بولتی بند کردی:وزیراعظم کے حکم بڑا اقدام سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حکم پرقادیانیوں کے خلاف بہت بڑا ایکشن لے لیا گیا ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم کے حکم پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ویب سائٹ www.trueislam.com کی پاکستان میں رسائی کو بلاک کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بین الاقوامی پالیسی کے مطابق پی ٹی اے نے ویب سائٹ www.trueislam.com کے ایڈ منسٹریٹر سے ویب سائٹ پر موجود غیر قانونی مواد کو ہٹانے کے لئے رابطہ کیا جو پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعات 295 اے , 298 بی ,298 سی اور آرٹیکل 260 (3)اور آرٹیکل 31 کی خلاف ورزی پر مبنی تھا۔ غیر قانونی مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنے (طریقہ کار، نگرانی، اور حفاظتی اقدامات) کے قواعد 2020 کے تحت ویب سائٹ کی انتظامیہ کو غیر قانونی مواد ہٹانے کو کہا گیا۔

    پلیٹ فارم کو اتھارٹی کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لئے سماعت (ورچوئل /فزیکل) کا موقع بھی فراہم کیا گیا جس سے استفادہ نہیں کیا گیا۔

    معاملے کی سنجیدگی کے پیش نظر پی ٹی اے نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 اور قواعد کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ویب سائٹ www.trueislam.com کی پاکستان میں رسائی کو بلاک کر دیا۔

    مجوزہ پابندی کی مناسبت سے بین الاقوامی میڈیا میں آنے والی بعض خبروں کے حوالے سے واضح رہے کہ پی ٹی اے کی یہ کارروائی پاکستان میں قابل اطلاق ملکی قوانین کی قانونی دفعات کے عین مطابق ہے۔

  • نئی سرحدیں ، نئےملک، نئی حکومتیں ، مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدلنے والا ہے کون کون سا ملک ٹوٹے گا، مبشر لقمان کی نئی ویڈیو

    نئی سرحدیں ، نئےملک، نئی حکومتیں ، مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدلنے والا ہے کون کون سا ملک ٹوٹے گا، مبشر لقمان کی نئی ویڈیو

    نئی سرحدیں ، نئےملک، نئی حکومتیں ، مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدلنے والا ہے کون کون سا ملک ٹوٹے گا، مبشر لقمان کی نئی ویڈیو

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی نئی یو ٹیوب چینل پر کہا ہے کہ برطانیہ اور فرانس کے مشرقِ وسطیٰ کی سرحدوں کے تعین کے تقریباً ایک صدی بعد اس خطے میں ہونے والے واقعات اس کا نقشہ ایک مرتبہ پھر بدل رہے ہیں۔

    ۔ وہ ممالک جو لندن اور پیرس کے ڈیزائن کے مطابق بنائے گئے تھے اب جہادیوں، قوم پرستوں، باغیوں اور جنگجو سرداروں کے علاقوں میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شام ، لبیا، یمن اور عراق تباہ وبرباد ہوچکے ہیں ۔ تو اس وقت مشرق وسطی میں شعیہ ، سنی ، کرد ، ترکی ، ایرانی ، سعودی اور اسرائیل کی مکس اچار پلیٹ نئے حادثات کو جنم دے سکتی ہیں ایک جانب یہ تو واضح ہو گیا ہے کہ ٹرمپ کے بعد نئی امریکی انتظامیہ پھر سے مشرق وسطی میں
    status qu کو بحال کرنا چاہ رہی ہے ۔ اس کا ثبوت دیکھنا ہے تو اسرائیل کے آج کے اخبارات کو گھنگال لیں ۔ آپکو پتہ چل جائے گا ۔ ایک مثال آپکو دیے دیتا ہوں۔ اسرائیل کے چوٹی کے اخبار
    Haaretz کی ہیڈ لائن ہے کہ ۔۔۔۔ As Biden Takes Office, U.S. Embassy in Israel Briefly Adds ‘West Bank and Gaza’ to Its Twitter
    یعنی بائیڈن نے آتے ساتھ ہی مشرق وسطی اور خصوصاً Abraham Accord
    کے حوالے سے بتا دیا ہے کہ وہ اس پر نہیں چلیں گے اور
    مشرق وسطی میں status quo
    کو بحال رکھیں گے ۔ اس سے اب تک تو سب سے زیادہ متاثر سعودی عرب اور اسرائیل ہی دیکھائی دیتے ہیں ۔ یہاں تک تو بات بہت آسان دیکھائی دیتی ہے ۔ مگر چیزیں اتنی بھی آسان نہیں ہیں ۔ کیا آپ سمجھتے ہیں موساد اور اسرائیل جس نے اتنی تگ و دو اور پلاننگ کے بعد ایک statusحاصل کر لیا تھا وہ اس سے پیچھے ہٹ جائیں گے ۔ میرانہیں خیال ۔ ساتھ ہی محمد بن سلمان اور مشرق وسطی کے دیگر
    players بھی اپنا اپنا پورا زور لگائیں گے ۔ کہ نئی امریکی انتظامیہ مجبور ہو جائے ۔ یا خطے کے حالات ایسے پیدا کر دیے جائیں ۔ یا کوئی نئی جنگ شروع کروادی جائے ۔

    مبشر لقمان کا کہانا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب وقتی طور پر امریکہ سے منہ موڑ لیں اور کسی دوسری جانب دیکھنا شروع کر دیں جہاں انکو تازہ ہوا کا جھونکا محسوس ہو ۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ نئی امریکہ انتظامیہ اسرائیلی موقف کو ماننے پر مجبور ہو جائے ۔ کیونکہ اسرائیلی لابی امریکہ میں جتنی مضبوط ہے اس سے ایک جہاں واقف ہے ۔

    مبشر لقمان کا کہانا تھا کہ اوپر بتائے جس بھی مرضی آپشن کو مان لیں ۔ ہر آپشن میں آپکو قتل وغارت ، خون خرابہ ، جنگ وجدل اور مشرق وسطی کے نئے بنتے بگڑتے نقشے دیکھائی دیں گے ۔ دنیا تو واضع طور پر دو بلاکوں میں بدل چکی ہے ۔ اور مشرق وسطی کی کشیدگی اب پھر انہی خدشات کو جنم دے رہی ہے۔ سب سے بڑا جو سوال ہمارے سامنے ہے وہ یہ ہے کہ

    ۔ کیا نئے پلیئرز مشرق وسطی کا نقشہ بدلنے جا رہے ہیں؟کیا اس علاقے میں اب نئی سرحدیں قائم ہوں گی نئے لکیریں کھینچی جائیں گی؟ کیا حلیفوں اور حریفوں کے حوالے سے نئی پالیسی کا مقصد صرف اور صرف اسرائیل کو محفوظ بنانا اور اس کی طاقت کو بڑھانا ہوگا۔

    ۔ آپ دیکھیں عراق ، لیبیا اور یمن میں نسلی، قبائلی اور مذہبی رہنماؤں کا اپنے اپنے علاقوں پر کنٹرول ہے۔ یعنی ایک یونٹ کی طرح یہ دونوں ممالک اکٹھے نہیں ہیں ۔ کیونکہ جیسے جیسے قومی ریاستیں ٹکڑے ٹکڑے ہو رہی ہیں ان میں موجود بڑے طاقتور دارالحکومت غیر اہم ہوتے جا رہے ہیں۔ دنیا چاہے مشرقِ وسطیٰ کے ان ممالک میں اپنے سفارتخانے رکھے لیکن بغداد، دمشق، تبروک اور صنعا کی حکومتوں کا اپنے ممالک کے بیشتر حصوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ اس کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ کچھ مرکزی حکومتیں اب جنگجوؤں یا غیر ریاستی قوتوں پر انحصار کر رہی ہیں کہ وہ ان کا دفاع کریں۔

    مبشر لقمان کا کہانا تھا کہ یہاں تک کہ مشرقِ وسطیٰ کے سب سے قیمتی وسائل کا ذریعہ یعنی کہ اس کا تیل بھی حکومت کے کنٹرول سے آہستہ آہستہ نکل رہا ہے۔اس وقت مشرق وسطی میں ایک ایسا معاشی نیٹ ورک بھی بن چکا ہے جو مذہبی اور نظریاتی سرحدوں سے پار ہے جہاں آپ کو لوگ معدنی تیل، ڈیزل اور گیسولین بیچتے اور خریدتے ملتے ہیں۔ اپنے اپنے نقطہ نظر کے مطابق تجزیہ کار اسے عرب قوم پرستی کی ناکامی، جمہوری ترقی کی کمی، صیہونیت، مغرب کی سازشیں اور
    radical islamیعنی جس کو جو سوٹ کرتا ہے اس پر ڈال کر اپنا الو سیدھا کر لیتا ہے ۔

    مبشر لقمان کا کہانا تھا کہ پر جو کھرا سچ ہے وہ یہ ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے معاشروں کو جو طاقت سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہی ہے وہ فرقہ واریت ہے۔ پورے مشرق وسطی میں شیعہ اور سنی ایک دوسرے سے برسرِ پیکار ہیں اور پرتشدد لڑائی لڑ رہے ہیں۔خطے کی دو بڑی طاقتیں سعودی عرب اور ایران اپنے گماشتوں کے ذریعے اپنی لڑائی لڑ رہے ہیں۔

    مبشر لقمان کا کہانا تھا کہ ماضی میں عالمی طاقتیں مشرقِ وسطیٰ کو یکجا رکھنے میں کامیاب رہتی تھیں لیکن اب بالکل نظر نہیں آتا کہ واشنگٹن یا ماسکو یا بیجنگ کے پاس طاقت یا منشا ہے کہ وہ شام، عراق، لیبیا یا یمن کو متحد کر سکیں ۔ اور ویسے بھی اب تو ان ممالک کے حوالے سے سوالات اور خدشات پرانے ہو چکے ہیں ۔ اب تو لوگ نیا سوال یہ کرنا شروع ہو چکے ہیں کہ کیا مصر، اردن، بحرین ، سعودی عرب اور ایران قائم رہ سکیں گے۔

    ان کا کہانا تھا کہ اسرائیل ، امریکہ اور مغرب کی سازشیں اپنی جگہ مگر اس بات کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مشرق وسطی کو بچانے کے فیصلے کی چابی ایران، ترکی اور سعودی عرب کی جیب میں ہے۔ میرے مطابق ہونی کو کوئی نہیں ٹال سکتا۔ آج ہمیشہ ماضی کا حصہ بنتا چلا آیا ہے۔ یہ قانون فطرت ہے۔ ہماری پچھلی تین نسلیں تاریخ پڑھتی چلی آئی ہیں اب وہ خود تاریخ کا حصہ ہیں ۔

    ان کامزید کہانا تھا کہ اس لیے مسلمانوں کو آج سوچنا پڑے گا کہ ایک بار پھر مشرق وسطی کا نقشہ تبدیل کرنے کا وقت سر پر آن پہنچا ہے۔ اس میں سبق حاصل کرنے والی بات یہ ہے کہ اس بار بھی مسلمان
    collateral damage
    ہیں یا پھر اس گریٹ گیم کا حصہ ۔۔۔

  • موسم سرما میں‌ کے 2 کو سرکرنے والے کوہ پیماوں کی آرمی چیف سے ملاقات

    موسم سرما میں‌ کے 2 کو سرکرنے والے کوہ پیماوں کی آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی :موسم سرما میں‌ کے 2 کو سرکرنے والے کوہ پیماوں کی آرمی چیف سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق موسم سرما کی سخت ترین سردی کے دوران دنیا کے سب سے زیادہ منفی ٹمپریچر والی دوسری بڑی چوٹی جسے کے 2 کے نام سے یاد کیا جاتا ہے کو سرکرنے والی کوہ پیماوں کی ٹیم پاک فوج کی محبت میں جی ایچ کیو پہنچ گئی

     

     

    ذرائع کے مطابق کوہ پیماوں کے اس ٹیم نے آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    اس اہم ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہ پیماؤں کو عظیم کارنامے انجام دینے پر پر مبارکباد پیش کی آرمی چیف نے اس موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے پہلی بار موسم سرما میں کے ٹو 2 سر کیا ۔

    اس ملاقات میں ان کوہ پیماوں نے آرمی چیف سے اس ساری کوشش کی بڑی دلچسپ داستان سنائی کہ انہوں نے کس طرح ارادہ کیا اورپھراس سفر کے دوران کن کن مشکلات سے گزرے لیکن اپنے عزم میں کمی نہیں آنے دی

    ذرائع کے مطابق اس وفد نے لمحہ بہ لمحہ مہم کے دوران اپنے تجربات شیئر کیے اوراہل پاکستان کی طرف سے ان کی پرتپاک مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کے لئے مہم کو آسان بنانے پر پاک فوج کا بار بار شکریہ ادا کیا اظہار تشکر کیا۔

  • واہ :عمران خان یہ وقت بھی تیرے دورمیں پاکستان پرآنا تھا کہ پاکستان چین اورامریکہ میں ثالثی کرائے:سلام ہوتم پر

    واہ :عمران خان یہ وقت بھی تیرے دورمیں پاکستان پرآنا تھا کہ پاکستان چین اورامریکہ میں ثالثی کرائے:سلام ہوتم پر

    اسلام آباد: واہ :عمران خان یہ وقت بھی تیرے دورمیں پاکستان پرآنا تھا کہ پاکستان چین اورامریکہ میں ثالثی کرائے:سلام ہو ،اطلاعات کے مطابق امریکہ اورچین کے درمیان ثالثی اورصلح کروانے کے لیے پاکستان کے کردار کے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نئی امریکی قیادت کو پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکا اور چین کے درمیان مصالحت کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کو چین سے پاکستان کی قربت کو معاشی اور سیاسی حریف کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے، بلکہ پاکستان امریکا اور چین کے درمیان مصالحت کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

    انھوں نے کہا پاکستان نے تاریخی طور پر امریکا چین میں رابطے کے امکانات پیدا کیے ہیں، پاکستان نے ایسا کردار 1972 میں بھی ادا کیا تھا، صدر رچرڈ نکسن کے دورہ بیجنگ میں تاریخی مذاکرات کی راہ ہموار کی تھی، تبدیلی کی اس فضا میں پاکستان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، امریکا کو سی پیک میں آنا چاہیے، امریکا سی پیک میں سرمایہ کاری کرے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا نئی امریکی انتظامیہ سے تعلقات میں اضافے کی امید ہے، اور قریبی روابط استوار کرنے کے خواہاں ہیں، افغان امن عمل میں نئی امریکی قیادت سے مل کر کام کرنے کے بھی خواہش مند ہیں، افغانستان میں جو موقع میسر آیا ہے اسے محفوظ بنانا چاہیے، آغاز سے اب تک جو کچھ حاصل ہو چکا ہے اسے محفوظ بنانا ہے۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا طویل عرصے بعد ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، افغان امن عمل آگے بڑھانے کے لیے تمام توانائیاں صرف کرنا ہوں گی، افغانستان میں تشدد کے واقعات پر ہمیں تشویش ہے، اس سے صورت حال میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے سرتوڑ کوششیں کیں، اور سازگار ماحول کے لیے کٹھن مراحل طے کیے، افغانستان میں تشدد کے ذمے دار عناصر خرابی پیدا کرنا چاہتے ہیں، یہ وہ عناصر ہیں جنھوں نے وار اکانومی سے فائدہ اٹھایا ہے، افغانستان کے باہر سے بھی ایسے عناصر اس خرابی میں شامل ہیں، وہ عناصر ہماری پُر امن، مستحکم افغانستان کی سوچ کے حامی نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا افغان امن عمل ایک مشترک ذمےداری ہے، تاہم امن کی حتمی ذمے داری افغان قیادت پر ہے، افغانستان ان کی قیادت کا ملک ہے ان کا مستقبل اس سے وابستہ ہے، مفادات کی یک جائی کی حمایت کی جانی چاہیے، ہماری سوچ، اور اہداف نومنتخب امریکی انتظامیہ کی ترجیحات کے مطابق ہیں۔

    دوسری طرف پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سوشل میڈیا پروزیراعظم عمران خان کی قیادت کو بہت سراہا جارہا ہے ، یہ بھی کہا جار ہا ہے کہ پاکستان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ عمران خان کی پراعتماد قیادت میں دنیا کو پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنا پڑا ہے

    اکثرصارفین نے تو سلام پیش کیا ہے کہ دنیا مان گئی ہے لیکن کرپٹ اپوزیشن نہیں مان رہی

  • والیم ٹین کس نے پڑھ رکھا ہے؟ شیخ رشید کا انکشاف،ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی

    والیم ٹین کس نے پڑھ رکھا ہے؟ شیخ رشید کا انکشاف،ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایف آئی اے میں شکایات کا ازالہ کریں گے،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پہلی بار مانیٹرنگ نظام کی نگرانی کی ،براڈ شیٹ پاناما ٹو ہے،شیخ عظمت سعید کا بڑا نام ہے ان پر اعتراض کیاجارہا ہے،شیخ عظمت سعید نے والیم ٹین پڑھی ہوئی ہے،3باتیں یہ کہہ رہے ہیں ،ختم نبوت ،کشمیر اور اسرائیل پر یہ کیا کہہ رہے ہیں؟

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ گولڈن ٹیمپل کا دورہ کرنے والے کیسے مزار قائد پر بو ل سکتے ہیں،میں نے قومی اسمبلی میں ان کی کھینچائی کی ،عمران خان نے جتنا یواین میں کشمیر کا کیس لڑا کسی اور نے نہیں لڑا،میں نے پہلے بھی کہاتھا کہ یہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے،استعفے دیئے گئے نہ ہی سینیٹ انتخابات سے باہرہورہے ہیں،جو حشر ان کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں ہوا دیکھنے کے قابل تھا،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں براڈ شیٹ سے متعلق مزید انکشافات ہوں گے،جو مرضی کرلیں آپ کو اقتدار نہیں ملے گا،براڈ شیٹ سے جو نکلے گا ان کو لپیٹ میں لے گا،ملک میں معیشت بہتری کی جانب ہے ،یہ نہیں چاہتے ہم ترقی کریں،ختم نبوت پر ن لیگ ترمیم لائی ،مولانا فضل الرحمان نے حمایت کی

    آصف زرداری کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی،یہ ضیاءالحق کا نام کیوں نہیں لیتے،شیخ رشید برس پڑے

    مولانا فضل الرحمان فساد کی جڑ،شیخ رشید نے بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

    میری خواہش ہے درمیانی راستہ،بلاول کے استعفوں کے بیان پر شیخ رشید کا کیا آیا ردعمل؟

    وزیر داخلہ شیخ رشید سے ایسے افسران کی ملاقات کی ن لیگی قیادت نے سر پکڑ لیا

    وزیر داخلہ کا چارج لیتے ہیں شیخ رشید کا نواز شریف کو پیغام، بڑا اعلان کر دیا

    جن پر امید تھی انہوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، جنگ اخبار پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کر گیا

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    وزارت ریلوے میں بڑے پیمانے پر کرپشن ،فراڈ ،خردبرد اورنا اہلی کا انکشاف

    اگر اس شعبے پر توجہ دیں تو کسی سے قرضہ نہ مانگنا پڑے، وزیراعظم

    میرا ایمان ہے عمران خان یہ کام کر کے رہیں گے، شیخ رشید کی پیشنگوئی

    مولانا کا لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کا بیان، شیخ رشید نے جواب دے دیا

    سیاستدانوں کی زندگیوں کو بھی "را” سے خطرات لاحق، شیخ رشید نے خبر دار کر دیا

    عمران خان پر برا وقت آنے پر کون ساتھ دے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    جس کابینہ میں شیخ رشید ہو اس میں یہ کام ہو ہی نہیں سکتا، شیخ رشید کا دعویٰ

    ریلوے کا خسارہ کیسے ختم ہو سکتا ہے؟ شیخ رشید نے نئی تجویز دے دی

    سارے چودھری مرجائیں پھر بھی مولانا فضل الرحمان…شیخ رشید نے مولانا پر بجلیاں گرا دیں

    بریکنگ، شیخ رشید سے وزارت ریلوے واپس، اہم ترین وزارت دے دی گئی

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کیا دیا ٹاسک؟

    شیخ رشید احمد کو وزیر داخلہ بنائے جانے پر ن لیگ برس پڑی

    وزیراعظم سے ملاقات کے بعد شیخ رشید نے پریس کانفرنس بلا لی،اہم اعلان متوقع

    نواز شریف کو کیوں واپس نہیں لا سکتےِ؟ شیخ رشید نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا نواز شریف کا پاسپورٹ کینسل کرنے کا اعلان

    وزیر داخلہ شیخ رشید کی فرنٹیئر کانسٹبلری ہیڈ کوارٹر پشاور آمد،بڑا اعلان کر دیا

    خبردار،شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو کیا دھمکی دے دی؟

    بلاول جشن اور مولانا شام غریباں منا رہے تھے، مریم کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے؟ شیخ رشید کا انکشاف

    وزیر داخلہ شیخ رشید کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان کوسٹ گارڈز کا دورہ، دیں اہم ہدایات

  • راوی اربن ڈویلپمنٹ ،  سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، والٹن ائیر پورٹ کی منتقلی ،سستی رہائش ،وزیراعظم نے لی منصوبوں پر بریفنگ

    راوی اربن ڈویلپمنٹ ، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، والٹن ائیر پورٹ کی منتقلی ،سستی رہائش ،وزیراعظم نے لی منصوبوں پر بریفنگ

    راوی اربن ڈویلپمنٹ ، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، والٹن ائیر پورٹ کی منتقلی ،سستی رہائش ،وزیراعظم نے لی منصوبوں پر بریفنگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ، والٹن ائیر پورٹ کی منتقلی اور پنجاب کے چھوٹے شہروں کے اطراف میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت عوام کو سستی رہائش کی فراہمی کے منصوبے کے حوالے سے پیشرفت پر جائزہ اجلاس ہوا

    اجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور سینیئر افسران شریک تھے۔ صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، مشیر وزیرِ اعلی پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ، معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی راشد عزیز اور سینیئر افسران کی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی

    اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ راوی سٹی کے منصوبے میں کنسلٹنٹس سے مذاکرات اور ڈیزائن کے حوالے سے امور آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ اجلاس کو ویسٹ واٹر پلانٹ کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی گئی اور آگاہ کیا گیا کہ سرمایہ کاروں کی کانفرنس کے جلد انعقاد کے حوالے سے اقدامات لئے جا رہے ہیں ۔ شرکاء کو منصوبے میں اراضی کے حصول میں ہونے والی پیش رفت پر پر بھی آگاہ کیا گیا۔

    وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیاکہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے اور والٹن ائیر پورٹ کی منتقلی کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ اس منصوبے کی کمرشل، ریٹیل اور رہائشی زوننگ بین الاقوامی اعلی معیار کے تحت کی جا رہی ہے۔ تعمیرات کے حوالے سے ایک نئے تصور کے تحت اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا ۔

    وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی افادیت کے حوالے سے زکر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے عوام کے لیے یہ منصوبہ سماجی اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہم ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے عرصہ دراز سے غیر استعمال شدہ زمین پر معیاری تعمیرات سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

    مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

    اجلاس کو صوبہ پنجاب کے چھوٹے شہروں کے اطراف میں وزیراعظم کے ویژن کے تحت کم آمدنی والے طبقے کو کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

    اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ کم لاگت 3 سے 5 مرلہ گھروں کے یہ منصوبے ابتدا میں صوبہ کے 25 سے 27 اضلاع کے اطراف میں ہوں گے اور بعد ازاں ان کا دائرہ کار 87 مختلف لوکیشنز تک بتدریج بڑھایا جائے گا ۔ حکومت پنجاب زمین فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ابتدائی مرحلے میں سرمایہ فراہم کرے گی اور اگلے مرحلے میں مارٹگیج فنانسنگ کے تحت سبسڈی فراہم کی جائے گی ۔

    وزیراعظم عمران خان نے غریب اور کم آمدن طبقے کے لئے اس منصوبے کی افادیت کے پیش نظر ٹائم لائنز متعین کرنے اورجلد آغاز کی ہدایت کی۔