پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ حکام واہگہ چیک پوسٹ پر انتظار کرتے رہے، بھارتی ہندو یاتری پاکستان نہیں آئے۔ تفصیلات کے مطابق کٹاس راس، لو سمادھی اور کرشنا مندر لاہور میں ہونے والی مذہبی رسومات میں شرکت کے لئے بھارت کے مختلف شہروں سے 68 ہندووں نے پاکستان یاترا کا ویزہ اپلائی کیا جب کہ

پاکستانی ہائی کمشن نئی دہلی نے قواعد و ضوابط کی روشنی میں لاہور اور چکوال اضلاع کے لئے 47 بھارتی ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کئے۔ دستاویزات نامکمل ہونے کے باعث متوقع جتھہ لیڈر ستیش کمار شوقین کو ویزہ جاری نہ کی گیا جس پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت نے ہندو یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔ واضح رہے کہ کٹاس راج یاترا کے لئے1982سے ہر سال شو بجاج پرتاب کی سربراہی میں ہندو یاتری پاکستان آتے ہیں۔ رواں برس شو بجاج پرتاب کی خرابی صحت کی بناءپر ستیش کمار شوقین کو جتھہ لیڈر بنایا گیا تھا۔ دریں اثنا چیئر مین پاکستان ہندو ویلفیئر کونسل ڈاکٹر منور چاندنے کہا ہے کہ ویزہ ملنے کے باوجود بھارتی ہندو یاتریوں کے پاکستان نہ آنے پر شدید دکھ اور افسوس ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی ہدایات کی روشنی میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے یاتریوں کے طعام، قیام، ٹرانسپورٹ اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے ہیں۔
Category: اہم خبریں
-

بھارت نے ہندو یاتریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا
-

سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس،حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس،حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا گیا
حکومت کی جانب سے دائرصدارتی ریفرنس میں موقف اپنایا گیا کہ سینیٹ انتخابات آ ئین کے تحت نہیں کرائے جاتے، سینیٹ کا انتخاب الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرایا جاتا ہے،سینیٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہو سکتا ہے، اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن میں شفافیت آ ئے گی،
حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ خفیہ ووٹنگ کی وجہ سے سینیٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں
قبل ازیں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، صدر مملکت عارف علوی نے معاملے پر سپریم کورٹ کی رائے حاصل کرنے کیلئے صدارتی ریفرنس پر دستخط کر دیئے ہیں
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعےکرانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کی وزیرِاعظم کی تجویزکی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی کابینہ سے مشاورت کے ساتھ ہی سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈسےکرانے کا فیصلہ ہوگیا
ریفرنس میں آئین میں ترمیم کے بغیر الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن (6) 122 میں ترمیم کرنے پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی گئی ہے۔وفاقی کابینہ اس معاملے پر 15 دسمبر کو سپریم کورٹ سے رائے لینے کی منظوری دے چکی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے اور انتخابات میں شفافیت کے لئے ایوان بالا کے آئندہ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی خواہاں ہے۔
پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟
مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے
سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ
عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ
لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان
پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ
مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی
لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب،اہم فیصلے متوقع
سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟
مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج
13 دسمبر کو ہر ہاتھ میں جھنڈا اورہر جھنڈے میں ڈنڈا ہوگا، قمر زمان کائرہ
شاہدرہ جلسے میں حملہ کیسے ہوا اور کس نے کیا؟ مریم نواز نے خود بتا دیا
استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
-

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، صدر مملکت عارف علوی نے معاملے پر سپریم کورٹ کی رائے حاصل کرنے کیلئے صدارتی ریفرنس پر دستخط کر دیئے ہیں
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعےکرانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کی وزیرِاعظم کی تجویزکی منظوری دے دی ہے۔
ریفرنس میں آئین میں ترمیم کے بغیر الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن (6) 122 میں ترمیم کرنے پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی گئی ہے۔وفاقی کابینہ اس معاملے پر 15 دسمبر کو سپریم کورٹ سے رائے لینے کی منظوری دے چکی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے اور انتخابات میں شفافیت کے لئے ایوان بالا کے آئندہ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی خواہاں ہے۔
سینیٹ الیکشن کے حوالہ سے پارٹی سیٹوں کی کیا صورتحال بنے گی، اسکی تفصیل سامنے آئی ہے ,پی ٹی آئی کی سینیٹ میں موجودہ 14 نشستیں ہیں ،7 سینیٹرزریٹائر ہوں گے ،پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا سے 10پنجاب سے 6 سینیٹ نشتیں ملنے کا امکان ہے،پی ٹی آئی کو اسلام آباد سے 2 ،سندھ سے 2، بلوچستان سے 1 سینیٹ نشست ملنے کا امکان ہے
مسلم لیگ ن کی سینیٹ میں نشستیں 30 سے کم ہو کر 18 رہ جائیں گی ،مسلم لیگ ن کو سینیٹ میں صرف پنجاب سے 5 نئی نشستیں ملنے کا امکان ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں نشتیں 21 سے کم ہو کر 19 رہ جائیں گی ،ایم کیو ایم کی سینیٹ میں نشستیں 5 سے کم ہو کر 3 رہ جائیں گی
خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے باعث فاٹا سے سینیٹ میں کوئی نئی نشست نہیں آئے گی ،سینیٹ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام ف کے سینٹرز کی تعداد 5 ہونے کا امکان ہے،پی ڈی ایم جماعتیں بلوچستان اور کے پی میں اتحاد کرکے 1 مزید نشست حاصل کر سکتی ہے ،سینیٹ میں نیشنل پارٹی اور پختوانخوا ملی عوامی پارٹی کی نشتیں 2، 2 رہ جائیں گی،جی ڈی اے کی سندھ سے 1 نشست آنے کی صورت میں سینیٹ ارکان کی تعداد 2 ہو جائے گی
انتخابات کے بعد سینیٹ میں نشستوں کی تعداد 104 سے کم ہو کر 100 رہ جائے گی ،سینیٹ انتخابات 2021 کے بعد حکومتی اتحاد کے ارکان کی تعداد 49 ہونے کا امکان ہے،
وفاقی کابینہ سے مشاورت کے ساتھ ہی سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈسےکرانے کا فیصلہ ہوگیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز سے سینٹ الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف حلقوں کی طرف سے بیانات بھی جاری کئے گئے اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں کے بارے بھی آراء کا اظہار کیا گیا جس سے کچھ ابہام پیدا ہوا۔ابھی تک الیکشن کمیشن نے اس بارے کوئی بیان جاری نہ کیا تھا مگر اب محسوس کیا گیا ہے کہ صورت حال کو آئین اور قانون کی روشنی میں واضح کیا جائے ۔
پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟
مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے
سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ
عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ
لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان
پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ
مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی
لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب،اہم فیصلے متوقع
سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟
مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج
13 دسمبر کو ہر ہاتھ میں جھنڈا اورہر جھنڈے میں ڈنڈا ہوگا، قمر زمان کائرہ
شاہدرہ جلسے میں حملہ کیسے ہوا اور کس نے کیا؟ مریم نواز نے خود بتا دیا
استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وضاحت کی جاتی ہے کہ سینٹ آف پاکستان کےنصف اراکین مورخہ 11 مارچ 2021 ءکو اپنی 6 سالہ مدت میعاد پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے ۔ آئین کے آرٹیکل 224 کے ذیلی آرٹیکل 3 کے تحت جو نشستیں اپنی مدت میعاد مکمل ہونے کے بعد خالی ہونگی ان پر الیکشن کا انعقاد قبل از 30 ایام نہیں ہو سکتا۔ یعنی ان خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات کا انعقاد آئین کے مطابق 10 فروری 2021ء سے قبل نہیں ہوسکتا ۔عام طور پر سینیٹ کے گزشتہ 4 سے 5 انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوتے رہے ہیں اس بار بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان آئین اور قانون کے مطابق مناسب وقت پر ان انتخابات کی تاریخ کا اعلان ایک انتخابی پروگرام کی صورت میں جاری کرے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق یہاں اس امر کا واضح کرنا بھی ضروری ہے ۔کہ آئین کے آرٹیکلز 218(3) ، 224(3) اور الیکشن ایکٹ2017 کی شق 107کے تحت سینٹ الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے ۔اور الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے ۔ اور ان کو آئین اور قانون کی روشنی میں نبھانے کے لئے پرعزم ہے۔
-

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کب ہو گا، وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کب ہو گا، وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان پولیس لائنزہیڈ کوارٹر اسلام آباد کی پاسنگ آوَٹ پریڈ میں شریک ہوئے
وزیراعظم عمران خان پولیس پاسنگ آوَٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں،وزیراعظم عمران خان نے پاسنگ آوَٹ پریڈکامعائنہ کیا
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد کے 1800کیمرے چل رہے ہیں، اسلام آباد میں 3کےعلاوہ تمام چیک پوسٹس ختم کردی ہیں ،وزیراعظم عمران خان قوم کو تمام مسائل سے باہر لے کر نکلیں گے،اسلام آبادپولیس کی استعداد کار بڑھائیں گے پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پہلی بار کسی وزیراعظم نے شرکت کی ہے،وزیراعظم عمران خان نے آج سپاہی کو عزت دی وزارت داخلہ 120دن میں بدل جائے گی،سپاہی دن رات،سردی ،گرمی ہر طرح کے حالات میں ڈیوٹی دیتے ہیں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام چیلنجز سے سرخرو ہوں گےیقین دلاتاہوں وزارت داخلہ 30دن میں بدل جائے گی،
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مال اور جان کی حفاظت نہیں ہوتی وہ قوم ترقی نہیں کرسکتی،ہماری سرحدوں پر قوم کی حفاظت پاک فوج کرتی ہے ،پولیس کا آج تک وہ مقام نہیں بنا جس کےوہ مستحق ہے،پولیس کا معاشرہ میں ایک بہت بڑا مقام ہوتا ہے،خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی میں بڑی قربانیاں دی ہیں،پولیس میں بہتری آنے کے بعد مردان سے انکے حق میں ریلیاں نکلیں،اپنی آنکھوں کے سامنے خیبر پختونخوا پولیس کو بدلتے دیکھا ،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتاہوں قوم پولیس کو پسند کرے ،ملک کے اندر پولیس شہریوں کو تحفظ دیتی ہے،جب کرکٹ میں آیا تھا تومیرے سامنے بھی دو راستے آگئے،ساوَتھ افریقہ کرکٹ کھیلنے کے لیے بہت پیسے کی پیشکش ہوئی،اللہ پاک قرآن پاک میں فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ کے راستے پر چلو،مہنگائی میں اضافہ ہوچکا ہے لیکن تنخواہیں نہیں بڑھی،قرآن پاک میں واضح ہے کہ رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے،جنہوں نے سالوں ملک کا اقتدار سنبھالا ان کے سامنے بھی دوراستے تھے،اس پیسے کا کیافائدہ جس سے بچوں کو والد کو بچانے کےلیے جھوٹ بولنا پڑے،جس پیسے کے لیے کسی کو بچانے کے لیے جھوٹ بولا جائے وہ پیسہ اللہ تعالیٰ کا عذاب ہے،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں لوگ پولیس کو اپنا لیتے ہیں وہ معاشرہ ترقی کرجاتا ہے،بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،کئی دفعہ آسان راستہ تباہی کا راستہ ہوتاہے پولیس کی تنخواہوں سے متعلق آج وزارت داخلہ سے بات کروں گا،اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب سے کم ہیں،وزیراعظم ہاوَس کے 70فیصد اخرات کم کیے ہیں،وفاقی حکومت نے اپنے 40فیصداخراجات کم کیے،کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا ہے،جب تک ہماری آمدنی نہیں بڑھتی تو ساری قوم کو صبر کرنا پڑیگا،ملک میں اللہ تعالیٰ نے سب کچھ دیا صرف گورننس کو ٹھیک کرنا ہے،اسلام آباد پولیس کو صحت کارڈ دیا جائے گا،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آمدنی بڑھ جائے تو پولیس سمیت تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے ،ہاوَسنگ اسکیم میں اسلام آباد پولیس کو بھی شامل کریں گے،اوورسیزپاکستانیوں کو اعتماد نہیں کہ ان کی سرمایہ کاری محفوظ رہے گی اوورسز پاکستانیوں کا اعتماد بڑھانےکیلیے پولیس کا بہت اہم کردار ہے اوورسیزپاکستانیوں کو اعتماد نہیں کہ ان کی سرمایہ کاری محفوظ رہے گی آئی جی اسلام آباد کی درخواست سے متعلق وزیرخزانہ سے بات کروں گا،
-

پی ڈی ایم آج مردان میں پاور شو کرے گی ،تیاریاں کر لی گئیں
پی ڈی ایم آج مردان میں پاور شو کرے گی ،تیاریاں کر لی گئیں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق:مردان میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام ریلی اورجلسہ آج ہوگا. حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) آج مردان میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسے اور ریلی کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔
مردان میں پی ڈی ایم کے زیز انتظام احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔ ریلی گجوخان فلائی اوور سے شروع ہو کرنوشہرہ روڈ پر جلسے کی شکل اختیار کر کے اختتام پذیرہوگی۔
پی ڈی ایم کی مقامی قیادت میں ریلی اور جلسہ عام حکومت کی پالیسی کے خلاف احتجاج کا دوسرا فیز ہے۔ جلسے سے مریم نواز، مولانا فضل الرحمان، یوسف رضاگیلانی، آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور اویس احمد نورانی سمیت دیگر رہنماء خطاب کریں گے۔
مریم نواز کی ریلی کرنل شیر خان انٹرچینج سے نوشہرہ روڈ پہنچیں گی۔ مولانا فضل الرحمان تخت بھائی سے قافلے کی شکل میں مردان پہنچیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری ریلی میں شرکت نہیں کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی اور قمر زمان کائرہ پیپلزپارٹی کی نمائندگی کریں گے۔مہنگائی مارچ مردان کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا نوشہرہ روڈ پہنچے گا۔ جہاں پی ڈی ایم قائدین کارکنوں سے خطاب کریں گے۔
مردان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو ریلی اور جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب بڑے عوام اجتماعات کی اجازت نہیں دے سکتے۔
جے یو آئی رہنما مولانا امانت شاہ نے کہا ہے کہ مردان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات ہے۔
-

دنیا والو ! تمہیں کیا ہوگیا:بھارتی مکاریوں پرخاموش کیوں ہو؟،مبشرلقمان
لاہور:دنیا والو ! تمہیں کیا ہوگیا،بھارتی جارحیت پرروکتے کیوں نہیں،مبشرلقمان نے ایک بارپھردنیا کوبھارتی مکاری پرہوش کے ناخن لینے کا کہا ہے ، مبشرلقمان نے کہا کہ اس وقت اٹھوگے جب دو ایٹمی طاقتیں آپس میں ٹکرجائیں گی
باغی ٹی وی کے مطابق اپنے ٹویٹ پیغام میں سنیئر صحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان نے دنیا کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ عجیب معاملہ ہے کہ ایک طرف بھارت پاکستانی سرحدوں پرلڑائی جھگڑے میں مصروف ہے تو دوسری طرف وہ دنیا کوگمراہ بھی کررہا ہے
Tensions mount at the #LOC. The Flashpoint between two #nuclear countries. The #World must wake up from slumber and let sanity prevail. #India cannot hide the growing domestic unrest by cheap tactics at the LOC.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) December 22, 2020
ان کا کہنا تھا کہ یہ توہرکوئی جانتا ہے کہ بھارت اپنے ملک کی انتہائی خراب صورت حال پرپردہ ڈالنے کے لیے ایسے اوچھے ہتھکنڈنے استعمال کررہا ہے لیکن ایک بات قابل غور ہے کہ یہ دو ایٹمی طاقتیں ہیں اگریہ ٹکراگئیں توپھرکچھ نہیں بچے گا
اپنے دوسرے ٹویٹ پیغام میںکہا ہے کہ بھارت کو اصل پریشانی درپیش ہے وہ تو مودی سرکاری کی پالیسیوں کی وجہ سے پورا بھارت اس وقت خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہاہے ، ملک میں کسانوں کا جس طرح استحصال کیا جارہا ہے یہ بات ثابت کرتی ہے کہ مودی بھارت کوجان بوجھ کرتباہ کررہا ہے
The #Farmers who have locked down #Delhi will not budge. Indian Government is taking hardline steps that can very well destabilise the foundations of the country. #Modi and his policies of brutality are harming India more than anyone else
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) December 22, 2020
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف مودی کی غلطیوں کی وجہ سے حالات قابوسے باہر ہیں تو دوسری طرف مودی سرکار اپنی غلطیوں پرپردہ ڈالنے کے لیے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے
مبشرلقمان نے خبردار کیا کہ یاد رکھیں اگردنیا نے بھارت کو نہ روکا تو کل کو بھارت کومودی جیسے لوگوں کی وجہ سے کوئی نقصان پہنچے تو پھر پاکستان کا نام ہرگز نہیں لینا
-

پاکستانیوں کیخلاف نفرت پھیلانے پر بھارتی ٹی وی چینل کو بھاری جرمانہ
لندن :پاکستانیوں کیخلاف نفرت پھیلانے پر بھارتی ٹی وی چینل کو بھاری جرمانہ،اطلاعات کے مطابق برطانوی نشریات کے ریگولیٹری ادارے ’آف کام‘ نے بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی پر پاکستانیوں کے خلاف ’نفرت، گالم گلوچ اور ہتک آمیز‘ مواد نشر کرنے کے باعث 20 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
برطانوی نشریات کے ریگولیٹری ادارے آف کام کے مطابق 6 سمتبر 2019 کو ہونے والے شو ’پوچھتا ہے بھارت‘ میں میزبان ارنب گوسوامی اور مہمانوں کے درمیان بحث میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات پر بحث ہوئی جس میں بھارت کی جانب سے خلا میں بھیجے گئے مشن ’چندریان 2‘ کے مقابلے میں پاکستان کی صلاحیتوں کا ذکر کیا گیا۔
برطانوی نشریات کے ریگولیٹری ادارے آف کام کی طرف سے اس حوالےسے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹی وی کے اس پروگرام میں ارنب گوسوامی اور شرکا نے تمام پاکستانیوں کو ‘دہشت گرد’ قرار دیا۔برطانوی نشریات کے ریگولیٹری ادارے آف کام کی طرف سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ پروگرام میں کہا گیا تھا کہ ’وہاں کے سائنس دان، ڈاکٹر، لیڈر، سیاست دان اور کھلاڑی تمام دہشت گرد ہیں۔۔۔۔ وہاں کا ہر بچہ دہشت گرد ہے، ہمارا واسطہ ایک دہشت گرد ملک سے ہے۔‘
پاکستان کے خلاف نفرت آمیز رویے پرمبنی اس پروگرام میں موجود ایک مہمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سائنس دان ‘چور’ ہیں جب کہ ایک اور مہمان نے پاکستانیوں کو ‘بھکاری’ قرار دیا۔ارنب گوسوامی نے پروگرام میں پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا: ’ہم سائنس دان بناتے ہیں، تم دہشت گرد بناتے ہو۔‘پروگرام میں پاکستانیوں کو ’پاکی‘ کہہ کر بھی پکارا گیا جسے ایک نسل پرستانہ لفظ سمجھا جاتا ہے۔
آف کام کے مطابق پروگرام میں بحث اشتعال انگیز تھی جس میں پاکستانیوں کا بندروں اور گدھوں کے ساتھ موازنہ کیا گیا تھا۔ آف کام نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی مہمانوں کو پروگرام میں بولنے کے لیے بہت کم وقت دیا گیا تھا اور انہیں بار بار ٹوکا بھی جاتا رہا۔
تحقیقات کے دوران چینل انتظامیہ نے آف کام کو یقین دلایا تھا کہ برطانیہ میں نشر ہونے والے مواد میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات سے متعلق پروگرامز کی لائیو نشریات روک دی گئی ہے اور مہمانوں کو بھی پروگرام میں شرکت سے پہلے بریف کیا جاتا ہے کہ پروگرام میں ہتک آمیز گفتگو سے پرہیز کریں۔
یہ بھارتی چینل برطانیہ میں ناظرین سے معافی بھی مانگ چکا ہے۔ یہ معافی 280 بار ٹی وی پر نشر کی گئی تھی۔
خلاف نفرت انگیز باتیں کرنے پر برطانیہ میں بھارتی ٹی وی چینل کو 20 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی چینل ری پبلک ٹی وی میں میزبان ارنب گوسوامی کے ایک پروگرام میں پاکستانیوں کو ‘چور ‘، ‘بھکاری’ اور دیگر برے القابات سے پکارا گیا تھا۔
جرمانے کی سزا کے بعد بھارتی ٹی وی چینل نے آف کام کو یقین دہانی کرائی ہےکہ برطانیہ میں آئندہ ایسا پروگرام نشر نہیں ہوگا جو کہ مقامی قوانین سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔
-

سعودی ولی عہد نے بھارتی آرمی چیف سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا
ریاض:سعودی ولی عہد نے بھارتی آرمی چیف سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا،اطلاعات کے مطابق سعودی ولی عہد نے بھارتی آرمی چیف سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو سعودی عرب کے پہلے دورے کے دوران ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈاکٹرشاہد مسعود نے اس حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار پہلی مرتبہ کسی بھارتی آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب پر کافی خوش ہو رہی تھی، تاہم جنرل منوج مکند نروانے کو سعودی عرب میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈاکٹرشاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ جنرل منوج مکند نروانے کے دورے کے موقع پر محمد بن سلمان جو کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی ہیں، انہوں نے اور ان کے بھائی سعودی نائب وزیر دفاع نے بھی بھارتی آرمی چیف ملاقات سے انکار کر دیا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پہلی مرتبہ بھارت کے آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا اعلان کیا گا تھا۔ اسے بھارت اور خلیجی اسلامی ممالک کے تعلقات میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا گیا۔
بھارتی فوج کے چیف جنرل منوج مکند نرونے کچھ روز بقل سعودی عرب اور اس کے پڑوسی ملک متحدہ عرب امارات کا خصوصی دورہ کیا اور دونوں ممالک کی افواج کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔
-

آئیں چلیں تہران سے استنبول : 6543 کلومیٹر13 دنوں میں :تجارت بھی سیاحت بھی:جدید ترین ٹرین آرام دہ سفر:پاکستان ریلوے
اسلام آباد :آئیں چلیں تہران سے استنبول : 6543 کلومیٹر13 دنوں میں :تجارت بھی سیاحت بھی:جدید ترین ٹرین آرام دہ سفر:پاکستان ریلوے نے خوشخبری سنادی ، اطلاعات کے مطابق پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ پاک ایران ترکی کارگو ٹرین سروس 2021 میں شروع ہو گی
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کارگو ٹرین ایران سے ہوتی ہوئی استنبول تک جائے گی۔ پاکستان ریلویز نے ایکسپورٹ کارگو ٹرین کی فزیبلٹی تیار کر لی ہے۔ سہ ملکی ایکسپورٹ کارگو ٹرین سے پاکستان کی ایران اور ترکی سے تجارت میں کئی گنا اضافہ ہو گا۔
ترک وزیر ٹرانسپورٹ عادل کارا اسماعیل اولو نے کہا کہ پاکستان، ایران اور ترکی نے ایکسپورٹ کارگو ٹرین سروس جلد شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ وہ اکنامک کو آپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے وزرا کے دسویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد تہران استنبول (آئی ٹی آئی) کی بحالی کی تمام بنیادی ضرورتیں پوری کر لی گئی ہیں۔ ترک وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ نئی کارگو ٹرین سروس کو "ای سی او کنٹینر ٹرین کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ٹرین سروس آئندہ سال کے ابتدائی دنوں میں ہی شروع کر دی جائے گی۔
https://www.youtube.com/watch?v=adNwOQ8e3mk
یہ ٹرین سروس تجرباتی طور پر 2009 میں شروع کی گئی تھی۔ ای سی او دس ایشیائی ممالک کے درمیان ایک تجارتی بلاک ہے۔ اسلام آباد تہران استنبول ریل روٹ کو اقوام متحدہ نے انٹرنیشنل ٹریڈ کوریڈور میں شامل کیا ہوا ہے۔

ترک وزیر ٹرانسپورٹ عادل کارا اسماعیل اولو نے کہا کہ ایکسپورٹ کارگو ٹرین سے کرائے کی مد میں بڑی بچت ہو گی اور یہ محفوظ طریقے سے تجارت کا ایک آسان ذریعہ ہے۔ اسلام آباد سے چلنے والی کارگو ٹرین 6500 کلومیٹر کا فاصلہ 13 دن میں طے کر کے استنبول پہنچ جائے گی۔ یہ فاصلہ سمندر کے ذریعے 45 روز میں طے کیا جاتا ہے۔
اسلام آباد سے چلنے والی کارگو ٹرین پاکستان میں 1900 کلو میٹر، ایران میں 2600 کلو میٹر اور ترکی میں 1950 کلو میٹر کا فاصلہ 13 روز میں طے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس ٹرین سروس سے جہاں ترکی اور ایران کو فائدہ ہو گا وہیں راستے میں آنے والے دیگر ممالک جن میں افغانستان، آذربائیجان، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں انہیں بھی راہداری کی مد میں نہ صرف آمدنی ملے گی بلکہ ایران اور پاکستان ان ممالک کے ساتھ بھی اسی روٹ کو استعمال کرتے ہوئے تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں۔
عادل کارا اسماعیل اولو نے کہا کہ اسی ٹرین کو استنبول کے راستے یورپ تک وسیع کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح پاکستان براہ راست یورپ کی مارکیٹ تک زمینی راستے سے تجارت بڑھا سکتا ہے۔
-

سعودی عرب نے نواز شریف کو دورہ کی دعوت دی نہ ٹیلیفون پر بات ہوئی، اہم انکشاف سامنے آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابقسعودی عرب نے نواز شریف کو دورہ کی دعوت دی نہ ٹیلیفون پر بات ہوئی، اہم انکشاف سامنے آ گیا
سعودی عرب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سعودی عرب کی دعوت نہیں ملی ، باخبر ذرائع کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ حالیہ دنوں میں کسی قسم کا رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی سعودی عرب نے نواز شریف کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی ہےسعودی فرمانروا اور سعودی ولی عہد کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو کسی طرح کے دورے کی دعوت نہیں دی گئی ،باخبر ذرائع کے مطابق نواز شریف کا سعودی عرب کا کوئی دورہ شیڈول نہیں ہے، اگر نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جاتے بھی ہیں تو سعودی حکام کے ساتھ انکی کسی قسم کی ملاقات نہیں ہو گی،
وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا
برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟
سعودی سفیر اچانک وزیر خارجہ کو ملنے پہنچ گئے
دوسری جانب پاکستان میں سعودی حکام کے قریب ترین سمجھے جانے والی اہم شخصیت نے بھی اس کی تردید کی ہے،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا انکار کیا کہ نواز شریف کو سعودی عرب کی جانب سے حالیہ دنوں میں کوئی دعوت دی گئی ہے ،علامہ طاہر اشرفی سعودی فرمانروا کے قریب ترین تصور کئے جاتے ہیں، سعودی قیادت کے ساتھ انکے اچھے تعلقات ہیں،
اسلام آباد سے ایک ذرائع نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ نواز شریف کو سعودی عرب کی جانب سے دعوت کی خبروں کے بعد پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی خود گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کو ملے ہیں اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے نواز شریف کو کسی دورے کی دعوت نہیں دی گئی
سعودی عرب کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پیغام دیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے بھی کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کی اور کرپشن کا خاتمے کے لئے سزائیں دیں، کرپشن کے خاتمے کے لئے پاکستان قانونی طور پر جو کر رہا ہے اس میں سعودی عرب کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گا