Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

    پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

    پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں زیر آب سے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا مشاہدہ کیا، پاک بحریہ کی آبدوزوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا،

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نےآپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا،

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

    پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

    یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

    پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

    پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

    بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ،نیول چیف کا دبنگ اعلان

    چیف آف دی نیول اسٹاف کا کوسٹل ایریاز میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    رومانیہ میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک کی کمیشننگ کی تقریب

    اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے

    میزائل فائرنگ کے موقع پر نیول چیف نے آفیسرز اور جوانوں کے جذبے اور پیشہ ورانہ قابلیتوں کو سراہا۔ انہوں نے سمندری محاذ کے دفاع اور دشمن کی جانب سے کسی بھی کاروائی کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہنے پر زور دیا.

  • اہم مسئلے پر ‌ وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی  کی اہم ملاقات

    اہم مسئلے پر ‌ وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات

    سانحہ مچھ کے کرداروں کو انجام تک پہنچانے کے سلسلے میں‌ وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ملاقات میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مسلسل بھارتی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

    اس اہم ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں 11 افراد کے قتل کی پر زور مذمت کی۔ ملاقات کے دوران عزم کا اظہار کیا گیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    3 جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 10 کان کنوں کو قتل کردیا تھا، جو کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن کے رہائشی تھے۔واقعے کے بعد ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر اپنے پیاروں کی میتیں رکھ کر احتجاج شروع کردیا تھا۔

    انتہائی سرد موسم میں منفی درجہ حرارت کے دوران خواتین، بچوں سمیت ہزاروں افراد اس احتجاج میں شریک تھے، جو مسلسل چھ روز جاری رہا۔مظاہرین کا مختلف مطالبات کے ساتھ ساتھ ایک مطالبہ یہ بھی ہے کہ وزیراعظم کے آنے تک وہ اپنے پیاروں کی تدفین نہیں کریں گے۔

    تاہم بعد ازاں حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے جس کے بعد میتوں کی تدفین کردی گئی اور اگلے روز وزیر اعظم نے کوئٹہ پہنچ کر لواحقین سے ملاقات کی۔

  • نیا نظام کیا تبدیلی لائے گا وزیراعظم نے  خوشخبری سنادی

    نیا نظام کیا تبدیلی لائے گا وزیراعظم نے خوشخبری سنادی

    نیا نظام کیا تبدیلی لائے گا وزیرا اعظم نے خوشخبری سنادی

    وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ کیش اکانومی عوام کو فائدہ اٹھانے کی راہ میں رکاوٹ ہے، راست پروگرام ڈیجیٹل پاکستان کی طرف اہم قدم ہے، راست پروگرام پر اسٹیٹ بینک کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا میں سب سے کم ٹیکس اکٹھا کرتا ہے، 22کروڑ آبادی میں سے صرف 20 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں،ان 20 لاکھ میں سے 70 فیصد ٹیکس صرف 3 ہزار افراد دیتے ہیں، احساس پروگرام کےذریعےغربت کے خاتمے کے لئے کام کررہےہیں، جس ملک کا ریونیو نہ ہو وہ ترقی کیسے کرے گا؟ کم ٹیکس اکٹھا کرنے کے باعث انسانی ترقی پر زیادہ پیسہ خرچ نہیں کیا جاسکتا۔

    ان کا پاکستان کے پہلے فوری ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام ’’راست‘‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے روپے پر پریشر پڑتا ہے، روپے کی قدر میں کمی سے چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں۔ احساس پروگرام کے ذریعے غربت کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں سب سے کم ٹیکس اکٹھا کرتا ہے۔ 22 کروڑ عوام میں سے صرف بیس لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔ کم ٹیکس اکٹھا کرنے کے باعث ملکی تعمیر وترقی پر زیادہ خرچ نہیں کر سکتے۔ سٹیٹ بینک کے اقدامات سے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

    اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نے پاکستانی خواتین کے لیے اقدامات پر نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما کا شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ’’راست‘‘ نظام سے کرپشن کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ موجودہ حکومت کی سرپرستی میں ملک میں ڈیجیٹل بینکنگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

    گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ نئے نظام سے بینکوں، مالیاتی اداروں، سرکاری ادائیگیوں میں غیر ضروری تاخیر اور مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔ ڈیجیٹل نظام ’’راست‘‘ کے ذریعے مالی لین دین کو محفوظ، موثر اور شفاف بنایا جا سکے گا۔

    ان اک کہنا تھا کہ ‘’راست’’ نظام وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کا حصہ ہے۔ ڈیجیٹل پاکستان وژن کا مقصد غریب طبقے کو معاشی سرگرمیوں میں حصہ دار بنانا ہے.
    وزیر اعظم نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے روپے پر بہت اثر پڑتا ہے، اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، 5 ماہ میں کرنٹ اکاوَنٹ سرپلس میں چلا گیا، کرنٹ اکاوَنٹ سرپلس ہونے سے پاکستانی روپے کو استحکام ملا۔

  • الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج سیاست سے دور رہنا چاہتی ہے،پاک فوج کوسیاسی معاملات میں نہیں گھسیٹنا چاہیے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج حکومت کاذیلی ادارہ ہے فوج کو سیاسی معاملات میں آنے کی ضرورت نہیں ،حکومت وقت نے پاک فوج کو کہا تو اس نے دیانتداری سےالیکشن کرائے ،الیکشن میں فوج نے ڈیوٹی کی تھی،الیکشن کے وقت پاک فوج سے مدد مانگی گئی جوکی گئی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ الزامات کے معاملے میں نہیں پڑنا چاہتے اورنہ پڑیں گے ،جوباتیں کی جارہی اس کا جواب حکومت پاکستان نے اچھے طریقے سے دیا ہے،الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو متعلقہ اداروں کے پاس ہی جانا چاہیے،

    مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    مولانا فضل الرحمان پنڈی آتے ہیں تو "چائے "پلائیں گے، ترجمان پاک فوج

    داعش پاکستان میں نہیں،بلوچستان پاکستان کا مستقبل.، آرمی چیف رواں ہفتے کہاں کا دورہ کریں گے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ جوبھی فوج کےخلاف بات چیت کی جارہی ہے، فوج کامورال بلند ہے،جس نوعیت کے الزامات لگائے جا رہے ہیں ان میں کوئی وزن نہیں،پاک فوج کاکسی سے بیک ڈور رابطہ نہیں

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    بھارتی دہشت گردی کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

  • داعش پاکستان میں نہیں،بلوچستان پاکستان کا مستقبل، آرمی چیف رواں ہفتے کہاں کا دورہ کریں گے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

    داعش پاکستان میں نہیں،بلوچستان پاکستان کا مستقبل، آرمی چیف رواں ہفتے کہاں کا دورہ کریں گے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

    داعش پاکستان میں نہیں،بلوچستان پاکستان کا مستقبل.، آرمی چیف رواں ہفتے کہاں کا دورہ کریں گے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں گزشتہ بیس سال کے دوران پاکستانی معیشت کو 126 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، 18 ہزار سے زیادہ دہشت گرد ہلاک، تمام نیٹ ورک تباہ کر دیئے، 83 ہزار پاکستانی شہید ہوئے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مزاحمت فوج سے ہوتی ہے ،بدقسمتی سے بھارت شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے،امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کررہے ہیں ،پاکستان اور ایران میں رابطے ہیں،داعش پاکستا ن میں منظم نہیں

    میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ کرونا نے پاکستان کی فوڈ اکانومی کو خطرے میں ڈال دیا تھا، پچھلی دہائی میں ایل او سی پر بھارت اور دوسری جانب کالعدم دہشت گرد تنظیمیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے، افواج پاکستان، عوام نے مقابلہ کیا ،اللہ نے ہمیں سرخرو کیا،ایک جانب بھارت کی ایل او سی پر خلاف ورزی جاری ہے،مشرقی سرحد پر کالعدم تنظیموں کی کاروائیوں کا سامنا تھا، بھارت کی خلاف ورزیوں کا بھر پور جواب دیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کے نتیجے میں سیکورٹی کی‌صورتحال اچھی ہوئی، خطرات اندرونی ہوں یا بیرونی ہم نے حقائق کے ساتھ نشاندہی کی اور دنیا بھی اب اسکو مان رہی ہے،خود کش حملوں پر قابو پایا گیا کراچی میں اغوا برائے تاوان میں 98 فیصد کمی آئی،

    میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ دو دہائیوں سے پاکستان دشمنوں کی سازشوں میں اضافہ ہوا، پاکستانی قوم اور عوام نے انتشار کو ہمیشہ مسترد کیا ہے بلوچستان پاکستان کا 44فیصد بہت بڑا علاقہ ہے ، بلوچستان میں ایف سی کی استعداد کار کو بڑھایا گیا ہے اور گوادر میں اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن بنایا گیا ہے ، خطرے سے مکمل نہیں نکلے مگرحالات قابو میں ہیں، بلوچستان میں جو سیکیورٹی تھریٹس ہیں، اس کیلئےہم نےایک ڈوزیئرپیش کیا تھا، اس ڈوزیئر میں مین ٹارگٹ بلوچستان تھا ۔ بلوچستان کی سیکیورٹی کیلئے بہت ریسورسزدرکارہیں، پہلےبلوچستان کو ایک ایف سی کوارٹر دیکھ رہاتھا، اب بلوچستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے تعداد بڑھائی گئی، بلوچستان کی سیکیورٹی کومزید مضبوط کیا جارہاہے، بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔آرمی چیف رواں ہفتے بلوچستان کا دورہ کریں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ اشتعال انگیزیوں پرپاک فوج نے بھارت کوبھرپورجواب دیاہے، ہم بھارت کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، ڈوزیئر کے اندر دیئے گئے ثبوت سے انکار نہیں کیاجاسکتا، ڈوزیئرکی بات چل ہی رہی تھی توای یوڈس انفولیب کی بات سامنے آئی، بھارت اس سےانکاری ہوجائےاب یہ ممکن نہیں۔ آرگنائزڈٹیرر انفرا اسٹرکچر آن گراؤنڈ نہیں مگر باڑ ابھی مکمل نہیں، قبائلی علاقوں میں پولیس کی ٹریننگ کی جاچکی ہے، پا کستان اور ایران کاسیکیورٹی معاملات پرتعاون ہمیشہ رہتا ہے۔ غیرملکی قوتیں داعش کوپاکستان میں پاؤ جمانے کیلئے مدد کررہی ہیں، ای یو ڈس انفولیب کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں، ای یو ڈس انفولیب کی تحقیقات جلد میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ فوج کو سیاسی معاملات میں آنے کی ضرورت نہیں ،حکومت وقت نے پاک فوج کو کہا تو اس نے دیانتداری سےالیکشن کرائے ،الیکشن میں فوج نے ڈیوٹی کی تھی،الیکشن کےوقت پاک فوج سے مدد مانگی گئی جوکی گئی،الزامات کے معاملے میں نہیں پڑنا چاہتے اورنہ پڑیں گے ،جوباتیں کی جارہی اس کا جواب حکومت پاکستان نے اچھے طریقے سے دیا ہے،الیکشن پرکسی کو کوئی شک ہے تو متعلقہ اداروں کے پاس ہی جانا چاہیے،جوبھی فوج کےخلاف بات چیت کی جارہی ہے، فوج کامورال بلند ہے،جس نوعیت کے الزامات لگائے جا رہے ہیں ان میں کوئی وزن نہیں،

  • مولانا فضل الرحمان پنڈی آتے ہیں تو "چائے "پلائیں گے، ترجمان پاک فوج

    مولانا فضل الرحمان پنڈی آتے ہیں تو "چائے "پلائیں گے، ترجمان پاک فوج

    مولانا فضل الرحمان پنڈی آتے ہیں تو "چائے "پلائیں گے، ترجمان پاک فوج
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے پی ڈی ایم کے متوقع لانگ مارچ پر سوال کے جواب میں کہا ہے کہ پنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ آرمی چیف اس ہفتے کوئٹہ کا دورہ کریں گے ،فوج اپنا کام جاری رکھے گی،قربانیاں دے رہی ہے،فوج کا جو کام ہے وہ اپنا کام کرے گی،فوج کا مورال الحمدللہ بھر پور طریقے سے بلند ہے ،بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے،فوج کے خلاف الزامات میں حقیقت پرردعمل دیا جاتا ہے،الزامات لگانے والوں کی باتوں میں اگر کوئی حقیقت ہوتو جواب دیا جائے ،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان سرحد پر باڑ حکومت کی درخواست پر لگایا گیا،پاکستان اور افغانستان سرحد پر باڑ لگانے میں بھی ہم نے قربانیاں دی ہیں ،امریکہ سمیت تمام ممالک سے پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں،پی ڈی ایم یا مولانا فضل الرحمن پہلے تو کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی پنڈی آنے کی، لیکن اگر وہ آتے ہیں تو ہم انکی دیکھ بھال کریں گے چائے پانی پلائیں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مزاحمت فوج سے ہوتی ہے ،بدقسمتی سے بھارت شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے،امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کررہے ہیں ،پاکستان اور ایران میں رابطے ہیں،داعش پاکستا ن میں منظم نہیں

    مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ملکی مجموعی صورتحال پر سب کو آگاہی دینا چاہتے ہیں

    میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ رواں سال کورونا،معیشت اور سیکیورٹی مسائل کا سامنا رہا گزشتہ دس سال پاکستان کے لیے چیلنجنگ تھے،چیلنجزکے باجود متحد ہوکرمشکلات کا مقابلہ کیا،ہمیں بھارتی اشتعال انگیزیوں کا سامنا ہے ،دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کیے گئے،پاکستانی عوام نے متحد ہو کر دہشتگردی کا مقابلہ کیا،خطرات اندرونی ہویا بیرونی ہمیشہ حقائق کے ذریعے نشاندہی کی اورمقابلہ بھی کیا،

    میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ کرونا نے پاکستان کی فوڈ اکانومی کو خطرے میں ڈال دیا تھا، پچھلی دہائی میں ایل او سی پر بھارت اور دوسری جانب کالعدم دہشت گرد تنظیمیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے، افواج پاکستان، عوام نے مقابلہ کیا ،اللہ نے ہمیں سرخرو کیا،ایک جانب بھارت کی ایل او سی پر خلاف ورزی جاری ہے،مشرقی سرحد پر کالعدم تنظیموں کی کاروائیوں کا سامنا تھا، بھارت کی خلاف ورزیوں کا بھر پور جواب دیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کے نتیجے میں سیکورٹی کی‌صورتحال اچھی ہوئی، خطرات اندرونی ہوں یا بیرونی ہم نے حقائق کے ساتھ نشاندہی کی اور دنیا بھی اب اسکو مان رہی ہے،خود کش حملوں پر قابو پایا گیا کراچی میں اغوا برائے تاوان میں 98 فیصد کمی آئی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ 18 ہزارسے زائد دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا،70سےزائد ممالک کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر کی گئیں ،2019 کے مقابلے میں 2020 میں دہشتگردی کے واقعات میں 45 فیصد کمی آئی ملک میں ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے معاشی سرگرمیوں کو بحال کر دیا گیا ،بھارت کے خلاف ای یوڈس انفارمیشن لیب کے ذریعے شواہد سامنے آچکے،پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش کیے ہیں،فیک این جی او ز کے ذریعے پاکستان کے خلاف سیمنارز کیے گئے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد کے تحت 3 لاکھ 70 ہزار خفیہ آپریشن کیے گئے،پاک ایران سرحد پٌر 37 فیصد کام ہو چکا ہے ،کے پی اور بلوچستان خاص کر دہشت گردی کا شکار رہے، امن و امان تباہ کرنے کے منصوبے پاک فوج ناکام بنا رہی ہے، سیکورٹی ادارے متحرک ہیں ،آج پاکستان میں کوئی بھی آرگنائزڈ دہشت گرد انفرااسٹرکچر موجود نہیں، آپریشن ردالفساد کےتحت پچھلے3سال میں 3لاکھ 71ہزار آپریشن کئے گئے اور اس دوران غیرقانونی اسلحہ بارودکابڑی حدتک خاتمہ کیا گیا۔ آج تمام قبائلی علاقے کے پی کا حصہ بن چکے ہیں، 2019کےمقابلے 2020میں دہشت گرد واقعات میں 45 فیصد کمی آئی ، سیکیورٹی اداروں نے 50فیصد سے زائد دہشتگردی کےواقعات ناکام بنائے، 2013 میں کرائم انڈیکس میں پاکستان چھٹے نمبر پر تھا اور 2020میں کرائم انڈیکس میں پاکستان کا نمر103ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان کے میڈیا کا بھی شکر گزار ہوں، میڈیا نے وبا کے دوران مفادات سے بالا تر ہو کر کام کیا، جس ذمہ داری کے ساتھ بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، اسکے لئے پاکستانی میڈیا مبارکباد کا مستحق ہے، دشمن قوتیں متحرک ہیں، انکی مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،31 ارب روپے کی خطیر رقم سے سابقہ فاٹا میں ترقیاتی منصوبے بھی جاری ہیں.

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کےمحاذ پراپنی جارحیت کو چھپایا ،بھارت نے اقلیتوں کےحوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا،پاکستان نے ہمیشہ ذمے دار ریاست کا ثبوت دیا ہے،بلوچستان میں 199 پروجیکٹس کا آغازکیا گیا ہے،آج الحمداللہ قبائلی علاقے خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکے ہیں، پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش کیے ہیں،ت

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف اس ہفتے کوئٹہ کا دورہ کریں گے ،فوج اپنا کام جاری رکھے گی،قربانیاں دے رہی ہے،فوج کا جو کام ہے وہ اپنا کام کرے گی،فوج کا مورال الحمدللہ بھر پور طریقے سے بلند ہے ،بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے،فوج کے خلاف الزامات میں حقیقت پرردعمل دیا جاتا ہے،الزامات لگانے والوں کی باتوں میں اگر کوئی حقیقت ہوتو جواب دیا جائے ،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان سرحد پر باڑحکومت کی درخواست پر لگایا گیا،پاکستان اور افغانستان سرحد پر باڑ لگانے میں بھی ہم نے قربانیاں دی ہیں،امریکہ سمیت تمام ممالک سے پاکستان کےاچھے تعلقات ہیں،لانگ مارچ کے راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی،مولانا فضل الرحمان راولپنڈی آنا چاہے تو ہم چاہے پلائیں گے،

  • سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی خصوصی بنچ سماعت کر رہا ہے،وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ عدالت نے 2 ہفتے کا وقت دیا تھا مگر ہمارا جواب جمع نہیں کیا جارہا،وکیل جے یو آئی نے کہا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان کا جواب رجسٹرار آفس قبول نہیں کر رہا،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے وکیل کو کہا کہ آپ جواب جمع کرائیں، وصول کر لیں گے،ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے سینیٹ انتخابات پر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا

    صدارتی ریفرنس میں سینیٹر رضا ربانی کی فریق بننے کی استدعا منظورکر لی گئی،رضا ربانی کے علاوہ دو مزید وکلا نے فریق بننے کی درخواست کر دی

    چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ تمام فریقین کے جوابات آنے کے بعد سب کو دیکھیں گے، اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ صدارتی ریفرنس آرٹیکل 226 کے اسکوپ سے متعلق ہے ،سپریم کورٹ صدر کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر رائے دینے کی پابند ہے،سپریم کورٹ مستقبل کی قانون سازی سے متعلق بھی رائے دے سکتی ہے،صدارتی ریفرنس آرٹیکل 186 کے تحت قابل سماعت ہے،

    جے یو آئی پاکستان نے صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی،جے یو آئی پاکستان نے اپنے تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے،جے یو آئی نے موقف اپنایا کہ صدارتی ریفرنس ناقابل سماعت ہے،صدارتی ریفرنس پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے،

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ قومی اسمبلی کے انتخابات خفیہ ہی ہو سکتے ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ کرنا ہے سوال قانونی یا عوام مفاد کا ہے یا نہیں؟ اٹارنی جرنل نے کہا کہ سپریم کورٹ مستقبل کی قانون سازی سے متعلق بھی رائے دے سکتی ہے،سپریم کورٹ صدر کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر رائے دینے کی پابند ہے،اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے تحریری معروضات جمع کرا دیں

    اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ پہلے ریفرنس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دوں گا،صدارتی ریفرنس آرٹیکل 226 کے اسکوپ سے متعلق ہے،بھٹو ریفرنس کے علاوہ عدالت تمام ریفرنسز پر فیصلہ دے چکی ہے

    ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کا جواب جمع کرنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیا سندھ حکومت کا جواب میٹھا ہو گا؟ چیف جسٹس گلزار احمد کے سوال پر عدالت میں قہقے گونج اٹھے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالتی حکم پر اخبارات میں اشتہارات دیئے تھے،

    جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا کوئی آزاد حیثیت میں سینیٹ الیکشن لڑ سکتا ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ آزاد حیثیت میں امیدواروں کے سینیٹ الیکشن لڑنے پر پابندی نہیں،عدالت نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ کرنا ہے کہ سوال قانونی یا عوامی مفاد کا ہے یا نہیں، اٹارنی جنرل نے کہا کہ ماضی میں بھی قوانین پر سپریم کورٹ سے رائے لی گئی ہے،کئی بار قانون سازی سے قبل صدر نے عدالتوں سے رائے لی،عدالت ماضی میں بھی صدارتی ریفرنسز قابل سماعت قرار دے چکی ہے، بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے کے معاملے پر بھی صدارتی ریفرنس آیا تھا، عدالت نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے یا مسترد کرنے کی قرار داد منظور کر سکتی ہے،

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ جہاں جہاں آئین کے مطابق انتخابات کروانے کا کہا گیا وہاں طریقہ کار بھی وضع کیا گیا،آئین سینیٹ انتخابات کی بات تو کرتا ہے لیکن اسکا کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیا گیا آرٹیکل 226 میں انتخابات آئین کے تحت کروانے کا کہا گیا ہے،

    حکومت کی جانب سے دائرصدارتی ریفرنس میں موقف اپنایا گیا کہ سینیٹ انتخابات آ ئین کے تحت نہیں کرائے جاتے، سینیٹ کا انتخاب الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرایا جاتا ہے،سینیٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہو سکتا ہے، اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن میں شفافیت آ ئے گی،

    حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ خفیہ ووٹنگ کی وجہ سے سینیٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں

    قبل ازیں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، صدر مملکت عارف علوی نے معاملے پر سپریم کورٹ کی رائے حاصل کرنے کیلئے صدارتی ریفرنس پر دستخط کر دیئے ہیں

    ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعےکرانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کی وزیرِاعظم کی تجویزکی منظوری دے دی ہے۔

    وفاقی کابینہ سے مشاورت کے ساتھ ہی سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈسےکرانے کا فیصلہ ہوگیا

    ریفرنس میں آئین میں ترمیم کے بغیر الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن (6) 122 میں ترمیم کرنے پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی گئی ہے۔وفاقی کابینہ اس معاملے پر 15 دسمبر کو سپریم کورٹ سے رائے لینے کی منظوری دے چکی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے اور انتخابات میں شفافیت کے لئے ایوان بالا کے آئندہ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی خواہاں ہے۔

    پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟

    مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

    سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ

    عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

    لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

    پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

    مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

    استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی

    لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب،اہم فیصلے متوقع

    سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

    13 دسمبر کو ہر ہاتھ میں جھنڈا اورہر جھنڈے میں ڈنڈا ہوگا، قمر زمان کائرہ

    شاہدرہ جلسے میں حملہ کیسے ہوا اور کس نے کیا؟ مریم نواز نے خود بتا دیا

    استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

  • غیر ملکی اثاثوں کے خلاف تحقیقات ترک کرنے پرنواز شریف کی براڈ شیٹ کو رشوت کی پیشکش

    غیر ملکی اثاثوں کے خلاف تحقیقات ترک کرنے پرنواز شریف کی براڈ شیٹ کو رشوت کی پیشکش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق براڈشیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا وی موساوی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنے غیر ملکی اثاثوں کے خلاف تحقیقات ترک کرنے پر براڈشیٹ کو رشوت کی پیش کش کی تھی۔

    ایک ویب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ نے ایک شخص جس نے نواز شریف کا بھتیجا ہونے کا دعویٰ کیا تھا کی طرف سے پیش کش کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ براڈ شیٹ مجرموں سے بات چیت نہیں کرتا ہے۔ شریف خاندان کے نہ صرف برطانیہ بلکہ پوری دنیا میں اثاثے ہیں، شریف خاندان کو ان اثاثوں کے ذرائع کے بارے میں بہت ساری وضاحتیں دینے کی ضرورت ہے۔

    خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل جاری تھا لیکن مشرف حکومت کے بعد نئی حکومت نے معلومات تک رسائی نہ دینے اور براڈشیٹ کے ساتھ معاہدے ختم کرکے اس عمل میں رکاوٹ پیدا کرنا شروع کردی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے نواز شریف کی طرف سے اس دعویٰ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ براڈشیٹ نے شریف خاندان کو الزامات سے بری کردیا ۔ یہ مکمل جھوٹ ہے کہ براڈشیٹ نے شریف فیملی کو الزامات سے بری کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ نے ایوین فیلڈ اپارٹمنٹس خریدنے کے ذرائع کی تحقیقات نہیں کیں کیونکہ پاکستانی احتساب عدالت یہ پہلے ہی واضح کرچکی تھی کہ یہ اپارٹمنٹ شریف خاندان نے لوٹی ہوئی دولت سے خریدے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی حکومت نے کہا ہوتا تو براڈشیٹ ایوین فیلڈ اپارٹمنٹس خریدنے کے ذرائع ل کی چھان بین کے لئے تیار تھی ۔

    انہوں نے بتایا کہ براڈشیٹ سے معاہدہ ختم کرنے کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ تھا جو اس بات کی تحقیقات کر رہا تھا کہ کیسے پاکستان سے رقم لوٹی گئی ہے اوربیرون ملک مقیم چھپائی گئی ۔انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف نے براڈشیٹ کو 200 افراد کے اثاثوں کا پتہ لگانے کا کام سونپا تھا لیکن ان کی حکومت کے بعد نیب نے کچھ لوگوں کے نام اس فہرست سے نکالنے کے لئے کہا جس سے انکار کردیا گیا۔

  • نکیال سیکٹر میں بھارت فوج کی اشتعال انگیزی۔ پاک فوج کا بھرپورطریقے سے جواب

    نکیال سیکٹر میں بھارت فوج کی اشتعال انگیزی۔ پاک فوج کا بھرپورطریقے سے جواب

    آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں بھارت فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔ رات بھرنکیال سیکٹر کے سرحدی دیہاتوں پر بھارتی فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس سے علاقے میں خوف و ہراس میں اضافہ ہورہا ہے۔ مقامی افراد کی نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دریں اثنا بھارتی فائرنگ کے جواب میں پاکستانی حکام کی طرف سے بھر پور کارروائی کی گئی جس کے بعد بھارتی اشتعال انگیزی کا سلسلہ وقتی طور پر رک گیا۔