Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آج پھر بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 55 سالہ خاتون شدید زخمی

    آج پھر بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 55 سالہ خاتون شدید زخمی

    راولپنڈی:آج پھر بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 55 سالہ خاتون شدید زخمی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کی مکارانہ سازشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ، ادھر بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائر بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ حالیہ اشتعال انگیز فائرنگ سے 55 سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں اور توپخانے کا استعمال کیا گیا۔ بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 55 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ رات ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے تھے۔ بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی،

    ادھر پاکستان کے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے پاکستانی سرحدوں پربھارتی فوج کی طرف سے جارحیت کے متعلق ہوشربا انکشاف کرکے ہلا کررکھ دیا ہے وہ کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے انڈیا پاکستان کے درمیان اختلافات ہیں لیکن یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ بھارت پاکستان سے اس وقت دشمنی کیوں‌مول لیتا ہے جب پاکستان میں حکومت اوراداروں کے خلاف اپوزیشن کا دباو ہوتا ہے

    ان کا کہنا تھا کہ یہ بات قابل غور ہے کہ کہیں بھارت جیسی مکارحکومت پاکستان کو غیرمستحکم کرنے والی اندرونی قوتوں کو سرحدو ں‌ پر جارحیت کرکے کمک تو نہٰں پہنچا رہی

  • ست بسم اللہ جی آیاں نوں ! افغان سفیرکی وزیرخارجہ سے اہم ملاقات راز کی بات

    ست بسم اللہ جی آیاں نوں ! افغان سفیرکی وزیرخارجہ سے اہم ملاقات راز کی بات

    اسلام آباد:ست بسم اللہ جی آیاں نوں ! افغان سفیرکی وزیرخارجہ سے اہم ملاقات راز کی بات ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے لیے افغانستان کے نئے سفیر نجیب اللہ علی خیل نے آج وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،اس موقع پروزیرخارجہ نے ان کی آمد پران کوخوش آمدید کہا

    تفصیلات کے مطابق آج نئے افغان سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود سے ملاقات کی،شاہ جی نے افغان سفیر کوذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد بھی دی ،

    افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاک افغان تعلقات کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔

    ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماوں کےدرمیان وزیر اعظم کے دورہ کابل، پاک افغان تعلقات اور افغانستان میں جاری امن عمل پر گفتگو ہوئی، وزیر خارجہ نے کہا پاکستان اور افغانستان کے مابین دیرینہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا نائجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس کے موقع پر میری افغان ہم منصب سے ملاقات ہوئی تھی، انھوں نے افعان امن عمل میں پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی تھی۔

    شاہ محمود نے کہا پاکستان، افغانستان میں قیام امن کو خطے کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر سمجھتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کابل سے دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سفارتی کوششوں سے خطے میں پاکستان کے دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات میں بہتری پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے

  • ایک اورعرب ملک نے اسرائیل کوتسلیم کرلیا،مزید تیار بیٹھے ہیں :ڈونلڈ ٹرمپ

    ایک اورعرب ملک نے اسرائیل کوتسلیم کرلیا،مزید تیار بیٹھے ہیں :ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن :ایک اورعرب ملک نے اسرائیل کوتسلیم کرلیا،مزید تیار بیٹھے ہیں ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ مراکش نےاسرائیل کوتسلیم کرلیا ہے اورمراکش چوتھا عرب ملک ہے جس نے اسرائیل کوتسلیم کیا ہے ،

     

     

    ٹرمپ نے مراکش کی طرف سے اسرائیل کوتسلیم کرنے کے‌حوالے سے ٹویٹ کیا کہ "اسرائیل اور مراکش کی حکومتوں‌ نے مکمل سفارتی تعلقات پر اتفاق کیا ہے – جو مشرق وسطی میں امن کے لئے ایک بڑی پیشرفت ہے!”

    وائٹ ہاؤس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اور مراکش کے شاہ محمد نے فون پر بات کی اور مراکشی رہنما نے کہا کہ وہ "مراکش اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے اور علاقائی استحکام کو آگے بڑھانے کے لئے معاشی اور ثقافتی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کر تے ہیں۔”

     

    وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ، امریکی صدر نے "پورے مغربی سہارا کے علاقے پر مراکشی خودمختاری کو تسلیم کیا۔”

    دوسری طرف عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دنیا کو یہ ماننا پڑے گا کہ ٹرمپ بلاشبہ ایک کامیاب امریکی صدر ہیں جنہوں‌ نے عرب ملکوں کو نہ صرف اسرائیل کے قریب کیا بلکہ دوست بھی بنا دیا ، ٹرمپ کی چارسالہ کوششوں نے امریکہ کی کئی دہائیوں کی مشکلات کو کم کردیا ہے

    دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ٹرمپ 20 جنوری کو عہدے سے رخصت ہونے والے ہیں ، اسرائیل اور عرب ریاستوں کو اکٹھا کرنے میں تاریخی پیش قدمی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

    مراکش وائٹ ہاؤس کے "ابراہیم ایکارڈز” اقدام میں متحدہ عرب امارات ، بحرین اور سوڈان کے ساتھ شامل ہوئے۔یہ تھا وائٹ ہاوس کا اعلامیہ

    "مراکش کے بارے میں اس خبر کے اعلان کے بعد کشنر نے کہا ،” اسرائیل اور سعودی عرب کو اکٹھا ہونا اور اس وقت ناگزیرہے ،

     

     

    ٹرمپ نے ایک اعلان جاری کرتے ہوئے نئے امریکی عہدے کا باقاعدہ اعلان کیا اور ٹویٹ کیا کہ "مراکش کی ” مغربی صحارا میں سنجیدہ ، قابل اعتماد ، اور حقیقت پسندانہ خودمختاری کی تجویز امن و خوشحالی کے استحکام کے لئے صرف اور دیرپا حل کی واحد بنیاد ہے!

  • پیپلز پارٹی نے اڑھائی سالوں میں 72سال جتنی کرپشن کی”خواجہ آصف کے سچ نے تباہی مچادی

    پیپلز پارٹی نے اڑھائی سالوں میں 72سال جتنی کرپشن کی”خواجہ آصف کے سچ نے تباہی مچادی

    سیالکوٹ : پیپلز پارٹی نے اڑھائی سالوں میں 72سال جتنی کرپشن کی”خواجہ آصف کے سچ نے تباہی مچادی،اطلاعات کے مطابق خواجہ آصف کے ایک سچ نے نوازشریف اورزرداری کی رومانوی محبت پرپانی پھیردیا خواجہ آصف کہتے ہیں کہ "72 سال میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی کرپشن ڈھائی سال میں پیپلز پارٹی نے کی”، سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف کی زبان پھسل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے کنوینشن میں خواجہ آصف کی پُرجوش خطاب کے دوران زبان پھسل گئی۔ ليگی رہنماء ملک میں سب سے زیادہ کرپشن کرنے کا الزام پیپلز پارٹی پر عائد کر دیا۔

    انہوں نے کہا کہ 72 سال میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی کرپشن ڈھائی سال میں پیپلز پارٹی نے کی۔ اس موقع پر ان کے قریب موجود ایک شخص نے غلطی کی نشاندہی کی جس کے بعد خواجہ آصف نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کرپشن کا الزام تحریک انصاف کی حکومت پر لگا دیا۔

    ذرائع کے مطابق زبان پھسلنے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ن لیگ کے کسی جلسے میں ایسی مضحکہ خیز غلطی ہوئی ہو۔ کچھ روز قبل لاہور میں منعقدہ ورکرز کنوینشن کے دوران بھی لیگی رکن اسمبلی نے مریم نواز کی موجودگی میں "گو نواز گو” کے نعرے لگا دیے تھے۔

  • ایئرسیال کے بارے  سچ اور جھوٹ کیا ہے ، اصل حقیقت جانیے مبشر لقمان کے ساتھ

    ایئرسیال کے بارے سچ اور جھوٹ کیا ہے ، اصل حقیقت جانیے مبشر لقمان کے ساتھ

    ایئرسیال کے بارے سچ اور جھوٹ کیا ہے ، اصل حقیقت جانیے مبشر لقمان کے ساتھ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی تازہ یو ٹیوب ویڈیو میں کہا ہے کہ پاکستان کی کمیونٹی میں کہا جائے کہ اگر کوئی ہم میں سب سے بہتر ہے توہ سیالکوٹ کی کمیونٹی ہے . سیالکوٹ کے لوگ بڑا چپ کر کے پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے کام کرتے ہیں. وہ نہ صرف پاکستان کو اپنی ایکسپورٹ کے ذریعے فورن ایکسچینج دے رہے ہیں پوری دنیا میں سیالکوٹ کا نام ہے . لوگ ان کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. وہ چپ کر کے سٹرکیں بنا لیتے ہیں . ایئر پورٹ بنا لیتے ہیں اور اب انہوں نے اپنی ایئر لائن بنا لی ہے جو کہ بڑے بڑے لوگ نہیں‌کر سکے یہ کام سیالکوٹ والوں نے کر لیا ہے. اب جیسے ہی یہ ہوا تو مختلف اخباروں اور چینل میں آنے لگا کہ یہ مختلف بنکوں کی مدد سے کیا ہے
    .مبشر لقمان کے سوال کے جواب میں چیئرمین ایئرسیال فضل جیلانی نے کہا کہ ہمارے اس پراجیکٹ کو کسی بینک نے سپورٹ نہیں‌کیا بلکہ ہمارا پیسہ بینکوں میں‌پڑا ہوا ہے. ہم نے چار ارب کا پراجیکٹ شروع کیا ہے اور پانچ ارب کا ٹارگڈ ہے اس میں کسی بنک نے سپورٹ نہیں‌کیا ہماری بزنس کمیونٹی کا اپنا پراجیکٹ ہے . انہوں نے کہا یہ ہمارا پراجیکٹ آغاز میں ہے اس میں ہم لاہور کراچی ، اسلام آباد اور پشاور کے لیے پروگرام ہے . تین جہازوں سے کام شروع کیا ہے کراچی میں‌ہمارا ہیڈ آفس ہے ، یہ ہمارا بنیادی پروگرام ہے اس ک بعد ہم اپنا آپریشن بڑھائیں گے . نائیٹ کوچ لیں اور کارگو کو بھی لیں گے.

    اس پروگرام کو توسیع دینے کے حوالے سے فضل جیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے دومیسٹک سے شروع کیا ہے اور اگلے سال انٹر نیشنل کا کام کرنا ہے. پانچ جہازوں کے ساتھ . پھر سعودی عرب میں عمرہ کے لیے اور جلیجی ممالک کے لے پھر تیسرے فیز میں فار ایسٹ جائیں گے پھر یورب اور نارتھ امریکا جانے کا پروگرام ہے . ان کہناتھا کہ آنے والے پانچ سالوں میں‌ہمار پاکستان کی بہترین ایئرلائن بنے گی.
    مبشر لقمان نے کہا کہ پائلٹ کو سی اےاے کی طرف سے پریشانی ہو رہی ہے آپ کو اس سلسلے میں کوئی پریشانی نہیں‌ہوئے تو ان کا کہنا تھا کہ کوویڈ کی وجہ سے جو پائلٹس فارغ ہوئے تے انٹرنیشنل ایئر لائنز کی طرف سے ان کو ہم نے بلا لیا.

    مبشر لقمان نے سوال کیا کہ آپ نے کمانا روپے میں ہے اور ادا ڈالر میں‌کرنا ہے کیا اس کے لے آپ تیار ہیں توان کا کہنا تھا کہ جب ڈالر سو سے آگے بڑھا تو ہم نے نوے کروڑ روپے اضافی لگایا اور اس کے لے میں سب ذمہ داروں کو سلام پیش کرتا ہوں.

    مبشر لقمان ن سوال کیا کہ آپ کا ہیڈ کوارٹر اور شہر میں ہے اس کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ کراچی میں‌ ہب ہے اور ہم آہستہ آہستہ اس کو بھی کراچی میں شفٹ کرلیں گے. ان کا کہنا تھا پاکستان میں جتنے اوورسیز ہیں ان میں 29 فیصد ہمارے علاقے کے لوگ ہیں.
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یو کے سے آتے ہیں انہوں نے آگے رولا کورٹ جانا ہوتا ہے تو پھر وہ بسوں میں جاتے ہیں اور نہیں پریشانی ہوتی ہے. تو اس کے جواب میں فضل جیلانی کا کہنا تھا کہ ہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ چھوٹے جہاز لائیں‌گے .جو ان علاقوں میں بھی جا سکیں اور لوگوں کا مسئلہ حل ہو سکے .

    مبشر لقمان کاکہنا تھا کہ آپ کب باقاعدہ سروس شروع کرر ہے ہیں تو جیلانی صاحب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم صاحب نے اس کا افتتاح کر دیا ہے اور ہم بیس تک باقاعد کمرشل فلائٹس کا آغاز کردیں گے.

  • ایک طرف حکومت پردباوتودوسری طرف سرحدوں پربھارتی فوج کا دباو:”ٹائمنگ”معنی خیزہے:مبشرلقمان

    ایک طرف حکومت پردباوتودوسری طرف سرحدوں پربھارتی فوج کا دباو:”ٹائمنگ”معنی خیزہے:مبشرلقمان

    لاہور:ایک طرف حکومت پردباوتودوسری طرف سرحدوں پربھارتی فوج کا دباو:معنی خیزہے:اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئرصحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے اہم حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے

    سنیئر صحافی جو کہ جنوبی ایشیا امور کے بڑے ماہرمانے جاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں اس پراکسی پربڑا حیران ہوں کہ جب بھی پاکستان میں حکومت پردباوبڑھایا جاتا ہے اسی دوران پاکستان کی سرحدوں پربھی دباو بڑھا دیا جاتا ہے یہ ٹائمنگ کسی بڑے خطرے کا اشارہ دے رہی ہے

     

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ یہ بھارت کی طرف سے اس وقت کیا جاتا ہے جب پاک فوج کو بھی دباو میں رکھنا مقصود ہوتا ہے ،

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اندرونی اوربیرونی قوتوں کی طرف سے ایک ہی وقت میں حکومت پردباو کچھ اشارے دے رہا ہے

    ان کا کہنا تھا کہ مودی کی طرف سے ایسی حرکتوں کو بچگانہ نہیں کہنا چاہیے یہ ایک گہری سازش ہے جس کا سدباب کرنا بہت ضروری ہے

    مبشرلقمان نے قوم کے نام اپنے اس پیغام میں کہا ہےکہ قوم اس ٹائمنگ پرغورکرے اورملک میں جاری سیاسی جارحیت سے اس کا ضرور تقابل کرے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کی مکارانہ چالوں سے بچنا ہوگا

     

  • وزیراعظم کی بس ہوگئی: مولانا مریم کے سامنے ہاتھ جوڑ دیے

    وزیراعظم کی بس ہوگئی: مولانا مریم کے سامنے ہاتھ جوڑ دیے

    اسلام آباد:وزیراعظم کی بس ہوگئی: مولانا مریم کے سامنے ہاتھ جوڑ دیے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا ہےکہ خدارا اب بس کردیں کرونا قوموں کوتباہ کررہا ہے میری اس قوم پررحم کھائیں ،

    وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسوں سے حکومت نہیں جائے گی، عوام کی جانیں خطرے میں نہ ڈالیں، کورونا کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ہے، مخالفین احتجاج دو یا تین ماہ موخر کردیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا وبا کی صورتحال سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلسے، جلوس کرنے والے عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ کورونا کی حالیہ صورتحال کا بحیثیت قوم مقابلہ کرنا ہے۔ بڑھتی سردی کے ساتھ کورونا کے زیادہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلی لہر کے دوران قوم نے مل کر ایس او پیز کو فالو کیا تو اللہ نے کرم کیا۔ بھارت اور ایران میں کورونا سے بہت برے حالات ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بچایا ہوا ہے۔ ہم سب کو ایس او پیز کو فالو کرنا چاہیے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جلسوں سے مجھے نہیں فرق پڑے گا، آپ لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دوبارہ لاک ڈاؤن ہو گیا ہے۔ ہم نے تو اپنے دیہاڑی دار طبقے کو بچایا تھا۔

    وزیراعظ٘م نے عوام سے اپیل کی کہ ماسک پہننے سے وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ یہ وقت ہے کہ قوم مل کر احتیاط کرے۔ سب سے بڑا ایس او پی ماسک پہنا جائے۔

    عمران خان نے وبائی صورتحال بارے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں 40 فیصد بیڈز مریضوں سے بھر چکے ہیں۔ اگر یہی حال رہا تو پھر ہسپتال بھر جائیں گے۔ لوگوں کے زیادہ جمع ہونے سے کورونا پھیلتا ہے۔ اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے بھی حکومت کوکرونا سے بچاو کے حکومتی طئے کردہ قوانین پرعمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے

  • اپوزیشن کرونا پھیلارہی ہے ، عوام کو کس طرح بچانا ہے ، حکومت حرکت میں آجائے،ہائی کورٹ کا حکم

    اپوزیشن کرونا پھیلارہی ہے ، عوام کو کس طرح بچانا ہے ، حکومت حرکت میں آجائے،ہائی کورٹ کا حکم

    لاہور:اپوزیشن کرونا پھیلارہی ہے ، عوام کو کس طرح بچانا ہے ، حکومت حرکت میں آجائے،ہائی کورٹ کا حکم،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کی ملک وقوم دشمنی پربالآخرہائی کورٹ کو میدان میں آنا پڑگیا

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے حکومت کوہدایت کی گئی ہے کہ اپوزیشن اس سنگینی کو نہیں سمجھ رہی ، حالات بہت خراب ہیں ، ان کو احساس ہونا چاہیے تھا ،

    لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اپوزیشن باز نہیں آرہی اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کواس خطرناک وائرس سے بچانے کے لیے اقدامات کرے

    اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عدالت نے حکومت کو کرونا ایس او پیز کو سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اظہر وصدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے قانون کے مطابق کارروائی کریں

    ہائی کورٹ کی طرف سے ہدایت کی گئی ہےکہ حکومت ان اقدامات پرعمل درآمد کے حوالے سے رپورٹ بھی جلد پیش کرے

    یاد رہے کہ اس درخواست میں اظہر وصدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت جلسے جلوسوں پر پابندی لگا سکتی ہے

  • کارکنان مسلّح رہیں‌،ہاتھ میں ڈنڈا،پہلومیں”وہ” ہونا چاہیے:نوازشریف کی شریفانہ حرکتیں‌

    کارکنان مسلّح رہیں‌،ہاتھ میں ڈنڈا،پہلومیں”وہ” ہونا چاہیے:نوازشریف کی شریفانہ حرکتیں‌

    لاہور:کارکنان مسلّح رہیں‌،ہاتھ میں ڈنڈا،پہلومیں”وہ” ہونا چاہیے:نوازشریف کی ہدایت ،اطلاعات کے مطابق نوازشریف اپنی خاطرکارکنوں کوباغی اورشدت پسند بنانے لگے: مسلم لیگ ن نے حکومتی طاقت کا جواب دینے کے لیے ڈنڈا بردارفورس تیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق مریم نوازنے پارٹی لیڈروں کواپنے ابو کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اپنے اپنے کارکنوں کو مسلّح رکھیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ ہاتھ میں ڈنڈا ہونا چاہیے اورپہلومیں پستول ہونا چاہیے ،

    ذرائع کے مطابق 13 دسمبر کو اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا لاہور میں جلسہ ہونے جارہا ہے جس کے لیے پیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں نے تقریباً تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

    اسی ضمن میں مسلم لیگ ن نے حکومتی طاقت کا جواب دینے کے لیے ڈنڈا بردارفورس تیار کرلی، ڈنڈوں سے بھرا ٹرک جاتی امرا پہنچ گیا، ڈنڈابردار فورس جلسوں اور ریلیوں کی حفاظت کرے گی۔

    ن لیگ کی حالیہ ریلیوں میں بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی ہے، ممکنہ طور پر ڈنڈا بردار فورس کے ذریعے اس طرح کی صورت حال سے بھی نمٹنے کی کوشش کی جائے گی۔

    حکومت واضح کرچکی ہے کہ جلسے کی اجازت ہے لیکن غیرقانونی اقدام پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم جلسے کو روکنے کے لیے شہری نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی۔ درخواست گزار نے کہا تھا کہ ساسی جماعتوں کی وجہ سے عوامی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی ایم کی اس تحریک میں بظاہرناکامی کوکیش کروانے کے لیے مریم نواز کوئی خطرناک کھیل کھیلنے کا ارادہ رکھتی ہیں وہ کھیل کیا ہے ابھی تو اس کی تفصیلات نہیں مگریہ ضرور طئے ہے کہ مریم نوازاپنے کارکنوں کی قربانی اپنے ابو کی سزا کے کفارے کے طورپرپیش کرسکتی ہیں

  • میں نے تواستعفوں کی بات ہی نہیں کی:لوگ جھوٹ بولتے ہیں‌ : ن لیگ پر میرے ابوکی اطاعت فرض ہے : مریم نواز

    میں نے تواستعفوں کی بات ہی نہیں کی:لوگ جھوٹ بولتے ہیں‌ : ن لیگ پر میرے ابوکی اطاعت فرض ہے : مریم نواز

    لاہور:میں نے تواستعفوں کی بات ہی نہیں کی:ن لیگ وہی کرے گی جومیرے ابوچاہیں گے: مریم نواز نے مزید کہا کہ میں نے تواستعفوں کی بات ہی نہیں کی:مریم نوازیہ بات کہہ کر پھرمکرگئیں‌،سفید جھوٹ پرسب حیران ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدرمریم نوازحسب روایت پھر اپنی بات سے مُکرگئی ہیں‌،

    مریم نوازجو کہ مسلسل کئی دنوں‌سے استعفوں کی حکومت کودھمکیاں دے رہی تھیں آج اچانک یہ کہہ کراپنی روایات کو قائم رکھا کہ میں نے کبھی بھی استعفوں‌کی بات نہیں کی ،

    دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنے جھوٹ کوتحفظ دیتے ہوئے یہ اندازاختیار کیا اور کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو استعفوں کیلئے ابھی باقاعدہ طور پر نہیں کہا گیا ہے۔ عمران خان ڈھائی سال سے ہاتھ جوڑ کر این آر او مانگ رہے ہیں۔ حکومت جلد ہی انجام کو پہنچے گی۔

    جاتی امرا میں میڈیا نمائدوں سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس ملک کی خدمت (ن) لیگ نے کی اور وہی کرے گی، اس ملک میں مستقبل صرف (ن) لیگ کا ہی ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ والوں پرمیرے ابوجان کی اطاعت فرض ہے ، جومیرے ابو چاہیں گے وہ وہی کرگزریں گے

    مریم نواز نے ڈی جے بٹ کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی جلسوں میں خدمات دیتے رہے، ہم ان پر تشدد اور حراست کی مذمت کرتے ہیں۔ اب عمران خان کا مقابلہ نواز شریف نہیں بلکہ ڈی جے بٹ سے ہے۔ نواز شریف کا مقابلہ عمران خان نہیں بلکہ لانیوالوں سے ہے، یہ حکومت جلد انجام کو پہنچے گی۔

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان پی ڈی ایم سے ہاتھ جوڑ کر این آر او مانگ رہے ہیں، (ن) لیگ نے باقاعدہ استعفوں کیلئے کسی کو نہیں کہا، (ن) لیگ 13 دسمبر کے بعد استعفے لے گی۔