Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • شہبازشریف کسی بھی وقت نوازشریف سے بغاوت کرسکتے ہیں،اہم شخصیت کادعویٰ

    شہبازشریف کسی بھی وقت نوازشریف سے بغاوت کرسکتے ہیں،اہم شخصیت کادعویٰ

    لاہور:شہبازشریف کسی بھی وقت نوازشریف سے بغاوت کرسکتے ہیں،اہم شخصیت کادعویٰ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ایک اہم شخصیت کا کہنا ہے کہ نوازشریف شہبازشریف کے کندھے پررکھ بندوق چلانا چاہتے ہیں لیکن شہبازشریف نوازشریف کی اس حرکت کوپاکستان سے سراسر دشمنی سمجھتے ہیں

    ذرائع کے مطابق اس اہم شخصیت نے دعویٰ کیا ہے کہ شہبازشریف دیکھ رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں نوازشریف ملک کوبہت زیادہ نقصان پہنچانے کا فیصلہ کرچکے ہیں لہذا شہبازشریف نے اپنی خیرمنانے کے لیے نوازشریف سے بغاوت کافیصلہ کرلیا ہے اس حوالےسے شہبازشریف ملک کی مقتدر شخصیات کوپیغام بھی بھیجنا چاہتے ہیں

     

     

    ادھردوسری طرف وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا کہ شہباز اور نواز شریف خاندانوں میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور عباس، نواز اور بیگم صفدر کے ماموؤں نے شہباز شریف فیملی کے خلاف ایکا کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے حمزہ شہباز کے بکتر بند گاڑی میں عدالت جانے سے انکار پرردعمل دیتے ہوئے کہا حمزہ شہباز کافرعونیت اور نمرودیت پرمبنی رویہ قابل مذمت ہے، حمزہ شہباز بکتر بند کی بجائے لگژری گاڑی یا طیارے سے عدالت جانا چاہتے ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز !آپ سالگرہ پریاشالامار باغ کی سیر کو نہیں جا رہے، کھربوں ڈالرکی کرپشن، منی لانڈرنگ کے سرٹیفائیڈ ملزم اور مجرم ہیں، رسی جل گئی پر بل نہیں گیا کے مصداق حمزہ شہباز کے نخرے ختم نہیں ہوئے۔

  • بلوچستان:سکیورٹی فورسز کی کارروائی،دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی:مطلوب دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان:سکیورٹی فورسز کی کارروائی،دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی:مطلوب دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی:بلوچستان:سکیورٹی فورسز کی کارروائی،دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی:مطلوب دہشتگرد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی بلوچستان میں ممکنہ دہشتگردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دہشتگرد ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی بلوچستان میں ممکنہ دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی، فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ضلع کیچ میں کارروائی کی۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شہریوں اور سیکورٹی فورسز کونشانہ بنانے والا دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ کاروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ مقابلے کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا۔

  • حساب لیا جائے گا کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،شبلی فراز کا دبنگ اعلان

    حساب لیا جائے گا کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،شبلی فراز کا دبنگ اعلان

    حساب لیا جائے گا کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،شبلی فراز کا دبنگ اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہماری حکومت سیاسی غنڈہ گردی نہیں ہونے دے گی

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ فیٹف سے لیکر سیاسی اور ملکی مفاد کے خلاف ہے،پی ڈی ایم کے بیانیے سے پاکستان کی فتح کو ناکام بتانے کی کوشش کی گئی،ملک کو عدام استحکام سے دوچار کرنے کے لیے یہ بیانیہ بنایا جارہا ہے ،بہادر پاک فوج کا نشانہ بنایا،مورال ڈان کرنے کی کوشش کی گئی،ایسے بیانات پر حساب لیا جائے گا کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،

    شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی ملک کی معیشت خراب تھی، ہم دیوالیہ کےقریب تھے ،اگر ہم ڈیفالٹ ہوجاتے تو ملک کی کرنسی بہت حد تک گرجاتی ،وزیراعظم نے دوست ممالک کےساتھ مل کر ملک کودیوالیہ سے بچایا ،ہم کورونا کے دوران مشکلات سے بہترین حکمت عملی سے نمٹیں ملک پرقرضوں کا انبار تھا، اقساط دینی تھیں،وزیراعظم عمران خان نے معیشت کو استحکام دیا ڈان لیک،اے پی سی ،پی ڈی ایم،مزارقائد ،گوجروانوالہ اورکوئٹہ جلسہ سب نے دیکھا، اپوزیشن نے ملک کی خدمت نہیں کی بلکہ منافقت کی سیاست کی،

    شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اداروں میں ٹکراؤ کی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،کراچی میں مزارقائد کی توہین کی گئی، بلوچستان کےخلاف بات کی گئی،ایاز صادق نے ایسی تقریر کی جس سے پاکستان میں بحث چھڑ گئی ،ایازصادق اور جلسوں کی تقاریر کو ہمارے خلاف استعمال کیاجارہا ہے،ایازصادق کو کوئی ندامت نہیں ہے، نہ معافی مانگنا چاہتےہیں اور نہ تردید کی ،عدم استحکام 2017میں "مجھے کیوں نکالا” کی صورت میں نظر آیا،سیاسی بدمعاشوں کو ملک کا تاثر مسخ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،

    شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ عطاالرحمان کی تقریر بھی اسی زمرے میں تھی،اداروں کو بھونڈے انداز میں مخاطب کیا گیا،اداروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،پی ڈی ایم جلسے میں آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا گیا،پاکستان میں اس وقت ہائبرڈ وار چلی رہی ہے،عدم استحکام کےلیے معیشت اور د فاع کو نشانہ بنایاجاتا ہے،ہمارےسپہ سالارسے متعلق کتنی غلط باتیں ہورہی ہیں،جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،اس طرح باتوں سےملکی مفاد کو آپ آگے نہیں پیچھےکی طرف دھکیل رہے ہیں،

    ایاز صادق اکیلا نہیں، ہم ساتھ ہیں، اہم شخصیت ایاز صادق کے گھر پہنچ گئی

    مودی کا جو یار ہے،ایاز صادق غدار ہے،لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے

    غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    مولانا فضل الرحمان نے بھی ایاز صادق کے بیان کی حمایت کر دی،کہا ایاز صادق نے سنجیدہ بات کی

    میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز،معافی نہیں مانگوں گا،ایاز صادق

    شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف وزیراعظم نے اپنا ردعمل ظاہر کیااور مختلف ممالک کو خطوط لکھے ،سارے پاکستان کو پتہ ہے اپوزیشن کی سیاست سے ملک کے اندر اور باہر کیا ہوا،مسلم لیگ ن کس سسٹم کی مرہون منت ہے سب کو پتا ہے،یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے سیاسی جدوجہد نہیں کی،انہوں نے ملکی سالمیت کے خلاف کچھ کیاتو ان کو قوم سزا دے گی

    شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اب انقلابی بن رہی ہے، اب ان کو احمد فراز یاد آرہے ہیں،جب احمد فراز حیات تھے تو پیپلزپارٹی نے ان کےساتھ کیا کیا؟احمد فراز نے مجھے نہیں کہا تھا کہ بیٹا کبھی کرپٹ لوگوں کا تحفظ کرنا ،اب ان کو احمد فراز یاد آتا اور مجھےاحمد فراز کے طعنے دیتے ہیں،جب احمد فراز زندہ تھے تب ان کا نام بھی نہیں لیتے تھے،ایسی منافقت نہ کریں

    ایاز صادق کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے درخواستیں،وزیر داخلہ کا ردعمل آ گیا

  • مولانا فضل الرحمان نے بھی ایاز صادق کے بیان کی حمایت کر دی،کہا ایاز صادق نے سنجیدہ بات کی

    مولانا فضل الرحمان نے بھی ایاز صادق کے بیان کی حمایت کر دی،کہا ایاز صادق نے سنجیدہ بات کی

    مولانا فضل الرحمان نے بھی ایاز صادق کے بیان کی حمایت کر دی،کہا ایاز صادق نے سنجیدہ بات کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کوحق نہیں کہ وہ کسی کو غدار کہے

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا،میری بات سے اختلاف کیا جاسکتا ہے ،ہمیں اس حکومت سے شدید اختلافات ہیں،ہمارے اختلافات سیاسی ہیں،میرے بیان کو قومی سلامتی کے اداروں سے نتھی کرنا دانشمندی نہیں،

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز ہیں، کبھی غیر ذمہ دارانہ بات نہیں کی،سیاسی اختلافات کے باوجود ہم تمام پاکستانی ایک ہیں، لاہور میں میرے خلاف بینر اور پوسٹر آویزاں کیے گئے،

    مولانا فضل الرحمان نے سردار ایاز صادق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کھانے کا بہت بہت شکریہ ،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سردار ایاز صادق کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے گھر بلایا اورعزت دی،ایاز صادق نے انتہائی ذمےدارانہ اور سنجیدہ بات کی ہے،اختلاف رائے اصولوں پر کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، اس بات کا حق نہیں دے سکتے کہ ان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ بھی لیتے رہیں،

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

    رات گئے ن لیگی اہم شخصیت کی گرفتاری کی اطلاعات

    ایاز صادق پر غداری کے مقدمے کیلئے ایک اور درخواست دائر

    ایاز صادق اکیلا نہیں، ہم ساتھ ہیں، اہم شخصیت ایاز صادق کے گھر پہنچ گئی

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں احتیاط کا دامن تھامے رکھنا چاہئے ،ہم حکومت کے جواز کو تسلیم نہیں کرتے ،ہم توہین آمیز رویوں کےخلاف ہیں، تنقید سے کوئی بالا تر نہیں ہے،ہر ادارے کو اپنے حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا،ہم سب پاکستانی اور متحد ہیں ,میرے خیال میں قیامت کی علامت ہے کہ مسلم لیگی غدار ٹھہرے ،حکومت اپوزیشن کو اشتعال دلاتی ہے،کراچی میں پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی کابینہ احمقوں کا مربہ ہے، ملک کو آئین کےمطابق چلایا جائے،ہم حکومت کے جواز کو تسلیم نہیں کرتے ناجائزحکومت ہم پر مسلط نہ کی جائے،ملک معاشی لحاظ سے دیوالیہ ہوچکاہے

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ استعفوں کا راستہ پی ڈی ایم کےلائحہ میں شامل ہے،سیاست دان کا فرض ہوتاہے عام آدمی کا ترجمان بنے،پی ڈی ایم شیڈول کےمطابق اپنے جلسے جاری رکھےگی، ایاز صادق کےبیان سےکوئی اختلاف کرسکتاہے، وزیرکےبیان پر کیا کہیں گے،حکومت کے پہلے ہی سال لوگ منہگائی کے ہاتھ پس گئے ایاز صادق کے بیان سے طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی ،استعفے دینے کا آپشن ہمارے پاس ہے ، فیصلہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر کریں گے حکومت گرانے کیلئے استعفے دینا مختصر اور آسان راستہ ہے ،ہم چاہتے ہیں ملک آئین کے مطابق چلایا جائے ، مداخلت نہ کی جائے ،الیکشن کے نتائج کے مالک بنیں گے تو اختلافات بھی ہوں گے ،ایسی حکومت نہیں دیکھی جو اپوزیشن کو اشتعال دلاتی ہے

    مودی کا جو یار ہے،ایاز صادق غدار ہے،لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے

  • مودی کا جو یار ہے،ایاز صادق غدار ہے،لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے

    مودی کا جو یار ہے،ایاز صادق غدار ہے،لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے

    مودی کا جو یار ہے،ایاز صادق غدار ہے،لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ن لیگی رہنما ایاز صادق کے خلاف بینرز لگ گئے

    بینرزمال روڈ، شادمان، چیئرننگ کراس اور مختلف علاقوں میں اویزاں کیے گئے ،گڑھی شاہو،شملہ پہاڑی، کلب چوک اور دھرم پورہ میں بینرزا ور پینافلیکس لگ گئے، بینرز محب وطن عوام این اے 129 کی جانب سے لگائے گئے ہیں جن پر ایاز صادق کو ابھینندن سے تشبہہ دی گئی ہے جبکہ ایاز صادق غدار وطن مردہ باد بینرز پر تحریر ہے

    ایاز صادق کے خلاف بینرز لگنے پر ن لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ پینافلیکس کہاں تیار کروائے گئے ،سیاسی اختلاف میں آپ تمام حدیں پھلانگ رہے ہیں ،مفت مشورہ ہے کہ اب بھی وقت ہے باز آ جائیں ،اپنے گھر کو نفرت، انتقام اوردشمنی کی آگ میں جلا کر بھسم نہ کریں،

    دوسری جانب ایاز صادق کے گھر کے باہر بینرز لگانے کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی

    واضح رہے کہ ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں ابھینندن کی رہائی کے حوالہ سے بیان دیا تھا جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی پریس کانفرنس کی تھی، بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی ایاز صادق کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا،

    اسلام آباد میں ایک شہری نے ایازصادق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی ہے ، اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ سردارایازصادق ملک وقوم کونقصان پہنچانے والے بیانات نے بھارت کوبہت زیادہ فائدہ پہنچایا ہے

    غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے شہری صہیب شبیرنے سہالہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ایازصادق غداری کے مرتکب ہوئے اورایسے بیانات دیئے ہیں جس سے قومی اداروں کے وقار کونقصان پہنچا ہے

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایازصادق نےابھی نندن کے معاملے پردروغ گوئی سے کام لیا ہےایسا بندہ جوملک وقوم کی سلامتی کےلیے خطرہ بنے اس کے خلاف کارروائی کرنا ضروری ہے لہذا مقدمہ درج کرکے سخت سزا دی جائے

    ن لیگی رہنما ایاز صادق کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ ابھینندن سے متعلق بھارتی میڈیا پر میرے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا

    بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل

    اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ابھینندن کے جہاز کو گرانا پاکستان کی فتح تھی ،وزیر اعظم نے کیوں اپوزیشن کا سامنا نہیں کیا وہ جانتے ہیں،ابھینندن کے دینے کی کوئی جلدی نہیں تھی تھوڑا انتظار کر لیتے،وزیراعظم نےوزیر خارجہ کےتوسط سے کہلوایا کہ ابھی نندن کو فوری بھارت کےحوالے کرنا ہے،میٹنگ میں تاخیر کی کیا وجہ تھی کیا وہ مودی سے ڈکٹیشن لے رہے تھے وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کی ابھی نندن سے متعلق میٹنگ بلائی جو تاخیر کا شکار ہوئی،ابھی نندن پاکستان مٹھائی بانٹنے نہیں آیا تھا،اس نے پاکستان پر حملہ کیا تھا،

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

    رات گئے ن لیگی اہم شخصیت کی گرفتاری کی اطلاعات

    ایاز صادق پر غداری کے مقدمے کیلئے ایک اور درخواست دائر

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ایسی بات کی توقع نہیں کرتا۔ ایاز صادق نے جو موقف بیان کیا وہ حقیقت کے برعکس ہے۔ سیاسی مقاصد کیلئے ایسی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی جا رہی ہے۔ ذمہ دار لوگ غیر ذمہ دارانہ گفتگو کر رہے ہیں جس پر حیرانی ہے۔

    ایاز صادق اکیلا نہیں، ہم ساتھ ہیں، اہم شخصیت ایاز صادق کے گھر پہنچ گئی

  • ترکی میں زلزلے سے تباہی کے بعد امدادی کام جاری،24 اموات

    ترکی میں زلزلے سے تباہی کے بعد امدادی کام جاری،24 اموات

    ترکی میں زلزلے سے تباہی کے بعد امدادی کام جاری،24 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے سے اموات کی تعداد 24 ہو گئی ہے جبکہ 800 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں

    ترکی میں آنے والے زلزلے نے تباہی مچا دی ہے ۔ ازمیر اور سفر حصار شہر میں متعدد عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہیں ۔ زلزلے کے بعدریسکیو کا کام جاری ہے۔ ریسکیو اہلکار ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    ترک حکام کے مطابق زلزلے سے ازمیر شہر زیادہ متاثر ہوا، جہاں عمارتوں کو زیادہ نقصان پہنچا۔ زلزلے کے بعد سطحِ سمندر بلند ہوگئی، جس سے پانی شہر سفر حصار میں داخل ہوگیا۔ سیلابی صورتحال سے متعدد ماہی گیر بھی لاپتہ ہوگئے۔

    زلزلے کے جھٹکے یونان، قبرص، لیبیا، بلغاریہ، البانیہ سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی محسوس کیے گئے۔ یونان میں زلزلے کے باعث آنے والے سونامی کی وجہ سے بندرگاہ سیموس میں کئی عمارتیں زیرِ آب آ گئیں۔ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں،

    ترکی میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں اب تک 21 آفٹر شاکس بھی آچکے ہیں۔ ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ زلزلےسے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

    زلزلے کے بعد ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے نوٹس لیا ہے اور فوری طور پر شہریوں کی امداد کے لیے اداروں اور متعلقہ وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

  • لال مسجد اسلام آباد میں طالبات کوگستاخ کا سرتن سے جدا کرنے کی اصلی تلوارسے تربیت:ویڈیووائرل

    لال مسجد اسلام آباد میں طالبات کوگستاخ کا سرتن سے جدا کرنے کی اصلی تلوارسے تربیت:ویڈیووائرل

    اسلام آباد:لال مسجد اسلام آباد میں طالبات کوگستاخ کا سرتن سے جدا کرنے کی تربیت: ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی معروف ترین لال مسجد جو کہ اسلام آباد جیسے بین الاقوامی شہر میں آباد ہے ، ایک بارپھرایسے دورسے گزررہی ہے جس طرح سابق صدرجنرل پرویزمشرف کے دور میں خود ساختہ نفاذشریعت گورننس باڈی بنائی گئی تھی

    ذرائع کے مطابق پچھلے ایک ہفتے سے لال مسجد اسلام آباد میں خواتین معلمات اپنی طالبات کوگستاخ رسول کا سرتن سے جدا کرنے کی تربیت دی رہی ہیں ، اس دوران سیکڑوں طالبات کو کھلے میدان میں جمع کرکے ان کے سامنے ایک معملہ تلوار لے کرپہلے گستاخ رسول کی گستاخی کی سزا بتاتی ہے اورپھراپنی ان طالبات کو بتاتی ہیں کہ آپ نے ایک گستاخ کا سرکیسے قلم کرنا ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ وہ معلمہ پہلے موبلائزیشن کے ذریعے طالبات کا خون گرماتی ہے اورپھر ان کے سامنے ایک فرضی گستاخ کا سربنا کراصلی تلوار سے اس کا سرتن سے جدا کردیتی ہے

    لال مسجد اسلام آباد میں طالبات کو گستاخ کا سر تن سے جدا کرنے کی پریکٹس کروائی جارہی ہے۔ پھر بھی پوچھتے ہیں دنیا ہمیں دہشت گرد ریاست کیوں سمجھتی ہے؟

    دوسری طرف اس وقت سوشل میڈیا پربحث چل رہی ہے جس میں یہ اعتراض اٹھایاجارہاہےکہ

  • بھارت کواہمیت دینےکا امریکی طرزعمل قبول نہیں:بشریٰ بی بی اچھےمشورےدیتی ہیں:غریب بہت یادآتے ہیں:عمران خان

    بھارت کواہمیت دینےکا امریکی طرزعمل قبول نہیں:بشریٰ بی بی اچھےمشورےدیتی ہیں:غریب بہت یادآتے ہیں:عمران خان

    اسلام آباد:بھارت کواہمیت دینےکا امریکی طرزعمل قبول نہیں:بشریٰ بی بی اچھےمشورےدیتی ہیں:غریب بہت یادآتے ہیں: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا چین کی وجہ سے بھارت کو اہمیت دیتا ہے، خطے میں بھارت کو اہمیت دینے کا امریکی طرز عمل خامیوں پر مبنی ہے، نئی دہلی چین، بنگلا دیش، سری لنکا، پاکستان کے لئے خطرہ ہے۔

    جرمن جریدے کوانٹریو دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سمارٹ لاک ڈاؤن کیساتھ کورونا کا مقابلہ کیا، پاکستان کی حکومت کورونا وائرس کا مکمل ادراک رکھتی ہے۔ اسی لیے ہم نے کچھ علاقوں پر سخت پالیسی اپنائی، ہم نے زرعی سیکٹر کو دوبارہ کھولا، کنسٹرکشن سیکٹر کو کھولا تاکہ روزانہ کی بنیاد پر کمائی کرنے والے متاثر نہ ہوں۔

    بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہفتہ وار کی بنیاد پر دو لاکھ لوگوں کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ اور ہمارے متعلقہ ادارے اس پر بغور جائزہ لیتے رہتے ہیں۔

    امریکی الیکشن سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن رائے عامہ میں مقبول نظر آرہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ روایتی سیاستدان نہیں وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں، میں نے کئی بار مختلف سوچ اپنائی، نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کیا، ہم کافی غیر روایتی رہے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ بھی اسی طرح کے ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران کا کہنا تھا کہ ہم امریکا سے چاہتے کیا ہیں، امریکا سے بھارت کے تناظر میں مساوی رویہ دیکھنا چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر پر امریکا سے دونوں ملکوں کے ساتھ یکساں پالیسی کی توقع ہے۔ خطے میں کشیدگی کسی وقت بھی بھڑک سکتی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے ہمسائے ممالک کو دھمکیاں لگاتا ہے، امریکا چین کی وجہ سے بھارت کو اہمیت دیتا ہے، خطے میں بھارت کو اہمیت دینے کا امریکی طرز عمل خامیوں پر مبنی ہے، بھارت چین بنگلا دیش ، سری لنکا، پاکستان کے لئے خطرہ ہے ۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نائن الیون حملے سے کوئی تعلق نہیں۔ القاعدہ افغانستان میں تھی۔ نائن الیون کے بعد ہمیں اپنی فوج کو اس جنگ میں شامل نہیں کرنا چاہیے تھا۔ میں پہلے سے ہی دن اس لڑائی میں شامل ہونے کا مخالف تھا۔ تاہم امریکا نے دباؤ ڈالا جس کے باعث سابق صدر پرویز مشرف یہ دباؤ برداشت نہ کر سکے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ 1980ء میں اسامہ بن لادن کو ہیرو بنا کر پیش کیا گیا، افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف جنگ میں مجاہدین کی حمایت کی۔ سی آئی اے اس معاملے پر اسامہ کا حامی تھا۔ پاکستان کا حق تھا کہ طالبان کو تسلیم کریں، لیکن پاکستان کا طالبان پر کوئی اثر و رسوخ نہیں تھا پاکستان نے طالبان سے درخواست کی کہ اسامہ بن لادن کو امریکیوں کے حوالے کیا جائے تاہم طالبان نے یہ درخواست مسترد کر دی۔

    انٹرویو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 27 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں اسی کی وجہ سے ہمارے پاس تھوڑا بہت اثر و رسوخ تھا، جس کے باعث طالبان کو مذاکرات کی ٹیبل پر لے آئے۔

    افغانستان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق کیا کہوں، پاکستان ہمسایہ ملک میں امن چاہتا ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم نے 70 ہزار سے زائد جانیں گنوائیں، ہماری سرحدی علاقے اس جنگ کی وجہ سے تباہ ہو گئے، ان علاقوں کے آدھے سے زائد لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا، جس دن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی ہم نے مذاکرات کو ترجیح دی۔

    حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کے سابق وزیراعظم حکمت یار نے حالیہ الیکشن میں حصہ لیا اور وہ اپنے ملک کے آئین کو مانتے ہیں۔ میں نے افغانستان کی قومی مفاہمت کی اعلیٰ کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے بھی بات کی۔ اور بتایا کہ جنگ زدہ ملک میں ہم کسی سائیڈ کی طرف نہیں ہیں۔ ہماری صرف دلچسپی اس امر میں ہے کہ افغانستان کی جو بھی نئی حکومت آئے اس پر بھارت کا اثر و رسوخ نہ ہو تاکہ ہمسایہ ملک کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو سکے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کسے اقتدار ملے پاکستان کا کوئی فیوریٹ نہیں، کابل حکومت بھارت کو وہاں سے پاکستان کے خلاف سرگرمی کی اجازت نہ دے۔

    دوسری جانب چین نے 40 سال میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا، اب دیکھ لیں چین میں جمہوریت نہیں لیکن میرٹ کا سسٹم کامیابی سے چل رہا ہے۔

    کوئی بھی ملک وسائل کی کمی نہیں کرپشن سے بدحال ہوتا ہے اور ہم اصلاحات کے مشکل اور تکلیف دہ عمل سے گزر رہے ہیں، پاکستان کو لوٹنے والے اصلاحات کے ثمرات سے خوفزدہ ہیں۔

    انٹرویو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے مغربی ممالک سے زیادہ ہے، میں نے آزادی کے لفظ کا استعمال بہت محتاط انداز میں کرتا ہوں، میں اپنی زندگی کی دو دہائیاں برطانیہ میں گزاری، وہاں پر بہتان سے متعلق بہت زیادہ مضبوط قوانین ہیں، بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا نہیں ہے، بطور وزیراعظم مجھ پر بہت سارے بہتان لگے، انصاف کے لیے عدالت بھی گیا تاہم انصاف نہ مل سکا۔

    مشرق وسطیٰ میں امن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی جب اقتدار میں آئی تو سب سے پہلے میری حکومت یمن میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے آگے بڑھی۔ اس کے لیے ایران سے بات بھی کی جبکہ سعودی عرب سے محمد بن سلمان سے بھی رابطہ کیا، تاہم یہاں بتاتا چلوں کہ ہم کسی پر مذاکرات کے لیے دباؤ نہیں ڈال سکتے۔

    تہران اور ریاض کے درمیان جنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ جنگ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو گی۔ خاص طور پر غریبوں کے لیے جنگ بہت خوفناک ہو گی، تیل کی قیمتیں بڑھ جائیں جس سے بہت سارے ممالک کو مسائل در پیش ہوں گے۔

    متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان کے اسرائیل سے تعلق کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی اپنی خارجہ پالیسی ہے کیونکہ یہ ممالک اپنی عوام کا سوچتے ہیں، پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا۔ اس معاملے پر ہمارا موقف بڑا واضح ہے۔ ہمارا موقف قائداعظمؒ نے 1948 میں واضح کر دیا تھا کہ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتے کہ جب تک فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں ملتا۔ ان کی انصاف کے مطابق آبادکاری نہیں ہوتی جو کہ فلسطینوں کا دو قومی نظریہ تھا کہ ان کو ان کی پوری ریاست ملے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین نے 7 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال کر بہت بڑا کام کیا۔ یہی وہ منصوبہ ہے جو میں اپنانا چاہتا ہوں اور اپنے ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا چاہتا ہوں، وہاں قانون بہت سخت ہیں، گزشتہ 7 سالوں کے دوران انہوں نے 450 وزیروں کو کرپشن کی وجہ سے جیل میں بھیجا۔

    ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک غریب اس لیے ہے کہ کیونکہ یہ وسائل کی کمی ہے، کیونکہ ملکی لیڈر شپ کرپٹ ہے، پانامہ پیپرز میں سب کچھ عیاں ہوا، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان سے کروڑوں ڈالرز پراپرٹی حاصل کرنے کے لیے لندن بھیجے گئے۔

    اپوزیشن سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، یہ لوگ مجھے بدعنوانی کے مقدمات سے بری کرنے کے لیے بلیک میل کرنا چاہتے ہیں لیکن میں انہیں کوئی ریلیف نہیں دوں گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جب اقتدار میں آیا تو امپورٹ 60 ارب ڈالر تھی جبکہ ایکسپورٹ محض 20ارب ڈالر تھی، ملکی روپیہ کمزور ہوا جس کے باعث مہنگائی بڑھی، اور چیزیں مہنگی سے مہنگی ہوتی گئیں، ہم نے اپنا ریونیو بڑھانے کے لیے کچھ چیزیں مہنگی بھی کیں۔ تاہم اب اپنی ٹیکس نیٹ بڑھا رہے ہیں، اس کے لیے ہم نے سخت اصلاحات بھی کی ہیں، اصلاحات سے متعلق اپوزیشن والے پریشان ہیں اگر ہم کامیاب ہو گئے تو یہ کرپشن کیسز میں جیل چلے جائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میری اہلیہ بہت سمجھدار خاتون ہیں، حکومت میں مسائل سے متعلق ان سے بات کرتا ہوں، ان سے پیچیدہ معاملات پر بھی بات ہوتی ہیں۔وہ میری ہمسفر ہیں، میں ان کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا۔

  • یااللہ عمران‌ خان کوکچھ ہوجائےاورپھرمجھے یا نوازشریف کووزیراعظم بنادے:مولانا فضل الرحمن قبروں پردعائیں کرنے لگے

    یااللہ عمران‌ خان کوکچھ ہوجائےاورپھرمجھے یا نوازشریف کووزیراعظم بنادے:مولانا فضل الرحمن قبروں پردعائیں کرنے لگے

    لاہور:یااللہ عمران‌ خان کوکچھ ہوجائےاورپھرمجھے یا نوازشریف کووزیراعظم بنادے:مولانا فضل الرحمن قبروں پردعائیں کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق جلسوں ، جلوسوں سے مایوس ہوکرمولانا فضل الرحمن نے بذرگوں کی قبروں پرجاکردعائیں کرنے لگے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے کی پہلی کوشش کے طور پرمولانا فضل الرحمن نے لاہور میں ایک معروف بذرگ کی قبر پرجاکردعاکی

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس اجتماعی دعا میں مولانا فضل الرحمن کی جماعت کے بڑے بڑے چہرے بھی ساتھ شامل تھے

    جماعت کے اپنے ذرائع کے مطابق اس موقع پرمولانا فضل الرحمن نے میاں میر کی قبر پرجاکر دعا کی ، اس دعا میں‌مولانا نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس حکومت سے جان چھڑا دے

    اس کے بعد مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کھڑے ہوئے ایک ساتھی نے دعا کے دوران یہ کہہ دیا کہ یا اللہ عمران خان کوکچھ ہوجائے تو مولانا نے اس کی بات کوہی آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کچھ ہوگا تو جان چھوٹے گی

    ساتھ ہی مولانا نے ایک ن لیگی کی طر ف دیکھتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد اے اللہ مجھے یا نوازشریف کو ملک کا وزیراعظم بنادے تاکہ ملک راہ راست پرآجائے

  • مشکل گھڑی میں ترکی کیساتھ ہیں:ترکو!ہم حاضرہیں،خدمت کا موقع دیں: شاہ محمود قریشی کا زلزلے پراظہارافسوس،امداد کی پیشکش

    مشکل گھڑی میں ترکی کیساتھ ہیں:ترکو!ہم حاضرہیں،خدمت کا موقع دیں: شاہ محمود قریشی کا زلزلے پراظہارافسوس،امداد کی پیشکش

    اسلام آباد :مشکل گھڑی میں ترکی کیساتھ ہیں:ترکو!ہم حاضرہیں،خدمت کا موقع دیں: شاہ محمود قریشی کا زلزلے پراظہارافسوس،امداد کی پیشکش ،اطلاعات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ترکی میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ترک بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔غمزدہ لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور حکومت پاکستان ترک بھائیوں ہر ممکن مدد کےلیے تیار ہے۔

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل برادر اسلامی ملک ترکی کے مختلف شہروں میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ سمندری پانی شہری آبادی والے علاقوں میں داخل ہوگیا۔اطلاعات یہ ہیں کہ اب تک 15 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں

    ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ ازمبیر ہے جہاں دس سے زائد عمارتیں زمین بوس ہوئیں، علاوہ ازیں مغربی حصے میں واقع علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔