Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • حافظ آباد والو!فی الوقت یونیورسٹی اورایک معیاری ضلعی ہسپتال کا تحفہ قبول کریں‌:وزیراعظم کا بڑااعلان

    حافظ آباد والو!فی الوقت یونیورسٹی اورایک معیاری ضلعی ہسپتال کا تحفہ قبول کریں‌:وزیراعظم کا بڑااعلان

    حافظ آباد:حافظ آباد والو!فی الوقت یونیورسٹی کا تحفہ قبول کریں‌،صحت کارڈ بھی جلد دیئے جائیں‌گے،وزیراعظم کا بڑااعلان ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے حافظ آباد میں ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کو یونیورسٹی کا تحفہ دیا ہے ،

    دوسری طرف وزیراعظم کا کہنا امسال تک پنجاب کے 50 فیصد لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دستیاب ہوگا، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا امسال تک 50 فیصد لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دیا جائےگا۔

    حافظ آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حافظ آباد یونیورسٹی اور ضلعی ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ دونوں آپ کی ضرورت ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ 2021تک تمام پنجاب کے شہریوں کو ہیلتھ کارڈ ملے گا اور ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت ہوگی جبکہ حافظ آباد جیسے علاقوں میں پرائیوٹ ہسپتال بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا کام شروع ہوچکا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ امیر ترین ملکوں میں بھی یہ ہیلتھ سروس نہیں جو پاکستان میں ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت دوبارہ اس لیے ملی کیونکہ وہاں غربت 28 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد ہوگئی تھی۔

    وزیرا عظم عمران خان نے کہا کہ بڑے لوگوں نے روٹی، کپڑا اور مکان کی بات کی لیکن ہم نے پہلی مرتبہ لوگوں کو مکان دیں گے۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا لاہورکورکی لاجسٹکس تنصیبات کا اہم دورہ،اہم ہدایات بھی دیں

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا لاہورکورکی لاجسٹکس تنصیبات کا اہم دورہ،اہم ہدایات بھی دیں

    لاہور:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا لاہور کورکی لاجسٹکس تنصیبات کا اہم دورہ،اہم ہدایات بھی دیں ،اطلاعات کے مطابق آج پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہورکورکا دورہ کیا اوروہاں اہم مقامات پرفوجی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ بھی لیا

     

    اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ فوج میں مؤثرلاجسٹکس سےآپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوتاہے،ان کا کہنا تھا کہ بہترلاجسٹکس سےدشمن کی ہرمہم جوئی کامؤثرجواب دیاجاسکتاہے،

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے دورہ لاہور کے دوران چیف آف لاجسٹکس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباسی بھی موجود تھے اس کے علاوہ کوارٹرماسٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل عامرعباسی ، کورکمانڈلاہورلیفٹیننٹ جنرل ماجداحسان بھی موجود تھے

  • جتنےمرضی جلسےکرلو:جب تک پیسہ واپس نہیں کرتے،نہیں چھوڑوں گا:پاکستانیو! میراجینا مرنا آپ کے ساتھ ہے: وزیراعظم

    جتنےمرضی جلسےکرلو:جب تک پیسہ واپس نہیں کرتے،نہیں چھوڑوں گا:پاکستانیو! میراجینا مرنا آپ کے ساتھ ہے: وزیراعظم

    حافظ آباد: جتنےمرضی جلسےکرلو، جب تک پیسہ واپس نہیں کرتے، نہیں چھوڑوں گا:میراجینا مرنا آپ کے ساتھ ہے: اطلاعات کے مطابق حافظ آباد میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین نے ملک میں سرکس لگا رکھی ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے عزیزہم وطنو! ماضی میں نیب غلام آج آزاد ہے، یہ چاہتے ہیں نیب کو ختم کر دیا جائے تاکہ ان کی چوری چھپ جائے، لندن کی ہوا لگتے ہی نواز شریف کی ساری بیماری ختم ہوگئی، جتنے مرضی جلسے کرلو، جب تک پیسہ واپس نہیں کرتے، نہیں چھوڑوں گا۔

    حافظ آباد میں عوامی جلسے سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا 2021 تک پنجاب کے سارے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائیں گے، ہیلتھ کارڈ سے غریب گھرانوں کو فائدہ ہوگا، پاکستان کی 73 سالہ تاریخ میں عام آدمی کو ہیلتھ کاراڈ دیئے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا حکومت کا فرض ہے عوام کی ضروریات پوری کرے، دنیا کے امیر ترین ممالک میں بھی ایسی ہیلتھ انشورنس نہیں ہوتی، ہیلتھ کارڈ سے غریب گھرانوں کو فائدہ ہوگا، ہیلتھ کارڈ سے 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان میں پہلی بار پناہ گاہیں بنائی گئیں، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت لوگ اپنا گھر بناسکیں گے، گھر بنانے کیلئے 5 فیصد سود پر آپ بینکوں سے قرض لے سکیں گے، خوشی ہے فلاحی ریاست بنانے کا سفر شروع ہوچکا۔

    انہوں نے کہا ملک میں یکساں نظام تعلیم لے کر آئیں گے، ملک میں یکساں نصاب تعلیم کیلئے کام کر رہے ہیں، بڑے لوگوں نے روٹی، کپڑا، مکان کی بات کی، پہلی بار لوگوں کو اپنا گھر ملے گا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا امسال تک 50 فیصد لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دیا جائےگا۔

    حافظ آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حافظ آباد یونیورسٹی اور ضلعی ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ دونوں آپ کی ضرورت ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ 2021تک تمام پنجاب کے شہریوں کو ہیلتھ کارڈ ملے گا اور ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت ہوگی جبکہ حافظ آباد جیسے علاقوں میں پرائیوٹ ہسپتال بنیں گے۔

  • انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات کے لئے وزیراعظم کا دورہ لاہور شیڈول

    انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات کے لئے وزیراعظم کا دورہ لاہور شیڈول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہور پہنچیں گے

    وزیراعظم عمران خان حافظ آباد جلسہ کے بعد لاہور کا دورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور میں ق لیگ کے سربراہ چوھدری شجاعت حسین سے ہسپتال میں ملاقات اور انکی عیادت کریں گے،

    وزیراعظم دورہ حافظ آباد میں سرکٹ ہاؤس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ،وزیر اعظم حافظ آباد کے عوام کیلئے 400 بیڈ کے جدید اسپتال کی تعمیر کا اعلان کریں گے ،وزیراعظم حافظ آباد کے طلبا و طالبات کیلئے جدید یونیورسٹی کیمپس کا بھی اعلان کریں گے ،وزیر اعظم دورہ حافظ آباد میں شہر کی ترقی کیلئے متعدد منصوبوں کا اعلان کریں گے ،وزیر اعظم حافظ آباد میں جلسے سے بھی خطاب کریں گے .

    حافظ آباد جلسہ کے بعد وزیراعظم عمران خان لاہور میں چوھدری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے ،سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کو سینے میں انفیکشن کے باعث سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی دیکھ بھال پر معمور سمز کے پرنسپل ڈاکٹر امجد نے میڈٰیا کو بتایا کہ اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔ چودھری شجاعت کے سینے میں انفکشن ہے۔ ان کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

    گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے ان کے والد کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے چودھری شجاعت حسین سے دیرینہ تعلقات ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ ان کو جلد صحتیاب کریں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چودھری شجاعت حسین سے بات کرنے کی خواہش بھی کی، تاہم انھیں بتایا گیا کہ آکسیجن ماسک کی وجہ سے بات نہیں ہو سکتی۔

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے

    چوھدری شجاعت حسین کے ہسپتال میں داخلے کے بعد حکومتی شخصیات چودھری شجاعت کی تیمارداری کے لئے لاہور کے سروسز ہسپتال آئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ دوپہر میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ہسپتال پہنچے اور چودھری پرویز الہیٰ سے ملے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ہسپتال آئیں اور چوھدری شجاعت کی عیادت کی،بعد ازاں وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی بھی لاہور پہنچے اور چودھری برادران سے ملاقات کی۔ اعظم سواتی نے چودھری شجاعت حسین کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی،رات گئے گورنر پنجاب چوھدری سرور بھی ہسپتال پہنچے اور چودھری شجاعت کی عیادت کی.

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

  • غیرملکی خاتون نے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگرکا فیصلہ کرلیا:  آرمی چیف سے ملاقات

    غیرملکی خاتون نے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگرکا فیصلہ کرلیا: آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی:پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے والی ونیسا اوبرائن کی آرمی چیف سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے والی غیر ملکی خاتون ونیسا اوبرائن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ونیسا اوبرائن کی کامیابیوں کو سراہا اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

     

     

    ونیسا اوبرائن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی واحد کوہ پیما اور سمندر کے گہرے ترین پانیوں میں اترنے والی واحد خاتون ہیں۔ ان مواقع پر انہوں نے پاکستان کا پرچم بھی تھامے رکھا۔

  • مودی، عمران اور چینی صدر کا ورچوئل سامنا

    مودی، عمران اور چینی صدر کا ورچوئل سامنا

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 10 نومبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے ورٹوئل اجلاس میں ایک دوسرے کے ساتھ سکرین ٹائم شئیر کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چین کے ساتھ لداخ کے حوالے سے سخت کشیدگی کے باوجود زی جن پنگ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت روس کے صدر ولادی میر پوٹن کریں گے جب کہ تنظیم کے دیگرارکان میں ترکمانستان، ازبکستان، قازقستان، تاجکستان اور کرغستان شامل ہیں جواجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

  • ن لیگ کا بلوچستان سےصفایا،ثنااللہ زہری،عبدالقادربلوچ سمیت21ارکان پی پی میں‌ آنے کےلیے تیار‌،اہم شخصیت کادعویٰ

    ن لیگ کا بلوچستان سےصفایا،ثنااللہ زہری،عبدالقادربلوچ سمیت21ارکان پی پی میں‌ آنے کےلیے تیار‌،اہم شخصیت کادعویٰ

    کوئٹہ: ن لیگ کا بلوچستان سےصفایا،سابق وزیراعلیٰ ثنااللہ زہری،جنرل عبدالقادربلوچ سمیت 21 ارکان اسمبلی پی پی میں‌ شامل ہونے والے ہیں‌، اہم شخصیت کادعویٰ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی میرعلی مددجتک نے کہا ہے کہ نواب ثناء اللہ زہری،جنرل(ر) عبدالقاد ر بلوچ سمیت 21 سابقہ اراکین اسمبلی رواں ہفتے جیالوں کے کارواں کا حصہ بن جائیں گے

    پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی میرعلی مددجتک نے کہا ہے کہ ان کی شمولیت سے پاکستان جمہوری تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ ان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے یہ تحریک مزید مضبوط ہوگا بلکہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے نااہل حکمرانوں کیخلاف جدوجہد کی جائیگی

    ان خیالات کااظہار انہوں نے خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ7تاریخ کو جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ ودیگرکا اجلاس ہوگا تاہم گزشتہ روز ان سے ملاقات میں انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی حاجی میر علی مدد جتک نے کہا کہ نواب ثنا ء اللہ زہری،جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ سمیت 21سے 22سابقہ اراکین اسمبلی نامور شخصیات وٹکٹ ہولڈرز پاکستان پیپلزپارٹی کاحصہ بن جائینگے

    ان کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم سے نااہل حکمرانوں کیخلاف جدوجہد کرینگے مسلم لیگ(ن) کے ناراض رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے پی ڈی ایم اتحاد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا تاہم ان کی شمولیت سے وہ پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے نا اہل حکمرانوں کیخلاف موثر انداز میں جدوجہد کرینگے

    انہوں نے کہا کہ جب سے نواب ثناء اللہ زہری اور جنرل قادر مسلم لیگ(ن) سے ناراض ہوئے تھے اور ہم اسی وقت سے رابطے میں تھے اور ہم نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا شمولیت کا پیغام جنرل قادر تک پہنچا دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی دوستوں سے مشاورت کرنے کے بعد جواب دینگے جنرل قادر ملک کے سپاہی رہ چکے ہیں اور ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

  • جوبائیڈن 273 ووٹ لے کرامریکہ کے 46 ویں صدربن گئے ، امریکی میڈیا کا دعویٰ

    جوبائیڈن 273 ووٹ لے کرامریکہ کے 46 ویں صدربن گئے ، امریکی میڈیا کا دعویٰ

    واشنگٹن :جوبائیڈن 273 ووٹ لے کرامریکہ کے 46 ویں صدربن گئے ، امریکی میڈیا کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج آخری مراحل میں اورتازہ ترین اطلاعات میں کہا گیا ہےکہ صدارتی امیدوار جوبائیڈن 273 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے ہیں

     

    دوسری طرف امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ ویسے تو 270 ووٹ لینے والا امریکی صدر بن جاتا ہے لیکن جوبائیڈن 273 ووٹ لے لئے

    ریاست پنسلوینا کے حکام نے ابھی تازہ ترین گنتی کا اعلان کیا ہے اور جو بائیڈن کو صدر ٹرمپ پر 5587 ووٹوں کی برتری ہے جبکہ 95 فیصد حلقوں سے نتائج آئے ہیں۔

    امریکہ میں صدارتی انتخاب کے بعد مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، متعد د افراد گرفتار کر لیے گئے۔ ٹرمپ کمپین کی طرف سے ووٹوں کی گنتی رکوانے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

    دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے سخت احتجاج شروع کیا گیا ہےصدارتی انتخابات کے بعد امریکا بھر میں احتجاج ہو رہا ہے، شہر فلاڈیلفیا میں ڈیموکریٹس اور رپبلیکنز کارکن آمنے سامنے آ گئے، مظاہرین اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ ٹرمپ کے حامیوں کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کے لیے بہترین صدر ہیں جبکہ بائیڈن کے حامی ہر ووٹ گننے کا نعرہ لگاتے رہے۔ شرکا نے بائیڈن اور ٹرمپ کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

     

     

    ریاست فلوریڈ ا کے شہر میامی میں ٹرمپ کے حامیوں نے سڑک کنارے مظاہرہ کیا، شرکا نے صدر کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھی۔ صدر ٹرمپ کے سپوٹرز سڑک کنارے کھڑے ہو کر مزید چار سال، مزید چار سال کے نعرے لگاتے رہے۔ سیاسی کارکنوں کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ٹھیک کہہ رہے کہ ڈیموکریٹس الیکشن چوری کر رہے ہیں۔

    پنسلوینیا، مشی گن اور جارجیا میں امریکی عدالتوں نے ٹرمپ کمپین کی طرف کی ووٹوں کی گنتی رکوانے کی درخواستیں مسترد کر دیں تھیں۔ ٹرمپ مہم کی ان شکایات کا جواب دیتے ہوئے جج نے کہا ہے کہ دونوں جماعتوں رپبلکن اور ڈیموکریٹس کو نگرانی کے لیے 60 نمائندے بھیجنے کی اجازت نہیں۔

  • ن لیگ بلوچستان کے سابق سربراہ جنرل عبدالقادربلوچ کوپیپلزپارٹی میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت

    ن لیگ بلوچستان کے سابق سربراہ جنرل عبدالقادربلوچ کوپیپلزپارٹی میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت

    کراچی :ن لیگ بلوچستان کے سابق سربراہ جنرل عبدالقادربلوچ کوپیپلزپارٹی میں شامل ہونے کی دعوت ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے باب کے سابق سربراہ عبدالقادر بلوچ نے جمعہ کے روز دعوی کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے انہیں اپنی صفوں میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ "پیپلز پارٹی کے رہنماؤں آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے مجھے اپنی صفوں میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ شمولیت سے متعلق کوئی بھی فیصلہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

    انہوں نے مزید اعلان کیا کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو باضابطہ طور پر چھوڑ دیا ہے کیونکہ اب وہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیان سے آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔

    یکم نومبر کو ، مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سربراہ عبدالقادر بلوچ نے پاکستان جمہوری تحریک (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے پاک فوج کے خلاف بیان بازی کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی کے ساتھ علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

    عبد القادر بلوچ کے یہ ریمارکس پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ نواز (مسلم لیگ (ن) کے مفرورسربراہ نواز شریف کے بیانیہ سے دور ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہوئے ہیں۔

    بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنی تقریر میں نواز شریف نے مسلح افواج کے خلاف الزام تراشی کرنے لگے تو وہ حیران رہ گئے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کا ایجنڈا نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا ، انہوں نے مزید کہا ، "نواز شریف کی اپنی ایک سیاسی جماعت ہے اور میں اس پر قابو نہیں پا سکتا۔”بلاول نے کہا کہ وہ نواز شریف کے منتظر ہیں کہ وہ اداروں پر لگائے گئے اپنے الزامات کی حمایت کے لئے ثبوت پیش کریں۔

    ایک سوال کے جواب میں ، پی پی پی رہنما نے کہا کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کا واحد حل جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا ، "یہاں تک کہ کمزور جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہے۔”

  • وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت کی تیمارداری کی،جلد صحب یابی کی دعا اورملنے کی تمنا کی

    وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت کی تیمارداری کی،جلد صحب یابی کی دعا اورملنے کی تمنا کی

    لاہور:وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت کی تیمارداری کی،جلد صحب یابی کی دعا اورملنے کی تمنا کی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج شام مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی ہے ،وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اورملنے کی تمنا بھی کی

    عمران خان نے چوہدری شفاعت حسسین کو فون کرکے چوہدری شجاعت حسین کے طبیعت کے بارے میں‌ دریافت کیا ،

    دوسری طرف چوہدری شجاعت حسین کا لاہور کے سروسز اسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کے سینے کے ایکسرے لیے گئے اور ای سی جی بھی کی گئی۔

    سروسز اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کروایا جائے کیونکہ وہ نمونیا کے ساتھ آئے ہیں اس لیے ان کا کورونا ٹیسٹ ضروری ہے۔اسپتال ذرائع نے مزید کہا کہ ایس او پیز کے تحت اسپتال آنے والے مریض کا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

    یاد رہےکہ حکمران جماعت اورق لیگ میں اختلافات کی خبریں گردش کررہی تھیں، دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کل کے اہم اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ یہ بھی تھی کہ عمران خان نے چوہدری شجاعات حسین کی بیماری کے باوجود تیمارداری نہیں کی ، جس کا بہت زیادہ اثرہوا اورآج وزیراعظم نے تیمارداری کی ہے