Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • جہانگیر ترین بیٹے علی ترین کے ہمراہ پاکستان روانہ،پھرنوازشریف کو ہوگا آنا،اہم پیش رفت

    جہانگیر ترین بیٹے علی ترین کے ہمراہ پاکستان روانہ،پھرنوازشریف کو ہوگا آنا،اہم پیش رفت

    لاہور:جہانگیر ترین بیٹے علی ترین کے ہمراہ پاکستان روانہ،پھرنوازشریف کو ہوگا آنا،اہم پیش رفت ،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اپنے بیٹے کے ہمراہ غیر ملکی ائیر لائن سے پاکستان روانہ ہوئے ہیں۔دوسری طرف یہ بھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں کہ جہانگیرترین نے اصل میں نوازشریف کے لیے پیغام چھوڑا ہے کہ میں جارہا ہوں آپ کو بھی پیچھے پیچھے آنا پڑے گا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کیلئے بکنگ کرالی ہے، جہانگیر ترین 7 ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے۔جہانگیر ترین 7ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم تھے، وہ شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم تھے۔

    ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔جبکہ اس کے برعکس نوازشریف نے شروع دن سے ہی سیاست میں شرارت کا دامن نہ چھوڑا اورپاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی

  • مردان سے دھماکے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں ۔ زور دار دھماکے کی آواز میلوں دور تک سنائی گئی

    مردان سے دھماکے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں ۔ زور دار دھماکے کی آواز میلوں دور تک سنائی گئی

    ‏مردان: ‏ضلع مردان سے دھماکے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں ۔ زور دار دھماکے کی آواز میلوں دور تک سنائی گئی ،اطلاعات کے مطابق ضلع مردان میں جمال گڑھی سے دھماکے کی اطلاع کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اس علاقے کی طرف روانہ ہوگئی ہیں

     

     

    ادھر پولیس کی طرف سے بتایا جارہا ہے کہ یہ تو واضح ہےکہ بڑے زورداردھماکے کی آواز سنی گئی ہے لیکن ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ یہ دھماکہ کس چیز کا تھا

     

     

    ادھرمقامی شہریوں کی طرف سے مختلف قسم کی اطلاعات آرہی ہیں کہ بعض کہتے ہیں کہ یہ بم دھماکہ بھی ہوسکتا ہے اوربعض کا کہنا ہے کہ یہ کسی طیارے کے گرنے کی آواز بھی ہوسکتی ہے

     

     

    ادھر پی ٹی آئی مردان کے ٹویٹر پیغام میں پتایا گیا ہے کہ ایک طیارہ کسی شاہراہ پرگرکرتباہ ہوگیا ہے ابھی اس بات کی تصدیق تو نہیں ہوسکی مگریہ طئے ہے کہ یہ ایک زور داردھماکہ ہے

     

    دوسری طرف پولیس کی طرف سے بھی ایک موقف آیا ہے کہ ابتدائی طور پراس دھماکے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا جونہی مزید اطلاعات آئیں گی ، آگاہ کردیا جائے گا

     

     

    دوسری طرف مفتی شہاب الدین پاپلزئی نے بھی کہا ہےکہ یہ تو واضح ہے کہ دھماکہ ہوا ہے لیکن یہ پتا نہیں کہ یہ دھماکہ کس چیز کا ہے

     

     

     

    ابیٹ آباد میں ایک دھماکے کی سی محسوس ہوئی ہے،  مگر سب لاعلم ہیں کہ کیوں اور کہاں سے آواز آئی ہے

     

     

     

     

    مردان، چارسدہ، بونیر، سوات اور ان سے ملحقہ علاقوں میں ضرور دور آواز سنی گئی ہے لیکن تاحال اس متعلق کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریسکیو1122 کسی بھی کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے 24/7 الرٹ ہے

  • چین میں کرونا نے پھرحملے تیزکردیئے،صورتحال خطرناک ہونا شروع ہوگئی،پابندیاں ہی پابندیاں

    چین میں کرونا نے پھرحملے تیزکردیئے،صورتحال خطرناک ہونا شروع ہوگئی،پابندیاں ہی پابندیاں

    بیجنگ:چین میں کرونا نے پھرحملے تیزکردیئے،صورتحال خطرناک ہونا شروع ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق کرونا نے دنیا بھرمیں پھربے چینی پیدا کردی ہے اوراطلاعات یہ ہیں کہ کرونا وائرس بڑی تیزی سے چین میں پھیلنا شروع ہوگیا ہے،

    ادھر چینی وزارت خارجہ کی طرف سے کچھ پابندیاں عائد کی گئی ہیں جس کی وجہ سے کئی ممالک کے شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے ،

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد اپنے ملک میں سختیاں بڑھادی ہیں اور کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے وائرس سے بری طرح متاثرہ ملک برطانیہ، بیلجیئم اور فلپائن کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    اس کے علاوہ چین نے امریکا، فرانس اور جرمنی کے شہریوں سے چین آمد پر صحت سے متعلق اضافی ٹیسٹ کے نتائج دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ چین نے برطانیہ سے آنے والے ایسے غیر چینی شہریوں کے بھی ملک میں داخلے کو عارضی معطل کردیا ہے جن کے پاس چین میں رہائش کا اجازت نامہ موجود ہے جب کہ فلپائن اور بیلجیئم میں موجود چینی سفارتخانوں کی جانب سے بھی ان کے شہریوں کے چین میں داخلے کو روکنے کے لیے اسی طرح کا بیان جاری کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ سے غیر چینی باشندوں کے چین آنے پر پابندی کا فیصلہ برطانیہ میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد لگنے والے لاک ڈاؤن کے بعد کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے آغاز کے بعد سے بیلجیئم اور یورپ میں روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جب کہ فلپائن کا دوسرا نمبر ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 نومبر سے امریکا، فرانس، جرمنی اور تھائی لینڈ سے چین آنے والے افراد کو لازمی طور پر اینٹی باڈیز اور دیگر ٹیسٹ کے نتائج دکھانا ہوں گے جب کہ یہ نتائج بورڈنگ سے 48 گھنٹے قبل کے ہونا ضروری ہیں۔

    اس کے علاوہ اگر کسی مسافر کو بذریعہ چین کسی ملک کا سفر کرنا ہے تو اس کے لیے بھی ٹرانزٹ ملک میں یہ ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا اور اس کے نتائج دکھانا ہوں گے۔

    دوسری طرف پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی ہے جس کی وجہ سے حکومت اگلے چند دنوں تک بڑے فیصلے لینے کا سوچ رہی ہے

  • یاری وچ عیاری،اک زرداری سب پربھاری،پہلے صفدرپھرمولانا کی باری، 30علماہوگئےاشتہاری

    یاری وچ عیاری،اک زرداری سب پربھاری،پہلے صفدرپھرمولانا کی باری، 30علماہوگئےاشتہاری

    کراچی : یاری وچ عیاری،اک زرداری سب پربھاری،پہلے صفدرپھرمولانا کی باری، 30علماہوگئےاشتہاری،اطلاعات کے مطابق ایک بارپھریہ سننے کو مل رہا ہے کہ اک زرداری سب پربھاری ، اوراس کا عملی ثبوت ایک بارپھرسامنے آگیا ہے ،

    ذرائع کے مطابق اس بات کی تصدیق جمعیت علمائے اسلام سندھ کے مرکزی رہنما راشد سومرونے کی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ‏سندھ بھرسےجے یو آئی کے 30 سےزائدعلماکانام فورتھ شیڈول میں شامل کردیا گیا ہے، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتنی زیادہ تعدادمیں علما کا نام شامل کرنادرست نہیں،

    دوسری طرف اس وقت جمعیت علمائے اسلام ف اورن لیگ کے حلقوں میں یہ بحث بڑی تیزی سے چل پڑی ہے کہ بلاول نے مریم کے بعد مولانا فضل الرحمان کو دھوکا دے دیا

    یاد رہے کہ ایک طرف پی ڈی ایم میں اکٹھے جلسے کر رہے ہیں مولانا کی زرداری سے ملاقات بھی ہوئی ہے لیکن دوسری طرف سندھ حکومت نے جے ہو آئی کے 30 افراد کو فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ فورتھ شیڈول میں اتنی بڑی تعداد میں نام شامل کرنے پر جے یو آئی نے پیپلز پارٹی سے احتجاج بھی کیا ہے

  • اب ہوگا دما دم مست قلندر:لندن میں موجود اہم سیاسی شخصیت نے پاکستان واپسی کی بکنگ کروا لی

    اب ہوگا دما دم مست قلندر:لندن میں موجود اہم سیاسی شخصیت نے پاکستان واپسی کی بکنگ کروا لی

    اسلام آباد:اب ہوگا دما دم مست قلندر:لندن میں موجود اہم سیاسی شخصیت نے پاکستان واپسی کی بکنگ کروا لی ،اطلاعات کے مطابق لندن میں‌ مقیم پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ سیٹ بک کروا لی گئی ہے،

    ذرائع کے مطابق یہ معروف اوربڑی سیاسی شخصیت جہانگیر خان ترین ہیں جن کا کہنا ہے کہ رواں ماہ پاکستان واپس آرہا ہوں، علاج کی غرض سے بیرون ملک آنا پڑا،

    جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد واپس آکر معاملات کو دیکھیں گے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کیلئے بکنگ کرالی ہے، جہانگیرخان ترین چند ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جہانگیر ترین 7ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم ہیں، وہ شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم ہیں۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔

    یاد رہے کہ چینی اسکینڈل میں نام آنے کے بعد جہانگیر ترین بیرون ملک چلے گئے تھے، معلوم ہوا تھا کہ وہ لندن سے کچھ فاصلے پر نیوبری میں اپنے ہائیڈ ہاؤس نامی فارم ہاؤس رہائش پذیر ہیں۔

    جہانگیر ترین کے ساتھ ان کے صاحب زادے علی ترین بھی اسی فارم پر موجود تھے، انہوں نے گزشتہ دنوں بیٹے کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ کا بھی دورہ کیا تھا۔

  • حکمران جماعت تحریک انصاف اورق لیگ کے اختلاف قائم ،خلع کی دھمکیوں کے باوجود یہ رشتہ قائم ہے ، مبشرلقمان

    حکمران جماعت تحریک انصاف اورق لیگ کے اختلاف قائم ،خلع کی دھمکیوں کے باوجود یہ رشتہ قائم ہے ، مبشرلقمان

    لاہور:حکمران جماعت تحریک انصاف اورق لیگ کے اختلاف قائم ،خلع کی دھمکیوں کے باوجود یہ رشتہ قائم ہے ، مبشرلقمان کا خوبصورت تجزیہ ،اطلاعات کے مطابق معروف تجزیہ نگارسنیئر صحافی مبشرلقمان نے ق لیگ اورحکمران جماعات کے درمیان اخلافات پرایک خوبصورت تجزیہ کیا ہے ، وہ کہتے ہیں کہ حکمران جماعت تحریک انصاف اورق لیگ کے اختلاف قائم ،خلع کی دھمکیوں کے باوجود یہ رشتہ قائم ہے ،

    مبشرلقمان کہیتے ہیں کہ یہ حقیقت ہے کہ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی میں اختلافات کی خلیج میں حالیہ تعیناتیوں نے مزید گہرالی ڈال دی ہے پہلے وفاق میں وزارت نہ دینے پھر مونس الٰہی کو وزیر نہ بنانے اور پھر پنجاب بیورو کریسی کی اکھاڑ پچھاڑ میں مشاورت نہ کرنے کے معاملہ پر دونوں جماعتوں میں فاصلے مزید بڑھ گئے س

    مبشرلقمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے ان اختلافات کی طرف اشارہ کیا ہے ان کے مطابق مطابق مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے درمیان متعدد معاملات پر اختلاف اب کھل کر سامنے آنے لگا ہے مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے درمیان اتحاد کے وقت لے کیا گیا تھا کہ مسلم لیگ ق کو وفاق اور صوبہ میں دو دو اہم وزارتیں دی جائینگی تاہم اتحادی حکومت بننے کے بعد مسلم لیگ ق کو صوبہ پنجاب اور وفاق میں ایک ایک وزارت دی گئی ۔

    اس معاملہ پر اختلاف تو قائم رہا مگر بات شکوہ تک محدود رہی مگر گزشتہ ماہ سے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی بیورو کریسی میں ہونے والی تبدیلیوں میں مشاورت سازی نہ کرنے پر ناراض ہو گئے اس دوران انہوں نے وفاق میں دوسری وزارت مانگ لی اور اس کے لئے اپنے بیٹے مونس الٰہی کا نام دیدیا تاہم پی ٹی آئی نے اس نام کو مسترد کر دیا

     

     

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے معاہدہ کے مطابق دوسری وزارت دینے پر آمادگی ظاہر کر دی تھی تاہم دوسری وزارت کس کو دینی ہے اس کا فیصلہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما وزیراعمظ عمران خان کو کرنے کا اختیار دیدیا گیا اس پر دونوں جماعتوں کے دذرمیان اختلافات کی خلیج مزید گہری ہو گئی ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الٰہی اور گورنر پنجاب چودھری سرور کے درمیان پہلے ہی شدید اختلاف چل رہا ہے

    اس دوران مسلم لیگ ق رہنما طارق بشیر چیمہ نے انہیں اختلافات کی وجہ سے وزیراعظم کے ظہرانے میں شرکت کرنے سے انکارکردیا ہے وہ کہتے ہیں کہ اگرہماری سننی ہی نہیں تو سنانے کا کیا فائدہ کھانا کھانے کے بھوکے نہیں ہیں

  • پی آئی اے پھربحران کا شکارہوگئی: پالپا نے احتجاج اورپھراستعفوں کی دھمکی دے دی

    پی آئی اے پھربحران کا شکارہوگئی: پالپا نے احتجاج اورپھراستعفوں کی دھمکی دے دی

    کراچی:پی آئی اے پھربحران کا شکارہوگئی: پالپا نے احتجاج اورپھراستعفوں کی دھمکی دے دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ائرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) کا ایک اہم اجلاس 3 نومبرکو منعقد ہو اجس میں بڑے فیصلے کیئے گئے ، اس اہم اجلاس میں فیصلوں نے پی آئی اے کو پھربحران کا شکارکردیا ہے،

    ذرائع کے مطابق پالپا نے پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے ایڈمن آرڈرنمبر 13/2020 اور 15/2020 کے ذریعے پائلٹس کی تنخواہوں میں مزید 25فیصد کٹوتی اور گارنٹی شدہ پروازوں کے گھنٹوں (فلائنگ آورز) میں کمی کے فیصلوں کو ناانصافی پر مبنی فیصلہ اور پی آئی اے ایکٹ 2016 کیخلاورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اوراقدام کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”258241″ /]

    پالپا نے انتظامی اور ایگزیکٹو پائلٹس کے طور پر خدمات انجام دینے والے اپنے اراکین سے استعفا دینے کی ہدایت کردی ہے۔ پالپا کی جنرل باڈی کے اجلاس میں ایسوسی ایشن کے91اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کی کارروائی قرآن پاک کی تلاوت سے شروع ہوئی ، اس اہم اجلاس میں متفقہ طور پر ایڈمن آرڈرز کیخلاف قرار داد بھی منظور کی گئی۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے جاری کردہ ایڈمن آرڈرز سے پائلٹس کے لیے کام کا ماحول غیر محفوظ ہوگا ،

    پالپا نے پی آئی اے کے ایڈمن آرڈرز کو عدالت میں چیلنج کرنے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون بھی ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پائلٹس ائرنیوی گیشن آرڈرز اور انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی وضع کردہ سیفٹی ریگولیشنز پر سختی سے عمل پیرا رہتے ہوئے پر امن احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے۔

    اگر پی آئی اے کے انتظامی اور ایگزیکٹیو پائلٹس ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا تو ان کا یہ اقدام پالپا کے آئین کی شق 3.3.2.1کے تحت مس کنڈکٹ تصور کیا جائے گا اور یہ سمجھا جائے گا کہ ایسے اراکین ایسوسی ایشن اور اپنے ساتھی پائلٹس کے مفادات کے برخلاف کام کررہے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر تمام انسٹرکٹرز اور اسٹینڈرڈ انسٹرکٹرز بھی رضاکارانہ طور پر اپنے نگراں امور کی انجام دہی ترک کردیں گے۔

  • بوسنیا کے صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کےعزم کا اظہار

    بوسنیا کے صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کےعزم کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے صدر کی ملاقات ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے صدر کے مابین ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورخطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،بوسینا کے چیئرمین برائے ایوان صدرنے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ،ملاقات میں پاک بوسنیا تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

    بوسنیا کےصدر نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھول رکھے،بوسنیا کے صدر کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر دیا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بوسنیا کے صدر نے دونوں ملکوں کےدرمیان باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کےعزم کا اظہار کیا ،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بوسنیاکے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے،دونوں ممالک کے درمیان پیار محبت پر مبنی تعلقات پر فخر ہے،دفاع،تکنیکی مہارت اور مشترکہ منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بوسنیا کے صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں

    قبل ازیں گزشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اسلام آباد میں، پاکستان کے دو روزہ دورہ پر تشریف لائے ہوئے، بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین جناب شفیق جعفرووچ کے ساتھ ملاقات ملاقات ہوئی، .دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا کہ پاکستان کے بوسنیا، ہرزیگووینا کے ساتھ خوشگوار برادرانہ تعلقات استوار ہیں دونوں ممالک نے ضرورت کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کی مدد کی ،

    وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بوسنیا کے صدرشفیق جعفرووچ کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر خوشی محسوس ہوئی،پاکستان بوسنیا میں خوشگوار تعلقات پائے جاتے ہیں،بوسنیا میں جنگ کے دوران پاکستان کی امداد پر مشکور ہیں،وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پردستخط کردیئے،بوسنیا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تعلیم،تجارت سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کےساتھ کام کرنے کے خواہا ں ہیں ،دونوں ملکوں نے مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، اقوام متحدہ امن مشن کے تحت پاکستانی دستوں نے بوسنیا میں اہم کردار ادا کیا

  • وزیراعظم کے ظہرانے میں اتحادی جماعتوں کی عدم شرکت

    وزیراعظم کے ظہرانے میں اتحادی جماعتوں کی عدم شرکت

    ‏باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ‏ دیا ہے

    وزیراعظم کے ظہرانے میں بلوچستان عوامی پارٹی کےاراکین نے شرکت کی ہے،وزیراعظم کے ظہرانے میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے کے وفد نے بھی شرکت کی ہے،ظہرانے میں وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت شریک ہے،وزیراعظم کےظہرانے میں اتحادی جماعتوں کے کئی ارکان پارلیمنٹ بھی شریک ہیں

    وزیراعظم کے ظہرانے میں مسلم لیگ ق کے اراکین نےشرکت نہیں کی، ق لیگ سے چوھدری پرویز الہیٰ اور طارق بشیر چیمہ کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی تا ہم وہ شریک نہیں ہوئے،ظہرانے میں بی این پی مینگل دعوت دیے جانے کے باوجود شریک نہ ہوئی ،ظہرانے کی تقریب میں اتحادیوں کے تحفظات بھی سنیں جائیں گے،

    مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

    مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

    اتحادی جماعت کی علیحدگی،وزیراعظم نے منانے کا ٹاسک دے دیا

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی ظہرانےمیں شریک ہیں ،مسلم لیگ ق کے اراکین نےپارٹی کے تحفظات کے باعث ظہرانے میں شرکت نہ کی،وزیراعظم ظہرانےکے دوران اتحادیوں کو اہم قومی امور پر اعتماد میں لیں گے،اپوزیشن کے ریاست مخالف بیانات اور پی ڈی ایم کے جلسوں پربات ہوگی،

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

    مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے پی ڈی ایم کے نام سے حکومت کے خلاف تحریک شروع کی ہے جس میں نواز شریف و دیگر رہنما اداروں پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی بیانیہ سامنے لا رہے ہیں اور پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم نے اپوزیشن جماعتوں کو سخت پیٍغام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعظم پارٹی ترجمانوں اور وزراءکو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پی ڈی ایم کی سیاسی محاذ پر بھرپور مزاحمت کی جائے ۔ اب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادیوں کو بھی اعتمادمیں لینے کا فیصلہ کیاگیا جس میں وزیراعظم اپنے اہم اتحادیوں کو بھی اس معاملے سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

    بہت ہو گیا پی ڈی ایم کا کھیل تماشا، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا

  • امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈ نے حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ کر پیغام دے دیا

    امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈ نے حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ کر پیغام دے دیا

    امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈ نے حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ کر پیغام دے دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم بیان کرتےہوئے امریکی مسلم کمیونٹی سمیت اور سب لوگوں کو نصیحت بھرا پیغام دیا ہے .. جو بائیڈن نے نبی پاک کی حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد کریم صلی اللہ علیہ سلم نے ارشادفرمایاکہ "جو تم میں‌ سے برائی کو دیکھے تو اس کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش کرے اور اگر اس کی طاقت نہیں رکھتا تو اس کو زبان سے روکے اوراگر اس کی طاقت بھی نہیں‌رکھتا تو اس کو دل سے برا جانے .”
    جیو بائیڈن نے کہا کے آؤ اس نصیحت پر عمل کرتےہوئے اور امریکہ کے قانون اور آئین کو تسلیم کرتےہوئے ہم بہتری کی طرف بڑھنے کی کوشش کریں .


    انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس طرف بڑھنا چاہیے کہ اپنی فیملی ، محلے داروں ،رشتہ داروں اور ملک کےلیے بہتری کیا ہے پھر اس پر عمل کرنا چاہیے.
    امریکی الیکشن مسلمان خاتون الہان عمرعبداللہ ری پبلکن کو شکست دے کر کامیاب

    امریکی انتخابات نتائج، ٹرمپ کی پہلی باربرتری،جوبائیڈن پھر آگے نکل گئے

    کامیابی کا جشن منانے کی تیاری کررہے ہیں،ٹرمپ

    شکست خوردہ ٹرمپ نے ایسا قدم اٹھا لیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

    امریکی انتخابات، حتمی نتائج سے قبل ہی ہنگامے، جلاؤ گھیراؤ، گرفتاریاں شروع

    جوبائیڈن کے حامیوں کا ٹرمپ سے وائیٹ ہاؤس چھوڑنے کا مطالبہ

    کوشش کریں اور اچھائی کہ وکالت کرتے ہوئے اپنی زندگی کا سفر جاری رکھیں. امریکی صدر نے اپنی سپورٹ پر سب کا شکریہ ادا کیا. پھر انہوں نے نبی پاک کا ایسی تعلیمات بتانے پر شکریہ ادا کیا اور حضور پر درود یعنی صلی اللہ علیہ وسلم بھی پڑھا.

    امریکہ میں نئے صدر کے انتخابات کیلئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو انتخابات میں جیت کے لیے 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

    امریکہ کا صدر بننے کیلئے270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارجو بائیڈن کے اب تک 264 اوررپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے 214 ووٹ ہیں۔ امریکی ریاست نیواڈا کے 6 ووٹ بائیڈن کو صدر بناسکتے ہیں۔ جہاں ڈیموکریٹک امیدوار588,252 ووٹ سے آگے ہیں اور 75 فیصد گنتی مکمل ہوچکی ہے