Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ہمارے دل فرانسیسی صدراورعوام کے ساتھ ہیں:’’انتہاپسنداسلامی دہشت گردی کےحملے‘‘ فوری طورپرروکےجائیں: ڈونلڈ ٹرمپ

    ہمارے دل فرانسیسی صدراورعوام کے ساتھ ہیں:’’انتہاپسنداسلامی دہشت گردی کےحملے‘‘ فوری طورپرروکےجائیں: ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن :ہمارے دل فرانسیسی صدراورعوام کے ساتھ ہیں:’’انتہاپسنداسلامی دہشت گردی کےحملے‘‘ فوری طورپرروکےجائیں::اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کے شہر نیس میں ایک چرچ میں چاقو حملے میں تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کی مذمت کی اور اس کو ’’ریڈیکل اسلامی دہشت گرد حملہ‘‘ قرار دیا ہے۔

    امریکی صدر نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’ہمارے دل فرانسیسی عوام کےساتھ ہیں۔امریکا اس جنگ میں اپنے دیرینہ اتحادی کے ساتھ کھڑا ہے۔ان ریڈیکل اسلامی دہشت گردوں کے حملوں کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔فرانس یا کوئی بھی اور ملک اس کو گوارا نہیں کرسکتا۔‘‘

     

     

    قبل ازیں فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کا ملک نیس میں ایک چرچ میں چاقو حملے کے بعد اپنی اقدار سے دستبردار نہیں ہوگا۔انھوں نے بھی واقعہ کو ’’اسلامی دہشت گردی کاشاخسانہ‘‘ قرار دیا ہے۔

    صدر ماکروں نے چرچ میں چاقو حملے میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں کیتھولک مذہب کے پیروکاروں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور تمام مذاہب کے پیروکاروں سے کہا ہے کہ ’’وہ متحد رہیں اور تقسیم کا شکار نہ ہوں۔‘‘

    نیس میں چاقو سے مسلح ایک شخص نے تاریخی نوترے ڈیم چرچ میں تین افراد کو ہلاک کیا ہے۔اس نے ان میں ایک عورت کا سرقلم کیا ہے اور دو افراد کو چاقو کے پے درپے وار کرکے موت کی نیند سلا دیا ہے۔ فرانسیسی پولیس کے مطابق اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    نیس کی میئرکرسٹیئن اریسٹروسی نے سب سے پہلے اس واقعہ کو دہشت گردی قراردیا تھا اور کہا کہ حملہ آور ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعرے لگا رہا تھا۔ پولیس نے اس کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس اہلکاروں نے اس کو پکڑنے کے لیے گولی مار دی تھی لیکن اس کی جان بچ گئی ہے ،وہ زخمی ہوا ہے اور اس وقت ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔فرانسیسی تفتیش کاروں کے مطابق نیس میں چاقو سے حملہ کرنے والے مشتبہ ملزم کی عمر21 سال اور تُونس کا تارک وطن ہے۔

  • بازی پلٹ گئی، نواز شریف کی کہانی ختم،ن لیگ کی قبر کھد گئی،مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    بازی پلٹ گئی، نواز شریف کی کہانی ختم،ن لیگ کی قبر کھد گئی،مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    بازی پلٹ گئی، نواز شریف کی کہانی ختم،ن لیگ کی قبر کھد گئی،مبشر لقمان کے اہم انکشافات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ سیاست کے فری سٹائل دنگل نما ٹی ٹوئنٹی میچ میں گیارہ رکنی اپوزیشن الیون اور بمقابلہ خان الیون کے بارے میں نتایج کے بارے میں قیاس آرائی تو نہیں کہی جا سکتی لیکن یہ کہا جا سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں نتایج حیران کن ہوں گے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کے بیان پر پاک فوج کے ترجمان نے ابھینندن کی رہائی کے بیان کسی اور طرف جوڑنے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا، ہنگامی پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بیان دیا گیا جس میں حقائق مسخ کئے گئے، ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کرنا چاہتا ہوں، دشمن نے رات کی تاریکی میں بد حواسی کے عالم میں پہاڑوں پر بم گرائے پاکستان نے دن کی روشنی میں دشمن کے جہاز گرائے، اللہ کی مدد سے ہمیں فتح حاصل ہوئی جس سے دنیا نے بھی تسلیم کیا

    نواز شریف نے گوجرانوالہ و دیگر جلسوں میں اداروں پر براہ راست نشانہ بازی کر کے سیاسی ماحول تو گرم کیا لیکن نواز شریف نے وہ کر دیا کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تمہیں بھی لے ڈوبیں گے، زبان درازی کا موسم جاری ہے، کہیں زبان پھسل رہی ہے، گوجرانوالہ، کراچی، کوئٹہ جلسہ میں سب کچھ کہہ دیا گیا اسکے بعد بھی زبان دراز ہے، 11 نکاتی اتحاد، 26 نکاتی منشو، 3 جلسوں مین کیا کچھ نہیں کہا گیا، فوج مجرم، سی پیک پر تنقید، مزار قائد پر چڑھائی، اردو کو نہیں مانتے، آزاد بلوچستان کا مطالبہ اور اب پھر ابھینندن کا شوشہ،

    نواز شریف اور انکی بیٹی کی طرف سے حساس معاملات اور اداروں پر بیان بازی جاری ہے، اسوقت سیاسی شطرنج میں عمران خان دور رہ گئے، ن لیگ اور ادارے آمنے سامنے آ گئے، کہنے والے کہتے ہیں کہ عمران خان کی خواہش کو نواز شریف جلال میں آ کر خود عملی جامہ پہنا رہے ہونَ،عمران خان چاہتے ہیں کہ نواز شریف اور اداروں کے درمیان قربتیں پیدا نہ ہوں ،فاصلے بڑھتے رہیں،نواز شریف عمران خان کی عین خواہش کے مطابق کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی پتے دھیان سے اور سمجھداری سے استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے، گلگت کے الیکشن میں پی پی کو اکثریت حاصل ہوتی ہے تو پی پی اگلے الیکشن میں یقینا کامیابی سے ہمکنار ہوتی دکھائی دیتی ہے، بلاول بہترین آل راؤنڈر کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، انہوں نے پرفارمنس برقرار رکھی اور کوئی حماقت نہ کی تو وہ سپر سٹار ہیں

    مریم بی بی مسلسل حماقتوں کی وجہ سے مستقبل تاریک ہے، نواز شریف کے بیانیے سے وہ ایک قدم آگے ہے،نواز شریف آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں لیکن خود اشتہاری ہیں، عدالتیں بلا رہی ہیں لیکن نہیں آتے، لندن میں نواز شریف کرزئی ملاقات میں کیا ڈسکس ہوتا ہے، نواز شریف کن کن ممالک کے لوگوں سے مل چکے، انکے پیچھے آگے کون لوگ ہیں، شہباز شریف کی نیب حراست میں تین لیگیوں کی ملاقاتیں، سب کچھ معلوم ہے، پھر بھی نواز شریف ووٹ کو عزت دو کو نعرہ لگا رہے ہیں،کوئی تو ہے جو اس تحریک کو سپانس کر رہا ہے، جلسوں کے خرچے برداشت کر رہا ہے، کوئی تو ہے جس نے نواز کو یقین کروایا کہ آخری اننگز کھیل لو، کوئی تو چاہتا ہے کہ فوج متنازعہ ہو، سی پیک سے پاکستان کی علیحدگی ہو، کوئی تو ہے، یہ کوئی بھی،جو بھی ہے، پاکستان کا دشمن ہے اور نواز شریف اس دشمن کا یار ہو،

  • ایازصادق کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دائر

    ایازصادق کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دائر

    اسلام آباد:یاد صادق کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دائر،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں سابق اسپیکرقومی اسمبلی اورنوازشریف کے یارغارسردار ایازصادق کی طرف سے پاک فوج کے خلاف بیان کے بعد ملک بھرمیں سخت ردعمل پایا جارہا ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ایک شہری نے ایازصادق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی ہے ، اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ سردارایازصادق ملک وقوم کونقصان پہنچانے والے بیانات نے بھارت کوبہت زیادہ فائدہ پہنچایا ہے

     

     

    اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے شہری صہیب شبیرنے سہالہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ایازصادق غداری کے مرتکب ہوئے اورایسے بیانات دیئے ہیں جس سے قومی اداروں کے وقار کونقصان پہنچا ہے

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایازصادق نےابھی نندن کے معاملے پردروغ گوئی سے کام لیا ہےایسا بندہ جوملک وقوم کی سلامتی کےلیے خطرہ بنے اس کے خلاف کارروائی کرنا ضروری ہے لہذا مقدمہ درج کرکے سخت سزا دی جائے

  • ملک بھرسے ن لیگ پرپاپندی کا مطالبہ زورپکڑنے لگا،فیصل واڈا نے بھی حمایت کردی،طلال چوہدری نے بھی عجیب بات کہہ دی

    ملک بھرسے ن لیگ پرپاپندی کا مطالبہ زورپکڑنے لگا،فیصل واڈا نے بھی حمایت کردی،طلال چوہدری نے بھی عجیب بات کہہ دی

    اسلام آباد: ملک بھرسے ن لیگ پرپاپند ی زورپکڑنے لگا،فیصل واڈا نے بھی حمایت کردی،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی طرف سے قومی اداروں کے کے خلاف نفرت انگیزبیانات پرملک بھرمیں عوامی ردعمل سخت ہوگیا ہے،اس وقت ملک بھرمیں ن لیگ پرپابندی کا مطالبہ زورپکڑگیا ہے،

    ذرائع کے مطابق عوامی مطالبے کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بھی ن لیگ پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ پرپابندی لگنی چاہیے کیونکہ سازش میں بہت آگےنکل گئے۔

    ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ایازصادق نےجو بات کی ہے اردو میں کی ہےسب نےسنی ہے، ایازصادق کیخلاف آرمی ایکٹ کےتحت کیس چلناچاہیے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ن لیگ پرپابندی لگنی چاہیےکیونکہ سازش میں بہت آگےنکل گئے وفاقی وزیرکی حیثیت سےکہہ رہا ہوں ن لیگ پرپابندی لگنی چاہیے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بوٹ رکھ کرکسی ادارےکی تذلیل نہیں کی تھی، کہاتھاجب مدت ملازمت میں توسیع کی ہے تو تنقید کیوں کررہےہیں میں نےجوبات کی تھی اس پرآج بھی کھڑارہاہوں۔

    ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت کوچاہیےایسی باتوں پرپانی ڈالے جس پر فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ کیا ایسی باتیں پانی ڈالنے والی ہوتی ہیں۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ واضح کہہ دیاہےکسی ادارےکیخلاف نہیں افرادکیخلاف ہیں، جوہم نےکہاہےاس پر کھڑے ہیں ورنہ ملک کانقصان ہوگا، نوازشریف نےجوبھی کہاہےہم اس کیساتھ کھڑےہیں

  • نوازشریف چاہتا ہے کہ ہم اپنے ہی بھائیوں ، بیٹوں سے لڑیں،اب ایسا نہیں ہوگا،لاہورجلسے سے قبل ن لیگ میں شدید اختلافات

    نوازشریف چاہتا ہے کہ ہم اپنے ہی بھائیوں ، بیٹوں سے لڑیں،اب ایسا نہیں ہوگا،لاہورجلسے سے قبل ن لیگ میں شدید اختلافات

    لاہور:نوازشریف چاہتا ہے کہ ہم اپنے ہی بھائیوں ، بیٹوں سے لڑیں،اب ایسا نہیں ہوگا،لاہورجلسے سے قبل ن لیگ میں شدید اختلافات ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی میں اختلافات کی دراڑیں پڑ گئیں ، شہر کے لیگی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے آپسی اختلافات میں اضافہ ہوگیاہے، مسلم لیگ ن کےرکن قومی اسمبلی اور ایم پی اے اپنے ہی حلقوں میں ایک ساتھ بیٹھنے سے انکار کرنے لگے۔

    ذرائع کے مطابق اکثرارکان کہتے ہیں کہ نوازشریف چاہتے ہیں کہ ہم ان کی خاطراپنے ہی بھائیوں اوربیٹوں سے لڑیں ، مگراب ایسا نہیں ہوگا، نوازشریف کے بغیر بھی ملک چل رہا ہے اب وہ کیا چاہتے ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ کئی اراکین نے تو اپنے فون ہی بند کررکھے ہیں تاکہ ان کولاہورجلسے میں شرکت کےلیے مجبور نہ کیا جائے

    ادھر ذرائع کے مطابق شہرکےارکان اسمبلی کےاختلافات کھول کرسامنےآنےلگئے، ایم این اےملک ریاض اورایم پی اے غزالی سلیم بٹ نے اکھٹے بیٹھنےسےانکار کردیا، غزالی سلیم بٹ نےحلقہ پی پی ایک سوپینتالیس کی علیحدہ میٹنگ کرلی توایم این اےملک ریاض نےبھی پی پی ایک سوچوالیس کی میٹنگ میں دوسرےحلقہ کےکارکنان کوبلاکرمیٹنگ کرلی،قیادت ارکان اسمبلی کےاختلافات کوحل کروانےکی بجائےخاموش دیکھائی دی۔

    ایم این اےملک ریاض اور ایم پی اے غزالی سلیم بٹ کا ایک ساتھ اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار ایم پی اے غزالی سلیم بٹ کےحلقہ کےکارکنان کی علیحدہ میٹنگ ہوئی جس میں ایم این اےملک ریاض شامل نہیں تھےجبکہ دوسری جانب آج پی پی ایک سوچوالیس ایم پی اےسمیع اللہ خان کےحلقہ کی میٹنگ تھی جس میں ایم این اےملک ریاض نے پی پی ایک سوپینتالیس کےکارکنان کوبھی بلوالیا۔

    ذرائع کےمطابق ایم این اے ملک ریاض اور ایم پی اے غزالی بٹ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اورسیاسی مشکلات میں الجھی پارٹی قیادت نے اراکین اسمبلی کے اختلافات کو حل کروانے کی بجائے چپ سادھ لی

  • نوازشریف کی”شریفانہ سازشیں”چاہتے ہیں کہ مارشل لالگ جائے،ملک وقوم جائیں بہاڑمیں اورجان چھوٹ جائے،:مبشرلقمان

    نوازشریف کی”شریفانہ سازشیں”چاہتے ہیں کہ مارشل لالگ جائے،ملک وقوم جائیں بہاڑمیں اورجان چھوٹ جائے،:مبشرلقمان

    لاہور:نوازشریف کی کوشش ہےکہ مارشل لا لگ جائےاورمیری جان چھوٹ جائے،ملک وقوم جائیں بہاڑ میں:مبشرلقمان سب سے پہلے پاکستامن،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئرسیاستدان اورمبشرلقمان بھی نوازشریف کی "شریفانہ سازشوں”پرخاموش نہ رہ سکے

     

    باغی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما ایازصادق کی طرف سے پاکستان کی سلامتی کے خلاف بیان کے بعد مبشرلقمان نے پاکستان کے سنیئرصحافیوں ، دفاعی تجزیہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہیں دکھ ہے کہ وہ ایازصادق کوایک معتدل اورمحب وطن خیال کرتے تھےلیکن پاک فوج کے خلاف بیان کے بعد ایازصادق نے اپنی ساری زندگی کا بھرم ،عزت اورباپ دادے کا نام چند سیکنڈ میں دفن کردیا

     

    https://www.youtube.com/watch?v=BYzJCz9EF_g

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ن لیگ کی طرف سے پاک فوج کے خلاف بیان ایک سوچی سمجھی سازش ہے اوراگرنوازشریف کی "شریفانہ سازش” کا نام دیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہوگا

     

    مبشرلقمان نے سنیئر صحافیوں دفاعی تجزیہ نگاروں سے گفتگوکرتے ہوئے بڑے دکھ کا اظہار کیا کہ نوازشریف پاکستان سے اکٹھی کی ہوئی دولت اوراپنی جان بخشی کی خاطرملک کومارشل لا کی طرف دھکیل رہےہیں

     

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف کا خیال ہے اگرمارشل لا لگ گیا تو باہر کی دنیا میں پاکستان کا امیج تباہ ہوجائے گا اورعدالتی فیصلوں کی کوئی قدرنہیں رہے گی اورنوازشریف کے خلاف فیصلوں کوڈکٹیٹرشپ کی کارروائی گردانہ جائے گا اوریوں نوازشریف کے خلاف کارروائی ممکن نہیں ہوگی اورایک وقت آئے گا کہ نوازشریف کوبیرونی طاقتیں ریلیف لے کردیں گی

  • ایازصادق نےپاک فوج کےخلاف نوازشریف کا بیانیہ بول کربھارت کوفائدہ پہنچایا،نوازشریف کے عزائم خطرناک ہیں :عدنان عادل

    ایازصادق نےپاک فوج کےخلاف نوازشریف کا بیانیہ بول کربھارت کوفائدہ پہنچایا،نوازشریف کے عزائم خطرناک ہیں :عدنان عادل

    الاہور:ایازصادق نےپاک فوج کےخلاف نوازشریف کا بیانیہ بول کربھارت کےمقاصد پورےکردیئے،بھارت کی جنگ ن لیگ کےسنگ،عدنان عادل نے تو ن لیگ کا سارا کٹا چھٹا کھول کررکھ دیا ،

    اطلاعات کے مطابق معروف صحافی سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان ایازصادق کے بیان کے بعد بھارت میں ہونے والی خوشیوں کومانیٹرکررہے ہیں اورساتھ ہی وہ پاکستان کے سنیئرصحافیوں اورریٹائرڈ جرنیلوں سے ایازصادق کے پاک فوج کے خلاف بیان پرردعمل لے رہے ہیں

    سنیئر صحافی عدنان عادل کہتے ہیں کہ ن لیگ نوازشریف کی ذاتی پارٹی بن چکی ہے اورجو بھی بیانیہ اس وقت پاک فوج اوراداروں کے خلاف بولا جارہا ہے اس کا مقصد پاک فوج پردباو ڈال کرریلیف لینا ہے لیکن ایسا نہیں ہوگا

     

    https://www.youtube.com/watch?v=BYzJCz9EF_g

    عددنان عادل کہتے ہیں کہ یہ کوئی چھوٹی بات نہیں کہ ایک قومی اسمبلی کا ممبر قومی اسمبلی میں پاک فوج کے سربراہ کے بارے میں جھوٹ بولے کہ ابھی نندن کے معاملے پرآرمی چیف کے پسینے چھوٹ رہے تھے ایک گہری سازش ہے اوراس سازش کے پیچھے باپ بیٹی ہیں

    عدنان عادل کہتے ہیں کہ زبیرعمر مریم اورمریم کے ابوکےلیے جب ریلیف لینے سے ناکام ہوئے تو اس گرواہ نے یہ طئے کرلیا کہ اگرعمران خان کی حکومت رہی تو پھر ان کی جان نہیں چھوٹ سکتی لہذا ایسے حالات پیدا کردیئے جائیں کہ فوج ملک میں مارشلا نافذ کرے اورپھر ن لیگ کا ایجنڈا کامیاب ہوجائے

    عدنان عادل کہتے ہیں کہ نوازشریف کا ہدف صرف عمران خان نہیں ہیں بلکہ پاک فوج بھی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو جلد احساس ہوگیا کہ جلسوں سے کچھ نہیں بنے گا لہذا انہوں نے عمران خان اورپاک فوج کے خلاف محاذ آرائی شروع کردی

    ایازصادق نے انتہائی گھٹیا کام کیا ہے اس کی ساری تحقیقات ہونی چاہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کا بیانیہ انتہائی خطرناک ہے اورقوم کو اس کے سامنے اپنے اداروں کے خلاف ہونا چاہیے

  • پاکستان کےقیام کےمخالفین کی جنگ1947سےجاری،مکتی باہنی والا کھیل کھیلا جارہا ہے:برگیڈیئررنادرمیر

    پاکستان کےقیام کےمخالفین کی جنگ1947سےجاری،مکتی باہنی والا کھیل کھیلا جارہا ہے:برگیڈیئررنادرمیر

    لاہور:پاکستان کےقیام کےمخالفین کی جنگ1947سےجاری،ن لیگ مکتی باہنی کا دوسراروپ،یہ ملک وقوم کےلیےآزمائش ہیں،برگیڈیئررنادرمیرنے بھارت نوازسیاسی جماعت کے منصوبوں سے خبردارکردیا

    باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان یوٹیوب چینل پرلائیو ٹرانسمیشن کے دوران برگیڈیئرریٹائرڈ نادرمیرنے انکشاف کیا ہےکہ پاکستان کے خلاف جو پراکسی وار آج کھیلی جارہی ہے یہ توقیام پاکستان سے بھی پہلے تھی ، بھارت اوربھارت نوازپاکستان کے قیام کے مخالف تھے اورآج وہی عناصراس کوکمزورکررہے ہیں‌

    برگیڈیئرریٹائرڈ نادرمیر کہتے ہیں کہ یہ وہ جمہوریت نہیں جوقومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق ہو، یہ وہ جمہوری نظام نہیں قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہو

     

    https://www.youtube.com/watch?v=BYzJCz9EF_g

    ان کا مزید کہنا تھ اکہ وہ خود حیران ہیں کہ یہ سیاستدان کس کے مفاد کے لیے کام کررہے ہیں ، ان کویہ نہیں پتہ؟ کہ ان کی اس ریاست مخالف سیاست سے ان کی اپنی نسلوں کو معاف نہیں کرے گی

    سنیئر صحافی مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اب اس ملک میں اس قسم کی جمہوریت کی کوئی گنجائش نہیں یہ ملک کے لیے ناسور بنتی جارہی ہے

    برگیڈیئرنادرمیر کہتے ہیں کہ اس میں حکومت بھی ذمہ دارہے حکومت کوان جیسے ملک دشمن عناصرکواتنی آزادی دینی نہیں چاہیے تھی ، ان کولگام ڈال کر رکھنا چاہیے تھا

    گفتگو کے دوران مبشرلقمان نے خوبصورت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوبھی اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی اور باتوں باتوں میں معاملات کونہیں سنوارنا ہوگا بلکہ عملی کام کرنا ہوگا

  • ایازصادق،صادق نہیں رہے،اپنی ساری زندگی کا بھرم چند منٹوں میں دفن کردیا :بھارت کی زبان بولی ہے،جنرل غلام مصطفیٰ‌ کا انکشاف

    ایازصادق،صادق نہیں رہے،اپنی ساری زندگی کا بھرم چند منٹوں میں دفن کردیا :بھارت کی زبان بولی ہے،جنرل غلام مصطفیٰ‌ کا انکشاف

    لاہور:ایازصادق،صادق نہیں رہے،اپنی ساری زندگی کا بھرم چند منٹوں میں دفن کردیا :بھارت کی زبان بولی ہے،جنرل غلام مصطفیٰ‌ کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق مبشرلقمان یوٹیوب چینل پرخصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ‌ نے انکشاف کیا ہے کہ ایازصادق ،صادق نہیں جھوٹے ترین شخص ہیں جونوازشریف کے ایجنڈے کوآگے بڑھا رہے ہیں‌

    سنیئرصحافی مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں جنرل غلام مصطفیٰ نے کہا کہ یہ سب چورکرپٹ عناصراب فوج کے خلاف ایک محاذ گرم کئے ہوئے ہیں اوراس کا مقصد پاک فوج کے حوصلوں کوپست کرنا ہے

    مبشرلقمان نے ایک بھارتی جنرل کے حوالے سے انکشاف کیا کہ وہ کہتےہیں کہ پاکستان کے سیاستدان وہ جنگ لڑرہے ہیں جوبھارت کوبڑا جانی ومالی نقصان بردادشت کرکے لڑنا تھی ،

     

    https://www.youtube.com/watch?v=BYzJCz9EF_g

    جنرل غلام مصطفیٰ نے مبشرلقمان کے ایک خوبصورت جملے کے جواب کوتسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو یہ خیال تھا کہ شاید ن لیگ کے چند لوگ محب وطن ہوں لیکن آج پتہ چلا کہ نہیں یہ سب چوراپنے مفادات کی خاطر اکھٹے ہیں

    جنرل غلام مصطفیٰ نے مزید کہاکہ ساری اپوزیشن جماعتوں کا ایک ہی ایجنڈا ہے ، لیکن اب پاک فوج ان چند باغیوں‌کا گھیرا تنگ کرے گی اورپھران کو سامنے لائے گی

  • ابھینندن کی رہائی کسی اورصورتحال سے جوڑنا افسوسناک ، فتح کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے،ترجمان پاک فوج

    ابھینندن کی رہائی کسی اورصورتحال سے جوڑنا افسوسناک ، فتح کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے،ترجمان پاک فوج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی‌ آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آج پریس کانفرنس کاون پوائنٹ ایجنڈا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی‌ آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ کل ایک ایسابیان دیاگیا جس میں حقائق کومسخ کیا گیا ،پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کومنہ کی کھانا پڑی ،دشمن نے رات کی تاریکی میں بد حواسی میں پہاڑوں پربم گرائے ،پاکستان نے اعلانیہ دن کی روشنی میں جواب دیا اللہ کی مدد سے ہمیں دشمن پرواضح فتح نصیب ہوئی ،پاکستان نے ایسا حملہ کیا انڈیا حواس باختہ ہو گیا ان کا جہاز ہم نے گرایا اور انہوں نے اپنا ہیلی-کاپٹر گرایا اسی کو خوف کہتے ہیں پاکستان کی عوام کے ساتھ ملکر پاکستان کے ہر دشمن کو شکست دیں گے.

    ڈی جی آئی ایس پی‌ آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فتح کوپوری دنیا نے تسلیم کیا ، پاکستان نے امن کوموقع دیتے ہوئے ابھی نندن کورہا کرنے کا فیصلہ کیا ،پاکستان کی قیادت اورافواج ہر صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیارتھی ،منفی بیانیے کے اثرات قومی سلامتی پر ہوتے ہیں،،ابھی نندن کی رہائی کسی اورصورتحال سے جوڑنا افسوسناک ہے،ایسا بیان پاکستان کی فتح کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے،ذمہ دارانہ طور پر ابھی نندن کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا،قوم کی مدد سے پاکستان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیارہے دشمن کے 2 جہاز گرائے، پائلٹ ابھی نندن کو گرفتارکیاگیا، اللہ کی نصرت سے ہمیں ہندوستان کے خلاف واضح فتح نصیب ہوئی،دشمن نے پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار شرو ع کررکھی ہے ، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا  ،افواج پاکستان تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، افواج پاکستان خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئےہیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ یہی بیانیہ بھارت اپنی ہزیمت کو کم کرنے کیلئے استعمال کررہاہے ،پلوامہ واقعہ کے بعد26فروری2019کو بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی،افواج پاکستان کے چوکنا اوربروقت رسپانس نے دُشمن کے عزائم کوناکام بنا دیا،افواج پاکستان نے قوم کےعزم کےمطابق دشمن کوسبق سکھانے کا فیصلہ کیا،اس فیصلے میں پاکستان کی تمام سول ملٹری قیادت یکجا تھی

    ڈی جی آئی ایس پی‌ آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ حالیہ بیانات پر افواج پاکستان میں شدید غصہ پایا جاتا ہے،ہم پاکستان کی خاطر سیاسی بیانات پر خاموش ہیں،محمد زبیر کی ملاقاتوں پر جو میں نے کہا وہ سچ ہے،فوج خود کو سیاسی معاملات سے دور رکھے ہوئے ہے