Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیر اعظم کا  دورہ بلوچستان کون  کون سے اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے ، تفصیلات جاری

    وزیر اعظم کا دورہ بلوچستان کون کون سے اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے ، تفصیلات جاری

    وزیر اعظم کا دورہ بلوچستان کون کون سے اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے ، تفصیلات جاری

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم عمران خان آج بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے،
    وزیر اعظم عمران خان سی پیک منصوبے کے تحت ” تربت ” میں نئے روڈ کا افتتاح کریں گے. سی پیک منصوبے کے تحت ” تربت ” میں نئی روڈ کا افتتاح کریں گے. وزیراعظم تربت آمد پر بلوچستان کے کم ترقی یافتہ اضلاع آواران، کیچ، لسبیلہ، خاران، واشک سمیت دیگر علاقوں کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔

    وزیراعظم تربت یونی ورسٹی فیز 2، 200 بستروں پر مشتمل مکران ٹیچنگ ہاسپٹل کا سنیگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم مختلف منصوبوں اور شاہراہوں کا بھی افتتاح کریں گے.یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ وزیراعظم عمران خان کا تربت کا پہلا دورہ ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے دورے کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا لکھنا تھا کہ گوادر میں یونیورسٹی قائم کی جائے گی اور تربت یونیورسٹی گوادر سے محض ڈیڑھ گھنٹے کی دوری پر ہے۔


    وزیراعلیٰ بلوچستان جام خان شورو نے کہا کہ گوادر میں قائم تربت یونیورسٹی کیمپس میں تدریسی عمل جاری ہے۔ جام کمال کا مزید لکھنا تھا کہ تربت میں تاریخی پیکج کا اعلان کیا جائے گا

  • بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے شہری شہید اور زخمی

    بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے شہری شہید اور زخمی

    بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ شہری شہید اور زخمی

    باغی ٹی وی :پاکستان دشمنی اور جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی اشتعال انگیزی جاری ہے ۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھانجر اور رکھ چکری سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی


    بھارتی فوج نے شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جبکہ 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

  • اسٹیبلیشمنٹ سے رابطے،مریم نواز کا جھوٹ پکڑا گیا،سینئر صحافی و اینکرپرسن مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    اسٹیبلیشمنٹ سے رابطے،مریم نواز کا جھوٹ پکڑا گیا،سینئر صحافی و اینکرپرسن مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے گلگت بلتستان کے الیکشن کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان میں اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے ن لیگ وہاں سے فارغ ہے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے میاں برادران کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ عجیب حسن اتفاق ہے کہ اسمبلی کے فلور پہ کھڑے ہو کے ایک بھائی کہتا ہے کہ میرا باپ بالکل غریب مزدور تھا جبکہ دوسرا بھائی لندن میں لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہتا ہے کہ میرا باپ تو جدی پشتی امیر تھا اسکے عربوں کروڑوں کے اثاثے تھے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ جب بھی بر سر اقتدار آئی شریف برادران کے کاروبار میں 800 فیصد کا اضافہ ہوتا ہے جب وہ اقتدار میں نہیں ہوتے پھر یہ اضافی نہیں ہوتا شریف برادران نے 19 بینکوں سے قرضے لے رکھے تھے جو وہ دیتے نہیں تھے کئی دفعہ تو قرضے ری شیڈول ہو جاتے تھے
    پھر آخر میں پورے کا پورا سود معاف کروایا گروی زمین معاف کروائی صرف متعلقہ رقم واپس کرکے اپنا نام کلین چٹ میں لکھوا لیا اور کہا کہ ہم نے تو کوئی قرض نہیں دینا اس طرح سے اگر معافیاں ہونے لگیں تو پاکستان کی عام عوام بھی ارب پتی بن جائے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے مزید کہا کہ عمران خان اچھا آدمی ہے یا نہیں یہ مجھے نہیں پتہ لیکن جب سے عمران خان ملک کا وزیراعظم بنا ہے اس دو سال کے عرصے میں اس کے ذاتی اثاثے 26 فیصد کم ہو گئے ہیں جبکہ میاں صاحب کے 800 فیصد بڑھ گئے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے مریم نواز کے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ ان کی جماعت فوج سے بات چیت کرنے کو تیار ہے حالانکہ کچھ عرصہ پہلے میاں صاحب نے اپنی پارٹی کو ہدایات جاری کی تھیں کہ میری پارٹی کا کوئی بھی آدمی فوج سے بات چیت نہیں کرے گا اب بیٹی کہہ رہی کہ ہم فوج سے بات چیت کیلیے تیار ہیں

    سینئر صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مریم نواز فوج سے کیوں بات چیت کرنا چاہتی ہیں وہ جمہوری لوگوں سے بات چیت کریں اسٹیبلیشمنٹ سے کیوں بات چیت کرنا چاہتی ہیں اور آپ کیا بات کریں گی کہ جمہوری حکومت کو گرا کے آپ جمہوریت لے آئیں یعنی جب یہ برسر اقتدار ہوں تو جمہوریت ورنہ جمہوریت نہیں ہے

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ مریم نواز کو کمال حاصل ہے اپنی بات سے مکر جانے کا اور وہ اپنے احکامات نافذ کرنا چاہتی ہیں بظاہر پی ڈی ایم جمہوریت کی بحالی کی جنگ لڑ رہی ہے مگر یہ عجیب جنگ ہے جس میں اسٹیبلیشمنٹ اور فوج کو یہ کہا جا رہا ہے کہ ایک جمہوری حکومت کو گرا کے گھر بھیجو ہمیں لے کے آؤ تاکہ اصل جمہوریت آسکے یعنی اصل جمہوریت وہی ہے جس میں ہم ہوں یہ تو قانون اور آئین سے بالا دستی ہے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف خود بھی فوج سے رابطے میں ہیں ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہیں ،شاہد حاقان عباسی بھی فوج سے مسلسل رابطے میں ہیں ،میاں شہباز شریف کا ہر روز کا فوج سے رابطے ہے خود مریم نواز بھی اسٹیبلیشمنٹ سے رابطوں میں ہے براہ راست نہ سہی مگر زرائع کے ذریعے وہ رابطے میں ہیں عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے

  • وزیراعظم،صدرمملکت اورآرمی چیف کا چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کی موت پراظہارافسوس

    وزیراعظم،صدرمملکت اورآرمی چیف کا چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کی موت پراظہارافسوس

    راولپنڈی:وزیراعظم،صدرمملکت اورآرمی چیف کا چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کی موت پراظہارافسوس، اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

     

     

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلخانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

    دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر افسوس ہوا۔

     

     

    وزیراعظم نے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، میری ہمدردی اور دعائیں مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

     

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے بھی چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ اللہ تعالیٰ ان کے اہلخانہ کو صبر دے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

  • پرویز مشرف کوموت کی  سزا سنانے والے جج کی ہوئی کرونا سے موت

    پرویز مشرف کوموت کی سزا سنانے والے جج کی ہوئی کرونا سے موت

    پشاور:پرویز مشرف کو موت کی سزا سنانے والے جج کی ہوئی کرونا سے موت،اطلاعات کے مطابق پشاور سے ابھی ابھی تازہ خبرموصول ہوئی ہے کہ سابق صدرجنرل پرویز مشرف کوسزاسنانے والے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کرونا کی وجہ سے وفات پاگئے

    باغی ٹی وی کے مطابق اطلاعات کے مطابق ‏چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ جہنوں نے سابق صدرجنرل پرویز مشرف کے خلاف بہت سخت اورمتنازعہ فیصلہ دیا آج وہ کچھ دن کرونا کا شکاررہنے کے بعد وفات پا گئے ہیں

    یاد رہے کہ تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس شاہد کریم نے سزائے موت کا فیصلہ دیا جب کہ جسٹس نذر اکبر نے فیصلے سے اختلاف کیا اور پرویز مشرف کو تمام الزامات سے بری کیا۔

    فیصلے کے مطابق جنرل (ر) پرویزمشرف پر 5 چارج فریم کیے گئے تھے اور ہر جرم پر انہیں ایک بار سزائے موت دی جائے۔

    خصوصی عدالت نے اپنے فیصلے میں پرویز مشرف کو بیرون ملک بھگانے والے تمام سہولت کاروں کو بھی قانون کےکٹہرےمیں لا نے کا حکم دیا

    اس فیصلے میں اپنی رائے دیتے ہوئے جسٹس وقار سیٹھ نے پیرا 66 میں لکھا ہے کہ پھانسی سے قبل پرویز مشرف فوت ہوجائیں تو لاش کو ڈی چوک پر لاکر تین دن تک لٹکایا جائے۔

  • الحمدللہ ! اللہ نے احسان فرمایا اورآج 17 سال بعد پاکستان کاکرنٹ اکاونٹس سرپلس ہوگیا:وزیراعظم

    الحمدللہ ! اللہ نے احسان فرمایا اورآج 17 سال بعد پاکستان کاکرنٹ اکاونٹس سرپلس ہوگیا:وزیراعظم

    اسلام آباد: الحمدللہ ! اللہ نے احسان فرمایا اورآج 17 سال بعد پاکستان کاکرنٹ اکاونٹس سرپلس ہوگیا:وزیراعظم نے قوم کوخوشخبری سنادی :اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان اب درست راستے پر چل پڑا ہے، سترہ سال بعد ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس ہوگیا ہے۔

     

     

     

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان سرٹیفیکٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے خوشخبری سنائی کہ سترہ سال کےبعد ہمارا کرنٹ اکاؤنٹس سرپلس پر گیا، پاکستان کی برآمدات میں24 فیصد اضافہ ہوا ہے، آج ہمارے روپےکی قدر مستحکم ہورہی ہےجو مثبت معیشت کےاشارے ہیں۔

     

     

    وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم آئے تھےتو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ20 ارب ڈالر تھا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہورہا ہے جس پرخوشی ہے، بڑا ضروری ہے کہ ہم اپناکرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رکھیں۔

     

     

    وزیراعظم نے کہا کہ تعمیرات انڈسٹری میں سیمنٹ کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری چل پڑی ہے،گاڑیوں کی سیلز بھی بڑھ گئی ہے، اپنےخرچوں سے آمدنی اوپر لے آئےہیں جو اچھی بات ہے، گزشتہ حکومتیں مسائل پیدا نہ کرتی تو آج معیشت بہت بہترہوتی۔

     

     

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا احساس تب ہوتاہے جب آپ ملک سے باہرہوں، سمندرپارپاکستانی سب سےبڑا سرمایہ ہیں، سمندر پار پاکستانی وطن سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے ہیں ، پوری کوشش کرینگے کہ اوور سیزپاکستانی اپنا سرمایہ پاکستان لائیں، اوورسیز پاکستانیوں کو چاہیےکہ ڈالرز ملک میں لےکر آئیں، اس کے لئے ہمیں مسلسل کوشش کرنی چاہیے کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ لگائیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر گرتی ہے تو مہنگائی بڑھتی ہے، روپے کی قدر گرنےسے اشیائےخورد و نوش کی قیمتیں بڑھتی ہیں۔

    وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلط وقت پر بارشوں کی وجہ سے گندم کی پیداوار متاثر ہوئی، فوڈ سیکیورٹی کے مسائل کرونا کی وجہ سے ہوئے، بدقسمتی سےچینی سے متعلق مافیاز نے اپنا کردار ادا کیا، کوشش کریں گے کہ مستقبل میں چینی مافیاز کا شکار نہ ہو۔

     

    اس سے قبل سینیٹرفیصل جاوید نے ’’نیا پاکستان سرٹیفکیٹس‘‘کے اجرا کی خوشخبری قوم کو سناتے ہوئے کہا بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنیوالوں کیلئے بڑی خبر ہے، وزیراعظم انشاللہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اجرا آج کریں گے۔

    سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ڈالرز پر 7 فیصد اور پاکستانی روپے پر 11 فیصد منافع فراہم کیا جائے گا ، شرعی اصول وقواعد کے مطابق اسلامی سرٹیفکیٹس 3 ماہ سے 5سال کی مدت کیلئے ستیاب ہوں گے۔

  • امت مسلمہ کردارچاہتی ہے،اٹھیں آگےبڑھیں ہم تمہارے ساتھ ہیں :شاہ محمود قریشی کا سیکرٹری اوآئی سی کوفون

    امت مسلمہ کردارچاہتی ہے،اٹھیں آگےبڑھیں ہم تمہارے ساتھ ہیں :شاہ محمود قریشی کا سیکرٹری اوآئی سی کوفون

    اسلام آباد :امت مسلمہ اوآئی سے کردارچاہتی ہے ،اٹھیں آگے بڑھیں ہم تمہارے ساتھ ہیں :شاہ محمود قریشی کا سیکرٹری اوآئی سی کوفون،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج او آئی سی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف اے العثیمین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

    دونوں فریقین نے امت مسلمہ سے متعلق وسیع معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے روشنی ڈالی کہ تنظیم کے بانی رکن کی حیثیت سے ، پاکستان نے او آئی سی اور مسلم دنیا کے لئے تشویش کے امور کو انتہائی اہمیت دی۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ امت مسلمہ اسلامی ملکوں کی نمائندہ تنظیم اوآئی کی طرف دیکھ رہی ہے ، دنیا بھرکے مسلمان اوآئی سے کردارچاہتے ہیں ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ آگے بڑھیں ہم تمہارے ساتھ ہیں

    وزیر خارجہ نے اسلام فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کے واقعات میں اضافے کا ذکر کیا ، جس میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نقشوں کی دوبارہ اشاعت بھی شامل ہے ، جس نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ وزیر خارجہ نے اسلامو فوبیا کی لعنت کا مقابلہ کرنے کے لئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

    وزیر خارجہ قریشی نے سیکرٹری جنرل کو آئی آئ او جے کے میں بگڑتے ہوئے انسانی حقوق اور انسانی صورتحال سے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ ہندوستان نے نئے ڈومیسائل قواعد کو نافذ کیا ہے اور اس کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے لئے زمینداری کے قوانین میں ترامیم متعارف کروائیں ہیں۔ مقبوضہ علاقہ ، جو اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔

    وزیر خارجہ نے بیان دیا کہ ایک سال سے مسلسل لاک ڈاؤن ، فوجی محاصرے اور مواصلات کی بندش کے علاوہ ، قابض فوج نے کشمیریوں اور محلوں کے لئے جعلی "مقابلوں” اور "اجتماعی سزا” کے تحت ماورائے عدالت قتل کے ذریعہ کشمیریوں کی آبادی پر ظلم و ستم کو تیز کیا ہے۔وزیر خارجہ نے جموں و کشمیر تنازعہ پر او آئی سی کی مستقل حمایت کو سراہا۔

    وزیر خارجہ اور سکریٹری جنرل نے او آئی سی اور امت مسلمہ سے متعلق امور کے سلسلے میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

  • پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر ، ڈالر مزید کتنا کم ہو رہا ، مبشر لقمان نے خوشخبری سنا دی

    پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر ، ڈالر مزید کتنا کم ہو رہا ، مبشر لقمان نے خوشخبری سنا دی

    پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر ، ڈالر مزید کتنا کم ہو رہا ، مبشر لقمان نے خوشخبری سنا دی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کے لیے ایک بہتر خبر یہ ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں‌ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے . ڈالر تقریبا آٹھ روپے نیچے آگیا ہے ، پچھلےاکتوبراس وقت روپیہ اپنی بہترین صورت حال پر ہے.
    پاکستانی کرنسی اس وقت ایشیا کی بہترین کرنسیوں میں سے تیسرے نمبر پر ہے. اس سے پہلے انڈونیشیا اور ملائیشیا کی کرنسی ہے.
    ڈالر جب کم ہوتا ہے تو چیزیں سستی ہوتی ہیں. گندم پہلے 1680کی باہر سےملتی تھی تو اب15 سو کچھ روپے میں کی ملتی ہے.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ڈالر اگر اسی طرح‌گرتا رہا روپیہ اسی طرح بہتری کی طرف جاتا رہا تو یہ ایشیا کی دوسری بہترین کرنسی کی طرف جاسکتا ہے. ڈالر گرنے کی چند ایک وجوہات ہیں. ایک یہ کہ بیرون ملک سفر نہیں‌ہے کرونا کی وجہ سے اس پر پابندی ہے . جب ڈالر خریدا جاتا ہے تو روپے کی قیمت کم ہوتی ہے. اسی طرح حج اور عمرہ نہیں ہے. اس وجہ سے بھی کرنسی کی بہت بڑی رقم باہر نہیں‌گئی. بزنس ٹریولنگ بالکل کم ہوگئی ہے. ان ساری وجہ سے ڈالر کی قیمت ہو رہی ہے. اسی طرح تیل کی قیمتیں عالمی سطح پر کم ہیں.
    مبشرلقمان نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیں جو اپنا دو ارب ڈالر دیا تھا وہ واپس مانگ لیا ہے. اب حکومت اور سٹیٹ بنک ڈالر کی سب سے بڑی خریدار ہے ڈالر اگر خریدنا بند کر دیا جائے تو ڈالر 150 پر آسکتا ہے.

    جو بائیڈن کے آنے کے بعد تیل مزید کم ہوگا . اس طرح سے پاکستان کی معیشت کو مزید بہتری ملے گی . پاکستان چونکہ تیل پر انحصار کرتا ہے. اس کی نہ صرف ٹرانسپورٹ‌ اس پر کام کرتی ہے بلکہ انڈسٹری بھی تیل پر چلتی ہے. پاکستان کی انڈسٹری اس وقت بہترین چل رہی ہے.
    مبشر لقمان نے کہا کہ میں ٹیکسٹائل والے جس بھی شخص کو ملتا ہوں وہ بہت خوش نظر آتا ہے . اس کا کہنا ہے کہ ان کے پلانٹ فل کیپسٹی میں چل رہے . ٹیکسٹائل جب خوش ہوتی ہے . تو ملکی عوام خوش ہوتی ہے. اسی طرح 2020 میں‌ بیرون ملک سے ریمٹینس بھی اچھی ہو رہی ہے بیرون ملک سے پاکستانی ملک میں بہتر ریمیٹنس بھیج رہے ہیں.
    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اب کوشش ہے کہ سعودی عرب کے جو اب دو بلین دالر دینے ہیں اس کو چین سے لے کر دیا جائے . تاکہ ملک کے الپنے جو کرنٹ اکاؤنٹ کے ذخائر ہیں وہ کم نہ ہوں اور ان میں گیپ نہ ہو . کیونکہ اس گیپ سے پاکستانی کرنسی متاثر ہوتی ہے . امید ہے کہ چین یہ پیسے دے گا اور ہم سعودی عرب کو لوٹا دیں گے.
    اسی طرح گزشتہ نو ماہ میں کے ایس ای انڈیکس میں کمپنیوں کو پونے پانچ سو ارب کا منافع ہوا ہے . جو گزشتہ سال میں پچاس فیصد زیادہ ہے. اسی طرح تجاری خسار ہ بھی کم ہوا. اکتوبر میں ہمار ی برآمدات کافی زیادہ بڑھ گئی ہیں. اس میں‌ایک بہت بڑا حصہ سیمنٹ کا ہے.
    ان کا کہنا تھا کہ ناقد یہ کہتے ہیں حکومت نے کودڈ میں خود کچھ نہیں کیا ہماری قسمت اچھی تھی کہ ہمارا کوڈ سے اتنا نقصان نہیں ہوا . اب سمارٹ لاک ڈاؤن پھر شروع ہو رہا ہے. دیکھتے ہیں اب حالات کہاں جاتے ہیں.

  • امریکی صدرکی بیوی "خاتون اوّل اورپالتوکتے”وائٹ ہاوس میں اکٹھے رہیں گے

    امریکی صدرکی بیوی "خاتون اوّل اورپالتوکتے”وائٹ ہاوس میں اکٹھے رہیں گے

    واشنگٹن : امریکی صدرکی بیوی "فرسٹ لیڈی اورپالتوکتے فرسٹ ڈاگ یوایس سے "وائٹ ہاوس میں اکٹھے رہیں گے ،اطلاعات کے مطابق امریکی میڈیا اورسرکاری حکام کی طرف سے یہ خربں گردش کررہی ہیں کہ جوبائیڈن کی محبوب بیوی اپنے پیارے کتّوں کے ساتھ وائٹ ہاوس میں اکٹھے رہیں گے اور ا ن کے اکٹھے رہنے پرجوبائیڈن کوئی اعتراض نہں ،

    دوسری طرف یہ بات بھی مہت زیادہ مہشور ہورہی ہےکہ ’’چیمپ‘‘ اور ’’میجر‘‘ نامی ان دونوں کتوں کے مشترکہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی موجود ہیں جن کے فالوورز کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے۔

     

     

    https://twitter.com/firstdogsusa/status/1326023968294367232

    شاید اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو یکساں نام ’’فرسٹ ڈاگز یو ایس اے‘‘ (firstdogsusa) دیا گیا ہے۔ اب کیونکہ صدر کی بیوی کو ’’خاتونِ اوّل‘‘ (فرسٹ لیڈی) کہا جاتا ہے،

    چیمپ اور میجر کے یہ دونوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس جون 2020 میں بنائے گئے تھے اور جب سے جو بائیڈن امریکی صدر منتخب ہوئے ہیں، تب سے جرمن شیفرڈ نسل کے ان دونوں کتوں کے ’’یادگار صدارتی لمحات‘‘ بھی، تصویروں کی شکل میں، وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر شیئر کیے جارہے ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیرکی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیرکی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیرکی ملاقات ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےافغان سفیرنجیب اللہ علی خیل کی پاکستان تعیناتی کاخیرمقدم کیا،

    ڈی جی آئی ایس پی کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے امید ظاہر کی کہ افغان سفیر کی خدمات پاک – افغانستان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی کی صورتحال ، افغان امن عمل ، بارڈر مینجمنٹ اور دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں  نے دونوں ممالک کے مابین غیرمعمولی بھائی چارے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا عہد کیا۔

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    کیا بھارت بھی میڈیا کواجازت دے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

    غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ