Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • فرانس: مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاﺅن،ایک اوربڑی مسجد بند کردی گئی

    فرانس: مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاﺅن،ایک اوربڑی مسجد بند کردی گئی

    پیرس:فرانس: مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاﺅن،ایک اوربڑی مسجد بند کردی گئی،اطلاعات کے مطابق فرانسیسی حکومت کی طرف سے مسلمانوں اوراسلام کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے،چند پہلے بھی ایک مسجد بند کردی گئی تھی

     

     

     

    https://web.facebook.com/watch/?v=791537711701236

     

     

    ذرائع کے مطابق پہلے دارالحکومت پیرس میں ایک مسجد بند کردی گئی تھی اوراب انہالو نامی شہرمیں مسجد بند کردی گئی ہے ،

    دوسری طرف مسجد انتظامیہ نے فیس ک پیج پر ایک ویڈیو اور تصویر شیئر کی جس میں سکول ٹیچر کے قتل پر اکستایا گیا تھا،

    پولیس نے ایک ایسے شخص کو بھی حراست میں لے لیا جس نے ٹیچر کو قتل کرنے والے نوجوان سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا تھا۔

  • پاکستان میں‌ کورونا پھر سے بے قابوہونے لگا:رات 10 بجے کے بعد کاروباربند،اہم فیصلہ

    پاکستان میں‌ کورونا پھر سے بے قابوہونے لگا:رات 10 بجے کے بعد کاروباربند،اہم فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان میں‌ کورونا پھر سے بے قابوہونے لگا:رات 10 بجے کے بعد کاروباربند،اہم فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں شاپنگ مالز، دکانیں اور مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان مین کرونا پھیلنے میں تیزی آنے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ملک بھر میں تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تفریح گاہیں اور پارک بھی شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل سٹورز، کلینک اور ہسپتال اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے اور کھلے رہیں گے۔ حکام کی جانب سے کورونا کی روک تھا کیلئے ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”254832″ /]

    اسلام آباد کی انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے تمام شاپنگ مالز، دکانوں اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا ہے۔ خلاف وزری کرنے والے کو جرمانہ ہوگا۔ ماسک کے حوالے سے دفعہ 144 کی پابندی کا نفاذ دو ماہ کے لیے ہوگا۔

    این سی او سی سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 825 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 14 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 13 افراد ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 29 ہزار 477 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 860، پنجاب میں 11 ہزار 56، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 23، اسلام آباد میں 4 ہزار 23، بلوچستان میں 838، گلگت بلتستان میں 181، آزاد کشمیر میں 564 ٹیسٹ شامل ہیں۔

    اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 814 ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 884 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 98 مریض ہیں۔

    ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 627 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 200 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 3 ہزار 889، بلوچستان میں 15 ہزار 859، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 200، اسلام آباد میں 19 ہزار 300، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 189، پنجاب میں 1 لاکھ 3 ہزار 314 اور سندھ میں 1 لاکھ 44 ہزار 449 مریض ہیں۔

    پنجاب میں 2 ہزار 342 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 271 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

    اسلام آباد میں کل 214 اموات جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔بلوچستان میں 149 اموات، گلگت بلتستان میں 92 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

    آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 87 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 43 لاکھ 47 ہزار 155 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 894 مریض زیر علاج ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد اور ہلاکتوں میں بتدریج اضافے کے بعد حکومت نے پابندیاں لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

  • مدرسے پر حملہ اسلام دشمنی، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا:دشمن کل بھی وہی تھا۔ دشمن آج بھی وہی ہے۔ آرمی چیف

    مدرسے پر حملہ اسلام دشمنی، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا:دشمن کل بھی وہی تھا۔ دشمن آج بھی وہی ہے۔ آرمی چیف

    راولپنڈی: مدرسے پر حملہ اسلام دشمنی، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا:دشمن کل بھی وہی تھا۔ دشمن آج بھی وہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اپردیراورمالاکنڈ ڈویژن کے دورہ کے دوران چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مدرسے پر حملہ اسلام دشمنی ہے، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، مدرسہ، منبر، مساجد، امام بارگاہیں، گرجا، مندر دہشت گردوں کا نشانہ ہیں۔ کل پھر قوم نے دشمن کو مسترد کرکے دہشتگرد نظریے کو شکست دی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملا کنڈ ڈویژن کے علاقے اپر دیر کا دورہ کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کی آمد پر استقبال کیا۔ جبکہ سپہ سالار کوStabilization Operatons اور بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے جوانوں کو علاقے میں امن کیلئے کی کوششوں پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سنگلاخ اور دشوار گزار علاقے میں بارڈر فینسنگ پر جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوان شر پسند عناصر کی حالیہ دہشت گردی کے تناظر میں چوکنا رہیں۔

    چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اَپر دیر مالاکنڈ ڈویژ ن کا دورہ۔کور کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کی آمد پر استقبال کیا۔ اس دورے کے موقع پر آرمی چیف کوStabilization Operatons اور بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی حفاظت اور بارڈر مینجمنٹ سسٹم پاکستان کے امن کے عزم کی حقیقی عکاس ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا بھی دورہ کیا اور پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں اور دیگر افراد کی عیادت بھی کی اور اُن کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مدرسے پر حملہ اسلام دشمنی ہے،دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، کل پھر قوم نے دشمن کو مسترد کرکے دہشتگرد نظریئے کو شکست دی اور دہشت گردوں کے بیانیے کو مسترد کر کے بے مثال یکجہتی دکھائی۔ آج بھی ہم اُس جذبے کے تحت ایک ہیں۔۔ ہمارا دکھ کل بھی مشترک تھا اورآج بھی مشترک ہے۔ دشمن کل بھی وہی تھا۔ دشمن آج بھی وہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر 2014ء کو اے پی ایس پشاور میں معصوم بچوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔ ۔27اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر دشمن نے ایک بار پھر وار کیا، دشمن نے سیاہ تاریخ اور مذموم عزائم کو دوبارہ پروان چڑھانے کی کوشش کی۔ دشمن نے مدرسہ کے معصوم بچوں کو خون میں نہلا دیا۔ ان بچوں میں افغان مہاجرین کے بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ میں خاص طور پر مدرسے کے ان بچوں، اساتذہ اور خاندانوں کا دُکھ بانٹنے آیا ہوں ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک نہ پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ افغانستان اور پاکستا ن دونوں نے پچھلی دو دہائیوں میں دہشت گردی کا سامنا کیا۔ پاکستان نے مہاجرین بھائیوں کیلئے اپنے دِل اور دروازے کھول دیے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ افغان بھائیوں کے دُکھ اور سکھ میں شریک ہیں۔ افغانستان اور پاکستان کا امن ایک دوسرے سے جُڑا ہے۔ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ اُن کا نظریہ دہشت پھیلانا اور معاشرے میں خوف کی فضاپیدا کرنا ہے۔ مدرسے پر حملہ دراصل اسلام دُشمنی ہے۔مدرسہ، منبر، مساجد، امام بارگاہیں، گرجا، مندر، تعلیمی ادارے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معصوم شہری ان کا نشانہ ہیں۔ پاکستان ہمیشہ افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور اس کیلئے بھرپور تعاون کرتا رہے گا

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ افغان بھائیوں کے دُکھ اور سکھ میں شریک ہیں۔پاکستان اور افغانستان دونوں موجودہ حالات میں کسی بد امنی یا انتشار کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ایسی صورتحال کے نتائج خطرناک ہوں گے ۔ ہمارے دل پہلے بھی ساتھ دھڑکتے تھے اور اب بھی ہم آپس میں جُڑ ے ہوئے ہیں۔ ہمارے لیے ہمہ جہتی اور اتحاد ہی وقت کی ظرورت ہے۔ ہم آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ، مستحکم اور خوشحال پاکستان دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

    ہمارے دل پہلے بھی ساتھ دھڑکتے تھے اور اب بھی ہم آپس میں جُڑ ے ہوئے ہیں۔ہمہ جہتی اور اتحاد ہی وقت کی ظرورت ہے۔ہم آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ، مستحکم اور خوشحال پاکستان دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور اس کیلئے بھرپور تعاون کرتا رہے گا۔ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین بھائیوں کو بھی دُشمن قوتوں سے چوکنا اور دور رہنا ہو گا۔ وہ کہیں دانستگی اور نادانستگی میں دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال نہ ہو سکیں۔ پاک افغان بارڈر فینس امن کی باڑ ہے۔ یہ صرف دہشت گردوں کی بارڈر کے دونوں اطراف نقل وحرکت کو روکنے کیلئے بنائی گئی۔

  • موبی لنک سالانہ کھربوں کمانے والاادارہ :25 ارب روپے کا ٹیکس نادہندہ نکلا،اسلام آباد ہیڈ آفس سیل

    موبی لنک سالانہ کھربوں کمانے والاادارہ :25 ارب روپے کا ٹیکس نادہندہ نکلا،اسلام آباد ہیڈ آفس سیل

    اسلام آباد:موبی لنک جیسا سالانہ اربوں کمانے والا:25 ارب روپے کا ٹیکس نادہندہ نکلا،اسلام آباد ہیڈ آفس سیل،اطلاعات کے مطابق پاکستانیوں سے سالانہ اربوں روپے کمانے والا کالنگ سروس اورانترنیٹ فراہم کرنے

    والا ادارہ موبی لنک خود 25 ارب روپے کا نادہندہ نکلا

     

     

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اسلام آباد لینڈ ریونیو کی طرف سے ڈیفالٹرقراردینے کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ موبی لنک نے غلط بیانی اورٹیکس اداکرنے جیسی ذمہ داری نہیں نبھائی

     

    ڈپٹی کمشنرلینڈ ریونیواسلام آباد حماد شکیل کی طرف سے جاری نوٹیکفیشن میں کہا گیا ہےکہ موبی لنک نے وعدے کی پاسداری نہیں کی اوربار بار باورکرانے کےباوجود اپنے قومی فریضے کو ادا کرنے کی کوشش نہیں کی

    اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چونکہ موبی لنک نے 25 ارب 39 کروڑ 36 لاکھ روپےسے زائد کا ٹیکس ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے اتھارٹی نے موبی لنک دفترسیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس حوالے سے موبی لنک کی طرف بارگیننگ شروع ہوگئی ہے اوراگلے چند دنوں تک صورت حال بہترہوسکتی ہے

    یاد رہےکہ موبی لنک اپنے صارفین کو بار بار کچھ روپے کی عوض صارف کے ٹیکس کی تمام تفصیلات فراہم کرنے کی پیشکش کررہا ہے لیکن خود اس ذمہ داری سے عاری ہے

  • سارے جیب کترے ایک ہی اسٹیج پرکھڑے ہوکرشورمچاتے ہیں ،وزیراعظم

    سارے جیب کترے ایک ہی اسٹیج پرکھڑے ہوکرشورمچاتے ہیں ،وزیراعظم

    سارے جیب کترے ایک ہی اسٹیج پرکھڑے ہوکرشورمچاتے ہیں ،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے باعث کیسز میں اضافہ ہورہا ہے

    لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی، پشاوراورگوجرانوالہ میں بھی کیسزبڑھنے کا خدشہ ہے،جون کے وسط میں اسپتالوں پردباوَ تھا ڈاکٹرزکو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،لاہورمیں اسموگ کی وجہ سے ہمیں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے،جہاں اسموگ زیادہ ہے وہاں کیسزبڑھنے کا خدشہ ہے،پاکستان اس وقت کورونا کیخلاف بڑی جنگ لڑرہا ہے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرزسمیت تمام ہیلتھ ورکرزکاکردارلائق تحسین ہے،پاکستان کورونا کے خلاف اہم جنگ لڑرہا ہے ،70 کی دہائی میں نیشنلائزیشن سے اسپتالوں اوردیگراداروں کا بہت نقصان ہوا،جب سزا اور جزا نہ ہوتووہ معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں،گورنمنٹ اسکولزکا معیاربھی گرگیا لوگ پرائیوٹ اسکولزپرانحصارکرنے لگے،غریب لوگوں کیلئے پرائیوٹ اسکولوں میں اپنے بچوں کوپڑھانا مشکل ہے ،دنیا کےعظیم لیڈرنے ایسی ریاست کی بنیاد رکھی جوسب کیلئے رول ماڈل ہے ،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ کدھر گیا نیا پاکستان ،نیا پاکستان سوئچ نہیں کہ ایک دم بن جائے تبدیلی ایک مسلسل جدوجہد کا نام ہے ،ہمیں ریاست مدینہ کے اصولوں سے سیکھنا ہو گا ،اب ہمیں چیزوں کو ٹھیک کرنا ہے ،کامیابی کیلئے مغربی مصنفوں کوپڑھنے کے بجائے قرآن وسنت کو پڑھیں ،بغیرکارکردگی سب کی پروموشن اورتنخواہ بڑھادی جاتی ہے،فیصلے کرنیوالوں کو کھانسی آتی تھی تو بیرون ملک چلے جاتے تھے،لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہاں گیا نیا پاکستان ؟ نیا پاکستان سوئچ دبانے سے نہیں بنے گا،جدوجہد کررہے ہیں،جس سسٹم میں سزا اورجزا نہیں ہوتی وہ ناکام ہوجاتا ہے ،نئے ادارے کے نسبت پرانے اداروں کوٹھیک کرنا مشکل ہوتا ہے ،لاہور اورپشاورشوکت خانم اسپتال 3سال میں بنا،میرٹ پرسلیکشن ہو تو ادارے بہتر ہوتے ہیں ،ہمیں مدینہ کی ریاست سے سیکھنا چاہیے، مدینہ کی ریاست کا ماڈل دنیا کا سب سے عظیم ماڈل تھا، ہمیں اپنے نبی ﷺکی زندگی کا مطالعہ کرنا چاہیے .

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں چھوٹے چھوٹے مافیا تبدیلی نہیں لانے دیتے ،سارے جیب کترے ایک ہی اسٹیج پرکھڑے ہوکرشورمچاتے ہیں کچھ بھی کرلیں،بلیک میل نہیں ہوں گے،احتساب ہوکررہے گا،30سال سے انہوں نے باریاں لگائی ہوئی تھیں اورحکومت کررہے تھے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جس کو نکالتے تھے وہ جا کرحکم امتناع لے لیتا تھا،مافیا سسٹم کو تبدیل نہیں ہونے دے رہا، مافیا کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھا رہا ہوتا ہے،اسپتالوں میں مافیا عدالتوں سے حکم امتناع لے لیتا تھا، خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں تبدیلی آگئی ہے

  • ملک ریاض کاداماد ساڑھے9 ارب روپےکی پلی بارگینگ پرمقدمات سےخود توبری مگرزرداری بُرے ہوگئے،سابق صدرکا بچنامشکل

    ملک ریاض کاداماد ساڑھے9 ارب روپےکی پلی بارگینگ پرمقدمات سےخود توبری مگرزرداری بُرے ہوگئے،سابق صدرکا بچنامشکل

    اسلام آباد:ملک ریاض کے داماد ساڑھے 9 ارب روپے کی پلی بارگن پر مقدمات سے خود توبری مگرزرداری بُرے ہوگئے ،سابق صدرمزید مشکل میں پھنس گئے،اطلاعات کے مطابق احتساب عدالت نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے داماد زین ملک کے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق 6 کیسز میں بریت کی منظوری دے دی۔

    نیب حکام کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ زین ملک نے نیب راولپنڈی ڈائریکٹریٹ کو 3 سال میں ایک کیس میں اپنی 6 جائیدادیں گروی رکھنے اور 4 ارب روپے دینے، دوسرے کیسز میں 3 کروڑ 70 لاکھ روپے دینے جبکہ تیسرے کیس میں 17 کروڑ روپے کا وعدہ کیا، وہ یہ رقم 3 ماہ کے وقفے میں قسطوں کی صورت میں ادا کریں گے۔

     

     

    واضح رہے کہ زین ملک پنک ریزیڈنسی، غیرقانونی الاٹمنٹ اور میگا منی لانڈرنگ کے جعلی اکاؤٹس کیس میں ملزم ہیں۔اس کے علاوہ وہ کراچی کے آئیکون ٹاور کیس میں بھی ملزم ہیں اور انہیں اس کیس میں پلی بارگین کے ذریعے بریت کے لیے احتساب عدالت میں باضابطہ طور پر درخواست دینا ہوگی۔

    دوسری طرف خبر یہ ہے کہ ان کیسز میں ملک ریاض کے دامادکی پلی بارگین کرنے سے سابق صدر آصف علی زردار ی پھنس گئے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ میں سامنے آنے والے 6 کیسز میں ملک ریاض کے داماد زین ملک نے ساڑھے 9 ارب روپے کی پلی بارگین کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کے ریفرنس میں یہ پلی بارگین کی گئی انہیں اکاؤنٹس کے ذریعےمبینہ طور پر لاہور والے بلاول ہاؤس کی قیمت کی ادائیگی کی گئی، زرداری گروپ میں پیسوں کی ترسیل ہوئی اور زرداری صاحب کی فیملی کی اخراجات بھی ان اکاؤنٹس کے ذریعے ہی پورے کیے گئے۔

  • اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

    اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

    اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

    باغی ٹی وی :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پبلک مقامات پر ماسک پہننے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

    اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک مقامات پر ماسک پہننے کیلئے دفعہ 144 دو ماہ کے لیے نافذ کی گئی ہے۔خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے آج پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

    اس سلسلے میں‌ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی دوسری لہرکے پیش نظرحکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ، سیکریٹری صحت اور چاروں صوبوں کے نمائندے بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

    کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے فیصلہ کیا گیا کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

  • گستاخانہ خاکوں اورگستاخیوں کا سلسلہ روکنے کے لیے امت مسلمہ متحد ہوجائے، وزیراعظم کا مسلم ممالک کے سربراہان کو خط

    گستاخانہ خاکوں اورگستاخیوں کا سلسلہ روکنے کے لیے امت مسلمہ متحد ہوجائے، وزیراعظم کا مسلم ممالک کے سربراہان کو خط

    لاہور:گستاخانہ خاکوں اورگستاخیوں کا سلسلہ روکنے کے لیے امت مسلمہ متحد ہوجائے، وزیراعظم کا مسلم ممالک کے سربراہان کو خط،اطلاعات کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر وزیراعظم نے مسلم ممالک کے سربراہان کو خط لکھ دیا۔وزیراعظم نے امت مسلمہ کومتحدہونے کا پیغام دیا ہے

    وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مسلم ممالک کے سربراہان ناموس رسالت ﷺ کے معاملے متحد ہوں، ہمیں مغربی دنیا کو ناموس رسالت ﷺ کی مسلمانوں کیلئے اہمیت بتانا ہوگی، یورپ میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے واقعات ہو رہے ہیں، بے حرمتی کے واقعات، قیادت کی سطح پر بیانات اسلامو فوبیا بڑھنے کا ثبوت ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی وجہ سےآج ہماری امہ میں تشویش پائی جاتی ہے، مغربی دنیابالخصوص یورپ میں نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی۔

     

     

    خط میں کہا گیا یورپ میں مساجد بند کرائی جارہی ہیں، مسلمان خواتین کو پسند کے لباس کے حق سےمحروم کیاجارہاہے ، دوسری طرف پادری راھبہ اپنے مذہبی لباس کھلے عام پہنتے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہےان ممالک کی قیادت ہماری نبیﷺ سےمحبت سمجھنےسےقاصرہیں، یہی وجہ ہے کہ خطرناک عمل اور ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ نبیﷺ کی شان میں گستاخی مسلمانوں کے ردعمل کو جنم دیتاہے، وقت آگیا ہے مسلم لیڈران نفرت،انتہاپسندی کا ماحول ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں، مسلم امہ متحد ہو کر دنیا کو واضح پیغام دے۔

    خط میں کہا گیا کہ مسلم لیڈران مغربی ممالک کے لیڈرز کومعاملے کی نوعیت سمجھانے کیلئے کرداراداکریں ، دنیا مزید نفرت اور انتہا پسندی کی متحمل نہیں ہوسکتی، ہمارا مذہب امن ،برداشت سکھاتا ہےجس کا عملہ مظاہرہ ریاست مدینہ تھا۔

    عمران خان نے روز دیا کہا اسلام اور ہمارےنبیﷺکی ناموس پر حملے بند ہونے چاہئیں، مسلمانوں نے بوسنیا،عراق ،افغانستان،مقبوضہ کشمیر میں قتل دیکھا لیکن بات جب ایمان اور نبیﷺ کی حرمت پر آتی ہے تو وہ زیادہ تکلیف پہنچاتی ہے۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے 12 سے 18 ربیع الاول تک ملک بھر میں ہفتہ عشقِ رسول ﷺ منانے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسولؐ منانے کی تجویز دی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے پیر نور الحق قادری کی تجویز سے اتفاق کیا اور ہدایت کی کہ ہفتہ عشق رسول ﷺ کا حتمی پلان تیار کیا جائے۔ صوبے بھی وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہفتہ عشق رسولؐ منائیں گے۔

  • پی ڈی ایم جلسوں میں آئین کے خلاف ہرزہ سرائی،قومی اسمبلی میں حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پی ڈی ایم جلسوں میں آئین کے خلاف ہرزہ سرائی،قومی اسمبلی میں حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پی ڈی ایم جلسوں میں آئین کے خلاف ہرزہ سرائی،قومی اسمبلی میں حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت جاری ہے

    قومی اسمبلی اجلاس میں پی ڈی ایم جلسوں میں آئین کے خلاف ہرزہ سرائی پر مذمتی قرارداد منظورکر لی گئی،وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی

    وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں جلسوں میں آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں،پی ڈی ایم جلسوں میں آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کی گئی ،پی ڈی ایم جلسوں میں اداروں کے خلاف نامناسب زبان کے استعمال کے خلاف قرارداد منظورکر لی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان پی ڈی ایم اے کے جلسے میں ہرزہ سرائی کی مذمت کرتا ہے،مقدس ایوان آئین پاکستان کی توہین کی مذمت کرتا ہے،قومی زبان پر جو بیان دیا گیا وہ آئین کی توہین کی گئی

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے

    گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

    پی ڈیم جلسہ،سٹیڈیم میں کتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش؟

    نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

    نواز شریف کی تقریر کا بوجھ ن لیگ برداشت کر پائے گی؟

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ آپ مودی کی سوچ اور اجیت دوول کے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں،ان کےجلسے کے اسٹیج سے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگا،آزاد بلوچستان کا نعرہ لگانے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں،جو لندن بیٹھا ہے وہ جھوٹا کرپٹ اور چور ہے،مزار قائد پر جو ہوا اس پر شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں ،آپ مودی کی سوچ اور اجیت دوول کے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں، عمران خان کے آنے کے بعد یو این میں ایک سال میں تین مرتبہ بحث ہوئی،عمران خان نے فلسطین کی بات کی تو کیا عمران خان کیخلاف سازشیں شروع نہ ہوئی،جتنی کوشش کرنی ہے کرو این آر او نہیں ملے گا،

    کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار

    مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

    مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    مراد سعید نے قومی اسمبلی کا ایجنڈا پھاڑ کر این آر او نہ دینے کا اعلان کیا،جس پر ڈپٹی سپیکر نے مراد سعید کو ہدایت کی کہ ایوان میں کاغذ مت پھاڑیں ،مراد سعید کا کہنا تھا کہ بھارت اور مودی کے بیانیے کو فروغ دینے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں،

    پی ڈی ایم کا ریاست مخالف بیانیہ، شاہ محمود قریشی نے بڑی اپیل کر دی

  • پاک بحریہ کا  اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

    پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

    پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے شمالی بحیرہ عرب میں بحری جہاز شکن میزائلوں کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی جنگی تیاری کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

    اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے سینئر نیول آفیسرز کے ہمراہ میزائل فائرنگز کا مشاہدہ کیا۔ یہ میزائل پاک بحریہ کے بحری جہاز، ہوائی جہازاور ہیلی کا پٹر سے داغے گئے،جنہوں نے اپنے اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ میزائلوں کی یہ کامیاب فائرنگ پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور حربی قابلیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آ پریشنل تیاریوں اور قومی میری ٹائم اثاثوں کی حفاظت کے سلسلہ میں تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے آفیسرز اور جوانوں کے جذبے، لگن اور پیشہ ورانہ قابلیتوں کو بھی سراہا۔

    میزائل فائرنگ کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ نے اس امر کو دہرایا کہ پاک بحریہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے خلاف ہونے والی کسی بھی جارحیت کاموثر جواب دینے اور بحری دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کیلئے ہر دم مستعدہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاک بحریہ ہر قسم کے جنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

    پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

    یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

    پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

    پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

    نیول چیف کی آرمی چیف سے ملاقات،پاک بحریہ نئی جہتوں کوعبورکرے گی،آرمی چیف