Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سابق وزیراعظم کی نماز جنازہ کب اور کہاں ہو گی؟ اعلان کر دیا گیا

    سابق وزیراعظم کی نماز جنازہ کب اور کہاں ہو گی؟ اعلان کر دیا گیا

    سابق وزیراعظم کی نماز جنازہ کب اور کہاں ہو گی؟ اعلان کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی میت آبائی علاقے پہنچا دی گئی

    میر ظفراللہ خان جمالی کی نماز جنازہ روجھان جمالی میں شام 4 بجے ادا کی جائے گی

    سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی گزشتہ شب وفات پا گئے تھے . سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کو چند دن قبل دل کا دورہ پڑنے پر راولپنڈی میں آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا جبکہ طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے وہ وینٹی لیٹر پر بھی رہے ،

    صدر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل مجاہد انور خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،وفاقی وزیرداخلہ اعجازاحمدشاہ،،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر،چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور سالک حسین ، سینیٹر فیصل جاوید خان،راجہ ظفرالحق، جہانگیر ترین لیاقت شاہوانی و دیگر نے میرظفراللہ جمالی کے انتقال پراظہارافسوس کیااور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی،

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے بھی تعزیت کا اظہار کیا، بلاول کا کہنا تھا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں،دعا ہے ﷲ تعالیٰ مرحوم میر ظفرﷲ جمالی کو اپنی جوار رحمت میں درجات عطا فرمائےبھٹو زرداری

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےمیر ظفراللہ جمالی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کی

    ختم نبوت کے داعیٰ سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی زندگی پرمختصرنظر

  • مینار پاکستان جلسہ سے قبل ن لیگ لاہور شہر میں کتنے جلسے کریگی؟ حکمت عملی سامنے آ‌ گئی

    مینار پاکستان جلسہ سے قبل ن لیگ لاہور شہر میں کتنے جلسے کریگی؟ حکمت عملی سامنے آ‌ گئی

    مینار پاکستان جلسہ سے قبل ن لیگ لاہور شہر میں کتنے جلسے کریگی؟ حکمت عملی سامنے آ‌ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ ہو گا، جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے مسلم لیگ ن نے لاہور شہر میں جلسوں کو فیصلہ کر لیا

    مسلم لیگ ن کی جانب سے لاہور کے تمام قومی اسمبلی کے حلقوں میں جلسے ہوں گے، اس حوالہ سے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے،جلسوں کو کامیاب بنانے کے لئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 13 دسمبر کے جلسے تک لاہور میں ہی قیام کریں گے،

    مسلم لیگ ن نے 3 دسمبر سے 6 دسمبر تک جلسوں کا شیڈول جاری کیا ہے،آج 3 دسمبر کو مسلم لیگ ن کے دو جلسے ہوں گے این اے 125 اور این اے 127 میں ہونے والے جلسوں میں مسلم لیگ ن کے رہنما علی پرویز ملک، بلال یاسین،وحید عالم خان،میاں مرغوب خطاب کریں گے، این اے 125 وہ حلقہ ہے جہاں سے نواز شریف خود الیکشن لڑتے تھے اور انکے نااہل ہونے کے بعد بیگم کلثوم نواز نے الیکشن لڑا تھا اور اس حلقہ سے کامیاب ہوئی تھیں، بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد اس حلقے سے مریم نواز نے الیکشن لڑنا تھا تا ہم حیران کن طور پر اس حلقے سے 2018 کے الیکشن میں ٹکٹ وحید عالم خان کو دے دیا گیا تھا

    مسلم لیگ ن کے 4 دسمبر کو 4، 5 دسمبر کو بھی 4 اور چھ دسمبر کو 3 قومی اسمبلی کے حلقوں میں جلسے ہوں گے، ان تمام جلسوں کی براہ راست نگرانی مریم نواز کریں گی، باغی ٹی وی کے زرائع کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس بھی 6 دسمبر کو طلب کیا ہے جس سے نواز شریف کا خطاب بھی متوقع ہے

    پی ڈی ایم کو سینیٹر فیصل جاوید نے دیا بڑا چیلنج،کہا اس مقام پر جلسہ کریں سرکاری میڈیا پر بھی نشر کرا دینگے

    ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

    بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

    مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

    آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

    آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

    پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ

    ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    حکومت کوعوام نظرنہیں آتی، جلسہ کیا نظر آئے گا،مولانا فضل الرحمان

    لاہور جلسے سے قبل نیب متحرک، رانا ثناء اللہ کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    دوسری جانب پی ڈی ایم کے 13 دسمبر کے جلسے کے لئے طے ہوا ہے کہ 12دسمبر کو ہی مینار پاکستان کا کنٹرول ن لیگ سنبھال لے گی۔ حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے پر سخت ردعمل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے ایڈمنسٹریش خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کے کنٹرول میں ہوگی۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر حکمت عملی طے کر لی ،مینار پاکستان کی اجازت نہ ملنے کے بعد ٹیکسالی چوک میں جلسہ کرنے پر غورکیا گیا ہے،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگر روکا گیا ،راستے بند کیے تو جلسہ ٹیکسالی چوک میں کریں گے،ٹیکسالی چوک میں کارکنان ہر طرف سے باآسانی پہنچ سکیں گے،مینار پاکستان جلسے کیلئے پہلی ترجیح ہے، ٹیکسالی چوک دوسری آپشن ہے،

    مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو کیا کرنا ہے؟ پی ڈی ایم نے لائحہ عمل بنا لیا

  • عدالتی حکم پر کوئی عمل نہیں کرا رہا ، سیاست میں مشغول ہیں تو ہم کیوں مداخلت کریں؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عدالتی حکم پر کوئی عمل نہیں کرا رہا ، سیاست میں مشغول ہیں تو ہم کیوں مداخلت کریں؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیاسی اجتماعات روکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    وکیل کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ ملک میں بڑے اجتماعات سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے تو حکم دے دیا اگر ایگزیکٹو اس پر عمل نہیں کرا پا رہی تو یہ ان پر ہے، وکیل نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرائے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پارلیمنٹ ہے ایگزیکٹو ہے،اگر سوسائٹی بھی اپنی ذمہ داری نہیں پوری کر رہی تو عدالت کیوں مداخلت کرے، عدالتی حکم پر کوئی عمل نہیں کرا رہا اور سیاست میں مشغول ہے تو ہم کیوں مداخلت کریں،پٹشنر کو پارلیمنٹ پر اعتماد کرنا چاہیے اور وہیں اس کا حل نکل سکتا ہے، اس قسم کے معاملات عدالت میں نہیں آنے چاہییں،این سی او سی کے احکامات پر عمل ضروری ہے کیونکہ ایمرجنسی صورت حال ہے،

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پھر سوال یہ بھی آتا ہے کہ کیا یہ ملک قانون کی عمل داری کے تحت چل رہا ہے؟ ہماری عوام بھی اس پر عمل نہیں کررہی سب سے زیادہ غریب اس سے متاثر ہوگا،

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیاسی اجتماعات روکنے سے متعلق کیس کی سماعت پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا سے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے .گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے پاکستان میں مزید 3 ہزار 499 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 ہوگئی ہے۔کورونا سےمزید 39 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 205 تک پہنچ گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے 3 لاکھ 46 ہزار951 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

     

  • خوفناک ایجاد، اب کوئی محفوظ نہیں، دنیا کے وجود کو سنگین خطرہ،تہلکہ خیز انکشاف مبشر لقمان کی زبانی

    خوفناک ایجاد، اب کوئی محفوظ نہیں، دنیا کے وجود کو سنگین خطرہ،تہلکہ خیز انکشاف مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بڑی اہم خبر لے کر آیا ہوں ،لگتا یہ ہے کہ آنیوالے دنوں میں دنیا کی جو وار فیئر ہے اسکی شکل بدل سکتی ہے اور خوفناک شکل ہونے جا رہی ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آج ایک چیز سامنے آ رہی ہے تو کم از کم دس بارہ سال پہلے اس پر کام ہو رہا ہو گا، امریکہ میں ایسے قوانین بن گئے کہ کہیں پر بھی جو بھی امریکن انٹرسٹ کے خلاف ہو گا اس پر سٹرائک کریں گے جیسے انہوں نے کہا کہ اسامہ امریکہ اور امن کا دشمن ہے ، وہ دنیا کو کہیں بھی آپریٹ کر سکتے تھے، اب صوتحال بدل گئی ہے، ایسی چیز سامنے آئی ہے کہ ایٹم بم جو ہیروشیما اور ناگاساکی پر گیا اسکو اب تھوڑی دیر کے لئے بھول جائیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی آ رہی ہے، اسرائیل نے ایک ڈرون بنانا شروع کر دیا ہے، اس کا سائز فون جتنا یا اس سے چھوٹا ہے،ہیومن ایکشن سے ہنڈرڈ ٹائمز فاسٹ ہے،یہ سیلف ہے، اس میں چند گرام جو بھی انہوں نے بنایا ہے اپنا ، اتنا بارود اس میں ڈال دیتے ہیں، اب یہ ڈرون آ رہا ہے تو ایک چڑیا لگ رہا ہے یا کبوتر کی سائز کا لگ رہا ہے اور وہ آپکے قریب آتا ہے اور آکر اٹیک کرتا ہے، جس کو بھی ٹارگٹ کرنا ہو گا سیدھا اسکے اوپر جائے گا اور اٹیک کرے گا ہزاروں کی تعداد میں ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں، جہاز سے ان لوڈ کر رہے ہیں اور پھیل گئے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ کیوں زیادہ خطرناک ہے، اگر نیوکلیئر کنٹری ہیں اور آپشن کو آزمانا ہے تو آپکو ڈر ہی لگا رہتا ہے کہ کتنا نقصان ہو گا ، صرف وہ تو ختم نہیں ہوتا جس نے دشمنی کی، ہزاروں ، لاکھوں لوگ مر جائیں گے اور پتہ نہیں کتنے سالوں تک سبزہ نہین ہوتا ،جس طرح جاپان میں جتنے بچے پیدا ہو رہے ہین انکو کچھ نہ کچھ مسائل ہیں،ہوا کا رخ ڈیپنڈ کرتا ہے کہ کدھر جانا ہے ، یہ نہ ہو ہوا کی وجہ سے اپنے ایریا میں آ جائے.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پلین لوڈ 25 ملین ڈالر کا خرید لیا اور جس جس کو دہشت گرد کہہ رہے ہیں یا سمجھ رہے ہیں کہ یہ پاکستان کا دشمن فلاں فلاں ہے اور فلاں جگہ پر ہے، اسکو اڑایا اور اسکے گھر کے اندر جا کر سٹرائک کر دیا ہے، یہ ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہو گا ،ہر وہ شخص امریکہ یا اسرائیل جس کو دہشت گرد قرار دیتے ہیں، قانون سازی انہوں نے کی ہوئی ہے وہ ٹارگٹ کریں گے اور ہم احتجاج ،جلوس کر لیں گے، ایران میں ٹارگٹ شروع ہے، جنرل سلیمانی شہید ہوئے ،طالبان لیڈر ایران کے اندر مارے گئے، اب فخر زادے جو نیو کلیئر سائنسدان تھے انکو ٹارگٹ کیا گیا، ان پر پہلے بھی دو تین حملے ہوئے تھے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب کچھ کرنے کے لئے بہت کچھ ریسورس چاہئے، چھوٹا ڈرون فون سائز کا اب آ گیا ہے، کہیں سے بھی بارڈر کے پار بھیج سکتے ہیں اور یہ ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکتا ہے، اسکی فلائٹ ٹایم کتنی ہے ابھی تک یہ نہیں پتہ، لیکن جو بھی ہے یہ تو کلیئر ہے کہ 5 سال بعد اس سے زیادہ ایڈوانس ہو گا، لیپ ٹاپ یا موبائل پر جو ڈیٹا چپ لگی ہوئی ہے، 20 سال پہلے جتنا ابھی موبائل میں ڈیٹا ہے تو وہ مجھے آدھے کمرے کا سٹوریج بنانا پڑتا اور اس مین ہارڈ ڈرائیو ہوتی ہیں، لیکن آج ایک چپ میں اور چھوٹے سے موبائل یا لیپ ٹاپ میں ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی اس ڈرون کی سٹرینتھ ہے، پانچ سال کے بعد لگتا یہ ہے کہ نیوکلیئر آپشن تو ہر ملک کے پاس نہیں ہے،یہ جو آپشن ہے، بڑا خطرناک آپشن ہے، ٹیکنالوجی آتی ہے تو باہر نکلتی ہے، ایک ایپ بنالی تو دوسری کوئی نہیں بتا سکتا، ایسا نہیں ہے،اگر یہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگ گیا تو پھر سب کچھ لرزا دینے والا ہو گا، آنے والے دنوں میں گلوبل سیکورٹی کا مسئلہ بنے گا، اقوام متحدہ اس طرح کے ہتھیاروں پر کیوں نہیں قدغن لگاتا اور کیوں نہیں روکتا، اسکا رول ایک خود سوالیہ نشان ہے،یہی بات کیمیکل ہتھیاروں پرہے،امریکہ نے جو لاز بدلے یہ ہتھیار جو بن رہے ہیں ان کا کیا اثر ہو گا اور جب خدانخواستہ غلط ہاتھوں میں یہ ٹیکنالوجی آتی ہے تو اسکا کیا اثر ہو گا

  • پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی اور ینکر پرسن لقمان نے اپنی نئی یو ٹیوب ویڈیو میں‌کہا ہے کہ کرونا کی دوسری لہر پھر سے اپنے پنجے گاڑ رہی ہے اور تیزی سے لوگ اس کا شکار ہو رہے ہیں. ہمارا یہ حال ہے کہ ہم ہر طرح کے قہوے بنا کر تو پی لیتےہیں‌لیکن احتیاط اور ایس او پیز کا خیال رکھنے کو تیا ر نہیں ہیں.

    ویکسین کے بارے میں کئی خبریں آ رہی ہیں . کبھی آتا ہے کہ فائز نے بنا لی . کبھی آتا ہے کہ پاکستان نے تیار کرلی ہے کبھی خبر آتی ہے کہ چین نے تیار کرلی .دوسرا یہ ویکسین علاج ہے یا حفاظت کرتی ہے کیا عام آدمی اس ویکسین کو افورڈ کر سکتا ہے . ان سارے سوالات کے بارے وہی جواب وہ دے سکتا ہے جو تمام مسائل پر گہری نظر رکھتا ہو اس سلسلے میں بیماری ،بیماروں اور دوائی کو ڈیل کرتے ہوں . اس سلسلے میں آج سینئر ڈاکٹر جاوید اکرم کو دعوت دی گئی، مبشر لقمان نے سوال کیا کہ کرونا کیسے ہو رہا ہے .

    اس سوال کے جواب میں ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ اس وقت ہر گھنٹے میں چھ سے سات افراد کرونا سے جارہے ہیں. اور یہ تعداد بڑھتی جارہی ہیں . وہ جو ہم سیلیبریٹ کر رہے تھی اور خود کو خوش قسمت قرار دیتے تھےلیکن ایسا نہیں تھا کہ کم ہوا تھا ختم نہیں ہوا تھا. جو تھوڑا بہت ہم احتیاط کرتے یا ایس او پیز کا خیال کرتے تھے وہ جب چھوڑا تو پھر سے زور پکڑنے لگا. ان کا کہنا تھا کہ یہ لہر کا کوئی چکر نہیں‌ہے . یہ پہلے سے ہی تھی اور دوبارہ بے حتیاطی کی وجہ سے پھر دوبارہ شروع و گئی .

    مبشر لقمان نے سوال کیا کہ یہ ٕکیسے ہوسکتا ہے کہ مرنا بھی نہ پڑے اور جنت بھی مل جائے لوگوں کو بتائیں کہ یہ کیسے بچاؤ ہو سکے. ڈاکٹر جاوید اکرام کا کہنا تھا کہ ہم روز دیکھتے ہیں کہ کسی پیارے کو اپنے ہاتھ سے دن کیا جو کرونا سے فوت ہوا لیکن پھر خود فارغ البال ہو جاتے ہیں اور یہ سمجھ لیتے ہیں کہ ہمیں کچھ نہیں‌ہونا اسی طرح ہمارے سیاستدانوں کو نہ جانے کی آگ لگی ہے کہ انہوں‌نے سیاست شو کرنی ہے بس لیکن کردار شو نہیں‌کرنا ہوتا . جانیں سب سےعزیز ہیں ، غمی خوشی اور سیاست کے اکٹھ تو پھر ہو سکتے ہیں.

    ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ویکسین ابھی مارکیٹ میں آئی نہیں‌تو ہم نے جانے کیا کیا مفروضے بنا لیے ہیں. کہ بندہ نامرد ہوجائے گا،جنیٹک انجینئرنگ ہو جائے گی. اور ایسی کئی دیگر سازشی تھیوریاں ہیں. جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے. انکا کہنا تھا کہ ویکسین تیار کررہے ہیں وہ چین اور کنیڈا کی مشترکہ کاوش سے تیار ہے ہم تیسرے اور آخری مرحلے پر گزر رہے ہیں اور اس کے بہت اچھے رزلٹس آئے ہیں.بہت جلد اس ویکسن کو کمرشلائز کر دیا جائے گا.

  • سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی انتقال کر گئے

    سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی انتقال کر گئے

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی انتقال کر گئے ، ظفر اللہ جمالی دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

    میر ظفراللہ خان جمالی کو گزشتہ دنوں طبیعت بگڑنے پر راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) میں داخل کیا گیا تھا، جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ میر ظفراللہ خان جمالی مسلم لیگ (ق) کی جانب سے نومبر 2002 سے 26 جون 2004 تک ملک کے 15ویں وزیر اعظم رہے۔

  • ہرہفتے7پروازیں کون کہاں سےکہاں تک چلائے گا:معاہدہ ہوگیا

    ہرہفتے7پروازیں کون کہاں سےکہاں تک چلائے گا:معاہدہ ہوگیا

    اسلام آباد:ہرہفتے7 پروازیں کون کہاں سے کہاں تک چلائے گا،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں فضائی سفرکے حوالے سے صورت حال بہتر سے بہتر ہوتی نظرآرہی ہے ادھریہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے اور اورینٹل سکائی ایوایشن کے مابین کارگو چارٹر معائدہ طے پاگیا۔

    ذرائع کے مطابق معائدہ کے تحت پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے ارمچی کیلئے ہفتے کی سات چارٹر پروازیں چلائے گا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چار پروازیں اسلام آباد اور تین پروازیں لاہور سے ارمچی کیلیے چلائی جائیں گی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق معائدے کی دستاویز پر پی آئی اے کی جانب سے جی ایم چارٹرز اور اورینٹ سکائی کی جانب سے مینیجنگ ڈاریکٹر رش وانگ نے دستخط کئے ، یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوویڈ کے دوران کارگو مارکیٹ بہت بڑھی ہے اور پی آئی اے اس موقع سے بھرپور استفادہ کرنا چاہتا ہے

     

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کمرشل ڈیپارٹمنٹ کو خصوصی ہدایات دی ہیں کہ متبادل ذرائع سے آمدنی کو بڑھایا جائے

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کوویڈ کے دوران کرغزستان کے شہر بشکیک اور چین کے شہروں شیان اور بیجنگ کیلئے مسافروں اور کارگو چارٹر آپریٹ کررہاہے۔ اس چارٹر سے پاکستان اور چین کے مابین تجارت کو فروغ ملے گا اور اشد ضروری سامان کی ترسیل آسان ہوگی

  • نوازشریف کےمزید برے دن آگئے:برطانیہ سےنکالا جاسکتا ہے

    نوازشریف کےمزید برے دن آگئے:برطانیہ سےنکالا جاسکتا ہے

    لاہور:لگتا ہے:نوازشریف کے اب مزید برے دن آگئے:کامران خان نے نوازشریف کو درپیش مشکلات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسےلگ رہا ہے جیسے کہ اب نوازشریف کے لیے دیارغیرکے دروازے بھی بند ہورہےہیں

    آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پرتبصرہ کرتے ہوئے کامران خان کہتے ہیں کہ !نواز شریف مزید بری خبریں مشکلات بڑھیں گی اسلام ہائیکورٹ نے نواز شریف کو مفرور اشتہاری کنفرم کردیا،اب عدالتوں کو مزید چکرنہیں دیئے جاسکتے

     

    کامران خان نے اپنے ٹویٹ میں اس حوالے سے گفتتگو کرتے ہوئے کہا کہ ! سزاکے خلاف عدالتی جنگ جیتنا ناممکن نیب کیس میں بریت بھی ناکارہ ہوجائے گی سپریم کورٹ پہلے ہی سیاست سے تاحیات ناہل کر چکی ہے

    کامران خان آگے چل کرکہتے ہیں کہ !کل hard talk انٹرویو سے لگا لندن میں رہائش آسان نہ ہوگی

    یاد رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم کے خلاف سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ شخص ملک وقوم کوچکردینے کے بعد اب عدالتوں کوبھی چکر دے رہا لیکن اب ایسا نہیں چلے گا

  • انڈیا میں جناح کا دوبارہ جنم ،بھارتی مسلمانوں کے لیے امید کی نئی کرن ،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    انڈیا میں جناح کا دوبارہ جنم ،بھارتی مسلمانوں کے لیے امید کی نئی کرن ،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    انڈیا میں جناح کا دوبارہ جنم ،بھارتی مسلمانوں کے لیے امید کی نئی کرن ،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں کا یہ موقف درست ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جس تباہی کی طرف بھارت کو لے جا رہا ہے بھارت کی بربادی کے لئے یہی کافی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ پورے خطے کے امن و آشتی کو بھی آگ میں جھونکنے پر تلا ہوا ہے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی دہشت گرد اور متعصب وشدت پسند تنظیم آر ایس ایس کے ایجنڈے اور منشور پر عمل پیرا ہےجو کہ بھارت میں مسلم دشمنی پر مبنی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت میں ایک بار پھر مسلمانوں کے قتل عام کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ سکھوں کی تحریک کو ختم کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ مختصر یہ کہ مودی سرکار ہر طرح سے بھارت کے اندر اور پڑوسی ممالک کے ساتھ نفرت اور جنگ کی آگ بھڑکانے پر کمر بستہ ہے۔ اس وقت بھارتی مسلمان گھمبیر صورتحال سے دوچار اور سخت پریشان ہیں۔ سمجھ نہیں آ رہا کہ کون سا راستہ اپنائیں اور کون سا ترک کریں۔ ان کے لیے دنیا آہستہ آہستہ تنگ کی جا رہی ہے۔ معاشی طور پر کمزور کیا جا رہا ہے۔ گائے کے نام پر کاٹا جا رہا ہے۔ لو جہاد کے نام پر ستایا جا رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں مسلمان اپنا سر چھپانے کی جگہ تلاش رہے ہیں۔ اسی لیے اس وقت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین یا کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے بھارت کے دوسرے حصوں میں توسیع کی جا رہی ہے ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کئی دہائیوں تک شہر حیدرآباد تک محدود رہنے والی AIMIM اے آئی ایم آئی ایم نے بھارت کی اُن ریاستوں میں انتخابات لڑنے شروع کر دیے ہیں جن میں مسلمان اچھی خاصی تعداد میں رہتے ہیں۔ کرناٹک، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، اترپردیش اور بہار کے بعد اب یہ جماعت مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر چکی ہے۔ اس پارٹی نے ریاست بہار میں حال ہی میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ نشستوں پر جیت حاصل کی تھی ۔ اگر اس کا موازنہ گانگریس سے ہی کر لیا جائے تو کافی اچھی کارکردگی تھی ۔ اس نے 24 اسمبلی حلقوں سے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا۔ بھارت میں یہ جماعت مسلمانوں کی ایک نئی سیاستی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آرہی ہے ۔۔ کیونکہ جس طرح کی سیاست بی جے پی کر رہی ہے ایسے ماحول میں بھارتی مسلمان ایک چھتری کی تلاش میں ہیں جہاں وہ خود کو محفوظ تصور کر سکیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بہار میں اے آئی ایم آئی ایم کے پانچ امیدواروں کی جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلمان کیا چاہتے ہیں۔ اور ان کی سوچ بدل چکی ہے ۔ اس کا اندازہ آپ اس سے لگا لیں کہ اسی جماعت نے پانچ سال پہلے بھی بہار میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن ایک نشست بھی جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی تھی۔ مگر آج کی جیت بی جے پی کی مسلم مخالف پالیسی کا نتیجہ ہے۔ اگر آپ اترپردیش میں بی جے پی حکومت کی پالیسیاں دیکھیں گے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ مسلمانوں کے لیے اب کوئی جگہ نہیں رہی۔ مسلمانوں کے پاس مزاحمت ہی سب سے بڑا ہتھیار بچا ہے۔ اسی وجہ سے کانگریس بھی اور بی جے پی بھی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے پھیلاؤ سے کافی پریشان نظر آ رہی ہیں۔ کانگریس کا اے آئی ایم آئی ایم پر الزام ہے کہ یہ جماعت مسلمانوں کے ووٹوں کو تقسیم کر کے بی جے پی کو فائدہ پہنچا رہی ہے جبکہ بی جے پی کا الزام ہے کہ اسد الدین اویسی کی قیادت میں یہ جماعت نفرت کی سیاست کر رہی ہے۔ یہاں تک کہ گانگریسی اور بی جی پی والے دنوں ہی اسد الدین اویسی کو دوسرا جناح کہہ رہے ہیں۔ بی جی پی والے تو اس چیز کا شور مچا رہے ہیں کہ اس جماعت کے لیڈر جہاں بھی جاتے ہیں نفرت پھیلاتے ہیں۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ پندرہ منٹ کے لیے پولیس ہٹا دو ہم فیصلہ کریں گے۔ اور کہتے ہیں کہ اویسی لڑیں یا اویسی جیسے 36 آجائیں آج کے بھارت میں بی جے پی کو ہرانے کی طاقت کسی میں نہیں۔ ہم اس ملک میں کوئی دوسرا جناح پیدا نہیں ہونے دیں گے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہاصل میں گانگریس اور بی جے پی ۔۔۔ اویسی سے اس لیے ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ ان کے پاس وہ کرشمہ اور طاقت ہے کہ وہ مسلمانوں کے قومی رہنما کی حیثیت سے ابھر سکتے ہیں۔ ۔ جو راستہ اسد الدین اویسی نے چنا ہے وہ پُرخطر ضرور ہے لیکن اس سے ہٹ کر کوئی راستہ بچا نہیں۔ کیونکہ اگر بھارت میں 180 ملین مسلمان ہیں تو ان کا سیاسی اور معاشی مستقبل سوالیہ نشان بنا ہوا ہے؟ کیونکہ بی جے پی تو بے خوف ہو کر کہہ چکی ہے کہ بہت وقت تک ہم نے سوچا کہ ہم کانگریس جیسا بنیں گے اور مسلمانوں کو اپنے ساتھ لے چلیں گے لیکن پھر ہمیں احساس ہوا کہ اگر ہم 15 فیصد مسلمانوں کو چھوڑ کر 85 فیصد ہندوؤں پر فوکس کریں گے تو اس میں کوئی عذر نہیں، مسلمان جہاں چاہیں جا سکتے ہیں۔بی جے پی کی یہ پالیسی کھلم کھلا ہے۔ اس میں کوئی راز داری نہیں۔ بی جے پی نے یہ باتیں آن ریکارڈ کہی ہیں۔ یہ ان کے منشور کا حصہ ہے ۔ آپ دیکھیں گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی نے 330 نشستیں حاصل کیں لیکن ان میں سے ایک بھی رکن مسلمان نہیں تھا۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں تک کہ تلنگانہ میں بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کمار، جو بدقسمتی سے رکن پارلیمان بھی ہیں، آن ریکارڈ کہہ چکے ہیں کہ ہم پرانے شہر حیدرآباد پر سرجیکل سٹرائیک کریں گے۔ اس طرح کے بیانات سے ان کی مسلم مخالف سوچ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس سوچ کے پیچھے خطرناک منصوبہ ہے۔۔ بھارت میں یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ مسلمانوں کو ان کی آبادی اور نمائندگی کے تناسب سے وزارت نہیں ملتیں۔ خود بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی دس بڑی ریاستوں میں 80 فیصد مسلمان آباد ہیں ۔اس لحاظ سے وہ ریاستوں میں 281 وزارتوں کے حق دار بنتے ہیں لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ صرف 16 مسلمان ریاستی وزیر ہیں ۔بہار میں حالیہ ریاستی انتخابات کے نتینجے میں این ڈی اے کی حکومت بنی جس میں بی جے پی سب سے بڑی اتحادی جماعت ہے لیکن وہاں کی 15 رکنی کابینہ میں ایک بھی مسلمان وزیر نہیں ہے ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ چند دنوں کی ہی بات ہے کہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس کی جانب سے مسلسل ہراساں کیے جانے پر مسلمان خاندان نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ 42 سالہ عبدالسلام ان کی 36 سالہ بیوی نور جہاں 14 سالہ بیٹی سلمیٰ اور 10 سالہ بیٹے قلندر نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد ایک چلتی مال بردار ریل گاڑی کے آگے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں اب ہمارا کوئی سرپرست نہیں نہ ہی کوئی مددگار ہے۔ ہم نے اپنے زندگی میں کسی کو کوئی تکلیف نہیں پہنچائی نہ ہی ریاست کے لیے کچھ غلط کیا۔ ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے جسے برداشت نہیں کرسکتا۔ اس لیے خاندان سمیت خودکشی کررہا ہوں۔ مگر اس پر بھی کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ۔۔۔ باقی آپ صورتحال کا اندازہ کر لیں ۔ کیونکہ بھارت میں مسلمانوں کے حوالے سے ایسی دسیوں ہزاروں خبریں روزہ مرہ معمول کا حصہ بن چکی ہیں ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں یہ بھی یاد کروادوں کہ ہفتہ قبل بھارت امریکی مسلم کونسل کے زیراہتمام نسل کشی کے موضوع پرآن لائن مباحثے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بھارت میں حکمران جماعت کی نگرانی میں
    20 کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کا خدشہ ہے۔ ویسے بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی ابھی بھی جاری ہے۔ کشمیراورآسام میں مسلمانوں پرظلم قتل عام سے پہلے کا مرحلہ تھا۔ بھارت میں انسانیت کیخلاف منظم جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ بابری مسجد کوگرانا اورمندرتعمیر کرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ دہلی فسادات میں پولیس نے سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا۔ مسلمانوں پر ظلم انکی معاشی صورتحال کو بدترکر رہی ہے۔ مسلمان مستقل خوف اورعدم تحفظ کا شکار ہیں۔ مسلمانوں پرظلم سے سماجی اوراقتصادی حالت خراب ہو رہی ہے۔ بھارت مسلمانوں کے انسانی اورآئینی حقوق سےانکار کر رہا ہے۔ اور بھارت کے مسلمانوں کو ایک نئے جناح کا انتظار ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اسد الدین اویسی کی شکل میں بھارتی مسلمانوں کو نیا جناح مل پاتا ہے یا نہیں ۔

  • چین نے بھارت سے دوستی کرلی !پہلی بارچینی بھارتی چاول کھائیں گے

    چین نے بھارت سے دوستی کرلی !پہلی بارچینی بھارتی چاول کھائیں گے

    بیجنگ :چین نے بھارت سے دوستی کرلی !پہلی بارچینی بھارتی چاول کھائیں گے،اطلاعات کے مطابق چین کے بارے میں وہ تاثر کامیاب ہورہا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ چینی اپنے مفاد کی خاطردوست کودشمن اوردشمن کودوست بناسکتا ہے اوراس کا عملی اظہارہوچکا ہے ،

    ویسے تو پچھلے چند ماہ سے یہ خبریں آرہی تھیں کہ بھارت اورچین کے درمیان سخت کشیدگی ہےاس بات میں شک بھی نہیں ، ان حالات میں جب ہمالیہ میں ایک سرحدی تنازعہ کی وجہ سے دونوں ممالک کے مابین سیاسی تناؤ زیادہ ہے۔بھارت اورچین کے درمیان ایک بہت بڑا معاہدہ ہوا ہے

    “پہلی بار چین نے چاول کی خریداری کی ہے۔اس حوالے سے چاول ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بی وی کرشنا راؤ نے بتایا کہ ہندوستانی فصل کا معیار دیکھ کر اگلے سال ان کی خریداری میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    چاول ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بی وی کرشنا راؤ اورانڈسٹری کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہندوستانی تاجروں نے دسمبر فروری کی ترسیل کے لئے ایک لاکھ ٹن ٹوٹا ہوا چاول 300 ٹن کے حساب سے برآمد کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

    چاول کے تجارتی عہدیداروں کے مطابق چین کے روایتی سپلائرز جیسے تھائی لینڈ ، ویتنام ، میانمار اور پاکستان کے پاس برآمد کے لیے چاول بھی کم اوروہ دے بھی مہنگا رہے ہیں ان حالات میں بھارتی چاول کے معیاراورقیمتوں نے چین کوبھارتی چاول کھانے پرمجبورکردیا