Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کیا سی پیک رک چکا ، نئے چینی سفیر کس مشن پر آئے ، معاملہ گڑ بڑ.؟ مبشر لقمان کی اہم باتیں

    کیا سی پیک رک چکا ، نئے چینی سفیر کس مشن پر آئے ، معاملہ گڑ بڑ.؟ مبشر لقمان کی اہم باتیں

    کیا سی پیک رک چکا ، نئے چینی سفیر کس لیے آئے ، معاملہ گڑ بڑ….؟ مبشر لقمان کی اہم باتیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نےکہا میں اس وقت کراچی ہوں اور یہاں ہر کوئی یہ سوال کر رہا ہے کہ کیا سی پیک پر کام رک گیا ہے یا تاخیر کا شکار ہورہا ہے. اس کے جواب میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی قرضے ، شرپسندوں کے حملے اور وبا نے سی پیک کو تاخیر کا شکار کیا ہے .اس کے علاوہ اور بھی کچھ عوامل ہیں جو در پردہ ہیںِ . انہوں نے کہا میں‌آپ کو بتادیتا ہوں کہ اس وقت سی پیک 62 ارب ڈالر کا سی پیک اور 8.6ارب ڈالر کا ایم ایل ون منصوبہ چل رہا ہے . اب اپوزیشن بھی یہ تنقید کرتی نظرآتی ہے کہ سی پیک کا منصوبہ رک گیا ہے .

    2018 میں‌جب عمران خان کی حکومت اقتدار میں آئی تو کئی منصوبے روک لیے گئےکیونکہ حکومت کو شک تھا کہ اس میں کرپشن کی گئی ہے. اور کئی منصوبہ جات پر نظر ثانی کی گئی ، اور نئی شرائط پر چلایا گیا. انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی پی پیز کو 8.1 بلین کی ناجائز سبسڈی دی گئی . اس سے عمران خان کے اڈوائزر رزاق داؤد اور ندیم بابر بھی مستفید ہوئے. اور ان آئی پی پیز نے اڑھائی سالوں میں ساٹھ ارب لگا کر چار سو ارب کمالیے.

    عمران خان نے چین جانے سے پہلے ایک سی پیک اتھارٹی بنائی تھی جو جون کے مہینے میں‌ تحلیل ہوگئی. اور پھر اکتوبر میں اس کو ایک سو بیس دن کے لیے رینیوکیا گیا . ایشیا ٹائمز نے پلاننگ منسٹری کے اک سورس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان ی سی پیک میں سست رو سے چین پریشان ہو گیا ہے .اور اس نے آرمی کو سی پیک پورٹ فولیو دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پرائیویٹ کرپشن سے بچ سکے . پھر چائنی حکام پریشان ہوگئے جب سی پیک اتھارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار پر الزامات لگے. پھر چین کے صدر کا دورہ بھی ملتوی یا تاخیر کا شکار ہوگیااور اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ کرونا وبا کی وجہ سے تاخیر ہوئی . واشنگٹن مغرب کی طرف سے سی پیک پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے لیکن پاکستان اس دباؤ کو برداشت کرنے کے لیے آمادگی ، تیاری اور صلاحیت کا مظاہر ہ کررہا ہے.پاکستان کے اقتصادی پیش رفت سی پیک سے جڑے ہوئے ہیں‌اور سی پیک سے تاخیر کا کوئی آپشن نہیں‌ہوسکتا.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اسی طرح ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل میں‌بھی تاخیر ہور ہی ہے اور بڑی وجہ یہ ہے بلوچستان میں‌چینی حکام پر دہشت گردوں اور شرپسندوں کے حملے بڑھ رہے ہیں اور چینی حکام کو چوبیس گھنٹے سیکیورٹی فراہم کرنا بھی ایک مسئلہ جس وجہ سے لاگت بھی بڑھ رہی ہے اور پاکستان نے چین سے گزارش کی ہے کہ شرح سود میں کمی جائے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم چینی صدر سے بات بھی کرنا چاہتے ہیں. پاکستان تمام مشکلات اور رکاوٹوں‌کے باوجود سی پیک مکمل کرنا چاہتا ہے جو پاکستان کے لیے معاشی شہ رگ اور چین کے لیے لائن کی حیثیت رکھتی ہے . اگلے سال تک اس ک اقتصادی پرایجیکٹ آپریشنل ہونا شروع ہو جائیں گے.

  • محکمہ اوقاف پنجاب قادیانیوں کو نوکری دینے لگا

    محکمہ اوقاف پنجاب قادیانیوں کو نوکری دینے لگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کا محکمہ اوقاف قادیانیوں کو نوکریاں دینے لگا، اوقاف کی ہسپتال میں تمام تر قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے احمدی ڈاکٹر کو بھرتی کر لیا گیا

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر اہتمام داتا دربار کے قریب ڈینٹل ہسپتال چل رہا ہے، اس میں ڈینٹل سرجن کی ایک آسامی آئی تو پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اشتہار جاری کیا، اس اشتہار کے بعد 144 امیدواروں نے بھرتی کے لئے درخواستیں جمع کروائیں

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق درخواستوں کے بعد کسی امیدوار کا تحریری امتحان نہیں لیا گیا جو کہ ضروری تھا نہ ہی اوپن شارٹ لسٹ جاری کی گئی بلکہ کسی بھی امتحان کے بغیر امیدواروں کو بذریعہ ای میل بتایا گیا کہ آپ کی یہ میرٹ لسٹ بنتی ہے،اسکے بعد ایک قادیانی ڈاکٹر کو صرف انٹرویو کی بنیاد پر ہسپتال میں تعینات کر دیا گیا.

    پنجاب کے محکمہ اوقاف کے ہسپتال میں قادیانی ڈاکٹر کی بغیر تحریری امتحان کیسے تعیناتی ہوئی ،اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے تحریری امتحان کیوں نہ لیا اس کی بھی انکوائری ہونی چاہئے

    پنجاب پبلک سروس کمیشن صوبہ پنجاب میں میں سرکاری ملازمین رکھنے کا ذمہ دار ادارہ ہے۔ گزشتہ دس سال سے میڈیکل یا ڈینٹل کے شعبے میں بھرتیاں محض انٹرویو کی بنیاد پر ہوتی رہی ہیں۔ ایک نشست پر امیدواروں کی تعداد جب ایک مخصوص نمبر سے بڑھ جائے تو قانون کے مطابق پبلک سروس کمیشن تحریری امتحان لینے کا مجاز ہے۔ لیکن میڈیکل جیسے حساس شعبے میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ انٹرویو کی بنیاد پر بھرتیاں ہوتی ہیں اور سفارش کلچر عام ہے۔ اس حوالہ سے بھی تحقیقات کی ضرورت ہوتی ہے کہ امیدواروں کا تحریری امتحان کیوں نہیں لیا جاتا؟

    قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

    کابینہ کے کتنے اراکین نے اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کی حمایت کی تھی؟ وزیر مذہبی امور بول پڑے

    ختم نبوت کے عقیدے پر موجودہ حکومت کا ایک اور ڈاکہ

    پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے ہسپتال میں ڈینٹل سرجن کی تعیناتی کے لئے جو میرٹ لسٹ جاری کی گئی اس میں پہلے نمبر پر احمدی ڈاکٹر سجیل احمد ولد محمد احمد اشرف سکنہ جھنگ کا نام لکھا گیا اور اسے ہی انٹرویو کرکے تعینات کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کو دستیاب دستاویزات کے مطابق محکمہ اوقات کی ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر سجیل قادیانیوں کی ڈاکٹروں کی تنظیم احمدیہ میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کا سیکرٹری جنرل ہے، باغی ٹی وی کو ڈاکٹر سجیل کی جانب سے بطور سیکرٹری جنرل تنظیم کی جانب سے مختلف ڈاکٹرز کو لکھے گئے خطوط ملے ہیں ،ڈاکٹر سجیل کے شناختی کارڈ اور ان خطوط پر ایک ہی طرح کے دستخط ہیں

    احمدی میڈیکل ایسوسی ایشن کے لیٹر پیڈ پر ڈاکٹر کی جانب سے لکھے گئے لیٹر موجود ہیں،باغی ٹی وی کو احمدی میڈیکل ایسوسی ایشن کے رکن ڈاکڑز کی فہرست بھی موصول ہوئی ہے جس میں‌ ڈاکٹر سجیل کا نام موجود ہے

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”265279″ /]

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”265278″ /]

    باغی ٹی وی نے ہسپتال ذرائع سے بھی خبر کی تصدیق کی جس کے بعد اس خبر کو شائع کیا جا رہا ہے، باغی ٹی وی نے پنجاب کے وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن سے بھی رابطے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہ ہو سکا، انکی طرف سے جو بھی موقف آئے گا اسکو من و عن شائع کیا جائے گا

  • خبردارہوشیار: اینٹی بائیوٹک دوائیں  کم عمر بچوں میں متعدد بیماریاں پیدا کرنے کا سبب بنتی ہیں

    خبردارہوشیار: اینٹی بائیوٹک دوائیں کم عمر بچوں میں متعدد بیماریاں پیدا کرنے کا سبب بنتی ہیں

    واشنگٹن : اینٹی بائیوٹک دوائیں کم عمر بچوں میں متعدد بیماریاں پیدا کرنے کا سبب بنتی ہیں ،اطلاعات کے مطابق امریکا میں ہونے والی ایک طویل تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دو سال یا اس سے کم عمر بچوں کو اینٹی بائیوٹک ادویات دینے سے ان میں متعدد بیماریاں پیدا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

    ہزاروں بچوں پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق 2 سال یا اس سے کم عمر ایسے بچے جنہیں کم از کم ایک اینٹی بائیوٹک دوا دی جاتی ہے، ان میں نو عمری یا بلوغت کے وقت استھما، الرجی، نظام ہاضمہ کی خرابی، کم وزنی، یا موٹاپے سمیت سوزش جیسی بیماریاں یا شکایات عام ہوجاتی ہیں۔

    امریکہ میں ہونے والی اس جدید تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن لڑکوں یا لڑکیوں کو ایک سے زائد اینٹی بائیوٹک دوا دی جاتی ہے، ان میں بڑھتی عمر میں مزید سنگین طبی مسائل یا بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔

    امریکی طبی جریدے مایو کلینک پروسیڈنگز میں شائع تحقیق کے مطابق امریکا میں کی جانے والی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ 2 سال یا اس سے کم عمر بچوں کو صرف ایک اینٹی بائیوٹک دوا دینے سے بھی ان میں استھما، الرجی، وزن کی کمی یا موٹاپے جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 8 سال تک جاری رہنے والی تحقیق کے دوران مجموعی طور پر ساڑھے 14 ہزار بچوں کی صحت کا جائزہ لیا گیا، جن میں ساڑھے 7 ہزار سے زائد لڑکے جب کہ 7 ہزار تک لڑکیاں شامل تھیں۔

    تمام بچوں کے میڈیکل ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ 2 سال یا اس سے کم عمر ایسے بچوں کو جن کو مختلف طرح کی اینٹی بائیوٹک ادویات دی گئی تھیں، ان میں نوعمری میں مختلف طبی مسائل سامنے آئے۔

    اسی حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نتائج سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ اینٹی بائیوٹک ادویات بچوں پر ان کی عمر، جنس اور وزن کے حساب سے مختلف طرح سے اثر انداز ہوتی ہیں، تاہم ان ادویات سے ہر طرح کے بچوں کو مختلف بیماریاں یا طبی مسائل پیدا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

     

    https://www.childrens.com/health-wellness/antibiotics-and-kids

    نتائج سے معلوم ہوا کہ 2 سال یا اس سے کم عمر لڑکیوں کو اگر ایک ہی اینٹی بائیوٹک دوائی دینے سے ان میں استھما اور نظام ہاضمہ کے مسائل ان لڑکیوں کے مقابلے زیادہ سامنے آئے، جنہیں کوئی اینٹی بائیوٹک دوائی نہیں دی گئی تھی۔

    اسی طرح نتائج سے معلوم ہوا کہ جن لڑکوں اور لڑکیوں کو بیک وقت 5 ادویات دی گئیں ان میں استھما، الرجی، نظام ہاضمہ کی بیماریاں، سوزش، بخار، وزن کی کمی یا موٹاپے جیسے مسائل پیدا ہوئے۔رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ نتائج سے معلوم ہوا کہ ان بچوں میں ایسے طبی مسائل یا بیماریاں نہیں پائی گئیں، جنہیں کوئی بھی اینٹی بائیوٹک دوا نہیں دی گئی تھی۔

    امریکی طبی ماہرین کے مطابق اینٹی بائیوٹک ادویات کا خاص مقصد اعصابی نصاب، جسمانی نصاب اور نظام ہاضمہ میں پیدا ہونے والے بیکٹیریاز کو ختم کرنا یا انہیں مار دینا ہے۔

    تاہم اینٹی بائیوٹکس میں یہ اچھے اور برے بیکٹیریاز کو پہنچاننے کی صلاحیت نہیں ہوتی، اس لیے وہ خراب بیکٹیریاز سمیت اچھے بیکٹیریاز کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔

    اچھے بیکٹیریاز کے سکڑنے، نشانہ بننے یا مرجانے کی وجہ سےہی بچوں میں استھما، الرجی، نظام ہاضمہ کی خرابی، سوزش، وزن کی کمی یا موٹاپے سمیت بخار جیسے مسائل جنم لیتے ہیں۔

  • افغانستان کا حل کیسے ممکن وزیر اعظم نے بتادیا

    افغانستان کا حل کیسے ممکن وزیر اعظم نے بتادیا

    افغانستان کا حل کیسے ممکن وزیر اعظم نے بتادیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ کابل کا میرا دورہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کے عزمِ صمیم کے اظہار کی جانب ایک اور قدم ہے۔ میں کبھی بھی (تنازعات کے) عسکری حل کا قائل نہیں رہا چنانچہ ہمیشہ سے میرا ایمان رہا ہے کہ افغانستان میں امن سیاسی گفت و شنید ہی سے حاصل ہوگا۔


    واضح‌ رہے کہ وزیراعظم افغانستان کے دورے سے واپس لوٹے ہیں ، اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی افغان صدر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امن مذاکرات کے باوجود پرتشدد واقعات پر تشویش ہے۔ پاکستان افغانستان کے بعد ایک ایسا ملک ہے ، جو افغانستان میں امن کے لئے سب سے زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلے امریکیوں کے ساتھ طالبان کی بات چیت شروع کرنے اور پھر انٹرا افغان مذاکرات کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے عوام چار دہائیوں سے تشدد کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کا سابقہ ​​فاٹا خطہ بھی تباہ ہوگیا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ قبائلیوں کا ذریعہ معاش بری طرح متاثر ہوا ہے اور اس سے خطے کو اربوں روپے مالیت کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ سرحد کے دونوں اطراف کے عوام امن، تجارت اور رابطے چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے مابین اس تجارت اور رابطے میں اضافہ ہوگا

    عمران خان کا دورہ افغانستان سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازش ناکام

  • علامہ خادم رضوی کا گزشتہ برس باغی ٹی وی کو دیا گیا خصوصی انٹرویو

    علامہ خادم رضوی کا گزشتہ برس باغی ٹی وی کو دیا گیا خصوصی انٹرویو

    علامہ خادم رضوی کا گزشتہ برس باغی ٹی وی کو دیا گیا خصوصی انٹرویو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی گزشتہ روز وفات پا چکے ہیں، انکی نماز جنازہ کل ہفتہ کو صبح مینار پاکستان گراونڈ میں ادا کی جائے گی.

    علامہ خادم حسین رضوی کی وفات کی خبر ملنے کے بعد تحریک لبیک کے ملک بھر سے کارکنان لاہور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جو انکے نماز جنازہ میں شرکت کریں گے، خادم رضوی کی تدفین انکے آبائی علاقے ضلع اٹک میں کی جائے گی

    علامہ خادم حسین رضوی نے گزشتہ برس باغی ٹی وی کو ایک خصوصی انٹرویو دیا تھا، انٹرویو سننے کے لئے لنک پر کلک کریں

    باغی ٹی وی کو انٹرویو میں علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلام کو نافذ کیا جائے، کشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے،مسئلہ کشمیر کرکٹ نہیں جنگ سے ہو گا،،علامہ خادم حسین رضوی نے انٹرویو میں مزید کیا کہا؟ سننے کے لئے لنک پر کلک کریں

    فیض آباد، تحریک لبیک کا احتجاج جاری، پولیس کا رات گئے آپریشن ناکام

    تحریک لبیک احتجاج، اسلام آباد میں کون کونسے راستے بند ہیں؟ ڈی سی نے بتا دیا

    تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

    تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

    شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

    فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

    علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

    علامہ خادم رضوی کے نماز جنازہ کا وقت تبدیل، تدفین کہاں ہو گی؟

  • آرمی چیف سے مصری سفیر کی ملاقات ،  باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

    آرمی چیف سے مصری سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

    آرمی چیف سے مصری سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مصر کے سفیر طارق محمد دہرگ نے آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی اور دفاع و سلامتی کے تمام شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور مصر باہمی تعلقات سے خوش اور اس کو مزید مستکم بنانا چاہتے ہیں اور انہوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ معزز سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

  • حکومت بچوں کے حقوق سے متعلق اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے،وزیراعظم

    حکومت بچوں کے حقوق سے متعلق اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے،وزیراعظم

    حکومت بچوں کے حقوق سے متعلق اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی آج عالمی یوم اطفال منا رہا ہے،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بچے کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی وسائل ہوتے ہیں،بچے قوموں کے مستقبل کی واحد ضمانت ہوتے ہیں،حکومت بچوں کے حقوق سے متعلق اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، حکومت بچوں کی تعلیم،صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے کےل یے پرعزم ہے،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کےلیے کئی پروگرام شروع کیے ہیں،بچے کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں،بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن تشکیل دیا گیا،کمیشن میں ایک لڑکی اور ایک لڑکے کو نمائندگی دی گئی ہے،بچوں کے تحفظ کے لیے زینب الرٹ ایکٹ نافذ کیا گیا،جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018 اور آئی سی ٹی چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ نافذ کیا گیا،

    پاکستان بچوں کو ہر طرح کے استحصال ، امتیاز اور پسماندگی سے بچانے کے لئے پر عزم ہے۔ بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اس دن کا مقصد بچوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا ، بچوں کے حقوق کو فروغ دینا اور متعلقہ اداروں کے مابین یکجہتی اور بیداری کو فروغ دینا ہے۔

    1989 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بچوں کے منظور شدہ حقوق کا اعلان کیا جس کے بعد 20 نومبر 1990 کو دنیا کے تقریباً 186 ممالک نے بچوں کے عالمی دن کی منظور شدہ حقوق کے مطابق باضابطہ حمایت کرکے اسے قانونی شکل دے دی اور ایک قرارداد کے ذریعے ہر سال 20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن قرار دیا۔

    اس موقع پر دنیا بھر میں اس دن کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جن میں والدین سے بچوں کی مناسب تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی بہتر پرورش کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔

    بچوں کا عالمی دن، دنیا کشمیری بچوں کی حالت زار کا نوٹس لے، پاکستان

  • علامہ خادم رضوی کے نماز جنازہ کا وقت تبدیل، تدفین کہاں ہو گی؟

    علامہ خادم رضوی کے نماز جنازہ کا وقت تبدیل، تدفین کہاں ہو گی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی وفات پا گئے، انکے نماز جنازہ کا اعلان کر دیا گیا ہے

    ‏تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ بعد نماز ہفتہ کو صبح دس بجے مینار پاکستان لاہور میں ادا کی جائے گی۔ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ میں تحریک لبیک کے ہزاروں کارکنان شریک ہوں گے اسلئے انکی نماز جنازہ وسیع و عریض گراؤنڈ مینار پاکستان میں ادا کی جائے گی

    قبل ازیں اعلان کیا گیا تھا کہ نماز جنازہ آج جمعہ کو ادا کی جائے گی لیکن انکے کارکنان کی ملک بھر سے آمد کے پیش نظر اب نماز جنازہ کا وقت ہفتہ کا رکھ دیا گیا ہے

    نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انکی میت آبائی گاؤن منتقل کی جائے گی، خادم رضوی کی دفین انکے ضلع اٹک کے آبائی گائوں نکا توت میں کی جائے گی

    علامہ خادم رضوی 2017میں ملک کے سیاسی منظرپرنمودار ہوئے ، جب انہوں نے راولپنڈی میں فیض آباد دھرنے سے شہرت حاصل کی، ا س دوران اپنے اندازِ خطابت اور سیاست کے باعث سیاسی ایوانوں میں ہلچل مچائے رکھی۔ انہوں نے 2017 میں تحریک لبیک پاکستان کی بنیاد رکھی۔الیکشن 2018 میں ان کی جماعت حیران کن طور پر ملک کی چوتھی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ۔

    نومبر 2017 میں اسلام آباد کے طویل دھرنے اور اپنے منفرد انداز خطابت کے باعث انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ تحریک لبیک نے چند روز قبل فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا دیا تھا جس کی قیادت علامہ رضوی نے کی تھی تاہم حکومتی ٹیم سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا تھا ۔ دھرنے میں انہوں نے کارکنوں سے خطاب میں کہا تھا کہ میری طبیعت 5 روز سے ناساز ہے لیکن اسکے باوجود دھرنے میں شرکت کے لیے آیا ہوں۔

    فیض آباد، تحریک لبیک کا احتجاج جاری، پولیس کا رات گئے آپریشن ناکام

    تحریک لبیک احتجاج، اسلام آباد میں کون کونسے راستے بند ہیں؟ ڈی سی نے بتا دیا

    تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

    تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

    شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

    فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

    علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

    علامہ خادم حسین رضوی لاہور میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام پیر مکی مسجد میں امامت کے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔ ممتاز قادری کی سزا پر عملدرآمد کے بعد انہوں نے کھل کر حکومت وقت پر تنقید کی جس کی وجہ سے انہیں محکمہ اوقاف نے ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ علامہ رضوی روحانی طور پر سلسلہ نقشبندیہ میں خواجہ محمد عبد الواحد المعروف حاجی پیر صاحب کالا دیو، جہلم سے مرید تھے ۔ مرحوم دو عشروں سے جامعہ نظامیہ رضویہ میں تدریس کر رہے تھے ۔

  • علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پرآرمی چیف کااظہارافسوس، تعزیت بھی کی

    علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پرآرمی چیف کااظہارافسوس، تعزیت بھی کی

    راولپنڈی:علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پرآرمی چیف کااظہارافسوس تعزیت بھی کی،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پرپاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی اظہارافسوس کیا ہے

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے علامہ خادم حسین کی وفات پرگہرے دکھا اظہارکیا ہے اورکہا ہےکہ علامہ خادم حسین ایک اچھے انسان تھے ، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے

    اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں خاندان کے برابر کے شریک ہیں

    دوسری طرف وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے

    یاد رہےکہ علامہ خادم حسین رضوی آج شام لاہورمیں قضائے الہٰی سے وفات پاگئے تھے

  • فرانس میں مسلم رہنماؤں کو فرانسیسی صدرکی طرف سے دھمکیاں

    فرانس میں مسلم رہنماؤں کو فرانسیسی صدرکی طرف سے دھمکیاں

    پرس: فرانس میں مسلم رہنماؤں کو فرانسیسی صدرکی طرف سے دھمکیاں ،اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے مسلم رہنماؤں کو 15 روز کا الٹی میٹم دیا ہےکہ وہ فرانس میں بنیاد پرستی کو کو روکنے کے لیے ‘میثاقِ جمہوری اقدار’ کو قبول کرلیں۔

    فرانسیسی صدر کی جانب سے یہ الٹی میٹم فرانس میں ریاست سے رابطے کے لیے مسلمانوں کی تسلیم شدہ باڈی ‘فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ’ کو دیاگیا ہے۔گذشتہ روز ہی فرانسیسی صدر نے وزیر داخلہ کے ہمراہ فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔میثاق کے مطابق اسلام کو ایک سیاسی تحریک کے بجائے صرف مذہب سمجھاجائےگا اور مقامی مسلمان گروپوں میں بیرونی مداخلت بھی ممنوع ہوگی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ نے ‘نیشنل کونسل آف امام’ کے قیام پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس کے تحت مساجد میں اماموں کا تقرر سرکاری طور پر ہوگا اور انہیں کونسل کی جانب سے معزول بھی کیا جاسکے گا۔فرانسیسی صدر کی جانب سے بنیاد پرستی سے نمٹنے کے اقدامات کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔فوری اقدامات کے طور پر پارلیمنٹ میں ایک وسیع تناظر کاحامل بل لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ‘بنیاد پرستی’ کو روکا جاسکے۔

    فرانسیسی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیاگیا ہے کہ فرانس میں گھریلو تعلیم پر پابندی ہوگی اور مذہبی بنیادوں پر کسی سرکاری اہلکار کو دھمکانے پر بھی سخت سزا ہوگی۔

    نئے قانون کے تحت تمام افراد کو بچوں کو اسکول بھیجنا لازمی ہوگا، بچوں کو ایک شناختی نمبر الاٹ کیا جائے گا جس کی مدد سے ان کی اسکول میں حاضری مانیٹر کی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں والدین کو قیدسمیت بھاری جرمانے کی سزا سنائی جائے گی۔اس کے علاوہ کسی بھی شخص کی ذاتی معلومات اس شخص تک پہنچانے پر پابندی ہوگی جو اسے نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہو۔

    فرانسیسی وزیر داخلہ کاکہنا ہے کہ ہمیں اپنےبچوں کو اسلامی انتہاپسندوں کے چنگل سے بچانا ہوگا، اس حوالے سے قانون سازی کا بل 9 دسمبر کو پالیمنٹ میں بحث کے لیے پیش کیا جائےگا۔اس پیش رفت کا تعلق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے بعد ہونے والے حملوں سے جوڑا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ فرانس کےایک اسکول میں طالب علموں کے سامنے گستاخانہ خاکے دکھانے والے استاد کا سر قلم کردیا گیا تھا جس کے بعد فرانسیسی صدر نے اس واقعے اور اسی سے متعلق دیگرحملوں کے خلاف فرانسیسی سیکولرازم کی کھل کر حمایت کی اور متنازع بیانات بھی دیے جس کے بعد فرانس کو دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے احتجاج اور مصنوعات کے بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا۔