Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان اور عرب امارات کے تعلقات بگڑ گئے،اصل حقیقت کیا مبشر لقمان سامنے لے آئے

    پاکستان اور عرب امارات کے تعلقات بگڑ گئے،اصل حقیقت کیا مبشر لقمان سامنے لے آئے

    لاہور:سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ عرب امارات(یو اے ای) اور پاکستان کے تعلقات وہ والے نہیں ہیں جو آج سے دو مہینے پہلے تھے یو اے ای اور پاکستان کے تعلقات میں سرد مہری ہے اور یو اے ای اور پاکستان کے درمیان کچھ چیزوں کے اوپر غیر یقینی صورتحال بن چُکی ہے اس کی ایک بڑی وجہ ہندوستان ہے –

    باغی ٹی وی: سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں پر پھٹ پڑے کہا کہ وہ دو تین دن سے سوشل میڈیاپر بڑی خبرہں سن اور دیکھ رہے ہیں اور لوگ بھی انہیں بتا رہے ہیں کہ یو اے ای نے پاکستان کے ویزے بند کر دیئے ہیں اورپتہ نہیں کون سے ویزے بند کئے ہیں وزٹ کے ٹرانزٹ کے لیکن انہوں نے دو تین دن پہلے کسی سے درخواست کی کہ ایک دو لوگوں کے ذرا ویزے اپلائی کر دیں ابھی تھوڑی دیر پہلے انہیں پتہ چلا ہے کہ ان لوگوں کو ویزے مل گئے ہیں-

    مبشر لقمان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کس نے خبر اڑا دی ہے کہ یو اے ای نے پاکستان کے ویزے بند کر دیئے ہیں میں نے وی لاگز سن لئے ہیں یہاں تک کہ دو تین مشہور معروف اینکرز کے وی لاگ سنے ہیں اور ایک ڈائریکٹر نیوز صاحب کا وی لاگ سنا انہوں نے پوری تمہید باندھی امریکہ یہ امریکہ برطانیہ میں اتنے مر گئے انڈیا میں اتنے مر گئے یہاں پر ہم کورونا وبا میں 28 ویں نمبر پر ہیں تو ہمیں بین کر دیا –

    سینئیر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ نہیں بین کیا آپ کو آپ سنی سنائی خبروں کو بغیر کسی تحقیق کے آگے پھیلا دیتے ہیں یو اے ای میں لاکھوں پاکستانی ہیں جو روزگار کا حصول کر رہے ہیں آپ ان کی نوکریاں کیوں پیک اپ کرانے کے خواہشمند ہیں کہ میرے اور آپ کے پروگرام بن جائیں اور وی لاگز بن جائیں- وہاں پر ایسا کچھ نہیں ہے جو خبریں پھیلائی جا رہی ہیں بے بنیا د ہیں-

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ تاہم یہ میں آپ کو ضرور بتاتا ہوں کی یو اے ای اور پاکستان کے تعلقات وہ والے نہیں ہیں جو آج سے دو مہینے پہلے تھے یہ میں آپ کو بتا دوں کہ یو اے ای اور پاکستان کے تعلقات میں سرد مہری ہے اور یو اے ای اور پاکستان کے درمیان کچھ چیزوں کے اوپرغیر یقینی صورتحال بن چُکی ہے اس کی ایک بڑی وجہ ہندوستان ہے جو یو اے ای کے ہندوستان سے تعلقات ہیں جو یو اے ای کے سعودی عرب سے تعلقات ہیں-

    انہوں نے جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ تو ٹھنڈ پڑگئی آپ کو یہ سن کے کہ فلسطین نے کہہ دیا کہ ہم اب دوبارہ یو اے ای کے ساتھ تعلق قائم کریں گے اور وہاں پر اپنا سفیر بھی بھیجیں گے آپ کو ٹھنڈ پڑ گئی یہ سن کر کہ فلسطین اب دوبارہ اسرائیل کے ساتھ اب بات چیت لگا ہے –

    انہوں نے مزید کہا کہ اور سب سے بڑھ کر آپ کو ٹھنڈ پڑ گئی کی ترک صدر طیب اردگان جس کے متعلق میں نے بتایا تھا تو آپ ساروں نے مجھے برا بھلا کہنا شروع کر دیا تھا کل ان کو سعودی کنگ نے فون کیا تو بھائی جان نے انہیں فوراً جی اے 20 کی مبارکبادیں بھی دینا شروع کر دیں اور انہیں یقین دہانی کرا دی کہ اب ہم ملاقات بھی کریں گے اور اپنے تعلقات کو بہتر کریں گے-

    مبشر لقمان نے کہا کہ ترکی اور سعو دیہ کے درمیان یہ ٹینشن اس وقت شروع ہوئی تھی جب جمال کشوگی کا مرڈر ہوا تھا اور اس مرڈر کے بعد ترکی نے اس کی ویڈیو ریلیز کرا دیں تھی تب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی اور ان کے تعلقا خراب ہو گئے تھے لیکن کل کنگ سلمان کی ایک فون کال نے وہ ساری برف پگھلا دی اور پاکستان ترکی کے سر چڑھ کر ان کو آنکھیں دکھا رہا تھا اورپاکستان ملائیشیا کے ٹرک پر بیٹھ کر جو دوسروں کی ٹرینوں پر چاند ماری کر رہا تھا اب اس کو اچانک پتہ چل جائے گا کہ دوستیاں ذاتی نہیں ہوتیں دوستاں ملکی مفاد کے لئے ہوتی ہیں نہ کہ ذاتی-

    انہوں نے کہا کہ چین کا صدر شی نہ آصف علی زرداری کا دوست ہے نہ عمران خان کا اور نہ ہی نواز شریف کا وہن اپنے لوگوں کے لئے مخلص ہے امریکہ کا صدر اپنے لوگوں کے لئے انڈیا کا صدر اپنے لوگوں کے لئے یو اے ای کا صدر اپنے لوگوں کے لئے اور سعودیہ کا کنگ اپنے لوگوں کے لئے مخلص ہے-

    مبشر لقمان نے کہا کہ صرف ہم نے دیکھنا ہے کہ ہم اپنے ملک کے لئے کتنے مخلص ہیں اور اس کا حساب بڑا سادہ ہے کہ کتنوں کی جائیدادیں اور بزنس ملک سے باہر ہیں لیکن آج جب انڈیا سے یو اےای کا موازنہ کرتے ہیں نا تو یہ ضرور سوچ لیجیئے گا کہ انڈیا کے وہاں پر تیس سے پینتیس لاکھ لوگ کام کرتے ہیں اور آپ کے بھی پندرہ سے اٹھارہ لاکھ لوگ کام کرتے ہیں وہاں-

    انہوں نے کہا کہ لیکن ان کی بہت بڑی تعداد ہے جو وہاں پر کاروبار کرتے ہیں اور نوکریاں کری ایٹ کرتے ہیں بہت ہی چھوٹی سی تعداد ہے جو وہاں پر کاروبار کرتے ہیں لیکن ہم زیادہ تر جاب سیکرز کو بھیجتے ہیں ایک اکانومی کو پروموٹ کر رہا ہے اور ایک اکانومی کو ایکسچینج کر رہا ہے –

    انہوں نے کہا کہ میرے کہنے کامطلب یہ نہیں کہ ہم غلط ہیں میرے کہنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بہت بہتر ہیں میں یہ کہہ رہا ہوں کہ جو بھی
    ملک ہو گا اپنے معیار کو سامنے رکھ کر اپنے ملک کے حوالے سے ویسی پالیسیز بنائے گا لیکن ہم لوگوں نے ملکوں کو ذاتیات پر لے لیا ہے اردگان نے اگر ایک مرتبہ اسرائیل کے اوپر بات کر دی تو ہم نے کہہ دیا کہ وہ امت مسلمہ کا ہیرو ہے یہ نہیں پتہ کے اس نے اس جگہ کو پہچانا ہوا ہے اس کا اپنا سفارت خانہ ہے وہاں یہ نہں پتہ کہ یہ ان سے ٹرینڈ کر رہا ہے یہ نہیں پتہ کا یہ دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے ان کو ماننے والا یہ نہیں پتا کہ یہ خود بھی وہاں کا وزٹ کر چکا ہے یہ نہیں پتہ کہ اسرائیل کا صدر بھی ترکی کا وزٹ کر چکا ہے اور وہاں جوائنٹ پارلیمنٹ سے خاطب بھی کر لیا ہے اور ہو سکتا ہے وہ آج دوبارہ مان لے انہیں اور کیوں مان لے میں اس کو بُرا نہیں کہوں گا وہ اس لئے کہ وہ وہی کرے گا جو اس کے ملک کے لئے اچھا ہوگا ور یہی کرنا چاہیئے-

    مبشر لقمان نے کہا کہ ملکوں کی سیاست ملکوں کے تعلقات دوروس اور دیرپا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہونے چاہیئں وہ اپنے نیوگرافیکل حدود کی حفاظت کے لئے ہونے چاہیئں وہ ذاتیاتپر نہیں ہوتے کہ مجھے شیخ نیان نے گھڑی دے دی تھی اور وہ میرے بیسٹ فرینڈ ہو گئے انہوں پاکستان کے وزیر اعظم یا پاکستان کے صدر کو گھڑی دی تھی انہوں نے کسی فرد کو نہیں دی تھی اپ نے جو تحفہ دیا آپ نے ان کے خلیفہ کو دیا تھا کسی دوسرے فرد کو نہیں دیا باقیوں کو کیوں نہیں دے دیا جو اتنی آبادی ہے وہاں پر اس لئے ہمیں جو یو اے ای کی نمائنگی کر رہا ہے ہم اس سے تعلقات کریں-

    مبشر لقمان نے پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کر کے ان باتوں کو سمجھ لیں اور پاکستان کی فارن پالیسیز کو ری وزٹ کر لیں اور بہت ارجنٹلی وزٹ کر لیں مجھے حیرانی ہے کہ فارن آفس نے بھی عجیب اور مبہم سا بیان اس پر دے دیا کہ یو اے ای نے پاکستان کے ویزے بند کئے ہوئے ہیں –

    انہوں نے حیرانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے لئے کچھ تو کلئیرٹی لاؤ بغیر سوچے سمجھے بات کر رہے ہو پاکستان کے ہائی کمیشن کو ہی نہیں پتہ کہ کیا ہو رہا ہے کیا نہیں ہو رہا پہلے کلئیرک کرو کہ فارن آفس نے یہ اعلان کر دیا اگر نہیں تو ضرور اپنی غیر ضروری بات کی وجہ سے کوئی پابندی لگوانی ہے-

    سینئیر اینکر پرسن نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی ہمیشہ سلامت رکھے اور پاکستانیوں کو خوش رکھے اور پاکستانیوں کو جھوٹی افواہیں پھیلانےوالوں کے شر سے بھی محفوظ رکھے-

  • گلگت بلتستان میں‌ بلاول کی پارٹی نے سرکاری املاک کا بڑا نقصان کردیا، حالات کشیدہ

    گلگت بلتستان میں‌ بلاول کی پارٹی نے سرکاری املاک کا بڑا نقصان کردیا، حالات کشیدہ

    گلگت بلتستان الیکشن میں مبینہ دھاندلی،بلاول کی پارٹی نے سرکاری املاک کا بڑا نقصان کردیا، حالات کشیدہ

    باغی ٹی وی : گلگت بلتستان الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ فاریسٹ کا آفس اور چار گاڑیاں جلا دیں، مظاہرین نے فائر بریگیڈ کی گاڑی پر بھی پتھراؤ کیا، علاقے کے حالات کشیدہ ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے مشتعل کارکنوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور حالات کنٹرول کرنے کیلئے ان پر لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

    گلگت بلتستان کے ڈی آئی جی نے کہا ہے کہ شہر کے حالات پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ہم شرپسند عناصر کے خلاف مکمل تیار ہیں۔ نامعلوم لوگوں نے شہر میں 3 سرکاری گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی۔ فاریسٹ آفس پر لگانے والی آگ پر بھی فوری قابو پا لیا ہے۔ پولیس ملوث افراد کے خلاف سرگرم عمل ہو چکی ہے، جلد گرفتار کرینگے۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کی قیادت نے مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ شیری رحمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے کارکن گلگت بلتستان میں دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ پرامن مظاہرین پر شیلنگ اور فائرنگ کرنا قابل مذمت ہے۔

    شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف طاقت کی لالچ میں اندھی ہو چکی ہے۔ 126 دن ملک کو یرغمال کرنے والے پیپلز پارٹی کا پرامن احتجاج برداشت نہیں کرتے۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے گاڑیاں جلا کر افراتفری پیدا کرنے کی سازش کی۔ چیف الیکشن کمشنر بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، وہ معاہدے مطابق ووٹوں کا فرانزک آڈٹ نہیں کروا رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چار حلقوں کی بنیاد پر ملک کو بند کرنے والے ہمارے مطالبے پر ایک حلقے کا فارنزک آڈٹ نہیں کروا رہے۔ ہم اب 2018ء کا دھاندلی ماڈل گلگت بلتستان میں نہیں چلنے دینگے۔ دھاندلی سرکار اب بےنقاب ہو چکی ہے۔ گلگت بلتستان کا امن خراب ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم ہونگے۔

    دوسری جانب سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ گلگت میں الیکشن چوری ہونے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر تشدد شرمناک ہے۔ گلگت میں جیالوں پر گولیاں اور شیلنگ وفاقی حکومت کا اندھا انتقام ہے۔ گلگت بلتستان کے متنازع انتخابات کے نتائج بھیانک نکلیں گے۔

    مولابخش چانڈیو نے کہا کہ حساس علاقے میں عوام پر تشدد کرکے کس کی خدمت کی جا رہی ہے ؟ سلیکٹڈ ہوش کے ناخن لیں، آگ سے کھیلنے کوشش بند کی جائے۔ گلگت حلقہ دو پر چیف الیکشن کمشنر نے فرانزک کا جو معاہدہ کیا تھا، وہ پورا کیا جائے۔ ووٹوں کا فرانزک کئے بغیر نتیجہ ظاہر کرنا دھاندلی کا ثبوت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر جانبدار ہی نہیں، خود کو عمران خان کا ٹائیگر ثابت کر چکے ہیں، یہ الیکشن کسی طور بھی شفاف نہیں ہو سکتا۔ جیالے اپنا الیکشن چوری ہونے کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت تشدد کا راستہ اختیار کرکے حالات خراب کر رہی ہے۔

    ادھر وفاقی وزیر شبلی فراز نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں شکست پر انہیں سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو جانا چاہیے۔ گزشتہ روز پی ڈی ایم رہنماؤں کی مایوسی قابل دید تھی۔ این آر او کے متلاشی پی ڈی ایم رہنما شہر شہر سرگرداں پھر رہے ہیں۔ ان کی جلسیاں حکومت کیلئے نہیں، عوام کے روزگار کیلئے خطرہ ہیں۔ سیاسی مفاد پرستوں کو عوام کا کوئی احساس نہیں ہے۔

  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا سعودی عرب کا خفیہ دورہ

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا سعودی عرب کا خفیہ دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا ہے جس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

    امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو اور خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن بھی موجود تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی پر غور کیا گیا

    اسرائیلی حکام کے مطابق موساد کے نام سے مشہور اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے چیف، یوسی کوہن بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔تاہم اسرائیلی پرائم منسٹر آفس نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔نیتن یاہو کی اس خفیہ پرواز کا پتہ پروازوں سے باخبر رکھنے والی ویب سائٹس پر ہوا، جب اسرائیلی وزیر اعظم کے طیارے نے سعودی شہر نیوم میں لینڈنگ کی

    ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو اتوار کے روز سعودی عرب گئے جہاں انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سے ملاقات کی ، یہ بات ایک اسرائیلی عہدے دار نے پیر کو عبرانی میڈیا کو بتائی۔

    نیتن یاھو بحیرہ احمر کے شہر نیوم میں ایک اسرائیلی اور سعودی رہنما کے مابین پہلی مرتبہ معروف اعلی سطحی ملاقات کے لئے پانچ گھنٹوں کے لئے موجود تھے۔

    اس سے قبل پومپیو نے پیر کے روز کہا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سے ایک رات قبل "تعمیری” میٹنگ کی تھی ، کیونکہ انہوں نے اسرائیل اور خلیجی ممالک میں رک جانے والے سات ممالک کے دورے کو مکمل کرلیا تھا۔ انہوں نے اسرائیلی رہنما کی موجودگی کی اطلاع نہیں دی۔

    یہ اطلاعات اس کے بعد سامنے آئیں جب ٹویٹر صارفین نے دیکھا کہ نجی جیٹ طیارہ نے اتوار کی شام تل ابیب اور نیوم کے درمیان سفر کیا ہے جس سے ایک اعلی سطحی اجلاس کی قیاس آرائیوں نے جنم دیا ہے۔نیتن یاھو نے اتوار کی رات کورونا وائرس کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ا تھا لیکن انہوں نے ایک دن کے بعد اس کو ملتوی کر دیا

    اسرائیلی رہنما کا سعودی عرب کا سفر اسرائیل کے ساتھ خلیجی تعلقات میں تبدیلی کا لمحہ ہے جس کو ٹرمپ انتظامیہ کے زور پر حالیہ مہینوں میں تقویت ملی ہے۔نیتن یاہو نے مئی 2019 میں ایک اور خلیجی ملک عمان کا خفیہ دورہ کیا تھا جس کے ساتھ اسرائیل کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

    خیال کیا جاتا ہے کہ حالیہ برسوں میں اسرائیل اور سعودی عرب کے مابین خفیہ تعلقات بڑھ رہے ہیں۔

    جنوری سے پہلے ٹرمپ،اسرائیل اور سعودی عرب کا کھیل تیار، مبشر لقمان کی زبانی تہلکہ خیز انکشافات

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

    آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس

    محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    یواے ای کے ولی عہد کی اسرائیلی صدر کو دورے کی دعوت

    اسرائیل کےستمبر کے وسط تک متحدہ عرب امارات سے معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے ،اسرائیلی وزیرکا دعویٰ

    متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے دو دن بعد ہی گورنر پنجاب کا دورہ دبئی

    امریکی صدر ٹرمپ جن کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں وہ کہہ چکے ہیں کہ جلد سعودی عرب بھی اسرائیل کو تسلیم کر لے گا .امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کوشنر نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں سعودی عرب، قطر، بحرین اور عمان کا دورہ کیا تھا جس کا مقصد خطے کے ممالک کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے لیے آمادہ کرنا تھا۔

    سعودی عرب اور اسرائیل میں اہم معاہدہ طے پایا گیا

     

  • تعلیمی اداروں میں کب تک ہوں گی تعطیلات؟ اعلان کر دیا گیا

    تعلیمی اداروں میں کب تک ہوں گی تعطیلات؟ اعلان کر دیا گیا

    تعلیمی اداروں میں کب تک ہوں گی تعطیلات؟ اعلان کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی دوسری لہر میں تیزی کے بعد این سی او سی میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا،

    اجلاس میں صوبائی وزرء تعلیم نے بھی شرکت کی، اجلاس میں کورونا کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے پر وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا،اجلاس میں اسکولوں کی بندش کے دورانیے پر گفتگو کی گئی ،

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے،صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے،تعلیمی اداروں سے متعلق آج اجلاس ہوا،صوبوں نے تعلیمی اداروں سےمتعلق تجاویز پیش کی تھیں ،26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے جائیں گے،26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسزکر سکتی ہیں، 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند ہوں گے، اگر حالات بہتر ہوئے تو پھر ادارے کھول دیئے جائیں گے، ایک اجلاس جنوری کے ابتدائی دنوں میں ہو گا، چھٹیوں میں امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسکول کالجز یونیورسٹیز ٹیوشن سینٹرز سب بند ہوں گے،25 دسمبرسے 10 جنوری تک تمام تعلیمی داروں میں سردیوں کی مکمل تعطیلات ہونگی ،دسمبر میں جنتے بھی امتحانات ہوں گے وہ ملتوی کیے جائیں گے،ہاسٹل بھی بند کر دیئے جائیں گے، ایک تہائی حصہ طلبا کا ہاسٹل میں رہ سکتا ہے.11 جنوری کو تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلےکورونا وبا کی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا،بچوں کو آن لائن طریقے سے تعلیم دی جائے گی، 24 دسمبر تک گھر سے تعلیم جاری رہے گی، 25 دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی، 11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے ،طلبہ ایک ماہ گھروں سے آن لائن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے ،مارچ یا اپریل میں بورڈ کے امتحانات کو مئی میں کرانے کی سفارش کی ہے،ووکیشنل اداروں میں تربیت کا عمل جاری رہے گا،

    قبل ازیں وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی سیشن، امتحانات اور تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق تین مختلف تجاویز صوبوں کی بھجوائی تھیں۔ تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے پہلی تجویز میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں کو 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کر دیا جائے یا پھر 24 نومبر سے پرائمری اسکولز، 2 دسمبر سے مڈل اسکولز جب کہ 15 دسمبر سے ہائیرسیکنڈری اسکولز کو بند کرنے کی تجویز دی گئی۔اسی طرح وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی سیشن کو مارچ کے بجائے 31 مئی تک بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ صوبہ پنجاب میں کورنا وائرس کی صورتحال دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔کورونا کے باعث وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے۔ سندھ 57، اسلام آباد43 اور خیبرپختونخوا22مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

     

     

  • سعودی عرب اور اسرائیل میں اہم معاہدہ طے پایا گیا

    سعودی عرب اور اسرائیل میں اہم معاہدہ طے پایا گیا

    سعودی عرب اور اسرائیل میں اہم معاہدہ طے پایا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل میں فضائی حدود کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا

    معاہدے کا باقاعدہ اعلان ایک ہفتے میں ہوجائیگا ،معاہدہ امریکی وزیرخارجہ پومپیو کی سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے نیوم شہر میں ملاقات کے دوران طے پایا ،مبینہ طور پر ملاقات میں اسرائیل کی ایک اعلی شخصیت نے بھی شرکت کی

    https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1330753274530721792

    امریکا کی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کو ترغیب دی ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کریں جس سے دیگر خلیجی ممالک کو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے میں آسانی ہوگی۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کے بعد پومپیو نے کہا کہ ہمارا مشترکہ مقصد خطے میں امن و سلامتی ہے۔

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

    آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس

    محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین معاہدے میں امریکہ نے اہم کردار ادا کیا ہے، اسرائیل سعودی عرب کی فضائی حدود پہلے بھی استعمال کر رہا تھا،یو اے ای کے ساتھ اسرائیلی معاہدے کے بعد یو اے ای کے لئے اسرائیل کی پہلی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود سے ہو کر یو اے ای پہنچی تھی

    یواے ای کے ولی عہد کی اسرائیلی صدر کو دورے کی دعوت

    اسرائیل کےستمبر کے وسط تک متحدہ عرب امارات سے معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے ،اسرائیلی وزیرکا دعویٰ

    متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے دو دن بعد ہی گورنر پنجاب کا دورہ دبئی

    امریکی صدر ٹرمپ جن کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں وہ کہہ چکے ہیں کہ جلد سعودی عرب بھی اسرائیل کو تسلیم کر لے گا .امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کوشنر نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں سعودی عرب، قطر، بحرین اور عمان کا دورہ کیا تھا جس کا مقصد خطے کے ممالک کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے لیے آمادہ کرنا تھا۔

    جنوری سے پہلے ٹرمپ،اسرائیل اور سعودی عرب کا کھیل تیار، مبشر لقمان کی زبانی تہلکہ خیز انکشافات

  • سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے پروگرامات کی بھارتی میڈیا میں گونج

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے پروگرامات کی بھارتی میڈیا میں گونج

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے پروگرامات کے اسرائیلی میڈیا کے بعد بھارتی میڈیا میں گونج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے پروگراموں کی اسرائیل کے بعد بھارتی میڈیا میں بھی باز گشت سنائی دینی لگی

    چند روز قبل اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالہ سے اسرائیل کے معروف اخبار یروشلم پوسٹ نے پاکستان کے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی ویڈیو پر سٹوری شائع کی، اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو بھارتی صحافی کی ہے

    بھارتی صحافی نے اپنے پروگرام میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی ویڈیو کا حوالہ دیا ہے، بھارتی اینکر کا کہنا تھا کہ مبشر لقمان کا انٹرویو دیکھا تھا ؛انکا صحافت میں بڑا نام ہے،وہ کہہ رہے تھے،انڈیا کا جارحانہ رویہ کیوں ہے اس کا ہم جواب کیوں نہیں دے رہے ، کوئی فوجی جرنیل تھا، لگ رہا تھا کہ وہ سینئر افسر ہے اور وہ اپنی دلیلیں دے رہا تھا ،

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

    پروازوں کی بندش، یورپی ممالک میں تعینات پی آئی اے عملہ بارے بڑا فیصلہ

     

    بھارتی اینکر کا کہنا تھا کہ کچھ ہے جو انڈیا ایسا کر رہا ہے لائن آف کنٹرول پر،جس سے پاکستان کو پریشانی ہو رہی ہے، یہ‌صرف مبشر لقمان ہی نہیں بلکہ بہت سے اینکرز نے یہ کہا ہے ، یہ پریشانی ہے،انڈیا دو یا تین مہینے سے بہت زیادہ ایگریسو ہو گیا ہے پاکستان کو لے کر کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ جادوگر کی جان طوطے میں ہے

    واضح رہے کہ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان اپنے آفیشیل یوٹیوب چینل پر مختلف پروگرام کرتے ہیں جن میں بھارتی صحافیوں و عسکری تجزیہ نگاروں کو بھی لیا جاتا ہے، مبشر لقمان یوٹیوب آفیشیل چینل نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے ،یہی وجہ ہے انٹرنیشنل میڈیا بھی مبشر لقمان کی ویڈیوز سے سٹوری کرتا ہے،

    مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر متعدد سٹوریز ایسی ہیں جو پاکستانی میڈیا نے بعد میں جاری کیں، مبشر لقمان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انکی تحقیقاتی سٹوریز من و عن سچ ثابت ہوئیں، سی پیک کے حوالہ سے انڈیا کا خصوصی سیل قائم کیا گیا تھا اس پر مبشر لقمان نے ماہ اگست میں خبر بریک کی تھی اور پاکستان کے وزیر خارجہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے چند روز قبل میڈیا کو بتایا، اسے قبل کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ پر مبشر لقمان نے اپنی تحقیقاتی ویڈیوز میں جو حقائق بیان کئے تھے اور اس کا ذمہ دار کون تھا بتا دیا تھا بعد میں جب تحقیقاتی رپورٹ آئی تو اس میں وہی بات سامنے آئی جو مبشر لقمان بتا چکے تھے

  • سعودی عرب اورعرب امارات اپنے پرانے دوست پاکستان سے دور

    سعودی عرب اورعرب امارات اپنے پرانے دوست پاکستان سے دور

    لاہور:سعودی عرب اورعرب امارات اپنے پرانے دوست پاکستان سے دور،اطلاعات کے مطابق اس وقت ایک بحث زورپکڑرہی ہے کہ اسرائیل اور بحرین کے ساتھ ابراہیم معاہدے پر دستخط کے بعد متحدہ عرب امارات اپنے قریبی دوست پاکستان سے دورہوتے دکھائی دے رہا ہے جبکہ بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے

    یہ ان دوریوں کا نتیجہ ہے کہ اتوار کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں کہ پاکستانی تارکین وطن کو جلد ہی متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ مملکت سعودی عرب سے واپس بھیجا جائے گا کیونکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کو قبول کرنے کے لئے دباؤ جاری ہے جو پاکستان نے انکار کردیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان پردباو سے متعلق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ پر اسلام آباد کو باقاعدہ طور پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے "دباؤ” ڈالنے کے حوالے سے اپنے اوپرپڑنے والے دباو کا ذکرکرچکے ہیں ۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے ان دنوں ایک انٹریومیں اس حوالے سے کہا تھا کہ وہ کبھی اسرائیل کوتسلیم نہیں کریں ، عمران خان نے اس اننٹریومیں کہا تھا کہ اپنے اللہ کو کیا جواب دیں‌گے ،پہلے فلسطینیوں کوان کی سرزمین ملنی چاہیے پھردیکھیں گے کہ اسرائیل کوتسلیم کرنا ہے یا نہیں اس سے پہلے یہ توقع رکھنا بھی حماقت ہے

    گذشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات نے بدھ کے روز COVID-19 کے پھیلاؤ سے نمٹنے کی وجوہات کا حوالہ کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو اس ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہندوستان کی طرف دوستی کے قدم بڑھائے ہیں

    یادرہے کہ اسی تاثرکواس بات سے بھی تقویت ملتی ہےکہ کل دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے تصدیق کی کہ "ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت 12 ممالک کے لئے مزید اعلان تک عارضی طور پر نئے وزٹ ویزوں کے اجراء کو معطل کردیا ہے۔” لیکن پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے 11 ایسی اقوام میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ، جو میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

    اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان حالات خراب ہونے شروع ہوگئے ہیں کیونکہ متحدہ عرب امارات نے ابراہیم معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

    نئی دہلی اور ابوظہبی عدم تفریق کی قدر پر زور دیتے ہوئے ،متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کے مندوب پیون کپور نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی شہریوں کو اہمیت دی گئی ،

    "ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کسی بھی بنیاد پر عدم تفریق کی اہمیت رکھتے ہیں۔ امتیازی سلوک ہمارے اخلاقی تانے بانے اور قانون کی حکمرانی کے خلاف ہے۔ متحدہ عرب امارات میں موجود ہندوستانی شہریوں کو یہ بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے ، “اپریل میں سفیر کی طرف سے ایک ٹویٹ بھی کی گئی تھی

    وزارت خارجہ نے اگست میں کہا تھا کہ ہندوستان نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات میں مکمل معمول پر آنے کا خیرمقدم کیا ہے ، اور کہا ہے کہ دونوں ممالک نئی دہلی کے اہم اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔

    ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستو نے کہا کہ ہندوستان نے مغربی ایشیاء میں ہمیشہ امن ، ترقی اور استحکام کی حمایت کی ہے۔

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے اعلان پر وزیر خارجہ (ایس جیشنکر) کو متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا فون اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستان کے پرانے دوستوں نے نئے دوست تلاش کرلیے ہیں اوران میں سعودی عرب اورعرب امارات کا بہترین دوست بھارت ہے ،

    یاد رہے کہ یہ بحث پچھلے تین چاردن سے زورپکڑرہی تھی کہ عرب امارات نے پاکستان کوپیغام بھیجا ہے لیکن دوسری طرف پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ ان عرب ممالک کی بلیک میلننگ میں نہیں آئے گا اوراپنا مقام اورحیثیٹ منواکررہے گا

  • بھارتی فوج نے ایل اوسی پارشادی کی تقریب کونشانہ بنایا ، گیارہ شہری زخمی

    بھارتی فوج نے ایل اوسی پارشادی کی تقریب کونشانہ بنایا ، گیارہ شہری زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایل اوسی پارشادی کی تقریب کونشانہ بنایا ، گیارہ شہری زخمی،اطلاعات کے مطابق ازلی دشمن بھارت نے اشتعال انگیزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر جگجوٹ گاؤں میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا جس سے گیارہ شہری زخمی ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سویلین آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے جگجوٹ گاؤں میں شادی کی تقریب میں شریک 11 معصوم شہری زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شادی کی تقریب کو راکٹوں اور بھاری مارٹرز سے نشانہ بنایا۔ زخمی ہونے والوں میں چھ خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں۔

    پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شادی کی تقریب میں خاص طور پر خواتین بچوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج میں اخلاقیات کی کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔ بھارتی فوج نے غیر پیشہ وارانہ اور انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی کا مظاہرہ کیا۔

  • پاکستان یہودیوں سے متعلق اپنا بیان واپس لے :    فرانس کا مطالبہ:   پاکستان ڈٹ گیا

    پاکستان یہودیوں سے متعلق اپنا بیان واپس لے : فرانس کا مطالبہ: پاکستان ڈٹ گیا

    پیرس :پاکستان یہودیوں سے متعلق اپنا بیان واپس لے :فرانس کا مطالبہ،اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فرانس میں مسلمان بچوں کے لیے خصوصی طور پر ’شناختی نمبر‘ الاٹ کرنے کے اقدام کے خلاف انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری کے متنازع بیان کو واپس لیا جائے۔

    گزشتہ روز شیریں مزاری نے کہا تھا کہ ‘ایمانوئیل میکرون مسلمانوں کے ساتھ وہی سلوک کر رہے ہیں جو نازیوں نے یہودیوں کے ساتھ کیا، جس میں نازی جرمنی میں یہودیوں کو بھی شناخت کے لیے اپنے لباس پر پیلے رنگ کا ستارہ پہننے پر مجبور کیا گیا تھا’۔

     

     

    بعدازاں پر فرانس کے وزیر خارجہ ایگنس وان ڈیر محل نے شیریں مزاری کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ نفرت انگیز الفاظ صریح جھوٹ پر مبنی ہیں، نفرت اور تشدد کے نظریات سے دوچار ہیں’۔

    انہوں نے شیریں مزاری کے بیان کو بہتان قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پیرس نے پاکستان کے سفارتخانے کو ان تبصروں کی شدید مذمت سے آگاہ کیا ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان کو ان بیانات کو واپس لینا چاہیے اور احترام کی بنیاد پر بات چیت کی راہ پر گامزن ہونا چاہیے’۔

     

     

    اس کے جواب میں شیریں مزار نے دو ٹوئٹس کیں۔پہلی ٹوئٹ میں شیریں مزاری نے بتایا کہ ‘فرانسسی سفیر نے مجھے پیغام بھیجا ہے کہ جس مضمون کا حوالہ دے کر آپ نے نازیوں اور یہودیوں والی بات کہی دراصل اس آرٹیکل میں معلومات غلط تھیں’۔

    شیریں مزاری نے مزید کہا کہ ‘شناخی نمبر پورے پورے ملک کے بچوں کے لیے ہے’ اس لیے میں اپنی پہلی والی ٹوئٹ حذف کرتی ہوں۔بعدازاں دوسری ٹوئٹ میں شیریں مزاری نے فرانس کی وزارت خارجہ کی مذمت میں جواب دیا۔انہوں نے اپنے مؤقف کے حق میں ٹوئٹ میں کہا کہ ‘میری ٹوئٹ کو جھوٹ کہنے سے پہلے متعلقہ لنک پڑھیں’۔

    شیریں مزاری نے مزید کہا کہ ایک بات تو بتائیں آخر عوامی مقامات پر راہبہ کو اپنی ‘عادت’ پہننے کی اجازت کیوں ہے جبکہ مسلمان خواتین حجاب نہیں لے سکتیں؟ یہ امتیازی رویہ کیوں؟

     

     

    خیال رہے کہ گزشتہ روز فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے مسلم کمیونٹی پر ’چارٹر آف ریپبلکن ویلیو‘ کے نفاذ اور اس کے تحت مسلمان بچوں کے لیے خصوصی طور پر ’شناختی نمبر‘ الاٹ کرنے کے متنازع اقدام سے نئی بحث چھڑ گئی تھی۔

    تاہم شیریں مزاری کی جانب سے ٹوئٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ چارٹر آف ریپبلکن ویلیو سے متعلق پیش کردہ آرٹیکل میں نامکمل معلومات درج تھیں اور شناختی نمبر تمام بچوں کے لیے ہوں گے۔

  • مریم نواز اپنی مرحوم دادی کی وفات پربھی سیاست سے بازنہ آئیں

    مریم نواز اپنی مرحوم دادی کی وفات پربھی سیاست سے بازنہ آئیں

    لاہور:مریم نواز اپنی مرحوم دادی کی وفات پربھی سیاست سے بازنہ آئیں ،اطلاعات کے مطابق میاں نوازشریف کی والدہ محترمہ کی وفات کو مریم نواز نے سیاسی کارڈ کے طوراستعمال کرنا شروع کردیا ،مریم نے ایسی بات کہہ دی کہ سننے والے بھی غصے میں آگئے

    ذرائع کے مطابق مریم نواز کے اس کردار پرجہاں عام پاکستانی سیخ پا ہے وہاں ان کی اپنی پارٹی کے لوگ بھی اس فعل پرسخت غصے میں ہیں

     

     

    ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اس موقع پر جو ٹویٹ کی ہے وہ بھی قابل غورہے وہ کہتی ہیں‌ کہ !

    کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔

    مریم نوازآگے چل کرکہتی ہیں کہ !

    میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں۔ یہ ظالم اور انتقام میں اندھےلوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔

    یاد رہے کہ آج مریم نوازکو اپنی دادی بیگم شمیم کی وفات کی خبرسننے کے باوجود جلسہ سے واپس آنے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے کہ "میری دادی وفات پاچکی ہیں لیکن پشاورکے جلسے میں آخرتک بیٹھنا زیادہ ضروری ہے