Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • عمران خان کونوجوان کیوں پسند کرتے ہیں :ایک پیش رفت سے ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے

    عمران خان کونوجوان کیوں پسند کرتے ہیں :ایک پیش رفت سے ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے

    اسلام آباد:عمران خان کونوجوان کیوں پسند کرتے ہیں :ایک پیش رفت سے ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے،اطلاعات کے مطابق پاور سیکٹر کے لئے ایک اور بڑی خوشخبری ہے کہ شمسی توانائی آئی پی پیز کے بعد گنے کے پھوک والی آئی پی پیز بھی ٹیرف کم کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے دور میں انہیں آئی پی پیز سے معاہدے ہوئے اوروہ اتنے مہنگے معاہدے تھے کہ جن کی سزا نہ صرف پوری قوم برداشت کررہی ہے بلکہ عمران خان کی حکومت یہ سزا دوگنی برداشت کررہی ہے ، ایک حکومت کونوازشریف کے دورکے معاہدوں پرعمل کرنا پڑرہا ہے جس کے نتیجے میں‌ بڑی ادائیگیاں کرنی پڑ رہی ہیں تودوسری طرف عوام کی ناراضگی کا بھی سامنا ہے

    عمران خان کو جونہی یہ موقع ملا تواس کی حکومت نے عالمی کساد بازی کے باوجود ڈالرکی قیمت بڑھنے کے باوجود اپنے دورمیں معاہدہ کرکے قوم کے 800 ارب روپے بچا لیئے ہیں‌ اوریہی وہ خوبی ہے کہ جس کی وجہ سے نوجوان مہنگائی کے باوجود بھی عمران خان کودل سے چاہتا ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم اور گنے کے پھوک والی آئی پی پیز میں راضی نامہ طے پاگیا ہے، معاہدے کے تحت گنے کے پھوک والی آٹھ آئی پی پیز اپنا ٹیرف کم کریں گی، دونوں پارٹیاں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد معاہدے پر دستخط کریں گی، آئی پی پیز ٹیرف کی کمی سے مستقبل میں صارفین کو سستی بجلی کے ساتھ حکومت کے گردشی قرضوں میں کمی آئیگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے لئے آئی پی پیز کے اپنے بورڈز کی جانب سے بھی اس کی منظوری ضروری ہے۔ماہر معاشیات نے معاہدے کو تاریخی قرار دے دیا

    ماہر معاشیات مزمل اسلم نے حکومتی مذاکراتی ٹیم اور گنے کے پھوک والی آئی پی پیز میں ہونے والے معاہدے کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پھوک والی آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی کا معاہدہ حکومت کی اہم کامیابی ہوگی، اس کامیابی کے نتیجے میں حکومت ساڑھے800 ارب روپےبچائےگی۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت سالانہ ٹیکس 4000ارب روپے جمع کرتی ہے،ان میں سے 2300ارب روپے گردشی قرضوں کی ادائیگی میں چلا جائے تو ملک کیسے چل سکتاہے، نئے معاہدے کے بعد بجلی گھروں کو زیادہ ادائیگی کے بجائے یہ پیسہ عوام پر خرچ ہوگا اس کے علاوہ ملک میں دو ڈیمز بھی بن رہےہیں حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات ہونگے تو عوام کو سستی بجلی بھی ملےگی۔

    ماہر معاشیات خرم شہزاد نے بھی معاہدے کو بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آ ئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی حکومت کا اچھا اقدام ہے، دنیا بھی اب کوئلے اور تیل سے بجلی بنانے سے نکل رہی ہے، حکومت کےایسے اقدامات سے آئندہ سالوں میں عوام کو فائدہ ہوگا۔

    خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ گردشی قرضے مہنگی بجلی بننے اور سستی بیچنے سے ہوتےہیں، میرے خیال میں ایسے اقدامات سے گردشی قرضے کم ہوسکتےہیں۔

  • مریم نوازہارگئیں یا شہبازشریف جیت گئے:ن لیگ دوحصوں میں بٹ گئی:شہبازشریف نے کس کوخاص پیغام بھیجا

    مریم نوازہارگئیں یا شہبازشریف جیت گئے:ن لیگ دوحصوں میں بٹ گئی:شہبازشریف نے کس کوخاص پیغام بھیجا

    لاہور:مریم نوازہارگئیں یا شہبازشریف جیت گئے:ن لیگ دوحصوں میں بٹ گئی:شہبازشریف نے کس کوخاص پیغام بھیجا ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات اور سینٹ انتخابات کے حوالے سے دو حصوں میں بٹ گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ن لیگ میں اندرونی اختلافات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن کیلئے مریم نواز کی ساری حکمت عملی پرشہبازشریف نے پانی پھیردیا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کچھ رہنما اس تقسیم کوروکنے کےلیے نوازشریف کومداخلت کا کہہ رہے ہیں‌، جبکہ شہباز شریف نے سینٹ کے امیدواروں کو تیاری کرنے کا بھی کہہ دیا ہے۔ شہباز شریف نے ابتدائی طور پر پرویز رشید ، راجہ ظفر الحق اور مشاہد اللہ کو گرین سگنل دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کی تیاریاں شروع کر دی۔سنیٹ میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کی جانب سے پرویز رشید، راجہ ظفر الحق ، مشاہد اللہ کا نام شاٹ لسٹ کر لیا گیاہے۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخابات کے بعد پی ڈی ایم نے سینٹ کا میدان بھی خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پی ڈی ایم سینٹ کے انتخابات کے بعد اسمبلیوں سے مستعفی ہو گی ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے سندھ سےسینیٹ میں نئے لوگوں کو بھی لانے کا سوچ رہی ہے جس حوالے سے کئی نام زیر غور ہیں۔
    بتایا گیا ہے کہ ریٹائر ہونے کے بعد سسی پلیجو کو سندھ کابینہ میں شامل کرنے پر غور ہو رہا ہے، جبکہ ذرائع نے کہا ہے کہ سلیم مانڈوی والا کو کابینہ میں بھی اہم ذمہ داری دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی سانگھڑ اور ملیر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت پر غور کر رہے ہیں۔

    ادھر بعض ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ شہازشریف خاص حلقوں سے رابطے میں ہیں اورمحمد علی درانی کےذریعے شہبازشریف کوخاص پیغام بھی بھیجا ہے، انہیں‌ذرائع کا کہنا ہے کہ شہازشریف مریم نواز کی پراکسی سے تنگ آچکے ہیں‌اوریہی وجہ ہے کہ مریم نواز کے ساتھ اب صرف وہی رہنما نظرآتے ہیں جن کے شہبازشریف سے کچھ فاصلے زیادہ ہیں‌

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شہبازشریف ہی وہ شخصیت ہیں کہ جنہوں‌نے پہلے بھی عمران خان کی حکومت سے مخالفت کے باجود اہم مواقع پراسے سہارا دینے کی کوشش کی ہے ، یہی وجہ ہے کہ مریم نواز اورشہازشریف کے درمیان ایک جنگ کھیلی جارہی ہے ، مریم نوازویسے توگراونڈ سے باہرہیں لیکن وہ شہبازشریف کے کھیلنے پربھی ناراض ہیں‌

    اہم حلقوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شہبازشریف اورمریم نواز کے درمیان اب بس ایک خونی رشتہ باقی ہے اوروہ بھی نوازشریف کی وجہ سے جس کا احترام بہرکیف ہرصورت بجالانا ہی ہے

    انہیں حلقوں‌ کا کہنا ہے کہ اس تعلق کے علاوہ اب شہبازشریف کا مریم سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ شہبازشریف نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ اہم مواقع پراس شکوے کااظہاربھی کرچکئے ہیں کہ مریم نواز نے خاندان کوٹکڑے ٹکڑے کردیا ہے اورمریم نواز ہی نے ن لیگ کوتباہی کے دہانے پرپہنچا دیا ہے

  • اورپھروہی کچھ ہوا جس کا ڈرتھا:عرب امارات کے ہوٹلوں میں اسرائیلی یہودیوں نے کیا کردیا

    اورپھروہی کچھ ہوا جس کا ڈرتھا:عرب امارات کے ہوٹلوں میں اسرائیلی یہودیوں نے کیا کردیا

    دبئی :اورپھروہی کچھ ہوا جس کا ڈرتھا:عرب امارات کے ہوٹلوں میں اسرائیلیوں نے کیا کردیا،اطلاعات کے مطابق عرب امارات حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات آنے والے اسرائیلی سیاح دبئی میں ہوٹل کے کمروں سے قیمتی اشیاچوری کرکے اسرائیل لے گئے ہیں

    یہ الزام نہیں بلکہ اس کی تصدیق اسرائیلی معروف اخبارنے کی ، اسرائیلی روزنامہ یدیوت احرونوت کے مطابق اسرائیلی سیاحوں کے نے عرب امارات کے ہوٹلوں سے قیتمی اشیا چرالیں اوریہ واقع صرف ایک تعلقات قائم ہونے کے کچھ دن بعد ہی ہوگیا

    برج خلیفہ جوکہ دنیا کی بلند عمارت ہے اس کے ہوٹل کے منیجر کا کہنا ہے کہ "ہم دنیا کے تمام ممالک سے سیکڑوں سیاحوں کی میزبانی کرتے ہیں ، ان میں سے کچھ پریشانی پیدا کرتے ہیں ، لیکن اس سے قبل ہم نے سامان چوری کرتے نہیں دیکھا ہے۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ "حال ہی میں ہم نے دیکھا ہے کہ اسرائیلی سیاح ہوٹل میں آتے ہیں اور اپنے تمام بیگ بھرتے ہوئے تولیوں ، چائے اور کافی کے بیگ اور یہاں تک کہ لیمپ چوری کرتے ہیں” ، اس کی مثال دیتے ہیں کہ "ایک وقت میں ایک اسرائیلی خاندان دو بچوں کے ساتھ جانچ پڑتال کرنے آیا تھا۔

    ہوٹل مینجر کا کہنا ہے کہ کمرے میں چیزیں غائب ہیں ، اور جب ہوٹل کے عملے نے انہیں یہ بتانے کی کوشش کی کہ جس کمرے میں وہ رہ رہے تھے ، وہ چیزیں غائب ہیں ، تو وہ الٹا ڈرامہ بازی کرتے ہوئے چیخنے لگے۔ ”

    منیجر نے یاد دلایا کہ "گفتگو کے بعد ،آخر کار وہ اپنا بیگ کھولنے پر راضی ہوگئے اور ہمیں پتہ چلا کہ ان کے پاس آئس کنٹینر ، ہینگر اور چہرے کے تولیے موجود ہیں۔ جب ہم ان کو یہ بتانے کے بعد کہ ہم پولیس کو مطلع کریں گے تو انہوں نے چیزیں واپس کرنے کا فیصلہ کیا اور معذرت کرلی۔ ”

    قطری پیش کش ڈاکٹر عبد العزیز ال خزرج النصاری نے ایک ویڈیو شائع کی جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ اماراتی ہوٹل کے متعدد مالکان نےکہا ہے کہ یہ تو بات طئے ہے کہ اگراسرائیلیوں کوہوٹلوں میں لائیں گے توپھرقیمتی اشیاسے محروم ہونا پڑے گا اورپھرایسے ہی ہوا

    ہوٹل مینجر کا کہنا ہے کہ چند دنوں کے اندر بہت زیادہ نقصان ہوچکا ہے لیکن حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا

  • چھ ماہ کی مدت میں ریکارڈ ٹیکس جمع، وزیرا عظم نے نوید سنا دی

    چھ ماہ کی مدت میں ریکارڈ ٹیکس جمع، وزیرا عظم نے نوید سنا دی

    چھ ماہ کی مدت میں ریکارڈ ٹیکس جمع وزیرا عظم نے نوید سنا دی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیرا اعظم نے معیشت کے حوالے سے اچھی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی، چھ ماہ کی مدت میں دو ہزار 205 ارب سے زائد کا ٹیکس جمع ہوا جس کی بڑی وجہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے ٹیکس فارم میں آسانیاں ہیں، وزیرِ اعظم نے ٹیکس دہندگان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیکس اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدارت میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال 6 ماہ کی مدت میں ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والی رقم 2205 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے مجموعی طور پر ٹیکس نظام میں اصلاحات لانے والے حکام کو سراہا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس دہندگان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دہندگان پاکستان کے محسن ہیں، اجلاس میں وزیراعظم نے حکام کو ہدایت دی کہ ایسے اقدامات کئےجائیں جس سےٹیکس دہندگان کی پذیرائی ہو۔

  • ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی بحالی شروع

    ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی بحالی شروع

    ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی بحالی شروع

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی بحالی شروع ہو گئی، لاہور، اسلام آباد، کراچی ، ملتان ، پشاور سمیت کئی علاقوں کو بجلی کی مرحلہ وارفراہمی جاری ہے، ملک کے کئی اضلاع تاحال بجلی سے محروم ہیں، این ٹی ڈی سی نے بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

    بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، رات گئے پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا۔ لاہور ، اسلام آباد ،کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ترجمان پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ رات 11 بج کر 41 منٹ پر گدو میں فالٹ پیدا ہوا جس کے باعث ملک کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ ہوئی اور سسٹم کی فریکوئنسی 50سےصفرپرآگئی، فریکوئنسی گرنے کے باعث پاور پلانٹس بند ہوگئے۔

    وزیرتوانائی نے بھی ترسیلی نظام میں فریکوئنسی 50 سے صفر ہونے کی تصدیق کر دی۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بحالی کے کام کی خود نگرانی کررہا ہوں، لوگوں کوبجلی بحالی سےمتعلق اپ ڈیٹ سے آگاہ رکھاجائےگا۔ عوام سے تحمل کی اپیل ہے۔

    حکام کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات اور وجہ معلوم کرنے کے لئے ہائی لیول کمیٹی تشکیل دے دی گئی، ترسیلی نظام کو بحال کرنے کی بھرپور کوشش جاری ہیں۔ تربیلا پاور ہاؤس کے تین اوروارسک پاور ہاؤس کے یونٹس بھی چلا دئیے گئے۔ترتیب وار بجلی بحالی کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے، جوں ہی ابتدائی فریکونسی مل جائے تو باقی بحالی کا کام تیزی سے ہوتا ہے۔ حکام کے مطابق منگلا پاور ہاؤس بھی چلا دیا گیا.
    واضح رہے کہ رات بھر ملک کے اکثر شہروں میں بلیک ڈاؤن رہا. فیصل آباد، اسلام آباد بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ، کراچی، رحیم یار خان،خانیوال، پشاور، کوئٹہ میں بجلی بند ہوچکی تھی ،

    اس کے علاوہ لاہور ، سرگودہا ، قصور ، اوکاڑہ الغرض پورے ملک سے یہی اطلاعات ہیں کہ اس وقت ملک اندھیرے میں ڈوبا رہا ،
    ادھر واپڈا حکام کا کہنا تھا کہ مین لائین ٹرپ کرگئی ہے جس کی وجہ سے پورے ملک کی بجلی چلی گئی دوسری طرف سیکورٹی ادارے بھی حرکت میں آگئے .

  • بجلی گئی ہے توآبھی جائے گی :پریشان نہیں ہونا: سخت سردی ہے ؛اللہ کا نام لے کرسوجائیں :مبشرلقمان

    بجلی گئی ہے توآبھی جائے گی :پریشان نہیں ہونا: سخت سردی ہے ؛اللہ کا نام لے کرسوجائیں :مبشرلقمان

    لاہور:بجلی گئی ہے توآبھی جائے گی : سخت سردی ہے ؛اللہ کا نام لے کرسوجائیں :مبشرلقمان نے پریشان حال لوگوں کوخوش کردیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئر تجزیہ نگار، معروف صحافی مبشرلقمان نے پاکستان بھرمیں بجلی کے چلے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پراپنے ہم وطنوں کواعتماد میں لیتے ہوئے بہت خوبصورت مشورہ دیا ہے

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ بجلی گئی ہے تو ان شا ء اللہ آبھی جائے گی ، یہ پہلی مرتبہ بجلی نہیں گئی ایسے پہلے بھی واقعات ہوچکے ہیں اوربجلی آجاتی ہے ،

     

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ مجھے بتانے والوں نے بتایا ہے کہ ماہرین کوشش میں لگے ہیں کہ بہت جلد بجلی بحال کردی جائے

    ان کا کہنا تھا کہ وہ تو اس امید کے ساتھ سب کودرخواست کرتے ہیں کہ بے فکرہوکرسوجائیں سخت سردی ہے پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں‌، بجلی گئی ہے تو آبھی جائے گی لیکن پریشان نہیں ہونا
    مبشرلقمان کہتےہیں کہ امید ہے کہ مرحلہ وار بجلی آجائے گی ماہرین اس سلسلے میں کوشاں ہیں

    ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ میری درخواست ہے کہ تمام پاکستانی سکون کے ساتھ اللہ کا نام لے کرسوجائیں صبح جب وہ اٹھیں گے تو ان کے اٹھنے سے پہلے بجلی ان کے گھروں میں پہنچ چکی ہوگی

  • بریکنگ :پاکستان اندھیرے میں‌ڈوب گیا،اچانک بجلی بند:سازش یا تکنیکی وجوہات

    بریکنگ :پاکستان اندھیرے میں‌ڈوب گیا،اچانک بجلی بند:سازش یا تکنیکی وجوہات

    لاہور:بریکنگ :پاکستان اندھیرے میں‌ڈوب گیا،اچانک بجلی بند:سازش یا تکنیکی وجوہات،اطلاعات کے مطابق پاکستان بھرمیں اچانک بجلی بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ہرطرف خوف وہراس کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے ،

    ذرائع کے مطابق فیصل آباد، اسلام آباد بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ، کراچی، رحیم یار خان،خانیوال، پشاور، کوئٹہ میں بجلی بند ہوچکی ہے ،

    اس کے علاوہ لاہور ، سرگودہا ، قصور ، اوکاڑہ الغرض پورے ملک سے یہی اطلاعات ہیں کہ اس وقت ملک اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے ،

    ادھر واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ مین لائین ٹرپ کرگئی ہے جس کی وجہ سے پورے ملک کی بجلی چلی گئی ہے

    دوسری طرف سیکورٹی ادارے بھی حرکت میں آگئے ہیں اورکسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں‌

    دوسری طرف واپڈا حکام کے مطابق تربیلا ڈیم سے بجلی کی مین لائن ٹرپ کرگئی ہے جس کی وجہ سے ملک کے بیشترحصوں میں بجلی نہیں ہے

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بہت جلد یہ لائن بحال کردی جائے گی

  • عمران خان واقعی اسلام دشمن ثابت ہورہا ؟ ہزارہ یونیورسٹی میں ہونے والے اقدامات نے حقیقت بتادی

    عمران خان واقعی اسلام دشمن ثابت ہورہا ؟ ہزارہ یونیورسٹی میں ہونے والے اقدامات نے حقیقت بتادی

    ایبٹ آباد:عمران خان واقعی اسلام دشمن ثابت ہورہا ؟ ہزارہ یونیورسٹی میں ہونے والے اقدامات نے حقیقت بتادی،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اقدامات نے حقیقت اختیارکرنا شروع کردی ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق کے پی کی تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں‌میں اسلامی طرززندگی اختیارکرنے کے احکامات بھی حقیقت میں بدلنے لگے ہیں ، انہیں اقدامات کے نتیجے میں ہزارہ یونیورسٹی میں طالبات کے بناؤ سنگھار پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ڈریس کوڈ کو لازمی قرار دیا گیا

    ہزارہ یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہزارہ یونیورسٹی میں طلبہ اور طالبات کےلئے اخلاق ملبوسات لازمی قرار دیا گیا۔جامعہ کے اعلامیہ کے مطابق جامعہ کے اندر طالبات میک اپ اور جیولری کے استعمال پر پابندی لگادی گئی طلباو طالبات یونیورسٹی میں شرٹ اور فٹ جینز بھی پہن کر نہیں آسکتے۔

    میل سٹوڈنٹس کا لمبے بال اورفینسی ڈیزائن کی داڑھی رکھنے پر بھی پابندی ہو گی۔ یونیورسٹی سٹاف بھی ٹائٹ جینز اور جیولری ڈیوٹی کے دوران نہیں پہن سکتے۔تمام طلبہ یونیورسٹی کے اندر ضابطہ اخلاق کا خیال رکھیں بصورت دیگر کارروائی ہوگی۔

  • لداخ میں ایک بارپھرکشیدگی: بھارتی فوج کا چینی فوجی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

    لداخ میں ایک بارپھرکشیدگی: بھارتی فوج کا چینی فوجی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

    نئی دہلی :لداخ میں ایک بارپھرکشیدگی: بھارتی فوج کا چینی فوجی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ،اطلاعات کے مطابق بھارت نے مغربی ہمالیہ میں متنازع سرحد کے پاس سے ایک چینی فوجی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے کہا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کی خلاف ورزی پر چینی فوجی کو گرفتار کرلیا گیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ جون میں لداخ کی وادی گلوان میں بھارتی اور چینی فورسز کے مابین مسلح جھڑپ میں 20 بھارتی اور متعدد چینی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

    بھارت کی جانب سے جون کے بعد سے اب تک یہ دوسرے چینی فوجی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔بھارت فوج نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے سپاہی کو لائن آف ایکچول کنٹرول کے بھارتی حصے پر ‘پکڑا’ گیا۔

    چین کی فوج کے زیر انتظام پیپلز لبریشن آرمی ڈیلی نے کہا کہ یہ سپاہی ‘اندھیرے اور پیچیدہ خطے’ میں لاپتہ ہوگیا تھا اور اصرار کیا کہ بھارت کو اس کی اطلاع دی گئی ہے۔

    فوجی اخبار نے مزید کہا کہ بھارت کو دونوں ممالک کے مابین متعلقہ معاہدوں کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے اور لاپتہ فرد کو فوری طور پر چین کے حوالے کرے تاکہ چین اور بھارت کی سرحدی صورتحال میں تیزی مزید بہتری آئے۔اکتوبر 2020 میں ایک اور چینی فوجی کو اسی علاقے میں بھارتی فورسز نے مختصر دورانیہ کے لیے پکڑا تھا۔

    واضح رہے کہ اگست 2020 میں بھارت نے چین کی جانب سے ایل اے سی پر 17 ہزار فوجیوں کے جواب میں ٹینک ریجمنٹس سمیت فوج کی بھاری نفری تعینات کردی تھی۔اس سے قبل متنازع خطے میں ہونے والی جھڑپ میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

    لداخ کی وادی گلوان میں 15 جون کو لڑائی کے دوران کوئی گولی نہیں چلائی گئی اور بھارتی فوجیوں کو پتھروں سے مارا گیا تھا لیکن اس کے باوجود یہ ایشیا کی مسلح جوہری طاقتوں کے مابین دہائیوں میں بدترین تصادم تھا۔

    مئی سے اب تک جوہری طاقت کے حامل ملکوں کے درمیان جاری تناؤ میں ہزاروں فوجی دستے آمنے سامنے آ چکے ہیں جس پر ماہرین نے انتباہ جاری کیا تھا کہ کسی بھی قسم کی محاذ آرائی خطے میں ایک بڑے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔

  • فوج مخالف بیانات دینے والوں کوجوابدہ ہونا پڑے گا:عمران خان

    فوج مخالف بیانات دینے والوں کوجوابدہ ہونا پڑے گا:عمران خان

    کوئٹہ:فوج مخالف بیانات دینے والے تمام لوگوں کوریاست کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یقین رکھیں! فوج مخالف بیانات دینے والے تمام لوگوں کا علاج ہوگا، مفتی کفایت اللہ کو ہر صورت پکڑیں گے، یہ فوج سے کہتے ہیں ایک منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیں، اپنی کرپشن بچانے کیلئے اداروں پر دباؤ بڑھایا جارہا ہے۔

    عمران خان نےکوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی تحریک ہے جو کرپشن کے حق میں عوام کو سڑکوں پر لانا چاہتی ہے، یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، حکومتیں بدلتی رہیں لیکن مولانا فضل الرحمان ہر حکومت کے ساتھ رہے۔

    وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یقین رکھیں فوج مخالف بیانات دینے والے سب لوگوں کا علاج ہوگا۔پہلی مرتبہ جمہوری دور حکومت میں اداروں کو بدنام کیا جارہا ہے، اداروں پر سیاسی بیان بازی اور حملے کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

    مشرف پر تنقید کرتے لیکن پوری فوج پر کیوں تنقید کررہے، مشرف ان دونوں جماعتوں سے بہتر تھا۔ نوازشریف باہر بیٹھ کر فوج میں بغاوت کرانا چاہتا ہے، یہ جنرل باجوہ کو کہتے ہیں حکومت کو گرا دو، اگر جنرل باجوہ حکومت نہیں گراتے تو فوج جنرل باجوہ کو گرا دے،یہ فوج سے کہتے ہیں ایک منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کی مشکلات سے آگاہ ہوں۔ گھر پر مشکل وقت آئے تو سب گھر والے مشکل سے گزرتے ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملکی معیشت کو دیوالیہ کرکے گئے۔ لیکن ہم نے دو برسوں میں پچھلی حکومتوں کا لیا گیا قرضہ 20 ارب ڈالر واپس کیا۔

    وزیراعظم نے کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کو ایک ہی خوف ہے کہ یہ حکومت پانچ سال پورے کرگئی تو ان کا کھیل ختم ہوجائے گا۔ کیونکہ خیبر پختونخوا میں ہم نے 5 برس مکمل کیے تو سب کی چھٹی ہوگئی۔ اس لیے ان کو پتا ہے کہ ہم نے 5 سال مکمل کیے تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا منصوبہ لا رہا ہوں کہ ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔ ایسا منصوبہ لا رہے ہیں کہ دنیا کے کئی ملک ہمیں فالو کریں گے۔