Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ”امریکی ایمبیسی معافی مانگو“سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا؟ن لیگ اورامریکہ دونوں کا ایک ایجنڈا

    ”امریکی ایمبیسی معافی مانگو“سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا؟ن لیگ اورامریکہ دونوں کا ایک ایجنڈا

    لاہور:”امریکی ایمبیسی معافی مانگو“سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا؟ن لیگ اورامریکہ دونوں کا ایک ایجنڈا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال کی طرف سے ٹویٹ کو پاکستان میں امریکی ایمبیسی کی طرف سے جب ری ٹویٹ کیا گیا تو پھر ایک سخت ردعمل سامنے آیا جس میں احسن اقبال کے ساتھ ساتھ امریکی ایمبیسی سے بھی معافی کامطالبہ زورپکڑگیا اوردیکھتے ہی دیکھتے یہ ایک ٹرینڈ کی شکل اختیارکرگیا

     

     

    "امریکی ایمبیسی معافی مانگو” سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ۔۔۔ سوشل میڈیا صارفین نے امریکی ایمبیسی سے معافی کا مطالبہ کیوں کیا؟ امریکی ایمبیسی نے احسن اقبال کا کونسا ٹویٹ ری ٹویٹ کیا؟امریکی ایمبیسی کی طرف سے یہ ٹویٹ جب ری ٹویٹ کی گئی تو پاکستانیوں کی طرف سے امریکی ایمبیسی سے معافی کے مطالبے میں‌ شدت آگئی

    گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونیوالا بھارتی صحافی ایشان تھرور کا ایک آرٹیکل شئیر کیا جس کا عنوان تھا "ٹرمپ کی شکست دنیا کے بدعنوانیوں اور آمروں کے لئے ایک دھچکا ہے”۔

    احسن اقبال نے یہ آرٹیکل شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے پاس پاکستان میں بھی ایک ہے اور یہ بھی بہت جلد اتر جائے گا۔ انشاء اللہ

    احسن اقبال کے اس ٹویٹ کو مبینہ طور پر امریکی ایمبیسی پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے مبینہ طور پر ری ٹویٹ کیا اور بعد ازاں ردعمل سامنے آنے پر یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔

    پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے امریکی ایمبیسی کے اس ٹویٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور امریکی ایمبیسی سے معافی کا مطالبہ کیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے #ApologiseUSembassy سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ امریکی ایمبیسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو نوٹس لیکر امریکی سفیر سے جواب طلبی کرنی چاہئے۔

     

    امریکی سفارت خانہ پاکستانی سیاست میں مداخلت کر رہا ہے ، سفارت خانہ کو سفارتکاری کے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے ، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا دعوی ہے۔

     

    انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانہ پاکستان کی گھریلو سیاست میں مداخلت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ سفارت خانہ ابھی بھی ٹرمپ کے موڈ میں ہے۔ امریکی سفارت خانے کو سفارتکاری کے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے۔

     

    انہوں نے یہ بات ایک ٹویٹ کے جواب میں کہی جس میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ کی شکست نے آمروں اور کرپٹ لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے ، جس پر احسن اقبال نے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی ایسا ہی ایک معاملہ ہے جو جلد ہی ہونے والا ہے

     

    منیب جنجوعہ لکھتے ہیں کہ یہ بدمعاشی ناقابل قبول معافی کے بغیر معافی نہٰیں ملنی چاہیے

     

    https://twitter.com/ZiddiMuneebJ/status/1326418008600948736

    سلطان سالار زئی نے لکھا کہ تمام پاکستانی پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے پر امریکی ایمبیسی اسلام آباد سے معافی کا مطالبہ کریں۔ احسن اقبال کی اس ٹویٹ پہ امریکی ایمبیسی کی ریٹویٹ اورمعافی سےدرگزرصریحا بدمعاشی ہےاورناقابل قبول ہے۔

     

     

    ڈاکٹرارسلان خالد کہتے ہیں کہ یہ کوئی بڑی گیم لگتی ہے ، ٹویٹرامریکی پراکسی وارکوتحفظ دے رہا ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک بڑے ادارے کی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیا جائے ،

     

     

     

    ایسے ہی ایک صارف آزاد منش نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف احسن اقبال کے ٹویٹ کو امریکی ایمبیسی ریٹویٹ دے رہی ہے سمجھ تو آپ گئے ہوں گے امریکی یہودی ایجنٹ اب کون ہیں اس ملک میں اور کون امریکا کے زیراثر کام کرنے والے ہیں

     

    https://twitter.com/Khadeeja_Chahat/status/1326426086046134272

    خدیجہ چاہت لکھتی ہیں کہ جوروی امریکی ایمبیسی نے اپنایا ہے اگریہی رویہ پاکستان اپناتا تو پھر کیاردعمل ہوتا

     

     

     

    وزیراعظم کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے لکھا کہ اسٹریٹجک ٹویٹر اکاؤنٹس انتہائی حساس ڈیجیٹل اثاثے ہیں اور اس سے ہونے والی کسی بھی غلطی کو عوامی طور پر درست کیا جانا چاہئے۔یوایس ایمبیسی اسلام آباد کو فوری طور پر بتایا جائے کہ کل رات ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ساتھ کیا ہوا ہے کیونکہ پاکستانی ان کے ٹویٹ پر خوش نہیں ہیں جسے بعد ازاں انہوں نے ڈیلیٹ کردیا؟

     

    سادات یونس لکھتے ہیں کہ یوایس ایمبیسی  کومعافی مانگنا ہوگی یہ پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے ، پاکستانی قوم بھی اسے برداشت نہیں کرتی

    محمد قاسم لکھتے ہیں کہ معافی کے سوا کوئی حل قبول نہیں

     

     

     

     

  • کرونا کا پھیلاؤ، این سی او سی نے پھر بڑی پابندیاں لگا دیں

    کرونا کا پھیلاؤ، این سی او سی نے پھر بڑی پابندیاں لگا دیں

    این سی اوسی نے ایک بار پھر عوامی اجتماعات پر پابندی کی سفارش کردی

    وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا،این سی اوسی اجلاس میں کورونا کی دوسری لہر کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان شریک ہوئے ،وزیر تعلیم شفقت محمود اور سیکریٹری صحت عامر خواجہ بھی شریک ہوئے ،این سی اوسی اجلاس میں کورونا ایس اوپیز پر بریفنگ دی گئی

    اجلاس میں 16 شہروں میں بڑھتے کوروناکیسزکی شرح کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسزکا بھی جائزہ لیا گیا

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ فوری اقدامات کاتقاضہ کررہا ہے،بڑے اجتماعات پر پابندی کی تجویز کے بعد کورونا کیسز میں 3گنا اضافہ ہوا،سیاسی قیادت پوری قوم کو کورونا کی روک تھام کے اقدامات کرنے کا پیغام دےاس فیصلے کیلئے این سی سی میں اتفاق رائے کی ضرورت ہے،اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث این سی سی تاخیر کا شکار ہے،اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث سفارشات پر عمل تاخیر کا شکار ہے

    این سی او سی نے سینما اور تھیٹرزفوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے،این سی او سی کی جانب سےمزارات کو بھی فوری بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ،ریسٹورنٹس پر رات 10 بجے تک باہر بیٹھ کر کھانے اور کھانا گھر لے جانے کی اجازت دی جائے گی.20 نومبر کے بعد کھلے علاقے میں شادی کی تقریب میں 500 افراد کی اجازت دی جائے گی

    این سی او سی کے مطابق سیاسی ، ثقافتی ، مذہبی ، تفریح ​​اور سول سوسائٹی کے اجتماعات میں 500 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے، اگر کرونا کیسز بڑھتے رہے تو بازارون کو بھی دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے

    این سی او سی نے گذشتہ کئی مہینوں سے اب تک مساجد میں ایس او پی کی تعمیل کو سراہا ہے تاہم اب گزشتہ دنوں میں دیکھنے میں آیا کہ مساجد میں بھی ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا این سی او سی نے اپیل کی ہے کہ مساجد میں پہلے کی طرح کرونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے تا کہ کرونا کی دوسری لہر میں مریضوں کا زیادہ اضافہ نہ ہو

    فورم کو بریفنگ دی گئی کہ تعلیمی اداروں میں کرونا کے مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے اور اس رجحان کو روکنے کی ضرورت ہے۔ فورم نے فیصلہ کیا کہ 16 نومبر کو وفاقی وزیر تعلیم این سی او سی میں صوبائی وزیر تعلیم کے ساتھ تعلیمی اداروں میں جاری کیسز کا جائزہ لیں گے اور اہم فیصلے کریں گے

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1708 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار21 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار184 ہو گئی ہے،پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 20 ہزار65 افراد صحتیاب ہوگئے اور21 ہزار98 زیر علاج ہیں۔

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات،کن امور پر ہوئی بات؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

    ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات،کن امور پر ہوئی بات؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

    ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات،کن امور پر ہوئی بات؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے

    ایرانی سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‏اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے آج صبح پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوستانہ تعلقات، سرحدی اور دفاعی امور، امن اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا .

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں افغان امن عمل، پاک ایران سرحدی انتظام اورسرحدی منڈیوں کے قیام پر بھی گفتگوہوئی۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاک ایران وسیع تر تعاون کے علاقائی امن و استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ،آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام اورافغان امن کیلئے پاکستانی مثبت کردار کو سراہا،جواد ظریف نے کہاکہ ایران،پاکستان افغانستان کے ساتھ بہترین تعلقات کیلئے سرگرم عمل ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ شب اسلام آباد پہنچے تھے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

    جواد ظریف اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے ،ایرانی میڈیا کے مطابق جواد ظریف دورہ اسلام آباد کے موقع پر پاکستانی حکام سے اپنی ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ سمیت بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر مذاکرات کریں گے۔

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    ترجمان ایرانی وزارت خارجہ خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ ظریف اس دورے پر اپنے پاکستانی ہم منصب کے علاوہ وزیر اعظم کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان سیاسی ، اقتصادی اور سلامتی کے لحاظ سے بہت ہی اہم ہے، ایران اور پاکستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور بہت ہی اہم امور دونوں ممالک کے ایجنڈے میں شامل ہیں

  • بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ،نیول چیف کا دبنگ اعلان

    بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ،نیول چیف کا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کرِیکس ایریا کا دورہ کیا

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے استقبال کیا،نیول چیف نے جنوب مشرقی سرحد کے ساتھ موجود اگلے مورچوں کا دورہ کیا،نیول چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر کو کرِیکس ایریا میں خطرات اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ،نیول چیف نے فرائض کی انجام دہی پرجوانوں کے حوصلے اور عزم کو سراہا،

    ترجمان پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ دفاع میں ہتھیاروں اور آلات کا بھرپور استعمال اہمیت کا حامل ہے ،بحری سرحدوں کا دفاع پاک بحریہ کی اولین ذمہ داری ہے ،بحری سرحدوں کے دفاع کیلیے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے،

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

    پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

    یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

    پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

    پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

    پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

  • نواز شریف نے جنرل آصف غفور سے بدلہ لے لیا،عزائم کیا ہیں؟ مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    نواز شریف نے جنرل آصف غفور سے بدلہ لے لیا،عزائم کیا ہیں؟ مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی طرف سے جو پیشکش تھی بلاول زرداری،کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا واقعہ تھا، انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کروائی، واقعہ کے بعد پولیس افسران نے استعفیٰ دیا تھا، اب مبینہ واقعہ کی رپورٹ آ چکی ہے،آئی ایس پی آر نے اس رپورٹ کو پبلک کر دیا تا کہ پتہ چلے کہ اس میں کیا ہے

    سچی بات یہ ہے کہ محب وطن لوگ اس کو مثبت اقدام کہہ رہے ہیں کہ مٹی ڈالنے کی کوشش نہیں کی گئی اور اس کی پراپر تحقیق ہوئی جو لوگ غفلت کا باعث ہیں کسی بھی جگہ انکے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی، لیکن سوچیں کہ لندن سے کیا رد عمل آیا ہے، نواز شریف کی بات کر رہا ہوں انہوں نے فوری طور پر ٹویٹ کی اور آخر میں لکھا کہ ریجکٹڈ، لگتا ہے کہ میاں صاحب آئی ایس پی آر کو ٹرول کر رہے ہیں، آج انہوں نے جنرل آصف غفور کو جواب دیا ہے، جب ڈان لیکس کی رپورٹ آئی تھی اور آدھی انکوائری رپورٹ آگے دی تھی تو جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کی تھی جس کے آخر میں ریجکٹڈ لکھا تھا، آج میاں صاحب نے وہی ٹویٹ کی،اور جواب دیا جبکہ اسوقت کلیئر ہونے کے بعد آصف غفور نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی تھی

    مبشر لقمان کا مزید کہناتھا کہ میاں صاحب کو عزت راس نہیں آتی،اب اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ جو لوگ ملوث ہیں اور احکامات سے زیادہ ایکٹ کیا انکے خلاف کاروائی ہو گی،سندھ پولیس اس پر لبیک کہتی، سندھ حکومت بات کرتی، کورٹ میں جا کر کیپٹن صفدر کی ایف آئی آر کو فیک قرار دیا، اسکا مطلب کہ اپنی ہی ایف آئی آر کو فیک قرار دیا، ایف آئی آر فیک نہیں ہوتی، غلط،صحیح یا مشکوک ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ مدعی کا ریکارڈ ثابت نہیں کرتا کہ وہ مزار قائد پر تھا کیوں کہ اسکے فون ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ وہاں نہیں تھا، فون تو ہروقت پاس نہیں ہوتا ،اسکی لوکشن چیک کرنے کی بجائے یہ دیکھیں کہ واقعہ ہوا یا نہیں، اس پر نہیں کیا اور کیپٹن صفدر کو بری کر دیا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دن دہاڑے پاکستان میں قانون شکنی ہو رہی ہے، سب پاکستان نے دیکھا کہ کیا ہوا، مزار قائد کی بے حرمتی کے قوانین موجود ہیں، جو لاگو ہوتے ہیں، اس پر سزا ہوتی ہے لیکن ظاہر ہے نواز شریف جو اداروں کی توہین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، مثبت جواب ان سے بے وقوفی ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اصل رد عمل بلاول اور پی پی کا ہے جو اہمیت کا حامل ہے ، جن کے احتجاج پر آرمی چیف نے بات کر کے کور کمانڈ ر کو حکم دیا تھا کیا، مولانا اور پی پی کا ردعمل الگ ہو سکتا ہے اگر الگ ہوا تو پی ڈی ایم کا مستقبل کیا ہو گا، کیا نیا سیاسی بحران ملک میں پیدا ہو جائے گا، نواز شریف نے رپورٹ ریجیکٹ کی تو ملزمان کا تعین بھی کر دیں، اور بتا دیں کہ کون ہیں، انکی نظر میں اس ملک میں ہر برائی کے ذمہ دار صرف تین افراد ہیں انکی جمہوریت اور سوچ یہیں سے شروع ہوتی ہے کہ ان کو ووٹ پڑ جائے کوئی انکے سامنے کھڑا نہ ہو پھر سب صحیح ہے اور اگر ہار جائیں تو فیک جمہوریت ہے

    نواز شریف نے اب قوم کو تقسیم کرنے کی ٹھان لی ہے، پاکستان فوج نے خود احتسابی کا عمل شروع کیا، کیا سیاسی جماعتیں خود احتسابی کا عمل شروع کر سکتے ہیں، اسکی مجھے توقعی نہیں، یہ جمہوریت اس وقت تک اچھی ہے جب انکی لوٹ مار ،کرپشن، قانون شکنی پر پردہ رہے، لیکن انکی نشاندہی کرنے والا کوئی بھی فرد ہو یا زبان ہو یا ہاتھ ہو تو انکو فوری طور پر پکڑ لیا جائے اور سزا دی جائے، اب فیصلہ عوام کی عدالت میں ہے. کہ وہ ٹویٹ اور فیصلے کو کس طرح لیتے ہیں.

  • کراچی واقعہ انکوائری رپورٹ،نوازشریف کا رویہ پی ڈی ایم کوبھی لے ڈوبے گا،خصوصی رپورٹ

    کراچی واقعہ انکوائری رپورٹ،نوازشریف کا رویہ پی ڈی ایم کوبھی لے ڈوبے گا،خصوصی رپورٹ

    لاہور:کراچی واقعہ انکوائری رپورٹ،نوازشریف کا رویہ پی ڈی ایم کوبھی لے ڈوبے گا،خصوصی رپورٹ،اطلاعات کے مطابق کراچی واقعہ کی انکوائری رپورٹ کے منظرعام کے آنے کے بعد جس ردعمل کامظاہرہ نوازشریف نے کیا ہے ، سنیئرتجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وہ پی ڈی ایم کے وجود کو بھی خطرات لاحق کردے گا

    ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کی طرف سے انکوائری کرنے اورذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کے بعد پاکستان کی صف اول کی سیاسی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی اورایسے ہی دیگرپی ڈی ایم جماعتوں کی طرف سے اس رپورٹ پرنہ صرف اطمنان کااظہارکیا گیا ہے بلکہ خوش بھی دکھائی دے رہے ہیں‌

    کراچی واقعہ کی انکوائری رپورٹ کا سب سے گہرا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے ، چونکہ سندھ میں پییلزپارٹی کی حکومت ہے اورکراچی میں اس واقعہ کا رونما ہونا حکومت کے لیے بھی پریشانی کا مسئلہ تھا ،

    اس واقعہ کے جتنے زیادہ اثرات پیپلزپارٹی پرمرتب ہوئے کسی اورسیاسی جماعت پرنہیں‌،اس انکوائری رپورٹ پراگراعتراض کا حق بنتا ہے تووہ بھی پیپلزپارٹی کا کیونکہ وہ صوبے کی عوام کوجوابدہ ہے

    اس کے برعکس نوازشریف جوکہ پی ڈی ایم کوہائی جیک کرنے کی کوشش میں ہے اس رپورٹ کے بارے میں اپنا روایتی ردعمل دکھایا جس کے بعد یہ خدشہ نظرآرہاہے کہ پی ڈی ایم کا شاید پہلے والا رشتہ برقرار نہ رہ سکے

    بی بی سی نے بھی اس رپورٹ کے بارے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رویے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ بلاول بھٹو اس انکوائری رپورٹ پربڑے خوش دکھائی دیتے ہیں

    بی بی سی لکھتا ہے کہ !
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اس معاملے کی اطلاع شاید ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران ملی۔

    گلگت بلتستان کے علاقے نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا اور اب مجھے خوشخبری مل رہی ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف نے انکوائری بھی کی اور ایکشن بھی لیا۔ ہمیں اس کو ویلکم کرنا چاہیے۔ اس قسم کے ایکشن سے اداروں کی انٹیگریٹی (سالمیت) میں اضافہ ہوتا ہے اور جمہوری طریقہ کار بھی یہی ہے کہ جو بھی غلطی ہو اس کی تحقیقات ہوں اور ایکشن لیا جائے۔ جمہوریت کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا پڑے گا۔‘

     

    دوسری طرف معروف تجزیہ نگار غریدہ فاروقی نے بھی اس کی خوب منظرکشی کی ہے وہ کہتی ہیں‌ کہ !پی ڈی ایم، ملٹری کورٹ آف انکوائری رپورٹ کا خیرمقدم کرتی ہے،

    غریدہ فاروقی لکھتی ہیں‌کہ !جمہوریت کی فتح قرار دیتی ہے؛ نواز شریف رپورٹ کو “ریجیکٹ” کر دیتے ہیں۔ پی ڈی ایم کنفیوژن کا شکار ہے یا ن لیگ اور پی ڈی ایم کے بیانیے مختلف ہیں۔۔۔؟

    وہ کہتی ہیں کہ ان رویوں سے صاف ظاہر ہے کہ پی ڈی ایم کی سوچ اورفکرمیں بھی تضاد دآگیا ہے اورجب ایسی صورت حال پیداہوجاتی ہے توپھرکسی مشترکہ مقصد کے حصول میں ناکامی ہوتی ہے

    وہ کہتی ہیں کہ اب کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پی ڈی ایم نوازشریف کے رویے کی وجہ سے اپنا وجود یا اپنی حیثیت برقراررکھنے میں شاید کامیاب نہ ہوسکے

  • آذربائیجان کی دیرینہ خواہشات پوری ، آرمینیا نے  کیوں ہتھیار ڈالے، مبشر لقمان کے اہم  انکشافات

    آذربائیجان کی دیرینہ خواہشات پوری ، آرمینیا نے کیوں ہتھیار ڈالے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    آذربائیجان کی دیرینہ خواہشات پوری ، آرمینیا نے کیوں ہتھیار ڈالے، مبشر لقمان کے انکشافات

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی یو ٹیوب ویڈیو میں آزر بائیجان کی تازہ صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہےکہ آزر بائیجان نے جاری جنگ میں فتح حاصل کی ہے اور آرمینیا کو شکست ہوئی ہے. کارا باغ پر جاری جنگ اب تھم چکی ہے . روس نے جنگ بندی کروادی ہے اور وہاں اپنی فوجیں بھیجیں ہیں جو امن کو برقرار رکھیں گی.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لیکن اس جنگ بندی کی خاص بات یہ ہے کہ آذربائیجان نے اپنی شرائط پر یہ جنگ بندی کی ہے اور آرمینیا کو اس پر شکست کاسامنا کرنا پڑا ہے . انہوں نے کہا کہ اس جنگ بندی کن شرائط پر ہوئی، آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس پر دستخط روس ، آرمینیا اور آزربائیجان کے سربراہان مملکت نے کیے . کیونکہ پہلی جنگ بندی دو گھنٹے بھی نہیں‌چلی تھی. معاہدے کے مطابق نگورنو کاراباغ سے آرمینیا کی فوج نکل جائے گی اور روس کی فوج وہاں امن کے لیے رہے گی.

    اس معاہدے پر روسی صدر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک جہاں ہیں‌وہاں‌ ہی رک جائیں‌. اس سے پہلے آرزبائیجان نے ایک نیا شہر بھی فتح کر لیا تھا جس سے کاراباغ کا دارالحکومت بھی دیکھا جا سکتا ہے . آرمینیانے یہاں‌کٹھ پتلی حکومت بھی قائم کر رکھی تھی.نئی فتح سے آرمینیا کی سپلائی لائن بھی کٹ گئی ہے. اور اس کا مطلب ہے کہ آرمینیا کی فوج کے لیے یہ موت کے متردف ہے.

    آرمینیا کی شکست پر آرمینین پارلیمنٹ میں آرمینیا کے خٌلاف نعرے بھی لگے اور اس کی نبر پلیٹ اور تصویر بھی اتار دی گئی. اس جنگ میں جو لوگ آذر بائیجان ہجرت کر گئے تھےوہ واپس کاراباغ آ جائیں گے اور اقوام متحدہ ان کی حفاظت کرے گا.

    روس کا اس وقت اس خطے میں داخٌل ہونا بہت اہم ہے امریکا جب کہ آپس کی لڑائی میں الجھا ہوا ہے . ٹرمپ اور بائیڈن کی الیکشن کی لڑائی جاری ہے ان حالات میں روس کا خطے میں آنا بہت اہم ہے . یہ علاقہ تیل اور گیس سے مالا مال ہے . ترکی اور دیگر علاقے اس پر اپنا انحصآر کرتے ہیں. روس نے اس خطے میں اپنا اثرو رسوخ دکھا کر امریکا کو ایک پیغام دیا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے اس خطے میں امن قائم ہوا ہے اور آزربائیجان کو اللہ نے فتح دی ہے اس فتح کے دن پاکستان اور ترکی کے حق میں‌ نعرے بھی لگے . یوں‌ پاکستان کو بھی اس فتح میں عزت ملی اللہ نے پاکستان اور ترکی جیسے ممالک کو عزت بخشی جو آزربائجان کے ساتھ کھڑے تھے اہم بات یہ بھی ہے پورا خطہ ایک جنگ سے بچ گیا

  • کراچی واقعہ انکوائری رپورٹ :بلاول خوش:آرمی چیف نے وعدہ پوراکردیا:پاکستان پیپلزپارٹی

    کراچی واقعہ انکوائری رپورٹ :بلاول خوش:آرمی چیف نے وعدہ پوراکردیا:پاکستان پیپلزپارٹی

    گلگت:کراچی واقعہ انکوائری رپورٹ :پیپلزپارٹی مطمئن:آرمی چیف نے وعدہ پوراکردیا،اطلاعات کے مطابق کراچی واقعہ کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پراس واقعہ میں ملوث اہلکاروں کی برطرفی کے واقعہ پرپاکستان پیپلزپارٹی نے اطمنان کااظہارکرتے ہوئے درست قراردیا ہے ،

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گلگت میں پاک فوج کی طرف سے انکوائری رپورٹ کے بارے میں بتایاگیا تو وہ بہت خوش ہوئے اورکہا کہ آرمی چیف نے وعدہ پورا کردکھایا

    گلگت بلتستان کے علاقے نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا اور اب مجھے خوشخبری مل رہی ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف نے انکوائری بھی کی اور ایکشن بھی لیا۔

    بلاول بھٹو نے اس جلسہ عام میں کہا کہ ہمیں اس کو ویلکم کرنا چاہیے۔ اس قسم کے ایکشن سے اداروں کی انٹیگریٹی (سالمیت) میں اضافہ ہوتا ہے اور جمہوری طریقہ کار بھی یہی ہے کہ جو بھی غلطی ہو اس کی تحقیقات ہوں اور ایکشن لیا جائے۔ جمہوریت کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا پڑے گا۔‘

  • خصوصی معاشی مشن4معاشی وزیربیرون ملک تعینات کرنےکا فیصلہ

    خصوصی معاشی مشن4معاشی وزیربیرون ملک تعینات کرنےکا فیصلہ

    اسلام آباد: خصوصی معاشی مشن 4 نئے معاشی وزیربیرون ملک تعینات کرنے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے بیرون ملک 4 نئے معاشی وزیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد غیرملکی سرمایہ کاری پاکستان لانا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی وزیر لندن، واشنگٹن، بیجنگ اور ٹوکیو میں تعینات کیے جائیں گے، معاشی وزرا کی تعیناتی کے لیے سینیئر بیوروکریٹس کے انتخاب کا فیصلہ کیا گیا ہے، مختلف عہدوں پر تعینات گریڈ 20 اور 21 کے موزوں امیدواروں کی نامزدگیاں فوری طلب کرلی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں سے ماہر افسروں کے نام مانگ لیے گئے ہیں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان حکومتوں سے بھی موزوں افسران کے نام مانگ لیےگئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موزوں امیدواروں کی نامزدگیاں 30 نومبر تک فراہم کی جائیں۔

    ذرائع کے مطابق امیدواروں کا انتخاب مسابقتی عمل سےہوگا، آئی بی اے کراچی تحریری ٹیسٹ لے گا، تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کاوفاقی حکومت کی کمیٹی انٹرویو کرے گی۔

  • موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی کیا؟ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں بتا دیا

    موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی کیا؟ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں بتا دیا

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    معاون خصوصی برائے محصولات ڈاکٹر وقار مسعود نے کابینہ کو سبسڈی اور گرانٹس کے طریقہ کارکو معقول بنانے کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کابینہ کو پچھلے 13سال کے محصولات و اخراجات، سبسڈی اور گرانٹس کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔کابینہ کو بتایا گیاکہ اوسطاً قرضوں کی ادایئگیوں کی وجہ سے اخراجات کی شرح محصولات سے زیادہ رہی ہے۔ معاون خصوصی نے بتایاکہ اس وقت تقریباً معیشت کے بیشتر شعبوں بشمول توانائی،زراعت، صنعت اور دیگر شعبوں میں سبسڈی اور گرانٹس دی جارہی ہیں جن کی وجہ سے قومی خزانہ پر بے جا بوجھ پڑ رہا ہے۔ اس وقت سبسڈی اور گرانٹس کا کل حجم جی ڈی پی کا4.5 فیصد ہے۔معاون خصوصی نے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کے حوالے سے کابینہ کے سامنے تجاویز پیش کیں۔ یہ تجویز دی گئی کہ احساس ڈیٹا بیس کو غرباء کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کے لیے استعمال کیا جائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سبسڈی اور گرانٹس کا اصل حق دار غریب طبقہ ہے۔ اس وقت سبسڈی امیر اور غریب دونوں کو یکساں میسر ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹارگٹڈ سبسڈی کا ایسا طریقہ کار وضع کیا جائے جس کا فائدہ خصوصاً غریب طبقے اور پسماندہ علاقوں کو ملے۔ موجودہ حکومت کی یہ بڑی کامیابی ہے کہ شیڈیولڈ بینکوں میں سرکاری اداروں کے ڈیپازٹس کو سٹیٹ بینک منتقل کیا گیاجس سے خاطر خواہ بچت ہوئی۔

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ تمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے جن میں غرباء اور پسماندہ علاقوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جاسکتی ہے اور جامع منصوبہ بمعہ عمل درامد کی مدت کے ساتھ پیش کیا جائے۔
    کابینہ نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو جغرافیائی انڈیکیشن رجسٹریشن کے تحت رجسٹرنٹ کی حیثیت دینے کی منظوری دی۔ یہ منظوری پاکستان کی پیداوار اور مصنوعات کو دنیا میں الگ شناخت دلوانے کیلئے دی گئی ہے۔ پاکستان کی مخصوص پیداوارو مصنوعات بشمول باسمتی چاول، کینو، آم، اجرک، کٹلری وغیرہ ملک کی جغرافیائی شناخت سے منسلک ہیں اور انہی کی بدولت پاکستان کے برآمدات کی منفرد پہچان ہے۔

    کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مورخہ28 اکتوبر2020 کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔کابینہ نے گندم کی فصل کی امدادی قیمت 1650روپے فی 40 کلو گرام بوری مقرر کرنے کی منظوری دی۔کابینہ نے کمیٹی برائے توانائی کے مورخہ29 اکتوبر2020 کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔

    کابینہ نے سعودی عرب حکومت کی طرف سے تجویز کردہ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کی اصولی منظوری دی ۔ اس ادارے کے قیام سے علاقائی ممالک کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبےکے فروغ میں مدد ملے گی۔

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کابینہ کو کورونا وبا ء کے حوالے سے موجودہ صورتحال کے بارے آگاہ کیا۔ کابینہ کو بتایا گیاکہ کورونا وباء کے پھیلاؤمیں اضافہ کی شرح دیکھی جا رہی ہے جوکہ تشویشناک ہے۔

    وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ احتیاطی تدابیر اختیار کیں جائیں۔ ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم نے این سی او سی کو ہدایت دی کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے روزگار کو متاثر کیے بغیر لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ اس موقع پر کابینہ نے اصولی فیصلہ کیاکہ حکومت کی جانب سے اس دوران کوئی عوامی اجتماع منعقد نہیں کیا جائے گا۔