Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • حکومت کا موسم سرما میں گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان:  پاکستانیوں کویقین نہیں آرہا

    حکومت کا موسم سرما میں گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان: پاکستانیوں کویقین نہیں آرہا

    اسلام آباد:حکومت کا موسم سرما میں گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان:پاکستانیوں کویقین نہیں آرہا،اطلاعات کے مطابق حکومت نے موسم سرما میں گھریلو اور صنعتی شعبے کیلیے گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی کہ بلاتعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

    اس اعلان کی جتنی خوشی عوام کوہوئی ہے پاکستانیوں کوہوئی ہے اس سے پہلے کبھی ایسا منظرنہیں دیکھا گیا ، لیکن دوسری طرف عوام اہل پاکستان کوحکومت کے اس اعلان پریقین نہیں آرہا لوگوں کا کہنا ہےکہ کیسے یہ ممکن ہے

    عوام الناس کا کہنا ہےکہ ملک میں پہلے ہی گیس کی قلت ہے اورپھرخاص کرسردیوں میں تو لوگوں کوگیس ملتی نہیں ان حالات میں حکومت کا دعویٰ اوروعدہ ایک تحفے سے کم نہیں‌

    دوسری طرف وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی کہ گھریلو اور صنعتی شعبے کو بلاتعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

    پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے موسم سرما میں گیس کی لوڈ منیجمنٹ پر غور کیا گیا اور سیزن کیلئے اضافی گیس کے حصول کا معاملہ بھی پیش کیا، پیٹرولیم ڈویژن نے آر ایل این جی کے استعمال کا پلان بھی پیش کیا۔ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن سے گھریلو آلات کیلئے توانائی ایفی شنسی پروگرام طلب کرلیا،

    جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گھریلو اور برآمدی صنعت کیلئے موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ بعد ازاں کمیٹی نے کی پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی کہ گھریلو اور صنعتی شعبے کو بلاتعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے اور کمیٹی نے کمپریسر کے ذریعے گیس چوری روکنے کی بھی ہدایت دی۔ کمیٹی نے آئی پی پیز سے ہونے والے معاہدوں کی توثیق کی منظوری دیدی۔

  • چین کی کرونا ویکسین ترکی لے اڑا ،باقی دیکھتے رہ گئے

    چین کی کرونا ویکسین ترکی لے اڑا ،باقی دیکھتے رہ گئے

    استبول :چین کی کرونا ویکسین ترکی لے اڑا ،باقی دیکھتے رہ گئے،اطلاعات کے مطابق ترکی کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ترکی نے چین سے کورونا وائرس کی ویکسین کی50 ملین خوارک خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

    آناتولیہ نیوز ایجنسی کا کہنا ہےکہ ترکی کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ترکی نے چین سے کورونا وائرس کی ویکسین کی50 ملین خوارک خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

    ترک وزیر صحت کے مطابق چین سے کورونا ویکسین سینوویک بایوٹیک دسمبر، جنوری اور فروری میں ملیں گی جبکہ ترکی دیگر کورونا ویکسین ڈویلپرز سے بھی رابطے میں ہے۔ادھر ترکی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 28 ہزار 351 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 168 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور کورونا کیسز کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

  • وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین سےملاقات

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین سےملاقات

    نیامے :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین سےملاقات ،اطلاعات کےمطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نائجر کے دارالحکومت نیامے میں سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین کے ساتھ ملاقات

    سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ دوران ملاقات، اسلاموفوبیا، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال ،مسئلہ فلسطین سمیت مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہء خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے او آئی سی کو فعال اور مستحکم بنانے اور مسلم امہ کیلئے ڈاکٹر یوسف العثیمین کی بطورِ سیکرٹری جنرل او آئی سی خدمات کو سراہا

    پاکستان، او آئی سی کے بانی رکن ہونے کی حیثیت سے، اسے مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اسے ایک انتہائی اہم اور واحد فورم گردانتا ہے۔ کرونا عالمی وبائی صورتحال نے پوری دنیا کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے – بہت سے مسلم ممالک بھی کرونا وبا کے معاشی مضمرات کا سامنا کر رہے ہیں۔

    سیکرٹری جنرل اوآئی سی نے کہاکہ کرونا وبا کے معاشی مضمرات کو کم کرنے کیلئے اور کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے قرضوں میں سہولت کی فراہمی کی تجویز دی جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

    اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے، ایک مضبوط قرارداد کے ذریعے دنیا بھر کو ایک واضح پیغام دیا جائے تاکہ اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔ او آئی سی نان ممبر ممالک میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف ہتک آمیز اور ناروا سلوک تشویشناک ہے۔

    وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے پاکستان کی تشویش اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    بھارت سرکار کی ھندتوا سوچ، نہ صرف ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کیلئے بلکہ پورے خطے کے امن و امان کیلئے خطرے کا باعث بنتی جا رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کی جانب سے دی جانے والی مسلسل اور بھرپور حمایت پر سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا.

  • پاکستان کامتوقع کورونا ویکسین کےلیےچین سے رابطےکا فیصلہ، اہم پیش رفت سامنےآگئی

    پاکستان کامتوقع کورونا ویکسین کےلیےچین سے رابطےکا فیصلہ، اہم پیش رفت سامنےآگئی

    پاکستان کامتوقع کورونا ویکسین کےلیےچین سے رابطےکا فیصلہ، اہم پیش رفت سامنے آگئی

    باغی ٹی و ی :پاکستان نے متوقع کرونا ویکسین کے لیے چین سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا. .پاکستانی ماہرین کی منظوری پرچین سےویکسین پرتفصیلی بات چیت ہوگی، چین سے ممکن ویکسین کی قیمت اور کلینکل ٹرائلز کا ڈیٹا مانگا جائے گا. کوروناویکسین پرچینی ردعمل کےبعدآئندہ کالائحہ عمل ترتیب دیاجائے گا. ماہرین کے مطابق کین سائینو،سائینوفارم کوروناویکسین کلینیکل ٹرائلزفیزتھری میں ہیں،

    ذرائع کے مطابق این آئی ایچ بذریعہ وزارت خارجہ چینی حکومت سےرابطہ کرےگا،کین سائینو،سائینوفارم کی ویکسین کے کلینکل ٹرائلزکاتفصیلی ڈیٹامانگاجائےگا،کین سائینوپاکستان کےتعاون سےکوروناویکسین کےکلینکل ٹرائلزکررہی ہے.کین سائینوکی ویکسین کےکلینکل ٹرائلزکےمکمل نتائج دوماہ میں آئیں گے.کوروناویکسین پرچینی ردعمل کےبعدآئندہ کالائحہ عمل ترتیب دیاجائےگا. چینی ویکسین کےکلینیکل ٹرائلزکےڈیٹاپرپاکستانی ماہرین غور کریں گے. پاکستان کوچین سےکوروناویکسین بارےمثبت ردعمل کی امید ہے

    ادھر ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو متوقع کورونا ویکسین کے بارے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی،اورکہا کہ کورونا ویکسین کے استعمال میں پاکستان کی معاونت کریں گے،ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو متوقع ویکسین کے استعمال کے بارے میں تجاویز سے آگاہ کر دیا

    عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ پاکستان کو متوقع ویکسین کے بارے میں مختلف امور پر توجہ دینا ہو گی،پاکستان متوقع کورونا ویکسین کے بارے میں پیشگی موثر پلاننگ کرے،پاکستان کورونا ویکسین کے استعمال کا مساوی و موثر عمل ترتیب دے، پاکستان کورونا ویکسین کے مخصوص اہداف کی بروقت نشاندہی کرے، پاکستان کورونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کی اسٹریٹیجی وضع کرے ،پاکستان متوقع کورونا ویکسین کے بارےمیں قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دے ،رابطہ کمیٹی کورونا ویکسین کے بارے میں پلاننگ و رابطوں کی ذمہ دار ہو گی،

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

  • مقبوضہ کشمیر:کشمیری مجاہدین کا بھارتی فوج پرشدید حملہ،دوہلاک،متعدد زخمی ، مجاہدین بچ نکلنے میں کامیاب

    مقبوضہ کشمیر:کشمیری مجاہدین کا بھارتی فوج پرشدید حملہ،دوہلاک،متعدد زخمی ، مجاہدین بچ نکلنے میں کامیاب

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر:کشمیری مجاہدین کا بھارتی فوج پرشدید حملہ،دوہلاک،متعدد زخمی ، مجاہدین بچ نکلنے میں کامیاب ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے بمشکل 48 گھنٹے باقی ہیں ،دوسری طرف یونین کے علاقے کے دارالحکومت کے عین باہر دن بھر کی روشنی میں ہوئے ایک حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے

    بھارتی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ دن کی روشنی میں‌ کیا گیا جب دن 11 بجے کے قریب بھارتی فوجی ایک گشت پرجارہے تھے تو اس دوران کشمیری مجاہدین نے اتنا شدید حملہ کیا ہے کہ بھارتی فوجیوں کوبچنے کے لیے بھی وقت نہ مل سکا

    بھارتی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ وہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ کشمیری مجاہدین نے دن کی روشنی میں گشت کرنے والی پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کیا اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ دو فوجی زخمی ہوگئے جو بعد میں دم توڑ گئے۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ انڈین آرمی روڈ اوپننگ پارٹی (آر او پی) پر حملہ ممبئی 26/11 کے حملے کی 12 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوا۔

    جموں و کشمیر پولیس کے ایس او جی اور سی آر پی ایف ویلی کی اے اے ٹی اس علاقے میں پہنچ گئے۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے۔ کمک بھیج دی گئی ہے۔

    یہ واقعہ جموں و کشمیر میں ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات میں حصہ لینے سے محض دو وقت قبل پیش آیا ہے۔یاد رہےکہ اس سے قبل 19 نومبر کو جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹرک میں سفر کرنے والے جیش محمد کے چار دہشت گرد جموں کے نگرروٹا کے قریب ایک انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔

  • وزیراعظم سے زلفی بخاری کی ملاقات،  سستی رہائش کے منصوبے کا افتتاح کب ہو گا، طے ہو گیا

    وزیراعظم سے زلفی بخاری کی ملاقات، سستی رہائش کے منصوبے کا افتتاح کب ہو گا، طے ہو گیا

    وزیراعظم سے زلفی بخاری کی ملاقات، سستی رہائش کے منصوبے کا افتتاح کب ہو گا، طے ہو گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں ورکرزویلفیئر فنڈز سے متعلق امور پرگفتگو کی گئی،ملاقات میں ورکرزویلفیئر فنڈز کے تحت 1500 گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر گفتگو کی گئی

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ منصوبے کا افتتاح اگلے سال جنوری میں ہوگا،منصوبہ معیاری اور سستی رہائش کے ساتھ ساتھ تمام بنیادی سہولیات فراہم کرے گا ،منصوبہ عوام کے لیے سستی رہائش کے حکومتی عزم کی عملی شکل ہے،

    قبل ازیں اسلام آباد میں اسٹریٹ لائٹس کے بلوں کی ادائیگی میں گھپلا، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا،اسلام آباد کی5 سے10 فیصد اسٹریٹ لائٹس رات کے اوقات میں روشن ہوتی تھیں ،سٹریٹ لائٹس ہ جلنے کے باوجود ایم سی آئی کا ہرماہ 10 کروڑ روپے بل جمع کرانے کا دعویٰ سامنے آیا ،وزیراعظم نے معاملے کی انکوائری کروائی تو پتا چلاکہ بیشتراسٹریٹ لائٹس کے میٹرہی نہیں لگے

    وزیراعظم کے فوری اسٹریٹ لائٹس فعال کرنے کے حکم پراب 35 فیصد اسٹریٹ لائٹس کام کررہی ہیں وزیراعظم نے اسٹریٹ لائٹس کے 10 کروڑ روپے ماہانہ بل جمع کرانے کی انکوائری کا بھی حکم دے دیا،بغیر میٹر کے میٹروپولیٹن کارپوریشن کیسے 10 کروڑ روپے کا بل بھررہی تھی؟

  • ترک‌ صدر کو مارنے کی کوشش،25 پائلٹ سمیت دیگر کو سزا سنا دی گئی

    ترک‌ صدر کو مارنے کی کوشش،25 پائلٹ سمیت دیگر کو سزا سنا دی گئی

    ترک‌ صدر کو مارنے کی کوشش،25 پائلٹ سمیت دیگر کو سزا سنا دی گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک عدالت نے 2016 فوجی بغاوت کیس میں درجنوں افراد کوعمر قید کی سزا سنا دی

    2016فوجی بغاوت کیس میں ترک عدالت میں 500 افراد کو ٹرائل کا سامنا کرنا پڑا،ناکام فوجی بغاوت میں 251 افراد ہلاک،2200 زخمی ہوئے تھے، مقدمہ 4 سال سے زیرسماعت تھا

    سابق پائلٹ لیفننٹ کرنل حسن حسنو کو پارلیمنٹ پر بمباری کے الزام میں 79 سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا،ترک عدالت نے بغاوت میں مدد دینے پر ترک شہریوں کمال بتماز، ہاکان جیجک، نورالدین اروج اور ہارون بینیس کو بھی 79 سال قید کی سزا کا حکم دیا

    خبر رساں ادارے کے مطابق 25 ایف 16 پائلٹوں کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے جبکہ چار عام شہریوں کو 79 عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    پائلٹوں کو ایندھن فراہم کرنے والے سابق انکرلک دسویں ٹینکر بیس کمانڈر بیکر ایرکن وان کو 79 عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

    انقرہ کے قریب ہوائی اڈے پر فضائیہ کے سابق کمانڈر اور دیگر افراد پر بغاوت کی ہدایت کرنے اور پارلیمنٹ سمیت سرکاری عمارتوں پر بمباری کرنے اور ترک صدر طیب اردگان کو مارنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    ترک حکومت نے اس کے بعد بغاوت کے مبینہ حامیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 150,000 سے زیادہ سرکاری ملازمین کو برطرف اور 50,000 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

    ذرائع ابلاغ کے مطابق 15 جولائی کی شب ترکی فوج کے کچھ باغی دستوں کی سرپرستی میں فوج کے ایک چھوٹے دستے نے رجب طیب اردوغان کی حکومت کا تختہ پلٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ ابتدا میں باغی فوجی دستے کی جانب سے کہا گیا کہ ہماری کارروائی کا مقصد ملک میں آئینی و جمہوری انسانی حقوق کی بحالی ہے اور جمہوری قدروں کو استحکام بخشنے کے لیے ہم اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس جزوی بغاوت میں کرنل درجے کے افسران شامل تھے۔ اس گروہ نے استنبول کے فوجی مرکز میں کئی رہنماؤں کو یرغمال بنالیا تھا۔ ترک فوج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار سمیت دیگر جرنیلوں کو یرغمال بنایا گیا تھا تاہم ترک حکومت کی حامی فوج نے اس وقت کارروائی کرتے ہوئے باغی فوجیوں کو پیچھے دھکیلا اور یرغمالیوں کو چھڑا لیا۔

    ابتدا میں ایوان صدر اور پارلیمان کا محاصرہ بھی کیا گیا، اتاترک ایئرپورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں اور ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا تھا، ملک بھر کے ہوائے اڈے بند کرکے ان پر ٹینک پہنچادیئے گئے تھے۔ اس وقت عوام سے ترک صدر نے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ لوگوں نے ٹینکوں پر چڑھ کر ان ٹینکوں کو ایئرپورٹ اور دیگر مقامات میں داخل ہونے سے روکا۔

    اس کشیدہ صورت حال میں لوگ گھروں سے نکلے۔ عام لوگوں پر فائرنگ کے واقعات بھی سامنے آئے جن میں متعدد شہری مارے گئے۔ 16 جولائی 194 افراد مجموعی طو ر پر اس پوری صورت حال میں ہلاک ہوئے جن میں سے 94 سے زائد باغی فوجی ٹولے سے تعلق رکھنے والے جبکہ باقی عام شہری اور پولیس تھے۔ ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے 16 جون کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بغاوت کو مکمل طور پر کچل دیا گیا ہے اور صورت حال پر اب جمہوری حکومت کو مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ اس واقعے کے بعد 25 کرنل اور 5 جنرلز کو بھی عہدوں سے فارغ کر دیا گیا تھا

  • بلاول زرداری بھی کرونا کا شکار

    بلاول زرداری بھی کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کرونا بھی مثبت آ گیا

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،بلاول کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا،معمولی علامات ہیں ،گھر سے کام کررہاہوں ،پیپلزپارٹی کے فاوَنڈیشن ڈے پر ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کروں گا

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عوا م سے ماسک پہننے اوراحتیاط کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ تمام لوگ ماسک کا اہتمام کریں، میں آپ کا منتظر ہوں گا۔

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مشیر جمیل احمد سومرو کرونا کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد پیپیلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی احتیاطی طور پر خود کو قرنطینہ کر لیا بلاول بھٹو نے سیمپل دیا تھا جس کی رپورٹ آ گئی ہے،اور ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    بلاول گزشتہ روز پشاور سے کراچی پہنچے تھے، قبل ازیں بلاول زرداری گلگت میں تھے، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا

    قبل ازیں وفاقی وزیر خوراک فخر امام کورونا میں مبتلا ہوگئے ،وفاقی وزیر فخر امام نے خود کو قرنطینہ کر لیا،فخر امام نے دو روز قبل کبیروالا میں گندم اگاؤ مہم کے پروگرام میں شرکت کی تھی

    قبل ازیں جماعت اسلامی کےنائب امیر ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی، جنوبی پنجاب کےامیر راؤ محمد ظفر اور آزادکشمیر کےسابق امیر سرداراعجازافضل کےکورونا کا شکار ہو گئے ہیں، رہنماپی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں

    ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، رانا عبدالشکور خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل رانا عبدالشکور خان وفاقی حکومت کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ اب کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ گھر میں ہیں‌ ہیں، انہوں نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد ملک کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔محمد ارشد ملک کا تعلق پی پی 198 ساہیوال سے یے۔10 نومبر کو محمد ارشد ملک نے پنجاب اسمبلی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

    سندھ کے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں، انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہلکا بخار تھا ٹیسٹ کروایا تو کرونا مثبت آیا جس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    کراچی سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں جسکے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، فاروق ستار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے دعائے صحت کی بھی اپیل کی ہے

    اس سے قبل ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر،  سمیت اہم شخصیات کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی کرونا سے موت بھی ہو چکی ہے، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • نواز شریف کب واپس آئینگے؟ ڈی پورٹ کرنا کتنا آسان،کیا لندن کا جوکر بچ گیا؟ اہم انکشافات

    نواز شریف کب واپس آئینگے؟ ڈی پورٹ کرنا کتنا آسان،کیا لندن کا جوکر بچ گیا؟ اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بہت ہی اہم مہمان یوکے سے موجود ہیں،لاکمپنی کے روح رواں بیرسٹر راشد اسلم

    مبشر لقمان نے سوال کیا کہ دو لوگوں کے بارے ہمیں خبر چاہئے ہوتی ہے ایک الطاف حسین اور دوسرا نواز شریف، اب پتہ چلا کہ نواز شریف کا ویزہ چھ ماہ کے لئے بڑھ گیا کیا ایسی کوئی بات ہے جس پر بیرسٹر راشد اسلم کا کہنا تھا کہ جی بالکل اگر میڈیکل گراؤنڈ ہوں اور علاج ہو رہا ہو تو چھ ماہ کا مزید ویزہ مل جاتا ہے توسیع ہو جاتی ہے، اس میں ڈاکٹر لیٹر دیتا ہے اور وہ ہوم آفس جاتا ہے، جس کے بعد چھ ماہ کے لئے ویزے میں توسیع ہو جاتی ہے، کرونا کی وجہ سے آجکل مزید اس میں آسانی ہے، آؤٹ گوینگ فلائٹ کے حوالہ سے بھی تشویش پائی جاتی ہے، نواز شریف کے ٹیسٹ یا آپریشن پینڈنگ ہیں اس بیس پر بھی ڈاکٹر نے لکھا ہو گا

    مبشر لقمان نے سوال کیا کہ اتنی بڑی کمپنی آپ چلا رہے ہیں، جو شخص ایک رات بھی ہسپتال میں نہیں رہا وہ کتنا بیمار ہو گا جس پر راشد اسلم کا کہنا تھا کہ سننے میں آیا ہے کہ وہ زیر علاج ہیں، انکے ڈاکٹر ہی بہتر کمنٹ کر سکتے ہیں،کرونا وائرس کے زیادہ کیسز ہسپتال میں ہوتے ہیں اس لئے مریضوں کو کہا جاتا ہے کہ گھروں میں رہیں، نیا سسٹم متعارف کروایا گیا ہے ٹیلی تھون کا، اگر وہ باہر ہیں تو یہ بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے کیونکہ ہسپتال مین ایڈمٹ نہیں کیا جاتا جب تک بندہ زیادہ سیریس نہ ہو، ہو سکتا ہے انکی میڈیکل کنڈیشن میڈیم لیول پر ہو اسلئے انکو ایڈمٹ نہ کیا گیا ہو، ڈاکٹر ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ انکو ایڈمٹ کرنا چاہئے یا نہیں، ویزہ اس حوالہ سے توسیع ہو سکتی ہے،

    پاکستانی حکومت نے پچھلے دنوں یہاں کی حکومت سے رابطہ کیا ،یہاں کی حکومت کے پاس اختیار ہوتا ہے کہ انکو ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے ،ڈبل نیشنلٹی والوں کو بھی یہاں سے ڈی پورٹ کیا گیا، اگر یہاں کی حکومت چاہے تو ڈی پورٹ کر سکتی ہے کچھ میڈیکل گراؤنڈ کا جائزہ لیا جاتا ہے،وزیراعظم نے کہا تھا کہ میں برطانوی وزیراعظم سے بات کروں گا، ایک اور بات کہ یہاں سے جو ڈی پورٹیز ہیں وہ پاکستان نے لینے سے انکار کر دیا ہو سکتا ہے یہ لنکڈ ہو لیکن میں اس پر بات نہیں کر سکتا، اگر یہاں پر وہ اپنے لیگل کچھ کرنا چاہتے ہیں تو وہ نواز شریف کا حق ہے کہ وہ کریں، ہوم آفس کے اختیار پر کوئی دورائے نہیں

    بیرسٹر راشد اسلم کا مزید کہنا تھا کہ الطاف حسین کے خلاف ٹرائل پینڈنگ میں ہے، پہلے تو یہ تھا کہ جون میں ہو جائے گا لیکن کرونا کی وجہ سے ٹرائل لیٹ ہوا، ہمارے سامنے کوئی تازہ صورتحال نہین جس میں ٹرائل سٹارٹ کیا جائے ابھی تو سارے کیسز پینڈنگ ہین، پاکستان کو حوالگی کے حوالہ سے ہمیشہ کہتا آیا ہوں کہ مشکل کام ہے کیونکہ وہ برٹش نیشنل ہیں، انکے رائٹس مختلف ہیں، انکے حوالہ سے ڈی پورٹ کرنا مشکل کرنا ہو گا، کیسز کے حوالہ سے پراپرٹی کا کیس پینڈنگ ہے،ارجنٹ کیسز اس وقت سنے جا رہے ہیں، کرونا کی وجہ سے، عام کیسز کو نہین سنا جا رہا،

    بیرسٹر راشد اسلم کا مزید کہنا تھا کہ الطاف حسین پر را فنڈنگ کے الزام پر برطانوی حکومت کو کوئی ایشو نہین ،وہ اس ملک کے شہری ہیں، پاکستان کے لئے ایشو ہو سکتا ہے برطانیہ کے لئے نہیں ،پاکستان کو سپشیل درخواست دینا پڑے گی اس حوالہ سے، لیگلی سٹرانگ سٹیپ پاکستان کی طرف سے کبھی نہین لئے گئے، انٹرنیشنل فورم پر بہت سے کیسز ہارے پاکستان نے، کیس صحیح نہیں کئے گئے ، وکلاء کی ٹیم صحیح نہیں لی گئی، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی حکومت کو انٹرنیشنل لا کے حوالہ سے ایک ڈیپارٹمنٹ قائم کرنا چاہئے، انڈیا نے اس حوالہ سے بہت انویسمنٹ کی ہے، انٹرنیشنل لا کے حوالہ سے انہوں نے خود کو بہت سٹرانگ کیا ہے

    بیرسٹر راشد اسلم کا مزید کہنا تھا کہ مین سول کیسز کی بات کر رہا ہوں، پاکستان کو لیگل حوالے سے بہت سارے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے ماضی میں،انٹرنیشنل کورٹ میں سول کیسز ہوتے ہیں، پاکستان کو اچھے لڑکے لا کے رکھنے چاہئے وہ پاکستان کے لئے کام کریں،شہزاد اکبر صاحب وکیل ہیں لیکن وہ بعض دفعہ سیاسی بیان بھی دیتے ہیں، لیگلی بہت سارے بیان اور دعوے انکے غلط ثابت ہوئے،

  • اسرائیل کو تسلیم کرنے کے سوال پر وزیراعظم نے کیا دیا جواب؟

    اسرائیل کو تسلیم کرنے کے سوال پر وزیراعظم نے کیا دیا جواب؟

    اسرائیل کو تسلیم کرنے کے سوال پر وزیراعظم نے کیا دیا جواب؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا سے یومیہ اموات 50سے بھی بڑھ چکی ہیں،بطور قوم احتیاط نہ کی تو کورونا کیسز میں اضافہ کے ساتھ ساتھ معیشت بھی متاثر ہو گی‘سماجی فاصلوں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے ہی کورونا کو شکست دی جاسکتی ہے ‘ پاکستان واحد ملک ہے جس نے رمضان المبارک میں مسجدیں بند نہیں کیں‘عوام اور علماءکرام نے جس طرح پہلے کورونا وبا کو کنٹرل کرنے کےلئے حکومت کے ساتھ پورا تعاون کیا ،آج پھر اس تعاون کی ضرورت ہے‘

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاتے بچاتے لوگوں کو بھوک سے نہیں مار سکتے، اس لئے کاروبار اور فیکٹریز بندنہیں کریں گے‘کورونا وبا کے دوران جلسے جلوسوں کی اجازت نہیں دی سکتے‘اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کر لے ،این آر او نہیں ملے گا‘معاشی لحاظ سے پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے‘فیصل آباد میں فیکٹریاں تیزی سے چل اورمزدوروں کی کمی کا سامنا ہے‘قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی کی وجہ سے معاشی مشکلات درپیش ہیں،قسطیں نہ ادا کرنی پڑیں تو ہماری آمدن اخراجات سے زائد ہے‘اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں‘پنجاب میںقبضہ گروپ کے خاتمے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں‘شوگر مافیانے گٹھ جوڑ سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا‘راوی ریور منصوبے کے تحت60لاکھ درخت لگائے جائیں گے‘

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب خارجہ پالیسی سے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج ابھرا ہے‘ ہم نے کشمیر کے معاملہ میں بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا‘ڈومور کا مطالبہ کرنیوالاامریکہ آج ہماری تعریف کر رہا ہے‘ ترکی‘ایران‘ افغانستان ‘سعودی عرب اوریو اے ای ‘سے بہت اچھے تعلقات ہیں‘جب تک اسرائیل فلطسین کو آزادی نہیں دیتا، اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

    ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بڑی مشکلوں سے ایک ایسے معاشی حالات سے نکلے ہیں باقی ممالک اس معاملے میں اتنے خوش قسمت نہیں تھے‘دنیا بھر کے معاشی حالات بہت متاثر ہوئے ،خاص طور پر ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں بہت زیادہ اموات ہوئیں اور معاشی حالات بھی ابتر رہے‘لیکن اللہ تعالی کے فضل سے ہم نے مثبت پالیسوں سے نہ صرف کورونا کا دفاع کیا بلکہ اپنی معاشی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھا جس کی پوری دنیا معترف ہے‘بھارت اور بنگلہ دیش میں کورونا وبا کے دوران برآمدات کم ہوئیں لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ہماری برآمدات بڑھیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال دیکھتے ہوئے ہی ہم نے اپنا جلسہ ختم کر دیا تھا‘موجودہ صورتحال میں جلسوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘ اپوزیشن جلسے جلوس کرکے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے لیکن انہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور نہ ہی این آر او ملے گا۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی لحاظ سے پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے‘قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی کی وجہ سے معاشی مشکلات درپیش ہیں ،قسطیں نہ ادا کرنی پڑیں تو ہماری آمدن اخراجات سے زائد ہے‘ڈالر کی قیمتیں کم ہو رہی جو حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں قبضہ گروپ کے خاتمے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں‘یہ قبضہ گروپس بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کرلیتے ہیں‘ کچھ سیاسی جماعتیں بھی قبضہ گروپوں کی پشت پناہی کرتی ہیں ۔ شوگر مافیانے گٹھ جوڑ سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا، حکومت نے فوری طور پر ان کے خلاف کارروائی کرکے چینی اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام پیدا کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیاب جا رہی ہے‘ گزشتہ ادوار میں دنیا میں پاکستان کو ایک دہشت گرد ملک کے طور جا نا جاتا تھا لیکن موجودہ حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسیوں سے دنیا میں پاکستان کا ایک مثبت امیج ابھرا ہے‘دنیا بھر میں پاکستان کو اب عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، امریکہ ہمیں پہلے ڈو مور کا مطالبہ کرتا تھا جبکہ آج وہ ہماری تعریف کر رہا ہے‘ افغانستان‘ ترکی‘ایران‘سعودی عرب ‘یو اے ای اور دیگر ممالک سے ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں‘پاکستان نے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کروائے‘موثر لابنگ سے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا‘کشمیرہماری شہ رگ، اس کی آزادی کے لئے تمام فورم استعمال کئے جارہے ہیں‘کشمیروں پر ظلم کے حوالے سے بھی دنیا میں بھارت کو بے نقاب کیا ہے‘اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک فلطسینیوں کوان کا حق نہیں ملتا،اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔قائداعظمؒ نے 1948ء میں بیان دیا تھا کہ جب تک فلسطینیوں کو ان کا حق اور انصاف نہیں ملے گا، ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتے۔ پاکستان اسی مؤقف پر کھڑا ہے،