Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پی ڈی ایم کا فیصلہ کن جلسہ آج لاہور مینار پاکستان میں، سب کو بڑے معرکے کا انتظار

    پی ڈی ایم کا فیصلہ کن جلسہ آج لاہور مینار پاکستان میں، سب کو بڑے معرکے کا انتظار

    پی ڈی ایم کا فیصلہ کن جلسہ آج لاہور مینار پاکستان میں، سب کو بڑے معرکے کا انتظار

    باغی ٹی وی :پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اتوار کو مینار پاکستان میں پاور شو کرے گی، پی ڈی ایم سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، اختر مینگل سمیت دیگر قائدین جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے کا آخری جلسہ اتوار کو مینار پاکستان پر ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکن پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں کررہے ہیں۔
    حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریکٹ مومنٹ(پی ڈی ایم) کا فیصلہ کن معرکہ آج لاہورمیں ہوگا جس کیلئے اپوزیشن اتحاد نے گریٹر اقبال پارک میں پنڈال سجا لیا ہے۔

    پی ڈی ایم کے جلسوں کے حوالہ سے جاری شیڈول کے مطابق آخری بڑا جلسہ آج لاہور میں ہو گا،اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا مینارپاکستان لاہورمیں حکومت مخالف جماعتوں کے بڑے شو کی تیاریاں اپنےعروج پرپہنچ چکی ہیں ،جلسہ گاہ میں کرسیاں لگادی گئی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی مرکزی و مقامی قیادت مریم نواز شریف،احسن اقبال، سینیٹرپرویزرشید ، سردار ایاز صادق،مخدوم جاوید ہاشمی،رانا ثناء اللہ،خواجہ سعدرفیق،خواجہ سلمان رفیق ،مریم اورنگزیب و دیگرلیگی رہنما اپنے کارکنوں کے ساتھ پنڈال کادورہ کرتےدکھائی دیئے

    پنڈال میں کرینوں کی مدد سے سپیکروں کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہےجبکہ پنڈال میں دو سٹیج تیارکئے جارہے ہیں اور گراؤنڈ کے اطراف اورداخلی و خارجی راستوں پر پی ڈی ایم قائدین کے قدآدم پوٹریٹ اوربینر لگانےکا کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے،پنڈال میں بجلی کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہےاورپنڈال کے اطراف میں بڑے بڑے جنریٹرز نصب کئے گئے ہے جن سے پنڈال کوجگمگایا گیا ہے ۔

    پی ڈی ایم سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، اختر مینگل،نواز شریف سمیت دیگر قائدین جلسے سے خطاب کریں گے۔

    حکومت کی جانب سے جلسہ کی اجازت نہ دینے کے باوجودمسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے کارکنان بڑی تعداد میں مینارپاکستان گراؤنڈمیں آجارہے ہیں،ہاتھوں میں پارٹی پرچم تھامے انتہائی پرجوش سیاسی جماعتوں کے کارکنان حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے بھی دکھائی دیئے .جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال جلسہ گاہ میں آنے جانے کے لئے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی جا رہی۔

    ساونڈ سسٹم پر مسلم لیگ (ن) کے پارٹی نغمے اور ترانے بجائے جا رہے ہیں، مینار پاکستان گراونڈ میں داخلے کے لئے 5 دروازے مختص کئے گئے ہیں، جن میں سے ایک دروازہ وی وی آئی پیز کے لئے مختص ہو گا، خواتین کے لئے بھی الگ داخلے کا راستہ اور انکلوژر بنایا جا رہا ہے۔ جلسے کی سیکیورٹی انصار الاسلام کے رضاکاروں اور شیر جوان فورس کے حوالے کی گئی ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے کنٹینرز پہنچانے کی اجازت نہ ملنے پر مینار پاکستان پر لکڑی کا سٹیج بنانے کا کام جاری ہے، مرکزی قائدین کے لئے الگ اور دیگر قائدین کے لئے الگ سٹیج بنایا جارہا ہے، مرکزی اسٹیج کے عقب میں 20 فٹ اونچی اور 80 فٹ چوڑی مرکزی سکرین لگائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ جلسہ گاہ کے مختلف حصوں میں 10 فٹ اونچی اور 15 فٹ چوڑی 10 اسکرینز لگائی جائیں گی

    لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب،اہم فیصلے متوقع

    سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

    13 دسمبر کو ہر ہاتھ میں جھنڈا اورہر جھنڈے میں ڈنڈا ہوگا، قمر زمان کائرہ

    مینار پاکستان، پی ڈی ایم جلسے کو اجازت دینی ہے یا نہیں؟ پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

    مریم نواز کے لیے استقبالیہ کیمپ لگانے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

    بلاول کی آج ہو گی مریم سے ملاقات،ارکان سندھ اسمبلی کو استعفوں بارے بھی نیا حکم دے دیا

    مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا

    ن لیگ کی فیصلہ ساز کمیٹیوں کا ہنگامی مشترکہ اجلاس طلب

    پی ڈی ایم جلسہ سے قبل ن لیگی کارکنان کو "ہراساں” کیا جانے لگا

    مینار پاکستان، پی ڈی ایم جلسے کو اجازت دینی ہے یا نہیں؟ پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

    پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    مینار پاکستان جلسہ، پی ڈی ایم رہنماؤں سے کس کو کیا جائے گا گرفتار؟

    مینار پاکستان گراؤنڈ میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے،کارکنان نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں، حکومت کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلسے کے لئے آنے والے افراد کو نہیں روکا جائے گا تا ہم جلسہ گاہ کے اطراف والے علاقے میں سمارٹ لاک ڈاؤں نافذ کر دیا گیا ہے.

    پنڈال میں کرونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کرسیاں لگائی گئی ہین تا ہم اطلاعات کے مطابق جلسہ گاہ سے کرسیاں‌رش بڑھنے کے بعد ہٹا لی جائیں گی،مریم اور بلاول کل جلسہ گاۃ میں ایک ساتھ پہنچیں گے،بلاول کا جلسے میں آنے کے لئے روٹ جاری کر دیا گیا ہے

  • حکومت کا سخت جوابی وار:قبل ازوقت سینیٹ کے الیکشن کی تیاری: بی بی ، بابو اوربابا پریشان

    حکومت کا سخت جوابی وار:قبل ازوقت سینیٹ کے الیکشن کی تیاری: بی بی ، بابو اوربابا پریشان

    اسلام آباد: حکومت کا سخت جوابی وار:قبل ازوقت سینیٹ کے الیکشن کی تیاری: بی بی ، بابو اوربابا پریشان ،اطلاعات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو تیار رہنے کا گرین سگنل دے دیا گیا۔حکومت کے اس فیصلے کا سن کرمریم نواز،بلاول اورمولانا کو بہت زیادہ پریشانی لاحق ہوگئی ہے

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کی تیاریاں جلد مکمل کر لی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات فروری میں ہی کرائے جا سکتے ہیں، عام طور پر اراکین کے ریٹائرڈ ہونے سے ایک ہفتہ قبل الیکشن کرائے جاتے ہیں، تاہم الیکشن کمیشن چاہے تو اراکین کی ریٹائرمنٹ سے 30 روز قبل بھی الیکشن کرا سکتا ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ 12 سے 15 فروری کو انتخابات کی تجویز زیر غور ہے، اپوزیشن استعفے دے کر حکومت اور الیکشن کمیشن کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے، استعفوں کی صورت میں الیکشن کمیشن 60 دن میں ضمنی انتخاب کرنے کا پابند ہے، جب کہ ضمنی انتخاب کے نتیجے میں کامیاب امیدواروں کی مدت 13 مارچ تک ہی ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کو آئندہ 6 سال کے لیے مقررہ مدت میں نئے انتخابات کرانے ہوں گے، واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے سینیٹ کا الیکٹورل کالج توڑنے کا اعلان کیا ہے۔

    خیال رہے کہ 12 مارچ 2021 کو سینیٹ کے 52 ارکان ریٹائرڈ ہو جائیں گے، جس سے اپوزیشن کے سینئر ارکان ایوان سے باہر ہو جائیں گے۔

    ریٹائرڈ ہونے والے ارکان اپنی 6 سالہ مدت پوری کر رہے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ ان اراکین کے لیے دوبارہ انتخاب ایک خواب بن رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کے اس اعلان کے ساتھ ہی پی ڈی ایم خصوصا ن ، پی پی اورجے یو آئی کی قیادت سخت پریشان ہے اوروہ یہ سمجھتی ہےکہ اگرلاہورجلسہ بھی فلاپ ہوگیا تو پھران کے ہاتھ سے مکمل طورپرعنان سیاست چھن سکتا ہےجوکہ ایک سیاسی موت سے کم نہیں‌

  • آر یا پار، پی ڈی ایم کا فیصلہ کن جلسہ ہو گا آج، سب کی نظریں لاہور کی جانب

    آر یا پار، پی ڈی ایم کا فیصلہ کن جلسہ ہو گا آج، سب کی نظریں لاہور کی جانب

    آر یا پار، پی ڈی ایم کا فیصلہ کن جلسہ ہو گا آج، سب کی نظریں لاہور کی جانب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کا جلسہ آج ہو گا، مینار پاکستان پر جلسہ کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں

    پی ڈی ایم کے جلسوں کے حوالہ سے جاری شیڈول کے مطابق آخری بڑا جلسہ آج لاہور میں ہو گا،اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا مینارپاکستان لاہورمیں حکومت مخالف جماعتوں کے بڑے شو کی تیاریاں اپنےعروج پرپہنچ چکی ہیں ،جلسہ گاہ میں کرسیاں لگادی گئی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی مرکزی و مقامی قیادت مریم نواز شریف،احسن اقبال، سینیٹرپرویزرشید ، سردار ایاز صادق،مخدوم جاوید ہاشمی،رانا ثناء اللہ،خواجہ سعدرفیق،خواجہ سلمان رفیق ،مریم اورنگزیب و دیگرلیگی رہنما اپنے کارکنوں کے ساتھ پنڈال کادورہ کرتےدکھائی دیئے

    پنڈال میں کرینوں کی مدد سے سپیکروں کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہےجبکہ پنڈال میں دو سٹیج تیارکئے جارہے ہیں اور گراؤنڈ کے اطراف اورداخلی و خارجی راستوں پر پی ڈی ایم قائدین کے قدآدم پوٹریٹ اوربینر لگانےکا کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے،پنڈال میں بجلی کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہےاورپنڈال کے اطراف میں بڑے بڑے جنریٹرز نصب کئے گئے ہے جن سے پنڈال کوجگمگایا گیا ہے ۔

    پی ڈی ایم سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، اختر مینگل،نواز شریف سمیت دیگر قائدین جلسے سے خطاب کریں گے۔

    حکومت کی جانب سے جلسہ کی اجازت نہ دینے کے باوجودمسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے کارکنان بڑی تعداد میں مینارپاکستان گراؤنڈمیں آجارہے ہیں،ہاتھوں میں پارٹی پرچم تھامے انتہائی پرجوش سیاسی جماعتوں کے کارکنان حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے بھی دکھائی دیئے .جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال جلسہ گاہ میں آنے جانے کے لئے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی جا رہی۔

    ساونڈ سسٹم پر مسلم لیگ (ن) کے پارٹی نغمے اور ترانے بجائے جا رہے ہیں، مینار پاکستان گراونڈ میں داخلے کے لئے 5 دروازے مختص کئے گئے ہیں، جن میں سے ایک دروازہ وی وی آئی پیز کے لئے مختص ہو گا، خواتین کے لئے بھی الگ داخلے کا راستہ اور انکلوژر بنایا جا رہا ہے۔ جلسے کی سیکیورٹی انصار الاسلام کے رضاکاروں اور شیر جوان فورس کے حوالے کی گئی ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے کنٹینرز پہنچانے کی اجازت نہ ملنے پر مینار پاکستان پر لکڑی کا سٹیج بنانے کا کام جاری ہے، مرکزی قائدین کے لئے الگ اور دیگر قائدین کے لئے الگ سٹیج بنایا جارہا ہے، مرکزی اسٹیج کے عقب میں 20 فٹ اونچی اور 80 فٹ چوڑی مرکزی سکرین لگائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ جلسہ گاہ کے مختلف حصوں میں 10 فٹ اونچی اور 15 فٹ چوڑی 10 اسکرینز لگائی جائیں گی۔

    مریم نواز کا کہنا ہے کہ ابھی ابھی جلسہ گاہ کا دورہ کرکہ واپس آئی ہوں, جلسہ کل ہے اور لوگوں نے ابھی سے ہی مینار پاکستان میں ڈیرے ڈال لئے ہیں کہ کہیں ان کے جلسہ گاہ پر کوئی شب خون نہ مارے. آج لاہور میں چاند رات کا سماں ہے, کہتے ہیں لاہور سوتا نہیں مگر جیسا آج جاگ رہا ہے، پہلے نا تھا!

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ شروع ہوتے ہی حکومت بھاگ نکلے گی۔ جب لاہور جاگتا ہے تو سب کو معلوم ہے کیسا لانگ مارچ ہوتا ہے۔ ملک کے لیے فیصلہ کن جدوجہد کر رہے ہیں۔ کل سے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ تحریک کا نیا مرحلہ شروع ہوگا۔ سلیکٹڈ حکومت کو اب گھر جانا ہوگا۔

    جب مریم نواز کو کارکن نے ہاتھ لگایا تو کیا ہوا…؟

    عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

    لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

    پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

    مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

    استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی

    لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب،اہم فیصلے متوقع

    سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

    13 دسمبر کو ہر ہاتھ میں جھنڈا اورہر جھنڈے میں ڈنڈا ہوگا، قمر زمان کائرہ

    مینار پاکستان، پی ڈی ایم جلسے کو اجازت دینی ہے یا نہیں؟ پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

    مریم نواز کے لیے استقبالیہ کیمپ لگانے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

    بلاول کی آج ہو گی مریم سے ملاقات،ارکان سندھ اسمبلی کو استعفوں بارے بھی نیا حکم دے دیا

    مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا

    ن لیگ کی فیصلہ ساز کمیٹیوں کا ہنگامی مشترکہ اجلاس طلب

    پی ڈی ایم جلسہ سے قبل ن لیگی کارکنان کو "ہراساں” کیا جانے لگا

    مینار پاکستان، پی ڈی ایم جلسے کو اجازت دینی ہے یا نہیں؟ پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

    پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    مینار پاکستان جلسہ، پی ڈی ایم رہنماؤں سے کس کو کیا جائے گا گرفتار؟

    مینار پاکستان گراؤنڈ میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے،کارکنان نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں، حکومت کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلسے کے لئے آنے والے افراد کو نہیں روکا جائے گا تا ہم جلسہ گاہ کے اطراف والے علاقے میں سمارٹ لاک ڈاؤں نافذ کر دیا گیا ہے.

    پنڈال میں کرونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کرسیاں لگائی گئی ہین تا ہم اطلاعات کے مطابق جلسہ گاہ سے کرسیاں‌رش بڑھنے کے بعد ہٹا لی جائیں گی،مریم اور بلاول کل جلسہ گاۃ میں ایک ساتھ پہنچیں گے،بلاول کا جلسے میں آنے کے لئے روٹ جاری کر دیا گیا ہے

  • اپوزیشن کی سنی گئی:وزیراعظم نے اہم شخصیت کواختیاردے دیا

    اپوزیشن کی سنی گئی:وزیراعظم نے اہم شخصیت کواختیاردے دیا

    لاہور:اپوزیشن کی سنی گئی:وزیراعظم نے اہم شخصیت کواختیاردے دیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے وزیر اعظم کی جانب سے اپوزیشن کو بات چیت کی پیشکش کردی۔

    غلام سرور خان نے کہا کہ وزیر اعظم کی آفر ہے کہ اپوزیشن بات چیت کے لیے بیٹھنا چاہے تو بیٹھنے کو تیار ہیں لیکن نیب قوانین میں ترامیم ، کرپشن کیسز اور نئے این آر او پر بات نہیں ہوگی۔

    غلام سرور خان کے مطابق این آر او کے نام سے حکومت الرجک ہے ، اس کے علاوہ مہنگائی ، معیشت ، کورونا ، بھارت اور کشمیر سمیت تمام ایشوز پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی بات چیت کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز اور بلاول کی جاتی عمرہ میں ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد بلاول نے کہا تھا کہ کٹھ پتھلی حکومت ہو یا اسٹیبلشمنٹ، بات چیت کا وقت گزر چکا ہے۔

  • پی ڈی ایم لاہور کا جلسہ کتنا اہم، کتنے بندے آئیں گے،علی پرویز ملک کے اہم انکشافات

    پی ڈی ایم لاہور کا جلسہ کتنا اہم، کتنے بندے آئیں گے،علی پرویز ملک کے اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کل پی ڈی ایم کا تاریخ ساز جلسہ ہونے جا رہا ہے، ایک بات طے ہے کہ کل کا جلسہ بہت چیزوں کو طے کرے گا، اسکو اپوزیشن جتنی فکر مند ہے اسے زیادہ حکومت فکر مند ہے، دونوں اسکو دیکھیں گے کہ آگے کیسے چلے گا، کل کے جلسے میں شاید لانگ مارچ کا اعلان ہو اور استعفوں کا بیان بھی آ سکتا ہے، لانگ مارچ کی تاریخ بھی آ سکتی ہے جو غالبا دسمبر کے آخر یا جنوری میں کوئی بھی سکتی ہے، جلسے کے بارے میں غلط رپورٹنگ ہو رہی ہے، ہو کیا رہا ہے اسکے لئے علی پرویز ملک ساتھ موجود ہیں لاہور کا بڑا نام ہیں، ن لیگ سے انکا تعلق ہے

    مبشر لقمان نے علی پرویز ملک سے سوال کیا کہ کوئی کہتا ہے کہ پانی چھوڑ دیا، کوئی کہتا ہے کہ آپ لوگ تالے توڑ کر داخل ہوئے، اصل حقیقت کیا ہے جس پر علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ جلسہ بہت کچھ آگے کرنے جا رہا ہے، ہم سوچیں کہ حکومت نے ہمیں کس دوراہے پر لا کھڑا کر دیا کہ اپوزیشن کی سب جماعتیں سب یکجا ہیں اور احتجاج کر رہی ہیں، عوام کا بھی بھر پور رسپانس سڑکوں پر نظر آتا ہے، مریم نواز جب سڑکوں پر ہوتی ہیں تو عوام کتنے ہوتے ہیں، حکومت نے دو سال میں جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، مینار پاکستان جلسہ گاہ میں شروع میں پانی بھی چھوڑا گیا جب ہماری ٹیم نے وزٹ کیا اور میڈیا نے خبریں دیں تو پانی کو روک دیا گیا، جب ہمارا سامان آنا شروع ہوا اور لوگ وہاں موجود تھے ، جب سامان اتارا گیا تو رات کو جلسہ گاہ کی گراونڈ کو لاک کر دیا گیا، آج جب ساؤنڈ سسٹم اور لائٹنگ کا سامان لگایا گیا تو تالے لگے ہوئے تھے، ورکرز نے ملکر تالے کھولے اور سامان اندر لے کر گئے،

    علی پرویز ملک کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے کرسیاں دینی تھیں انہیں بے جا تنگ کیا جا رہا تھا حکومت کی طرف سے، اسکے ساتھ لوکل ایڈمنسٹریشن پولیس کو استعمال کر رہی ہے، سننے میں آیا ہے کہ سیاسی ایکٹوٹیز ہو رہی تھیں تو مختلف تھانوں میں پرچے کاٹے، کرونا ایس او پیز، سولہ ایم پی او کی دفعات لگائیں اور اسکے ساتھ انہوں نے بے پناہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمے درج کئے، شاہدرہ میں جو ایف آئی آر ہے اس میں 2200 نامعلوم لوگ ہیں، کبھی ٹینٹ والے، کبھی ساؤنڈ سسٹم والے کو بلا رہے ہیں، ہمارے لوگ جو ایف آئی آر میں تھے انہوں نے عدالت سے ضمانت لے لی ہے ،عمران خان ہمیں کیا فیسلٹیٹ کرنے کی بات کرتے تھے کہ کینٹینر اور روٹی دوں گا، کوئی پانچ لوگ گو عمران گو کے نعرے لگا دیں تومیں چھوڑ دوں گا، آپ کے چینل نے بھی کور کیا بھر پور جلسوں کو رسپانس مل رہا ہے،

    علی پرویز ملک کا مزید کہنا تھا کہ آج کل بٹوں کی شامت آئی ہوئی ہے، ڈی جے بٹ سے ہمارا کوئی کنٹریکٹ نہیں تھا اسکے باوجود اسکو پکڑا گیا، اسکے پاس سے جو رائفل برآمد ہوئی اسکا لائسنس بھی تھا،

    علی پرویز ملک کا مزید کہنا تھا کہ ظرف کی بات ہوتی ہے، پچھلے دو سال میں کہیں بھی ہم نے کوئی تشدد یا زیادتی نہیں کی، جب ابھینندن کا واقعہ ہوا اپوزیشن حکومت کے ساتھ تھی لیکن وزیراعظم صاحب نہیں آئے،وزیراعظم کشمیر پر ٹویٹر پر کھیلتے رہے،کرونا پر کیا کیا،

    علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ جو حلقہ میرے پاس ہے وہاں پر میں نے بھر پور ایک مہم کرنے کی کوشش کی ہے، سعد رفیق، خاقان عباسی آئے ایک بھر پور شو ہوا، آپ نے بھی کور کیا، مریم نواز کو بھی استقبالیہ دیا، ہم پر پرچے بھی کٹے، جس طرح کا رسپانس مجھے اس میٹنگ میں ملا میں یہ سمجھتا ہوں کہ میرے حلقے سے بھر پور شو نظر آئے گا،

  • اقرارالحسن پر لاہور میں تشدد،مبشر لقمان حکومتی اداروں پر برس پڑے

    اقرارالحسن پر لاہور میں تشدد،مبشر لقمان حکومتی اداروں پر برس پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اقرار الحسن لاہور میں تھے اور ڈی ایچ اے میں تھانے کے سامنے ان پر فائرنگ کی گئی اور نامعلوم افراد فرار ہو گئے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں بہت سخت احتجاج کرنا چاہتا ہوں،بہت سے صحافی یہ جھیل رہے ہیں، ہم نے بھی جھیلی ہیں، حکومت تحفظ فراہم نہیں کر رہی، کئی بار ایسا لگتا ہے کہ حکومت کی اپنی مرضی ہوتی ہے، سیف سٹی پروجیکٹ کتنے بجٹ سے بن گیا، جگہ جگہ کیمرے لگ گئے،آج جب یہ واقعہ ہوا مجھے یقین ہے کہ اسکی ویڈیو سامنے نہیں آئے گی، پتہ چلے گا کہ وہاں کیمرہ نہیں تھایا چل نہیں رہا تھا، اسکا مطلب ہے کہ کون محفوظ ہے، اسکا مطلب ہے کہ لاہورایک سیف ترین شہروں میں سے ہے، کوئی انٹریئر میں نہیں کہ جہاں ہر وقت جرائم ہوتے رہے ہیں، لاہور کا بھی سب سے پوش ترین علاقہ ،سیف علاقہ جہاں بچے گراؤنڈ میں کرکٹ کھیل رہے ہوں تو انکو تو پکڑ لیا جاتا ہے لیکن ملزمان کو نہیں پکڑا جاتا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی کسی کی گاڑی روک کر تھانے کے بالکل سامنے اس طرح کی حرکت کرتا ہے اور فرار ہوتا ہے تو یہ تشویش کی بات ہے،کیا اس طرح ہوتا رہے گا ، مذمت کی بات آ جائے گی،کمیٹی بن گئی یا کچھ ہو گیا، ایس ایچ او کو تبدیل کر دیا گیا، یہی چلتا رہے گا؟ ان مجرموں کو کیفر کردار تک کون پہنچائے گا، اگر کسی کا پرسنل ایشو بھی ہو تو کسی کو حق نہیں کہ قانون ہاتھ میں لے، اقرارالحسن، مبشر لقمان سے اختلاف کر سکتے ہیں، مریم، بلاول، عمران خان،کسی سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جے بٹ کو جس طرح گرفتار کیا گیا اور وہ کیا بھی پولیس نے، اسکے پاس جو گن برآمد ہوئی وہ چلائی ابھی تک نہیں، اسکے پاس لائسنس بھی تھا، یہ بھی افسوس کی بات ہے کہ ڈی جے بٹ ان جلسوں کے کنٹریکٹ میں تھا ہی نہیں جس کی وجہ سے اسکو پکڑا گیا، شیخ رشید کی تعیناتی پر اعتراض ہو رہا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ خوش آئند ہے، جو تھانوں کو ،پولیس کے مزاج کو سمجھتا ہے جس نے بے انتہا وزارتیں سنبھالی ہیں، انکو پتہ ہے کہ کیسے ڈیل کرنا ہے، موٹروے کیس کا کیا ہوا، اس عورت کے ساتھ کیا ہوا جس کے ساتھ زیادتی ہوئی، اسکا مطلب ہے کہ ہم ٹویٹر سوشل میڈیا، میڈیا پر آ‌کر اونچے اونچے نعرے مارتے ہیں کاروائی کچھ بھی نہیں، کیا صحافیوں کو چپ کروایا جا رہا ہے، ان صحافیوں کو جن کی رپورٹنگ اچھی نہیں لگتی، کیا یہ باقی ساروں کے لئے بھی میسج ہے، لاہور میں تھانے کے سامنے مارا جا سکتا ہے تو باقی صحافیوں کو کون تحفظ دے گا.

  • پی ڈی ایم جلسے پردہشت گردی کا خطرہ ہے :قائدین عوام کی جانوں سے نہ کھیلیں: پنجاب پولیس

    پی ڈی ایم جلسے پردہشت گردی کا خطرہ ہے :قائدین عوام کی جانوں سے نہ کھیلیں: پنجاب پولیس

    لاہور :پی ڈی ایم جلسے پردہشت گردی کا خطرہ ہے :قائدین عوام کی جانوں سے نہ کھیلیں: پنجاب پولیس نے الرٹ جاری کردیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی جلسے کو دہشتگردی کا نشانہ بناسکتی ہے، دہشتگردی کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں ہورہا ،

    پنجاب پولیس کے مطابق اس حوالے سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے اس مراسلے کے ذریعے مریم نواز، بلاول بھٹو ، مولانا فضل الرحمان، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کو آگاہ کردیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ، پی ڈی ایم کے جلسے اور قائدین کو دہشتگردی کا نشانہ بنا سکتی ہے۔۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے پی ڈی ایم کے تمام لیڈران کو ممکنہ دہشتگرد کاروائی سے آگاہ کردیا ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت اورطبی ماہرین کی طرف سے بار بار منع کرنے کےباوجود احتیاط کا دامن اختیارنہیں کیا جارہا، دوسری جانب پنجاب حکومت نے مقدمات میں نامزد کارکنان کو آج شام تک حراست میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری طرف اس حوالے سے وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کی زیرصدارت اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ این سی اوسی کی ہدایت کی روشنی میں پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    کورونا اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی ڈی ایم کو جلسہ کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ نیکٹا اور دیگر اداروں کی جانب سے جاری الرٹ سے پی ڈی ایم قیادت کو آگاہ کردیا گیا۔ دہشتگردی کے حوالے سے سنجیدہ خدشات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ہٹ دھرمی عوام کی جانوں کے لیے خطرناک ثابت ہوگی۔ اپوزیشن تصادم چاہتی ہے حکومت یہ موقع فراہم نہیں کرے گی۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آخری خواہش بھی دم توڑگئی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آخری خواہش بھی دم توڑگئی

    واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آخری خواہش بھی دم توڑگئی ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیدوں پرپانی پھرگیا ہے اورادھرآخری اطلاعات کے آنے تک ڈونلڈ ٹرمپ کی آخری خواہش بھی دم توڑ گئی ہے جس کا امریکی صدر کوبہت زیادہ صدمہ ہے

    امریکی سپریم کورٹ نے صدارتی انتخابات کالعدم قرار دینے کی ریاست ٹیکساس کی درخواست مسترد کردی۔امریکی ریاست ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کی جانب سے امریکا کی 4 اہم ریاستوں جارجیا، مشی گن، پنسلوانیا اور وسکونسن کے صدارتی انتخابی نتائج میں بے ضابطگیوں کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

    ان ریاستوں میں نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد یہ درخواست دائر کی گئی جبکہ اس درخواست کو امریکی صدر ٹرمپ، 17 دیگر ریاستوں اور ری پبلکن ارکان کانگریس کی حمایت حاصل تھی۔

    امریکی سپریم کورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ ریاست ٹیکساس کے پاس دیگر ریاستوں کے انتخابی نتائج پر مقدمے کیلئے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں جبکہ عدالت نے دیگر درخواستیں بھی خارج کردی ہیں۔

    خیال رہے کہ صدرارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واضح طور پر برتری حاصل ہے۔انتخابی نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ جو بائیڈن نے 306 الیکٹورل ووٹ لیے ہیں۔

  • اسرائیلی وزیراعظم عرب امارات کےشاہی محل میں:عرب حکمرانوں کی امت مسلمہ کے ساتھ بے وفائی

    اسرائیلی وزیراعظم عرب امارات کےشاہی محل میں:عرب حکمرانوں کی امت مسلمہ کے ساتھ بے وفائی

    تل ابیب :اسرائیلی وزیراعظم عرب امارات کےشاہی محل میں:عربوں نے امت مسلمہ کے ساتھ بے وفائی کردی ،اطلاعات کے مطابق کرسمس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کا متحدہ عرب امارات کے دورے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق خودساختہ اسرائیلی حکومت کے وزیاعظم 23 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

    ایک ایسے وقت جب خود ساختہ اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کی پوزيشن اندرون خانہ خراب ہوتی جا رہی ہے، متحدہ عرب امارات کے حکام ان کی سیاسی ساکھ کو بلند رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق نتن یاہو نے دسمبر کے آخری ہفتے میں متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر جانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

    وہ طے شدہ پروگرام کے مطابق 23 دسمبر کو متحدہ عرب امارات جائيں گے۔ مقامی میڈیا نے ان کے مجوزہ دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی کابنیہ کو تحلیل کئے جانے کا خدشہ موجود ہے۔

    عبرانی اخبار کے مطابق اگر حکومت اور اتحادیوں میں بجٹ کی منظوری سے متعلق اختلافات دور ہوگئے اور پارلیمان کو تحلیل نہ کیا گیا تو نتن یاہو مقررہ تاریخ پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

    نتن یاہو کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ امارات کے پہلے دورے سے فائدہ اٹھا کر ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ایک تاریخی پیش رفت کی طرف بڑھ رہے ہیں، جب کہ ان کے حکومتی اتحاد میں شامل ان کے دیرینہ حریف معمولی نوعیت کے سیاسی امور میں الجھے ہوئے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات نے نئے سال کے جشن میں شرکت کے لئے پچاس ہزار صیہونیوں کو ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرزکا دورہ:ایوی ایشن سیکورٹی فورس سے خطاب

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرزکا دورہ:ایوی ایشن سیکورٹی فورس سے خطاب

    کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرزکا دورہ:ایوی ایشن سیکورٹی فورس سے خطاب،اطلاعات کے مطابق آج کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف کی معیاری ٹریننگ سے ایوی ایشن سکیورٹی بہتر ہو گی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز اور بیسک ایوی ایشن سکیورٹی کورس کی کراچی میں 48 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں بیسک ایوی ایشن سکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی شرکت کی۔ ڈی جی ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) نے استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اے ایس ایف میں خواتین کی شمولیت کو سراہا اور اے ایس ایف کے ٹرینیز کی تربیت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) کی معیاری ٹریننگ سے ایوی ایشن سکیورٹی بہتر ہو گی۔

    آیس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا جبکہ ڈی جی رینجر میجر جنرل عمر احمد نے اس موقع پر بریفنگ دی۔آرمی چیف نے کراچی میں امن و استحکام کے لیے سندھ رینجرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سندھ رینجرز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔