Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • مریم صفدرکےچیف سکیورٹی افسرکےبیٹےنےاپنی بیوی کومارمارکرلہولہان کردیا:چہتے کوبچانے کے لیے متحرک

    مریم صفدرکےچیف سکیورٹی افسرکےبیٹےنےاپنی بیوی کومارمارکرلہولہان کردیا:چہتے کوبچانے کے لیے متحرک

    لاہور:مریم صفدرکےچیف سکیورٹی افسرکےبیٹےنےاپنی بیوی کومارمارکرلہولہان کردیا:مریم صفدرتشدد کی حامی نکلیں‌:چہتے کوبچانے کے لیے متحرک ،اطلاعات کے مطابق مریم صفدر کے چییف سیکورٹی آفیسر کے بیٹے نے اپنی بیوی کو مار مارکرلہولہان کردیا،مریم نواز اپنے چہتے سیکورٹی آفیسر کے بیٹے کی کرتوں پرپردہ ڈالنے کے لیے متحرک، میڈیا کو خبرجاری نہ کرنے کے لیے حسب روایت خاص پیغام پہنچا دیا

    تفصیلات کے مطابق کرپشن پربرطرف سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم صفدر جو کہ پاکستان کے کونے کونے میں جاکر خواتین کو حقوق نہ دینے کا ایشو بناکرحکومت کے خلاف اپنی سیاست کا بازارگرم رکھے ہوئے ہیں ، خود خواتین پرتشدد کی حامی نکلیں‌

     

    ذرائع کے مطابق ویسے تو پہلے بھی ایسے واقعات سننے کو ملتے رہے ہیں کہ مریم صفدر اپنے محل میں خدمت کرنے والی غلاماوں‌ پرتشدد کرتی ہیں ، اسے پہلے الزامات سمجھ کرمیڈیا نظرانداز کرتا رہا اوراس کی تصدیق کرنا اس لیے مشکل ہوتا تھا کہ مریم صفدر ان خبروں کو باہرآنے سے روکنے میں کامیاب ہوجاتی تھیں مگرآج کے تازہ واقعہ نے پچھلے الزامات کو بھی سچ ثابت کردکھایا

     

     

    ذرائع کے مطابق مریم صفدر کے چیف سیکورٹی آفیسر شکور کے بیٹے شیراز نے اپنی بیوی پربہت زیادہ ہی تشدد کیا ہے ،

     

     

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس تشدد میں شیرازشکور نے اپنی بیوی کائنات بی بی پر اس قدر تشدد کیا ہے کہ اس کی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں‌ہیں‌

     

     

    بعض  ذرائع نے تو یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ شاید گولی لگی ہے کیوں کہ لڑائی کے دوران گردونواح میں گولی کی آواز بھی سنائی دی گئی تھی

     

     

    اس کے ساتھ معتبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دوران کائنات کےجسم سے بہت زیادہ خون بھی بہہ گیا ہے جس کی وجہ سے وہ مو ت وحیات کی کشمکش میں ہیں

     

     

    ذرائع کے مطابق اس کے بعد حالت بگڑجانے پر کائنات کو سروسز ہسپتال ایمرجنسی پہنچایا گیا جس پرڈاکٹروں نے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ کائنات پراس قدر زیادہ تشدد ہوا ہے کہ اس کے جسم کی بہت سی ہڈیاں بھی فریکچرہوگئی ہیں‌

     

     

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے کہاکہ چونکہ تشدد سے خون بہت زیادہ بہہ گیا ہے اورجان کو خطرہ ہے تو فوری خون کی ضرورت ہے

    اس پرکائنات کے والدین کی طرف سے خون پیش کئے گئے اوردرخواست کی گئی کہ جتنی جلدی ہوسکے اس کو خون لگائیں‌ تاکہ اس کی جان بچ سکے

     

     

    معتبر ذرائع کے مطابق اس دوران مریم صفدر مسلسل متحرک رہیں اور اپنے چہتے سیکورٹی افیسر کے بیٹے کی ان کرتوتوں پرپردہ ڈالنے کے لیے واقعہ کو دبانے کے لیے کائنات بی بی کے ورثا پردباو بھی ڈالتی رہیں اور یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ خاندان کے کسی فرد کو دھمکیاں بھی دی گئیں

    ذرائع کے مطابق جب معاملہ زیادہ بگڑنےلگا اور یہ امکان ظاہر ہوا کہ پولیس اس تشدد کے خلاف نوٹس لے سکتی ہے تو مریم صفدر کے حکم پراس مظلوم خاتون کو ایمبولینس میں‌ڈال کرجاتی امرا شریف میڈیکل سٹی منتقل کردیا گیا ہے اور ہسپتال کی انتظامیہ کو حکم دے دیا گیا ہے کہ کسی کو خبرنہیں ملنی چاہیے اورکسی کو اس مریضہ تک نہیں پہنچنے دیا جائے

    ذرائع کے مطابق اس دوران مریم صفدر نے اپنے قریبی پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کو میاں بیوی کا باہمی معمولی تنازعہ قراردے کراس کی ایف آئی آر نہ کاٹنے دیں‌

    ذرائع کے مطابق اس وقت جب کائنات بی بی سروسز ہسپتال کئ ایمرجنسی میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا تھیں تو اس وقت مریم صفدر نے پیغام بھیج کروہاں سے فوری نکل جانے اورکسی کو نہ بتانے کی ہدایت بھی کی تھی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے مریم نواز کے چہتے چیف سیکورٹی آفیسر شکور کے بیٹے شیراز کو اکثر مریم نواز کے گھر میں دیکھا گیا ہے، بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ شیراز نے اپنی بیوی پرتشدد کرنے کے بعد اس واقعہ کی اطلاع بھی مریم صفدر تک پہنچائی تھی تاکہ وہ معاملے کو سنبھال سکیں جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم صفدر کو اطلاع شیراز نے براہ راست نہیں بلکہ سیکورٹی آفیسر شکور نے دی تھی جس پرمریم نے حوصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ ہوتا پریشان نہیں ہونا

    اس واقعہ پر پاکستانیوں کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے کہ مریم صفدر ایک طرف عمران خان کے خلاف تحریک کو ہوا دینے کے بہانے کو طور خواتین کے حقوق کی بات کرتی ہیں‌لیکن خود ایک مظلوم لڑکی پر تشدد کروا کراپنی طاقت کا ثبوت دے دیا ہے

    یہ بھی مطالبہ زور پکڑگیا ہے کہ اس سارے واقعہ کی انکوائری کرکے شیراز اوراس کے جرم کوتحفظ دینے والی سیاسی قوتوں کو قوم کے سامنے لایا جائے تاکہ پتہ چل سکے کہ یہ بڑے لوگ کیا سیاست کرتے ہیں‌

    اس حوالے سے کائنات کے والد محترم سے جب بات کی گئی تو ان کا موقف تھا کہ ہمارے درمیان معاملات حل کروادیئے گئے ہیں اوراب یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے

  • چودھری شجاعت حسین کو ایک بار پھر بڑا عہدہ مل گیا

    چودھری شجاعت حسین کو ایک بار پھر بڑا عہدہ مل گیا

    چودھری شجاعت حسین کو ایک بار پھر بڑا عہدہ مل گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاق مسلم لیگ ق کے سربراہ، سابق وزیراعظم چوھدری شجاعت حسین کو ایک بار پھر بڑا عہدہ مل گیا

    مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے، چودھری شجاعت حسین بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ،طارق بشیر چیمہ بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، چودھری شجاعت کے کاغذات نامزدگی کامل علی آغا نے جمع کرائے

    قبل ازیں گزشتہ روزمسلم لیگ ہاؤس میں مسلم لیگ قائداعظم پنجاب کے عہدیداروں کے لئے انتخابی عمل میں اشتیاق احمد گوہر نے الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دیئے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ پنجاب کے صدر منتخب ہو گئے تھے،

    نواز شریف کی تقریر کا مفہوم ہے کہ وہ سیاستدانوں کے نہیں فوج کے خلاف ہیں،چودھری شجاعت برس پڑے

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

     

    منتخب ہونے کے بعد چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ اور ضامن جماعت ہے۔ عوامی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے دفاعی اداروں کی پشت پر موجود ہیں۔

    چودھری پرویز الہی نے منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ کو فعال بنانے اور جماعتی سطح پر خالی عہدوں پر تقرریاں جلد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • جہانگیر ترین کی اسلام آباد میں اہم شخصیت سے ملاقات

    جہانگیر ترین کی اسلام آباد میں اہم شخصیت سے ملاقات

    جہانگیر ترین کی اسلام آباد میں اہم شخصیت سے ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سینئر سیاستدان اور تحریک انصاف کے رہنما منظر عام پر آ گئے

    تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین اس وقت اسلام آباد میں ہیں، جہانگیر خان ترین کی پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کے گھر آمد ہوئی ہے،جہانگیر ترین نے سینیٹر رحمان ملک سے انکے ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کی،

    جہانگیر ترین نے سینیٹر رحمان ملک کی ہمشیرہ کی بلندی درجات کیلئے دعا کی، جہانگیر ترین کافی دیر تک سینیٹر رحمان ملک کے ساتھ رہے اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

    جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا

    جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

     

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

    شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے قرنطینہ کر لیا، شہزاد اکبر

    سی سی پی کا شوگرملزایسوسی ایشن کے دفاتر کا سرچ انسپکشن،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

    جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    سینیٹر رحمان ملک کی ہمشیرہ کی تدفین کر دی گئی ، پی پی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

  • اب تسلیم کرنے کے سواکوئی چارہ کارنہیں‌ کہ بھارت نے پلوامہ حملے میں اپنے فوجی خود مروائے،بھارتی میڈیا

    اب تسلیم کرنے کے سواکوئی چارہ کارنہیں‌ کہ بھارت نے پلوامہ حملے میں اپنے فوجی خود مروائے،بھارتی میڈیا

    نئی دہلی : اب تسلیم کرنے کے سواکوئی چارہ کارنہیں‌ کہ بھارت نے پلوامہ حملے میں اپنے فوجی خود مروائے،بھارتی میڈیانے اپنی عوام کے سامنے حقائق رکھ دیئے ،ادھر اطلاعات کے مطابق بھارت کامکروہ چہرہ ایک بارپھربےنقاب ہو گیا جبکہ پلوامہ حملے پر پاکستان کا موقف سچ ثابت ہو گیا۔ پلوامہ اوربالاکوٹ حملےکی سچائی سامنےآگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا، پاکستان پلوامہ حملے کو سازش قرار دے چکا ہے، پلوامہ حملے کے شواہد سامنے آ گئے، سچ چھپانےمیں ناکام پلوامہ حملےمیں بھارت نےاپنےفوجی مروائے۔ الزام پاکستان پرلگایا۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی 40 بھارتی فوجیوں کی لاشوں پرمگرمچھ کےآنسو بہاتا رہا۔ ارنب گوسوامی کو خاتون اور اس کےبیٹےکی خودکشی پرگرفتارکیاگیا۔ بھارتی صحافی ارنب گوسوامی نے انٹیریئر ڈیزائنر کو 83 لاکھ روپے ادا کرنا تھے۔

    گوسوامی نےگرفتاری کےدوران ایک خاتون افسرپرحملہ بھی کیا۔ گوسوامی پکڑا گیا تو بھارتی حکومت سرگرم ہو گئی، سپریم کورٹ نےبھی ساتھ دیا، صدربھارتی سپریم کورٹ بارگوسوامی سےترجیحی سلوک پرمستعفی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کے قریبی صحافی کو پلوامہ حملے اور بالاکوٹ در اندازی کا پہلے سے علم تھا، بالاکوٹ دراندازی سے تین روز قبل بھارتی صحافی نے حملے کے بارے میں بتایا تھا، بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کی ٹی وی رینٹنگ ایجنسی کے سی ای او کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ارنب گوسوامی نے 23 فروری 2019ء کو بھارتی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہ کردیا تھا، بھارت سرکار نے 26 فروری 2019 میں دراندازی کی جس کے بعد پاک فضائیہ نے بھارت کا طیارہ مار گرایا تھا۔

    ارنب گوسوامی کی لیک ہونے والی چیٹ کے مطابق اس بار پاکستان سے متعلق کوئی بڑا اقدام اٹھایا جائے گا، اس بار سڑائیک پہلے سے بھی بڑی ہوگی۔بھارتی صحافی نے پلوامہ حملے میں 40 بھارتی فوجیوں کی موت پر خوشی کا اظہار کیا، اس حملے میں ہماری بہت بڑی جیت ہوئی ہے۔

  • 14 گھنٹے محصوررہنےکے بعد172مسافرلےکر2 پروازیں پاکستان کوچل پڑیں

    14 گھنٹے محصوررہنےکے بعد172مسافرلےکر2 پروازیں پاکستان کوچل پڑیں

    لاہور:14 گھنٹے محصوررہنے کے بعد172 مسافرلے کر2پروازیں پاکستان کوچل پڑیں ،اطلاعات کے مطابق ملائیشیا میں روکے گئے بوئنگ 777 طیارے پر تعینات پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے فضائی عملے کو وطن واپسی کی اجازت دے دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق آج صبح ملائیشیا میں پی آئی اے کے بوئنگ 777 کوروکے جانے کےبعد یہ مسافر اورعملے کےدیگر افراد ملائیشیا میں محصور ہوکررہ گئے تھے

    ملائیشیا کے قوانین کے تحت ملائیشیا میں رکنے والے فضائی عملے کو 14 دن کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہوتا ہے، اگر پی آئی اے کے فضائی عملے کو روک لیا جاتا تو ان کیلئے بہت مشکل ہو جاتی کیوں کہ اپ ڈاؤن فلائٹ کی وجہ سے عملے کے پاس سوائے یونیفارم کے کوئی اضافی کپڑے نہیں تھے۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کی کہ مسافروں کو لانے والی خلیجی ائیرلائن پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 45منٹ پرروانہ ہوچکی اورپرواز کوالالمپور سے براستہ دبئی کل دوپہر اسلام آباد پہنچے گی۔

    خیال رہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 894 اسلام آباد سے کوالالمپور پہنچی تھی تو اسے وہیں لیز کی عدم ادائیگی پر عدالتی حکم کے ذریعے رکوا لیا گیا۔

    مسافروں کو بعد میں طیارے سے اُتاردیا گیا، پی آئی اے نے لیز پر لیے گئے طیارے کا کرایہ نہیں بھرا اور اُسی طیارے کو انٹرنیشنل فلائٹ پر ملائیشیا بھیج دیا۔

  • وفاقی کابینہ نےنعیم بخاری کوچیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹانےکی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نےنعیم بخاری کوچیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹانےکی منظوری دے دی

    اسلام آباد:وفاقی کابینہ نےنعیم بخاری کوچیرمین پی ٹی وی کےعہدےسےہٹانےکی منظوری دےدی،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد وفاقی کابینہ نےنعیم بخاری کوچیرمین پی ٹی وی کےعہدےسےہٹادیا ہے

    ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور کو بحال کردیا

    ان دونوں فیصلوں کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی، یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی چیئرمین معروف قانون دان نعیم بخاری کی تقرری کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے وفاقی حکومت سے اس حوالے آئنی تقاضے پورے کرنے کا حکم دیا تھا

    اس حکم کے بعد آج رات وفاقی کابینہ نعیم بخاری سے عہدہ واپس لے لیا ہے

  • افغان صوبہ کنٹر میں زور دار دھماکہ :کالعدم جماعت الاحرارکے کمانڈرکئی پکڑے گئے تو کئی مارے گئے

    افغان صوبہ کنٹر میں زور دار دھماکہ :کالعدم جماعت الاحرارکے کمانڈرکئی پکڑے گئے تو کئی مارے گئے

    کابل : افغان صوبہ کنٹر میں زور دار دھماکہ :کالعدم جماعت الاحرارکے کمانڈرمارے گئے ،اطلاعات کے مطابق افغان صوبہ کنڑ میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہھے اور اس دھماکے میں کالعدم جماعت الااحرار کے 2 کمانڈر ہلاک ایک شدید زخمی ہوئے ہیں‌

    معتبر ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کلعدم تنظیم کے مالیاتی کمیشن کا سربراہ نور گل عرف مسلم یار نائب امیر رشید عرف ماما شامل ہیں

    دہشت گرد کمانڈر پاکستان میں خود کش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ مانے جاتے ہیں

    دہشت گردوں نے اہم سرکاری عمارتوں پر حملوں کے علاوہ سینکڑوں پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ بھی کی ہے

    دھماکہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا گاڑی مکمل تباہ ہوگیزخمی دہشتگرد وحید گل کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

  • سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ محترمہ کی وفات پرآرمی چیف کی تعزیت

    سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ محترمہ کی وفات پرآرمی چیف کی تعزیت

    راولپنڈی: سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ محترمہ کی وفات پرآرمی چیف کی تعزیت کی ہے ، اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ محترمہ کی وفات پر بڑے افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پرویز مشرف کی والدہ کی وفات  پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کےدرجات بلندکرے۔

     

     

     

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مرحومہ کےلواحقین کیلئے صبرکی دعا کی۔

    بیگم زرین مشرف 1920 میں لکھنؤ میں پیدا ہوئیں تھیں۔

    ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی والدہ  محترمہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔ ان کا شارجہ کے نجی ہسپتال میں علاج بھی چل رہا تھا جہاں وہ کچھ عرصہ زیر علاج بھی رہیں۔

    پرویز مشرف کی والدہ پڑھی لکھی خاتون تھیں انہوں نے انگلش لٹریچر میں گریجویشن کیا تھا۔ ان کی نمازِ جنازہ دبئی میں ادا کیے جانے کا امکان ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

  • یہ سن کرنوازشریف کودورے پڑنے لگے:کہ:اگرپاکستان درخواست کرے تونوازشریف کوحوالے کیا جاسکتا ہے

    یہ سن کرنوازشریف کودورے پڑنے لگے:کہ:اگرپاکستان درخواست کرے تونوازشریف کوحوالے کیا جاسکتا ہے

    لندن: یہ سن کرنوازشریف کودورے پڑنے لگے:کہ:اگرپاکستان درخواست کرے تونوازشریف کوحوالے کیا جاسکتا ہے ،اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے ایک شہری کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان درخواست کرے تو نواز شریف کو واپس بھیجا جا سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ بھی اطلاعات ہیں کہ یہ سن کرنوازشریف پردوروں کی سی کیفیت ہے اوروہ سخت پریشان ہیں‌

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہری خالد لودھی نے برطانوی دفتر خارجہ، ممبران پارلیمنٹ، وزیر اعظم بورس جانسن اور وزیر داخلہ کو خط لکھا تھا، جس میں انھوں نے مطالبہ کیا تھا کہ نواز شریف پاکستان میں سزا یافتہ ہیں، انھیں واپس بھیجا جائے۔

    برطانوی دفتر خارجہ نے شہری خالد لودھی کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اگر درخواست کرے تو نواز شریف کو واپس بھیجنے کی کارروائی شروع کر سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ برطانوی ممبر پارلیمنٹ اسٹیفن ٹمز نے بھی وزیر اعظم کو خط لکھ کر اس حوالے سے استفسار کیا تھا۔

    برطانوی دفتر خارجہ نے خالد لودھی کے خط کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ نہیں ہے، اگر پاکستان درخواست کرے تو برطانوی قوانین کے مطابق واپسی کا عمل شروع کر سکتے ہیں، بغیر معاہدے کے ماضی میں بھی حوالگیاں کر چکے ہیں۔

  • عثمان بزدار:میں یہ برداشت نہیں کرسکتا:عوام کو کیا جواب دوں‌ گا:وزیراعظم عمران خان غصے میں آگئے

    عثمان بزدار:میں یہ برداشت نہیں کرسکتا:عوام کو کیا جواب دوں‌ گا:وزیراعظم عمران خان غصے میں آگئے

    لاہور:عثمان بزدار:میں یہ برداشت نہیں کرسکتا:عوام کو کیا جواب دوں‌ گا:وزیراعظم عمران خان غصے میں آگئے،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، پولیس کسی سیاسی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہ لائے اور انصاف کی فراہمی کی راہ میں حائل اہلکاروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کومخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عثمان بزداریا درکھیں ان پولیس والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں اورلوگوں کے لیے تنگی اورتکلیف کا باعث بنتے ہیں

    وزیراعظم نے اس موقع پرکہا کہ ایسے پولیس والوں کوسزائیں بھی ملیں گی اوران کو نوکریوں سے فارغ بھی کردیا جائے گا

    لاہور میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب پولیس میں اصلاحات اور کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے وزیر اعظم کو پنجاب پولیس کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے کی جانے والی اصلاحات اور اقدامات پر بریفنگ دی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں پولیس میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں جس کا نقصان لوگوں کو اٹھانا پڑا، عوام کے مسائل کے حل میں صرف میرٹ پر عملداری کی جائے اور انصاف کی فراہمی کی راہ میں حائل اہلکاروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

    عمران خان نے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، پولیس کسی سیاسی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہ لائے، لوگ آپ سے تب مطمئن ہوں گے جب آپ سب سے یکساں اور قانون کے مطابق سلوک کریں گے۔

    انہوں نے آئی جی کو ہدایت کی کہ پولیس افسران جرائم کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں اور تھانوں کا دورہ کریں، پنجاب پولیس کا تشخص بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے آپ کو بہت محنت کرنا پڑے گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اہم پوزیشنز پر ایماندار افسران تعینات کرنے کا اثر نچلی سطح تک جاتا ہے، پنجاب میں تمام تعیناتیاں صرف میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر کی جائیں تاکہ لوگوں کی انصاف تک حقیقی رسائی ممکن ہو سکے۔ان کا کہنا تھا کہ جب آپ بڑے جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لائیں گے تو چھوٹے جرائم پیشہ عناصر کے لیے یہ سبق ہوگا۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ کو احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔