Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آرمی چیف نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات میں دیا کشمیریوں کو دیا اہم پیغام

    آرمی چیف نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات میں دیا کشمیریوں کو دیا اہم پیغام

    آرمی چیف نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات میں دیا کشمیریوں کو دیا اہم پیغام
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار فاروق حیدر کی ملاقات ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

    https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1326821613631922177

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کاز اور کشمیریوں کیلئے بھرپور حمایت کےعزم کا اعادہ کیا.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کشمیر کاز کیلئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    کیا بھارت بھی میڈیا کواجازت دے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

    غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ

    وزیراعظم، آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر ہوئی بات

  • جہانگیر ترین کے پاکستان پہنچنے کے بعد عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    جہانگیر ترین کے پاکستان پہنچنے کے بعد عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    جہانگیر ترین کے پاکستان پہنچنے کے بعد عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے پاکستان واپس آتے ہی بڑی خوشخبری مل گئی

    چینی اور گندم بحران سیکنڈل میں لاہور ہائی کورٹ میں شریف فیملی اور جہانگیر ترین کی ایف آئی اے کے خلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ۔عدالت نے درخواستوں کو منظور کر لیا۔

    عدالت نے درخواست گزاروں کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتےہوئے کالعدم قرار دے دیا ۔عدالت نے کہا کہ درخواستگزاران کے خلاف ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر انکوائری شروع کی۔ ایف آئی اے نے قانونی تقاضے پورے کرنے کی بجاہے درخواستگزاران کو ناجائز تنگ اور حراسان کرنا شروع کر دیا ۔عدالت ایف آئی اے کے اس غیر قانونی اقدام کو کا کالعدم قرار دیتی ہے

    جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواستوں پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔

    عدالت کے روبرو درخواستگزاران کی طرف سے سلیمان اسلم بٹ اور سلیمان اکرم راجہ ایڈووکیٹس نے دلائل دیے تھے۔عدالت کے روبرو وفاقی حکومت کی طرف سے اٹارنی جنرل آف پاکستان نے اپنے دلائل میں درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا تھا عدالت نے درخواست گزاروں کے خلاف تادیبی کاروائی روکنے اور حراساں کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر رکھی تھی ،عدالت نے ایف آئی اے کو ملز مالکان کو گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع کررکھی تھی

    جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا

    جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

    شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے قرنطینہ کر لیا، شہزاد اکبر

    سی سی پی کا شوگرملزایسوسی ایشن کے دفاتر کا سرچ انسپکشن،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

    گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل آف پاکستان نے اپنے دلائل میں درخواستوں کی مخالفت کی تھی ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے چینی کی قلت پر 16 مارچ کو انکوائری کمیشن تشکیل دیا، فاروقی پلپ ملز اور العریبیہ شوگر ملز پر کارپوریٹ فراڈ کا بے بنیاد الزام عائد کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے فاروقی پلپ مل اور العریبیہ شوگر ملز کیخلاف انکوائری کرنے کا غیر قانونی حکم دیا ہے۔شوگر ملز کیخلاف تحقیقات 90 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گٸی ہے۔ عدالت جےآئی ٹی کا العریبیہ شوگر ملز سے ریکارڈ طلبی کے نوٹس کو غیر قانونی قرار دے العریبیہ شوگر ملز اور فاروقی پلپ ملز کیخلاف وفاقی حکومت کے انکوائری کے احکامات کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، طلبی کے نوٹسز معطل کیے جائیں اور ہراساں کرنے سے روکا جائے،

    واضح رہے وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم نے ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے خطوط ارسال کیے، گورنر سٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اور تین صوبوں کو بھی خط لکھے گئے جس کیساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی بھجوائی گئی۔خط کے متن میں کہا گیا ایف بی آر شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرے، نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں زمہ داران کا تعین کرے۔ نیب کو شوگر ملز اور مالکان کے مالی معاملات کی تحقیقات کا کہا گیا

  • لندن سے گرفتاری کاڈر،نوازشریف سعودی عرب میں پناہ لینے کے لیے کوشاں

    لندن سے گرفتاری کاڈر،نوازشریف سعودی عرب میں پناہ لینے کے لیے کوشاں

    لاہور :لندن سے گرفتاری کاڈر،نوازشریف سعودی عرب میں پناہ لینے کے لیے کوشاں ،اطلاعات کے مطابق کرپشن کیس میں برطرف سابق وزیراعظم نوازشریف کواس بات کا یقین ہوگیا ہےکہ برطانوی حکومت انہیں‌ عمران‌ خان کے حوالے کردے گی ، ان حالات اورگرفتاری سے بچنے کےلیے نوازشریف نے سعودی قیادت سے رابطے کرلیئے ہیں

    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے گرفتاری کے ڈر سے لندن سے سعودی عرب منتقل ہونے کی کوشش کی ہے۔ جہاں وہ سیاسی پناہ کی تلاش میں ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نوازشریف نے یہ فیصلہ سعودی عرب اورپاکستان کے بڑھتے ہوئے اختلافات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے ،

    ادھر تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر کی جانب سے لندن میں مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب میں مقیم ہونے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

    قائد ن لیگ لندن سے سعودی عرب منتقل ہونے چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے ان کی جانب سے سعودی قیادت سے اجازت کیلئے باقاعدہ درخواست بھی کی گئی۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ کی درخواست پر سعودی قیادت نے صاف انکار کر دیا ہے۔ جبکہ سعودی قیادت نے درخواست کے حوالے سے پاکستانی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

    صابر شاکر کے مطابق نواز شریف کا پیغام موصول ہونے پر سعودی قیادت نے واضح کیا کہ مشرف کے دور میں 2 ممالک کے درمیان باقاعدہ معاہدے کی بدولت قائد ن لیگ کو سعودی عرب میں پناہ دی گئی تھی، تاہم اب ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم و قائد ن لیگ نواز شریف کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں۔ نواز شریف عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد قید کاٹ رہے تھے، تاہم دوران قید ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں ضمانت پر رہائی دے کر علاج کیلئے بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی۔

    عدالت نے نواز شریف کو صرف علاج کے غرض سے لندن جانے کی اجازت دی، تاہم ان کی جانب سے کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہونے کے باوجود علاج نہیں کروایا گیا۔ عدالت نے نواز شریف کو مخصوص مدت کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی، تاہم وہ مدت ختم ہونے کے بعد اب قائد ن لیگ ملک واپس آنے کیلئے راضی نہیں ہیں۔

  • جوبائیڈن حلف اٹھانے سے پہلے ہی بھارت نوازہوگیا،20 بھارتی نوازبڑے بڑے حساس عہدوں پرتعینات

    جوبائیڈن حلف اٹھانے سے پہلے ہی بھارت نوازہوگیا،20 بھارتی نوازبڑے بڑے حساس عہدوں پرتعینات

    واشنگٹن :جوبائیڈن حلف اٹھانے سے پہلے ہی بھارت نوازہوگیا،20 بھارتی نوازبڑے بڑے عہدوں پرتعینات،اطلاعات کے مطابق دنیا جس جوبائیڈن کوایک غیرجانبدارامریکی صدرکے طورپردیکھ رہی تھی اس منتخب ہونے والے صدرنے حلف اٹھانے سے پہلے ہی بھارت نوازی کا دم بھردیا ،

    نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارتی نوازنائب امریکی صدرکملا ہیرس سے ملکر 20 سے زیادہ ہندوستانی امریکیوں کو ایجنسی ریویو ٹیمز (اے آر ٹی) میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ ہندوستانی امریکی ان ٹیموں کا حصہ ہوں گے جو وفاقی ایجنسیوں کی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ دار ہیں تاکہ آنے والی بائیڈن ہیرس انتظامیہ امریکہ کی قیادت کے لئے تیار ہو۔

    یہ ٹیمیں متنوع نقطہ نظر کی حامل ہیں جن کا امریکہ کے انتہائی ضروری اور پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کام کررہی ہیں اور اس طرح کی ٹیموں کی قیادت کے لئے تین ہندوستانی امریکیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    ارون مجمددار کو محکمہ توانائی کی قیادت کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ محکمہ توانائی کی ٹیم فیڈرل انرجی ریگولیٹری کمیشن اور نیوکلیئر ریگولیٹری کمیشن کا بھی جائزہ لے گی۔

    کرن اہوجا آفس آف پرسنل مینجمنٹ کی قیادت کریں گی۔ آفس پرسنل منیجمنٹ ٹیم آفس آف گورنمنٹ اخلاقیات ، آفس آف اسپیشل کونسل ، ریاستہائے متحدہ کی انتظامی معاملات ، میرٹ سسٹم پروٹیکشن بورڈ ، اور فیڈرل تھرفٹ ریٹائرمنٹ انویسٹمنٹ بورڈ کا بھی جائزہ لے گی۔

    راہول گپتا کو قومی ڈرگ کنٹرول پالیسی کے دفتر کا ٹیم لیڈر بنایا گیا ہے۔دیگر ہندوستانی امریکی جن کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں‌ ارون وینکٹرامین جو کہ محکمہ تجارت اور ریاستہائے متحدہ تجارت کے دفتر کے سربراہ ہوں گے ،

    محکمہ برائے توانائی کے لئے زکریا ، سبھاسری رامانتھن (محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی) ، راج ڈی (محکمہ انصاف) ، سیما نندا اور راج نائک برائے محکمہ محنت ، رینا اگروال اور ستیام کھنہ کو وفاقی ریزرو ، بینکنگ اور سیکیورٹیز کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ ریگولیٹرز اے آر ٹی ، ناسا کے لئے بھاویہ لال ، دلپریت سدھو (قومی سلامتی کونسل) ، دیویہ کماریا (آفس ​​آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ) ، کمار چندرن (محکمہ زراعت) اور انیش چوپڑا (یو ایس پوسٹل سروس)۔

    ذرائع کے مطابق ویسے توسیکڑوں ہندوستانیوں کو اہم ذمہ داریاں دی گئی ہیں لیکن اس اے آر ٹی کے سیکڑوں ممبروں میں سے آدھے سے زیادہ خواتین ہیں ، اور تقریبا 40 فیصد تاریخی طور پر وفاقی حکومت میں نمائندگی کرنے والی جماعتوں کی نمائندگی کرتے ہیں ،

  • مسئلہ کشمیرپرپاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،ایرانی وزیرخارجہ کی وزیراعظم کویقین دہانی

    مسئلہ کشمیرپرپاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،ایرانی وزیرخارجہ کی وزیراعظم کویقین دہانی

    اسلام آباد :مسئلہ کشمیرپرپاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،ایرانی وزیرخارجہ کی وزیراعظم کویقین دہانی ،اطلاعات کےمطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کواس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ ایران مسئلہ کشمیرکے معاملے پرپاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ،

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات ہوئی جس میںپاک ایران تعلقات، علاقائی امور، افغان امن عمل، مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی گئی۔

    ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاک ایران دو طرفہ تجارت بڑھانے پر زور دیا۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لیے کوششیں کر رہا ہے اور ہم افغانستان میں امن کے حامی ہیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ایرانی وزیر خارجہ کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا عزم بھی کیا۔وزیراعظم نے کرونا سے ایران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اور حکومتی اقدامات سے وبائی مرض کو روکنے میں مدد ملی۔ وزیر اعظم نے تجارت اور اقتصادی تعلقات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لئے ملکر کام کرنا چاہیے۔

    ایرانی وزیرخارجہ نے وزیراعظم کو یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ ایران ماضی کی کوتاہیوں سے دوررہے گااوردونوں برادراسلامی ملک ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے

  • شاہی جوڑا: بلاول ، مریم ایک  میز پراکٹھے تو ہوگئے، مگردل نہ مل سکے، اختلافات  برقرار رہے

    شاہی جوڑا: بلاول ، مریم ایک میز پراکٹھے تو ہوگئے، مگردل نہ مل سکے، اختلافات برقرار رہے

    گلگت:بلاول بھٹو،مریم نوازایک میزپراکٹھے توہوگئے،مگرکراچی واقعہ کی انکوائری پراختلافات برقراررہے،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کی ون آن ون ملاقات کے بعد پارٹی وفود کی بھی ملاقات ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، صدر پی پی پی گلگت بلتستان امجد حسین بھی موجود ہیں۔

    ملاقات میں پی ڈی ایم کے وجود کولاحق خطرات اورنئے سرے سے اس میں جان ڈالنے کی منصوبہ بندی کی گئی ،اس دوطرفہ ملاقات میں پشاور جلسے، گلگت بلتستان انتخابات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس ملاقات مین مریم نے بلاول سے شکوہ کیا کہ آپ نے نوازشریف کے بیانیئے کومسترد کردیا ،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس دوران بلاول بھٹو اور مریم نواز کے درمیان نواز شریف کے ٹوئیٹ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا

    کراچی واقعے پر ن لیگ کے موقف نے مخالفین کو تنقید کا موقع دیا، بلاول نے مریم کوصاف صاف بتادیا،بلاول بھٹو نے اپنے شکوے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ن لیگ کے سینیئر رہنماؤں سے بھی رابطہ کر کے تحفظات سے آگاہ کیا تھا،

    اس ملاقات میں مریم نواز نے کراچی واقعہ کی انکوائری رپورٹ پرنوازشریف کے موقف کودرست قراردیا پیپلزپارٹی نے اس موقف کی حمایت کرنے سے معذرت کرلی

    ملاقات کے دوران بلاول اور مریم نواز کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

    خیال رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے جن میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پی پی پی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

  • باہرعوام کولڑا رہےہیں،اندراکٹھےبیٹھےہیں،پھرکون ہوگاچیمپئن:      مبشرلقمان

    باہرعوام کولڑا رہےہیں،اندراکٹھےبیٹھےہیں،پھرکون ہوگاچیمپئن: مبشرلقمان

    گلگت:باہرعوام کولڑارہے ہیں اوراندراکٹھےبیٹھےہیں‌،کون ہوگاچیمپئن:مبشرلقمان نے بہت خوبصورت منظرکشی کی ہے ، ن لیگ کی مریم نواز کی پی پی کے بلاول سے ملاقات کی ، اطلاعات کے مطابق سنیئر تجزیہ نگارمعروف صحافی نے گلگت میں مریم نواز اوربلاول بھٹوکی ون بائی ون ملاقات کا خوبصورت نقشہ کھینچا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے سنیئر صحافی نے مریم نواز کی بلاول سے ملاقات پراہل گلگت وبلتستان سے پوچھا ہے کہ اے میرے ہم وطنو! ایک بات ہی بتادیں

     

    مبشرلمقان پوچھتے ہیں کہ تمہیں تو یہ آپس میں لڑا رہے ہیں اورایک دوسرے کے خلاف اکسارہے ہیں‌،ووٹ کی خاطرتمہارے درمیان دشمنیاں پیدا کررہے ہیں لیکن خود یہ ایک کمرے میں تنہا بیٹھے خوش گپیوں میں مصروف ہیں ،یہ کیا ہورہا ہے ، کچھ تو بتادو

    سنیئر صحافی نے اس فرینڈلی ملاقات کے منظرکے ساتھ گلگت بلتستان کے سیاسی ماحول سے تقابلہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ پھراس نورا کشتی کے باوجود یہ توبتادیں کہ چیمپئن کون ہوگا

    مبشرلقمان یہ کہہ رہے ہیں کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں ان دونوں میں کس کودوسرے پربرتری ہوگی

    یاد رہے کہ اس سے قبل معروف صحافی اسی حوالے سے گلگت بلتستان کے زمینی حقائق کی بنیاد پرایک خاکہ بیان کرچکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ امکان یہ نظرآتا ہے کہ سب سے زیادہ سیٹیں پی ٹی آئی ، اس کے بعد آزاد اورپیپلزپارٹی کا مقابلہ ہے اورن لیگ کی پوزیشن سب سے آخری ہوگی ،

  • مریم نوازووٹ لینےکےلیےمذہب کارڈاستعمال کرنےلگیں

    مریم نوازووٹ لینےکےلیےمذہب کارڈاستعمال کرنےلگیں

    گلگت:مریم نوازووٹ لینےکےلیےمذہب کارڈاستعمال کرنےلگیں‌،حضرت حسنؓ وحسینؓ کا نام مبارک چھوٹے بھائیوں‌کی طرح‌ لیتی رہیں ؟سخت ردّعمل آگیا،اطلاعات کے مطابق گلگت میں اس وقت سیاسی ماحول گرم ہے ، ہرپارٹی اپنا منشورپیش کررہی ہے لیکن دوسری طرف ن لیگ کی نائب صدرمریم نوازنے ووٹ لینے کے لیے نہ صرف مذہبی کارڈ استعمال کیا ہے بلکہ مریم کو یہ بھی پتہ نہیں کہ ان مبارک ہستیوں کا نام کیسے لیا جاتا ہے

     

    https://twitter.com/VirkSh786/status/1326454657703665664

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے گلگت سے موصول ہونے والے ایک ویڈیوکلپ میں مریم کا ان مبارک ہستیوں کا نام لینے کے حوالے سے بہت اچھنبا لگاہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نے پہلے اپنے بھائیوں حسین اورحسن کا نام لیا اورپھرساتھ ہی حضرت امام حسنؓ و حسینؓ کا نام لے کہا کہ "حسین اورحسن میرے بھائیوں کا نام ہے

    مریم نواز نے اپنی بات کوآگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ حسین اورحسین کوماننے والے ہو ، میرے بھائی بھی حسین اورحسن ہیں ہم بھی اہل بیت کو ماننے والے ہیں

    ذرائع کے مطابق مریم نواز کی طرف سے مذہب کے کارڈ کواستعمال کیے جانے کے خلاف سخت ردعمل آرہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کیسےلوگ ہیں سال ان کو مبارک ہستیاں یاد نہیں آتیں‌ لیکن الیکشن میں یہ ان کا نام لے کرلوگوں سے ووٹ لیتے ہیں‌

  • بڑے شرم کا مقام ہے کہ امریکی ایمبیسی کا ٹویٹراکاونٹ ن لیگی چلارہے ہیں‌،شیریں مزاریں کا تلخ مگرحقیقت پسندانہ ردعمل

    بڑے شرم کا مقام ہے کہ امریکی ایمبیسی کا ٹویٹراکاونٹ ن لیگی چلارہے ہیں‌،شیریں مزاریں کا تلخ مگرحقیقت پسندانہ ردعمل

    اسلام آباد :بڑے شرم کا مقام ہے کہ امریکی ایمبیسی کا ٹویٹراکاونٹ ن لیگی چلارہے ہیں‌،شیریں مزاریں کا تلخ مگرحقیقت پسندانہ ردعمل،اطلاعات کے مطابق ن لیگی ایجنڈے کوپروان چڑھانے اور حکومت کے خلاف امریکہ اورن لیگ کے ایجنڈے کا ایک پیچ پرآنا کسی دھماکےسے کم نہیں ،

     

     

    دوسری طرف عوامی مطالبے کے بعد امریکی ایمبیسی نے جس وضاحت اور اعتراف جرم کے ساتھ اپنی غلطی تسلیم کی ہے اورپھرمعافی مانگنے کا جواندازاختیارکیا گیا ہے ، اس پرپاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے بھی اپنے انداز سے امریکی سفارتخانے کے جرم میں شامل ہونے پر اپنا ردعمل دیا ہے ،

    شیریں مزاری لکھتی ہیں کہ :بڑی تاخیر کے بعد یہ کافی اچھا نہیں ہے! اکاؤنٹ کو واضح طور پر ہیک نہیں کیا گیا تھا لہذا جس شخص تک اس تک رسائی حاصل تھی,جواحسن اقبال نے کہا امریکی سفارتخانے نے اسے اپنایا

     

     

    وہ اسے "اجازت کے بغیر” استعمال کرتا ہے۔ یہ بات ناقابل قبول ہے کہ امریکی سفارت خانے میں کام کرنے والے کسی خاص پارٹی پارٹی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

  • ہم غیرشعوری طورپرکسی کے لیے استعمال ہوگئے ،امریکی سفارتخانے نے پاکستانیوں سے معافی مانگ لی

    ہم غیرشعوری طورپرکسی کے لیے استعمال ہوگئے ،امریکی سفارتخانے نے پاکستانیوں سے معافی مانگ لی

    اسلام آباد :ہم غیرشعوری طورپرکسی کے لیے استعمال ہوگئے ،امریکی سفارتخانے نے معافی مانگ لی،اطلاعات کے مطابق امریکی سفارتخانے نے احسن اقبال کا سیاسی ٹوئٹ ری ٹویٹ کرنے پر معافی مانگ لی اور وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات امریکی سفارتخانے کا اکاؤنٹ غیرمتعلقہ طورپراستعمال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا سیاسی ٹوئٹ ری ٹویٹ کرنے پر امریکی سفارتخانے نے معذرت کرلی اور کہا امریکی سفارتخانہ کےٹوئٹراکاؤنٹ پرکل رات بلااجازت رسائی حاصل کی گئی ، امریکی سفارتخانہ سیاسی پیغامات کی پوسٹنگ یاری ٹوئٹ کی توثیق نہیں کرتا ، ہم کسی الجھن کے لیے معذرت خواہ ہیں، جس کا نتیجہ غیر مجاز پوسٹ سے ہوا۔

    امریکی سفارتخانے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پتہ نہیں چلا کہ کس طرح ہمارا ٹویٹراکاونٹ کسی کے لیے استعمال ہوگیا

    یاد رہے وفاقی وزیرشیریں مزاری نے احسن اقبال کےٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرنےپرامریکی سفارتخانے سے وضاحت یا معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی سفارت خانہ تا حال ٹرمپین موڈسےباہرنہیں نکلا ، سفارتخانہ سزا یافتہ مفرورکی حمایت میں داخلی سیاست میں مداخلت کررہاہے۔

     

     

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانے کو سفارتکاری کےاصولوں پر عمل کرنا چاہئے، ری ٹویٹ جعلی ہے توواضح کریں اگر نہیں توسفارتخانہ معذرت کرے۔

    دوسری جانب گورنرسندھ عمران اسماعیل نے امریکی سفارتخانے کے ری ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سراسر مضحکہ خیز ہے ، ا مریکی سفارتخانہ وزیراعظم کیخلاف ری ٹوئٹ کیسےکرسکتےہیں، یہ توہین آمیزریمارکس پرمشتمل ہے،یہ سفارتی پروٹوکول کے خلاف ہے۔

     

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مافی مانگنے کیساتھ وضاحت دی جائے کہ یہ اکاؤنٹ جعلی ہے یا ہیک ہے اور وزارت خارجہ اس معاملے پر فوری ایکشن لے۔

    یاد رہےکہ امریکی سفارتخارنے کی طرف ن لیگی ایجنڈے کوپروان چڑھانے میں اپنا کلیدی کرداراداکرتے ہوئے نظرآیا ، ن لیگ کے احسن اقبال کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ٹویٹ کی امریکی سفارتخانے نے تائید کی اوراس پیغام کوآگے شیئرکیا جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھرسے امریکی سفارتخانے کی اس گھٹیا حرکت پرمعافی مانگنے کا مطالبہ زورپکڑگیا تھا